Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ: ضمنی  انتخابات میں مبینہ دھاندلی  پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی

    اوکاڑہ: ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کی پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سلیم صادق نے کی

    ریلی کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی گئی ، ریلی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،ریلی جب ایم اے جناح روڈ پر پہنچی تو پولیس نے اسے روک لیا

    مظاہرین کا کہنا تھا پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،اس موقع پر سلیم صادق نے کہا کہ احتجاج پرامن ہے اس میں رکاوٹ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،

  • سیالکوٹ:حافظ محمد ابوبکر نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے،میاں ذیشان رفیق

    سیالکوٹ:حافظ محمد ابوبکر نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے،میاں ذیشان رفیق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ایران میں حسن قرات کے عالمی مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرکے حافظ محمد ابوبکر نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے،

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں حکومت پنجاب نوجوانوں کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اظہار کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے اور مختلف زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے ہونہار طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے مرکزی عید گاہ ڈسکہ میں صوۃ القراء کے زیر اہتمام انٹرنیشنل محفل حسن قرات و نعت صلی اللہ علیہ وسلم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔

    صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے حسن قرات و نعت میں شریک قومی و بین الاقوامی قراء اور نعت خواں حضرات کو ڈسکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

    صوبائی وزیر نے ایران میں حسن قرات کے عالمی مقابلہ کے فاتح حافظ محمد ابوبکر سے خصوصی ملاقات کی اور ان کو مقابلہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر حافظ محمد ابوبکر نے قرات کا شرف حاصل کیا اور حاضرین سے خوب داد تحسین وصول کی، تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

  • گوجرانوالہ:جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ:جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی سے) خون سفید ہوگیا ‘جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو مار ڈالا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی’ملزمہ ثنا کو حراست میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا

    قلعہ دیدار سنگھ میں جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے مبینہ طور پر ڈنڈے مار کر بڑی بہن کو مار ڈالا،’اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،’ملزمہ ثنا کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا’

    تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ ڈیرہ سنت کی رہائشی 60 سالہ صغراں بی بی کے ہاں اولاد نہ ہونے سے خاوند منظور نے دوسری شادی کرلی تھی’ صغراں بی بی اپنی چھوٹی بہن ثنا کے پاس ڈیرہ سنت سنگھ میں رہتی تھی، گذشتہ شب صغراں بی بی کی اچانک موت ہوگئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ثنا نے جھگڑے کے بعد مقتولہ کو ڈنڈے مار کر قتل کیا ہے اور اہل محلہ نے بھی لڑائی جھگڑے کی تصدیق کردی ہے

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثنا کو حراست میں لیکر فرانزک ٹیمیں منگوا کر موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ‘،ایس ایچ او عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا ہے کہ ورثاء مدعی بننے سے انکاری ہیں تاہم ملزمہ کو حراست میں لے کر دفعہ 174کے تحت کارروائی کررہے ہیں نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے، وقوعہ ثابت ہونے کے بعد قتل کی دفعہ شامل کی جائیگی

  • سیالکوٹ :فائرنگ کے واقعات ،ایک جاں بحق،متعدد زخمی،LPG سیلنڈر کو آگ لگ گئی،13 ون ویلر گرفتار

    سیالکوٹ :فائرنگ کے واقعات ،ایک جاں بحق،متعدد زخمی،LPG سیلنڈر کو آگ لگ گئی،13 ون ویلر گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ کینٹ کے نواحی علاقہ چک مڈار روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی، جاں بحق شخص اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،

    پسرور میں پیسوں کے تنازعہ پر فائرنگ، دو نوجوان زخمی۔ 17 سالہ عبدالرحمان ولد شہباز دائیں ران جبکہ 17 سالہ احمد ولد رزاق بائیں پنڈلی میں گولی لگنے سے زخمی۔ دونوں زخمی افراد کا تعلق پسرور کے نواحی گاؤں موسیٰ پور سے ہے۔

    ریسکیو 1122 نے موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر دونوں مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور شفٹ کر دیا۔

    شفیع کا بھٹہ بھاگووال روڈ پر LPG سیلنڈر کو آگ لگ گئی ،آگ سیلنڈر پر دیگ بنانے کے دوران اچانک گیس پائپ اترنے کہ باعث لگی
    ریسکیو 1122نے بروقت پہمچ کر آگ ہر قابو پا لیا۔

    آگ لگنے سے 40سالہ کک اقبال معمولی جھلس گیا جس کو ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ آگ لگنے سے 50ہزار کا نقصانہوا جبکہ ریسکیو نے آگ کو پھیلنے سے روک کر مارکیٹ و دکان کو بچا لیا۔

    موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 13افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ حاجی پورہ نے عبدالسلام، سلیم اور شہزاد، تھانہ نیکاپورہ نے علی رضا اور عبدالرحمن، تھانہ رنگپورہ نے فرحان شاہد،تھانہ کوتوالی نے سمیر عباس، سعد اور شہباز لیاقت تھانہ بیگوالہ کے علاقہ سے عمیر، حسنین اور عبدالرحمن جبکہ تھانہ صدر پسرور کے علاقہ ون ویلر حید رعلی کو گرفتار کیا۔

    تھانہ کینٹ پولیس نے رحمان اسماعیل سے ایک کلو460گرام چرس،رنگپورہ پولیس نے آفتاب علی سے پستول اور تین گولیاں، سبحان سے 720گرام چرس ، رڑی چوک سے محمد رمضان سے ایک کلو400گرام چرس اور عمران سے 540گرام چرس،

    اگوکی پولیس نے سرور خان سے 820گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گارڈن ٹاؤن سے عثمان علی سے ایک کلو350گرام چرس اور ﷲ دتہ سے پستول اور گولیاں اور تھانہ موترہ کے علاقہ سے شہروز ذوالفقار سے پستول اور دو گولیاں،

    تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ سے اسد عباس سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ورسلاکے سے امانت علی سے 540گرام چرس اور محمد عمران سے 520گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • ڈسکہ:پٹرولنگ پولیس نے سیالکوٹ کینٹ کے ہوٹلوں میں  مردار گوشت کی سپلائی کو ناکام بنادیا

    ڈسکہ:پٹرولنگ پولیس نے سیالکوٹ کینٹ کے ہوٹلوں میں مردار گوشت کی سپلائی کو ناکام بنادیا

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران سے)پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ نےگوجرانوالہ سے سیالکوٹ کینٹ کے ہوٹلوں میں مردار گوشت کی سپلائی کو ناکام بنادیا ملزم گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

    پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ پوسٹ نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک رکشہ کی تلاشی لینے سے رکشہ سے 4 من ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

    پی ایچ پی نے قانونی کاروائی کیلئے گرفتار ملزم کو سٹی ڈسکہ پولیس کے حوالے کردیا مقدمہ درج اور تفتیش جاری ہے ،دوران تفتیش ملزم نےانکشاف کیا کہ مضر صحت گوشت کی سپلائی طویل عرصہ سے جاری تھی

    پٹرولنگ پولیس نے برآمد ہونے والا مضر صحت گوشت تلف کردیا.

  • سیالکوٹ :پولیس کی خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی، پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ :پولیس کی خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی، پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) پولیس کی خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی، بھاری مقدار میں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

    سیالکوٹ آرگنائزر کرائم یونٹ سیالکوٹ ڈی ایس پی رانا محمود الحسن معہ ہولیس ٹیم نے خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کے قبضہ سے 600 سے زائد چھوٹی اور بڑی پتنگیں اور 100 کے قریب کیمیکل ڈوریں اور چرخیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ پتنگ مافیا کے خلاف کارروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے.

  • برائلرمرغی کےچوزوں کی برآمد پرمکمل پابندی کا فیصلہ

    برائلرمرغی کےچوزوں کی برآمد پرمکمل پابندی کا فیصلہ

    لاہور(باغی ٹی وی )برائلرمرغی کےچوزوں کی برآمد پرمکمل پابندی کا فیصلہ،اس پابندی سےمرغی کےگوشت کی قیمت میں 200 روپےکلو تک کمی آسکتی ہے

    سماء ٹی وی کے مطابق وزارت خوراک پنجاب نے برائلرمرغی کی قیمتوں میں کمی کیلئےچوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کےمطابق محکمہ لائیو سٹاک نےپابندی کیلئے سمری تیار کرکےپنجاب حکومت کو بھجوا دی،ذرائع کا کہنا ہےکہ اس پابندی سےمرغی کےگوشت کی قیمت میں 200 روپےکلو تک کمی آسکتی ہے،کوئی چیزسرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے،یہاں قلت ہے۔

    ذرائع کےمطابق سابق اداوارمیں غلط پالیسیوں سےچکن مہنگا ہوا،مقامی سطح پر قلت کےباوجود ایکسپورٹ کرنےسےریٹس میں اضافہ ہوا،واضح رہےکہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کردیا گیا ہے۔

  • چترال:1938سے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول دروش میں "ہیلوتاس "کے تعاون سے داخلہ مہم ،آگاہی واک کی گئی

    چترال:1938سے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول دروش میں "ہیلوتاس "کے تعاون سے داخلہ مہم ،آگاہی واک کی گئی

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حمادفاروقی کی رپورٹ)1938سے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول دروش میں "ہیلوتاس "کے تعاون سے داخلہ مہم ،آگاہی واک کی گئی

    چترال کی تحصیل دروش کے تاریخی سکول گورنمنٹ پرائمری سکول دروش میں غیرملکی این جی او ہیلو تاس اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول دروش 1938 میں قائم ہواتھا ،جس نے ایک صدی میں بڑے بڑے نامور شحصیات کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔

    یہ واک اس تاریخی تعلیمی ادارے سےشروع ہع کر دروش کے پرانے بازار ،پھر نئے بازار میں سے ہوکر دروش چوک میں ایک تقریب کی شکل اختیار کر گئی۔ واک کی قیادت فیلڈ آفیسر اظہر اقبال، ڈی ای اوچترال، اے ڈی ای او لوئر چترال قاری جمال ناصر، سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل الحاج خورشید علی خان، صدر تاجر یونین دروش حاجی گل نواز، ویلیج کونسل دامیل چیئرمین شیر زمین، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش سلیم کامل، سکول کے ہیڈ ماسٹر اورتاجر یونین کے اراکین، سماجی کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔ طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر یہ نعرہ درج تھا کہ علم سب کیلئے۔

    ہیلویتاس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال کے اشتراک سے چترال میں داخلہ مہم جاری ہے، یہ مہم چترال ٹاؤن، دروش، کیسو اور کلکٹک میں چلائی گئی ،جسمیں شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کے علاوہ اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تعلیم سب کے لئے کا نعرہ لیکر چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد5 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کے سکولوں میں داخلے کو یقینی بنانا تھا۔

    تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی یہ مہم جاری رہے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو ضرور سرکاری سکولوں میں بھیجیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ضرور کسی بھی سکول بھیجیں تاکہ وہ تعلیم سے محروم نہ رہیں۔

    وی سی چیئرمین حاجی شیر زمین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے اور چار ماہ گزرنے کے بعد بھی سرکاری سکولوں میں ابھی تک مفت کتابیں نہیں بھیجی گئیں جس کی وجہ سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے، ایک طرف حکومت لوگوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں بھیجیں جبکہ دوسری جانب سرکاری سکولوں میں چار ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک مفت کتابیں دستیاب نہِیں ہیں تو بچوں کو کیسے معیاری تعلیم دلاسکیں گے۔

    تاجر یونین حاجی گل نواز، الحاج خورشید علی خان، اظہار اقبال اور دیگر نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔ داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک اور تقریب کیلیے اس تاریخی سکول کو اس لئے منتخب کیا گیا کہ یہ 1938 کو وجود میں آیا تھا اور اس سکول میں پڑھنے والے طالب علم بیرون ممالک میں سفیر، چیف سیکرٹری، ڈاکٹر، پروفیسر، سول، فوجی اور پولیس افسران بھی ان میں شامل ہیں۔

    اس کا مقصد بچوں کو اس طرف راغب کرنا تھا کہ اگر وہ بھی دل لگاکر شوق سے پڑھیں گے تو بڑے ہوکر وہ بھی بڑا آدمی بن سکتے ہیں، پروگرام آخر میں اسی سکول میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر انعام اللہ نے چند بچوں کو داخل کراکے مہم کا باقاعدہ آغاز کروایا۔

  • ننکانہ: ملکیتی زمین پر بناگھر گرانے پر انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کے خلاف مقدمہ درج

    ننکانہ: ملکیتی زمین پر بناگھر گرانے پر انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کے خلاف مقدمہ درج

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ملکیتی زمین پر بناگھر گرانے پر انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کے خلاف مقدمہ درج
    پولیس ننکانہ کو مقدمہ درج کرنے سے پہلے تمام معاملات کے بارے میں محکمہ کو آگاہ کرنا چاہیے تھاآئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں, سیکرٹری بورڈ کی طرف سے پولیس کو لکھے گۓ خط کا متن

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے برسٹر جاوید اقبال کی مدعیت میں ایک مقدمہ نمبر261/24 درج کیا ہے جس میں مدعی مقدمہ کی طرف سے ایف آئی آر میں جو الزامات لگاۓ گۓ ہیں اس کے مطابق کہ مدعی مقدمہ کا ایک ملکیتی مکان جس کا رقبہ پانچ مرلہ ہے اور چٹی کوٹھی روڈ عقب پی ایس او پیٹرول پمپ واقع ہے جس کی ایک دیوار گر گئی تھی اور اس کو تعمیر کر رہے تھے کہ ملک زاہد اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پر آۓ اور زبردستی دروازہ توڑ کر گھر میں گھس گۓ اور مستری مزدوروں کو زدوکوب کیا اور ان کو یرغمال بنائے رکھا,

    مدعی مقدمہ نے بتایاکہ وہ جاتے ہوۓ تسلے ,سیمنٹ اور پانی کا پائپ بھی غنڈہ گردی کرتے ہوۓ چوری کرکے لے گۓ، جس پر تھانہ سٹی پولیس ننکانہ نے مقدمہ درج کرلیا,

    مقدمہ کے اندراج کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری فرید اقبال نے آئی جی پنجاب کو ایک خط لکھا جس کے متن کے مطابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے کہا کہ ملک زاہد امجد اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر،متروکہ وقف املاک بورڈ، حکومت پاکستان کی طرف سے ان کو انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کے طور پر فرائض سونپے گئے ہیں، زونل آفس ننکانہ صاحب میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانا افسر کی ذمہ داری ہے ,

    یہ بھی پڑھٰیں
    ننکانہ :باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،زمینوں پرناجائز قبضے اورتعمیرات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کاحکم
    ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط
    ننکانہ:تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک صحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے
    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد
    ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل
    ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا
    ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال

    انچارج تجاوزات نے دیگر عملہ کے ہمراہ چٹی کوٹھی روڈ پر واقع پراپرٹی کا دورہ کیا غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا, اور درخواست دی کہ اس غیر قانونی تعمیر میں ملوث فرد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ، لیکن پولیس نے انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل متروکہ وقف املاک کے کہنے پر کارروائی نہیں کی جبکہ دوسری جانب رانا جاوید کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوۓ مقدمہ درج کردیاجو ضوابط اور ضابطے کو پورا نہیں کیا گیا

    متعلقہ ایس ایچ او کا فرض تھا کہ ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے اس محکمے سے رپورٹ طلب کرتا لیکن محکمہ کو بتائے بغیر ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے ،سیکرٹری بورڈ نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ننکانہ صاحب کو چاہیے کہ وہ ایف آئی آر کو منسوخ کریں اور پورے معاملے کی انکوائری کر کے انصاف کے تقاضوں کوپوراکیاجاۓ,درخواست گزار مذکورہ آفیسر اور اس کے دیگر عہدیداروں کو مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کے خلاف مناسب کارروائی کی جاۓ.

  • ڈیرہ غازیخان:میرٹ کی بالا دستی ،فوری انصاف کی فراہمی مظلوم کی بر وقت دادرسی اولین ترجیحات ہیں،عبدالستار

    ڈیرہ غازیخان:میرٹ کی بالا دستی ،فوری انصاف کی فراہمی مظلوم کی بر وقت دادرسی اولین ترجیحات ہیں،عبدالستار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)انچارج دری میرو عبدالستار ASI کی اہل علاقہ کے معززین اور تاجر برادری سے قصبہ گگو جامع مسجد میں علاقہ کے امن و امان کے حوالے سے ملاقات، اس موقع پر انچارج دری میرو کا کہنا تھا کہ دری میرو کے علاقہ کے رہائشی کسی بھی شخص کا کوئی کام ہو تو وہ بجائے کسی سفارش کے براه راست مجھے ملے میں انشاء اللہ بروقت کارروائی کروں گا۔

    میرٹ کی بالا دستی ،فوری انصاف کی فراہمی مظلوم کی بر وقت دادرسی ،ظلم کے خلاف جہاد میری اولین ترجیحات ہیں۔ ناجائز یا میرٹ کے خلاف کوئی بھی کام لے کر کوئی شخص میرے پاس آنے کی تکلیف نہ کرے۔ کوئی غیر قانونی یا کسی غریب کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا ،جھوٹے اور عادی درخواست باز لوگ عوام کو تنگ کرنا چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    علاقے میں کسی بھی انفارمیشن/جرم کی اطلاع میرے ذاتی نمبر 03340720000 پر دیں۔انشاءاللہ اس پر فوری کارروائی کروں گا اور اطلاع دینے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔علاقہ میں ٹھیکری پہرہ کا بھی لگا دیا گیا ہے تاکہ علاقہ میں امن امان قائم ہو،