Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تنگوانی:نوجوان رکشہ ڈرائیور لاپتہ،دوباہ قبل اٹک سے اغوا ہونے والے دو بھائیوں کا تشدد والی ویڈیو وائرل

    تنگوانی:نوجوان رکشہ ڈرائیور لاپتہ،دوباہ قبل اٹک سے اغوا ہونے والے دو بھائیوں کا تشدد والی ویڈیو وائرل

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تنگوانی کا رہائشی نوجوان رکشہ ڈرائیور صبح سے لاپتہ موبائل فون بند ،ورثاء کو اغوا کا خدشہ

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کارہاائشی نوجوان رکشہ ڈرائیور صدام حسین ولد بابن ملک آج صبح سے سواری تنگوانی سے لے کر گیا اور ابتک واپس نہیں آیا ہے ، اس کا موبائل فون بھی بند جارہا ہے

    ورثاء نے اس کے اغواءہونے کا شک ظاہر کیا ہے ، اس واقعہ کی اطلاع ورثاء نے پولیس اسٹیشن تنگوانی کو اطلاع دے دی ہے

    ایک اور رپورٹ کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے دوباہ قبل اٹک سے اغواء ہونے والے دو بھائیوں کی تشدد والی ویڈیو وائرل کر دی ہے

    کچے کے ڈاکو نے دو ماہ قبل اٹک سے سستی گاڑی خریدنے کاجھانسا دیکر دو بھائیوں کواغوا کر لیاتھا آج کچے کے ڈاکوؤں نے ان پر تشدد والی ویڈیو بنا کر وائرل کردی ہے، ڈاکوؤں نے مغویوں کی بازیابی کے لئے 30 لاکھ تاوان طلب کرلیا ہے ،

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے بھی مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں کے ایسے جھانسوں میں نہ آئیں اس کے باوجود بھی لوگ باز نہیں آ رہے،

  • سیالکوٹ:ضلع بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ جاری

    سیالکوٹ:ضلع بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ جاری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ جاری،

    14اپریل سے ابتک 1052انسپکشنز کیں جبکہ مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے پر 278گرانفروشوں پر 11لاکھ83500روپے جرمانہ عائد کیا گیا،

    ناجائز منافع خوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں 6مقدمات بھی درج کرائے گئے،

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایاکہ کہا کہ چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس تندوروں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ روٹی اور نان کی مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 25افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 11دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین :جعلی جوس اور ڈرنکس کے سپلائر کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

    منڈی بہاؤالدین :جعلی جوس اور ڈرنکس کے سپلائر کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد افنان طالب )جعلی جوس اور ڈرنکس کے سپلائر کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،برانڈڈ کمپنیوں کے لیبل والے 1686 لٹر جعلی جوس اور ڈرنکس برآمد

    تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی منڈی بہاءالدین نے عارف آباد اور کنگ چوک میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرنکس سپلائی کرنے والوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جہاں برانڈڈ کمپنیوں کے لیبل والے 1686 لٹر جعلی جوس اور ڈرنکس برآمد کئے گئے ان کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا تو مصنوعی مٹھاس سے تیار محلول میں سکرین اور فلیورز کی ملاوٹ پائی گئی۔

    جنہیں کیمیکلز سے تیار کیا گیا تھا فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عاصم جاوید نے بتایا کہ مضر صحت جوس لوڈر گاڑی میں لالہ موسیٰ سے منڈی بہاؤالدین سپلائی کیا جارہا تھا۔

    معروف برانڈزجیسی پیکنگ میں بند ناقص جوس اور کاربونیٹڈ ڈرنکس بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں

  • چنیوٹ:لاپتہ افراد کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے،زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں،لواحقین شہداء

    چنیوٹ:لاپتہ افراد کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے،زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں،لواحقین شہداء

    چنیوٹ،باغی ٹی وی ( ڈاکٹر طاہر رشید سیال کی رپورٹ )لاپتہ افراد کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے،زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں،لواحقین شہداء

