Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : ساہووالہ میں رفاعی تنظیم کی طرف سے فری آئی کیمپ منعقد کیا گیا

    سیالکوٹ : ساہووالہ میں رفاعی تنظیم کی طرف سے فری آئی کیمپ منعقد کیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ساہووالہ میں رفاعی تنظیم الغنی فری آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ نویں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، آنکھوں کے مخلتف امراض میں مبتلا 900 سے زائد مریضوں کا چیک آپ کرنے سمیت مفت ادویات اور فری آئی گلاسز کی فراہمی کی گئی ، آئندہ مرحلے میں بعذریہ لیزر فیکو سرجری 65 مریضوں کے حساس آپریشن بھی کیے جائیں گے ۔

    رفاعی تنظیم الغنی فری آئی ٹرسٹ ساھووالہ کے زیر اہتمام سالانہ نویں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں الغنی فری آئی ٹرسٹ کے منتظمین ڈاکٹر غلام صابر ، ڈاکٹر بلال صابر اور آئی سپیشلسٹ سرجن اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے 900 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں آنکھوں کے امراض کے متعلقہ ادویات اور گلاسز فری فراہم کئے گئے

    جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران آنکھوں کے حساس امراضِ میں مبتلا مریضوں کے بذریعہ لیزر فیکو آئی سرجری آپریشن بھی کیے جائیں گے ۔فری آئی کیمپ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی.

  • منڈی بہاؤالدین:مرکزی انجمن تاجران اور پریس کلب رجسٹرملکوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

    منڈی بہاؤالدین:مرکزی انجمن تاجران اور پریس کلب رجسٹرملکوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)مرکزی انجمن تاجران اور پریس کلب رجسٹرملکوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، ایم این اے ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے حلف لیا

    تفصیلات کیمطابق مرکزی انجمن تاجران، پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملکوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے و کنوینر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ناصر اقبال بوسال، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر، چیف آفیسر نبیل ریاض ، ڈی ایس پی غلام جعفر چھینہ، پیر شمیم صابر، تاجروں، صحافیوں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    اس موقع پر ناصر اقبال بوسال نے مرکزی انجمن تاجران جبکہ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملکوال کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ دریائے جہلم پر پل کی تعمیر میری پہلی ترجیح ہے اور جلد ہی اس کی تعمیر کا کام جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کروا کر ملکوال کی عوام کو تحفہ دوں گا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وعدوں کی بجائے عملی سیاست کی کیونکہ یہی ہماری خاندانی روایت ہے، انہوں نے کہا کہ گیپکو نے ملکوال کو ڈویژن کا درجہ دیدیا ہے چند روز تک ایکسئین آفس ملکوال کا باقاعدہ افتتاح کروں گا

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے کہا کہ انجمن تاجران کی طرف سے ملکوال شہر کی سیکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات قابل ستائش اور صوبہ بھر میں مثالی ہیں جس سے شہر میں کرائم کی شرح کافی کم ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران ملکوال اپنے شہر کیلئے عملی طور پر کام کرتی ہے جس کی مثال دیگر شہروں میں دکھائی نہیں دیتی

    مرکزی انجمن تاجران کے حلف اٹھانے والوں میں صدر رانا محمد شمشاد، سینئر نائب صدر عدنان محمود، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، ندیم اسلم وئیس، حاجی ذوالفقار جنرل سیکرٹری زاہد محمود سنی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد محمود عاطف سمیت دیگر شامل تھے

    پریس کلب کے عہدیداران میں چیئرمین ملک علی اصغر مدنی، صدر شاہد محمود عاطف، سینئر نائب صدر رانا سلیم بوسال، نائب صدر محمد آصف، جنرل سیکرٹری ابوذر بٹ، جوائنٹ سیکرٹری عمر محمود، فنانس سیکرٹری محمد کامران کامل بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری قاری عبد الرحمٰن، آفس سیکرٹری خرم بیگ، آئی ٹی انچارج محمد شائق شامل ہیں،

    الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں چیئرمین طارق بھٹی، صدر عدنان محمود، سینئر نائب صدر نسیم اکمل خان، نائب صدر راشد صدیق، جنرل سیکرٹری رانا محمد نعیم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان بٹ، انفارمیشن سیکرٹری پیرزادہ فیاض حسین شاہ، فنانس سیکرٹری رانا آصف نذیر، آفس سیکرٹری محمد اریب نےحلف اٹھایا.

  • ساتواں بڑا زرعی ملک اور   ذخیرہ اندوز بھی

    ساتواں بڑا زرعی ملک اور ذخیرہ اندوز بھی

    ساتواں بڑا زرعی ملک اور ذخیرہ اندوز بھی
    از قلم غنی محمود قصوری

    ارض پاک پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور گندم پیدا کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک بھی جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی غذائی فصل گندم ہے اس کے علاوہ اور بھی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں

    پاکستان کل رقبہ تقریباً 19 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار 290 ایکڑ ہے جس میں سے 5 کروڑ 60 لاکھ 43 ہزار 414 ایکڑ زرعی رقبہ ہے جبکہ 1 کروڑ 12 لاکھ 43 ہزار 277 ایکڑ رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے ، زیر کاشت رقبہ تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ ایکڑ ہے ،ہمارے ہاں گندم زیر کاشت رقبہ کے 80 فیصد پر کاشت کی جاتی ہے

    ہمارے کل جی ڈی پی میں سے زراعت 22 فیصد ہے اور مجموعی افرادی قوت 44 فیصد شعبہ زراعت سے منسلک ہے جبکہ ہماری کل آبادی کا تقریباً 60 سے 70 فیصد حصہ زراعت کیساتھ منسلک ہے،اسی لئے زراعت پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

    اس وقت ارض پاک میں گندم کی کٹائی کا سیزن چل رہا ہے،کچھ علاقوں میں گندم کی مکمل کٹائی ہو چکی ہے

    گذشتہ سال گندم کی پیدوار 2 کروڑ 68 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جس میں اس سال مزید اضافے کا امکان ہے،مگر اس ساری صورتحال کے پیش نظر نا تو کسان خوش ہے نا ہی گندم خریدنے والے عام شہری جس کی ساری وجہ مس مینجمنٹ اور ذخیرہ اندوزی ہے

    ذخیرہ اندوزی تو وہی کرے گا جس کے پاس سال بھر کا گھریلوں خرچ موجود ہوتا ہے جس بیچارے غریب کسان کے پاس ایک مہینہ خرچ کے پیسے موجود نہیں وہ کیا ذخیرہ اندوزی کرے گاذخیرہ اندوزی نے ہمارے ملک کا برا حال کرکے رکھ دیا ہے،ضرورتِ زندگی کی کوئی بھی چیز ہو بلیک مارکیٹنگ مافیا متحرک ہو جاتا ہے اور مارکیٹ سے چیز غائب کرکے اپنی من مانی قیمتوں پہ فروخت کرتا ہے

    یہی صورتحال گندم کیساتھ ہے،غریب کسان بیچارے تو باہر کھیتوں سے ہی فصل بیچ دیتے ہیں تاکہ گھر کا خرچ چل سکے جب بڑے بڑے کسان گندم اپنے گوداموں میں ذخیرہ کر لیتے ہیں اور اس وقت بیچتے ہیں جب لوگ گندم نا ملنے کے باعث مہنگے داموں خریدنے پہ مجبور ہو جاتے ہیں
    حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ ذخیرہ اندوزی کو رکوے اور ایسے لوگوں کو سخت سزا دے ،کیونکہ ذخیرہ اندوزی قانون پاکستان کی رو سے بھی جرم ہے اور اسلام کی رو سے بھی قابل تعزیر جرم ہے

    اسلام میں ذخیرہ اندوزی کی سخت ممانعت کا اندازہ ہم اس حدیث رسول سے لگاتے ہیں،جس نے چالیس دن تک ذخیرہ اندوزی کی وہ اللہ سے بری ہو گیا اور اللہ تعالیٰ اس سے بری ہو گیا اور کسی حویلی میں اگر ایک شخص بھوکے رات گزارے تو ان تمام (حویلی والوں) سے اللہ کا ذمہ بری ہو گیا اور وہ اللہ سے بری ہو گئے، (یعنی وہ اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق ختم کر بیٹھے)المستدرک 2165

    جبکہ ایک اور حدیث میں ہے کہ

    جو شخص مسلمانوں میں گراں فروشی کے لیے ، ان کے نرخوں میں اضافہ کی کوشش کرے تو یہ اللہ پر یہ حق ہے کہ اس کو جہنم کے بڑے گڑھے میں اوندھے منہ پھینک دے ،المستدرک 2168
    درج بالا دونوں حدیثوں سے ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی ممانعت کا اندازہ ہوتا ہے

    حکومت وقت پرفرض ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دے تاکہ غریب دیہاڑی مزدور اورعام لوگ سکون کی روٹی کھا سکیں، بصورت دیگر جب باوجود محنت کے انسان سکون کی روٹی نہیں کھا سکتا تو وہ جرائم کا ارتکاب کرتا ہے

    اگر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے تو دیگر جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ذخیرہ اندوزی پر زیادہ طاقت اور سختی سےقابو پانے کی ضرروت ہے.

