Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بہاولپور :تھانہ بغداد الجدیدکا ظلم و ستم ،بیوہ خاتون کی بچوں سمیت پریس کلب میں دُہائی

    بہاولپور :تھانہ بغداد الجدیدکا ظلم و ستم ،بیوہ خاتون کی بچوں سمیت پریس کلب میں دُہائی

    بہاولپور ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان کی رپورٹ)تھانہ بغداد الجدیدکا ظلم و ستم ،بیوہ خاتون کی بچوں سمیت پریس کلب میں دُہائی
    بہاولپور ، ذاتی عناد یا دولت کی ہوس،بیوہ خاتون اور اس کے بچوں پر پولیس تھانہ بغداد الجدید نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔متاثرہ خاتون اپنے بچوں کے ساتھ انصاف کے حصول کے لئیے بہاولپور پریس کلب پہنچ گئی۔عابد حمید ایس ایچ او تھانہ بغداد رشوت وصولی کی خاطر ہم پر جھوٹے مقدمات درج کروا دیتا ہے اور عابد حمید نے متعدد بار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین سمیت دیگر اہل خانہ کو بھی زدوکوب کیا۔متاثرہ فیملی کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی پنجاب، آ ر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے صورتحال کا نوٹس لینے تمام مقدمات کی انکوائری ایماندار پولیس افسر سے کروانے کا مطالبہ۔

    تفصیل کے مطابق اڈہ تیرا سولنگ کی رہائشی بیوہ خاتون نے اپنے بیٹے عظیم کے ہمراہ بہاولپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تھانہ بغداد الجدید کا ایس ایچ او عابد حمید عظیم اور اس کے بھائیوں پر متعدد جھوٹے مقدمات کا اندراج کر چکا ہے۔متاثرہ فیملی کے مطابق 22_11_08 کو ان پر مقدمہ نمبر 960/22 درج کیا گیا اور بھاری رشوت لے کر خارج کیا گیا۔

    فیملی کے مطابق 23_08_17 کو عابد حمید 10 سے 12 لوگوں کے ساتھ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متاثرہ فیملی کے گھر داخل ہوا اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں فرضی مدعی کھڑا کر کے عظیم اور اس کے دو بھائیوں پر مقدمہ نمبر 1327/23 درج کر دیا گیا اور پھر ان کے بھائی سے 10 لاکھ روپے رشوت وصول کر کے مقدمہ خارج کر دیا۔

    23_10_27 کو عابد حمید کے مبینہ ایما پر ایس ایچ او فضل عباس نے جھوٹا مقدمہ نمبر 1819/23 بجرم زنا بالجبر درج کیا۔23_11_06 کو ہم نے آ ر پی او بہاولپور کو انکوائری کی درخواست دی تو آ ر پی او نے ڈی ایس پی سٹی کو مارک کر دی جس میں مقدمہ جھوٹا ثابت ہو گیا۔

    متاثرہ فیملی نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی پنجاب، آ ر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم پر درج کیے گئے تمام جھوٹے مقدمات کی کسی ایماندار افسر سے انکوائری کروائی جائے اور کرپٹ پولیس ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

  • علی پور:پیف سکول ٹیچرکا دوسری جماعت کے معصوم طالب علم وحشیانہ تشدد

    علی پور:پیف سکول ٹیچرکا دوسری جماعت کے معصوم طالب علم وحشیانہ تشدد

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )علی پور میں وحشی سکول پرنسپل نے دوسری جماعت کے معصوم طالب علم کو وحشیانہ لاٹھی چارج کرتے ہوئے پشت سمیت دیگر نازک اعضا زخمی کردیئے، معصوم طالب علم خدا رسول کے واسطے دیتا رہا مگر اس کو ترس نہ آیا، پولیس تھانہ صدر علی پور نے وحشی پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی

    تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے موضع فتح پور جنوبی اول کی بستی حضرت والا کا رہائشی سات سالہ محمد حسنین ولد عبدالرحمن قوم حجانہ جوکہ بستی بصیرہ میں واقع پیف سکول الکریم پبلک سکول میں زیر تعلیم ہے اس کی کلاس میں ایک بچی کا سوروپے کا نوٹ گم ہو گیا ،جس پر کلاس انچارج ٹیچر نے تمام بچوں اور بیگز کی تلاشی لی لیکن سو کا نوٹ نہ ملا

    سکول پرنسپل اصغر گبول کو مطلع کیا گیا جس نے کلاس میں سے محمد حسنین اور اس کے ساتھ دیگر دوبچوں کو سکول گراؤنڈ میں بلوا کر انہیں بہیمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ،دوطالب علموں کو مرغا بنا کر محمد حسنین کو الٹا لٹا کر اس کی پشت اور نازک حصے پر صفائی والے برش سے وحشیانہ تشدد کیا

    معصوم بچہ چیختا چلاتا رہا لیکن اس کو کوئی ترس نہیں آیا کہا کہ جب تک چوری تسلیم نہیں کرتے نہیں چھوڑوں گا ۔

    محمد حسنین کے والد عبدالرحمن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ میرے بیٹے پر اتنا تشدد کیا گیا ہے کہ وہ چلنے کے قابل نہیں رہا اس کے ہم جماعت بچے اسے میرے گھر لائے ،میں مستری کا کام کرتا ہوں جب گھر پہنچا تو حقیقت حال پتہ چلی تو اصغر گبول پرنسپل سے رابطہ کیا تو وہ شرمسار ہونے کی بجائے الٹا کہنے لگا کہ جو کرنا ہے کر لو میں بھگت لوں گا

    عبدالرحمن حجانہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دریں اثنا تھانہ صدر علی پور نے مضروب محمد حسنین کے والد کی درخواست پر اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

  • ننکانہ :متروکہ وقف املاک کرپٹ ترین محکمہ ، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتارکریں،بار ایسوسی ایشن

    ننکانہ :متروکہ وقف املاک کرپٹ ترین محکمہ ، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتارکریں،بار ایسوسی ایشن

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب سب سے کرپٹ ترین محکمہ بن چکا ہے ,ڈپی پی او ننکانہ ایف آٸی آر میں درج ملزمان کو سات روز کے اندر گرفتار کرے,پولیس ننکانہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے ورنہ کالاکوٹ اپنا فیصلہ خود کرے گا,وکلاء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن

    تفصیلات مطابق ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب برسٹر رانا جاوید اقبال نے سابقہ صدر بار راۓ قاسم مشتاق سینئر وکلاء سمیت سابقہ صدر بار راۓ قاسم مشتاق ایڈووکیٹ,سابقہ صدر بار فیصل سکندر سدھو ایڈووکیٹ,سابق صدر بار راۓ عابد علی کھرل ایڈووکیٹ,سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری مظہر عمران ایڈووکیٹ, نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مرزا نواز بیگ , سینئرز ایڈووکیٹ چوہدری نذیر احمد , لیاقت حیات بھٹی ایڈووکیٹ ,چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ ,راؤ مدبر اعظم ایڈووکیٹ ,عباس چیمہ ایڈووکیٹ,راشدعباس ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء کے ہمراہ نیوبارروم میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ میں اس وقت شدید تکلیف میں ہوں اور میری تکلیف کا باعث متروکہ وقف املاک کا محکمہ ہے,

    بیرسٹر جاوید اقبال نےصحافیوں کو بتایا کہ شورہ کوٹھی روڈ پر میرا پانچ مرلہ کا مکان واقع ہے اور ملکیتی جگہ ہے جس کی باقاعدہ تصدیق حلقہ پٹواری اور تحصیلدار نے بھی کی ہی اور اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس جگہ کا متروکہ وقف املاک سے کوئی تعلق نہیں ہے,میرے ملکیتی مکان کو متروکہ وقف املاک کا مکان کہا جارہا ہےاورمجھےقبضہ گروپ کہا جا رہا ہےجو کہ سراسر ناانصافی ہے ,

    یہ بھی پڑھیں
    ننکانہ :باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم

    ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط

    ننکانہ:تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک صحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد

    ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل

    ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا

    ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

    سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فریداحمد نے آئی جی پنجاب پولیس کو جو لیٹر لکھا ہے اس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ میری جگہ کو مسمار کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو چاہیے کہ ایف آئی آر میں درج ملزمان جن میں ملک زاہد امجد جو اپنے اپ کو وکیل بھی بتا کرلوگوں کو ہراساں بھی کرتا ہے اس کو گرفتار کیا جاۓ اور میری درخواست کے مطابق دفعات کو لگایا جاۓ .متروکہ وقف املاک کا محکمہ اس وقت کرپٹ ترین محکمہ بن چکا ہے

    سابق صدر بار راۓ قاسم مشتاق نے کہا کہ ضلعی پولیس کے پاس سات دن کا ٹائم ہے جو ملزمان کو فوری گرفتار کریں ورنہ ساتھ روز بعد ایک پریس کانفرنس پھر ہو گی اور پھر وکلاء اپنا فیصلہ خود کریں گے اور کالا کوٹ اپنا فیصلہ کرنا اور منوانا اچھی طرح جانتاہے.

