Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چنیوٹ :  تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    چنیوٹ : تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان جھانب قبرستان کے قریب ڈالے سے واردات کی کوشش کر رہے ہیں ۔

    گشت پر مامور تھانہ صدر پولیس موقع کیلئے روانہ ہو گئی ,نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔

    فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران, پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے ۔

    ملزم کی شناخت صابر ولد لانگو قوم گلوتر کے نام سے ہوئی, ملزم ڈکیتی, راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔

    ملزم کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا, جہاں اسکی موت واقع ہو گئی ۔فرار ملزمان کی تلاش, گرفتاری کیلئے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے ۔

  • ننکانہ:نور الایمان سکول میں بچوں کو جدید روبوٹکس آرٹیفشل انٹیلیجنس اور سائنسی نمائش کاانعقاد کیاگیا

    ننکانہ:نور الایمان سکول میں بچوں کو جدید روبوٹکس آرٹیفشل انٹیلیجنس اور سائنسی نمائش کاانعقاد کیاگیا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )نورالایمان سکول میں بچوں کو جدید روبوٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لیے ایک شاندار اور جدید روبوٹکس اور سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں نے جدید طرز کے روبوٹس اور سائنسی ماڈلز بنا کر اہلیان علاقہ کو اَنگُشْت بَہ دَنْداں کر دیا۔

    بچوں نے جدید طرز کی شمسی گاڑیاں اور سولر شپس کے ساتھ ساتھ انسانی دل کا ورکنگ ماڈل بھی بنایا

    ننکانہ صاحب کی معروف تعلیمی شخصیت محمد نوید، پروفیسر عبدالواجد بھٹی (KIPS Lahore) اور انجینئر احسان اکبر نے بھی بچوں کی قابلیت کو خوب سراہا،اس موقع پر معروف تعلیمی شخصیت محمد نویدنے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک و قوم کا اصلی سرمایہ ہیں

    سکول پرنسپل میڈم مصباح چوہدری نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ موجودہ دور آرٹفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے اور یہ بہت ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید عملی سائنسز اور دیگر علوم میں AI کے کردار اور اہمیت سےروشناس کرائیں بصورت دیگر ہمارے بچے اقوام عالم سے اس جدید سائنسی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے.

  • اوچ شریف:آفیسران کی مبینہ ڈیل، ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ

    اوچ شریف:آفیسران کی مبینہ ڈیل، ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، سول ڈیفنس، پٹرولنگ و ٹریفک پولیس کی ٹرانسپورٹ مافیا سے بڑی ڈیل، بھاری منتھلی کے عوض اوچ شریف سے ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی درجنوں اوور لوڈ کھٹارا مسافر ویگنوں کو کھلی چھوٹ ، کارگزاری دکھانے کیلئے اِکا دُکا چالان کر کے افسران کے سامنے بھی سرخرو ہو گئے ، مجبور مسافر خطرناک جان لیوا ویگنوں پر سفر کیلئے مجبور، سیکرٹری آر ٹی اے بہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کی کاروائیاں بھی بہاول پور شہر تک محدود، شہریوں نے اوگرا کے احکامات کے باوجود مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان اور ان کو تحفظ دینے والے ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    ملک بھر میں مسافر گاڑیوں میں آتشزدگی کے کئی واقعات ک رونما ہوچکے ہیں ان حادثات میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئی تھیں ،جس پر تمام مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس سیلنڈرکے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آر ٹی سیکریٹریز، سول ڈیفنس افسران، ٹریفک پولیس، اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو سخت کاعروائی کرنے کے ساتھ گاڑیوں میں نصب سلنڈروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، لیکن پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر ویگنوں میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ، کوٹ خلیفہ ،علی پور چلنے والی درجنوں کھٹارا مسافر ویگنوں پر ایل پی جی سلنڈر نصب ہیں جنہیں پٹرولنگ پولیس،ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس کی آشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے کھلی آزادی حاصل ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر ٹرانسپورٹ مافیا نے ضلعی اعلی افسران سے ساز باز کر کے بھاری منتھلی کے عوض یہ رعایت حاصل کی ہوئی ہے جبکہ افسران کے سامنے بھی سرخرو ہونے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایک دو چالان کر دیئے جاتے ہیں

