Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازی خان :تین بچوں کو زخمی کرکے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی سفاک خالہ گرفتار

    ڈیرہ غازی خان :تین بچوں کو زخمی کرکے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی سفاک خالہ گرفتار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)تین بچوں کو زخمی کرکے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی سفاک خالہ گرفتار ،پولیس تفتیش میں مصروف ملزمہ کے ساتھی ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس متحرک ہے

    زخمی اور آگ سے جھلس جانے والے بچوں میں ایک نشتر اور دو بچے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں زیر علاج ہیں ، نشتر ہسپتال میں داخل آٹھ سالہ مصباح کی خالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے

    گزشتہ روز جمال سرور کالونی میں عبدالقادر نامی مزدور کے گھر میں رہائش پزیر آمنہ بی بی نامی خاتون نے اپنے دو بھانجوں محمد عمران عمر چار سال ، معصوم بچےمحمد رضوان اور آٹھ سالہ مصباح کے گلے پر چھُری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا تھا

    یہ بھی پڑھیں

    ڈیرہ غازیخان:جمال سرور،سفاک خالہ نے 3 معصوم بھانجوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کرکے پٹرول چھڑک کرآگ لگادی

    تینوں بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی مقامی پولیس نے ملزمہ آمنہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے

    بچوں کے والد عبدالقادر جوکہ مزدور پیشہ دیہاڑی دار ہے نے پوچھنے پر بتایا کہ اس کی بچی مصباح کی حالت خطرے میں ہے اور نشتر ہسپتال ملتان میں ہے

    مزید برآں یہ کہ اس کی اشک شوئی کے لیے تاحال کوئی منتخب نمائندہ ان کے پاس نہیں آیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہےاور امید ظاہر کی ہے کہ باقی ساتھی ملز مان جنہوں نے مرکزی ملزمہ کی معاونت کی انہیں بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا

    عبدالقادر نے ملزمان کو قرار واقعی سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے

  • میہڑ:نوجوان کی مبینہ خودکشی، پاگل کتے کے کاٹنے سے 15افراد

    میہڑ:نوجوان کی مبینہ خودکشی، پاگل کتے کے کاٹنے سے 15افراد

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)نوجوان کی مبینہ خودکشی، پاگل کتے کے کاٹنے سے 15افراد

    میہڑ کے نواحی علاقے رادھن میں گھریلو پریشانی کے باعث نوجوان نے خودکشی کرلی ،خودکشی کرنے والا نوجوان 2بچیوں کا باپ تھا،نوجوان نے خودپر رپیٹر کا فائرکرکے خود کشی کرلی

    خودکشی کرنے والے 22سالہ نوجوان کا نام شعبان سولنگی بتایا گیاے.

    ایک اور واقعہ میں میہڑ کی مدینہ کالونی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے 15افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے لاڑکانہ اور دادو منتقل کیاگیا ہے ،کتے کے کاٹے سے زخمی ہونے والوں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں

    کتے کے کاٹنے سے احمد تنیو، ریحان تنیو، مسمات روبینہ، ہارون، غلام اللہ، ایان، وقاص، قربان ودیگر شامل

    میہڑ کی تعلقہ کے ہسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق پانچ زخمیوں کو ویکسن لگائی گئی ہے،باقی ویکسن نہ ہونے کی وجہ سے 10زخمیوں کو دادو اور لاڑکانہ منتقل کیا ہے ،ان زخمیوں کی ایک حالت تشویشناک ہے

  • گوجرہ:گن پوائنٹ پر دوگھروں میں ڈکیتی،مزاحمت پر 3 افراد زخمی

    گوجرہ:گن پوائنٹ پر دوگھروں میں ڈکیتی،مزاحمت پر 3 افراد زخمی

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے)گن پوائنٹ پر دوگھروں میں ڈکیتی،مزاحمت پر 3 افراد زخمی

    علاقہ تھانہ صدر گوجرہ میں محمد فضل حسین ولد غلام قادر چیمہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ گھر میں رات کے وقت اپنی فیملی کے ہمراہ سو رہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد گھر میں داخل ہو گئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شہناز زوجہ فضل حسین محمد، ارشد والد غلام قادر اور نعمان اصغر زخمی ہو گئے اور گھر والوں کو باندھ کر گھر کے دو کمروں کی تلاشی لی

    ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اور نقدی موبائل فون اور دیگر قیمتی پارچات لے کر فرار ہو گئے مقامی پولیس اطلاع پاتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ آفتابِ احمد صدیقی اور ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا اور ملزمان کی مختلف پہلوؤں کی روشنی میں تلاش شروع کر دی

    دوسری ورات چک 306ج ب میں محمد افضل نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں اپنی فیملی کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے گھر سے قیمتی زیورات نقدی موبائل فون کے علاوہ CCTVکا DVR لے گئے مقامی پولیس اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئی اور مصروف کارروائی ہے.

  • ڈیرہ غازیخان:جمال سرور،سفاک خالہ نے 3 معصوم بھانجوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کرکے پٹرول چھڑک کرآگ لگادی

    ڈیرہ غازیخان:جمال سرور،سفاک خالہ نے 3 معصوم بھانجوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کرکے پٹرول چھڑک کرآگ لگادی

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ جمال سرور کالونی میں عبدالقادر کی سالی آمنہ بی بی نے اپنے بھانجوں 4 سالہ عرفان،2 سالہ رضوان اور ایک بھانجی 8 سالہ مصباح کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا زخمی بچوں پر ترس نہ آنے اور اپنا غصہ ٹھنڈا نہ ہونے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور کمرے کا دروازہ بند کرکے فرار ہوگئی

    اچانک کام سے واپسی پر ماں نے گھر بچوں کے نہ ہونے پر کمرے کا دروازہ کھولا تو بچے آگ میں جھلس رہے تھے فورا پانی سے آگ بجھائی اور ریسکیو 1122 کوکال کر دی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد بچوں کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا

    ریسکیو کے مطابق 4 سالہ عرفان اور2 سالہ رضوان 50 فیصد جبکہ ان کی بہن 8 سالہ مصباح کا جسم 80 فیصد جل چکا ہے

    متاثرہ بچوں کی والدہ نےمیڈیا سے گفتگو میں اپنی بہن پر الزام عائد کرتے ہوئےبتایا کہ اس کی بہن نے اس کے بچوں پر پہلے چھریوں کے وار کئے اور جب غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، اس کی بہن کو رنج تھا کہ ان کی والدہ پیسے میرے پاس جمع کرتی تھیں وہ اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتی ہیں کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے

    پولیس کے مطابق ڈیرہ غازیخان تھانہ صدر کے علاقہ چورہٹہ کے قریب جمال سرور میں واقعہ یہ پیش آیا جہاں پر بچوں کی والدہ نے بتایا کہ ان کے تین بچوں کو اس کی سگی خالہ آمنہ نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اس کی وجہ انہوں نے پیسوں کے لین دین پر تکرار کا بتایا ہے ،

    بچوں کو ریسکیو ٹیم نے علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال پہنچایا دیا جہاں پر شدید زخمی 8 سالہ مصباح کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر اور 4 سالہ عرفان اور 2 سالہ رضوان کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

    تین بچوں کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کرنے کے معاملہ پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی کا نوٹس۔تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملتے ہی قانونی کارروائی شروع کر دی۔

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کاضلع ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر کی حدود میں 03 معصوم بچوں کو تیز دھار آلہ سے زخمی اور آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب، مجرمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کرنے کے احکامات۔

    آر پی او نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام شواہد اکھٹے کیے جائیں ۔ مجرمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کیے جائیں اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ اندوہناک واقعہ میں ملوث مجرمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں جنہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین معصوم بچوں رضوان بعمر 08 سال، عرفان بعمر 07 سال اور مصباح بعمر 03 سال کو انکی خالہ نے تیز دھار آلہ سے زخمی کر کے آگ لگائی۔

    آرپی او ڈی جی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان ضلع ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر کی حدود میں 03 معصوم بچوں کو تیز دھار آلہ سے زخمی اور آگ لگانے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےفوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان پہنچ گئے اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن بختیار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    آر پی اونے ہسپتال میں زیر علاج زخمی بچوں کی عیادت کی ، ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کرکے زخمی بچوں کو اب تک فراہم کردہ علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا اور بہترین طبعی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں ۔

    اس موقع پر آر پی او نےبچوں کے والدین سے خصوصی ملاقات کرکے اظہار ہمدردی کی اورانہیں مجرمان کی جلد سے جلد گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

    آر پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان بختیار احمد کو مجرمان کی فوری گرفتاری،واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیقات اور مدعی مقدمہ سے قریبی رابطہ رکھنے کےاحکامات جاری کئے ۔

    اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نہایت ہی افسوس ناک ہے۔ وقوعہ میں ملوث مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ،جنہیں قرار واقعی سزا دلوانے اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

  • اوچ شریف :موٹر وے، آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، ڈی ایس پی سمیت موٹر وے پولیس اہلکاروں نے آگ بجھائی

    اوچ شریف :موٹر وے، آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، ڈی ایس پی سمیت موٹر وے پولیس اہلکاروں نے آگ بجھائی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)موٹر وے آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، ڈی ایس پی سمیت موٹر وے پولیس اہلکاروں نے آگ بجھائی

    موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، موٹر وے پولیس اہلکاروں کی بروقت آگ بجھانے کی ویڈیو سامنے آگئی ، ویڈیو میں ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ 24 حسن بھٹی کو آگ بجھانے والے آلات کو اٹھاکر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

    ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ نمبر 24 حسن بھٹی اور دیگر اہلکاروں کی بروقت کوشش سے بڑے سانحہ سے محفوظ رہے ،موٹر وے پولیس نے دونوں اطراف کی ٹریفک کو روک کر آگ بجھانے والے گیس سیلنڈر کے ذریعے آگ کو بجھایا

    موٹر وے پولیس آفیسرز نے ڈی ایس پی موٹر وے حسن بھٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی

  • اوچ شریف:کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع بہاولپور کا اجلاس،نومنتخب صدورکومبارک باد دی گئی

    اوچ شریف:کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع بہاولپور کا اجلاس،نومنتخب صدورکومبارک باد دی گئی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع بہاولپور کا اجلاس تحصیل بھر سے عہدے دوران کی شرکت محمد رمضان راجپوت کو ضلعی صدر حافظ محمد فیصل سٹی صدر جبکہ مختلف حلقوں کا نو منتخب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدرور کو مبارک باد

    تفصیل کے مطابق کیمسیٹ ایسوسی ایشن ضلع بہاولپور کے تمام صدور کا اجلاس آج نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے صدور اور بہاول پور سٹی سے صدر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور صدر ماڈل ٹاون سی نے شرکت کی ۔

    اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کیمیسٹ ایسوسی ایشن بہاول پور ڈسٹرکٹ کے صدر محمد رمضان راجپوت (رمضان میڈیکل سٹور احمد پور) کو منتخب کیا گیا ہے ۔ جبکہ کمیسٹ ایسوسی ایشن کے لئے بہاول پور سٹی کے لیے حافظ محمد فیصل ( حافظ فارمیسی ) کو منتخب کیا گیا جبکہ اجلاس میں مندرجہ ذیل تجاو پر پیش کی گئیں ،جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔

    ان تمام ڈسٹری بیوٹرز کامحاسبہ کیا جائے گا کہ شارٹ ایٹم مارکیٹ میں سپلائی نہیں کرتے اور ادویات کو بلیک میں فروخت میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

    بغیر لائنس ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد کا بھی محا سبہ کیا جائے اور ڈسٹر ی بیو ٹر ہول سیلر پہلے متعلقہ صدر کے پاس جائے گا اور اپنی تمام انفارمیشن مارکیٹ میں جو بھی کیمسٹ اودیات ضرورت سے زائد ڈسکاؤ نٹ پر فروخت کرے یا اس کی تشہیر کرے گا اس کے خلاف لیگل رائے لی جائے گی اور کارروائی کی جائے گی ۔

    جس ڈسٹری بیوٹر کے سپلائی میں ایکسپائر مال نکلا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ریٹ بڑھنے پر اکثر ڈسٹری بیوٹر پرانے ریٹ کا مال نئے ریٹ پر فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ایف بی آر کےمسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ وکیل کیا جائے گا تین ماہ ایک دفعہ ڈسٹرکٹ کی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے۔

    ایکسپائری کے حوالے سے ڈسٹری بیوٹر کو ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا اور اس کے بعد موجودہ بل سے کیمسٹ رقم منہاکرنے کا مجاز ہوگا۔اجلاس میں راؤذیشان لطیف المنصور میڈیکل سٹور ماڈل ٹاؤن سی بہاولپور ، محمد یعقوب الرحیم میڈیکل سٹور اندرون احمد پوری گیٹ بہاول پور ، حافظ فیصل وسیم حافظ پلس فارسی بہاول پور، کامران منیر بدر فارمیسی بہاولپور ،غفار احمد پنجاب فارمیسی خیرپور ،چوہدری ضیاء مرتضی ضیاء میڈیکل سٹور بہاولپور تحصیل صدر انعام الحق گو رایہ صدر کیسٹ ایسوسی ایشن حاصل پورچوہدری شا ہد حسین ،منیر احمد بھٹی مسلم فارمیسی

    چوہدری محمد اخلاق ،عبدالغفار کوہ نور میڈیکل سٹور احمد پورروڈ بہاولپور،ناصر حسین خاں خان اچشریف، فیاض حسین خان صدر ماڈل ٹاون سی بہاول پور نے شرکت کی

  • اوچ شریف: محنت کش کے گھرکے باہر باندھی بکریوں پر آوارہ کتوں کاحملہ، 7 قیمتی بکریاں ہلاک

    اوچ شریف: محنت کش کے گھرکے باہر باندھی بکریوں پر آوارہ کتوں کاحملہ، 7 قیمتی بکریاں ہلاک

    اوچ شریف,باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )اوچ شریف و گردنواح میں آوارہ کتے قیمتی جانوروں کی موت کا موجب بن گئے، محنت کش کی 7 قیمتی بکریاں کتوں نے نوچ ڈالیں، ہسپتالوں میں باؤلے کتے کی ویکسین بھی نایاب، عوام میں تشویش کی لہر، چلنا پھرنا محدود کردیا، عوامی سماجی حلقوں کا آوارہ اور باؤلے کتے تلف کرنے کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع طاہر والی میں آوارہ کتوں نے کاشتکار خلیل احمد کے گھر کے باہر باندھے ہوئے پالتو جانوروں پر حملہ کر دیا، جس سے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کی نایاب بکریاں موقع پر دم توڑ گئیں،

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طاہر والی میں یہ دوسرا واقعہ رونما ہو گیا ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ اوچ شریف شہر و گردونواح کے دیہاتوں میں آوارہ اور باؤلے کتوں کے غول کے غول چلتے پھرتے نظر آتے ہیں اور ان سے راہگیروں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ہر آنے جانے والوں کو کاٹ کر زخمی کردیتے ہیں اور جب یہ لوگ علاج کرانے نزدیکی ہسپتال میں کیلیے جاتے ہیں تو وہاں اکثر کتے کے کاٹے کی ویکسین نایاب ہوتی ہے اور ہسپتال کا عملہ ان مریضوں سے سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں،

    لوگوں میں شدید خوف و ہراس کے باعث خونخوار کتوں کے ڈر سے چلنا پھرنا بند کر دیا ہے،۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بلدیاتی اداروں نے آوارہ اور باؤلے کتے مارنے کیلیے باقاعدہ سرکاری ملازم رکھے ہوئے تھے مگر اب کافی عرصہ سے یہ مہم نہیں چلائی گئی، یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کتے مار مہم کے فنڈز مبینہ کرپٹ ملازمین کی جیبیں بھرنے کے کام آتے ہیں۔

    مقامی سماجی و عوامی حلقوں نے ڈی سی بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر محکمہ صحت اور ٹی ایم اے حکام کو پابند کیا جائے کہ آوارہ اور باؤلے کتوں کے خاتمہ کی مہم چلائیں اور قریبی ہسپتالوں میں ویکسین بھی فراہم کریں.

  • سیالکوٹ:فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر موک ایکسرسائز کی گئی

    سیالکوٹ:فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر موک ایکسرسائز کی گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو )فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر موک ایکسرسائز کی گئی

    بانی ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی زیر نگرانی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے،انسیڈنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو جانچنے اور ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد فارورڈ اسپورٹس ساہووالہ میں کیا گیا،

    جس میں ریسکیورز، ریسکیو محافظین اور فارورڈ اسپورٹس کی ٹیم نے حصہ لیا۔ فرضی مشقوں میں سانحہ کی صورت میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور کنٹرول ٹاور قائم کرنا، چھتوں پر پناہ لینے والوں کو باحفاظت نیچے اتارنا، زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے ہسپتال منتقل کرنا، ریسکیو وہیکل کے آلات کا استعمال کر کے بلڈنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنا، کیمیکل فائر کی صورت میں لوگوں کو بروقت باہر نکال کر طبی امداد مہیا کرنا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت آگ پر قابو پا کر اسے پھیلنے سے روکنا شامل تھا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بطور انسیڈنٹ کمانڈر اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے آپریشنل کمانڈر کے فرائض سر انجام دیے۔

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد اور، سی ای او فارورڈ اسپورٹس خواجہ مسعود، چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے انڈسٹریل سیفٹی اور رسک مینجمنٹ کے چئیرمین شہباز صائم نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز اور محافظین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر طریقہ سے عوام الناس کی مدد کی جا سکے۔

    انہوں نے ریسکیو کی کارکردگی کوسراہا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے فارورڈ اسپورٹس کی فرسٹ ریسپانڈر ٹیم اور لیڈر سمیر رزاق کو بر وقت ریسپانس پر داد بھی دی، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کر نا ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوامالناس کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں۔

    خواجہ مسعود نے ریسکیورز، اور فارورڈ اسپورٹس کی ٹیم کو کامیاب فرضی مشق کے انعقاد پر خر اج تحسین پیش کی اور کہا اس طرح کی مشقیں کرنا فیکٹری ورکرز کی حفاظت کے لیے بھی بہت ضروری ہیں، یہ فائر فائٹرز ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

    چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے انڈسٹریل سیفٹی اور رسک مینجمنٹ کے چئیرمین شہباز صائم نے فرضی مشق کے انعقاد پر ریسکیو کو داد دی اور کہا کہ انڈسٹریز و بلڈنگ کو حادثات سے محفوظ بنانے کے لیے چیمبر ہر طرح سے ریسکیو کو تعاون فراہم کر گا۔

    بعدازاں دوران ریسکیو آپریشن شہید ہونے والے فائر فائٹرز کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔

  • گوجرہ:ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی

    گوجرہ:ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ،2 شدید زخمی

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)مختلف ٹریفک حادثات میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو افرادشدید زخمی ہو گئے۔

    تھانہ نواں لاہور کے چک نمبر334ج ب کاحمزہ گجر،محمد آصف اور شہزادچک نمبر282ج ب کے قریب ایک فیکٹری میں کام کر تے ہیں جو موٹر سائیکل پر فیکٹری جا رہے تھے کہ چک نمبر279ج ب داراپورکے قریب پیچھے سے آنیوالی کرین نے ان کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں حمزہ گجر کرین کے نیچے آگیا اورموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

    اس کے ساتھی موٹر سائیکل سے گر کر شدیدزخمی ہو گئے شدید زخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔

    علاوہ ازیں چک نمبر424ج ب کا55سالہ اعجاز موٹر سائیکل نمبر5329ایف ڈی ٹی پر سوارجھنگ سے آرہاتھاکہ جھنگ روڈ علاقہ تھانہ صدرگوجرہ کے چک نمبر427ج ب مسلمانیاں کے قریب گوجرہ کی طرف سے آنیوالے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں اعجازموقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا

    رکشہ ڈرائیور، رکشہ چھوڑ کر موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا،اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہوروصدرپولیس گوجرہ نے متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اورگاڑیاں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ:باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم ،جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

    گوجرہ:باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم ،جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم ،جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

    باردانہ کی تقسیم میں بے ضابطگیوں پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی جھنگ روڈ پر دفتر میں پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عطاء اللہ حمید ، محمود عزمی اور عبدالرحمان نے کہا کہ بوگس اندراج پر 2000 تھیلے من پسند افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں

    حکومتی کرپشن کہانی مرکز اور پنجاب سے مقامی سطح تک پہنچ چکی ہے ،پاسکو عملہ و افسران سب کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں باردانہ کی تقسیم میں عام کسانوں کی بجائے مافیا کو نوازا جا رہا ہے

    جماعت اسلامی نے بے ضابطگیوں اور نا انصافیوں کی وجہ سے کسانوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہےنگران حکومت نے ملک میں وافر مقدار میں گندم ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کی گندم کو درآمد کیا

    حکومت کو 48 گھنٹے میں معاملات درست کرنے کا مطالبہ، 48 گھنٹے میں معاملات درست نہ کرنے پر سڑکیں بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے