Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :ایف آئی اے کا کلاتھ ہاؤس اور شوز سٹور پر چھاپہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ برآمد

    سیالکوٹ :ایف آئی اے کا کلاتھ ہاؤس اور شوز سٹور پر چھاپہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ برآمد

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے کا کلاتھ ہاؤس اور شوز سٹور پر چھاپہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ برآمد

    تھانہ بڈیانہ کے علاقہ بڈیانہ بازار میں عامر کلاتھ ہاؤس اور خالد شوز پر ایف آئی اے کا چھاپہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ برآمد. برآمد شدہ رقم پاکستانی تقریباً 4 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے.

    ذرائع کے مطابق عامر کلاتھ ہاوس پر غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اکسچینج کا کاروبار کیا جاتا رہا. مخبر خاص کی اطلاع پر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر موقع سے غیر ملکی کرنسی کے تین بیگ جبکہ پاکستانی کرنسی بھی برآمد کر کے عامرکلاتھ ہاؤس اور خالد شوز کے مالک کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    ابتدائی اطلاع کے مطابق عامر کلاتھ ہاؤس مالکان پاکستانی نئی کرنسی کا کام کرتے تھے ذرائع کے مطابق عامر کلاتھ ہاؤس اور خالد شوز ہاؤس سے ملکی و غیر ملکی کرنسی تقریباً تین سے 4 کروڑ تھی۔زرائع کا کہنا ہے سیاسی اثررسوخ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے ڈیل کی کوشش جاری.

  • قصور:بجلی کی اوور بلنگ ،ایس ای آفس پر ایف آئی اے کی ٹیم کا چھاپہ،کچھ ہاتھ نہ لگ سکا

    قصور:بجلی کی اوور بلنگ ،ایس ای آفس پر ایف آئی اے کی ٹیم کا چھاپہ،کچھ ہاتھ نہ لگ سکا

    قصور،باغی ٹی وی ( طارق نوید سندھو سے )بجلی کی اوور بلنگ ،ایس ای آفس پر ایف آئی اے کی ٹیم کا چھاپہ،کچھ ہاتھ نہ لگ سکا

    ایف آئی اے ٹیم کا اوور بلنگ کے خلاف لیسکو آفس قصور کا ریکارڈ تحویل میں لینے کے لئے پندرہ رکنی ٹیم نے چھاپہ مارا مگر ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی تمام سب ڈویژن کے آفیسر و عملہ دفاتر کی تالہ بندی کرکے فرار ہو گئے ۔

    گذشتہ روز وفاقی حکومت نے اوور بلنگ کے خلاف ایکشن لینے کا کہا تھا تو آج صبح ایف آئی اے اہلکاران نے دیگر اداروں کے اہلکاران کے ساتھ ریکارڈ تحویل میں لینے کے لئے ایس ای آفس پر چھاپہ مارا مگر کچھ ہاتھ نہ لگ سکا

    شہریوں کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار ٹیم میں سے کوئی مخبر موجود ہے جس نے پہنچنے سے پہلے تمام عملہ کو اطلاع دے دی جس وجہ سے ایف آئی اے کو ریکارڈ تحویل میں لینے میں ناکامی ہوئی۔

    واپڈا اہلکار دفاتر کی تالہ بندی کرکے کے فرار ہو گئے ،جس کی وجہ سے سائلین پریشان پھرتے رہے۔

  • کشمور:ایک ہی روز میں 5 بنک ملازمین سمیت 8 افراد اغواء

    کشمور:ایک ہی روز میں 5 بنک ملازمین سمیت 8 افراد اغواء

    کندھ کوٹ،تنگوانی نامہ نگار باغی ٹی وی)ایک ہی روز میں 5 بنک ملازمین سمیت 8 افراد اغواء،غوثپور کے قریب نجی بنک کے پانچ ملازم گاڑی سمیت پراسرار طور لاپتہ ہوگئے ہیں ، ورثاء نے اغوا کا شبہ ظاہر کردیا ہے،