    ان ویگنوں پر سفر کرنے والے مسافروں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی سلنڈروں پر چلنے والی گاڑیوں میں مجبوری کے عالم میں سفر کرتے ہیں لیکن تمام سفر انتہائی خوف کے عالم میں طے ہوتا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس اہلکار راستے میں ناکوں پر روک کر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر دیکھ کر بھی کارروائی نہیں کرتے،

    شہریوں نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے بہاول پور اور محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے بھی مسافر گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈروں کے استعمال کے خلاف مہم کو صرف بہاول پور شہر تک محدود کر رکھا ہے، جہاں کرائے بڑھانے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈروں پر قابو نہیں پایا جا سکا

    دوسری طرف احمد پور شرقیہ، اوچ شریف میں چلنے والی کھٹارا مسافر ویگنوں میں اوور لوڈنگ اور ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال کھلے عام جاری ہے جس کے خلاف پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس سمیت کوئی بھی کارروائی کیلئے تیار نہیں ہے

    مسافروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور ضلعی پولیس انتظامیہ اس اہم ترین ایشو پر عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ سول ڈیفنس سمیت ٹریفک پولیس کو ایل پی جی گیس سیلنڈر استعمال کرنے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹس والی گاڑیوں اور ناجائز کرایوں کے ساتھ اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے سخت کارروائیاں کریں اور غفلت کی صورت میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سول ڈیفنس عملے سمیت ٹریفک پولیس ۔ پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کو یقینی تحفظ فراہم کیا جا سکے

  • اوچ شریف:نواحی علاقہ اڈا گمانی ،سیوریج کے گندے پانی کے باعث روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

    اوچ شریف:نواحی علاقہ اڈا گمانی ،سیوریج کے گندے پانی کے باعث روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے اڈا گمانی کی گنجان آباد مصروف ترین شاہراہ بلہ جھلن روڈ سیوریج کے گندے پانی سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار, آمد و رفت میں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا, روڈ انسپکٹر کے نوٹس میں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی, روڈ انسپکٹر شبیر کھاکھی اپنی جیب گرم کر کے خاموش تماشائی بن گیا, تشویش میں مبتلا اہلیان علاقہ کا اصلاح و احوال کابمطالبہ,

    اوچ شریف کے نواحی علاقے اڈا گمانی میں چند مکینوں نے اپنے گھر کا سیویج کا کاگندہ پانی علاقے کی مصروف ترین شاہراہ بلہ جھلن روڈ پر چھوڑنا معمول بنا رکھا ہے جس سے چوبیس گھنٹے پانی سڑک پر موجود رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف اہل علاقہ کو آمد ورفت میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ روڈ بھی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اس میں گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں ۔ جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا موجب بن سکتے ہیں۔ جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بھی خدشات موجود ہیں ۔

    تشویش میں مبتلا اہلیان علاقہ نے بتلایا کہ اس صورت حال کے بارے میں متعدد بار روڈ انسپکٹر کے نوٹس میں دیا ہے لیکن چمک کے کمال پر روڈ انسپکٹر شبیر کھاکھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، انہوں نے ذمہ دار اعلی حکام سے کرپٹ روڈ انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    دوسری جانب روڈ انسپکٹر غلام شبیر کھاکھی نےاپنے موقف پر کہا کہ اڈا گمانی کے چند مکین جو کہ سیاسی اثرورسوخ رکھتے ہیں اگر انکے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو سیاسی شخصیات آڑے آجاتی ہیں اور مجھے تبادلے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں

  • پولیس کے خلاف عوامی مزاحمت اور اسباب

    پولیس کے خلاف عوامی مزاحمت اور اسباب

    پولیس کے خلاف عوامی مزاحمت اور اسباب
    ازقلم غنی محمود قصوری
    پولیس فورس امن و امان قائم اور قانون پر عملدرآمد کروانے کا پابند ادارہ ہے جو ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے،پولیس کا کردار معاشرے میں وہی ہوتا ہے جو کہ سکول کے اندر ایک استاد کا ہوتا ہے،استاد اپنے طالب علموں سے پیار کرتا ہے ان کی اصلاح کرتا ہے اور غلطی کرنے پر ضابطے کے مطابق سزا دے کر راہ راست پر لاتا ہے تاکہ کسی ایک کی غلطی سے پورے کلاس روم کا ماحول نہ خراب ہو جائے
    یہی کام پولیس کا ہے کہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کرے اور ان کو تنگ کرنے والے دیگر جرائم پیشہ عناصر کو پکڑ کر قانون کے مطابق سزا دلوائے یعنی کہ پولیس” تحفظ "کا نام ہے مگر افسوس ہمارے ہاں ایسا بالکل نہیں بلکہ الٹ ہو چکا ہے،پولیس کا نام سنتے ہی شریف النفس شہری کے بدن میں کپکپی شروع ہو جاتی ہے

