Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ:ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے۔افتخار علی شاہ

    گوجرانوالہ:ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے۔افتخار علی شاہ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی ) ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے۔افتخار علی شاہ

    ماہ رمضان المبارک میں حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویثرن افتخار علی شاہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دفتر کی جانب سے استقبالیہ کے موقع پر مبارکباددیتے ہوئے کیا۔

    آفس سپرنٹینڈنٹ قاضی احسن شبیر،اسسٹنٹ غلام دستگیر ،سنئیر کلرک اخلاق احمد کے علاؤہ سنئیر کلرک حافظ شہباز احمد ،محمد یوسف،محمد جاوید ،محمد اعجاز ،محمد سجاد کے علاؤہ دیکر اہلکاروں نے شرکت کی ۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین نے کہا کہ خوش نصیب ہوں رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں عمرہ کرنیکی سعادت حاصل ہوئی ۔

    بڑے قابلِ رشک اور خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو اﷲ تعالیٰ کے گھر خانہ کعبہ اور اپنے حبیب حضور اکرم ص کے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف بخشا جاتا ہے ۔

    حج اور عمرہ کرنیوالے اللہ عزوجل کے مہمان ہیں ،وہ انہیں بلاتا ہے تو وہ اسکے بلاوے پر لبیک کہتے ہیں اوریہ اس سے سوال کرتے ہیں تو اللہ عزوجل اِنہیں عطاء فرماتا ہے۔

    تمام مسلمانوں کے لیے عمرہ ایک خاص مقصد رکھتا ہے۔ اسے بڑی حد تک پاکیزگی کا ایک روحانی عمل سمجھا جاتا ہے جو بنیادی طور پر اللہ کی رضا اور فضل حاصل کرنےکے لیے کیا جاتا ہے، یہ اللہ کو خوش کرنے اور اس تک پہنچنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

  • گھوٹکی:پولیس چوکی پر کچے کےڈاکوؤں کا حملہ,ایک پولیس اہلکار جاں بحق,2 اغواء

    گھوٹکی:پولیس چوکی پر کچے کےڈاکوؤں کا حملہ,ایک پولیس اہلکار جاں بحق,2 اغواء

    میرپورما تھیلو ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار مشتاق علی لغاری)پولیس چوکی پر کچے کےڈاکوؤں کا حملہ,ایک پولیس اہلکار جاں بحق,2 اغواء

    ڈاکوؤں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی میں پولیس چوکی نمبر 5 پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق،ایک ڈاکو بھی مارا گیا، دیگر ڈاکووں نے 2 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا،

    حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ماراگیا ،جب کہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    واقعےکے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی ہے، مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • سیالکوٹ:  پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے، گورنر پنجاب

    سیالکوٹ: پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے، گورنر پنجاب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب،کانفرنس کا انعقاد نجی یونیورسٹی نے کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے۔ گورنر پنجاب صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا۔ گورنر پنجاب

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے عوامل میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

    پنجاب حکومت موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے، جنگلات میں اضافہ، آلودگی پر کنٹرول کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، صنعتی آلودگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    زرعی سیکٹر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جدید ریسرچ سے فائدہ اٹھانا چاہیے،مکمل فٹ گاڑیوں کو روڈ پر آنے کی اجازت دی جائے۔ نئی گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام میں آگاہی مہم تیز کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں مسائل سے آگاہ کیا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے متعدد فورمز پر پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مسائل کی نشاندہی کی۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف کے ہمراہ  میانوالی بنگلہ کا دورہ

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف کے ہمراہ میانوالی بنگلہ کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف کے ہمراہ تحصیل ڈسکہ کے موضع میانوالی بنگلہ کا دورہ،

    بی آر بی نہر پر تعمیر پلوں پر ون وے ٹریفک کے بہاؤ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو ریونیو ریکارڈ کے مطابق روڈز کے اطراف میں نشاندہی کرنے کی ہدایت کی اور ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اتھارٹی کے مقامی حکام کو پل پر ٹریفک مینجمنٹ پلان بنانے کی ہدایت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جمیل اشرف، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد،سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات، ہائی وے ڈویژن، اور ٹریفک پولیس کے مقامی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے بی آر بی پر پرانے پل کو ضروری مرمت کے بعد مؤثر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ دستیاب انفراسٹریکچر کو مفاد عامہ میں استعمال میں لایا جائے۔

    انہوں نے سی او ضلع کونسل الفت شہزاد کو ہدایت کی کہ میانوالی بنگلہ میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں.

  • میہڑ:انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    میہڑ:انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    میہڑ میں انڈس ہائی وے پردعاہوٹل کےقریب تیز رفتار کوچ کی موٹرسائیکل سوار کوٹکر،کوچ کی ٹکر لگنے سے گاؤں حاجی واہ کا رہائشی 35سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا

    جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت برکت کھوسو کے نام سے ہوئی ہے

    میہڑ کے تھانہ اے سیکشن پولیس نے کوچ کو تحویل میں لےلیاہے جبکہ کوچ کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے

  • اوچ شریف:گندم کی تھریشر  پر کام کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہوگیا

    اوچ شریف:گندم کی تھریشر پر کام کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہوگیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )گندم کی تھریشر پر کام کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہوگیا

    اوچ شریف کے نواحی علاقہ بیری والا میں نوجوان تھریشر مشین پر کام کرتے جاں بحق ہوگیا، لواحقین کے مطابق شاہد نامی مزدور کو ہارٹ اٹیک ہوا، جو جان لیوا ثابت ہوا، ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا اور خالق حقیقی سے جاملا

    مزدورنوجوان کی ناگہانی موت پر لواحقین صدمے سے نڈھال ہوگئے،

  • منڈی بہاوالدین:سانحہ نوشکی میں جاں بحق نوجوانوں کے ورثاء میں چیکس تقسیم

    منڈی بہاوالدین:سانحہ نوشکی میں جاں بحق نوجوانوں کے ورثاء میں چیکس تقسیم

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی (محمد افنان طالب نامہ نگار )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے سانحہ نوشکی بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین میں 60لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کر دئیے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ ، ڈپٹی کمشنر نوشکی، بلوچستان حبیب اللہ موسیٰ خیل اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے منڈی بہاوالدین کے موضع چک فتح شاہ سے تعلق رکھنے والے 6 شہداءکے لواحقین میں 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چیکس تقسیم کئے

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی، ضلعی افسران،پولیس اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

    جاں بحق نوجوانوں کے درجات بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ حکومت پنجاب اور بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں ،یقینا جوان اولاد کا دکھ انتہائی تکلیف دہ ہے، ہماری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے 4 مجرم گرفتار ہو چکے ہیں اور باقی مجرم بھی جلد گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • ضلع کرم :سنگل روڈ کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں،کوہاٹ پاراچنار موٹروے تعمیر کی جائے،میر افضل خان طوری

    ضلع کرم :سنگل روڈ کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں،کوہاٹ پاراچنار موٹروے تعمیر کی جائے،میر افضل خان طوری

    ضلع کرم (باغی ٹی وی رپورٹ)سنگل روڈ کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں،کوہاٹ پاراچنار موٹروے تعمیر کی جائے، افضل خان طوری

    ضلع کرم کے سماجی و فلاحی شخصیت افضل خان طوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہاٹ پارا چنار موٹروے کو اعلی معیارکے اصولوں کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ موٹر وے کو سنگل تعمیر کرنا کسی صورت میں بھی قبول نہیں ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور متعلقہ اداروں کے نام ایک خط بھی ارسال کیا ہے۔

    افضل خان طوری نے خط میں لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ ہمیں آپ پر پورا پورا اعتماد ہے،آپ صوبے کی ترقی پر عمل پیرا ہیں،ہماری سڑک کوہاٹ سے ہوتے ہوئے ہنگو، دوآبہ، ٹل، بگن ، علی زئی ، صدہ اور پاراچنار ضلع کرم تک جاتی ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی سڑک ہے کیونکہ یہ افغانستان کے کئی صوبوں کو تجارتی طور پر ملاتی ہے۔

    پاکستان سے وسطی ایشیاء اور کابل تک جانے والا سب سے قریب ترین راستہ ہے۔

    اس سڑک پر لاکھوں قبائلی آبادی پھیلی ہوئی ہے اور روزانہ ہزاروں ہیوی گاڑیاں اسی سڑک سے گزرتی ہیں۔ یہ سڑک مکمل طور پر کھنڈر بن چکی ہے۔ عوام اس روڈ کی عدم تعمیر کی وجہ سے سخت اذیت سے گزر رہے ہیں۔

    اسکے علاوہ یہ سڑک ملکی دفاع کے حوالے سے بھی اہمیت کی حامل ہے۔ 120 سال پہلے انگریز حکمرانوں نے اپنے دور میں اس روڈ کو بہترین پکا بنایا تھا۔لیکن آزادی کے بعد ہمارے حکمرانوں نے ان علاقوں کے عوام کو یکسر نظر انداز کیا اور آج تک حکومت اسی انگریز کے بنائی ہوئی سڑک کی صرف مرمت کرتی آرہی ہے۔

    پورے ملک میں موٹروے بن رہے ہیں جبکہ ہمارے لئے 120 سال بعد بھی سنگل روڈ ہے تحریک انصاف کی حکومت میں ایک طرف تو اسی صوبے کے گاؤں گاؤں تک موٹرویز بنائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ہمارے جنوبی اضلاع کے بین الاقوامی سڑکیں ویران پڑی ہیں۔

    انہوں اپنے خط میں سوال کیا کہ جناب وزیر اعلی ! آپ تو قبائلی علاقوں میں چھوٹی چھوٹی سڑکوں کی بھی بات کر رہے ہیں۔ کیا آپ کو کسی نے اتنی بڑی سڑک کہ جس پر لاکھوں قبائلی آبادی پھیلی ہوئی ہے نہیں بتایا ؟ کیا کوہاٹ پاراچنار روڈ کسی کو نظر نہیں آتا؟ ہم کس سے فریاد کریں؟ ہم کس سےالتجا کریں؟

    ایک طرف ہزارہ، پشاور ، سوات ، دیر ، مردان اور صوابی تک تو موٹرویز بن رہے ہوں جبکہ دوسری طرف جنوبی اضلاع کے لوگوں کو سڑک تک میسر نہ ہو؟ کیا یہ کھلی ناانصافی نہیں ہے۔ کیا یہ جنوبی پختون خواہ کے عوام کے ساتھ کھلی زیادتی نہیں ہے۔ ہم بھی محب وطن پاکستانی ہیں ہمارا بھی اس ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی دوسرے پاکستانی کا ہے۔

  • چترال :ہیلویتاس کے اشتراک سے  سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم ، آگہی واک اور  تقریب کاانعقادکیاگیا

    چترال :ہیلویتاس کے اشتراک سے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم ، آگہی واک اور تقریب کاانعقادکیاگیا

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) ہیلویتاس اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم ، آگہی واک اور تقریب کاانعقادکیاگیا

    چترال کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک واک اور گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب کررہے تھےجبکہ ان کے ہمراہ سکول کا ہیڈ ٹیچر اور محکمہ تعلیم کے اہلکار بھی موجود تھے۔

    سکولوں میں داخلہ مہم اور عوام کو ان کی طرف راغب کرنے کیلئے اس واک اور تقریب کا اہتمام ہیلویٹاس کے تعاون سے منعقد کرایا۔ اس واک میں محکمہ تعلیم کے اہلکار بچے اور بچیاں اور اساتذہ بھی شامل تھے۔

    واک چترال بازار سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے بعد اسی سکول میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی، تقریب سے محکمہ تعلیم کےآفیسران ، اساتذہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھِی اظہار خیال کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر شاہد حسین نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کوشش کی جاتی ہے کہ طلباء معیاری تعلیم حاصل کریں۔

    اے سی چترال ڈاکٹر عاطف جالب نے کہا کہ سرکاری سکول اب معیاری تعلیم میں کسی سے کم نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ جو بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں سبق پڑھتے ہیں وہ کسی بھی طرح نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں سے پیچھے نہیں ہے۔

    انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں اور کم از کم ہفتہ دو ہفتے بعد سکول جاکر ان کی کارکردگی بھی پوچھا کریں، اس سے ایک طرف بچے اور ان کے اساتذہ کو بھی احساس ہوگا کہ ان کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ان سرکاری سکولوں کی معیار بہتر کرنے کیلیے ہر طرح کی کوشش کررہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ اس سے بھر پور طریقے سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ان سکولوں میں داخل کرائیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا جو نعرہ ہے کہ علم سب کیلئے اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہمیں چاہیے کہ ہر بچے کو سکول بھیجیں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

    سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم یکم مارچ سے شروع ہوئی تھی جو تیس اپریل تک جاری رہے گی۔ اس دوران پاکستانی بچوں کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کے بچے بھِی ان سکولوں میں داخل کرائے جاتے ہیں تاکہ وہ بڑے ہوکر اعلے تعلیم یافتہ بن سکے اور تعلیم سے محروم رہ کر کسی قسم کے منفی سرگرمیوں یا جرائم پیشہ نہ بن جائیں

    محکمہ تعلیم کے اہلکاروں نے کہا کہ لوئر چترال کے لیے اس سال داخلے کا ہدف 5416 مقرر ہے جن میں سے2700بچوں نے ان سکولوں میں داخلہ لیا ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 1300طلباء نجی تعلیمی اداروں سے آکر سرکاری سکولوں میں داخلہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں سے اپنے بچوں کو نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کرنے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام کا ان سکولوں پر اعتماد بحال ہوچکا ہے۔

    ڈی ای او شاہد حسین نے کہا کہ گزشتہ سال لوئر چترال کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ بھر میں ٹاپ تھری پوزیشن میں رہا جو ایک خوش آئند بات ہے اور داخلہ بھی اپنے ہدف سے زیادہ ہوا تھا۔

    ہیلوٹاس کے فیلڈ آفیسر اظہر اقبال نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ 1980میں قائم ہوا ہے اور ملک بھر میں افغان مہاجرین کے بچوں اور بچیوں کو فارمل اور نان فارمل تعلیم دلانے میں بھر پور انداز سے کوشش کررہے ہیں ۔ اس تنظیم کے تعاون سے سکول میں آنے والے نئے بچوں اور بچیوں کو سکول بیگ بھی دیے گیے جن کا اے سی چترال نے باقاعدہ داخلہ رجسٹر میں انٹری کرکے ان کو داخل کروایا۔

    اس تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء، اساتذہ اور سماجی کارکنوں نے بھِی شرکت کی جو بعد میں مولوی محمد ولی انصاری کی دعاعیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

  • کوٹ مبارک:ڈیرہ غازی خان میں  تعینات ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر BISP کی نااہلی کیوجہ  سے سروے ناکام

    کوٹ مبارک:ڈیرہ غازی خان میں تعینات ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر BISP کی نااہلی کیوجہ سے سروے ناکام

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگارامداداللہ تھہیم)ڈیرہ غازی خان میں تعینات ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر BISP کی نااہلی کیوجہ سے سروے ناکام

    ڈیرہ غازیخان میں مسلط کئے گئے نااہل ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کی وجہ سےکوٹ مبارک ،یاروکھوسہ ،چھابری بالا، شاہصدردین، شادن لنڈ ، قصبہ کالا، دری پیر عادل ، دری ڈھولے والی ،دری میرو ،لاڈن و گردونواح کی غریب خواتین کو BISP کے دوبارہ سروے کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے،

    عوامی وسماجی حلقوں کاکہنا ہے اگرواقعی حکومت غرباء کوریلیف دینا چاہتی ہے تو ہر یونین کونسل میں ڈائنامک سروے کے لیے ٹیمیں بھیجیں۔
    مستحق غریب بوڑھی عورتیں سروے کے لیے ڈیرہ غازی خان کے دفترکے کئی چکر لگا چکی ہیں۔لیکن ان کا سروے میں نام شامل نہ ہوسکا

    ڈیرہ غازی خان میں بے نظیر انکم سپورٹ دفتر کے باہر ان کے ٹاؤٹوں کاراج ہے جو مستحقین عورتوں کو دفتر میں داخل تک نہیں ہونے دیتے ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ.