Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میہڑ:بااثرشخص مکان کی بقایا رقم دینے سے انکاری،رقم مانگنے پرجان سے مارنے کی دھمکی،نوید حسین جویو

    میہڑ:بااثرشخص مکان کی بقایا رقم دینے سے انکاری،رقم مانگنے پرجان سے مارنے کی دھمکی،نوید حسین جویو

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)بااثرشخص مکان کی بقایا رقم دینے سے انکاری،رقم مانگنے پرجان سے مارنے کی دھمکی،نوید حسین جویو

    صرافہ بازار کا بیوپاری گولڈ شاپ کا مالک نوید حسین جویو بااثر شخص کے خلاف پریس کلب پہنچ گیا،نوید حسین نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہاکہ فردوس کالونی نزد ککول نہر میں نے اپنا مکان بااثر اختیارکوڈرانی چانڈیو کو 43لاکھ 50ہزار روپے میں فروخت کر دیاتھا، جس میں سے اختیار چانڈیو نے مجھے 33لاکھ50ہزار روپےدیئے تھے باقی رقم 13لاکھ روپے بعد میں دینے کاوعدہ کیا تھالیکن اب میری رقم دینے سے انکاری ہے

    اس نے مجھے ایک 6لاکھ روپے کا چیک دیا تھاجوابھی تک بنک سے پاس نہیں ہوا، نوید جویو نے کہاکہ میں شریف شہری اورکاروباری آدمی ہوں اورجس نے مجھ مکان خریدا تھا وہ بااثر آدمی باربار رقم ماگنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاہے

    نوید حسین جویو نے کہا کہ اگر مجھے اور میرے گھر کے کسی بھی فرد کو کوئی بھی جانی ومالی نقصان ہواتو اس کاذمہ داربااثر شخص اختیار چانڈیو ہوگا
    انہوں نے مزید کہاکہ اس کی شکایت میں نے چانڈیہ قوم کے سردار سردار نواب احمد چانڈیو کو بھی کی ہوئی ہے مگر وہ ملک سے باہرگیا ہواہے.

    نوید جویو نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے

  • گوجرہ: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ٹوبہ ٹیک سنگھ قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا

    گوجرہ: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ٹوبہ ٹیک سنگھ قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا

    گوجرہ،با غی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ٹوبہ ٹیک سنگھ قیادت کا اہم اجلاس۔ جس میں ملازمین کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا۔

    وفاقی وصوبائی مالی بجٹ آئندہ ماہ جون میں پیش کئے جا رہے ہیں مہنگائی عروج پر ہے، لیو انکیشمنٹ کا مسئلہ جوں کا توں ہے بلکہ شنید ہے کہ حکومت پینشن اصلاحات کے ذریعے ملازمین کا معاشی استحصال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،

    اساتذہ کو ریگولر نہیں کیا جارہا، ٹوکیڈر فارمولا پر عمل درآمد نہیں ہوسکاپے پروڈکشن پر عمل درآمد ،ایس ایس ایز ,&اے ای اوز کی مستقلی، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن اور الاونسز میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    ان حالات میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملازمین کش پالیسیوں اور حکومتی بے حسی کے خلاف 15 مئی کو 11 بجے دن پرامن احتجاجی مظاہرہ ہو گا 22مئی کا پروگرام بعد میں دیا جائے گا

    اساتذہ کو فی الفور مردم شماری اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان،15 مئی کو گورنمنٹ کالج گوجرہ تا کچہری چوک گوجرہ کیا جائے گا ،احتجاجی پروگرام میں تمام صوبائی محکمہ جات تحصیل گوجرہ کے سرکاری ملازمین اپنی شرکت یقینی بنائیں اور حقوق کی آواز بلند کریں اور حکومت
    وقت اساتذہ سے کیے ہوئے وعدے فوری پورا کرے

    زیر قیادت پروفیسر رانا شاہد مقبول صدر پروفیسر لیکچرار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ،محمد اقبال گورایہ ڈویژنل صدر پنجاب ٹیچرز یونین ٹوبہ ٹیک سنگھ نکلو اپنے حق کی خاطر،15 مئی 11 بجے دن بمقام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز گوجرہ تا کچہری چوک گوجرہ

  • وزیر اعلٰی بلوچستان زمینداروں سے کئے گئے وعدے کے مطابق اسلام آباد پہنچ گئے

    وزیر اعلٰی بلوچستان زمینداروں سے کئے گئے وعدے کے مطابق اسلام آباد پہنچ گئے

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (زبیرخان کی رپورٹ)وزیر اعلٰی بلوچستان زمینداروں سے کئے گئے وعدے کے مطابق اسلام آباد پہنچ گئے

    وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں اراکین صوبائی اسمبلی کا وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا ، بلوچستان کا پارلیمانی وفد وزیر اعظم کو زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کرے گا،

    حکومت بلوچستان کا موقف ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کو معاہدے کے مطابق بجلی فراہمی پر بات چیت ہوگی ، نگران حکومت میں 8 گھنٹے بجلی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا، برقی بندش کے باعث بلوچستان کے زمینداروں کو نقصان کا سامنا ہے ،

    حکومت بلوچستان کے علامیہ کے مطابق پارلیمانی وفد جنوبی بلوچستان ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیر اعظم سے گفتگو کرے گا،

  • منڈی بہاؤالدین:ڈی پی او کی ملک وال میں کھلی کچہری، تفتیشی افسران کیخلاف شکایات کے انبار

    منڈی بہاؤالدین:ڈی پی او کی ملک وال میں کھلی کچہری، تفتیشی افسران کیخلاف شکایات کے انبار

    منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی ( نامہ نگارمحمد افنان طالب) ڈی پی او کی ملک وال میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر تفتیشی افسران کی سرزنش، اشتہاریوں، موٹر سائیکل چور گینگز اور فائرنگ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہائوالدین احمد محی الدین نے ڈی ایس پی آفس ملک وال میں کھلی کچہری لگائی۔ شہریوں نے پولیس اہلکاروں اور تفتیشی افسران کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

    ڈی پی او نے شہر میں آئے روز فائرنگ کے واقعات، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو حکم دیا کہ اس ایریا میں تمام اشتہاریوں کو مخبری کرکے گرفتار کیا جائے۔

    انہوں نے کہا تھانہ ملکوال کے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل چور گینکز کو ایک ماہ کے اندر گرفتار اور برآمدگی کی جائے۔

    انہوں نے شہریوں کی شکایات پر تفتیشی افسران کی سرزنش کی اور مسائل کو جلد حل کریں۔

    ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر تھانہ ملک وال کے محرر کو لائن حاضر کر دیا

  • تنگوانی: پولیس چوکی اور گاؤں  پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک نوجوان جاں بحق، مقابلہ میں ڈاکوہلاک، سی ڈی ٹی اہلکاراغواء

    تنگوانی: پولیس چوکی اور گاؤں پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک نوجوان جاں بحق، مقابلہ میں ڈاکوہلاک، سی ڈی ٹی اہلکاراغواء

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ )پولیس چوکی اور گاؤں پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک نوجوان جاں بحق، مقابلہ میں ڈاکوہلاک،ایک اہلکااغواء

    کندھ کوٹ کے تھانہ سی سیکشن کی حدود میں باہو پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ ، پولیس اور ڈاکو میں شدید فائرنگ ہوئی ، ڈاکو سی ڈی ٹی اہلکار نویدجکھرو کو زخمی حالت میں اغوا کر کے کچے طرف لے گئے،

    اسی طرح غوث پور کے قریب گاؤں عبدالغفور ڈاہانی میں ڈاکوؤں کا حملہ شدید فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک آدمی زخمی ہوا ہے
    ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والےشخص کی شناخت علی نواز ڈاہانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دلیل ڈاہانی شدید زخمی بتایا جا رہا ہے

    تنگوانی کے قریب تھانہ ڈیرہ سرکی کے حدود میں پولیس اور ڈاکو میں مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو دلبر عرف دلو ولد لونگ ملک ہلاک ہو گیا فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں

    پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ ضلع میں گزشتہ 4 ماہ میں 1 پولیس اہلکار سمیت 18 افراد کو اغوا کیا گیا۔دوسری طرف مغوی پولیس اہلکار کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے، جس میں نوید جکھرو نے خود کو بچانے کی اپیل کی ہے۔

    مغوی پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر پولیس سبزوئی گینگ کے لوگوں کو رہا کرے گی تو ڈاکو مجھے چھوڑیں گے۔نوید جکھرو نے مزید کہا کہ گرفتار لوگوں کو نہیں چھوڑا گیا تو ڈاکو مجھے قتل کردیں گے۔ میں آئی جی، ڈی آئی جی لاڑکانہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے بچایا جائے۔

  • رحیم یارخان: شادی سے انکار، والداوربھائیوں نے18سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا

    رحیم یارخان: شادی سے انکار، والداوربھائیوں نے18سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا

    رحیم یارخان(باغی ٹی وی) شادی سے انکار پر والداوربھائیوں نے18سالہ لڑکی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا، پولیس نے مقتولہ کےو الدین اور رشتےد اروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ کی بستی میانی میں نوجوان لڑکی کے قتل کی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جسے والدین اور رشتےد ار دفنانے کی کوشش کررہے تھے۔

    پولیس کے مطابق والدین کی جانب سے زبردستی شادی کی کوشش پر لڑکی نے انکار کیا جس پر والد اور رشتے داروں نے لڑکی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلادیا،

    پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد اور بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قبرستان میں تدفین کے وقت چھاپا مارا گیا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں پر بدترین تشدد اور آگ سے جھلسنے کے نشانات پائے گئے ہیں، لڑکی کی لاش ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • اوچ شریف:للو والی موری کے قریب لوڈر رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

    اوچ شریف:للو والی موری کے قریب لوڈر رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان ) للو والی موری کے قریب لوڈر رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، ریسکیو زرائع،

    تفصیلات کے مطابق ایک آئل ٹینکر (TLW-780) 48000 لیٹر پٹرول لیکر کراچی سے ساہیوال کی طرف جا رہا تھا کہ سامنے سے آتے ہوئے لوڈر رکشہ سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں لوڈر رکشہ پر سوار دو آدمی شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک آدمی موقع پر جاں بحق ہو گیا

    جبکہ دوسرے آدمی کو ریسکیو 1122 نے فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے آر ایچ سی اوچ شریف میں شفٹ کر دیا ہے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق آئل ٹینکر میں کوئی لیکج نہیں ہے بیٹری کے ٹرمینل اتار دیے گئے ہیں ایریا کارڈن آف کر دیا گیا ہے اور پولیس موقع پرموجود ہے۔

  • ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ منعقد کرتی رہے گی،ایس ایس پی

    ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ منعقد کرتی رہے گی،ایس ایس پی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( بلاول سموں کی رپورٹ )محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراھم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ منعقد کرتی رہے گی ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی،

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی نے پولیس لائن اسپتال مکلی میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا، جس میں حیدرآباد سے 20 ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے 400 مریضوں کے ٹیسٹ کئے ان کا معائنہ کیا اور ادویات بھی مفت میں دیں

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی نے میڈیکل کیمپ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیمپ سے لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں، 20 ڈاکٹروں کی ٹیم میں بچوں کے ماہر ، گردے ، پھیپھڑوں اور آنکھوں کے ماہر کے علاوہ جنرل فیشن بھی موجود ہیں جنہوں نے مریضوں کے ٹیسٹ کئے ہیں ان کو ادویات مفت دی ہیں

    انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ تو ایک روزہ ہے مگر آج کے کیمپ سے جن مریضوں کو علاج کی زیادہ ضرورت ہے ان کو ادویات اسی اسپتال سے مسلسل دی جائیں گی اور جو مریض خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ان کو حیدرآباد اسپتال بھی منتقل کیا جاسکتا ہے

    انہوں نے کہا کہ آج کے کیمپ میں 400 لوگوں نے ابھی تک اپنا معائنہ کرایا ہے اور زیادہ کیس ہیپاٹائٹس اور شوگر کے ظاہر ہوئے ہیں ایسے مریضوں کا علاج مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا اور مستقبل میں بھی محکمہ پولیس اس طرح کے مفت کمیپ منعقد کرتی رہے گی

    ایس ایس پی ٹھٹھہ کے ساتھ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر وقار میمن ، سینئیر آفیسر فیصل میمن ، ڈی آئی بی انچارج اے ڈی شیخ ایس ایچ او جھرک امیر بخش کھوسو اور دیگر افسران موجود تھے

  • گوجرہ:خوشحالی ملک وقوم کی خوشحالی کی ضمانت ہے،راناتنویرحسین

    گوجرہ:خوشحالی ملک وقوم کی خوشحالی کی ضمانت ہے،راناتنویرحسین

    گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) وفاقی وزیر فوڈ رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بار دانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری میں کسی قسم کی بے ضابطگی پائی گئی توذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔کسان کی خوشحالی ملک وقوم کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فوڈ رانا تنویر حسین نے ہمراہ MD پاسکو حماد نزیر DC ٹوبہ ٹیک سنگھ مونسپل کمیٹی گوجرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ سمیت دیگر افسران ومعززین بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کی مشکلات کو دور کر نے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔حکومت کسانوں کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہے اورکسانوں کے مسائل کو حل کر نا اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کسان کی خوشحالی میں ہی ہم سب کی خوشحالی ہے۔گندم کی خریداری میں دوسرے اضلاع میں جہاں بے ضابطگیاں پائی گئی وہاں ذمہ داران کے خلاف کاروائیاں بھی کی ہیں۔

    ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسکو کی جانب سے گندم خریداری مہم جاری ہے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے کوٹہ میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے۔اگر یہاں پر باردانہ کی تقسیم اور گندم خریداری میں کوئی بے ضابطگی یا کرپشن کی گئی تو سخت کاروائی کی جائیگی۔

    کسانوں کو گندم کی کاشت کے حساب سے 8 بوری فی ایکڑ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے نواں لاہور کا بھی دورہ کیااورکسانوں کے مسائل سنے اوران کے مسائل کو حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔

  • خیبر:معمارانِ قوم کے اس قوم پر بڑے احسانات ہیں،شریف اللہ آفریدی

    خیبر:معمارانِ قوم کے اس قوم پر بڑے احسانات ہیں،شریف اللہ آفریدی

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )معمارانِ قوم کے اس قوم پر بڑے احسانات ہیں،شریف اللہ آفریدی
    تنظیم اساتذہ ضلع خیبر نے محمد زاہد صاحب کو ضلع خیبر میں طویل تدریسی خدمات سرانجام دینے پر انہیں محسنِ خیبر کا خطاب دیا ، مردان سے تعلق رکھنے والے محمد زاہد خان محکمہ تعلیم خیبر میں 35 سال خدمات پیش کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

    ان کے اعزاز میں جمرود بازار پرائمری سکول میں تنظیم اساتذہ خیبر کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں محکمہ تعلیم خیبر کے افسران ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مصری خان، اے ڈی ای او (پرائمری) مشرف خان، اے ڈی ای او (سیکنڈری) محمد ثاقب، اے ڈی ای او (لیٹریسی) محمد طاہر خان ، اے ڈی ای او (پی ایند ڈی) عبد الوہاب ، ایس ڈی سی او عادل نواز اور اساتذہ و پرنسپلز نے شرکت کی ۔

    تقریب میں تنظیم اساتذہ کے مرکزی و صوبائی قائدین مصباح الاسلام ،ڈاکٹر محمد عثمان اور سکندر خان یوسفزئی نے بھی شرکت کی

    تقریب کے دوران مقررین نے محمد زاہد خان کے تعلیمی خدمات اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تنظیم اساتذہ خیبر کے صدر شریف اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد زاہد خان ایک خوش اخلاق اور ڈیوٹی فل ٹیچر تھے جو کافی دور مردان سے خیبر باڑہ صبح سویرے اسمبلی سے پہلے پہنچ جایا کرتے تھے اور بہت محنت و لگن سے بچوں کو پڑھاتے تھے۔

    الوداعی تقریب سے محمد زاہد خان نے کہا کہ خیبر کے لوگوں کی جانب سے ان کو کافی پیار اور محبت ملا ہے جو وہ کبھی نہ بھول پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر کے لوگوں کے ساتھ ان کا پیار بھرا رشتہ تاحیات قائم رہے گا۔

    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر مصری خان بھی محمد زاہد خان کے خدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیشہ ورانہ خدمات کے بارے میں ہم سنا کرتے تھے اور ہماری یہ خواہش تھی کہ زاہد صاحب سے ملاقات ہوجائے ۔ملاقات ہوتے ہی ان کے حسن اخلاق سے ،ان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جو نہایت شفیق اور محنت کرنے والا ٹیچر تھے جنہوں نے اپنے تدریسی عرصے میں ہزاروں بچوں کے مستقبل بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