Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل کا ڈی جی لیبرکے ہمراہ ورکرز ویلفیئر سکولز  و چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سیالکوٹ:سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل کا ڈی جی لیبرکے ہمراہ ورکرز ویلفیئر سکولز و چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب نعیم غوث کا ڈی جی لیبر سیدہ کلثوم حئی کے ہمراہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکولز اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ،

    سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب نعیم غوث نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ورکرز کیلئے مالکانہ حقوق پر رہائشی کالونی اور ان کے بچوں کیلئے سکولز کی تعمیر کیلئے چمبر آف کامرس اور ورکرز یونین کی مشاورت سے مجوزہ پراجیکٹ کابینہ کو بھجوائے جائیں گے اور جلد ان منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا،

    انہوں نے کہا کہ صوبہ کے اضلاع کے دوروں کا مقصد ان سکلز ورکرز کو کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے اور ورکرز کے کام کرنے کی جگہ سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے، انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں تاجر برادری کے کلیدی کردار پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محکمہ نے ایک ایسی لیبر فورس بنانے کے وژن کے ساتھ پالیسیاں مرتب کی ہیں جو قومی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے قابل ہو۔

    نعیم غوث نے صنعتی ترقی میں لیبر کے بنیادی کردار پر زور دیتے ہوئے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے لیبر مینجمنٹ اور صنعتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے تاجر برادری سے مسلسل تعاون کی خواہش کی۔

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب وہاب جہانگیر نے کاروباری برادری اور سرکاری محکموں کے درمیان اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے ہموار تعاون کیلئے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکول اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال کو دور حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ کہا جائے اور ورکرز کی گرانٹس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے لیبر ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اپنا کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی حصول کے مشترکہ وژن کے ساتھ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے دونوں اطراف سے عزم پر زور دیا۔

    ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفئیر سیدہ کلثوم حئی نے انڈسٹریز کی انسپکشن، ورکرز کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزئشن، چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور محکمہ کے متعلق شکایات کی بابت جوابات دیئے۔

    قبل ازیں سیکرٹری لیبر ویلفئیر و انسانی وسائل نعیم غوث اور ڈی جی ایل ڈبلیو کلثوم حئی کے ہمراہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر گرلز/بوائز سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا اور بچّوں کو فراہم کی جانے والی تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ پلے گروپ میں بچوں کیلئے فوڈ اور دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ زیر غور ہے۔ انہوں نے لیبر یونین کی جانب سے نئے ورکرز ویلفیئر سکولوں کے قیام کیلئے تجاویز اور آراء طلب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں گے اور تعلیمی اور صحت کی سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    سیکرٹری لیبر ویلفئیر نعیم غوث نے قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکولوں میں کمپیوٹر لیب کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے اور ڈی جی ایل ڈبلیو کلثوم حئی کے ہمراہ ورکرز ویلفیئر سکول کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔اس موقع ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر ہیڈ کوارٹر محمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر طیب ورک، لیبر لیڈر نیاز احمد ناجی، بھی موجود تھے
    ۔۔۔۔۔۔۔

  • اوکاڑہ:مزدا ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر,ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ:مزدا ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر,ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)اختر آباد کے قریب مزدا ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر، ایک شخص زخمی ہو گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں قومی شاہراہ اختر آباد کے قریب مزدا ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر۔حادثہ مزدا ٹرک ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

    حادثہ میں مزدا ٹرک میں سوار ڈرائیور زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔

  • حاسد و ظالم کا انجام

    حاسد و ظالم کا انجام

    حاسد و ظالم کا انجام
    ازقلم غنی محمود قصوری
    ہمارے معاشرے میں حسد ایک ناسور کی شکل اختیار کر گیا ہے،حسد سے مراد کسی بھی شحض کو رب کی طرف سے دی گئی نعمت پر زوال کا طلب کرنا اور یہ سوچنا کہ یہ چیز اس سے چھن جائے اور مجھے مل جائے یہی حسد ہوتا ہے ،دیکھا جائے تو حسد رب کی تقسیم پر اعتراض بھی ہے