    مبینہ طور اغوا ہونے والوں میں نجی بینک کے ریکوری افسر الطاف گولو،ڈرائیور محمد عالم گولو ،فرمان لانگھا ،راجہ نصیرانی اور گلاب ڈاہانی شامل ہیں

    ملازمین کے ورثاء کاکہنا ہے کہ نجی بینک کے پانچوں ملازم لون کی ریکوری کیلئے دڑی کے علاقے گئے تھے جن کے موبائل فون 6 گھنٹوں سے بندجارہے ہیں

    ملازمین کے ورثاء نےاغوا کا شبہ ظاہر کر کے پولیس تھانے میں رپورٹ درج کروا دی ہے

    کچے کے ڈاکوئوں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا،اغواء کایہ واقعہ تنگوانی کے قریب سوکڑ اسٹاپ پرکرمپور سے ٹھل جانے والی بس پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا ،لوٹ مار کے بعد ڈرائیور اور کلینر کو اغوا کرکے لے گئے

    ایک اور واقعہ تھانہ ڈیرہ سرکی کی حدود تنگوانی ٹھل لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے چنگچی رکشہ میں سوار دو افراد عبدالرشید جعفری اور انیس بروہی کو اغوا کر لیا
    مگر ذرائے کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ورثا اور پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ،ڈاکو ایک مغوی عبدالرشید جعفری کو چھوڑ کر دوسرے کو لیکر کچے کی طرف فرار ہوگئے

    ایک اور واقعہ میں ڈاکوؤں نے تنگوانی کے رہائشی بکھرانی برادری کے نوجوان معشوق اور ظفر بکھرانی کو اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر نوجوانوں نے شدید مزاحمت کی ،جس میں وہ شدید زخمی بھی ہوگئے اور اپنے آپ کو اپنے آپ کو اغواء ہونے سےبچا لیا ہے جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے

  • ڈیرہ غازی خان:گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ڈیرہ غازی خان:گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج کی بڑی کارروائی ،گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری نے گوجرانوالہ شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں کو ملزمان سمیت پکڑ لیا ہے،ملزمان گوجرانوالہ ،شیخوپورہ کے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں کو پنجاب سے بلوچستان لے جا رہے تھے

    ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری کے مطابق ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی پولیس سے رابطہ کر کے موٹر سائیکلوں کو ان کے حوالے کیا جائے گا ۔

  • ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط

    ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا, محکمہ اوقاف کی قیمتی زمین غیرقانونی طور پر زرعی مقاصد کے لئے لیز پر لے کر کاروباری اور گھریلو مقاصد کے لئے استعمال ہونے لگی, غیرقانونی قبضوں سے علاقے میں امن وامان اور انتظامی مسائل جنم لینے لگے, ڈپٹی کمشنر نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو خط لکھ دیا, اوقاف کی زمین کی تمام غیر قانونی لیز منسوخ کر کے واگزار کروانے کا مطالبہ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد جاوید کو لکھے گٸے تحریری خط میں بتایا کہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی حدود کے اندر محکمہ اوقاف کے افسران اور اہلکار اوقاف کی قیمتی زمین زرعی مقاصد کے لئے لیز پر دے رہے ہیں جس پر لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا راتوں رات عمارتیں اور گھر تعمیر کر لیتے ہیں جس سے ہمارے لئے انتظامی اور امن وامان کے مسائل جنم لے رہے ہیں

    انہوں نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2020 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں آنے والی تمام زمین شہری شمار ہوتی ہے اور اس قانون کے مطابق شہری زمین زرعی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی اس لٸے محکمہ اوقاف میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی حدود میں شہری زمین کو کس طرح زرعی مقاصد کے نام پر لیز دے سکتا ہے؟

    انہوں نے تحریری خط میں چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں محکمہ اوقاف کی طرف سے زرعی مقاصد کے نام پر لیز پر دی گئی زمین کی لیز منسوخ کر کے یہ زمین قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا سے واگزار کروائی جائے.

  • ننکانہ :تحفظ ختم نبوت کونسل کااجلاس میں انعام گھر کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

    ننکانہ :تحفظ ختم نبوت کونسل کااجلاس میں انعام گھر کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)تحفظ ختم نبوت کونسل کا اجلاس جس کی صدارت خالد متین،اورحبیب احمد نے کی جس میں سالانہ انعام گھر کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی بسلسلہ تحفظ ختم نبوت کونسل ننکانہ صاحب میں پاکستان کے سب سے منفرد اور یاد گار پروگرام "انعام گھر” 26 اپریل 2024 کو بعداز نماز مغرب خالد ایونٹ مارکی نزد جنرل بس اسٹینڈ ننکانہ صاحب میں انعقاد کافیصلہ کیاگیا،

    پروگرام میں آسان سوالات کے جوابات پر قیمتی انعامات کے علاوہ صرف ایک سوال کے درست جواب پر نئی موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی اس پروگرام میں پاکستان بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد علماء کرام، وکلاء، تاجر، صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات سکول، کالج و مدارس کے اساتذہ اور طلباء شرکت کریں گے۔

    پروگرام کے آخر میں شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی،تحفظ ختم نبوت کونسل کے اجلاس میں انعام گھر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

  • قصور ۔ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار، مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

    قصور ۔ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار، مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

    قصور،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو کی رپورٹ )ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار، مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

    تفصیل کے مطابق پتوکی تھانہ صدر کی حدود میں متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث طلحہ عرف تالی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں جن کے قبضہ سے نقدی 02 لاکھ روپے، 06 موبائل فونز، چھینی گئی 02 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا یے۔

    ملزمان نے دوران تفتیش ملتان روڈ پتوکی اور گردونواح میں راہزنی کی 08 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،

    ڈاکوؤں سے برآمد ہونیوالے مال مسروقہ اور موٹر سائیکل شہریوں کو واپس کر دیا گیا۔

  • تنگوانی میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تنگوانی میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ کی رپورٹ)کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تفصیل کے مطابق کشمور کی تحصیل تنگوانی میں کچے کے ڈاکووں کا راج ہے،کچے کے ڈاکوئوں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا،اغواء کایہ واقعہ تنگوانی کے قریب سوکڑ اسٹاپ پرکرمپور سے ٹھل جانے والی بس پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا ،لوٹ مار کے بعد ڈرائیور اور کلینر کو اغوا کرکے لے گئے

    اب تک ضلع کشموسے اغوا ہونے والے اورشہریوں مسافروں کی تعداد 19 ہو گئی ہے،جنہیں پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں اغوا ء کی بڑھتی وارداتوں کے باعث شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

  • سیالکوٹ:ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا،سید اسد رضا

    سیالکوٹ:ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا،سید اسد رضا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں سے مچھروں کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا اور اینڈرائڈ بیس انڈور اور آوٹ ڈور انسداد ڈینگی ایکٹویٹی کو تیز کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ سمیت تمام محکموں اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اس سلسلہ میں غفلت، کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اے ڈی جنرل نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کیلئے دیئے گئے تمام موبائل سیٹ ایکٹیو ہونے چاہیے اور ان ٹائم ایکٹویٹی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صحت مند اور خشک رکھنے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے اپنا فعال کردار ادا کریں اور اسی طرح سرکاری افسران دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں وغیرہ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔

  • چترال:بارشوں اور سیلاب کے باعث اورغوچ، شاڈوک میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بند راستے کھولنےپر کام شروع کردیا

    چترال:بارشوں اور سیلاب کے باعث اورغوچ، شاڈوک میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بند راستے کھولنےپر کام شروع کردیا

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی)بارشوں اور سیلاب کے باعث اورغوچ، شاڈوک میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بند راستے کھولنےپر کام شروع کردیا

    چترال میں حالیہ مسلسل بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی وجہ سے چترال کے مختلف علاقوں کے راستے ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند ہوئے تھے۔ مسلسل بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی نے پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر اور ملبہ بھی بہاکر سڑکوں پر ڈھیر کردیا جس کی وجہ سے یہ راستے سفر کے قابل نہیں رہے۔ سیلاب کی وجہ سے اورغوچ، بکامک، شاڈوک، دنین گہتک وغیرہ کے راستے بند ہویے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ سفری مشکلات سے دوچار ہیں۔

    اور غوچ کے آس پاس کئی دیہات آباد ہیں جہاں پندرہ ہزار نفوس پر مشتمل اس وادی کی سڑک دونوں جانب سے بند ہے۔ مین چترال سڑک پر دریائے چترال پر اورغوچ کیلیے جو پل تعمیر ہوئی ہے اس کے آگے بھِی راستہ خراب ہے جبکہ فیض آباد سے جانے والے سڑک پر پہاڑ سے بھاری پتھر، درخت، ملبہ گرنے سے یہ راستہ ہر قسم کے ٹریفک کیلے بند ہے۔ مسلسل بارش کے بعد محتلف علاقوں میں پہاڑی بھِی سرک گئے اور اکثر جگہوں میں بجلی کے کھمبے بھی گر چکے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھِی معطل ہے۔

    اسی طرح شاڈوک، دنین، گہتک کی سڑک بھِی ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند ے جس پر پیدل جانا بھِی نہایت مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے۔ کیونکہ اب بھی پہاڑوں سے مٹی کے تودے، بھاری پتھر اور ملبہ گررہا ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اورغوچ جانے والی سڑک برطانوی دور حکومت میں تعمیر ہوئی تھی مگر حکومت پاکستان نے اس پر کوئی زیادہ توجہ نہیں دی۔ اس سڑک کی بندش کی وجہ سے لوگ15 کلومیٹر پیدل سفرکرنے پر مجبور ہیں جبکہ اشیائے خوردونوش کو کندھوں پر اٹھانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھِی چارپائی پر ڈال کر ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

    مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کمیونیکیشن اینڈ ورکس طارق مرتضے کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ہدایت پر ٹھیکیدار نے فوری طور پر ان سڑکوں کی صفائی پر ٹریکٹر، ایکسیویٹر مشین لگاکر ملبہ صاف کررہے ہیں اور ٹریفک ک ی روانی کے قابل بنارہے ہیں۔

    محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بند ہونے والے عبدالولی خان بائی پاس روڈ، دنین چیوڈوک، آفیسر میس روڈ، مغلاندہ، شاہ ڈوک، ہون فیض آباد، اور غوچ ڈوم شغور، کربیتولی اور ضلع اپر چترال کی سڑک بھی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے صاف کی تھی تاہم بونی سڑک پر دوبارہ پہاڑ سے بھاری پتھر اور پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے دوبارہ بند ہوگئی تھی۔

    ویلیج کونسل دنین کے چیئرمین منیر احمد چاریلو اور دیگر لوگوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے چترال کو آفت زدہ قراردیا ہے مگر جس طرح سابقہ صدر پاکستان پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دور حکومت میں لوگوں کے قرضے معاف ہوئے تھے اسی طرح اس بار بھی زرعی اور عام لوگوں کے چھوٹے چھوٹے قرضے معاف کیے جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔

    انہوں نے یہ بھِی مطالبہ کیا کہ جن سڑکوں پر ملبہ پڑا ہے اسے فوری ہٹایا جائےاور اورغوچ سڑک کو کشادہ کرنے کے ساتھ ساتھ دریا کی جانب سڑک کے کنارے حفاظتی دیوار بھی تعمیر کی جائے تاکہ اس سڑک پر سفر کرنے والے کسی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہوں.