Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :ماہ اپریل میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،700 افراد پر 23 لاکھ روپے جرمانہ،55  گرفتار ہوئے

    سیالکوٹ :ماہ اپریل میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،700 افراد پر 23 لاکھ روپے جرمانہ،55 گرفتار ہوئے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ماہ اپریل کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 1724 ناجائز منافع خوروں پر 65 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد ، 37 مقدمات درج ، 84 کاروباری مرکز سیل کئے گئے ،

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 46381 دکانوں ، بازاروں ، مارکیٹس میں پرائس انسپکشن کیں اس دوران مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی گئی،گرانفروشوں پر جرمانوں ، مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے تندوروں کی انسپکشن پر خصوصی توجہ دی مجموعی طور پر 2312 تندوروں کو چیک کیا گیا ہے مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ پر روٹی اور نان فروخت کرنے والے 700 افراد پر 23 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور 55 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

  • سیالکوٹ کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور محنتی مزدوروں کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہیں,منشاء بٹ

    سیالکوٹ کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور محنتی مزدوروں کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہیں,منشاء بٹ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیورووچیف شاہد ریاض سے) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور محنتی مزدوروں کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہیں ان کے ہاتھوں سے تیارکی جانے والی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مانگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اسی طرح یہاں کے برآمد کنندگان دنیا کے کونے کونے میں جاکر پاکستان کی مصنوعات کو متعارف کرواتے ہیں اور وطن عزیز کیلئے اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما کر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں ‘ آجر اور اجیر ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں کے مابین اعتماد کا مضبوط تعلق قائم کئے بغیرنا تو معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی مزدوروں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یوم مزدور کے سلسلہ میں وزیر آباد روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اراکین صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام، چودھری طارق سبحانی، یوسف حسن باجوہ، عبدالشکور مرزا، شیخ شفیق الرحمن کے علاوہ مختلف ورکرز/ ٹریڈ یونین کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی ۔

    محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ حکومت پنجاب محنت کشوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے اور کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنارہی ہے اور مزدوروں کوسوشل سیکیورٹی، صحت اور تعلیم کے تمام سہولیات کی بروقت فراہمی اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے متعلق لیبر یونینز کے خدشات اور تحفظات کا ازالہ کیا جائے گااور مزدوروں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے افسران کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے تاہم وہ مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے سارا سال حاضر ہیں ۔

    رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے مسائل کے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس دن کے منانے کا مقصد محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنے خون پسینے سے صنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک مزدوروں کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔

    انہوں نے کہاکہ مزدور پاکستان کی اہم شہری ہیں اور کو مراعات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں رکھی جائے گی ۔تقریب سے لیبر یونین کے عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک محنت کش اپنی جسمانی اور فکری استعداد کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا ہے اس لئے حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ محنت کشوں کے جائز ضروریات زندگی کے مطابق ان کو معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ معاشی مسائل کا شکار نہ ہوں ۔

    انہوں نے کہاکہ اہلیت اور محنت کے مطابق معاوضہ اگر بروقت ادا کیاجائے تو محنت کشوں کے گھروں کے چولہے کبھی ٹھنڈے نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ حضور اکرمؐ نے فرمایا’’ مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے پہلے ادا کرو‘‘۔

  • اوکاڑہ: یوم  مزدور پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکولوں کے بچے بھی میدان میں آگئے

    اوکاڑہ: یوم مزدور پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکولوں کے بچے بھی میدان میں آگئے

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں یوم مزدور پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکولوں کے بچے بھی میدان میں آگئے ،بچوں نے پمفلٹ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مزدور کی عظمت کو سلام جیسے کلمات درج تھے

    سکول کے بچے اور بچیاں پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں بچوں نے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کر کے مزدوروں کے حوصلے بلند کئے

    سٹیپ سکول اور دی نالج سکول کے سٹوڈنٹس بچوں اور بچیوں نے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر کے مختلف بازاروں میں ریلی نکالی مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرتے رہے مختلف مقامات پر ریڑھی بان مزدوروں سے اظہار یکجہتی کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے

    ریڑھی بان سکول کے بچوں کی طرف سے مزدور کے عالمی دن کے موقع پر انہیں یاد کرنے پر بچوں کو دعائیں دیں۔

    ریلی میں بچوں نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر یوم مزدور کے حوالے سے عبارت درج تھیں ،سکول کے بچوں نے مزدوروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے راستے میں موجود سیکورٹی گارڈز اور رکشہ ڈرائیوروں کو تحائف بھی دئیے

    بچوں کی مزدوروں کے ساتھ محبت کے اس خوبصورت انداز کو شہریوں اور مزدوروں نے خوب سراہا اور بچوں کی محبت کو سراہا

  • سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیو,ڈی پی او کا نوٹس,ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیو,ڈی پی او کا نوٹس,ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او سیالکوٹ کا نوٹس، تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹلی لوہاراں میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ ملزمان نے معمولی رنجش کی بناء پر نوجوان شہری امیر عاطف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

    گرفتار ملزمان سے اصل حقائق کی بابت تفتیش جاری ہے.
    ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں،

  • میہڑ:یکم مئی ،مزدوروں سے ہمدردی رکھنے والے شخص نے مزدوروں کو صبح کاناشتہ کرایا

    میہڑ:یکم مئی ،مزدوروں سے ہمدردی رکھنے والے شخص نے مزدوروں کو صبح کاناشتہ کرایا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں سے ہمدردی رکھنے والے معزز نے مزدوروں کوصبح کا ناشتہ کروایا.

    مزدور طبقہ سے محبت کرنے والےایک شہری امتیاز علی سولنگی نے مزدوروں کے عالمی دن کےموقع پر گھنٹہ گھر چوک پرمزدوری کے لئے بیٹھے مزدوروں کو صبح کا ناشتہ کروایا.

    انہونں ے کہاکہ آج مزدوروں کویہ بھی علم نہیں ہے کہ آج پوری دنیامیں مزدوروں کا عالمی دن ہے انہونں ے کہاکہ مہنگائی اور غربت کے باعث آج بھی مزدورمزدوری کرنے کہ لئے گھنٹہ گھر چوک پر موجود ہیں

    انتہائی مہنگائی کے باعث جینا محال ہوگیا ہے، دو وقت کے روٹی کی لئے پریشان ہیں اور بیمار بچوں اور بزرگوں کے علاج کے لئے پریشان ہیں

    انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پوری ملک کے مزدوروں کو رجسٹریشن کرکے مزدور کارڈ دیکر کر مزدوروں کی مدد کی جائے .

  • مزدور کے نام پر چھٹی لیکن مزدور اج بھی کام پر۔۔

    مزدور کے نام پر چھٹی لیکن مزدور اج بھی کام پر۔۔

    مزدور کے نام پر چھٹی لیکن مزدور اج بھی کام پر۔۔
    تحریر:میاں عدیل اشرف
    ہر سال یکم مئی کو پاکستان میں مزدور کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بد قسمتی اس دن سوائے مزدور کے سب کو چھٹی ہوتی ہے۔ اور غریب مزدور اپنی اجرت حاصل کرنے کے لیے کام پر جاتا ہے۔ جب سے پاکستان بنا ہے بہت سی حکومتیں بنتی اور ختم ہو تی رہیں لیکن غریب مزدوروں کے حالات کوئی نہیں بدل سکے۔

    آئے روز پاکستان میں مہنگائی بڑھتی جا رہی اور تمام تر اشیاء مزدور کی اجرت سے مہنگی ہو چکی ہیں۔ غریب مزدور کا اپنی اجرت میں خود کا اور بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ غریب مزدورں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، بڑے بڑے کاروباری لوگ، بیوروکریٹس، آفیسرز ہر کوئی یکم مئی کو چھٹی پر ہوتے ہیں، اپنے بچوں کیساتھ سیر کرتے، مختلف کھانے پکا کے کھاتے ہیں، لیکن بد قسمتی سے جس غریب مزدور کے نام پر چھٹی کی جاتی وہ اپنی اجرت حاصل کرنے کے لیے کام کرنے جاتا ہے۔

    مزدور اگر چھٹی کرے تو وہ خود بھی بھوکا رہے گا اور اس کے بچے بھی۔ اس لیے حکومت وقت کو چاہیے مکارانہ طور پر مزدوروں کی اجرت میں اضافے کے جھوٹے دعوے کرنے کی بجائے ملک میں مہنگائی کم کریں، روز مرہ اشیاء سستی کریں، تاکہ مزدور اپنی اجرت میں باآسانی اپنا گزر بسر کر سکے، خود کا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے، اپنے بچوں کو تعلیم دلا سکے.

    مزدور بھی اپنے بچوں کو اس مقام پرپہنچا سکے جہاں وہ خود نہیں پہنچ سکا۔ جب مزدور کو اس کی اجرت کیمطابق ہر چیز مہیا ہو گی تو وہ خوشحال بھی ہو گا اور کچھ رقم بچوں کے مستقبل کے لیے بچا سکے گا۔ اور جس ملک کے مزدور خوشحال ہوں وہ ملک ترقی کے سفر میں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔

  • اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،2 سال سے سندھ پولیس کو مطلوب اشتہاری دھر لیا

    اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،2 سال سے سندھ پولیس کو مطلوب اشتہاری دھر لیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) پٹرولنگ پولیس چوکی جبار شہید کی ٹیم کا ایک اور کارنامہ دوران گشت دو سال سے سندھ پولیس کو مطلوب اشتہاری دھر لیا

    تفصیل کے مطابق ایس پی بہاول پور ملک مزمل حسین کے وژن اور ڈی ایس پی عرفان اکبر خان کے احکامات کی روشنی میں پیٹرولنگ پوسٹ جبار شہید احمد پور شرقیہ کے انچارج سب انسپکٹر محمد وحید کی زیر پرستی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ممتاز حسین نے محمد آفتاب اشرف اور دیگر ملازمان کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مجرم اشتہاری B کیٹگری ارشاد حسین ولد محمد رمضان مقدمہ نمبر 740/22، بجرم 380/34 ت ب تھانہ بوٹ بیسن ڈسٹرکٹ ساؤتھ صوبہ سندھ مطلوب تھا گرفتار کرکے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کے حوالے کیا گیا ہے

    شاندار کارروائی پر ایس پی پٹرولنگ ملک مزمل حسین نے پیٹرولنگ پوسٹ جبار شہید کے ملازمان کو شاباش دی ہے

  • شرمندگی آداب رسومات کے باعث

    شرمندگی آداب رسومات کے باعث

    شرمندگی آداب رسومات کے باعث
    ازقلم غنی محمود قصوری
    گذشتہ دن میڈیا پرایک رپورٹ آئی جس کے مطابق اس وقت پاکستان میں 1 کروڑ عورتوں کی تعداد ایسی ہے جو کہ 35 سال سے زیادہ عمر کی ہو چکی ہیں اور ان کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی

    بطور ایک مسلمان ملک یہ بہت حیرت و تشویش والی بات ہے کہ اتنی عمر میں بھی نکاح نا ہو سکنا کس قدر غلط اور خطرناک ہے،آئیے پہلے ہم بات کرتے ہیں پاکستان کی آبادی پر

    اس وقت پاکستان کی کل آبادی تقریباً ساڑھے 24 کڑور کے قریب ہے جس میں مردوں کی تعداد 51 فیصد،عورتوں کی تعداد 48.76 فیصد اور خواجہ سراؤں کی تعداد 0.24 فیصد ہےیعنی اعداد و شمار کے مطابق 100 خواتین واسطے 105 مرد موجود ہیں

    اس وقت پاکستان کی کل آبادی کا 64 فیصد 30 سال سے کم عمر جوانوں پرمشتمل ہے ، 20 فیصد کی عمریں 15 اور 25 سال کے درمیان ہیں یعنی وہ نوجوان ہیں،اس کے باوجود 36 فیصد خواتین کنواری بیٹھی ہیں جو کہ بہت تشویش کی بات ہے

    اس کے بعد بہت زیادہ تعداد بیوہ اور طلاق یافتہ عورتوں کی ہے کہ دوسری شادی نا کرسکی کہ جن کا اسلامی و قانونی حق ہے دوسری شادی کرنا مگر ان کو ان کا حق نہیں ملتا اور وہ دوسروں پر بوجھ بن کر زندہ رہتی ہیں

    جوان مرد و عورت کے کنوارے رہنے کا نتیجہ معاشرے میں زناء کی صورت میں نکلتا ہے اور زناء ایسا قبیح فعل ہے جس سے معاشرے میں فسق و فجور کیساتھ نت نئی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور معاشرے میں بے حیائی کیساتھ بربادی و تنزلی کا طوفان آتا ہے

    اب سوچئے کہ 1 کروڑ عورتیں جن کی شادی کی اصل عمر بھی گزر چکی وہ ہر روز کس قرب و اذیت سے گزرتی ہونگیں؟

    آج کے حالات تو ہم نے رسم و رواج کے تابع ہو کر یہ بنا لئے کہ نوجوان لڑکیوں کی شادی بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس کے باعث والدین کو نیند نہیں آتی اور سوچ سوچ کر کئی والدین خودکشی کر لیتے ہیں تو وہاں ان بڑی عمر کی خواتین سے کون شادی کرے گا؟

    در اصل ہمارے معاشرے کی بربادی کا آغاز دین سے دوری سے ہوا اور دین سے دوری کے باعث ہم نے رسم و رواج کو پروان چڑھا کر اپنے حلال کاموں کو مشکل بنا لیا جس میں سے ایک اہم ترین فرضی کام نکاح بھی ہے
    نکاح اس قدر اہم ہے کہ اس بابت حدیث رسول ہے

    "من قدر علی أن ینکح فلم ینکح فلیس منا "
    ترجمہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:،جو شخص قدرت نکاح کے باوجود نکاح (شادی) نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں
    یعنی اس کا نبی کریم صلی اللہ علیہ اور دین اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں

    آج نکاح بہت مشکل ہو چکا ہے
    غریب بندہ بھی دس لاکھ تک لڑکی کی شادی کر پاتا ہے،سب سے بڑی لعنت جہیز ہے پھر اس کے بعد دیگر فضول رسم و رواج کہ جن کا دین اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں

    دوسرا سب سے بڑا المیہ ہماری بے جا ذاتی خواہشات ہیں
    جیسے کہ ہر لڑکے کو بہت خوبصورت،پڑھی لکھی اور جوان لڑکی چائیے اور اسی طرح ہر لڑکی کو خوبصورت ،پڑھا لکھا اور بہت پیسے والا مرد چائیے جس کے باعث زیادہ تر لڑکیاں شادی سے محروم رہ جاتی ہیں کیونکہ اکثر مردوں کو بڑی عمر میں بھی کم عمر لڑکیاں مل جاتی ہیں اور ان کا گھر بس جاتا ہے مگر اس کے برعکس بڑی عمر کی عورت کو کم عمر مرد قبول نہیں کرتا ،ہاں اگر بڑی عمر کی عورت کے پاس پیسہ ہو تو پھر وہ عورت حور لگتی ہے مطلب محبت عورت سے نہیں پیسے سے ہے

    شادی کرتے وقت بطور مسلمان ہمیں اس حدیث کی رو سے یہ حکم ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نکاح کے ذریعے دولت تلاش کرو

    جگہ ارشاد ربانی ہے کہ تم میں سے جو مرد و عورت بے نکاح ہوں ان کا نکاح کر دو اور اپنے نیک بخت غلام لونڈیوں کا بھی، اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالی انہیں اپنے فضل سے غنی بنا دے گا ،اللہ تعالی کشادگی والا علم والا ہے، النور 32

    یعنی اسلام نے نکاح کے ذریعے سے امیر ہونے کا طریقہ بتایا اور ہم نے لالچ میں اسے پس پشت ڈال کر جہیز کی لالچ میں نکاح کو مشکل بنا لیا
    جبکہ حکم ہمیں ہے دینداری دیکھنے کا اور ہم نے حسن و جمال کیساتھ اعلی خاندان و پیسے کو حجت بنا لیا

    ہماری عادت ہے کہ ہم مارکیٹ سے کوئی چیز خریدنے جائیں تو مطلوبہ برینڈ کی چیز اگر میسر نہیں تو اس کے متبادل کوئی اور چیز خرید لیتے ہیں،اگر اس چیز میں کوئی کمی کوتاہی ہو بھی تو ہم اس چیز کو ضائع نہیں کرتے بلکہ اس سے کام لیتے ہیں اور گزارہ کرتے ہیں مگر نکاح کے معاملات میں ہمارا یہ حال ہے کہ رشتہ دیکھنے جاتے وقت ہماری ڈیمانڈز پوری نا ہو تو ہم جواب دے دیتے ہیں اور ساری زندگی اسی طرح اپنے لئے دیکھتے دکھاتے گزار دیتے ہیں مگر کسی کی بیٹی سے گزارہ نہیں کر پاتے

    اگر کوئی مرد و عورت ایسا کر بھی لے تو کچھ عرصہ بعد نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے اور پھر طلاق یافتہ مرد و عورت خاص طور پر عورت زمانے کی نظروں میں بیکار ہو جاتی ہے اور بقیہ زندگی ماں باپ،بہن بھائیوں کی چوکھٹ پر بوجھ بن کر گزار دیتی ہے

    یہی ہماری اخلاقی،سماجی،اسلامی زوال کا اصل سبب ہے،دوسرا بڑا مسئلہ دوسری،تیسری اور چوتھی شادی کو جرم قرار دینا ہے

    سوچیئے اگر جو مرد قدرت و طاقت رکھتے ہیں وہ دوسری یا اس سے زیادہ شادی اسلام کی رو سے کرنا شروع کر دیں تو کیا پاکستان میں کنواری بیٹھی 1 کروڑ عورتیں بیاہی نا جائیں گیں؟
    جی بالکل مگر یہاں بھی سب سے بڑی رکاوٹ عورت کے راستے میں عورت ہے اور وہ عورت یہ ڈکٹیشن فلموں اور ڈراموں سے لیتی ہے
    اگر ہم نے نکاح کو عام کرنا ہے تو ان فضول رسموں کو ختم کرکے اسلامی طریقہ اپنانا ہو گا بصورت دیگر بن بیاہی 1 کروڑ عورتوں کی بدعائیں نا تو ہمارے گھروں میں خوشحالی آنے دینگیں نہ ہی ہمارے اعمال میں برکت ہوگی،

  • ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال بھوت بنگلہ  میں تبدیل،سہولیات کافقدان،مریض اور لواحقین پریشان

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال بھوت بنگلہ میں تبدیل،سہولیات کافقدان،مریض اور لواحقین پریشان

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈی ایچ کیو ہسپتال بھوت بنگلہ میں تبدیل،سہولیات کافقدان،مریض اور لواحقین پریشان

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان ,آؤٹ ڈور پرچی کاؤنٹر بروقت اور مکمل نہ کھلنے کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا, ملازمین کی ہٹ دھرمی کے باعث آؤٹ ڈور پرچی پر بد انتظامی معمول بن گئی,ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب اس وقت انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شدید بد انتظامی کی نظر ہو چکا ہے اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی فقدان پیدا ہو گیا ہے,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں علاج کے لیے دور دراز سے آنے والے مریض جلدی باری کی خاطر 8 آٹھ بجے سے قبل ہی آ جاتے ہیں اور آؤٹ ڈور پرچی کے حصول کی خاطر بنائی گئی قطار میں کھڑے ہو جاتے ہیں,

    لیکن انتظامیہ کی غفلت اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال عمران شاہ کی عدم دلچسپی کےباعث ڈیوٹی روسٹر کے باوجود بروقت حاضری نا ہونے کے باعث مریضوں کو کرب اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ آوٹ ڈور پرچی پر تعینات کمپوٹرز آپریٹرز کا 9 بجے تک آنا معمول بن چکا ہے

    ڈیوٹی پر تعینات ان ملازمین کے لیٹ آنے کے باعث آؤٹ ڈور پرچی کاونٹرز پر بہت زیادہ رش ہو جاتا ہے مریضوں کا کہنا ہے کہ صبح سے آۓ ہوۓ ہیں اور اپنی باری کے انتظار میں لگے ہوۓ ہیں جبکہ ہسپتال میں تعینات عملہ کی پرچیاں ہی پوری ہو جائیں تو غنیمت ہے ,

    مریضوں نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ کمپوٹرز آپریٹرز کی حاضری کو بروقت یقینی بنایا جاۓ اور قطار کی بجاۓ سائیڈوں سے پرچی جاری کرنے والوں اور بد انتظامی اور ہٹ دھرمی میں ملوٹ افسران کےخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ،

  • سینئر سیاست دان ملک عبدالمجید چنڑ دل کا دورہ پڑنے سے  انتقال کر گئے

    سینئر سیاست دان ملک عبدالمجید چنڑ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)غریب اور مظلوم عوام کیلئے درد دل رکھنے والےسینئر سیاست دان ملک عبدالمجید چنڑ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،

    ملک عبدالمجید چنڑ ٹکٹ ہولڈر پی پی 253 پاکستان پیپلزپارٹی تھے، ان کی عمر57 سال تھی ان کی نمازجنازہ گذشتہ روز ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدہ داران سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور صحافیوں وکلاء اور ہزاروں عمائدین شہر نے کثیر تعداد کی شرکت کی،

    ملک عبدالمجید کا بہاولپور کے سینئر سیاستدانوں میں شمار ہوتا تھا سٹی میں یونین کونسل کے ناظم بھی رہے ہیں اور گزشتہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 253 میں الیکشن بھی لڑ چکے ہیں

    ملک عبدالمجید چنڑ کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار تھی غریبوں کا میسحا کے نام سے مشہور تھے اور بڑے بڑے جاگیرداروں اوروقت کے فرعونوں کو نتھ ڈال رکھی تھی

    بہاولپور کے تاریخی نماز جنازے میں ہر آنکھ اشکبار نظر آئی اور مرحوم کی بخشش کیلئے دعائیں کی گئی، ملک عبدالمجید چنڑ کے ایصال ثواب کیلئے بروز جمعہ کو قرآنی خوانی اور قل خوانی کا ختم شریف پڑھایا جائے گا،