Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : پولیس مقابلے کے دوران ایکٹوکریمنل زخمی حالت میں گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس مقابلے کے دوران ایکٹوکریمنل زخمی حالت میں گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ )جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئی ٹھٹھہ پولیس کی ایک اور اہم کامیابی،پولیس مقابلے کے دوران ایکٹوکریمنل زخمی حالت میں گرفتار

    تھانہ ٹھٹھہ کی حدود اٹک پٹرول پمپ ٹھٹھہ حیدرآباد روڈ اللہ کھائی کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت فضل شاہ ولد غلام مصطفیٰ شاہ رہائشی اصل لیاری کراچی حالیہ نئی آبادی گھارو سے ہوئی

    ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے

    گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد ہوا ہے،ملزم کا مکمل کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے
    ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

  • گوجرہ:زمین کے تنازعہ پر فائرنگ نوجوان قتل

    گوجرہ:زمین کے تنازعہ پر فائرنگ نوجوان قتل

    گوجرہ،با غی ٹی وی( نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ)نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    معلوم ہواہے کہ چک نمبر429ج ب کاعمران دکان کریانہ پر موجود تھاکہ گاؤں کاصفدر سلطان مسلح ہو کر آگیا جس نے آتے ہی اس پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

    شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا

    اطلاوع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔وجہ عناد زمین کا تنازعہ بیان کیاجاتاہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے

  • سیالکوٹ:کوسٹرزکے درمیان مقابلے بازی،روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کوروند ڈالہ،ایک جاں بحق،5 زخمی

    سیالکوٹ:کوسٹرزکے درمیان مقابلے بازی،روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کوروند ڈالہ،ایک جاں بحق،5 زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)کوسٹرزکے درمیان مقابلے بازی،روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کوروند ڈالہ،ایک جاں بحق،5 زخمی

    سمبڑیال کے تھانہ بیگوالہ کے علاقے روہیلہ سٹاپ پر تیز رفتار کوسٹر کی دوسری کوسٹر سے آگے نکلنے کے لئے مین روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں رکشہ سوار 50 سالہ اسلم جانبحق ، 3 خواتین سمیت 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے کوسٹرز کو تحویل میں لے کر ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے

    تھانہ بیگوالہ کے علاقہ روہیلہ بس سٹاپ مین جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کوسٹر نے دوسری کوسٹر سے آگے نکلنے کے لئے کراس کرتے ہوئے روڈ پر کھڑے آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ سوار موضع لنگڑے والی سیالکوٹ کا رہائشی 50 سالہ اسلم ولد دانیال مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

    جبکہ رکشہ میں سوار مسافر ماجد ، سبحان اور خواتین شاہدہ بی بی ، شمع فردوس اور نازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں علاج معالجہ کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

    تھانہ بیگوالہ پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی دونوں کوسٹرز قبضہ میں لے کر ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے اور مصروف کارروائی ہے ۔

  • ننکانہ: محکمہ تعلیم  کے زیر اہتمام 258 ایلیمنٹری ہائی سکول میں اسکول کونسلز کے لیے انتخابات مکمل

    ننکانہ: محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 258 ایلیمنٹری ہائی سکول میں اسکول کونسلز کے لیے انتخابات مکمل

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام 258 ایلیمنٹری اور ہائی سکولز میں سکول کونسلز کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے, انتخابات میں ستر ہزار سے زائد طلباء اور طالبات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا, ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی سیکنڈری شاہدہ سہیل نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد , سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رائے اقبال حسین کھرل کے ہمراہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا اور وہاں پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور انتتخابات کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا,

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سکول کونسلز کے انتخابات کا مقصد طلباء اور طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنا, ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا اور انہیں جمہوریت اور ووٹ کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ مستقبل میں اچھے اور مفید شہری بن سکیں,

    ڈاٸریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی سیکنڈری شاہدہ سہیل نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سکول کونسلز کے قیام اور انتخابات کے زریعے عہدیدران کے چناؤ سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ باآسانی اپنے سکول کے مسائل متعلقہ حکام تک باآسانی پہنچا سکیں گے,

    سی ای او ایجوکیشن احسن فرید نے کہا کہ سکول کونسلز کے قیام سے نہ صرف باصلاحیت طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ معیار تعلیم میں بھی بہتری آئے گی, سماجی اور تعلیمی حلقوں, والدین اور اساتذہ تنظیموں نے سکول کونسلز کے قیام اور انتخابات کے زریعے عہدیدران کے چناؤ کو عمل کو سراہا ہے

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول بچیکی میں ہونے والے سکول کونسل کے انتخابات 2024 میں زوہیب وحید صدر, کاشف علی جنرل سیکرٹری, محمد بلال نائب صدر اور مدثر علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے,

    سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر نذیر احمد جاوید نے چیف الیکشن کمشنر, سینئر اساتذہ عبدالجبار آسی الیکشن کمشنر, جمیل احمد کوکب نے الیکشن ٹربیونل, محمد اعظم پریزائیڈنگ آفیسر, محمد ارشاد وٹو سینئر پریزائڈنگ آفیسر, محمد اکرم شمس اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اور محمد صفدر نے پولنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ معروف سیاسی و سماجی رہنماء رانا لعل خاں نے بطور مبصر انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور اسے ایک بہترین عمل قرار دیا,

    زوہیب وحید پینل کے تمام امیدواروں نے 27 جبکہ ان کے مدمقابل سلیم بھٹی پینل کے امیدواروں محمد سلیمان اور سفیان مقصود نے 23 ووٹ حاصل کئے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد رنر اپ امیدواروں نے جیتنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ان سے گلے ملے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • ننکانہ:باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر،ممبرمحتسب پنجاب نے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی

    ننکانہ:باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر،ممبرمحتسب پنجاب نے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر،ممبرمحتسب پنجاب نے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی

    ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر, ہر طرف کھڑا پانی انتظامیہ کی کارکردگی پر منہ چڑانے لگا, ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے مریض گندگی کی وجہ سے نئی بیماریوں کا شکار ہونے لگے,بشمول باغی ٹی وی میڈیا رپورٹس پر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کا نوٹس, سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں ایم ایس سمیت دیگر عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بالخصوص ڈی ایچ کیو میں بنی رہائشی کالونی میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کے بلند وبانگ دعوؤں کی نفی کرتے نظر آرہے ہیں جن سے کئی خطرناک بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے,

    گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر صفائی کی ابتر صورتحال کی نشاندہی پر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے,

    صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے ننکانہ صاحب میں ایڈوائزر ملک محمد اسلم کی طرف سے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی ایچ کیو میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں جامع رپورٹ اور شواہد کے ساتھ جواب داخل کروائیں.

  • گوجرانوالہ:خواجہ سلمان رفیق کا ٹیچنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    گوجرانوالہ:خواجہ سلمان رفیق کا ٹیچنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (پرانا ڈی ایچ کیو ہسپتال) اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اہم ترجیح ہے، صوبہ بھر کے ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،تمام بنیادی مراکز صحت کو ایک ڈیڑھ سال میں بہترین طبی سہولیات سے آراستہ کر دیا جائےگا،

    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پنجاب کے ہسپتالوں کی بہتری اور جدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری کے لئے 15 ارب کے فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں،

    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد جاری تعمیراتی کاموں کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لینا ہے، اچھا کام کرنے والوں کی تعریف اور سست رفتار سےکام کرنے والوں کی سرزنش کی جائے گی،

    ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عادل ،سی ایس او ڈاکٹر عمر شہباز ،ڈائریکٹر فنانس عابد علی و دیگر کی صوبائی وزیر کو بریفنگ

    ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے پانچ شعبہ جات او پی ڈی ،ایڈمن،ریڈیالوجی،لیور اور کارڈیالوجی مکمل طور پر فنکشنل کر دیا گیا ہے، سرجری ،میڈیسن،گائنی ،ٹراما سنٹر، سمیت دیگر تمام شعبوں کو 30 جون سے پہلے فنکشنل کر دیا جائے گا،

    ایم اینڈ آر کے لیے 627 ملین روپے مختص کیے گئے تھے ، ابتک ایم اینڈ آر کے 358ملین خرچ ہو چکے ہیں ، ایے ڈی پی کے 882ملین میں سے 447ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں

    ہسپتال کی تزئین و آرائش کے بعد تمام شعبہ جات 30 تک فعال کر دئے جائیں گے ،

    صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں روزانہ 1800مریضںوں کو او پی ڈی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں ۔

  • گوجرانوالہ :  پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش اور بہت سےتخفظات ہیں.ملک توصیف احمد

    گوجرانوالہ : پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش اور بہت سےتخفظات ہیں.ملک توصیف احمد

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی س(نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش اور تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے مقامی صحافیوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد صحافت کو تابع کرنا اور آزادی صحافت کا گلہ گھونٹنا ہے بلکہ آنے والے وقت میں اس بل کو عام شہریوں کے خلاف استعمال کر کے آمرانہ اقدامات کو تقویت دینا ہے –

    پی ایف یو جے (ورکرز) کے رہنما ملک توصیف احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی شقیں آئین اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور آزاد صحافت اظہار رائے پر ایک بہت بڑی قدغن ہے اس قانون کے تحت 3 ملین تک جرمانہ بادالنظر میں کسی بھی شہری کے لئے ادا کرنا ممکن نہ ہے اس قانون سے سرکاری افسران اور سیاستدان وغیرہ کی کرپشن کو تخفظ فراہم کیا جائے گا اور کرپشن بے نقاب کرنے والوں کو جکڑا جائے گا ۔

    حالیہ دنوں ائر پورٹ پر ایک پردیسی کی بچی سے سکیورٹی ملازم نے غیر انسانی سلوک کیا جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ملازم کے خلاف کاروائی کا آغاز ممکن ہو سکا اور وطن عزیز میں ایسی ہزاروں مثالیں ہیں کہ سرکاری افسران ، سیاستدان اور اداروں کی طرف سے عوام کو درپیش مسائل اور ناروا سلوک کو عام شہریوں یا میڈیا نمائندگان نے بے نقاب کیا اور انکے خلاف کارروائی کا آغاز ممکن ہو سکا

    اب اس ایکٹ کے تحت کوئی بھی کرپشن یا غیر مناسب رویہ بے نقاب کرنا سنگین جرم قرار دے دیا گیا ہے ملک توصیف احمد اور مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان تمام ممالک میں شامل ہے جہاں ہر دوسرا شخص فرسٹریشن اور ڈپریشن کا شکار ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ڈپریشن ختم کرنا معمول ہے اور اگر عوام سے بنیادی حق چھینا گیا تو اس کے معاشرہ پر انتہائی تباہ کن اثرات رونما ہوں گے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کسی بھی صورت ایسے ایکٹ کے نفاذ کو قبول نہیں کرے گی اور اسکے خلاف ملکی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھائے گی۔

    پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم قوانین بنانے اور نافذ کرنے سے اجتناب کرے ۔ملک توصیف احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں نے آزادی پلیٹ میں رکھ کر حاصل نہیں کی بلکہ اس کے لئے طویل قید و بند کی صعوبتیں اور ریاستی جبر و کوڑے بھی کھائے ہیں اور اب اس آزادی کی حفاظت کا حوصلہ رکھتی ہیں ۔

    اس موقع پر احتشام احمد شامی ، رانا محسن خالد ، سردار زیشان طاہر ،طیب مغل ایف ای سی ممبر افتخار علی بٹ ، بلال شفیق جنجوعہ، عشرت الماس چوہدری ، افتخار علی گل صدر الیکڑانک میڈیا ، سیکریٹری رانا زاہد ، تاثیر مغل ، حافظ شاہد ملک ، خالد محمود سرفرازی ، بلال لودھی ، مشتاق احمد , رانا عبدالغفار چیرمین راہوالی پریس کلب ، پرویز مغل و دیگر بھی موجود تھے

  • سیالکوٹ:ضلع بھر کے 553مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب مکمل

    سیالکوٹ:ضلع بھر کے 553مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب مکمل

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( مہر مصطفی کی رپورٹ ) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے 553مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور رائے شماری کے بعد منتخب ہونے والے عہدے داروں کو مبارکباد دی۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق وزارتِ تعلیم حکومت پنجاب نے اسٹوڈنٹس کونسل کے ضابطہ اخلاق اور انتخابی شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے 309ہائی اور 144مڈل سکولوں میں طلبہ و طالبات نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کا انتخاب کیا،

    شیڈول کے مطابق ہر کلاس میں بھی ایک ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا، ہر سیٹ کے لئے بار کونسلز اسٹائل میں صرف ہر امیدوار انفرادی حیثیت میں الیکشن کا اہل تھا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا مقصد سکولوں کے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے فیصلہ سازی میں طلبہ کی عملی شرکت یقینی بنانا ہے، جلد تمام سٹوڈنٹس کونسلز کے نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

    دریں اثناء ڈی او سیکنڈری /فوکل پرسن ملک اللہ داد نے بتایا کہ ضلع کے 35ہائر سیکنڈری سکولوں میں اسٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہوگا۔

  • منڈی بہاؤالدین :دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین :دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 جاں بحق

    منڈی بہاالدین کی تحصیل ملکوال میں ایک کشتی الٹ گئی، کشتی مسافروں کو لے کر پیراں والا سے نور پور پیراں جارہی تھی جس میں تقریبا 35افراد سوار تھے

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافروں کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک2خواتین اور 4 بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جب کہ کشتی پر کار، موٹرسائکلیں اور دیگر سامان لوڈ تھا۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ملکوال کے نواحی علاقے نور پور پیراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ،ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق کشتی (بیڑا )سگھر پور سے ملکوال آ رہی تھی۔ جس میں تقریبا 35افراد سوار تھے جو کہ نواحی علاقے نور پور پیراں کے مقام پر الٹ گئی ،

    ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 29افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 6افراد بشمول 4بچے اور 2خواتین جان کی بازی ہار گئے۔
    جن کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ۔

    ڈپٹی کمشنر نے افسوس ناک حادثے میں جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور انہیں ہر طرح کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

  • سیالکوٹ:ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ:ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی ہاوسینگ سوسائٹیز ، پلازوں، دکانوں ، لینڈ سب ڈویژن اور دیگر تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،

    ڈسٹرکٹ آفیسرریگولیشن ضلع کونسل رانا ثقلین نے پسرور روڈ اور ظفروال روڈ پر بغیر ضلع کونسل ک این او سی اور نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جانے والی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت 2پلازوں اور 18دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ غیر قانونی جاری تعمیرات کو مسمار کردیا اور جاری کام روک دیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع کونسل رانا ثقلین نے کہاکہ ضلع کونسل کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے اس سلسلہ میں انفورسمنٹ ٹیمز تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی تعمیرات سے قبل ضلع کونسل کی پلانگ ڈیپارٹمنٹ میں اپنا تعمیراتی پلان (نقشہ) جمع کروائیں اور این او سی کے اجراءکے بعد تعمیرات کاکام شروع کریں اور اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنائیں ۔

    انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات اور ضلع کونسل کی اس ضمن میں واجبات اور محصولات کی وصولی میں زیروٹالرننس پالیسی اپنائی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کی جانب سے نوٹسسز جاری کئے گئے ہیں مقررہ ٹائم لائن کے اندر متعلقہ شعبہ میں رجوع کریں بصورت دیگر مقدمات درج کروائیں جائیں گے اور تعمیرات کو مسمار کردیا جائے گا۔