Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈسکہ :سوکن اور خاوند کے ہاتھوں خاتون قتل

    ڈسکہ :سوکن اور خاوند کے ہاتھوں خاتون قتل

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے )ڈسکہ کے علاقہ موضع کنڈن سیان میں خاوند نے پہلی بیوی سےملکر دوسری بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا

    علشباکی شادی کچھ عرصہ پہلے کنڈن سیان کے محمد شہباز کے ساتھ ہوئی

    ڈسکہ شہباز کی پہلی بیوی فائزہ اور وعلشبا دونوں ایک ہی کی مکان میں رہائش پزیر تھیں، شہباز اور علشبا میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ،آج شہباز اور اس کی پہلی بیوی فائزہ نے تشدد کرکے علیشبا کو ابدی نیند سلادیا

    تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقتولہ علیشبا کے بھائی کی درخواست پر دونوں میاں بیوی کے خلاف مقد مہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

  • سیالکوٹ:ڈی پی او  کی پولیس لائنز  کانفرنس روم میں  کرائم میٹنگ

    سیالکوٹ:ڈی پی او کی پولیس لائنز کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی کانفرنس روم پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ. ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی.

    ڈی پی اوسیالکوٹ نے تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی متعلق اندراج مقدمات 15 کالز، مقدمات کے اندراج میں دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا.

    ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے

  • ڈی جی خان :جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

    ڈی جی خان :جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر تعینات تمام اہلکاروں کو پچاس پچاس ہزر روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے بھی ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کے جوانوں نے جھنگی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا تھا، حملے میں پولیس کے سات اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ خیبرپختونخوا اور پنجاب بارڈر پر واقع ہے، گزشتہ روز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 15 سے 20 دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ اور لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحے سےلیس ہوکر پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس کے بہادر جوانوں نے چیک پوسٹ کا بہترین دفاع کرتے ہوئے دہشتگرد حملہ پسپا کردیا تھا۔

    پولیس حکام کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کے دوران پولیس کے جوانوں کی برجستہ جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد رات کی تاریکی میں بھاگ گئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    ضلع شمالی وزیرستان(باغی ٹی وی رپورٹ )انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت

    تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا تیسرے روز کا آغاز سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ہوا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان پولیو مہم کی سیکیورٹی کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔

    ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر نے تیسرے روز پر علی الصبح سیکیورٹی کے حوالے سے پولیو کنٹرول روم جبکہ سرکل ایس ڈی پی آوز نے مختلف ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    پولیس ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کرکے مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جارہے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے آغاز پر سرکل ایس ڈی پی آوز اور تھانہ جات کے ایس ایچ آوز نے بچوں کو خفاطتی پولیو کے قطرے پلائیں

    انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔ تمام مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

    تیسرے روز پر پولیو ورکرز کی تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی، سرکلز میں ٹیموں کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ڈی پی آوز خود کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیو ٹیموں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    بچوں کے والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ارکان سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں.

  • پاک فوج کے زیر اہتمام وادی تیراہ میں یوم مزدور کی تقریب منعقد کی گئی

    پاک فوج کے زیر اہتمام وادی تیراہ میں یوم مزدور کی تقریب منعقد کی گئی

    وادی تیراہ (باغی ٹی وی رپورٹ) محنت کشوں کی عالمی دن یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام وادی تیراہ میدان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،

    تقریب میں مہمان خصوصی میجر شاہ رخ کے علاؤہ علاقے کے قومی مشر و تاجر یونین کے صدر حاجی شیر محمد نے شرکت کی

    اس موقع پر حاجی شیر محمد صاحب نے کہا کہ ہم پاک فوج کا شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمارے مزدوروں کے ساتھ اظہار محبت کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے وادی تیراہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،

    اس موقع پر مہمان خصوصی میجر شاہ رخ نے کہا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہر طبقے نے اپنا کردار ادا کیا ہے، مزدور پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کے حثیت رکھتی ہے،

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں اور ایک جسم کے مانند ہیں ، وادی تیراہ میدان کے محنت کشوں کے مسائل کے حل کے تمام تر توانائیاں خرچ کریں گے۔

    تقریب کے موقع پر پاک فوج نے مزدوروں میں راشن پیکج اور مزدوری کرنے کے لیے استعمال ہونے والے اوزار بھی تقسیم کئے گئے، صدر حاجی شیر محمد کی طرف سے مزدروں میں نقد پیسے تقسم کئے گئے

    آخر میں شرکاء نے پاک فوج اور بالخصوص 27 برگیڈ کمانڈر برگیڈیر ضرار اور تمام سیکورٹی فورسز کا شکر یہ ادا کیا۔

  • پاکستان میں رہائش پذیرغیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں رہائش پذیرغیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں رہائش پذیرغیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،اس وقت پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 556,548 تک پہنچ گئی ہے

    غیرقانونی افغان مہاجرین632 گاڑیوں میں 512 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی

    30 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والےغیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 556,548 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے

    22 اپریل سے 30 اپریل تک 13,567 افغان شہریوں میں 5412 مرد، 3458 خواتین اور 4697 بچے شامل ہیں جوپاکستان سے اپنے ملک افغانستان کیلئے روانہ ہوئے.

  • انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی اسد شینواری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ،فاٹا ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچادیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی اسد شینواری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ،فاٹا ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچادیا

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی اسد شینواری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ،فاٹا ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچادیا

    پشاور میں30واں نیشنل سپیشل گیمز میں فاٹا ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے اسد شینواری کی قیادت میں پشاوربلیو کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہرا کر سیمی فاینل کیلے کوالیفائی کرلی۔

    فاٹا ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں 5وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنائے،جس کے جواب میں پشاور بلیو کی ٹیم اسد شینواری کی شاندار ہیٹرک اور عبداللہ آفریدی کی 4 وکٹوں اور ثاقب آفریدی کی 3 وکٹوں کی بدولت پشاوربلیو کی ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    کل فاٹا ٹیم پشاور اے ٹیم کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔

  • ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی

    ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آوٹ ڈور فری پرچی سو روپے میں ملنے لگی,ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں تعینات عملہ نے کرپشن کا نیا دروازہ ڈھونڈ لیا,آوٹ ڈور پرچی پر تعینات عملہ کی ہٹ دھرمی کےباعث خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا, سلام دعا اور شفارش والوں کو چار چار پرچیاں جاری کی جا رہی ہیں ,خاتون مریضہ، ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال وقت شدید بد انتظامی کا شکار ہو چکا ہے اور ہر شعبہ کرپشن عام ہے جس کے باعث حکومت پنجاب کی طرف سے مریضوں کا دی جانے والی سہولیات کا فقدان پیدا ہو چکاہے,آوٹ ڈور پرچی پر تعینات عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعت خواتین مریضوں کو پرچی کے حصول کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑتا اور مجبورا مریض پرچی کی بروقت فراہمی کی خاطر فی پرچی سو روپے ادا کر رہے ہیں,جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ لمبی تان کر سو چکے ہیں,

    گزشتہ روز علاقہ واربرٹن کی رہائشی مریضہ کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس ویڈیو نے انتظامیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں، خاتون مریضہ نے کہا کہ سلام دعا اورسفارش پر چار چار پرچیاں جاری کی جارہی ہیں، میں نے بھی ایک ملازم سے کہا کہ پرچی لیں دیں تو اس نے کہا کہ باجی ایک سو روپے دو اور اگر تین پرچیاں لینی ہیں تو تین سو روپے دو تو جاری کروا دیتا ہوں,

    خاتون مریضہ نے کہا کہ جو پیسے دیتا ہے اس کی اسی وقت پرچی بن جاتی ہے,ویڈیو میں خاتون کی نشاندہی پر ہسپتال کا ملازم ہکا بکا رہ گیا,

    مریضوں نے ڈپٹی کمشنر ننکأنہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور انکوائری کامطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن اور بدانتظامی میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور آوٹ ڈور پرچی کے نظام کو بہتر کیا جاۓ اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی کو یقنی بنایا جاۓ

    عوامی وسماجی حلقوں نے ناکام ونااہل ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ کو بھی تبدیل کیا جائے،ان کی جگہ ایماندار اور ایکٹو ایم ایس تعینات کیا جائے جو ہسپتال کے معاملات بہترطورپر چلاسکیں.

  • چونیاں: گڈ وشرز پاکستان کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر محفل مشاعرہ

    چونیاں: گڈ وشرز پاکستان کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر محفل مشاعرہ

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) گڈ وشرز پاکستان کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر محفل مشاعرہ زیر صدارت ملک شریف ارشد ہوا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی اسعد جمال ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن چونیاں ، چئیرمین پریس کلب چونیاں سید عامر حسین تقوی، کامران اشرف ، ملک مظفر ، ندیم عباس، صابر میراں، ملک ارشاد نے خصوصی شرکت کی۔

    صدر بار ایسوسی ایشن چونیاں کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے ریاست اپنا کردار ادا کرے۔ بار ایسوسی ایشن چونیاں میں مزدوروں کے قانونی مسائل کے حل کے لئے ہم ہمیشہ رضاکارانہ حاضر ہیں۔

    چئیرمین گڈ وشرز پاکستان محمد منشا ساجد کا کہنا تھا کہ کسان اس وقت سڑکوں پہ ہیں، مزدور پریشان حال ہیں.حکومت وقت کو چاہیے کم از کم اجرت پچاس ہزار روپے مقرر کیا جائے۔ محفل مشاعرہ میں شاعروں نے مزدوروں کو اپنے اشعار سے خراج تحسین پیش کیا۔

  • اوچ شریف:یوم مزدور ،کمر توڑ مہنگائی کے باعث مزدور آج بھی مزدوری کرتے رہے

    اوچ شریف:یوم مزدور ،کمر توڑ مہنگائی کے باعث مزدور آج بھی مزدوری کرتے رہے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) یکم مئی کمر توڑ مہنگائی کے باعث اوچ شریف شہر و گردونواح میں مزدور مزدوری کرتے رہے

    یکم مئی 2024 اوچ شریف شہر وگردنواح میں گزشتہ روز محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں اور مزدورں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے اعلانات بھی کیے گئے ۔

    تاہم بیشتر محنت کش یوم مزدور کے دن بھی کام کرنے پر مجبور تھے،۔یوم مزدور پر عام تعطیل کے اعلان کے باوجود بعض نجی ادارے بھی کھلے ہوئے تھے اور ان کے ورکرز کام کرنے پر مجبور تھے۔دیہاڑی دار مزدور بھی غربت ، مہنگائی اور اپنے حقوق سے لاعلمی کی وجہ سے اپنے کا دھندے میں مصروف تھے

    عالمی یوم مزدور پر قوم چھٹی مناتی ہے لیکن جس طبقے کے افراد کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ تعطیل منائی جاتی ہے وہ آج کے دن بھی مشقت میں جتے دکھائی دیتے ہیں۔

    یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پوری قوم چھٹی مناتی ہے لیکن مزدور آج بھی دو وقت کی روٹی کے لئے مشقت میں جتا رہتا ہے۔

    اوچ شریف سے تعلق رکھنے والا نواز خان روزانہ اوچ شریف مزدوری کے لئے آتا ہے، اس کا شکوہ ہے کہ دس سالوں میں مہنگائی تو کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن دیہاڑی کے نرخ نہ بڑھ سکے۔

    عالمی یوم مزدور پر کچھ سیاسی سماجی تنظیمیں ریلیاں نکال کر اور تقاریب کر کے خانہ پری تو کر دیتی ہیں لیکن اس دن سے وابستہ افراد اپنے عالمی دن کی اہمیت سے بھی با خبر نہیں۔

    دیہاڑی دار مزدور کے لئے ایک دن کی چھٹی کا مطلب ایک دن کا فاقہ تو ہو سکتا ہے تفریح نہیں۔

    معروف شاعر معراج فیض آبادی نے مزدور کی مجبوری کو کیا خوبصورت لفظوں میں پرویا ہے۔

    مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑ
    میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے