Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ:مکلی میں گرلز سکول کی طالبات اور اساتذہ کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

    ٹھٹھہ:مکلی میں گرلز سکول کی طالبات اور اساتذہ کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی کال پر محکمہ تعلیم ٹھٹھہ نے 9 مئی کو پرائمری کلسٹر اسکول کچی آبادی مکلی، گرلز پرائمری اسکول شاہ محمد مگسی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی۔

    ڈی ای او ایجوکیشن ٹھٹھہ نظام کڈائی ڈپٹی ڈی اے ممتاز بجورو، ٹی ای او خاتون آپا رضیہ سلطانہ، عبدالجبار رودنانی بلوچ، مینا اکرم خاصخیلی کی قیادت میں ریلی ڈی ای او آفس سے شروع ہو کر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچی جہاں ریلی میں طلباء، طالبات نے شرکت کی۔

    بڑی تعداد میں لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اور 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف نعرے لگائے۔

    اس موقع پر ڈی ای او نظام کھڈائی، ڈپٹی ڈی او ممتاز بجورو، ٹی ای او فیمیل آپا رضیہ سلطانہ، ہیڈ ماسٹر کلسٹر سکول کچی آبادی مکلی عبدالجبار رودنانی بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ملک میں کوئی بھی 9 مئی جیسے واقعات کو یاد نہیں رکھنا چاہتا۔

    ڈی اے او نظام کھڈائی نے مزید کہا کہ پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے ملک کی کچھ جماعتیں ملک کو بدنام کر رہی ہیں۔

    آج ضلع ٹھٹھہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں اور 9 مئی جیسی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔جس میں شہباز جوکیو سمیت محکمہ تعلیم کے ملازمین نے شرکت کی

  • سیالکوٹ:تعیناتی کے اگلے ہی روز  اسسٹنٹ کمشنر  کاکھڑاک،متعدد پٹرول پمپوں کوجرمانے

    سیالکوٹ:تعیناتی کے اگلے ہی روز اسسٹنٹ کمشنر کاکھڑاک،متعدد پٹرول پمپوں کوجرمانے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)تعیناتی کے اگلے ہی روز اسسٹنٹ کمشنر کاکھڑاک،متعدد پٹرول پمپوں کوجرمانے

    نئی تعیناتی کے دوسرےہی روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابرہ نے کشمیر روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنز کو چیک کیا ۔ پیمانے کی خلاف ورزی کرنے والے فلنگ سٹیشنز پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔

    شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا ہے ،ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد کیا یہ پٹرول پمپ مالکان سدھرجائیں گے ۔

    اس کاجواب بھی شہریوں نے دیتے ہوئے کہا کہ نہیں بلکہ اس سے زیادہ کرپشن کریں گے اور اپنا جرمانہ لوگوں سےوصول کریں گے ۔

    شہریوں نے تجویز دی کہ ان مافیاء علاج اور مستقل حل یہ ہے کہ ایک ماہ کیلئے ان کے پٹرول پمپ کو سیل کر دینا چاہئے یا پھر ان کے لائسنس کینسل کئے جائیں ۔

  • چنیوٹ :پولیس کا بہادرجوان ڈکیت نکلا،موٹرسائیکل برآمد،پیسے اورموٹرسائیکل دے کر چپ کرانے کی کوشش

    چنیوٹ :پولیس کا بہادرجوان ڈکیت نکلا،موٹرسائیکل برآمد،پیسے اورموٹرسائیکل دے کر چپ کرانے کی کوشش

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ )پولیس کا بہادرجوان ڈکیت نکلا،موٹرسائیکل برآمد،پیسے اورموٹرسائیکل دے کر چپ کرانے کی کوشش

    چنیوٹ پولیس کے شیر جوان کا ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،8 ماہ قبل ڈاکیتی ہونے والا موٹر سائیکل پولیس اہلکار سے برآمد۔موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ 691/23 تھانہ رجوعہ میں درج ہے۔مدعی کے مطابق چنیوٹ پولیس کا اہلکار زمن وردی میں تھا اور دوسرا ڈاکو سادہ لباس پہنے ہوئے تھا۔

    مدعی ذیشان نے کہا کہ ڈاکو پولیس نے اسلحہ کے زور پر تھانہ رجوعہ کے علاقہ سے موٹر سائیکل چھینا تھا۔آٹھ ماہ سے تھانے کے دھکے کھاتے رہے، شنوائی نہیں ہوئی،

    آج ڈسٹرکٹ پریس کلب میں احتجاج کی سیکورٹی پر مامور اہلکار زمن نے موٹر سائیکل کھڑا کیا جو میں نے پہچان لیا,تھانہ سٹی پولیس موٹرسائیکل تھانے لے گئی ہے، پولیس اہلکار موٹر سائیکل واپس اور پیسے دے کر چپ ہونے کو کہہ رہا ہے،

  • چنیوٹ :پولیس کے بے قابو شیرجوان سب انسپکٹر نے زمین پر ناجائز قبضہ کرکے فصل کو آگ لگادی

    چنیوٹ :پولیس کے بے قابو شیرجوان سب انسپکٹر نے زمین پر ناجائز قبضہ کرکے فصل کو آگ لگادی

    چنیوٹ،باغی ٹی وی ( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ) عوام کے محافظ ہی بنے غریب عوام کے دشمن، پنجاب پولیس کے شیر جوان سب انسپکٹر اعجاز کھوکھر نامی بندے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عابد نامی شخص کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور فصل کو آگ لگا دی اور جلا کر راکھ کر دیا

    ضلع چنیوٹ تھانہ چناب نگر کی حدود موضع سانگرا سادات کے رہائشی ٹھیکیدار عابد علی کھوکھر نے سجاد شاہ سے 32 ایکڑ رقبہ ٹھیکے پر لیکر کاشت کیا جس میں مختلف قسم کی فصلات کماد گندم وغیرہ کاشت کی

    با اثر پنجاب پولیس ملازم سب انسپکٹراعجاز کھوکھر نے اپنے اشتہاری ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر عابد نامی کسان کی فصلوں کو آگ لگا دی اور ہل چلا دیے اور زمین پر ناجائز قبضہ کیا

    15 کی کال پراطلاع ملنے پر تھانہ چناب نگر کے ملازم پہنچے اور قبضہ واپس کروا کے بروقت کارروائی کی

    مظلوم عابد نامی کسان کا کہنا ہے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد، آئی جی پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میری فصل کماد کو آگ لگانے کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کریں اور مجھے انصاف دلائیں.

  • چنیوٹ : سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہر میں ریلیاں اور تقریبات

    چنیوٹ : سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہر میں ریلیاں اور تقریبات

    چنیوٹ،باغی ٹی وی( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)چنیوٹ میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہر میں تاجر برادری کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مختلف مارکیٹس کے تاجر رہنماووں نے کی ۔تاجر رہنما ملک شاہد گلوتر،چوہدری اسلام، تیمور مرزا ،یونس چوہان اور دیگر قابل ذکر تھے۔

    انجمن تاجران کی ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فوج کے حق میں نعرے درج تھے مقررین کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر کا متحمل نہیں ہو سکتا

    ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر معاشی نظام کو تباہ و برباد کردیا گیا گزشتہ چند سالوں سے ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کر دی گئی ہے اور منفی پروپیگنڈے جاری ہیں پاک فوج پاکستان کا فخر ہیں ، نو مئی کو ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر قبول نہیں

    ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی اور سانحہ نو مئی 2023 کی مذمت کے لیے ریلی نکالی گی۔

    چنیوٹ کے مختلف مقامات پر اراکین اسمبلی کی طرف سے بینرز آیزاں کئے گئے ہیں جن پر سانحہ نو مئی کی بھر پور مزمت کی گی ہے۔ اس کے علاوہگورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں 9 مئی کے کے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلبا اور اساتذہ کی طرف سے اس سانحہ کی بھرپور مزمت کی گئی پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔تا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں
    پرنسپل ظفر اقبال اور پروفیسر عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں اور ریاست کے ساتھ ہیں۔

    طلباء کی بڑی تعداد نے کالج سے مین گیٹ تک ایک ریلی نکالی پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

    دریائے چناب پر واقع یاد گار شہداء پر تقریب ،تکریم شہداء تقریب کا اہتمام جی سی یو کیمپس کی جانب سے کیا گیا۔یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

    کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر فلک شیر، سابق صدر بار ملک فتح شیر کھوکھر ،طلباء طالبات اور سول سوسائٹی کی شرکت۔

    ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے اس موقع پر کہا کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں، کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر فلک شیر نے کہا کہ ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں،

    دفاع پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ،
    پاک فوج سے محبت حب الوطنی ہے،

  • لاہور : گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ،4 ملزمان گرفتار

    لاہور : گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ،4 ملزمان گرفتار

    لاہور : پولیس نےگردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا اور4 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے

    آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ہوٹا اور ایف ائی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑلیا۔

    کارروائی میں شمع ہسپتال سے دو ڈونر اور دو رسیوور بھی پکڑے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ڈونرز میں عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

    ڈی جی ہوٹا نے بتایا کہ کھاریاں کے ایک رہائشی امتیازکو 20 لاکھ روپےمیں گردہ لگایا گیا۔ ذرائع ایف آئی نے کہا کہ فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون شاہین کوشمع ہسپتال میں غیرقانونی طورپرگردہ لگایا گیا۔

    ذرائع ایف آئی اے کے مطابق مریضوں کو ریسکیو کی مدد سے سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،

    اجلاس میں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن / کمیٹیز ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کی حدود میں نئی / توسیع ہاؤسنگ سوسائٹیز، کمرشل عمارتوں، پیٹرول پمپس، ہالز اور شو روم کی تعمیر کیلئے لینڈ یوز کنورژن کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا لینڈ یوز کنورژن کے اجازت حاصل کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے جمع کروائے جانے والے نقشہ جات کے مطابق راستوں، قبرستان، تفریح پارک اور دیگر سہولیات سہولیات کیلئے مخصوص اراضی کی بنام سرکار مارگیج کروائی

    انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نمبر آف پلاٹس سے زائد فروخت سے روکنے کیلئے محکمہ مال اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام الناس کے قیمتی اثاثہ جات کو دھوکہ بازوں کے ہاتھوں سے لوٹنے سے بچایا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کی منظوری سے قبل ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ واٹر کے مناسب ڈسپوزل کا پلان بھی مدنظر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شادی ہالز، مارکیز، پلازہ جات، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کیلئے این او سی کے اجراء سے قبل محکمہ ہائی وے، ٹریفک پولیس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ماحولیات اپنے تمام قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا کریں۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد ، سی او ایم سی ایس ملک افضل، ڈی او پلاننگ عمر فاروق، ایم او پلاننگ عدنان صفدر ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبد الوہاب سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

  • میہڑ:اپنے ہی گھر کی بیٹھک سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

    میہڑ:اپنے ہی گھر کی بیٹھک سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )اپنے ہی گھر کی بیٹھک سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

    تفصیل کے مطابق تھرڑی محبت تھانے کہ حدود گاؤں بٹ سرائی میں 45سالہ شخص پیر مظفر شاہ راشدی کی اپنی بیٹھیک سے تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے

    اطلاع ملتے ہے تھرڑی محبت تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا ے

    جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہماری اپنی ہی بیٹھک پر ہمارے بھائی کو قتل کیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے ہمارے بھائی کہ جسم پر تشدد کے نشان اس کاظاہری ثبوت ہے کہ یہ قتل ہے،

    متاثرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے صاف شفاف انکوائری کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے.

  • اوکاڑہ:شدید گرمی،فرسٹ ائیر سالانہ امتحانات کے دوران کئی طالبات بے ہوش ہوکرگرپڑیں

    اوکاڑہ:شدید گرمی،فرسٹ ائیر سالانہ امتحانات کے دوران کئی طالبات بے ہوش ہوکرگرپڑیں

    اوکاڑہباغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )شدید گرمی،فرسٹ ائیر سالانہ امتحانات کے دوران کئی طالبات بے ہوش ہوکرگرپڑیں،ریسکیو 1122نے کئی طالبات کی زندگیاں بچالیں

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو کالز موصول ہوئیں کہ تحصیل رینالہ خورد میں جاری امتحانات کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں امتحانات میں شریک طالبات کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے لہذا ایمرجنسی کےلیے فوراً گاڑیاں بجھوائیں۔

    ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موٹر بائیکس پر تیز ترین ریسپانس کیا۔ چیک اپ کرنے پر پتہ چلا کہ طالبات کے بلڈ پریشر لو ہو گئے ہیں اور فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔

    جس پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے فوری ڈرپس لگا دیں اور وہاں موجود رہے جبکہ طالبات اپنا پیپر مکمل کرنے میں مصروف ہو گئیں۔

    اللّٰہ تعالیٰ کے خاص کرم سے طالبات کی زندگیاں بھی بچائی اور حوصلہ دیتے ہوئے امتحان بھی مکمل کرایا تاکہ ان کا مستقبل بھی بچ سکے

  • ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال،فارماکمپنیوں کے میڈیکل ریپس کو ٹھیکے پردے دیاگیا

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال،فارماکمپنیوں کے میڈیکل ریپس کو ٹھیکے پردے دیاگیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال،فارماکمپنیوں کے میڈیکل ریپس کو ٹھیکے پردے دیاگیاڈاکٹرکمنیوں کے نمائندوں سے کمیشن ،فارن ٹرپ،بچوں کی تعلیم کے اخراجات ،اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں کی اپگریڈیشن کرانے کی ڈیل کرنے میں مصروف ،سرکاری ہسپتال میں آئے ہوئے مریض رلنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں دوا ساز کمپنیوں کے میڈیکل ریپ کا داخلہ سختی سے منع ہےلیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس عمران شاہ اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہسپتال میں میل اور فی میل میڈیکل ریپ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور اب یہ میڈیکل ریپ مافیا ڈاکٹروں کےکمروں میں مستقیل طور پر ڈیرے ڈالے ہوۓ ہیں جو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو اپنی کمپنیوں کی ادویات لکھ کر دے رہے ہیں

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز ان کمپنیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کا کمشن یا تحائف یا پھر مختلف تقریبات کے اخراجات وصول کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کی توجہ اس طرف نہ ہونے کے برابر ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ دواساز کمپنیوں کے نمائندوں میں اضافہ ہو رہا ہے ,

    مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب اورلاچار عوام کی کمرتوڑ رکھی ہے جبکہ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتال میں بیٹھ کر باہر کی ادویات لکھ لکھ کر ہاتھوں میں تھما رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال میں آنے والے غریب مریض ان ادویات کو خرید کرنے پر مجبور ہے

    شہریوں نے أعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیں کے آخر کار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس اور انتظامیہ نے اس حوالے سے آخر کیوں مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے.