Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میہڑ :خیرپور ناتھن شاہ انڈس ہائی وے پر  مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد  جاں بحق، 2 زخمی

    میہڑ :خیرپور ناتھن شاہ انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)خیرپور ناتھن شاہ انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہے اور 2 زخمیوں کا تعلق موروشہر سے ہے

    ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیہون ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،حادثے کا شکار خاندان مورو سے خیرپورناتھن شاہ کے قریب فوتگی کی تعزیت پر جارہے تھے تو حادثے کا شکار ہو گئے

    زخمیوں میں ایک خاتون اور کار ڈرائیور نویدآرائیں شامل ہیں ،مسافر کوچ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، کوچ ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کی شکار کار مکمل تباہ ہوگئی ہے ،ہلاک افراد اور زخمیوں کو کار کے دروازے توڑ کر نکالا گیا ہے

  • تنگوانی:دسویں جماعت کاطالب علم اغواء،تاوان نہ ملنے پرایک نوجوان بے دردی سے قتل

    تنگوانی:دسویں جماعت کاطالب علم اغواء،تاوان نہ ملنے پرایک نوجوان بے دردی سے قتل

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ )دسویں جماعت کاطالب علم اغواء،تاوان نہ ملنےپر ایک نوجوان بے دردی سے قتل

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی تھانہ کی حدود گاؤں حاجی سبھاگوخان ملک کا رہائشی دسویں جماعت کا طالب علم فائق ملک کو ڈاکوؤں ن نے گذشتہ رات شہر کے بھوفی چوک پسے نامعلوم ڈاکوؤں نے بائیک سمیت اغوا کرکرلیا ہے ,

    اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طالب علم کے ورثاء اور پولیس نےتعاقب کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

    دوسری طرف کندھ کوٹ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان مغوی لیاقت شیخ کو تاوان نہ دینے پر ڈاکوؤں نے اسے بیدردی سے قتل کر دیا ہے ، ڈاکوؤں کی جانب سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ، جبکہ کندھ کوٹ پولیس خاموش تماشی بنی ہوئی

  • اوچ شریف :موسم گرما،سوئی گیس صارفین کو لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے نجات نہ مل سکی

    اوچ شریف :موسم گرما،سوئی گیس صارفین کو لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے نجات نہ مل سکی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان) موسم گرما میں بھی سوئی گیس صارفین کو لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے نجات نہ مل سکی، شہری ہوٹلوں سے مہنگے کھانے خریدنے پر مجبور، 18 پونڈ کی بجائے 3 پونڈ پریشر دیتے ہیں وہ بھی لوڈشیڈنگ کے ساتھ،اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں محکمہ سوئی گیس حکام کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے موسم گرما میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کھانا پکانے سمیت دیگر امور کی انجام دہی میں مسائل کا سامنا ہے ۔

    شہر کے مختلف علاقوں ناصر ٹاؤن محلہ امیر آباد اکبر ٹاؤن حسینی چوک شمیم آباد جگ پورہ میں سوئی گیس نایاب ہوگئی، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس دستیاب نہیں اور جب دیتے بھی ہیں تو انتہائی کم پریشر ہوتا ہے،

    ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملتان ٹیم کی جانب سے مزکورہ ادارہ کو شہر میں 18 پونڈ پریشر دینے کی ہدایات ہیں تاہم مبینہ کرپٹ اور سکون پسند ملازمین 3 پونڈ پریشر رکھ کر سارا دن پبلک کو ذلیل کرنا معمول بنا لیا ہے، شہری ایل پی جی کے سلنڈروں اور لکڑی جلا کر گزارہ کررہے ہیں، ہر ماہ بل بھی ادا کررہے ہیں مگر گیس نہیں آتی،

    شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات کا اندراج بھی کروایا گیا لیکن حکام مسئلے کے حل میں غیر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے

  • اوچ شریف:  بجلی کے کھمبے سے گرکرایک شخص شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف: بجلی کے کھمبے سے گرکرایک شخص شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) لائن مین بجلی کے کھمبے سر گرکرشدید زخمی ،ہسپتال منتقل

    تفصیل کے مطابق ریلوے اسٹیشن احمدپورشرقیہ پر ایک لائن مین کلیم ولدرزاق بخش عمرتقریباََ 38 سال جوکہ بجلی کے کھمبے پر واپڈا کی تاریں ٹھیک کر رہا تھا اچانک سے کرنٹ لگا

    جس کے نتیجے میں آدمی کھمبے سے نیچے گرا اور ہیڈ انجری کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا ،ریسکیو 1122 نے فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے آدمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شفٹ کر دیا،جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے.

  • سیالکوٹ:ٹیکس بار ایسوسی ایشن ،نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری

    سیالکوٹ:ٹیکس بار ایسوسی ایشن ،نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن سال 2024-25 کے لئے ایگزیکٹو باڈی، نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد مقامی ہو ٹل میں کیا گیا۔

    تقریب حلف برداری میں ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کی کمشنر ان لینڈ ریونیو سیدہ نوشین زہرہ مہمان خصوصی، گیسٹ آف آنرز سہیل اقبال ہڑر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ارشد نواز مان، آفتاب ناگرہ ایڈووکیٹ تھے اور صدار ت محمد عاطف ملک صد ر ایس ٹی بی اے نے کی۔

    کمشنر ان لینڈ ریو نیو محترمہ سیدہ نوشین زہرہ نے سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے محمد عاطف ملک صدر،عثمان رضا جنرل سیکرٹری، ثاقب جاوید سینئر نائب صدر، عمران مشتاق کھوکھرنائب صدر۔افتخار احمد فنانس سیکرٹری، رومان محمود سیکرٹری اطلاعات، ندیم احمد چوہدری جوائنٹ سیکرٹری، ایگزیکٹو باڈی ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں سابق ممبر لاہور ہائیکورٹ بار شمشاد احمد باجوہ، پیرزادہ سعید احمد شاہ، نائب صدر چیمبر آ ف کامرس عامر مجید شیخ، محمد اعجاز غوری، چودھری راحت نزیر وینس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، محمد امجد ایڈووکیٹ، محمد سجاد بٹ، عمران مشتاق کھوکھر،الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہد محمود ایڈوکیٹ، جواد سرور، راجہ فراز، حاجی عبدالقیوم، تفہیم اعجاز خان،کامران رحمان، ر وکلاء برادری،بزنس کمیونٹی اور دیگر ممبران ٹیکس بار ایسوسی ایشن موجود تھے۔

    کمشنر ان لینڈ ریو نیو محترمہ سیدہ نوشین زہرہ نے سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن تقریب حلف برداری سے اپنے خطاب میں کہا نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے آفسران (بنچ اور بار)مل جل کر ملک کی معشیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں آئیندہ سے یہ دونوں ادارے مل کر ٹیکس گزاروں کی سہولیات کو اہمیت دے کر حکومتی ریونیو اکٹھا کیا جائے گا

    تقریب سے سابق ممبر لاہور ہائیکورٹ بار شمشاد احمد باجوہ، پیرزادہ سعید احمد شاہ، نائب صدر چیمبر آ ف کامرس عامر مجید شیخ، محمد امجد ایڈووکیٹ، محمد سجاد بٹ، عمران مشتاق کھوکھرنے بھی خطاب کیا۔

  • سیالکوٹ:ایم پی اے محمد منشاءاللہ بٹ کا یونین کونسل عدالت گڑھا میں سرکاری سکولوں کا دورہ

    سیالکوٹ:ایم پی اے محمد منشاءاللہ بٹ کا یونین کونسل عدالت گڑھا میں سرکاری سکولوں کا دورہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ کا یونین کونسل عدالت گڑھا میں واقع گورنمنٹ سکولوں کے دورے، سکولوں کی عمارتوں کی حالت زار اور تدریسی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ جاوید اقبال بابر، ثاقب گھمن ، نذیر پہلوان ، چوہدری اسلم خلیل، خلیل قیصر مولوی، وحید مراد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

    محمد منشاء اللہ بٹ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اور گرلز/ بوائز ہائی سکولز کمیونٹی ماڈل سکول عدالت گڑھا کے معائنہ کیا اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عدالت گڑھ کی بلڈنگ کو خطرناک حد تک بوسیدہ اور پرانی ہونے پر اس کی از سر نو تعمیرکرنگ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عدالت گڑھ کو گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول عدالت گڑھا میں ضم کرنے کی بھی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت گڑھا کے سرکاری سکولوں میں بچے، بچیوں کی تعداد کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی کیلئے نئی ایس این سی کی حکومت پنجاب سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ جس سے عدالت گڑھا کے ہونہار بچے / بچیوں کو معیاری تعلیم ان کی گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوگی۔

    انہوں نے کہا عدالت گڑھا میں بنیادی مرکز صحت کی تعمیر کیلئے کمیونٹی کی جانب سے زمین مہیا کی گئی ہےجس پر بہت جلد بیسک ہیلتھ یونٹ تعمیر کیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی بدنام گٹکا فروش کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی، دوگرفتار

    ٹھٹھہ: پولیس کی بدنام گٹکا فروش کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی، دوگرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (بلاول سموں کی رپورٹ)ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی زیرنگرانی ٹھٹہ پولیس کی بدنام گٹکا فروش شاھنواز بروہی کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی، پولیس ٹیم نے بدنام گٹکا فروش شاھنواز بروہی کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی کر کے گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں گٹکا مٹیریل، سامان و دیگر آلات برآمد، اور دو ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب، اور ڈی آئی جی حیدرآباد جناب طارق رزاق دھاریجو صاحب کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹرمحمد عمران خان کی زیرنگرانی ٹھٹہ پولیس نے حیدرآباد رینج کے دیگراضلاع کی پولیس ٹیمز کے ہمراہ گاؤں گلشیر بروھی ٹھٹہ میں بدنام گٹکا فروش شاھنواز بروہی کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی کرکےبھاری مقدار میں گٹکا مٹیریل، اور گٹکا تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان و آلات برآمد کرلیے، دو ملزمان حسن علی ولد صدیق بروہی اور حمید ولد صدیق بروہی کو گرفتار کر لیا،گٹکا فروش ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر گٹکا ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

    کامیاب کاروائی پر ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کی ہدایات
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ایکٹو کریمینلز، منشیات، گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور منظم جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

  • ٹھٹھہ: زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،بچوں سمیت 8 افراد زخمی

    ٹھٹھہ: زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،بچوں سمیت 8 افراد زخمی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،بچوں سمیت 8 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب کے ڈی اے موری پر گاؤں سومار خلیفہ میں زمین کے تنازعہ پر بیلیچا برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہواہے ،دونوں برادریوں کے معصوم بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں وکیو، علیم، حاجی دیدار، اور دوسرے شامل،

    زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے، جس میں تین کی نازک حالت ہونے کی وجہ سے کراچی ریفر کردیا گیا

  • ننکانہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپلائی ہونے والی مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی

    ننکانہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپلائی ہونے والی مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پنجاب فوڈاتھارٹی نے فیصل آباد سے ننکانہ ترسیل کی جانے والی مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ دھر لی،مقدمہ درج ،گاڑی پولیس کے حوالے

    پنجاب فوڈاتھارٹی نے فیصل آباد سے ننکانہ ترسیل کی جانے والی مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ دھر لی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم ننکانہ صاحب نے اڈا پنواں فیصل آباد روڈ پر گوشت بردار گاڑی کی چیکنگ کی جس میں سے مردہ مرغیاں برآمد ہوئی۔

    خفیہ اطلاع ملنے پربروقت ایکشن لیتے ہوئے 2000کلومضر صحت مردہ مرغیوں کو تلف کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا کرگاڑی بھی پولیس کے حوالے کردی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق انتہائی لازم سپلائی ریکارڈ اور ضروری ایگریمنٹ عدم موجود پایا گیا،بیمار ناقص گوشت کا خوراک میں استعمال معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے، جعل ساز مافیا زیادہ منافع کےلالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے،

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ، صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،

    شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں

  • ننکانہ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور مترو کہ وقف املاک،مذاکرات،پھرصلح ہوگئی

    ننکانہ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور مترو کہ وقف املاک،مذاکرات،پھرصلح ہوگئی

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ اور متروکہ وقف املاک ننکانہ کے درمیان مذاکرات کے بعد غلط فہمیاں ختم, صدر اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروا دی, ڈسٹرکٹ بار روم میں سابقہ صدر بار اور سینئروکلاء کی کثیر تعدادموجود تھی

    گزشتہ دنوں میں جاری رہنے والی سرد جنگ دونوں فریقین کے درمیان غلط فہمیوں کے دور ہونے کے بعد صلح پر اختتام پزیر ہوگئی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار روم ننکانہ صاحب میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راۓ معمر قذافی اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن راۓ شجر عباس, سینئر وکیل لیاقت حیات بھٹی ایڈووکیٹ ,چوہدری نذیر احمد ایڈووکیٹ ,معروف قانون دان اور سابقہ صدر بار ایسوسی ایشن راۓ قاسم مشتاق ,سابقہ صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راۓ اکرم بھٹی,اور دیگر وکلاء کی موجودگی میں بیرسٹر رانا جاوید اقبال اور انچارج انکروچمنٹ سیل ملک زاہد کے درمیان غلط فہمیوں نے جنم لے لیا تھا ان کو وکلاء نے ختم کروا دیا ہے ُ

    بیرسٹر رانا جاوید اقبال کی طرف سے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں ایک مقدمہ متروکہ وقف املاک کے انچارج انکروچمنٹ سیل ملک زاہد اور دیگر ملازمین پر کروایا گیاتھا کہ ان افراد نے میرے ملکیتی گھر کو گرا دیا ہے اور سامان چوری کر کے لے گۓ ہیں جبکہ محکمہ کی طرف سے یہ مؤقف تھا کہ ان پر ہونے والی ایف آئی آر غیر قانونی ہے

    اس واقعہ کی بابت دونوں طرف سے اپنے اپنے موقف کا دفاع بھی کیا جاتا رہا ہے,جبکہ گزشتہ روز وکلاء نے بار روم کے اندر دونوں فریقین کے درمیان غلط فہمی کو دور کروا کر صلح کروا دی ہے جو کہ شہر کے مفاد اور امن کی بحالی میں ایک مثبت پیش رفت ہے.