  • گوجرہ:کسان دشمن حکومتی پالیسیاں ناقابل برداشت ہیں،کسان بورڈ

    گوجرہ:کسان دشمن حکومتی پالیسیاں ناقابل برداشت ہیں،کسان بورڈ

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)کسان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کسان خوشحال ہوگاتو ملک ترقی کرے گا۔

    کسان دشمن حکومتی پالیسیاں ناقابل برداشت ہیں۔آٹا مافیا،چینی مافیا،پٹرول مافیا عوام پر آئے روزمہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔حکمران ہوش کے ناخن لیں۔

    ان خیالات کا اظہار کسان بورڈجماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین ضلعی امیر حافظ فرحان اللہ،ڈاکٹرعطاء اللہ حمید،حید رعلی چوہدری،میاں محمد عارف اوررانا کاشف سمیت دیگر نے کیا۔

    ریلی کی قیادت ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے کی۔مقررین نے کہاکہ نااہل حکمران کسانوں کا استحصال کر نے پر تلی ہے کسانوں کے معصوم بچوں کے منہ سے آخری نوالہ تک چھیناجا رہا ہے۔

    کسان خون کے آنسو رو رہا ہے مگرکرپٹ حکمران طبقہ کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بھی اپنا ظالمانہ رویہ اپنائے ہو ئے ہے۔حکمرانوں کی طرف سے آئے روز بجلی وگیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں۔

    مقررین نے کہاکہ حکومت اپنی ہٹ دھر می کو چھوڑ کرعوام اور کسانوں پر رحم کھائے اور ان کو ریلیف دینے کیلئے توجہ دے۔احتجاج کے موقع پر حکومت مخالف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • کوٹ مبارک:میلہ پیرعادل،افتتاحی تقریب ،دربارپر چراغاں،آتش بازی اور چادر تبدیل کی گئی

    کوٹ مبارک:میلہ پیرعادل،افتتاحی تقریب ،دربارپر چراغاں،آتش بازی اور چادر تبدیل کی گئی

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(امداداللہ تھہیم)ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور، زندہ پیر میلہ کے بعد پیر عادل میلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    میلہ کی افتتاحی تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات کیساتھ ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او تھانہ شاہ صدردین نے بھی شرکت کی۔

    پیر عادل میلہ ہمیشہ سیدنادر امام شاہ کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے، دربار پر حاضری، جھل(چادر) کی تبدیلی اور دعائیں مانگی گئی۔دربار کے گنبدوں پربرقی لائٹوں سے چراغاں کیا گیا ۔

    اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی ڈھول اور بین باجے اور ثقافتی جھمرکا اہتمام بھی کیا گیا، ملک میں امن وامان کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

    اسبار پیر عادل کا میلہ رمضان مبارک کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہوا۔فصل کٹنے کے بعد سابق چیئرمین نادر امام شاہ میلہ کے انتظامی امور سنبھالتے ہوئے میلہ کا آغاز کیا

    سید غیاث الدین المعروف پیر عادل میلہ جمعرات تک جاری رہے گا ،ملک بھر سے لوگ منت نیاز اور زیارت کیلئے آتے ہیں ۔زیارت پر آنے والے لوگ نیاز بانٹتے ہیں جھل یعنی چادریں بھی دربار پر چڑھاتے ہیں ۔

    میلہ میں جھولے، مٹھائی ،کھلونے ہر قسم کی دکانیں لگی ہوئی ہیں ۔میلہ میں بوڑھے ،نوجوان بچے شرکت کرتے ہیں خریداری کھلونوں کی خریداری بچے شوق سے کرتے ہیں ۔میلہ میں کبڈی بھی کھیلی جاتی ہے،اس کے علاوہ ملک بھر سے پہلوان دیسی کشتیاں لڑنے کیلئے آتے ہیں

    اس موقع پر منتظم میلہ سید نادرامام کاظمی نے کہا کہ میلہ لگانے کا مقصد ثقافتی ورثہ کو قائم رکھنا اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے

    ضلعی پولیس ڈیرہ غازی خان کی طرف سے سیکورٹی کے بھی اہم انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کی ہلڑ بازی اور کسی نا خوش گوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔

  • چونیاں:سرکاری تعلیمی اداروں میں پینے کا صاف پانی نایاب ، طالبعم بیمار ہونے لگے

    چونیاں:سرکاری تعلیمی اداروں میں پینے کا صاف پانی نایاب ، طالبعم بیمار ہونے لگے

    چونیاں،باغی ٹی وی(میاں عدیل اشرف نامہ نگار) سرکاری تعلیمی اداروں میں پینے کا صاف پانی نایاب ، طالبعم بیمار ہونے لگے

    محکمہ ایجوکیشن چونیاں کے ریکارڈ کے مطابق تحصیل میں 393 سرکاری سکول قائم ہیں۔ جن میں محکمہ ایجوکیشن کے ریکارڈ کے مطابق 92 ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ 24 سو اساتذہ کرام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہ بھی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں

    سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان زبان زد عام ہے ،مگر سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، سرکاری سکولوں میں سینکڑوں طلباء وطالبات ٹینکی کا آلودہ پانی پینے یا گھروں سے پانی لانے پر مجبور ہیں،

    سکولوں میں نصب کی گئی ٹینکیوں کی بھی صفائی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے سے انتہائی ناقص اور آلودہ پانی بچے پینے پر مجبور ہیں، جس کے باعث زیر تعلیم طلباء و طالبات میں پیٹ کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں،

    والدین کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ بچوں کے کہنے پر سکول انتظامیہ سے اس بارے میں بات کر چکے ہیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے سکولوں میں محکمہ تعلیم فلٹریشن پلانٹ نصب کروائے تاکہ بچے شفاف پانی پی کر پیٹ کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

    محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی نوٹس میں آیا ،پانی کی ٹینکیوں کی صفائی کیلئے احکامات جاری کر دئیے ہیں،جلد ہی ٹینکیوں کی صفائی کرائی جائیگی۔

  • گوجرانوالہ:گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں میں سالانہ تقریب تقسم انعامات

    گوجرانوالہ:گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں میں سالانہ تقریب تقسم انعامات

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں سکول کے سالانہ رزلٹ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    اس پروگرام بچوں نے رنگ برنگے پروگرام دکھا کر مہمان خصوصی اور اہل علاقہ سے خوب داد وصول کی، پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی سر عثمان اور علی حسین نے سعد مشتاق سیٹھی، فجر مشتاق سیٹھی ،عنائیہ فاطمہ اور دوسرے ہو نہار طلبہ و طالبات میں میڈلز شیلڈز اور اپنی محبت بھری دعاؤں سے نوازا

    آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سر عثمان نے موہل سندھواں کے سالانہ 2024 کے شاندار رزلٹ پر تعریف کی اور اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا.

  • سیالکوٹ:قتل کے مقدمہ کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم” باکو” آذربائیجان سے گرفتار

    سیالکوٹ:قتل کے مقدمہ کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم” باکو” آذربائیجان سے گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد رہاض سے)قتل کے مقدمہ کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم” باکو” آذربائیجان سے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ملزم اشتہاری ذیشان نواز نے پانچ سال قبل 2019 میں تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر ملزم کے ریڈوارنٹ جاری ہوئے اور سپیشل ٹیم کی مدد سے ملزم ذیشان نواز کو بیرون ملک آذربائیجان (باکو) سے گرفتار کر لیا ہے.

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلیے بھرپور مہم جاری ہے.

    ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی.

  • ساہیوال ڈویژن میں فائر کوئیک ریسپانس ٹیموں کے درمیان فائر اینڈ ریسکیو مقابلے

    ساہیوال ڈویژن میں فائر کوئیک ریسپانس ٹیموں کے درمیان فائر اینڈ ریسکیو مقابلے

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوئیک ریسپانس فورس ٹیموں کے مابین اونچی عمارت میں فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن کے مقابلے کا انعقاد ضلع اوکاڑہ میں کیا گیا۔

    مقابلے میں ضلع اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن کی کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز نے اپنے اضلاع کی ٹیموں کی نمائندگی کی۔

    ان مقابلوں میں پلازے کی ساتویں منزل پر لگی آگ پر قابو پانا اور بلڈنگ میں پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنا شامل تھا۔

    مقابلے میں ضلع پاکپتن کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ اوکاڑہ اور ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہا اور دونوں اضلاع کی دوسری پوزیشن رہی۔ پاکپتن کی ٹیم 4 مئی عالمی فائر فائٹر ڈے کے موقع پر ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں ہونے والے مقابلہ جات میں ساہیوال ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔

    ریجنل ایمرجنسی افیسر نے ڈویژن لیول کے مقابلے کے انعقاد کےلیے بہترین انتظامات کرنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کو خصوصی شاباش دی جبکہ پاکپتن کی ٹیم کو مقابلہ جتنے پر مبارکباد دی۔

  • تنگوانی: تھانے کے قریب مصروف بازار میں سرعام فائرنگ , ایک شخص ہلاک

    تنگوانی: تھانے کے قریب مصروف بازار میں سرعام فائرنگ , ایک شخص ہلاک

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نکار منصور بلوچ )تنگوانی تھانے کے قریب مصروف بازار میں سرعام فائرنگ , ایک شخص ہلاک

    تنگوانی تھانے کے قریب مصروف بازار میں نامعلوم مصلح افراد نے سرعام فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

    مصروف ترین بازار میں سر عام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عطا محمد جعفری ہلاک ہوگیا جبکہ تھانہ قریب ہونے کے باوجود پولیس حسب سابق پولیس جائے وقوعہ پر آدھا گھنٹہ لیٹ پہنچی ہے