    اس کی وجہ یہ نہیں کہ ساری کی ساری پولیس فورس ہی خراب اور ناکارہ ہے بلکہ چند بے ضمیروں ،راشیوں اور جرائم پیشہ ذہنیت کے حامل پولیس والوں نے پوری پولیس فورس کو بدنام کرکے رکھ دیا ہے جس کے باعث آج پولیس اور عوام میں دوری ہو گئی ہے اور اسی بابت کچھ عرصے سے ہمیں پولیس کے زیر عتاب ہونے کی خبریں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس میں پولیس کو مکمل طور پر بے بس دیکھا گیا ہے پاکستان کے صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی یہی صورتحال ہے

    یعنی کہ جو محکمہ تحفظ کیلئے بنایا گیا اب اسے خوداپنے تحفظ کی ضرروت محسوس ہونے لگی ہے مگر یہ سب یک طرفہ نہیں اس میں بہت زیادہ قصور محکمہ پولیس کا اپنا بھی ہے جو ایک آزاد ادارہ ہوتے ہوئے چوہدری ،وڈیروں،جاگیرداروں کا غلام بن چکا ہے

    دستور دنیا ہے کہ غصہ ہمیشہ کمزور پر ہی آتا ہے سو اسی لئے پولیس بھی خوب سوچ سمجھ کر غصہ کرتی ہے جہاں کوئی تگڑا طاقتور دیکھا اپنا غصہ کنٹرول کر لیا اور قانون کے مطابق کارروائی کی بلکہ رعایت کر دی اور جہاں کوئی غریب اور کمزور دیکھا باوجود قانونی رعایت کے اپنا غصہ اس پر نکالنا آج ہمارے بیشتر پولیس ملازمین کا مشغلہ بن چکا ہے

    امیر و تگڑا کوئی جرم کر لے تو اس پر دفعات لگائی ہی نہیں جاتیں اور اگر کوئی کمزور اور غریب جرم کر بیٹھے تو پھر اس جرم کیساتھ دو چار اضافی دفعات لگا کر اسے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ پولیس کا محکمہ بدنام ہو گیا ہے اور لوگ اس سے اب نفرت کرنے لگے ہیں

    جب کوئی پولیس کے ظلم سے تنگ ہو کر عدالتوں میں یا دیگر محکموں میں جاتا ہے تو ان محکموں کی طرف سے بھی سستی کا عمل دیکھنے میں آتا ہے جس کے باعث لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا شروع کیا بلکہ اب تو لوگوں نے جتھوں کی شکل میں پولیس پروار کرنا شروع کر دیئے ہیں جو کہ بہت بڑا لمحہ فکر ہیں

    پولیس کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ہوتے ہوئے بھی پولیس کنٹرول سے باہر ہے بلکہ پولیس کو کنٹرول کرنے والے محکمے داد رسی کی فریاد کرنے والے کے الٹ ہی چلتے ہیں جس کے باعث اب کوئی پولیس کے خلاف درخواست دیتے ہوئےسو بار سوچتا ہے

    اگر یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو عوام اور پولیس میں بہت دوری ہو جائے گی جس کے نتائج بہت برے ہو سکتے ہیں،یہاں سب سے بڑی غلطی پولیس فورس کی ہے جو خود قانون کی رکھوالی ہو کر ماورائے قانون کام کرتی ہے،سوچنے کی بات اگر قانون پرعمل درآمد کروانے والا ادارہ قانون کی پاسداری خود نہیں کرتا تو کسی اور سے کیا کروائے گا؟

    آج ہماری پولیس کا پسندیدہ مشغلہ لوگوں کے گھروں میں بغیر سرچ وارنٹ کے جانا اورگھر کے ایک فرد کے قصور وار ہونے پر پورے گھرانے کے افراد کو اٹھا لینا اور زدو کوب کرنا ہے ،لوگوں کو اٹھا کر ٹارچر کرنا اور عدالتوں میں پیش نا کرنا بہت عام ہو چکا ہے

    اب عوام نے کچھ ظلم کیا اپنے طور پر پولیس پر تو سب سے پہلے آغاز بھی تو پولیس کی طرف سے ہی ہوتا ہے ،اس وقت پولیس کی طرف سے لوگوں کو ناجائز حراست میں رکھنا سب سے بڑا ظلم ہے اور پھر اس کے بعد لوگوں کے گھروں میں بغیر سرچ وارنٹ کے داخل ہونا اور گھر والوں کو مارنا پیٹا جس کی دو چار نہیں کئی ہزار ویڈیوز بطور پروف اب تک سامنے آ چکی ہیں

    دوسری بڑی وجہ پولیس ملازمین سے زیادہ ڈیوٹی لینا بھی ہے جس سے پولیس ملازمین چڑچراہٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اپنے افسران کی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لئے لوگوں سے رشوت لے کر افسران تک پہنچاتے ہیں

    جہاں پولیس غلط ہے وہاں پولیس کے اندر بیٹھے لوگ بھی پولیس کو غلط کرنے پر مجبور کرتے ہیں،زائد ڈیوٹی کروانا،چھٹی نا ملنا،بہت پرانے ہتھیاروں سے ڈیوٹی کروانا اور اپنے ماتحتوں کو گالیوں سے نوازنا،یہ ساری چیزیں ایک پولیس والے کو نارمل نہیں رہنے دیتیں جس کے باعث وہ اپنی ہتک کا بدلہ عام لوگوں سے لیتا ہے

    اگر ان معاملات پر قابو نہیں پایا جاتا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے

    ان مسائل پر قابو پانے کی خاطر پولیس مددگار ریسکیو 15 کی طرح ایک ہیلپ لائن بنائی جائے جس پر شہری بغیر سرچ وارنٹ ریڈ کرنے آنے والی پولیس پارٹی کی اطلاع اس ہیلپ لائن پر دیں اور فوری موقع پر ہی کارروائی کی جائے اور بغیر عدالتی سرچ وارنٹ کے آنے والے پولیس آفیسرز کو فارغ کیا جائے،کسی کو بغیر ایف آئی آر ناجائز حراست میں رکھنے کا عمل ثابت ہونے پر نا صرف نوکری سے فارغ کیا جائے بلکہ عام شہری کی طرح اغواء کا پرچہ درج کرکے سزا دی جائے تاکہ پولیس قانون کے مطابق چلے نیز پولیس کے اندرونی معاملات بھی درست کروائے جائیں تاکہ پولیس جوانوں کو اپنے محکمے سے تحفظ کا احساس ملے

    اگر پولیس قانون کے مطابق چلے گی تو عام لوگوں کو مجبوراً قانون کے مطابق چلنا پڑے گا اور جب معاشرے میں قانون کے مطابق چلنے کا رواج ہو گا تو امن و امان قائم ہو گا جرائم میں کمی واقع ہو گی اور ملک خوشحال ہو گا

    واضع رہے کہ جج،جرنیل،صدر وزیراعظم یا کوئی بھی بڑے سے بڑے شحض کی طرف سے قانون شکنی کی جاتی ہے تو ایف آئی ار پولیس ہی درج کرتی ہےیعنی کہ جتنا مرضی تگڑا بندا ہو بات آ جا کر پولیس پر ہی ختم ہوتی ہے یعنی پولیس سب سے بڑی ہے مگر سوچنے کی بات ہے کہ اگر پولیس تگڑے کے لئے ایف آئی آر قانون کے مطابق یا اپنی مرضی کی درج کرے اور غریب کے لئے درج ہی نا کرے تو اگر کرے بھی تو مستحق دفعات نا لگائے تو پھر پولیس کیساتھ ایسا رویہ عوام کی جانب سے دیکھنے کو ملے گا

    ایف آئی آر اگر درست درج ہو گی تو عدالتیں بھی اچھے طریقے سے مقدمے کا ٹرائل کر سکیں گیں وگرنہ دیکھنے میں آتا ہے کہ ایف آئی آر اول تو درج ہوتی ہی نہیں اور اگر رشوت و سفارش سے درج کروا بھی لی جائے تو درست دفعات نہیں لگائی جاتیں جس کے باعث مقدمے کا مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے اور انصاف نہیں ملتا، جرائم پیشہ فائدہ پاتے ہیں اور مظلوم ساری زندگی رلتے رہتے ہیں اور لوگ پولیس کے قریب ہونے کی بجائے دور بھاگتے ہیں

    معاشرے کو سدھارنے کے لئے سب سے پہلے پولیس کا سدھرنا لازم ہے سو گورنمنٹ کو اس پرانے فرسودہ سسٹم کی بجائے نئے سسٹم پر غور کرنا ہو گا تاکہ عوام کو سدھارنے کیساتھ پولیس کو بھی سدھارا جا سکے.اگر پولیس سسٹم میں بدلاؤ نہ لایا گیا تو عوامی غیظ و غضب سب کچھ بہاکرلے جائے گا.

  • ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی فلتھ ڈپو بن گئی،رہائشی ملازمین مشکلات کاشکار

    ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی فلتھ ڈپو بن گئی،رہائشی ملازمین مشکلات کاشکار

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی فلتھ ڈپو بن گئی،رہائشی ملازمین مشکلات کاشکار

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی رہاٸشی کالونی کچراکنڈی میں تبدیل مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات ایڈمن آفیسر 83 سینٹری ورکز سے بھی صفائی کروانے میں ناکام,ڈی ایچ کیو ہسپتال کی رہائشی کالونی کے مکینوں کا اعلی حکام کی فوری نوٹس مطالبہ

    معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی کالونی ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب اس وقت کچرا کنڈی بن چکی ہے جس کے باعث اس کالونی میں رہائش پزیر افراد کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ,رہائشی کالونی اس وقت بدبو اور تعفن کا مسکن بن چکی ہے ,

    یہ بھی پڑھیں
    ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی
    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال،فارماکمپنیوں کے میڈیکل ریپس کو ٹھیکے پردے دیاگیا
    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال بھوت بنگلہ میں تبدیل،سہولیات کافقدان،مریض اور لواحقین پریشان
    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال گائنی وارڈ ،لیڈی ڈاکٹرزکی من مانیاں،خواتین مریض رُل گئیں

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب میں 83 کے قریب سینٹری ورکز کا عملہ صفائی ستھرائی پر تعینات ہے جبکہ ایڈمن آفیسر کی خاص مہربانی کے باعث رہائشی کالونی میں ایک بھی سینڑی ورکر تعینات نہیں ہے جس کے باعت رہائشی کالونی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوۓ ہیں اور سیوریج کا گندا پانی جگہ جگہ کھڑا دیکھائی دیتا ہے

    جبکہ خودروجھاڑیوں نے چاروں طرف سے رہائشی کالونی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ایسے محسوس ہوتا ہے کہ یہ رہاٸشی کالونی کسی جنگل میں آباد ہے ,رہائشی کالونی کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد سے اپیل کی ہے کہ اس رہائشی کالونی کا فوری طور پر دورہ کیا جاۓ اور صفائی وستھرائی کےمعاملات میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایڈمن آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ.

  • سیالکوٹ :صحافی جاوید گل کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ :صحافی جاوید گل کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)جرنلسٹ جاوید گل کے اعزاز میں سیالکوٹ فتح گڑھ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری, بزنس سے وابستہ افراد, انڈسٹری مالکان اور پاسٹرز نے شرکت کی جرنلسٹ جاوید گل کی امد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا

    اس موقع پر آئے ہوئے پاسٹرز بزنس مینزاور مسیحی برادری سے ملاقات کے بعد فتح گڑھ اور اس سے ملحقہ مسیحی محلوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر خصوصی طور پر نوجوانوں کے بزنس کو پرموٹ کرنے اور نوجوانوں کو شعور کی بیداری کے لیے تیاری پر زور دیا گیا

    جاوید گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں وہی لوگ کامیابی کی منازل طے کرتے ہیں جو بزنس پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اس موقع پر پاسٹرز نےملک پاکستان میں امن و امان اور مسیحیوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی

  • سیالکوٹ:ٹائم لائن کے مطابق ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی نہ کرنے پر ٹینری کو ہرگز کام نہیں دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:ٹائم لائن کے مطابق ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی نہ کرنے پر ٹینری کو ہرگز کام نہیں دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹینری زون ماحول منصوبہ ہے، سیالکوٹ میں کام کرنے والی تمام ٹینریوں کو ایس ٹی زیڈ میں منتقل کیا جائیگا اس کیلئے ٹینری مالکان کو واضح ٹائم دی گئی ہے جس پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا اور ٹائم لائن کے مطابق ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی نہ کرنے پر ٹینری کو ہرگز کام نہیں دیا جائے گا۔

    سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر یہ بات انہوں نے آج سیالکوٹ ٹینری زون میں زیر تعمیر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پر جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد سیالکوٹ ٹینری زون ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ایس ٹی زیڈ ملک نصیر، ممبر لیدر پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذوالفقار حیات گھمن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عاطف مرزا بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون میں 1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار کیوبک میٹر کیپسٹی کا کیمیکل ویسٹ واٹر ریکوری پلانٹس جولائی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے جبکہ 21 میگا واٹ کے گرڈ اسٹیشن کی جلد تکمیل کیلئے گیپکو احکام کوارڈینیشن کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 230 ٹینریوں کے مالکان نے ٹینری زون میں تعمیرات کا آغاز کردیا ہے جس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ جن لوگوں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ان کی ٹینریز سیل رہیں گے اور محکمہ ماحولیات ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون کے اپرووچ روڈ کو فوری طور پر موٹر ایبل بنایا جائے گا جبکہ روڈ انفراسٹرکچر کی توسیع اور تعمیر نو کیلئے اسکیم بنا حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا سیالکوٹ ٹینری زون کہ تکمیل میں سیالکوٹ میں لیدر پراڈکٹ کہ تیاری عالمی قوانین کے مطابق ہوگی جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ یونیڈو دوسرے فیز میں چمڑے کی تیاری اور ڈویلپمنٹ کیلئے ٹریننگ سنٹر ٹینری زون میں قائم کرے گا جبکہ ٹینری زون میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے فنڈز کی منظوری ہوگئی ہے۔

  • اوچ شریف : محکمہ سول ڈیفنس نے کرپشن کی ریس جیت لی ،غیرقانونی منی پٹرول پمس کی بہار

    اوچ شریف : محکمہ سول ڈیفنس نے کرپشن کی ریس جیت لی ،غیرقانونی منی پٹرول پمس کی بہار

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )محکمہ سول ڈیفنس نے کرپشن کی ریس جیت لی ،غیرقانونی منی پٹرول پمس کی بہار
    تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس بہاولپور نے مبینہ نوٹوں کی منتھلیوں کے عوض غیر قانونی پٹرول پمپس والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، اوچ شریف شہر و گردونواح بیٹ بختیاری، رسول پور، بیٹ احمد، کچی شکرانی، بنگلہ مستوئی اور کوٹ خلیفہ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہوگئی ہے،

    تقریباً 3 سو سے کے قریب تعداد میں قائم منی پٹرول پمپس پر ملاوٹ شدہ پٹرول مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ان منی پٹرول پمس پر پیمانے بھی کم ہیں، ضلعی سول ڈیفنس انتظامیہ، عوامی نمائندوں اور سیاسی شخصیات کا منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور ان کی سرپرستی میں یہ مکرو دھندہ چل رہا ہے جبکہ اوچ شریف شہر و گرد و نواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور پٹرول ایجنسی مالکان نے علاقوں میں ات مچا رکھی ہے،

    جگہ جگہ پر پٹر ولیم مصنوعات کی کھلی بوتلوں اور شاپروں میں فروخت جاری ہے جبکہ پیمانہ بھی من مرضی کا استعمال کیا جارہا ہے، استعمال کی جانیوالی غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات مشینری کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں گلی کوچوں میں بااثر دکاندار پلاسٹک کی بوتلوں میں مہنگے داموں پٹرول فروخت کرتے ہیں تیل کی ایجنسیاں اور چھوٹے چھوٹے غیر قانونی پٹرول پمپس جہاں پر غیر معیاری تیل کی فروخت عام ہیں کو ئی پو چھنے والا نہیں ہے،

    ذرائع نے بتایا کہ اگر محکمہ سول ڈیفنس ان غیر قا نونی پٹرول پمپس کو سیل بھی کر دے تو دوسرے روز ہی ہزارو ں روپے کی رشوت لیکر سیلیں توڑ کر دوبارہ ناقص تیل سپلا ئی شروع کر دی جاتی ہے، مزید یہ بھی معلوم ہو اہے کہ سول ڈیفنس والوں کی ضلعی خاتون آفیسر فریحہ جعفر نے ہر ماہ ان سے باقائدہ منتھلی وصول کرنے کے لیے اپنے کارندے رکھے ہوۓ ہیں جو کہ لاکھوں روپے ہر ماہ بنا لیتے ہیں،

    غیر قانونی تیل ایجنسیوں سے مک مکا کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی اور ناقص تیل کی فروخت سے قیمتی گاڑیو ں کے انجن تبا ہ ہو رہے ہیں اور کئی گاڑیاں کھٹارہ بن گئیں اور سول ڈیفنس والوں نے نوٹوں کی چمک پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور تیل ایجینسی مالکا ن عوام کو اس مہنگائی کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، شدید گرم موسم میں حفاظتی آلات کی عدم موجودگی بھی کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہے،

    جسکی وجہ سے شہری تشویش میں مبتلا پاۓ جاتے ہیں، شہریوں محمد ارشاد، غلام عباس، ریا ض احمد، اللہ بخش، ملک نازک، بلال حسین، محمد وسیم، محمد عثمان، اعجاز احمد، محمد بلا ل، محمد آصف، سلیم احمد اور طالب حسین نے وزیر اعلی پنجاب پر اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • اوچ شریف: عید گاہ  واٹر فلٹریشن پلانٹ کافی دنوں سے بند،پینے کے صاف پانی  کیلئےشہری خوار ہونے لگے

    اوچ شریف: عید گاہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کافی دنوں سے بند،پینے کے صاف پانی کیلئےشہری خوار ہونے لگے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) عید گاہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کافی دنوں سے بند، دور دراز سے صاف پانی لینے کیلئے آنے والے لوگ خوار ہونے لگے، شہریوں کا احتجاج، ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے فوری طور پر فلٹریشن پلانٹ چالو کرانے کا مطالبہ،

    تفصیل کے مطابق شہریوں کو صاف پانی فراہمی کے دعوے ناکام ہو کر رہ گئے ہیں عید گاہ روڈ اوچ شریف میں لگایا جانے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ ہر دوسرے ماہ بند ہو جاتا ہے، اور دور دراز علاقوں سے گھروں کیلئے صاف پانی لینے آنے والے افراد کو مایوس گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے

    گزشتہ روز فلٹریشن پلانٹ کے سامنے خالی برتن اٹھائے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے فلٹریشن پلانٹ بند کر دیا گیا جس کیلئے روزانہ ٹاؤن کمیٹی والے کل پرسوں کا کہہ کر ٹال مٹول سے کام کر رہے ہیں شہر ی روزانہ صاف پانی لینے کیلئے چکر کاٹ کاٹ کر خوار ہو رہے ہیں

    شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف شہر میں پانی سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور زمینی پانی کڑوا اور زہریلا ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کی فروخت سالانہ کروڑوں روپے تک جا پہنچی اور دو نمبر پانی کی فروخت عام ہوگئی ہے سرکار کی طرف سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےاقدامات بھی مایوس کن ثابت ہوئے ہیں

    لگائے گئے اکثر واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو چکے ہیں یا بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند پڑے ہیں اوچ شریف شہر و گردونواح کےعلاقوں کوٹلہ رحمت شاہ ، چک مانک نوشہرہ ، نندے لال ، نبی پور ، خرم پور ، فیض واہ ، سلطان واہ و دیگر میں زمین میں سنکیا کی مقدار خطرناک شکل اختیار کر گئی ہے سیم زدہ علاقوں میں رام کلی، کوٹ خلیفہ محمود ماتم محمد پور سرفہرست ہیں جہاں پر ایک طرف سرکار کی مجرمانہ غفلت سے مضر صحت کڑوا پانی پینے سے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں تو دوسری جانب شہر بھر کے واٹر فلٹریشن زبوں حالی کا شکار ہو گئے ہیں جو کہ تحصیل انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ اوچ شریف کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے اور عوام کے لیے ایک المیہ سے کم نہیں ہے

    عوامی سماجی حلقوں نے حکومت سے پانی کے بڑھتے خطرناک مسائل کے فوری حل کرنے کے لیے شہریوں محمد یعقوب محمد وقاص محمد اقبال ملک شفیق انجم عبد الرشید عبد الرحمن نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹر تبدیل کر کے چالو کرانے کا مطالبہ کیا ہے