    حسد وہ راستہ ہے جس کے باعث انسان خود کو سب سے اعلیٰ و ارفع سمجھتا ہے اور دوسروں کو ادنیٰ و کمتر سمجھتا ہے اور دوسروں پر ظلم و ستم کرتا ہے، ان کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلاتا ہے اور معاشرے کا امن و سکون برباد کرتا ہے یعنی کہ حاسد ہی ظالم و جابر ہوتا ہے اور تمام برائیوں کی ابتداء حسد سے شروع ہوتی ہے

    اس کرہ ارض پر سب سے پہلا قتل قابیل نے اپنے بھائی ہابیل کا حسد کی بنیاد پر ہی کیا تھا

    حسد کی اسلام میں سخت ممانعت ہے اسی لئے ارشاد نبوی ہے کہ
    ایک دوسرے کے مقابلے میں بغض نہ رکھو ایک دوسرے کے مقابلے میں حسد نہ کرو ایک دوسرے کے مقابلے میں قطع تعلق نہ کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ
    صحیح بخاری 6065

    کیونکہ اگر کسی کو کوئی نعمت جیسے کہ حسن ،پیسہ،گھر،گاڑی،اولاد و دیگر آسائشیں ملی ہوئی ہیں تو وہ رب کی طرف سے ہی ہے کیونکہ اگر انسان کے بس میں یہ آسائشیں حاصل کرنا ہوتا تو ہر بندہ ضرور حاصل کرتا مگر یہ تو رب کی عطاء ہے جسے چاہے عطاء کرے اور جسے چاہے محروم رکھے، سو حسد نہیں بلکہ شکر کرنا چائیے کہ الہی میں بھی تیرا بندا ہوں مجھے بھی عطاء کر

    اسی حسد بارے ارشاد باری تعالی ہے

    أَمْ یحسُدُونَ النَّاسَ عَلی مَا آتَاھمُ اللہ مِن فَضْلِہ ۖ(4-النساء:54 )
    بلکہ یہ لوگوں پر اس چیز میں حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمائی ہے
    اور فرمایا :
    وَدَّ کثیرٌ مِّنْ أَهْلِ الْکتَابِ لَوْ یرُدُّونَکم مِّن بَعْدِ إِیمَانکمْ کفارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِھم (2-البقرة:109 )

    بہت سے اہل کتاب کی خواہش ہے کہ تمہیں تمہارے ایمان کے بعد دوبارہ کافر بنا لیں اپنے نفسوں کے حسد کی وجہ سے

    ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حاسد کسی کو اللہ کی طرف سے دی گئی نعمت پر بجائے شکر کے اس کی تباہی کا خواہش مند ہوتا ہے اور یہی سب سے بڑی خرابی ہے

    میں آج آپکو اپنے دیکھے ہوئے ایک حقیقی حاسد کی کہانی سناتا ہوں تاکہ ہم عبرت حاصل کریں

    یہ 2000 ءکی بات ہے اس شحض کے 5 بیٹے تھے اور اس کا کاروبار اچھا تھا نیز اثر و رسوخ والا بھی تھا اور پولیس کے ساتھ اچھے تعلقات بھی تھے
    یعنی کہ ہر لحاظ سے کامیاب سمجھا جانے والا شحض تھااس کا مشغلہ تھا علاقے کی بہو بیٹیوں پر جملے کسنااور شرفاء کو گالیاں دینا اور بعض اوقات مارنا بھی تاکہ لوگ اس سے ڈرتے رہیں اور وہ خود کو اعلی ثابت کرتا رہے

    شرفاء اورغریب لوگ بیچارے اس سے ڈرتے تھے اور رب سے فریاد کرتے تھے کہ الہی اس ظالم سے تو ہی بچا اور اس کا خانہ خراب فرما

    وقت گزرتا گیا اس کے بچے بڑے ہوتے گئے بجائے پڑھنے لکھنے کے انہوں نے عیاشی کرنا شروع کر دی اور سرعام لوگوں کی بہو بیٹیوں کو تنگ کرنا بھی معمول بنالیا،

    بات اس تک پہنچی تو اس نے ظنز کرتے ہوئے کہا میرے بیٹے ہںں اگر کسی کی بہو بیٹی سے بات چیت کر لیتے ہیں تو وہ عورتیں نا کریں اور اگر وہ زبردستی بات چیت کر بھی لیتے ہیں تو ان عورتوں کا کیا جاتا ہے؟ لڑکے جوان ہیں کوئی بات نہیں ایسا تو ہوتا ہی ہے

    لوگ اس سے تنگ ہوتے گئے اور آخر اس کا بڑا بیٹا نشے پر لگ گیا ،دیکھتے ہی دیکھتے اس کے پانچوں بیٹے نشے پر لگ گئے اور اس کی بڑی بیٹی جو لڑکوں سے بڑی تھی رشتے نا ملنے کے باعث گھر میں بیٹھی رہی اور اس کے بالوں میں سفیدی آ گئی

    وقت گزرتا گیا اس کی خوشحالی بدحالی میں بدلنا شروع ہو گئی اور اس کے معاون لوگ اس کا ساتھ چھوڑتے چلے گئے کیونکہ اب اس کے مالی حالات پہلے جیسے نا رہے تھے

    خدا کی کرنی ایک دن عادت سے مجبور اس نے محلے کے ایک شریف و غریب کو گالی دی تو اس شریف نے اس کی خوب دھلائی کی کیونکہ اب اس شریف کو اس کی حالت کا اندازہ ہو گیا تھا،اپنی دھلائی پر اس نے اپنی سابق زندگی کے یاروں دوستوں کو پکارا مگر کوئی نہ آیا

    وقت گزرتا گیا جن لوگوں پر وہ ظلم کرتا تھا وہ لوگ اب اس کو اس کی اوقات دکھانے لگ گئے،حتی کہ وہ بندہ اس قدر مجبور ہو گیا کہ اپنی انا کو اتار کر لوگوں سے پیسے مانگنے پر آ گیا، گھر کے حالات یہ ہو گئے کہ اس کی دوسری جوان بیٹی گھر سے بھاگ گئی کیونکہ اس سے بڑی کی شادی نہ ہو رہی تھی

    بڑا بیٹا نشے کے باعث مر گیا باقی چار کبھی کہیں نشہ کرکے پڑے رہتے تو کبھی کہیں،اب وہ بوڑھا ہو گیا تھا اور گھر میں جوان بیٹی بھی موجود تھی جس کی شادی نہ ہو سکی تھی،ایک دن ایک لڑکا آیا اسی کے سامنے اس کی بیٹی کو بٹھایا اور رفو چکر ہو گیا

    کسی محلے دار نے آواز کسی کہ جوان ہے جاتی ہے کسی کے ساتھ تو جانے دے کیا بگڑ جائے گا؟

    یہ منظر دیکھ کر وہ رونے لگا ،چیخنے چلانے لگا،ایک بیٹی پہلے ہی گھر سے بھاگ گئی تھی اب دوسری بھی بھاگ گئی،بیوی فوت ہو گئی تھی اور بڑا بیٹا نشے سے مر گیا تھا،اب باقی چار بیٹے سڑکوں پر نشہ کرکے پڑے رہتے اور گلی کے بچے ان کو ٹھڈے مارتے،وہ یہ سب منظر اپنی آنکھوں سے دیکھتا مگر اب کسی کو کچھ کہنے کے قابل نہ تھا

    وہ آج بھی زندہ ہے مگر اس کا اب صرف ایک ہی بیٹا زندہ ہے،ایک اور بیٹا نشے سے مر گیا جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں
    وہ اب بہت بوڑھا ہو چکا ہے اور گلی میں بیٹھ کر لوگوں سے بھیک مانگتا ہے ،بچے اس کو ٹھپڑ مارتے ہیں وہ کچھ نہیں کر سکتا

    سچ کہتے ہیں ہر عروج کو زواج ہے
    اللہ تعالی ہم سب کو حسد اور ظلم سے بچے رہنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین

  • میہڑ:قتل یاحادثہ ؟ شادی کی تقریب میں جانے والی، 8سالہ بچی کی نہرسے لاش برآمد

    میہڑ:قتل یاحادثہ ؟ شادی کی تقریب میں جانے والی، 8سالہ بچی کی نہرسے لاش برآمد

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)شادی کی تقریب میں جانے والی، 8سالہ بچی نہرمیں ڈوب کرجاں بحق

    میہڑ سے فریدآباد شادی کی تقریب میں جانے والی 8سالہ بچی زہراجانوری مبینہ طورپر پانی میں ڈوب گئی،جس کی لاش نہر سے مچھلی کے جال میں پھنسی ہوئی ملی

    ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا،8سالہ بچی زہراجانوری اپنے گھر والوں کے ساتھ میہڑ سے فریدآباد شادی گئی تھی ،کیسے نہر میں گری اور اس کی لاش مچھلی پکڑنے والے جال میں پھنسی ہوئی ملی،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی کی لاش ملنے کے واقعہ پر کسی قسم کی کوئی تحقیقات نہیں کی ہیں ،آیا بچی قدرتی طورپر حادثہ کا شکار ہوئی یا بچی کسی ظلم کا شکار ہوئی اور اسے قتل کرکے نہر میں پھینک دیاگیا؟

  • ننکانہ:آفیسران کی مبینہ آشیرباد،قصابوں نے مہنگائی کی چھریاں عوام پر چلادیں

    ننکانہ:آفیسران کی مبینہ آشیرباد،قصابوں نے مہنگائی کی چھریاں عوام پر چلادیں

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)افسران کی مبینہ آشیرباد،قصابوں نے مہنگائی کی چھریاں عوام پر چلادیں،بڑا گوشت 9 سو روپے میں فروخت ہونے لگا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ منظرسے غائب،عوام کا حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ

    تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب شہر میں اس وقت قصابوں نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے ,ننکانہ صاحب شہر اور اس کے گردونواح دھور کوٹ ,کوٹ لہنا داس,کوٹ سنت رام سمیت دیگر علاقوں میں بڑے گوشت کا کام کرنے والے قصاب اس وقت بڑا گوشت 9 نوسوروپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ سات سو روپے مقرر کیا گیا ہے ,

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری ریٹ پر گوشت کو فروخت کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ,شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب , صوبائی محتسب پنجاب ,کمشنر لاہور ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں موجود قصابوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور شہریوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق بڑا گوشت فراہم کیا جاۓ،

  • ننکانہ :مین انارکلی بازار میں گٹرابل پڑے،شہری اوردکاندارسراپااحتجاج

    ننکانہ :مین انارکلی بازار میں گٹرابل پڑے،شہری اوردکاندارسراپااحتجاج

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ننکانہ صاحب مین انارکلی بازار میں گندا گٹروں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا سبب بننے لگا دکانداروں کاشدیداحتجاج,اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینےکی اپیل

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا صاف ستھرا پنجاب کا دعوی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا مین بازار انارکلی مختلف بیماریوں کا گھر بن گیا سیوریج کا نظام بری طرح تباہ ہو کر رہ گیا ہے جس کے باعث بازاروں میں پانی کا کھڑا رہنا معمول بن چکاہے,

    انتظامیہ کی غفلت کی انتہا یہاں تک پہنچ چکی ہےکہ مین ہول کے ڈھکن بھی غائب ہیں جس کے باعث کئی شہری حادثات کے شکار ہوچکے ہیں

    ننکانہ صاحب ضلع میں ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لیے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کرتی ہیں جو صرف اور صرف خانہ پوری کی حد تک نظر آ رہی ہیں جس کی مثال بازاروں میں کھٹرا گندا پانی جو مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور دکانداروں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی بار مونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کو درخواست بھی دی مگر اس پر کوئی کام نہ ہو سکا

    ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں تاکہ لوگوں کو گذرنے میں آسانی ہو اور دکانداروں سمیت خریداری کے لیے آنے والے شہری تکلیف اور مشکلات سے بچ سکیں.

  • سیالکوٹ:وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ ‘ن’خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے،چوہدری شمروز الہی گھمن

    سیالکوٹ:وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ ‘ن’خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے،چوہدری شمروز الہی گھمن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ)وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ ‘ن’خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے،چوہدری شمروز الہی گھمن

    پاکستان مسلم لیگ ‘ن ‘فرانس کے سیئنر نائب صدر چوہدری شمروز الہی گھمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف وفاق اور صوبے میں خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں انڈکس نے بلندی کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے،

    سعودیہ اور ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے سائن کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یوسی (جھیٹی کے) کے سیکرٹری جنرل چوہدری گلزار مشتاق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    چودھری شمروز الہی گھمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو سیاست میں رواداری اور روایات پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ چودھری گلزار مشتاق کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پی ایم ایل این کے منشور اور پارٹی قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں گے

    چوہدری گلزار احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کررہا ہوں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں اس وقت جو ملک و قوم کو جو چیلجز در پیش ہیں ان سے نمٹنے کی صلاحیت مسلم لیگ ن کے قیادت رکھتی ہے اور مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت جو ورکروں کو عزت دیتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہوں۔

  • کندھ کوٹ: پولیس کا انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ،سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کندھ کوٹ: پولیس کا انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ،سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراحمداعوان کی رپورٹ) پولیس کا انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ،سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    پولیس ترجمان کے مطابق شہر سے ڈکیتی کرنے والا ملزم ڈاکو ؤں کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار اور ساتھی پانچ ملزمان بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں

    ، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سےانڈس ہائی وے پٹھان پکٹ کے قریب کھڑے تھے جہاں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور پانچ ساتھی بھی گرفتار جبکہ چار ڈاکو فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے.

    زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہد علی ڈومکی کے نام سے ہوئی ہے،اس کے گرفتار ساتھی ڈاکوؤں میں شعیب احمد اعوان، کامران علی شیخ، غلام محمد سبزوئی، نظر علی سبزوئی، منیر احمد اوگاہی میں شامل ہیں

    گرفتار ملزمان نے کچھ دن قبل شہر کے اندر بازار سے پانچ لاکھ روپے رقم چھیننے ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار پسٹل برآمد کی ہیں،

    زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو علاج کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں، ڈکیتی،سہولتکاری اور کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ مہیا کرنا جیسی وارداتوں میں ملوث ہے

  • اوچ شریف: کپاس کی بوائی کاسیزن،سیڈ مافیاء خوبصورت پیکنگ ناقص بیج کسانوں کو دینے کیلئے تیار

    اوچ شریف: کپاس کی بوائی کاسیزن،سیڈ مافیاء خوبصورت پیکنگ ناقص بیج کسانوں کو دینے کیلئے تیار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)کپاس کی بوائی کا سیزن قریب آتے ہی سیڈ مافیا نے کسانوں کو لوٹنے کے لیے کمر کس لی گھٹیا اور ناقص بیج کی اعلیٰ کوالٹی بیگز میں خوبصورت پیکنگ جاری ،ایک ہی قسم کے بیج کی مختلف کوالٹی بیگز میں پیک کرکے کسانوں کو لوٹنے کا پلان تیار ،محکمہ زراعت کے افسران اینڈ کوالٹی کنٹرول مکمل خاموش، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر اور اس کے قریب و جوار میں ناقص، غیر معیاری اور غیر منظور شدہ کپاس کے بیج کی تیار ی کھلے عام اور دھڑلے سے جاری ہے ،جسے بعد میں مختلف پیکنگ کے ذریعے پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانے لگا جن کے استعمال سے کپاس کی فصل کو زبردست نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

    محتاط اندازے کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں تقر یبا 80فیصد غیر معیاری اور بغیر تصدیق شدہ بیج فروخت ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ غریب کاشتکار کو کا شت بار بار کرنا پڑ سکتی ہے جس سے نہ صرف کھیت کی تیاری کا مراحلہ کے اخراجات دوبارہ کر نا پڑتے ہیں بلکہ مہنگے داموں کھاد وپانی وغیرہ بھی دوبارہ لگانا پڑتا ہے

    جبکہ اس ساری صورتحال کے باوجود محکمہ سیڈ اور محکمہ زراعت سمیت ضلعی وتحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےشہریوں محمد عارف ، وقاص، حبیب خان، شمس خان کامران سعید، ذیشان و دیگر نے غیر معیاری، ناقص اور غیر منظور شدہ کپاس کے بیج کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے عملی اقدامات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • 70سالہ بابے کا 13 سالہ بچی سے اس کی غیرموجودگی میں نکاح

    70سالہ بابے کا 13 سالہ بچی سے اس کی غیرموجودگی میں نکاح

    سوات(باغی ٹی وی)70سالہ بابے کا 13 سالہ بچی سے اس کی غیرموجودگی میں نکاح،بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے،معمر شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دئے،

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 70 سالہ شخص کا نکاح 13 سالہ لڑکی سے اس کی غیر موجودگی میں پڑھا دیا گیا،آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کا بچی سے نکاح کا یہ واقعہ بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا میں پیش آیا۔

    ذرائع کے مطابق معمر شخص کے 8 بچے اور نواسے بھی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ معمر شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دئے،

    بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے، جس نے بتایا کہ میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا میرا نکاح ہوگیا،نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ بھی جاری کردیا۔