  • ننکانہ :سید والا کے دو کھاد ڈیلرز کی ہائیکورٹ  سے ضمانت منسوخ ،گرفتاری کا حکم

    ننکانہ :سید والا کے دو کھاد ڈیلرز کی ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ،گرفتاری کا حکم

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )سید والا کے دو کھاد ڈیلرز کی ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ،گرفتاری کا حکم

    تفصیل کے مطابق سیدوالہ کے دو کھاد ڈیلرز قمر وسیم پل پپلاں اور طارق محمود پل ملکہ حاجی کے خلاف رواں سال جنوری میں تھانہ سیدوالہ میں مقدمات کا اندراج ہوا تھا, لاہور ہائیکورٹ کا حکم نامہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومت کی رٹ برقرار رکھنے میں کافی معاون ثابت ہو گا ،ضلع بھر میں کسانوں کو مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کا مقصد کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسان زیادہ سے زیادہ خوشحال ہو سکے

    ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی ہدایات کے پیش نظر رواں سال رانا محمد عارف شہزاد ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ننکانہ صاحب نے کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر سیدوالہ کے دو کھاد ڈیلرز قمر وسیم پل پپلاں اور طارق محمود پل ملکہ حاجی کے خلاف مورخہ 9 جنوری 2024 کو تھانہ سیدوالہ میں مقدمات کا اندراج کروایا تھا۔

    ڈسٹرکٹ کورٹس ننکانہ صاحب سے ان کھاد ڈیلرز کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہو گئی تھی۔ پھر متعلقہ ڈیلرز نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے سلسلے میں گزشتہ روز چھٹی مرتبہ پیشی تھی اور 25 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ نے ان ڈیلرز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے لاہور ہائیکورٹ کا حکم نامہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومت کی رٹ برقرار رکھنے میں کافی معاون ثابت ہو گااور ضلع ننکانہ صاحب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی زیر قیادت پرائس کنٹرول مہم موثر انداز سے جاری رہے گی.

  • اوچ شریف:نادرا آفس ،مبینہ غیرقانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ،فوٹو اسٹیٹ کی آڑ میں بھتہ وصولی کاانکشاف

    اوچ شریف:نادرا آفس ،مبینہ غیرقانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ،فوٹو اسٹیٹ کی آڑ میں بھتہ وصولی کاانکشاف

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) نادرا آفس کے باہر بھتہ وصولی شروع، مبینہ غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ اور فوٹو اسٹیٹ مشین کی آڑ میں غریب سائلین کو لوٹا جانے لگا، اوور چارجنگ اور بھتہ نہ دینے والوں کے ٹائر پنکچر اور قیمتی پرزہ جات کے نکالنے بارے انکشاف، توں تکرار معمول، ہم نے زونل انچارج نادرا میاں جہانزیب کی اجازت سے یہ اسٹینڈ بنایا اور مشین رکھی ہے، باقاعدہ منتھلی دیتے ہیں، ٹھیکیدار کا موقف

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف نادرا آفس کے قریب انتظامیہ سے مبینہ ملی بھگت کرکے ٹوکن مافیا اور سیاسی شخصیت کے کارندوں نے مبینہ غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ قائم کردیا ہے، جہاں دیہاتوں سے آنے والے مرد و خواتین سائلین سے زبردستی موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کھڑی کروانے کی صورت میں آفس کے اندر جانے کی اجازت دئیے جانے بارے انکشاف ہوا ہے، بیس روپے تا سو روپے تک کی وصولی کرنے والے عناصر کے پاس سکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں ہیں، جبکہ نادرا آفس میں تعینات دیگر ملازمین بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں،

    اسی طرح مرکزی گیٹ پر فوٹو اسٹیٹ مشین بھی رکھوا کر پرائیوٹ بندے کے ذریعے کمائی جاری ہے، روزانہ کی آمدنی کو شام کے وقت آپس میں تقسیم کرلیا جاتا ہے جبکہ زونل انچارج میاں جہانزیب کو بھی حصہ بروقت پہنچانے بارے بھی اطلاعات ہیں، زور زبردستی کرتے غنڈہ عناصر کے ساتھ شہریوں کی بحث و تقرار روز کا معمول بن گئی ہے، جبکہ دوسری طرف مبینہ غیر قانونی موٹر سائیکل اور فوٹو اسٹیٹ مشین بارے مقامی انچارج ذوالقرنین کی ملکیت بارے انکشاف ہوا ہے تاہم اس بابت یہ بھی اطلاع ہے کہ صرف فوٹو اسٹیٹ مشین زونل انچارج کی ہے اور اسٹینڈ مشترکہ ہے، اور اسٹینڈ ٹھیکیدار نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہم نے زونل انچارج نادرا میاں جہانزیب اور مقامی انچارج ذوالقرنین کے حکم پر اسٹینڈ قائم کیا ہوا ہے اور ہم اسکی باقاعدہ فیس ان تک پہنچا رہے ہیں،

    نادرا انچارج ذوالقرنین نے آف کیمرہ موقف دیا کہ فوٹو سٹیٹ مشین اور سائیکل سٹینڈ زونل انچارج میاں جہانزیب کی ہے انہوں نے رکھوائی ہوئی ہے باقی سیاسی کارندوں اور مافیا کے خلاف میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دہکھ بھال کرونگا اور جلد ٹوکن مافیا کو نکیل ڈالوں گا

    شہریوں نے ڈی جی نادرا، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مبینہ سیاسی آشیرباد کے حامل غنڈہ عناصر سے بچایا جائے اور مزکورہ موٹر سائیکل اسٹینڈ فوری ختم کروایا جائے، تاکہ عوام کو آسانی میسر ہو .

  • غازی یونیورسٹی کاکارنامہ ،تھرڈسمسٹرسے ڈراپ طالب علم سے 5th سمسٹر تک ریگولر کلاسز اور فیسوں کی وصولی،امتحانات لیتے رہے

    غازی یونیورسٹی کاکارنامہ ،تھرڈسمسٹرسے ڈراپ طالب علم سے 5th سمسٹر تک ریگولر کلاسز اور فیسوں کی وصولی،امتحانات لیتے رہے

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)غازی یونیورسٹی کاکارنامہ ،تھرڈسمسٹرسے ڈراپ طالب علم سے 5th سمسٹر تک ریگولر کلاسز اور فیسوں کی وصولی،امتحانات لیتے رہے،طالب علم اسامہ جمعہ کاکہنا ہے کہ اگر میں 3rd سمسٹر میں ڈراپ تھا تو 5th سمسٹر تک کیوں داخلہ جاری رکھا گیا اور سمسٹر 4th , 5thکی فیس کیوں وصول کی گئی؟

    ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ، لالچ یا نااہلی، طالب علم کو 3rd سمسٹر میں ڈراپ قرار دے کر مزید ڈیڑھ سال تک خاموشی سے فیسیں وصول کرتے رہے، متاثرہ طالب علم اسامہ جمعہ سے 5th سمسٹر تک ریگولر کلاسزز اور فیسوں کی وصولی اور امتحانات لیتے رہے، غازی یونیورسٹی سے طالبعلم اسامہ جمعہ 3rd سمسٹر میں ڈراپ تھا تو 5th سمسٹر تک کیوں داخلہ جاری رکھا گیا اور سمسٹر 4th , 5th۔کی فیس کیوں وصول کی گئی؟ ،ڈیڑھ سال تک 3rd سمسٹر کا رزلٹ کیوں نہ جاری کیا گیا؟ متاثرہ طالب علم اسامہ جمعہ کی صحافیوں کے سامنے دہائی، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کی طرف سے لالچ و مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی نے طالب علم کا مستقبل برباد کرتے ہوئے زندگی کی ڈیڑھ سال ضائع کر دیا۔ بزنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بی بی اے سمسٹر 5th کے طالب علم اسامہ جمعہ کے ساتھ انوکھا کارنامہ ۔ سمسٹر 5th کے طالب علم کو سمسٹر 3rd میں کم نمبروں کی بنیاد پر ایک طرف ڈراپ کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب اسی طالب سے مزید سمسٹر 4th اور 5th کی فیس بھی وصول کی جاتی رہی اور ڈیڑھ سال تک طالب علم ریگولر کلاسزز بھی لیتا رہا اور مڈٹرم سمیت دیگر سمسٹر کے فائنل امتحانات بھی دیتا رہا۔

    بعد ازاں سمسٹر 6th میں داخلہ سے پہلے طالب علم کو بتایا گیا کہ آپ تو سمسٹر سوم میں کم CGPA کے سبب ڈراپ ہو چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ سال تک طالب علم کو پڑھایا جاتا رہا فیسیں بھی وصول کی جاتی رہیں اور امتحانات بھی لیے گئے۔

    متاثرہ طالب علم اسامہ جمعہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے ساتھ سخت زیادتی کی جا رہی اور میرے مستقبل سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور میرا ڈیڑھ سال بھی ضائع کرکے مجھ سے فیسیں بھی لی گئی اور اب مجھے ڈراپ کا بتایا جا رہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ حکام بالا گورنر پنجاب ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ، صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب اس پر نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ورنہ سائل وائس چانسلر ہاؤس کے سامنے اقدام خود سوزی پر مجبور ہوگا جس کی ذمہ دار غازی یونیورسٹی انتظامیہ ہی ہو گی

    اس بارے غازی یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر موقف دینے سے گریزاں رہے

  • بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے دورہ سیالکوٹ، 80 سال مکمل ہو نے پر تقریب

    بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے دورہ سیالکوٹ، 80 سال مکمل ہو نے پر تقریب

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے دورہ سیالکوٹ کو 80 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ آج اس تاریخ ساز دورے کی 80 ویں سالگرہ مکمل ہونے پر سیالکوٹ کے ممتاز رائٹر اور محقق مرزا محمد ارشد طہرانی نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی کو اپنی کتاب قائدہ اعظم کا دورہ سیالکوٹ پیش کی

    انہیں بتایا کہ قائد اعظم آج کے دن 80 ,سال قبل مسلم لیگ پنجاب کے تین روزہ سالانہ صوبائی اجلاس میں شرکت کے تشریف لائے تو زندہ دلان سیالکوٹ نے ان کا فقیدالمثال استقبال کر کے انہیں خوش آمدید کہا۔

    اُس اجلاس کی کامیابی کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس اجلاس میں صوبہ پنجاب کو پاکستان میں شامل کرنے کی مخالف جماعت یونی نسٹ پارٹی کے دس ارکان اسمبلی نے اپنی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں اور عوام کے ٹھاٹھے مارتے ہوئے سمندر کی وجہ تحریک پاکستان کو ایک نیا جوش و خروش اور جذبہ ملا اور 1945-46 کے انتخابات میں مسلم لیگ کو تاریخ ساز کامیابی نصیب ہوئی اور صرف تین سال کے عرصہ کے بعد پاکستان معرض وجود میں آگیا۔

    مدینہ ٹرسٹ کے کوآرڈی نیٹر عبدالشکور مرزا نے قائد اعظم کے دورہ کی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے ہمیں مل جل کر تقریبات اور اسے نئی نسل کو آگاہ کرنے کے اقدامات کرنے کی سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے جن تین اہم مقامات پر قائد اعظم تشریف لے گئے انہیں قومی ورثہ قرار دیا جائے۔ ان میں تالاب شیخ مولا بخش ،مولوی میر حسن ہال گورنمنٹ مرے کالج اور سول ریسٹ ہاوس خیابان اقبال سیالکوٹ کینٹ شامل ہیں۔

    رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سپوت شہر اقبال مرزا ارشد طہرانی نے دورہ قائداعظم کی یاداشتوں کو اکھٹا کرکے ایک بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ مرزا ارشد طہرانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ قائد اعظم کے دورہ کی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

  • سیالکوٹ:آئین پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والے کو مکمل آزادی دیتا ہے,سردار رامیش سنگھ اروڑہ

    سیالکوٹ:آئین پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والے کو مکمل آزادی دیتا ہے,سردار رامیش سنگھ اروڑہ

    سیالکوٹ . باغی ٹی وی رپورٹنگ ٹیم شاہد ریاض، مدثر رتو ،غلام مصطفے مہر )صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان وطن عزیز میں بسنے والی تمام مذاہب کے ماننے والے کو مکمل آزادی دیتا ہے اور آئین کے نظر میں پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو بلا امتیاز رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں،

    پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں بسنے والے عوام اپنے عقائد اور مذہبی رسومات کی انجام دہی کیلئے آذاد ہے جس کا مظاہرہ حال ہی میں ایسٹر، رمضان، عید ، ہولی اور بیساکھی کے تہواروں کا انعقاد ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور یہی پیغام اللہ کی جانب سے بھیجے گئے نبیوں، پیغمبروں اوراولیاء کا بھی ہے جنھوں نے محبت، بھلائی، اخوت، رواداری کا درس کیا اور اس کیلئے تکالیف بھی برداشت کی۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج کرسچن ٹاؤن سیالکوٹ میں واقع ہاروسٹ لائف چرچ میں مسیحی کمیونٹی کے اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ جناب عیسی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیا جس پر عمل کرکے معاشرے سے ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کہا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کا بھی افتتاح کیا اور فرنیچر بنانے والی مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے جانے والے اسٹالز کا معائنہ کیا۔

  • تنگوانی:ڈاکوؤں کی بجائے پولیس کے ہاتھوں 2 عام شہری قتل،ورثاء کااحتجاج

    تنگوانی:ڈاکوؤں کی بجائے پولیس کے ہاتھوں 2 عام شہری قتل،ورثاء کااحتجاج

    تنگوانی ،باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ ) تنگوانی کے قریب کرم پر انڈس ہائی پر بجارانی قبیلے کے دو نوجوان کا پولیس ہاتھوں قتل ہونے کے انکشافات

    تفصیل کے مطابق دو دن قبل کرم پور انڈس ہائی وے پرقتل ہونے والے دو نوجوان بجارانی قبیلے کے تھے جن کو تیغانی اور بیچارانی بتایا گیا تھا جن کا آج پولیس ہاتھوں میں قتل ہونے کا انکشاف ہوا ہے

    مقتولین کے ورثاء اپنے پیاروں کی لاشیں شکارپور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا اور وارثاء کے مطابق ہمارے دو نوجوانوں عبدالرشید اور غلام حیدر بجارانی کو ناپرکوٹ تھانے کے پولیس اہلکاروں نے ناجائز قتل کیا ہے

    مزید ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ناپر کوٹ تھانے کی پولیس نے دو نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر قتل کیا تھا جب نوجوانون کے قتل ہونے کے بعد پولیس کو یہ پتہ چلا کہ یہ دونوں بجارانی قبیلے کے نوجوان ہیں تو پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں روڈ پر پھینک کر یہ تاثر دیا کہ تیغانی اور بچارانی کی تکرار میں دو نوجوان قتل ہو چکے ہیں

  • تنگوانی :خسرہ وبا ءکی شکل اختیار کر گیا ایک بچہ جاں بحق ،کئی بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا

    تنگوانی :خسرہ وبا ءکی شکل اختیار کر گیا ایک بچہ جاں بحق ،کئی بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا

    تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ)خسرہ وبا ءکی شکل اختیار کر گیا ایک بچہ جاں بحق ،کئی بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں گھنو کھوسے میں علی حسن بھلکانی کا تین سالہ بچہ راشدان خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا،
    تنگوانی کے متعدد نواحی گاؤں سمیت ضلع کشمور کے سینکڑوں بچے اس خطرناک وبا میں مبتلا ہو گئے

    جبکہ محکمہ صحت کی لاپرواہی و غفلت کی وجہ سے سینکڑوں بچے موت کے منہ میں جاسکتے ہیں ، شہریوں نے وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    یادرہے کہ خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو پھیلنے کے سبب بچوں کی بہت بڑی تعداد متاثر کر سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس اُن بچوں کو متاثر کرتا ہے جنہیں پیدائشی ٹیکوں کے دوران خسرے کا ٹیکا نہیں لگا ہوتا۔

    یہ بیماری بخار سے شروع ہوتی ہے، اس وائرس کے شکار ہونے کے بعد ابتدائی علامات میں آنکھوں سے پانی بہنا، آنکھوں کا سرخ ہو جانا، ناک میں خارش، سر درد، کمر درد، کھانسی اور گلے میں درد ہونا شامل ہے۔