Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ:ڈائریکٹر تعلقات عامہ کےسنئیر سٹینو گرافر ریٹائرہوگئے

    گوجرانوالہ:ڈائریکٹر تعلقات عامہ کےسنئیر سٹینو گرافر ریٹائرہوگئے

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈوثرن دفتر کے سنئیر اہلکار سٹینو گرافر (اردو)صابر علی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہوگئے۔

    ان کے اعزاز میں دفتر کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر منور حسین‘ آفس سپرنٹنڈنٹ قاضی احسن شبیر،اسسٹنٹ غلام دستگیر ،سنیر کلرکس اخلاق احمد ،حافظ محمد شہباز ،فوٹو گرافر رینا رفعت ،محمد یوسف ،محمد نواب کے علاؤہ دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ایک سرکاری ملازم کی زندگی کا لازمی جزو ہے‘ جو بھی سروس میں آتا ہے ایک نہ ایک دن اسے ریٹائرہونا ہوتاہے لیکن باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ ملازم کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صابر علی نے اپنی زندگی کے تقریباً چالیس سال سرکاری ملازمت میں صرف کئے جن میں اڑتالیس سال سروس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کوبخوبی انجام دیا جس کا نتیجہ ہے کہ آج افسران وسٹاف انہیں پرخلوص اور باوقار انداز میں الوداع کہہ رہے ہیں۔

    اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر منور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صابر علی نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور اردو سٹینو گرافر اپنی سروس کا آغاز کیا۔ یہ وہ دور تھا جب آفیسر سٹینو گرافر کو ڈکٹیشن دیتا تھا اور وہ ٹاپ رایٹر پر ٹایپ کرتا تھا۔

    صابرعلی نے ٹائپ رایٹر سے کمپیوٹر پر آنے کا سفر بڑی مہارت سے طے کیا۔ وہ روزانہ کامونکی سے گوجرانوالہ آتے اور رات گئے اپنا کام ختم کر کے واپس اپنے گاؤں کامونکی چلے جاتے۔انہوں ہے اپنی سروس صاف ستھرے طریقے سے گزاری کبھی کسی کے ساتھ ناجائز نہیں کیا افسروں کی عزت کی اور ماتحتوں کے ساتھ شفقت سے پیش آتے رہے۔ اپنے نام کی طرح صابر شاکر رہے۔ اللہ پاک ان کی آنے والی زندگی صحت اور سلامتی اور آسانیاں سے بھرپور فرمائے۔

    اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازم صابر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران سروس ذمہ داریوں کی ادائیگی میں افسران اور سٹاف نے ان کی بھرپور معاونت کی ہے اور ہر موقع پر انہیں بہترین راہنمائی فراہم کی گئی جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔

    تقریب کے اختتام پر افسران وسٹاف کی طرف سے صابر علی کو تحائف اور شیلڈ پیش کی گئی اور ان کی ریٹائرمنٹ کی بعد والی زندگی میں صحت اور کامیابیوں کی دعا کی۔

  • منڈی بہاؤالدین:پاہڑیانوالی میں مارکیٹ میں سرخ رنگ لگے  دو نمبر آڑو پکڑے گئے

    منڈی بہاؤالدین:پاہڑیانوالی میں مارکیٹ میں سرخ رنگ لگے دو نمبر آڑو پکڑے گئے

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی( نامہ نگار افنان طالب)پاہڑیانوالی میں فروخت ہوتے دو نمبر آڑو پکڑے گئے

    ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ اور چیف آفیسر ملک طارق ضیا کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز ملک ماجد حسین تھہیم ریگولیشن آفیسرضلع کونسل نے اپنے عملہ کے ہمراہ اڈا پاہڑیانوالی کا اچانک دورہ کیا

    مین بازار میں فروٹ کی شاپس اور خصوصا ریڑھی پر فروٹ فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں کو چیک کیا تو مین بازار میں بیشتر ریڑی بان دو نمبر آڑو فروخت کرتے پائے گئےجہنوں نےآڑو پر سرخ رنگ لگایا ہوا تھا اور وہ مضر صحت فروٹ فروخت کرتے پائے گِے جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک ماجد حسین ریگولیشن آفیسر ضلع کونسل نے رنگ لگے آڑو کو ضبط کر کے انکوضائع کرادیا

    اور کہا کہ ہم رنگ لگے آڑو فروخت کرنے والے دکانداروں کو پیسے کے لالچ میں لوگوں کی صحت سے کھیلنے نہیں دیں گے، انہوں نے تمام ریڑی بانوں کو وارننگ دی کہ اگر کسی دکاندار یا ریڑی بان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاِئے گی اور بھاری جرمانہ کیا جائے گا

  • ننکانہ :غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار،شہری لینڈ مافیا سے لٹنے لگے

    ننکانہ :غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار،شہری لینڈ مافیا سے لٹنے لگے

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار،شہری لینڈ مافیا سے لٹنے لگے

    ضلع بھر میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی بھر مار ,لینڈمافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا ,ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ننکانہ صاحب کی طرف سے خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب ,میونسپل کمیٹی واربرٹن ,میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ اور میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کی حدود میں واقع غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کی بھر مار ہےاور یہ ہاؤسنگ کالونیاں سادہ عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں,

    سوسائٹی مالکان سادہ لوح عوام کو ہاؤسنگ کالونیوں میں جدید سیکورٹی سسٹم,کیمونٹی سنٹر,کشادہ سڑکیں ,صاف پانی,سیوریج سسٹم,بجلی اور سوئی گیس جیسے خواب دیکھا کر عوام کی جمع پونجی کو لوٹ رہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں موجود غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے

    یہی وجہ ہے کہ ڈسٹر کٹ آفیسر پلاننگ محمد ندیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے اور ان غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پلاننگ برانچ کا کارروائی نہ کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ,

    شہری حلقوں نے کمشنر لاہور ڈویژن لاہور ,سیکرٹری بلدیات ,صوبائی محتسب پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور ان غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • گوجرانوالہ:پنجاب اسمبلی میں ڈیفی میشن بل دھوکے سے کیا گیا ہے جسے صحافی برادری مسترد کرتی ہے ، ملک توصیف

    گوجرانوالہ:پنجاب اسمبلی میں ڈیفی میشن بل دھوکے سے کیا گیا ہے جسے صحافی برادری مسترد کرتی ہے ، ملک توصیف

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی)پی ایف یو جے ورکرز کے رہنما ملک توصیف احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ڈیفی میشن بل دھوکے سے کیا گیا ہے جسے صحافی برادری مسترد کرتی ہے اسی سلسلہ میں آج بروز منگل 21 مئی کو گوجرانوالہ پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرایا جائے گا

    صحافی برادری سے شام 5 بجے پریس کلب میں پہنچنے کی اپیل کی جاتی ہے ،ملک توصیف کا کہنا تھا کہ ایک خاتون سیاستدان پاکستان میں صحافتی قدغنیں دیکھ کر ٹویٹر پر دن رات اظہار خیال کرتی تھیں کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ہے مگر آج پاکستان میں میڈیا کو ظالمانہ قوانین سے جکڑا جا رہا ہے اپیل تک کا حق چھین لیا گیا ہے ۔

    ملک توصیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر پہلے ہی سوالیہ نشان تھا جس کی زندہ مثال میاں محمد نواز شریف اپنا موقف دینے کے لئے عالمی میڈیا کا سہارا لیتے رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے میڈیا ہاؤسز سے شکایت کی ہے

    آج جیل میں قید عمران خان بھی اپنے اظہار خیال کے لئے بین الاقوامی میڈیا پر اپنے کالم شائع کرواتے ہیں جس ملک میں پہلے ہی میڈیا کو ہاتھ پاوں باندھ کر رکھا ہوا ہے اس ملک کے ایک صوبہ میں ڈیفی میشن جیسے کالے قوانین کی منظوری میڈیا کو گونگا اور بہرہ کرنے کے مترادف ہے

    تمام صحافتی تنظیمیں اس بل کو مسترد کرتے ہیں پنجاب حکومت اس ظالمانہ بل کو واپس لے ۔

  • ڈیرہ  غازیخان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی بھاری مقدار تلف کردی

    ڈیرہ غازیخان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی بھاری مقدار تلف کردی

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی بھاری مقدار تلف کردی،4 ہزار غیر معیاری قلفیاں، 500 لٹر ملاوٹی محلول، 15 کلو مصنوعی مٹھاس تلف،20 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل بھی ضبط،آئس کریم فیکٹری کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ چٹھہ میں آئس کریم فیکٹری پر کارروائی عمل میں لائی۔دوران انسپکشن مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ سے ناقص آئس لولیز تیار کی جارہی تھیں۔ناقص قلفیاں،دیگر اشیاء تلف کر کے مالکان کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مصنوعی مٹھاس کم عمر بچوں کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

  • منڈی بہاؤالدین :مبینہ پولیس مقابلہ،اشتہاری ڈکیت ہلاک

    منڈی بہاؤالدین :مبینہ پولیس مقابلہ،اشتہاری ڈکیت ہلاک

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی س(نامہ نگار افنان طالب) ریلوے لوکو شیڈ کے قریب پولیس اور اشتہاریوں میں مقابلہ کے دوران ڈکیت گینگ کا سرغنہ سبطین عرف بالا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ملزم ڈکیتی سمیت 19 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا

    تفصیلات کیمطابق میں پولیس کو اطلاع ملی کہ اشتہاری ملزم سبطین عرف بالا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریلوے لوکو شیڈ کے قریب موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال محمد نواز گوندل نے نفری کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی جس پر فریقین میں کافی دیر فائرنگ ہوتی رہی ملزم سبطین عرف بالا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

    جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ملزم مختلف تھانوں کی پولیس کو ڈکیتی سمیت 19 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اطلاع ملنے پر ڈی پی او منڈی بہاءالدین احمد محی الدین مزید نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے

    انہوں نے ایس ایچ او ملکوال محمد نواز گوندل اور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی انہوں نے کہا کہ اب ضلع منڈی بہاءالدین میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جسے پورا کریں گے

  • ڈیرہ غازی خان:مظلوم عوام کی حق رسی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک ضیاء الحق

    ڈیرہ غازی خان:مظلوم عوام کی حق رسی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک ضیاء الحق

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہہزادخان)کرپشن اور کرپٹ عناصر کی سر کوبی کرکے مظلوم عوام کی حق رسی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن کے خاتمہ میں افسران اینٹی کرپشن اپنا بھرپور کردار ادا کرکے کرپشن فری ماحول پیدا کریں

    ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ضیاء الحق نے اپنے آ فس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اطہر محمود کانجو،اے ڈی سی عبد المجید مستوئی ،اے ڈی آ ئی ظفر خان چانڈیہ،اسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز حیدر، فوکل پرسن شمشیر خان گورمانی کے علاوہ دیگر سائلین بھی موجود تھے

    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ضیاء الحق نے کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ مظلوم لوگوں کو انصاف فراہمی میں ہر ممکن اقدامات کریں، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے، کرپٹ عناصر چاہے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انکے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں

    انہوں نے کہا کہ تمام کرپٹ عناصر کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں ،عنقریب بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا انہوں نے کھلی کچہری میں آ نے والے سائلین کے مسائل سنے اور افسران کو موقع پر ہی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ سائلین کی میرٹ پر حق رسی کو یقینی بنایا جائے اور رپورٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر آ رڈی آ فس میں جمع کرائی جائے۔

  • کشمور پولیس کی کارروائی ،04 مغوی بازیاب

    کشمور پولیس کی کارروائی ،04 مغوی بازیاب

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچٰ) کشمور پولیس کی کارروائی ،04 مغوی بازیاب کرالئے گئے،
    پولیس کے دعویٰ کے برعکس ذرائع کا کہنا ہے مغویوں کی بازیابی کیلئے ورثاء نے تاوان کی رقم ادا کی ہے

    پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی ہ کی سربراہی میں کشمور پولیس کا تھانہ تنگوانی، دیراسرکی، شبیر آباد ،جمال اور حاجی خان شر کی حدود کچے میں جاری آپریشن میں بڑی کامیابی مل گئی۔ چار مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

    چوبیس گھنٹوں میں کشمور پولیس نے کامیاب انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کے ذریعے چار مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ مغویوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
    01- مختیار احمد پٹھان
    پانچ ماہ قبل نوکری کے جھانسے کچے کے علاقے سے اغوا ہوا تھا اور حاجی خان شر تھانہ کی حدود سے بازیاب۔

    02- فائق علی ملک
    دسویں کلاس کا طالبعلم تھانہ تنگوانی کی حدود سے موؤرخہ 07/05/2024 کو اغوا ہوا تھا اور کشمور پولیس نے تھانہ تنگوانی دیراسر کی شبیر آباد جمال کی حدود میں جاری آپریشن میں بازیاب کرالیا۔

    03- محمد عباس کھرل
    04، راشد احمد راحمانی

    یہ پٹرول پمپ کے ملازمین تھے جو کہ موؤرخہ 11/05/2024 کو تھانہ دیراسرکی کی حدود سے اغوا ہوئے تھے۔ کشمور پولیس نے تھانہ تنگوانی دیراسرکی شبیر آباد جمال کی حدود میں جاری آپریشن میں بازیاب کرالیا

    خفیہ اطلاع پر کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی۔ کامیاب کارروائی کے دوران چار مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ کشمور پولیس کا علاقہ میں ناکہ بندی، سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری۔ مغویوں کو بحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء لے حوالے کردیا۔

    یادرہے کہ مغویان کی ڈاکوؤں نے تشدد کی ویڈیو زبھی وائرل کر دی تھی ،

    دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تاوان کی رقم ادا کرنے کےبعد ہوئی ہے ،جبکہ پولیس ان مغویوں کی بازیابی کے لیے انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن میں بازیاب کر انے کا دعوی کیا ہے

  • اوچ شریف :پنجند نہر, آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک درختوں کی کٹائی کاسلسلہ جاری

    اوچ شریف :پنجند نہر, آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک درختوں کی کٹائی کاسلسلہ جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) حکومت کا ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا مشکل پنجند نہر, آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک درختوں کا صفایا , اہل علاقہ تشویش میں مبتلا, اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

    تفصیل کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی ملک بھر میں شجر کاری مہم چلائی جارہی ہے, جس پر شجر کاری مہم میں کروڑوں روپے خرچ آتا ہے تاہم اس وقت سر سبز و شاداب بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا مشکل ہے۔ جہاں پنجند نہر آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک ٹمبر مافیا نے درختوں کا صفایا کردیا ہے۔

    پنجند نہر نہر کنارے لگے شیشم کے قیمتی لاکھوں روپے مالیت کے درخت کاٹ کر دوسرے بڑے شہروں میں لکڑی منڈی میں فروخت کرکے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جس سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات میں ایسی کالی بھیڑیں جو اپنے محکمے کے دشمن ہیں ان کا محکمانہ احتساب کر کے ان کالی بھیڑوں کو قانون کے کاروائی بھی کی جائے اور نوکری سے بر خواست بھی کیا جائے اور ٹمبر مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے

  • گوجرانوالہ:ڈویژن بھر میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی  ہیں، کمشنر

    گوجرانوالہ:ڈویژن بھر میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، کمشنر

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لیے عملدرآمد شروع کردیا ہے

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ڈوثرن بھر میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، نیا کرایہ نامہ تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر آویزاں کر دیا گیا ہے،

    کرایوں میں 10 فیصد کمی کے بعد منڈی بہاؤالدین سے راولپنڈی/اسلام آباد کا نیا کرایہ 600 کی بجائے 580 روپے مقرر،منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد اے سی بس کا نیا کرایہ 850 کی بجائے 820 روپے مقررکیا گیا ہے

    منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد اے سی بس کا نیا کرایہ 1250 کی بجائے ، 1220 مقرر،منڈی بہاؤالدین سے جہلم کا نیا کرایہ 250 کی بجائے ،230 روپے،منڈی بہاؤالدین سے پنڈ دادنخان 350 کی بجائے ، 320نیا کرایہ مقرر،

    منڈی بہاؤالدین سے میر پور 450 کی بجائے 430نیا کرایہ مقرر،منڈی بہاؤالدین سے دینہ 350 کی بجائے 330، گجرات 310 کی بجائے ، 290
    سرگودھا 400 کی بجائے ،370، سرگودھا اے سی بس /کوسٹر 450 کی بجائے 420 نیا کرایہ مقررکیا گیا ہے

    منڈی بہاؤالدین سے کھاریاں 300 کی بجائے 260 ، ڈنگہ 230 کی بجائے 200 روپے نیا کرایہ مقرر کیا گیا ہے،

    کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ نئے کرایہ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا،نئے کرایہ ناموں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی.

    دوسری طرف حکومت پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع گوجرانوالہ کی انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے متحرک ،

    اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیرصدارت ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار اور اڈا مالکان،کمپنی نمائندوں نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ مسافروں تک ضرور پہنچایا جائے،عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے کی صورت میں کمپنی اور اڈا مالکان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    کرایوں میں کمی کے پینا فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔اس موقع پر کمپنی و اڈا مالکان نے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع گوجرانوالہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4سے5 فی صدکمی کر دی گئی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔

    نیا کرایہ نامہ تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر آویزاں کر دیا گیا ہے گڈز ٹرانسپورٹرز کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کرایوں میں کمی کریں اور حکومتی اقدام کے ثمرات شہریوں تک ہر صورت پہنچنے چاہیئں ۔

    کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری اور ٹریفک پولیس نےدھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں ضلع بھر میں نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

    ابتک مجموعی طور پر 3 لاکھ 28ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئےاور136دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