Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:انٹی کرپشن کا تھانہ صدر پر چھاپہ, رشوت لیتا نکاتھانیدار گرفتار

    سیالکوٹ:انٹی کرپشن کا تھانہ صدر پر چھاپہ, رشوت لیتا نکاتھانیدار گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کا تھانہ صدر سیالکوٹ پر چھاپہ،اندراج مقدمہ کے لئے رشوت لیتا تھانیدار گرفتار،ہتھکڑی لگانے والے کو اپنے ہی تھانہ میں انٹی کرپشن نے ہتھکڑی لگا دی،سرکاری گاڑی پر گشت کرنے والے محافظ کو ہتھکڑی لگا کر انٹی کرپشن منتقل کیا گیا اور حوالات میں بند کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق پکی کوٹلی کے رہائشی نذر حسین کے ڈیرے سے ٹریکٹر ٹرالی و دیگر سامان چوری ہوا ،پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج نہ کیا ایس ایچ او مدعی مقدمہ کو ملزمان سے راضی نامہ کرنے پر زور دیتا رہا ،

    دوسری طرف تھانہ صدر سیالکوٹ میں تعینات اسٹنٹ سب انسپکٹر قاسم نے مقدمہ درج کرنے کے لئے ایک لاکھ رشوت طلب کی جو 80 ہزار میں معاملہ طے پایا تو اے ایس آئی نے پچاس ہزار رشوت وصول کی باقی تیس ہزار کا مطالبہ شروع ہوا تو شہری نے انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر ملک ندیم منور کو درخواست دی

    جس پر سرکل آفیسر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ تیس ہزار پر خفیہ نشان لگایا جو شہری نے رقم تھانیدار کو دی تو انٹی کرپشن کی ٹیم نے تھانہ صدر کے کمرے سے اے ایس آئی کی جیب سے رشوت وصول کی گئی رقم برآمد کر کے ملزم اے ایس آئی کو ہتھکڑی لگا کر اسے تھانہ انٹی کرپشن منتقل کر دیا ہے

    سرکل آفیسر ملک ندیم منور کا کہنا ہے کہ کسی بھی محکمہ کا کوئی آفیسر رشوت کا مطالبہ کرے تو فوری انٹی کرپشن حکام کو بتایا جائے رشوت خور آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جائے گا.

  • اوچ شریف:غیر ملکی سیاحوں کا  تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ

    اوچ شریف:غیر ملکی سیاحوں کا تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) غیر ملکی سیاحوں کا اوچشریف کے تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ ، عالمی شہرت یافتہ مقبرہ بی بی جیوندی کے تاریخی پہلووں کا بغور مشاہدہ کیا ۔

    تفصیل کے مطابق غیر ملکی سیاحوں نے اوچشریف کے متعدد تاریخی مقامات کی سیر کی اور عالمی شہرت یافتہ تاریخی اہمیت کے حامل مقبرہ بی بی جیوندی کا بھی بغور جائزہ لیا اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے گہرے نقوش کو اپنی چشم سے مشاہدہ کیا اور اسلامی فن و ثقافت کی بھر پور تعریف کی

    اس سیاحتی گروپ میں امریکن ،کینڈین ،ساؤتھ افریکن، آسٹریلن اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر یورپین ممالک کے سیاح شامل تھے

    انہوں نے پاکستانی ہسٹوریکل آرکیالوجی میں بھر پور اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مقبرہ بی بی جیوندی کی خوبصورتی کی بھر پور تعریف کی بعد ازاں سیاحتی قافلہ اپنا اوچشریف کامطالعاتی دورہ مکمل کر کے ملتان روانہ ہو گیا.

  • اوچ شریف:بلوچ اتحاد پاکستان ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل,نوٹیفکیشن جاری

    اوچ شریف:بلوچ اتحاد پاکستان ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل,نوٹیفکیشن جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بلوچ اتحاد پاکستان ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل سربراہ بلوچ اتحاد پاکستان سردار اقبال خان پہلوان بلوچ نے منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کر دیے

    تفصیل کے مطابق ملتان میں ہونے والے بلوچ اتحاد پاکستان کے اجلاس میں ضلع ملتان کی تنظیم سازی پرمشاورت کریم اللہ خان بلوچ کے ڈیرے پرکی گئی اور حتمی فیصلے کے بعد سرپرست ضلع ملتان بلوچ اتحاد پاکستان حمید نواز خان بلوچ، ضلعی صدر ملتان کریم اللہ خان بلوچ، جنرل سیکرٹری ضلع ملتان حسن مصطفی خان بلوچ اور فنانس سیکرٹری شان شوکت خان بلوچ کی کامیابی کا متفقہ طور پر اعلان کر دیا گیا اور باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔

    تقریب میں بلوچ برادران کا اکٹھ ہو اتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ بلوچ اتحاد پاکستان سردار اقبال خان پہلوان بلوچ نے کا کہنا تھا کہ یں بلوچ اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم پر بلوچوں کی نمائندگی کو سراہتا ہوں اور منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ نومنتخب عہدیداران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینگے اور بلوچوں کے درپیش مسائل کے ساتھ انکی بھر پور معاونت بھی کرینگے۔

    بطور سربراہ میری ذمہ داری ہے کہ میں آپکے شانہ بشانہ ہر جگہ پیش پیش رہوں اور ہرممکن بلوچ اتحاد پاکسان کے نام کا علم بلند رکھوں نومنتخب صدر ضلع ملتان کریم اللہ خان بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم ایک نڈر اور بہادر قوم ہے جب بھی ملک و قوم کو ضرورت پڑی بلوچوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور دلیری کی مثال قائم کی

    بطور صدر میں بھی انشاء اللہ بلوچ قوم کو متحد رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہوں گا اور میرا مشن ہے کہ ضلع ملتان میں موجود بلوچ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کروں مزید برآں جنرل سیکرٹری حسن مصطفی بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم بلوچ اتحاد پاکستان کے منشور کے عین مطابق غریب و نادار افراد کے مالی مسائل میں مدد سمیت بیٹیوں کے جہیز کا بندوبست، مستحق اور نادار بلوچ برادری کی تعلیم وتربیت، یتیموں اور بیواؤں بے آسرابلوچ مردو خواتین کے لیے فنڈ ز اور مفت قانونی معاونت و دیگر سہولتوں کا انعقاد جاری کرینگے اور سردار اقبال خان بلوچ کے جھنڈے تلے ایک ہوکر اپنے مشن کومکمل کرینگے اور اجلاس میں بلوچ برادری کی کثیر تعداد شریک تھی۔

  • ننکانہ ریسکیو1122کے زیر اہتمام ماہانہ فز یکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد  کیا گیا

    ننکانہ ریسکیو1122کے زیر اہتمام ماہانہ فز یکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب کے تمام ریسکیو اہلکاروں کے لئے مانانوالہ روڈ ویلکم گیٹ کے قریب ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔

    فزیکل ٹیسٹ میں ضلع بھر کے ریسکیور آفیسرز اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ٹیسٹ میں ایک میل کا فاصلہ 7منٹ میں طے کرنے کے ساتھ جسمانی مشقیں بھی پاس کرنا تھا

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ ماہانہ فزیکل ٹیسٹ منعقد کروانے کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنا ہے تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرین کو بہتر انداز میں ریسکیو کیا جا سکے

  • اوچ شریف : پنجند نہر میں نہاتے ہوئے کم سن بچہ ڈوب کرجاں بحق

    اوچ شریف : پنجند نہر میں نہاتے ہوئے کم سن بچہ ڈوب کرجاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) پنجند نہر میں نہاتے ہوئے کم سن بچہ ڈوب گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی لاش تلاش کرکے نکال لی ،ذرائع

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف پنجند نہر میں کم سن بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا بچے کے ڈوبنے کی اطلاع ان کے ساتھیوں نے انکے گھر والوں کو دی وارثان نے بروقت پنجند نہر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کردی انتھک کوششیں کے بعد بچے کی لاش اہلیان علاقہ نے تلاش کر لی

    علاقہ کے لوگوں نے لاش کو ورثا ء کے حوالے کر دیا ڈوب کر مرنے والے بچے کی شناخت کلیم لاشاری کے نام سے ہوئی بچے کی لاش جب انکے گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا

  • صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس

    صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس

    اوچ شریف،ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی نمائندگان)صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس
    تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے سینئر صحافی اشفاق احمد کے قتل پر جنوبی پنجاب ڈی جی خان سمیت اوچ شریف کے صحافی برادری شدیدغم و غصہ میں مبتلا ہوگئی ہے سینئر صحافی اشفاق احمد مظفرگڑھ میں روز نامہ خبریں میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن پرنامعلوم مسلح افراد نے ان فائرنگ کر دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مگر ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

    جنوبی پنجاب ڈیرہ غازیخان سمیت اوچ شریف کے صحافیوں نے ان کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صحافی برادری کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

    اوچ شریف کے سینئر صحافی اظہر علی دانش احمد حسن اعوان میاں محمد عامر صدیقی خواجہ غلام شبیر سید مجتہد رضوی حبیب خان عامر غنی خان لنگاہ ساجد خان ملک یعقوب ککس ملک زاہد صابر شمس خان رند لیاقت بلوچ دیگر عہدیداران کا کہنا تھاکہ سینئر صحافی اشفاق احمد سیال کا قتل انتہائی قابل مذمت ، افسوسناک اور دہشت گردانہ فعل ہے ۔ ہم مقتول صحافی کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

    بدقسمتی سے صحافی اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں مگر حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کررہی انہوں کہا کہ آئے روز صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور قتل کے واقعات تشویشناک ہیں ان حالات میں صحافیوں کے لیے اپنے فرائض ادا کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔

    انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی اشفاق احمد سیال کے قاتلوں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ صحافیوں کو پروٹیکشن دے تاکہ صحافی اپنا کام بخوبی سر انجام دے سکیں

    ادھر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجادحسن خان نے مظفر گڑھ میں صحافی مہر اشفاق کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے ، ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے،ڈی پی او مظفر گڑھ کو مجرمان کی فوری گرفتار ی یقینی بنانے کے احکامات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم ۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجادحسن خان نے واقعہ کی مکمل جدیدسائنسی بنیادوں پر تفتیش کے احکامات جاری کئے ہیں،ڈی پی او مظفر گڑھ کو لواحقین کے قریبی رابطہ رکھنے کا حکم

    آر پی او نے کہا کہ ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ،واقعہ میں ملوث مجرمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمدکےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
    مریم نواز نے ہدایت کی ہےکہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افرادکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

  • اوکاڑہ:تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    اوکاڑہ:تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    تفصیلات کے مطابق آج ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو کی انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سے خصوصی ملاقات ہوئی ،تاجروں کے ساتھ خصوصی ملاقات میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا بھرپور ساتھ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

    اس موقع پر ڈی پی او نے کہا تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، ملک کی ترقی و خوشحالی اور معیشت میں تا جر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،

    ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید کہا کہ سیف سٹی کے قیام کے بعد جرائم میں نمایاں کمی نظر آئے گی

  • گوجرہ:موٹر وے ایم 4 پرٹریلر اور ڈالے میں ٹکر، ڈالہ کنڈیکٹر جاں بحق

    گوجرہ:موٹر وے ایم 4 پرٹریلر اور ڈالے میں ٹکر، ڈالہ کنڈیکٹر جاں بحق

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ) موٹر وے ایم فور پرٹرالے اور ڈالہ میں حادثہ کے نتیجہ میں ڈالہ کنڈیکٹر جاں بحق ہو گیا۔

    معلوم ہواہے کہ مزداڈالہ نمبری 973ایل او کے پر ڈرائیورمحمد علی اور کنڈیکٹرآصف اللہ یارگوجرہ سے بذریعہ موٹر وے ایم فور فیصل آبادکی طرف جا رہے تھے کہ علاقہ نواں لاہورکے چک نمبر337ج ب کے قریب اوور ٹیک کر تے ہو ئے پیچھے سے ٹرالرنمبر6799جے آئی کے ڈرائیور نے ٹکر دے ماری

    جس کے نتیجہ میں مزدا سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے کنڈیکٹر آصف اللہ یار جاں بحق ہو گیا ٹرالر ڈرائیور موقع سے ٹرالرچھوڑ کر فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا

    اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے متوفی کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ٹرالراپنے قبضہ میں لے کرڈرائیور کی تلا شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ:دوران ڈکیتی مزاحمت ،ڈاکوؤں کی فائرنگ  32سالہ شخص قتل

    گوجرہ:دوران ڈکیتی مزاحمت ،ڈاکوؤں کی فائرنگ 32سالہ شخص قتل

    گوجرہ،با غی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں لوٹ مار کا بازارگرم ہو گیا۔بلاناغہ وارداتوں کا سلسلہ جاری، واردات میں مذاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے32سالہ شخص کوقتل کر دیا۔

    معلوم ہواہے کہ چک نمبر343ج ب کاعبدالمجیداپنے ڈیرہ پربیٹے ندیم کے ہمراہ سویا ہواتھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوارچار نامعلوم مسلح ملزمان ڈیرہ میں داخل ہو گئے اور اس کے قیمتی بکر ے کھو ل کر فرارہو نے لگے توعبدالمجید کا بیٹا ندیم بیدار ہو گیا جس نے ملزمان سے مزاحمت شروع کر دی جس پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ندیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اورملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے۔

    علاوہ ازیں چک نمبر335ج ب کا طارق محمود اورچک نمبر339ج ب کاشاہد نوازنواں لاہور سے موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ راستہ میں چک نمبر337ج ب موٹر وے پل کے قریب انہیں دونامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے مجموعی طورپر15ہزارروپے نقدی، دو عدد موبائل چھین لئے اور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

  • مظفرگڑھ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    مظفرگڑھ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی ) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

    پولیس کے مطابق مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا.ہسپتال ذرائع کے مطابق اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے.اشفاق احمد سیال قومی اخبار روزنامہ خبریں سے منسلک تھے،مظفرگڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.

    صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری منتقل کردیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جبکہ اس موقع پر سابق ایم این اے اور صدر سیال ایسوسی ایشن پاکستان حاجی مہر ارشاد سیال صاحب نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مظلوم صحافی اشفاق سیال کے قاتلوں کو فوری بے نقاب کیا جائے اور کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    صحافی مہر اشفاق حسین سیال کے قتل کے وقوعہ پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہر اشفاق حسین کے قتل پر انتہائی دکھ ہے، ظالم قاتلوں کو ٹریس کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او،ز سٹی و صدر اور سی آئی سٹاف نے ٹیکنیکل ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کردیا ہے، بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، ملزمان کو عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی،

    مظفر گڑھ میں صحافی کا قتل،لاہور پریس کلب کا اظہار مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے مظفرگڑھ میں روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئے ۔ گورننگ باڈی نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ہرطرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں اور انھیں جان سے مارنے سے بھی دریغ نہیں کیاجاتا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