    ضلع چنیوٹ کے شہدا کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کے اہل خانہ ہیں

    ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہمارے پیاروں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے

    ہم تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

    ہم اس بات کی مثال ہیں کہ ہمارے پیاروں نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کر کے جام شہادت نوش کیا،

    زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم تنظیموں کے لئے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔پاکستان میں ہو نے والے دہشت گردحملوں میں اکثر یہ لاپتہ افرادشامل ہیں جن میں ہمارے پیاروں سمیت دیگر پاک فوج کے جوانوں نے جانیں قربان کی ہیں

    اکثر ایسے واقعات کے ہم گواہ ہیں کہ جن میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ لاپتہ کے خلاف لڑتے ہوئے ہمارے پیارے شہید ہوئے

    ہماری اپیل ہے کہ لاپتہ کے مسئلہ کو سیاسی نہ بنایا جائے کیوں کہ زیادہ تر لاپتہ افراد خود دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں.

  • میہڑ : نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پرکسانوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    میہڑ : نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پرکسانوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑ : نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے اور باردانہ نہ ملنے پرکسانوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    حکومت کی جانب سے باردانہ من پسندافراد کودینے اور زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہروں کی وقت پر بھل صفائی نہ ہونےپرآبادگارکسانوں کا سندہ یونائیٹیڈ پارٹی کے ساتھ سکندر سوڈھر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور سخت نعرے بازی کئی گئی

    مظاہرین نے کہاکہ باردانہ من پسندر افراد کو دیا جارہاہے ،غریب مسکین کسانوں کو صرف دفاتر کے چکر لگوائے جارہےہیں ،ہرطرف کرپشن کا بازار گرم ہے اور نہروں کی وقت پربھل صفائی نہ کرواکر اس مد میں آنے والی رقم میں کرپشن کی جارہی ہے

    بھل صفائی نہ ہونے کےباعث لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجرہونے کا خدشہ ہے

    مظاہرین اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • اوچ شریف میلہ،جعلی حکیموں کے روہی اورچولستانی سانڈے کاقتل عام جاری،محکمہ وائلڈ لائف غائب

    اوچ شریف میلہ،جعلی حکیموں کے روہی اورچولستانی سانڈے کاقتل عام جاری،محکمہ وائلڈ لائف غائب

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف میلہ،جعلی حکیموں کے روہی اورچولستانی سانڈے کاقتل عام جاری،محکمہ وائلڈ لائف غائبریگستانی جانوروں کا غیر قانونی شکار ، نایاب نسل کے سانپ اور سانڈے معدومیت کا شکار

    تفصیلات کے مطابق تاریخی وقدیمی شہر اوچ شریف میلہ کے موقع پر روہی کے ریگستانی جانوروں کا شکار کر کے میلہ پر ان کا قتل عام کیا گیا جس سے غیر قانونی طور پر نایاب جانوروں کا شکار کرنے سے ان کی نسل کشی کا خطرہ لاحق ہے ۔ان نایاب جانوروں میں ریگستان میں پایا جانے والا سانڈا ،سانپ ، اور دیگر جانور شامل ہیں ۔

    ریگستان اور دیگر علاقوں سے خوراک کی تلاش میں آنے والے ان جانوروں کو بڑے پیمانے پر شکار کیا جاتا ہے ۔اگر اس طرح سے غیر قانونی طور پر شکار کرنے سے روکا نہیں گیا تو ایک توابن جانوروں کی نسل کشی کا خطرہ ہے

    خاص طورپر صحرائی علاقوں میں ریت پر رینگنے والا بے ضرر سا سانڈھا کہلانے والا جانور جعلی اور نام نہیاد حکماء کے ہاتھوں قتل عام کیا جانے لگا یہ سبزہ کھاتے اور شکاری پرندوں اور درندوں سے خود کو بچاتے اس کے دن گزرتے ہیں۔ مگر یہ خود کو انسان سے نہیں بچا پاتا۔دوسرے ہر جانور کی طرح اس میں بھی چربی پائی جاتی ہے۔ مگر اس کی چربی پر انسان کی خاص نظر ہے۔

