Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:نادرا آفس ٹاؤٹوں کےقبضے میں ،خواتین کو شناختی کارڈاور ب فارم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

    اوچ شریف:نادرا آفس ٹاؤٹوں کےقبضے میں ،خواتین کو شناختی کارڈاور ب فارم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) نادرا رجسٹریشن سنٹر عوام کے لئے درد سر بن گیا، خواتین کو شناختی کارڈز اور ب فارم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا، انچارج ذوالقرنین کی مبینہ آشیرباد سے ایجنٹ مافیا کی چاندی، ٹوکن کے حصول کے لیے رشوت نہ دینے والی خواتین کی تذلیل معمول، سیاسی چمچوں کو نوازنے کا سلسلہ بھی جاری، ڈی جی نادرا فوری ایکشن لیں، شہریوں کامطالبہ،
    ایم این اے اور ایم پی اے کے کارندوں کو روزانہ کے بیس بیس ٹوکن نہ دیں تو تبادلہ کی دھمکیاں ملتی ہیں، نادرا ملازم ذوالقرنین کا مبینہ انکشاف

    تفصیلات کے مطابق نادرا رجسٹریشن سنٹر اوچ شریف میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئےسینکڑوں مرد و خواتین جو کہ سرور آباد، رتہڑنہرانوالی، دھوڑکوٹ، خیرپورڈاہا، نوناری، حلیم پور ، کوٹلہ رحمت شاہ ،بکھری چناب رسول پور ، بختیاری، چک کہل ،بنگلہ مستوئی ،بیٹ احمد ، طاہروالی، ترنڈبشارت سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے اپنے شیر خوار بچوں کو گود میں لے کر موسمی شدت کو جھیلتے ہوئے علی الصبح نادرارجسٹریشن دفتر میں جمع ہوتے ہیں اور ٹوکن کے حصول کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادیتے ہیں،

    مگر یہاں پر مافیاز اور سیاسی کارندوں نے ات مچا رکھی ہے، کسی کے پانچ ٹوکن روزانہ اور کسی کے 10 ٹوکن تو کسی کے 20 ٹوکن جو کہ 1000 روپے سے لے کر 1500 روپے میں فروخت کیے جاتے ہیں، اور دور دراز سے آئے ہوئے درجنوں مرد و خواتین ذلیل و خوار ہو کر رشوت نہ دینے کی صورت میں خالی ہاتھ واپس بھیج دئیے جاتے ہیں،

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹوکن فروختگی کا عمل سیاسی کارندوں کی زیر نگرانی ہورہا ہے جس کو اعجاز نائی سمیت دیگر، سیاسی چاپلوسوں نے کمائی پروگرام بنا رکھا ہے، بارہا شکایت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی،

    ذرائع نے بتایا ہے کافی تعداد میں لوگ ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ سے چکر کاٹ رہے ہیں، مگر انکا کام نہیں ہونے دیا جاتا، سفارشی اور مافیا سے ٹوکن لینے والوں کا کام اندر تک بیٹھے ملازمین بھی منٹوں میں کرتے ہیں،

    ذرائع نے بتایا ہے دفتر میں بغیر 1000 والے نوٹ کے کسی کا کام نہیں ہوتا، غریب لوگ شام کو گھر چلے جاتے ہیں اور دوسرے دن یہی مشق دوبارہ کی جاتی ہے، میڈیا رپورٹس اور شکایات میں ہوتے اضافہ بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار اصل حقائق کی جانکاری کرنے کیلئے خفیہ سورسز کے ذریعے معلومات لیں تو سب کچھ سامنے آ جائے گا، نادرا ضلعی آفیسرز کو چاہیے کہ مافیاز کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ اوچ شریف اور دورداز سے آئے ہوئے مرد و خواتین کو دوہری اذیت سے بچاتے ہوئے اور مافیاز کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے،

    شہریوں نے نادرا رجسٹریشن اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اوچ شریف میں مافیاز کے بارے شہری و دیہی علاقوں کے لوگوں سے خفیہ بیانات لیں اور مافیاز کے خلاف تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کریں، تاکہ عوامی مسائل میں کمی ہو جبکہ دوسری جانب نادرا ملازم ذوالقرنین بارے مبینہ انکشاف ہوا ہے کہ نادرا ملازمین پر مقامی سیاسی شخصیات کا بہت پریشر ہوتا ہے، پانچ پانچ ٹوکن ایم این اے اور ایم پی اے کے کارندوں کو دینا پڑتے ہیں، بصورت دیگر تبادلہ سمیت نوکری خطرہ میں ہونے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، جسکی وجہ سے نادرا آفس یرغمال بناہوا ہے اور ایک عام شہری کو دھکے مل رہے ہیں.

  • پیر عادل :ملیریا کاعالمی دن ،بنیادی مرکزصحت کی طرف سے ملیریا آگاہی واک کی گئی

    پیر عادل :ملیریا کاعالمی دن ،بنیادی مرکزصحت کی طرف سے ملیریا آگاہی واک کی گئی

    پیرعادل،باغی ٹی وی (نامہ نگارباسط علی)آج25اپریل 2024 ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر بنیادی مرکز صحت پیر عادل میں بھی ملیریا آگاہی کیلئے واک کااہتمام کیاگیا،

    ملیریا واک کی قیادت انچارج بنیادی مرکزصحت ڈاکٹر عاطف سعید نے کی،اس موقع پر ڈاکٹر عاطف سعید نے کہا کہ اس ملیریا واک کا مقصد ملیریا کے بارے لوگوں کو آگاہی دیناہے کہ ملیریا کی علامات کیا ہیں اور اس سے بچاؤ کیسے کیا جائے.

    ملیریا آگاہی واک میں سابق چیئرمین پیر عادل سید نادر امام کاظمی نے خصوصی طورپر شرکت کی ،انہوں بنیادی مرکز صحت میں تعینات ڈاکٹر عاطف سعید کے ملیریا آگاہی واک کے اہتمام کرنے کوعمل سراہاہے،

  • چترال:علاقہ پرسن میں پہاڑ گرگیا،کئی ہفتوں سے راستے بند،اشیائے خوردونوش ختم،مریض گھروں میں مرنے لگے

    چترال:علاقہ پرسن میں پہاڑ گرگیا،کئی ہفتوں سے راستے بند،اشیائے خوردونوش ختم،مریض گھروں میں مرنے لگے

    چترال،باغی ٹی وی (گل حمادفاروقی کی رپورٹ)علاقہ پرسن میں پہاڑ گرگیا،کئی ہفتوں سے راستے بند،اشیائے خوردونوش ختم،مریض گھروں میں مرنے لگے

    تفصیل کے مطابق چترال کے علاقے پرسن میں پورا پہاڑ گرنے سے راستہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند پڑا ہے، لوگوں کے گھروں میں راشن اور دوسریاشیاءخوردنی بھی ختم ہو چکی ہیں۔دو روزقبل یہاں سے دو مریضوں کو اسٹریچر کے ذریعےچار گھنٹے پیدل چلنے کے بعد گاڑی تک پہنچایا گیا۔

    راستے بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں مریض علاج کیلئے ہسپتال نہ پہنچ سکنے اور علاج نہ ہونے اور ادویات نہ مل سکنے کی وجہ سے مررہے ہیں ،لوگ اپنے پیاروں کو اپنی آنکھوں سامنے مرتا دیکھنے پر مجبور ہوچکے ہیں

    اوریہاں کی عوام نےمتعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے اس راستے کو فوری کھولا جائے تاکہ لوگ اپنے مریضوں کو تو علاج کیلئے کم از کم بر وقت ہسپتال پہنچا سکیں اور گھر میں پڑے ہوئے ان کی موت کا انتظار نہ کریں،اور اشیائے خوردنی بھی گھروں میں لاسکیں

  • علی پور:شادی کاجھانسہ بااثر اوباش کی بی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی،ویڈیو وائرل ،مقدمہ درج

    علی پور:شادی کاجھانسہ بااثر اوباش کی بی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی،ویڈیو وائرل ،مقدمہ درج

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)شادی کاجھانسہ بااثر اوباش کی بی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی،ویڈیو وائرل ،مقدمہ درج

    بااثر نوجوان اپنے ساتھیوں کی مدد سے بی ایس سی کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا، کہا ناں ماننے پر ویڈیو وائرل کردی طالبہ کی مدعیت تھانہ سٹی علی پور نے مقدمہ درج کر لیا

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا علی پور میں شادی کاجھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

    آئی جی پنجاب کا ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیدیا ہے انہوں نے حکم دیا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

    علی پور شہر کے محلہ القادر کالونی کی رہائشی بی ایس سی کی طالبہ ایمان فاطمہ دختر مجاہد حسین تھہیم نے تھانہ سٹی علی پور کو بتایا ہے کہ ایک سال قبل ابوبکر رضا ولد صابر رضا راجپوت سکنہ گوشت مارکیٹ علی پور میرے کالج جاتے ہوئے میرا پیچھا کرتا تھا تعلقات بنانے پر مجبور کرتا اور دوستوں کے ہمراہ بلیک میل کرتارہا

    شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل زناء حرام کرتا رہا اور فحش ویڈیوز بھی بناتا رہا اور دھمکی دیتا کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کردوں گا ،گذشتہ روز اس نے میرے کہا نہ ماننے پر ویڈیو وائرل کردی پولیس تھانہ سٹی علی پور نے ابوبکر رضا اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

  • اوچ شریف:ڈی پی او بہاولپورکاحکم ،تھانوں میں رضاکاروں اور چٹی دلالوں کا داخلہ بند

    اوچ شریف:ڈی پی او بہاولپورکاحکم ،تھانوں میں رضاکاروں اور چٹی دلالوں کا داخلہ بند

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ڈی پی او بہاولپورکاحکم ،تھانوں میں رضاکاروں اور چٹی دلالوں کا داخلہ بند

    ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کے احکامات پر بہاولپور ضلع کے تمام تھانہ جات میں رضاکاروں اور چٹی دلالوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

    جاری کئے گئےمراسلے کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کا کہنا ہے کہ کوئی رضا کار یا پرائیویٹ شخص کسی تفتیشی افسر یا کسی ایس ایچ او کے ساتھ پایا گیا تو بمعہ متعلقہ محرر تھانہ ذمہ داران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • گھوٹکی:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا گرینڈآپریشن،نہ کوئی ڈاکوزخمی ،نہ کوئی گرفتاری اور نہ ہی اسلحہ پکڑا،مغوی پولیس اہلکاربازیاب

    گھوٹکی:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا گرینڈآپریشن،نہ کوئی ڈاکوزخمی ،نہ کوئی گرفتاری اور نہ ہی اسلحہ پکڑا،مغوی پولیس اہلکاربازیاب

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا گرینڈآپریشن،نہ کوئی ڈاکوزخمی ،نہ کوئی گرفتاری اور نہ ہی اسلحہ پکڑا، اغواء ہونے والے دونوں اہلکاروں کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔

    پولیس کے اس آپریشن کی خاص بات یہ ہے ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے گرینڈ آپریشن میں نہ توکوئی ڈاکوزخمی ہوا،نہ ہی کسی ڈاکوکی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور نہ ڈاکوؤں کااسلحہ پولیس نے قبضے میں لیا
    یہ بھی پڑھیں
    گھوٹکی:پولیس چوکی پر کچے کےڈاکوؤں کا حملہ,ایک پولیس اہلکار جاں بحق,2 اغواء

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے اپنے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن نہیں کیا بلکہ ڈاکوؤں سے مذاکرات کر کے اپنے دواہلکاروں کو ڈاکوؤں سے واپس لیا، لیکن پولیس دعویٰ کررہی ہے کہ دونوں مغوی پولیس اہلکاروں بازیابی آپریشن کے بعد ہوئی ہے۔

    پولیس کا یہ ایکشن ڈاکو آندل سندرانی کے قریب پولیس چوکی نمبر پانچ پر حملہ کے بعد ہوا، جس میں ڈاکوؤں نے ایک پولیس جوان کو شہید کیا اور دو کو وہ اٹھا کر لے گئے تھے اورسرکاری اسلحہ بھی لوٹ کر لے گئے تھے

    ذرائع کابتانا ہے پولیس چوکی پر حملہ قادر پور کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کی ہلاکت کا بدلہ تھا۔

  • تنگوانی:بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں کاپرائیویٹ سکول پردھاوا،تشدد،اساتذہ اور طلباء کواغواء کی کوشش

    تنگوانی:بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں کاپرائیویٹ سکول پردھاوا،تشدد،اساتذہ اور طلباء کواغواء کی کوشش

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار)بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں کاپرائیویٹ سکول پردھاوا،اساتذہ پرتشدد،اساتذہ اور طلباء کواغواء کی کوشش

    تنگوانی کے حرا پبلک اسکول میں مسلح افراد کا حملہ ، اسکول کے مالک منصور بلوچ پر تشدد، سکول کے طلباء کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ،سکول میں موجود اساتذہ کی مزاحمت اور تنگوانی تھانے کواطلاع دینے پر مسلح افراد نےفرار ہو نے کی کوشش پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔

    حراپبلک سکول کے مالک منصور بلوچ نے کہا کہ مسلح افراد مجھ سے بھتہ مانگتے ہیں، نہ دینے پر انہوں نے اسکول پر حملہ کر دیا ہے ہرا پبلک سکول کا اونر ہوں اور بچوں کو تعلیم دینے کے لیے کوشاں ہوں ۔

    منصور بلوچ کا کہنا تھاکہ سکول پر ہونے والے حملے کی وجہ سے طلباء خوف زدہ ہوگئے ہیں،میں ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ سکول کیلئےسیکیورٹی دے کرتحفظ فراہم کیا جائے ، مسلح افراد کے خلاف بھرپورقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

    دوسری طرف تنگوانی پولیس نے گرفتار ملزم چھوڑ دئے،مسلح افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،ایس ایس پی کشمور نوٹس لیں

  • ڈیرہ غازی خان:ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے,مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان:ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے,مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ،فورسز اور محکموں نے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوہ سلیمان،دریا،میدان اور کچہ کے علاقوں میں ملکر چیلنجنگ سے نمٹا جائے گا۔

    اس بات کا فیصلہ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور اعلیٰ افسران شریک تھے۔اجلاس میں ٹرائی بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے مسائل اور ان کے حل کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے ڈی-ایکسکلوٹڈ ایریا کے چیلنجز سے بھی نمٹا جائے گا جس کےلئے پولیس،رینجرز اور قبائلی فورسز کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔

    مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام کے ساتھ فورسز میں بھرتی،جدید اسلحہ اور گاڑیوں کی فراہمی کےلئے اعلی حکام کو سفارشات ارسال کی جائیں گی۔

    کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان ٹرائی بارڈر ہونے سے چیلنجنگ ڈویژن ہے۔مشترکہ حکمت عملی سے ہی چیلنجنگ سے نمٹا جاسکتا ہے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات کی بہتری کےلئے مقامی عمائدین کا تعاون حاصل کیا جائے۔حساس تنصیبات کی حفاظت کےلئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے ۔پراجیکٹ کا مختص بجٹ سیکیورٹی امور پر خرچ کیا جائے۔شفافیت برقرار رکھنے کےلئے سیکیورٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے سیکیورٹی معاملات کی بہتری کےلئے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی

  • گوجرہ:گندم کی کٹائی سے انکار، 5 افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا

    گوجرہ:گندم کی کٹائی سے انکار، 5 افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گندم کی کٹائی سے انکار، 5 افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا

    تفصیل کی مطابق چک نمبر 358 ج ب دلم کا خا ن واجد علی اپنے بھائیو ں فرزند وغیرہ کے ہمراہ گندم کی کٹائی کا کا م کرتا ہے، گا ؤ ں مذکور کے اعجاز وڑائچ وغیرہ نے گندم کی کٹائی کا کہا تو مزدوری طے نہ ہو نے پرانہو ں نے انکار کر دیا،

    جس پر اعجاز وڑائچ مشتعل ہو گیا اور اپنے سا تھیو ں احمد علی، خالد، کا ٹھیا اور چک نمبر 357 ج ب کے آ صف علی کے ہمراہ آ گیا اور خا ن واجد علی کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور فا ئرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے خا ن واجد علی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا

    اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کی اور پو سٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثا کے حوا لے کردی، مقتو ل کے بھا ئی فرزند علی کی تحر یری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

  • اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی جوس  فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

    اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی جوس فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی جوس فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم کی گڑ بازار اوکاڑہ میں کنفیکشنری سٹور کی انسپکشن، 400 لٹر ملاوٹی جوس تلف کردیا گیا، فوڈ بزنس مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی خوراک کی روک تھام کیلیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اوکاڑہ کے مشہور کاروباری مرکز گڑ بازار میں کنفیکشنری سٹور کی انسپکشن کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران جوس میں مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری جوس موقع پر تلف کردیا گیا۔

    ملاوٹی جوس کی سٹوریج پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