Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • منڈی بہاوالدین:محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی کارروائی،لاکھوں روپے  کی جعلی ادویات برآمد

    منڈی بہاوالدین:محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی کارروائی،لاکھوں روپے کی جعلی ادویات برآمد

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی س (نامہ نگارمحمد افنان طالب کی رپورٹ )ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدینمحمد افضل ندیم اور ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکا کامیاب چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر کے ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، شہریوں کا جعلی ادویات کے خلاف مسلسل کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنر اور ڈرگ کنٹرولر کو زبردست خراج تحسین

    و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پرجعلی ادویات کے خلاف چلائی جانےوالی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے انسپکٹربدراحمدکے ساتھ مل کر سوہاوہ منڈی بہاوالدین میں ایک خفیہ مقام بالمقابل حیات ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضہ میں لے کر بلڈنگ کو سیل کر دیا۔

    ملزم عمر علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نان رجسٹرڈ ادویات اور زائدالمعیاد ویکسین کے سٹاک بھی پکڑے گئے ۔ ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    اس موقع پر ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اورڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی کو بھی جعلی ادویات کا کاروبار کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور اس گھناونے دھندے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

    ضلع کے شہریوں نے جعلی ادویات کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنر اور ڈرگ کنٹرولر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

  • اوچ شریف:جمپ لگنے سے موٹر سائیکل پر پیچھےبیٹھا نوجوان گرنے پر ٹریلرکے نیچے آکرہلاک

    اوچ شریف:جمپ لگنے سے موٹر سائیکل پر پیچھےبیٹھا نوجوان گرنے پر ٹریلرکے نیچے آکرہلاک

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) جمپ لگنے سے موٹر سائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھا سوار نوجوان ٹریلر کے نیچے آکر کچلا گیا ،موقع پر جاں بحق، ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں ناکام ، جیسے پولیس دھوڑکوٹ نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا مقامی پولیس کارروائی میں مصروف
    ،
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف جلال پور پیر والا ایکسپریس روڈ بستی مانک پر تیز رفتار موٹر سائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھا شخص اچانک جمپ لگنے سے اچھل کر سڑک پر گر گیا اور دوسری طرف سے آنے والے ٹریلر TLE/713کے ٹائروں کے نیچے آکر کچلا گیا، اور موقع پر جاں بحق ہو گیا

    حادثہ ہوتے ہی ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس اوچ شریف نے ٹریلر ڈرائیور کے فرار ہونے کی اطلاع دھوڑکوٹ تھانہ کو دی تھانہ دھوڑکوٹ کی پولیس نے فرار ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

    مقامی پولیس اوچ شریف نے نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف منتقل کر دیا جسکی شناخت محمد مٹھا ولد محمد رمضان بعمری 28/30سالہ سکنہ بدھو والی اوچ شریف سے ہوئی ہے

  • تنگوانی:پٹرول پمپ سے اغواء ہونے والے  ملازمین کی ڈاکوؤں نےویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی:پٹرول پمپ سے اغواء ہونے والے ملازمین کی ڈاکوؤں نےویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)پٹرول پمپ سے اغواء ہونے والے دو ملازمین کی ڈاکوؤں ویڈیو وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی میں بجارانی پٹرول پمپ پر کام کرنے والے دو محنت کش مزدوروں کو ڈاکو گذشتہ رات پٹرول پمپ سے اغوا کرکے لے گئے تھے

    ان اغواہونے والےفیصل آباد کے رہائشی پٹرول پمپ ملازمین محمد عباس اور راشد علی کی تشدد والی وڈیو ڈاکوؤں نے وائرل کردی ہے

    جس میں ڈاکوؤں کی ڈمانڈ بتارہے ہیں کہ پولیس پکے میں اپریشن نہ کرے، نندوانی ڈاکوؤں کے گرفتار بندے چھوڑ دیں اور 50 لاکھ تاوان دیے کر ہمیں چھڑوائیں.

  • ڈی جی خان کے مافیا اور امید کی کرن

    ڈی جی خان کے مافیا اور امید کی کرن

    ڈی جی خان کے مافیا اور امید کی کرن
    تحریر:حاجی محمد سعید گندی
    مافیا منظم جرائم پیشہ گروپ کو کہا جاتا ہے، ابتدا میں مافیا اٹلی کے صقلیہ کے مجرم عناصر کو کہا جاتا تھا، انہیں "کوسا نوسترا” (Cosa Nostra) بھی کہا جاتا ہے جو انیسویں صدی کے نصف آخر میں صقلیہ میں خوب پھل پھول رہے تھے۔ بعد ازاں مافیا کی اصطلاح عام ہو گئی۔

    کئی سال پہلے تک میں نے کبھی ایساسوچا بھی نہیں تھا کہ اپنے ملک اور اپنے ہی شہر میں اس طرح کے ماحول کاسامناکرنا پڑے گا۔ڈیرہ غازیخان کے شہری اور دیہی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کا راج قائم ہوچکا ہے، شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ، مسلح افراد انہیں لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں، اسٹریٹ کرائم بڑھ چکی ہیں ، خواتین اور بچوں کا گھر سے اکیلے نکلنا ناممکن ہوگیا ہے ، راہ چلتے موٹر سائیکل سواروں کا موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا ء چھیننا معمول بنتا جارہا ہے

    ان سب کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں ایرانی تیل، نان کسٹم پیڈ اشیاء، منشیات کی سمگلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت سے سینکڑوں غیرقانونی منی پٹرول پمپس قائم ہوچکے ہیں، احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے پمپس مالکان انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، منشیات کے باآسانی دستیاب ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے،

    ڈیرہ غازی خان کے تھانہ سٹی، تھانہ سول لائن، تھانہ گدائی، تھانہ بی ڈویثرن، تھانہ صدر،تھانہ سخی سروراورتھانہ شاہ صدردین ودیگرتھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی ہے، اس مکروہ دھندے میں کچھ پولیس کی کالی بھیڑوں کی مکمل ساجھے داری ہے، شہزاد کالونی ،اختر کالونی شہر کے وسط میں بلاکوں، ریلوے اسٹیشن کے نزدیک محبوب آباد، 3مرلہ سکیم ،چوک چورہٹہ شہر کا کوئی ایسا کونہ نہیں جہاں منشیات آسانی سے دستیاب نہ ہوں،

    اور منشیات ایسے دستیاب ہے جیسے کریانہ سٹور پر چینی ،چائے کی پتی اور دیگراشیائے ضروریہ، سب سے بڑا المیہ روڈ کے کناروں ،نہر کنارے گلی محلوں میں جھنڈ کی شکل میں نشئی حضرات دیکھے جاسکتے ہیں ،جن میں نوجوان مردوں کے ساتھ نوجوان لڑکیاں بھی اپنی نشے کی لت پوری کر رہی ہوتی ہیں، یہ منشیات یہاں تک محدود نہیں شہرکے پوش علاقوں میں بھی کوٹھیوں ،کلبوں، ہوٹلوں اور ریستورانوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔ یہ دھندہ گذشتہ کئی سالوں سے چل رہاہے لیکن اب بام عروج پرپہنچ چکاہے، اس دھندہ میں مقامی بااثر افراد بھی شامل ہیں

    ایک رپورٹ کے مطابق یہ منشیات تعلیمی اداروں، نجی و سرکاری ہسپتالوں ،گیسٹ ہاؤسز میں بھی سپلائی کی جاتی ہیں، جس سےسٹوڈنٹس کی ایک بڑی تعداد منشیات کی طرف راغب ہورہی ہے، یہاں پولیس اور دوسرے اداروں کی کارکردگی پر بہت سے سوالات ہیں۔بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ انکی مکمل آشیرباد سے یہ دھندہ جاری ہے

    اگرتھانوں میں تعینات پولیس ملازمین اور ان کے افسران کے موبائل فون کاڈیٹا نکالا جائے تو بہت سے پولیس میں موجودکالی بھیڑوں کے نام سامنے آجائیں گے جو نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار ر ہے ہیں

    دوسری طرف آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل کے مصداق ڈیرہ غازی خان شہر و گردونواح میں ایرانی تیل کے سینکڑوں غیر قانونی ڈپو اور منی پٹرول پمپ قائم ہیں،اس کے علاوہ بڑا المیہ یہ ہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس ویلفیئر پمپ جوکہ شہر وسط میں واقع ہے یہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، سول ڈیفنس، کمشنر ریجنل پولیس آفیسرکے دفاترکی دیوار کے ساتھ پمپ پر ایرانی تیل با آسانی پہنچ جاتا ،جس کی ترسیل دن رات جاری رہتی ہے، سرکاری گاڑیوں کے علاوہ پرائیویٹ گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگی ہیں اس جگہ سمیت دوسرے جگہوں پر ایرانی تیل کا پہنچنا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

    پولیس پٹرول پمپ سے کتنے شرفاءمستفید ہوتے ہیں یہ ایک الگ داستان ہے،اس کے علاوہ سپیشل برانچ کے آفیسرز کا چپ رہنا بہت سے سوالات کو جنم دیتاہے ،سب سے اہم بات جن پولیس ملازمین کا نام ایرانی تیل سمگلنگ لسٹ میں شامل ہے ان میں سے کچھ افسران ابھی تک انہی جگہوں پر تعینات ہیں ایسے لوگوں کو سیاسی لوگوں کی آشیرباد حاصل ہے ۔

    حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے چارج سنبھالا ہے ان کے اردگرد انہی پرانے لوگوں کا جم گٹھا رہے گا تو روڈوں پر سمگلنگ، شہر بھر میں منشیات کی سپلائی کو روکنا مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہوگا۔

    یہاں آپ کو ایک واقعہ سناتا ہوں” ایک بوڑھی خاتون بس پر سوار ہوئی تو اس سے بس کنڈیکٹر نے پوچھا اماں جی آپ نے کہا جانا ہے دراہمہ، پل غازی گھاٹ، ڈڈو موڑ، چوک قریشی، بصیرہ مظفرگڑھ خاتون نے کہا میں نے تو اپنے رشتہ دار جبار کے گھر جانا ہے۔کنڈیکٹر نے کہا اماں جی مجھے کیا پتاآپ کے رشتے دار جبار کا گھر کہاں ہے؟ تو بڑی اماں نے ناراض ہو کر کہا روڈ پر اتنے سٹاپ تو توجانتا ہے ،میرے رشتہ دار جبار کو کیوں نہیں جانتا ؟ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کےگرد بھی کچھ اسی طرح کے لوگ موجود ہیں جو صرف اپنوں کو یاد رکھتے ہیں جو ان کو نوازتے ہیں ،یہی لوگ کسی شریف اورایماندار افسر کی تعیناتی میں کیڑے ہی نکالتے ہیں،

    اعلیٰ آفیسران کے بغل میں بیٹھے پالیسی میکرز منشیات، نان کسٹم پیڈاشیاء، ایرانی تیل کی سمگلنگ کو روکنے کی بجائے بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس، کسٹم حکام کے ملازم خود سمگلنگ میں ملوث ہیں ۔جن کی باقاعدہ لسٹیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں،

    ڈیرہ غازیخان میں نئے تعینات ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان واحد امید کرن ہیں جو مافیا پر ہاتھ ڈال سکتے ہیں اورانہیں قانون کے کٹہرے میں بھی لاسکتے ہیں اور ضلعی سطح پرصرف یہی اعلیٰ اور بااختیارآفیسران ہیں جو سسکتی انسانیت کوبچاسکتے ہیں۔

  • کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ پر حملہ، فیصل آباد کے رہائشی دو ملازم اغواء،ڈاکوکچے کی طرف فرار

    کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ پر حملہ، فیصل آباد کے رہائشی دو ملازم اغواء،ڈاکوکچے کی طرف فرار

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراحمداعوان کی رپورٹ)ضلع بھر کے حالات بہتر نہ ہو سکے ضلع کشموراغواء انڈسٹری بن گیا ،اغوا ء برائے تاوان کا سلسلہ جاری مزید 2 افراد اغوا ہو گئے، تنگوانی ٹھل روڈ پر ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ پر حملہ ، دو ملازم اغوا ء،ڈاکوکچے کی طرف فرار ہوگئے

    پٹرول پمپ سے اغواء ہونے والے ملازم محمد عباس اور محمد راشد فیصل آباد کے رہائشی ہیں جو پمپ پر ملازمت کرتے تھے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئی ہے

    پٹرول پمپ کے چوکیدار کاکہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مجھے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور دو پمپ ملازمین کو اغوا کر کے فرار ہوگئے پولیس کاکہنا ہے کہ جمال کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے

    آئے روز اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی ،لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں شدید تشویش کی لہر برقرار ہے،اس وقت ضلع بھر سے مغویوں کی تعداد 20 سے زائد ہو گئی ہے

    کشمور کندھ کوٹ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث متعدد خاندان نقل مکانی کر گئے اور کئی خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں

  • میہڑ: پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل

    میہڑ: پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) تھانہ فریدآباد کی علاقہ میں گائیچو برادری کہ دوگروپوں میں پرانے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ہے ،اس جھگڑے میں گائیچو برادری ایک شخص ملا عبدالغفارگائیچو گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا

    جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش گذشتہ روز شام 5 بجے سے کاچھو کہ پھاڑے علاقہ باجک میں پڑئی ہوئی ہے ،اطلاع کہ باوجود فریدآباپولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی

    دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے

    دیہاتیوں کی جانب سے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ضلع دادو کے ایس ایس پی سےاس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزیدنقصان سے بچاجاسکے.

  • تنگوانی:زنجیروں میں جکڑا ، 6سالہ بچہ ایاز خان پٹھان بازیاب

    تنگوانی:زنجیروں میں جکڑا ، 6سالہ بچہ ایاز خان پٹھان بازیاب

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ)زنجیروں میں جکڑا اغواء ہونے والا6سالہ بچہ ایاز خان پٹھان بازیاب

    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والا چھ سالہ بچہ ایاز خان پٹھان بازیاب ہو کر اپنے والدین کے پاس پہنچ گیا ہے ،بچے کے والدین میں خوشی سے نہال ہوگئے ہیں

    یہ بھی پڑھیں
    تنگوانی:تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی

    اس بچے کی گذشتہ روز ڈاکو ؤں نے زنجیروں میں جکڑ کر ویڈیو وائرل کر دی تھی،

    بچہ تو ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد ہوگیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے کی بازیابی کیلئے کتنا تاوان دیا گیا ہے ،یاکسی وڈیرے کے کہنے پر ڈاکوؤں نے بچے کو چھوڑا ہے

    مغوی بچہ کیسے بازیاب ہوا ہے..؟کئی سوالات ہیں ان کا جواب دینے سے لوگ خوفزدہ اور خاموش ہیں

  • اوکاڑہ:نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

    اوکاڑہ:نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
    پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی

    ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے یادگار شہداء پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی ، امن و امان اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے دفتری سٹاف سے ملاقات کی ۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ،

    پولیس افسران شہریوں سے عزت سے پیش آئیں اور اوکاڑ میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا ،

    اوکاڑہ کی عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24/7 کھلے ہیں،

  • گوجرانوالہ :کرین نے رکشہ اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ، 4 جاں بحق، 4 زخمی

    گوجرانوالہ :کرین نے رکشہ اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ، 4 جاں بحق، 4 زخمی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کرین نے رکشہ اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ، 4 جاں بحق، 4 زخمی

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں اعوان چوک کے قریب کرین نے رکشہ اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کرین کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔

    حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو عملے کے مطابق حادثے کے بعد کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

  • سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر کا  پسرور کا دورہ ،بنیادی مراکز صحت، سکولوں، بس اسٹینڈ اور ریونیو دفاتر کا معائنہ

    سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر کا پسرور کا دورہ ،بنیادی مراکز صحت، سکولوں، بس اسٹینڈ اور ریونیو دفاتر کا معائنہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے آج تحصیل پسرور کے دورہ کے دوران بنیادی مراکز صحت، سکولوں، بس اسٹینڈ اور ریونیو دفاتر کا معائنہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت بن باجوہ کے دورہ کے دوران بی ایچ یو کے عملہ کی حاضری چیک کی اور بی ایچ یو علاج کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کی بابت استفسار کیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بی ایچ یو کی فارمیسی میں رکھی ہوئی ادویات اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود میڈیکل افسر اور میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی وہ علاج معالجے کیلئے آنے والے شہریوں سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور ان کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ کا بھی دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز ، سائنس لیب اور بک بینک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ایک مفید شہری بن کو ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ پسرور کا بھی دورہ کیا اور حالت زار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اصلاح و احوال کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