    میلے کے موقع پر فٹ پاتھوں پر نیم حکیم سانڈھے کے خالص تیل کی شیشیاں سجائے ، گاہکوں کا انتظار اور خاص طور نوجوان ان کانشانہ ہوتے ہیں،یہ نیم حکیم گاہک سامنے چاقو کی مدد سے ساندحے کا نرم پیٹ چاک کرتے ہیں اور اندر موجود چربی نکال لیتے ہیں۔یہ سب کچھ گاہک کی آنکھوں کے سامنے کیا جاتا ہے تا کہ اس کی تسلی ہو کہ وہ ’اصلی تیل‘ لے کر جا رہا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: گرلز کالج وڈور  روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں کے غیرقانونی ا سٹینڈ بن گئے

    ڈیرہ غازی خان: گرلز کالج وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں کے غیرقانونی ا سٹینڈ بن گئے

    ڈیرہ غازی خان، باغ ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان گرلز کالج وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں نے روڈ کے اوپر ہی اپنا سٹینڈ لگایا ہوا ہے شمس آباد کالونی، عبداللہ ٹاؤن کالونی اور نزدیکی آبادی میں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    صبح سکول جانے کے لیے معصوم بچے اس روڈ سے گزرتے ہیں کئی بار اس جگہ پر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے معصوم بچوں کی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ ٹریکٹرٹرالیوں کے اس غیرقانونی اسٹینڈ کے خلاف ایکشن لیکر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کو آبادی سے باہر مہاجروں والے قبرستان کے پاس ٹھہرانے کا پابند کیا جائے تاکہ یہاں کے رہائشی اورعام گذرنے والے شہری اور معصوم بچے ناگہانی حادثات کا شکار ہونے سے بچ سکیں.

  • اوکاڑہ:حکومت گندم کا نرخ 5000 روپے فی من مقرر کرے،چوہدری شوکت چدھڑ

    اوکاڑہ:حکومت گندم کا نرخ 5000 روپے فی من مقرر کرے،چوہدری شوکت چدھڑ

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) سرکار کسانوں کو اپنا حق دےاور گندم ریٹ 5000 کرے۔چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان کے صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ

    تفصیلات کے مطابق چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان کے صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نے پاکستان کسان بورڈ کے رہنماؤں صوبائی صدر چوہدری محمد عرفان بھنڈاری اور صوبائی چیئرمین چوہدری محمد یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی کسان دشمنی کے مترادف ہے صرف 6 ایکڑ کے مالک کسان کو خریداری پالیسی کے تحت باردانہ کی فراہمی کے حوالے سے درخواستیں وصول کی گیں ہیں جنکی تعدار اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے

    نگران حکومت نے ایک طرف زیادہ رقبہ پر گندم کی فصل کی بجائی کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش کی تو دوسری جانب بیرون ملک سے گندم درآمد کرکے ناصرف ملکی زرمبادلہ پر ڈاکہ ڈالا اور کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا اب موجودہ حالات میں گندم کی وافر مقدار ملک میں موجود ہے جبکہ حکومت محدود پیمانے پر خریداری کرنا چاہتی ہے جو کہ ملکی کسان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

    حکومت فوری طور پر اس حوالے سے نظر ثانی کرے اور گندم خریداری پالیسی کو تبدیل کیا جائے، گندم خریداری کا ہدف 50 لاکھ ٹن مقرر کیا جائے اور گندم کی امدادی قیمت 5000 روپے فی من مقرر کی جائے

    انہوں نے کہا کہ چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان اور پاکستان کسان بورڈ حکومت کو خبردار کرتا ہے کہ اگر دو دنوں کے اندر حکومت پنجاب نے واضح پالیسی اختیار نا کی پنجاب کے کسان اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے اور لاہور پنجاب اسمبلی سمیت وفاقی اداروں کے گھیراؤ سے گریز نہیں کریں گے

    ان حالات میں کسانوں کا استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور کسانوں کے مسائل کا فوری ازالہ کرے اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان کسان بورڈ رانا تنویر اختر ،تحصیل صدر دیپالپور ملک سلطان احمد اور تحصیل صدر رینالہ خورد محمد نواز بھٹی سمیت کسان رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی.

  • ٹھٹھہ :7سالہ بچہ گلے میں چھالیہ پھنسنے ،مکلی ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے جاں بحق

    ٹھٹھہ :7سالہ بچہ گلے میں چھالیہ پھنسنے ،مکلی ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے جاں بحق

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) 7سالہ بچہ گلے میں چھالیہ پھنسنے ،مکلی ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق گوٹھ دلمراد برفت کے رہائشی مینھن وسایو برفت کامعصوم 7 سالہ بچے کے سانس کی نالی میں چھالیہ سپاری کا دانہ پھنس گیا جس کے باعث اس کو اعلاج کے لئے سول ہسپتال مکلی لایا گیا ،مگر وہاں پر جدید مشینری اور تجربہ کار ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث بچے کو کراچی ریفر کیا گیا مگر کراچی جانے کے لئے 1122 ایمبولینس سروس وقت پرنہ ملنے کے باعثزیادہ وقت گذرنے کے سبب بچہ تڑپ تڑپ کرجاں بحق ہوگیا،

    واضع رہے کہ سندھ سرکار نے ٹھٹھہ ضلع کے تمام ہسپتال بشمول سول ہسپتال مکلی کا کنٹرول مرف نامی غیرتجربہ کار این جی او کے حوالے کیا ہواہے اورعوام کوصحت کی سہولتیں دینے کیلئے مرف این جی او کو اربوں روپے کی بجٹ بھی دیا گیا ہے مگر مرف انتظامیہ کی طرف سے بڑی کرپشن اور جعلی و بوگس بلز کے ذریعے سارے فنڈز ہڑپ کردئے جاتے ہیں

    سول اسپتال مکلی سمیت کسی بھی ہیلتھ سینٹر میں کوئی بھی صحت اور اعلاج کی سہولت میسر نہیں ہے، میڈیسن بھی باہر سے لانے کیلئے مریضوں کو پرچی لکھ کر دی جاتی ہے اور نہہی کوئی قابل اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مقرر کیئے گئے ہیں، جس کے باعث معمولی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی کراچی ریفر کیا جاتا ہے اور کراچی دور ہونے اور فرسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سے روزانہ کئی مریض تڑپ تڑپ کر مرجاتے ہیں،

    عوامی وسماجی حلقوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کی جائے اور مرف این جی او سے ٹھٹھہ ضلع کے ہیلتھ سینٹرز کا کنٹرول واپس لے لیاجائے اور دئے گئےبجٹ کا آڈٹ کیا جائے اور خوربرد کی گئی رقم واپس کروا کر سول اسپتال مکلی سمیت تمام ہیلتھ سینٹرز میں علاج کی بہتر سہولتیں مہیا کی جائیں اور ریفرسسٹم کاخاتمہ کیاجائے.

  • میہڑ: دو چنگچی رکشوں میں تصادم ،خاتون سمیت 5 افراد زخمی

    میہڑ: دو چنگچی رکشوں میں تصادم ،خاتون سمیت 5 افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)دوچنگچی رکشوں میں زوردار تصادم، ایک خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

    گاجی کھہاوڑ لنک روڈ پر دو چنگچی رکشوں میں زوردار تصادم ہوا جس کے باعث گاؤں کنڈی کی رہائشی مسمات نوراں، عبدالغنی گاڈھی، فاروق گاڈھی ،لیاقت چانڈیو اور راشدگاڈھی شدید زخمی ہوگئے

    زخمیوں کو دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کہ تحت تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیاہے زخمیوں کو طبیٰ امداد دیکر تشویشناک حالت ہونے کے باعث علاج کے لئے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    یہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیاہے.