Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • پاک افغان سرحدی علاقے” ارندو” کی سڑک دو دن کھلنے کے بعد برساتی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے دوبارہ  بند

    پاک افغان سرحدی علاقے” ارندو” کی سڑک دو دن کھلنے کے بعد برساتی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے دوبارہ بند

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ) سرحدی علاقے” ارندو” کی سڑک دو دن کھلنے کے بعد برساتی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے دوبارہ بند

    چترال میں بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے پاک افغان سرحدی علاقہ ارندو میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ہ، میر کھنی سے ارندو، لنگوربٹ، دامیل نثار، کوتائی اور رام رام سڑک پر جگہ بھاری پتھر اور پہاڑی تودے گرنے اور اس سڑک پر موجود مختلف ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے یہ سڑک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر چترال اے سی دروش، ایگزیکٹیو انجنئیر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ( سی اینڈ ڈبلیو) انجنیر طارق مرتضے کی ہدایت پر شاہ محمد ٹھیکیدار نے فوری ان سڑکوں کی صفائی پر بھای مشینری لگاکر ان کی صفائی کا کام شروع کروایا۔

    مسلسل محنت کے بعد ان سڑکوں کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیاگیا تھا جبکہ لنگور بٹ سڑک پر بھی صفائی کی کام کا آغاز آج ہونا تھا، تاہم جمعرات کے شب سے چترال میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا جس کی وجہ سے مختلف ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

    لنگور بٹ کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کی وجہ سے ارندو کی سڑک ایک بار پھر بند ہوگئی،جس کی وجہ سے مسافروں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور کئی مسافر گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی رہیں جن میں خواتین اور بچے بھِی موجود تھے۔ تاہم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہدایت پر ٹھیکیدار کی مشینری سٹینڈ بائی کھڑی ہے اور بارش رکنے کی انتظار میں ہے جونہی سیلاب کا سلسلہ بند ہوگا اس سڑک کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جایے گا۔

    اس کے علاوہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے دروش گول کے برساتی نالے میں بھی بلڈوزر اور ایکسیویٹر مشین لگاکر اس کی بھل صفائی کا کام شروع کروایا دیا ہےاور اس نالے کے بیچ میں سے ملبہ کناروں پر ڈالتے ہوئے اس کی صفائی کا کام شروع کردیاگیاہے تاکہ پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت مِیں اس نالے کے کنارے آباد دکانوں اور مکانوں کو نقصان نہ پہنچے۔ ان ندی، نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بیوڑی سڑک، جنجیریت، ارسون، سویر، شیشی مڈگلشٹ اور کوتائی کی سڑکوں کو بھی صاف کرکے ان کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیا۔

    گذشتہ روز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے سپرنٹنڈنٹ انجنیر منیر احمد اور ایگزیکٹیو انجنیر طارق مرتضے نے خود ہی ارندو سڑک کا معائنہ کیا اور اپنے عملہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹھیکیدار کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی مشینری تیار رکھے جب بھی یہ سڑکیں بند ہوتی ہیں انہیں فوری طور پر کھول دیا کرے۔

    دروش کے ایک بزرگ شہری عبد الرحمان بابا نے کہا کہ دروش گول نالہ کی وجہ سے ہمیں بار بار نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی (ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ) اس نالے کی بھل صفائی نہیں کرتے اور کئی سالوں سے اس میں ملبہ جمع ہوتا رہہاے جس کی وجہ سے جب بھی معمولی سا سیلاب آتا ہے تو پانی ہماری کھیتوں، گھروں، اور دکانوں کو تباہ کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پہلے اس نالے کی بھل صفائی کرکے اس سے ملبہ صاف کرنا چاہیے تاکہ یہ علاقے کے لوگوں کیلئے مصیبت کا باعث نہ بنے۔

    کورو سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ جب بھی اس نالے مِیں سیلاب آتا ہے تو ہم لوگ ڈر کی وجہ سے سو نہیں سکتے کہ کہیں سوتے وقت سیلاب آکر ہمیں بہاکر نہ لے جائے اب جب سے اس نالے میں صفائی کا کام شروع ہوا ہے تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

    ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے بعد دروش گول نالے میں سیلاب آتا رہتا ہے اور اس کے کنارے آباد لوگوں کو شدید خطرہ لاحق ہے اب ہم نے ٹھیکیدار کے ذریعے اس کی صفائی کا کام شروع کروایا ہے، جس سے کافی حد تک خطرہ ٹل جائے گا۔ انہوں نے تصدیق کرلی کہ سیلاب سے پہلے اس نالے نے ملبہ ہٹانا چاہیے تاکہ طغیانی کی صورت میں لوگوں کیلئے جانی اور مالی نقصان کا باعث نہ بنے۔

    ارندو سے تعلق رکھنے والے حاجی سلطان نے بتایا کہ ارندو وہ بدقسمت علاقہ ہے کہ کچھ تو سرکار کی عدم توجہ کی وجہ سے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس جدید دور میں بھی سرکاری بجلی، موبائل فون، انٹرنیٹ ، ڈی ایس ایل ، ڈاکٹر وغیرہ نہیں ہے اور کچھ قدرتی آفات کی وجہ سے یہ علاقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارندو کی اس خوبصورت مگر پسماندہ علاقے پر توجہ دینا چاہیے اور مستقل بنیادوں پر یہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرناچاہیے تاکہ ان لوگوں کی زندگی مِیں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔

    شہزادہ جان اس علاقے کا باشندہ ہے اس نے کہا کہ یہ سڑک دس دنوں سے بند پڑی تھی کل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا تھا مگر آج پھر بارش کے بعد طغیانی آئی اور ایک بار پھر سے یہ سڑک بند ہوگئی ہے.

    حبیب اللہ بھی ارندو کا باسی ہے جو سیلابی پانی میں جان جوکھوں میں ڈال کر اسے پیدل عبور کیا ان کا کہنا ہے کہ وہ صبح بھی اسی برساتی نالے میں پیدل گیا تھا اور واپس اس میں اندر داخل ہوکر پیدل اسے عبور کرکے گھر جارہا ہے، جس مِیں اس کی جان بھی جاسکتی ہے، مگر کیا کرے مجبوری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اس علاقے میں نہ تو موبائل فون ہے اور نہ انٹرنیٹ کی سہولت تاکہ ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریسکیو 1122ا،فائربریگیڈ یا ایمبولنیس والوں کو اطلاع دے سکیں یا مصیبت کے گھڑی میں اپنے رشتہ داروں کی خیر خیریت دریافت کرسکیں۔

    واضح رہے کہ چترال کے دیگر علاقوں کی طرح پاک افغان سرحد پر واقع ارندو کے علاقے میں بھِی بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچائی ہے جہاں سڑکوں، آبپاشی کی ندیوں،پینے کے پانی کی پائپ لائن کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مکانات، دکانیں بھی گرچکے ہیں مگر ابھی تک یہ متاثرین حکومتی امداد کی راہ تک رہے ہیں۔

    متاثرہ لوگوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن کا نقصان ہوا ہے ان کی مالی امداد کی جائے اور جہاں سڑکیں، راستے، پل وغیرہ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں انہیں جلد دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ ان لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب  کاروائیاں،لاکھوں مالیت کی 16 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالکان کے حوالے

    ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کاروائیاں،لاکھوں مالیت کی 16 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالکان کے حوالے

    ٹھٹھہ س ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ)پولیس کی کامیاب کاروائیاں،لاکھوں مالیت کی 16 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالکان کے حوالے

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر انچارج ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل، آئی ٹی ٹیم اور ٹھٹھہ پولیس کے مختلف تھانہ جات نے کارروائیاں کرکے کچھ عرصہ قبل چوری اور گم شدہ 16 عدد لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز ویوو، اوپو، انفینکس، ٹیکنو اور سامسنگ برآمد کرکے اصل مالکان گل نیاز جاکھرو ،نظام الدین سولنگی ،انور حسین چارن ،کامران شاہ ،انور علی بھٹی ،بلال خاصخیلی ،سجاد خاصخیلی،امین احمد ،عمران خشک ،عبدالغفور سموں،جمن خشک ،عبدالستار خشک ،امتیاز علی پلیجو ،حسین علی شاہ اور غلام حسین کاتیار کےحوالے کردئے

    اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ٹیم کو مزید ہدایت کی کہ چوری اور گم شدہ موبائل فونز کو ڈیلی بیسز پر ٹریس کیا جائے اور کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ موبائل فون ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں

    شہریوں نے اپنے لاکھوں روپے مالیت کی برآمد شدہ موبائل فونز دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ مزید موبائل فونز ریکوری کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ جلد از جلد ٹریس کرکے مالکان کے حوالے کردئے جائیں گے.

  • ٹھٹھہ:درگاہ شاہ نورانی حادثہ کا زخمی ایک اور نوجوان جاں بحق

    ٹھٹھہ:درگاہ شاہ نورانی حادثہ کا زخمی ایک اور نوجوان جاں بحق

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ)درگاہ شاہ نورانی حادثہ کا زخمی ایک اور نوجوان جاں بحق،اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی

    جاں بحق ہونے والانوجوان نیاز ،غلام نبی جوکھیو کے گھر کا آخری سہارا تھا، غلام نبی کے ایک ہی گھر کے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،
    یہ بھی پڑھیں
    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی
    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے
    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب اجتماعی تدفین
    ٹھٹھہ:درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

    واضح رہے کہ ٹھٹھہ کے گاؤں قاسم جوکھیو کے افراد ایک ٹرک میں عید کے دن درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لئے جارہے تھے کہ ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے ٹرک کھائی میں گر گیا تھا جس سے موقع پر ہی 17 افراد جاں بحق ہوگۓ تھے،

    دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے کوئی امدادی رقم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،

  • ننکانہ:متروکہ وقف  املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پرحکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب قبضے کرواتے ہیں،زاہد امجد

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) متروکہ وقف املاک کی سرکاری اراضی پر حکومتی ممبر قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب اپنے اثر رسوخ کی بناء پر قبضے کرواتے ہیں ان خیالات کا اظہار انچارج انکروچمنٹ ننکانہ صاحب نے چیئرمین و سیکرٹری بورڈ کو دی گئی تحریری درخواست میں کیا،درخواست کے متن کے مطابق ممبر قومی اسمبلی کے رشتہ دار متروکہ وقف املاک سٹاف کیلئے دشواریاں پیدا اور دھکیاں دے رہے ہیں, انکروچمنٹ کرنے پر سیکرٹری اور چیئرمین سے بات کرنے کا حکم دینے لگے, پولیس بھی سیاسی لوگوں کی وجہ سے ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی سے انکاری ہے, انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے سیکرٹری بورڈ کو لکھے گےخط کا متن

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب اور گردونواح میں متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر ناجائز تعمیرات کا ناختم ہونا والا یہ سلسلہ موجودہ سال میں جنوری اور فروری کے مہینے میں کچھ کم ہوا تھا لیکن اس جنرل الیکشن کے بعد ایک بار پھر متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب کی زمینوں کی خریدو فروخت اور ناجائز کمرشل اور گھریلو تعمیرات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،

    اس حوالے سے متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب آفس میں تعینات انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد نے 25 مارچ 2024 کو ایک لیٹر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو لکھا ،جس میں انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد نے بتایا کہ جہاں بھی انکروچمنٹ کرنے کے لیے جاتے ہیں تو لوکل ایم این اے کے رشتہ دار سامنے آ جاتے ہیں اور انکروچمنٹ نہیں کرنے دیتے بلکہ گالی گلوچ بھی کرتے ہیں یہ افراد اپنے اثرورسوخ کی بنا کر دشواریاں پیدا کر رہے ہیں اور یہی لوگ متروکہ وقف املاک کے ملازمین کے ساتھ مل کر ناجائز تعمیرات کروا رہے ہیں,پولیس بھی ان کی وجہ سے ساتھ نہیں دیتی الٹا یہ دھمکیاں دیتے ہیں,

    ملک زاہد امجد نے اس لیٹر میں کہا ہے کہ ملازمین متروکہ وقف املاک ایڈمنسٹریٹر کو بھی ہزاروں روپے کی آفرکرچکے ہیں، سیکرٹری سے استدعا کرتے ہوۓ ملک زاہد امجد نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے سے فون پر بات کی جاۓ اور ان سے کہا جاۓ کہ وہ اپنے آدمیوں کو سمجھاۓ کہ وہ ملازمین متروکہ وقف املاک کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں اور اگر کوئی بھی لیگل کام ہو تو دفتر ہذا سے رابطہ کریں اور یہ بھی کہا گیا ہے لیٹر میں کہ ایم این اے اور ایم پی اے کے لوگوں کی ہر قسم کی شنوائی ہوگی,

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیٹر کو لکھے ہوۓ تقریبا ایک ماہ ہونے کو ہے ابھی تک سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سے کوئی ٹیلی فونک رابطہ یا میٹنگ کی اطلاع نہیں ہے جبکہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل کی موجودگی کے باوجود تعمیرات دن رات دھڑلے سے جاری ہیں

  • چترال پشاور روڈ دروش کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے بند ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    چترال پشاور روڈ دروش کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے بند ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)چترال پشاور شاہراہ دروش کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے بند ۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    چترال میں پشاور شاہراہ دروش میں کلدام گول کے مقام پرسیلاب کے باعث بند ہے،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سکول سے واپس آنے والے طلباء بھی سیلاب میں پھنس گیے۔ دروش میں کلدام گول نالہ میں شدید طغیانی کی وجہ سے مسافر گاڑیاں سیلاب کے اندر پھنس گئی ہیں ،جنہیں بڑی مشکل سے ٹریکٹر سے باندھ کر نکالا گیا۔

    اسی جگہ پر خواتین کا ڈگری کالج بھی ہے جہاں کی طالبات بھی سیلاب کی وجہ سے محصور ہوچکی تھیں۔ طلباءکو لانے والی ایک سکول بس بھی سیلاب میں پھنس گئی جسے بڑی مشکل سے نکالا گیا۔ بس میں پھنسے ہوئے طلباء نے بتایا کہ ہم بہت خوف زدہ ہوگئے، یہاں پل نہ ہونے کی وجہ جب بھی بارش برستی ہے تو اس نالے میں سیلاب آتا ہے ہم بار بار مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ یہاں ایک پل تعمیر کیا جایے مگر اس کی کہیں بھِی شنوانی نہیں ہوتی۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کی جانب سے صرف ایک ٹریکٹر بھیجا گیا تھا مگر وہ بھی سیلاب میں آنے والا ملبہ جو سڑک پر جمع ہواتھا اسے صاف نہ کرسکا۔

    مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور جان کا خطرہ مول لیتے ہوئےاس سیلاب کے اندر سے گاڑیاں گذارنے پر مجبور ہیں،برساتی نالے کے دونوں جانب کثیر تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں ، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا مینٹینس سیکشن سڑک کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کا فنڈ تو لیتا ہے مگر اسے چند افسران اور ٹھیکیداران ملی بگھت کرکے ہڑپ کرجاتے ہیں۔

    متاثرہ لوگوں نے اعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا ہے کہ کلدام گول نالہ میں پچھلے دنوں بھی چوبیس گھنٹے سے زیادہ مسافر پھنسے رہےتھے

    یہاں ایک پل تعمیر کیا جائے تاکہ مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا حل نکالا جاسکے اور مسافر گاڑیاں بار بار اس سیلابی نالے مِیں پھنسنے سے بچ سکیں اورچترال پشاور روڈ گاڑیاں مسافر بلاتعطل اپناسفرجاری رکھ سکیں.

  • ڈیرہ غازیخان: سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

    ڈیرہ غازیخان: سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلع کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے تندور اور ہوٹلز مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں،

    ضلع بھر میں مختلف تندوروں اور ہوٹلوں پر109چھاپے مارے گئے،اوورچارجنگ پر گرانفروشوں کو مجموعی طور پرایک لاکھ27 ہزار روپےکے جرمانے کئے گئے،

    10ہوٹل مالکان گرفتار،4کیخلاف مقدمات درج اور ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان میں سوگرام کی سادہ روٹی13روپے،نان اور خمیری روٹی کی سرکاری قیمت15روپے مقرر ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین:نواہی گاؤں سویہ شریف میں المصطفی اسلامک سینٹر کا سنگ بنیاد رکھاگیا

    منڈی بہاؤالدین:نواہی گاؤں سویہ شریف میں المصطفی اسلامک سینٹر کا سنگ بنیاد رکھاگیا

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (محمد افنان طالب نامہ نگار )نواہی گاؤں سویہ شریف میں المصطفی اسلامک سینٹر کا سنگ بنیاد پیر فیض الحسن شاہ سندھانوالہ نے رکھا

    اسلامی مدارس مسلمانوں کی دینی تعلیم کا ایک اہم ذریعہ ہے جو ملک کے طول و عرض میں ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں مسلمانان پاکستان میں دین اسلام کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں ،اسی سلسلے کو بڑھاتے ہوئے گاؤں سویہ شریف میں المصطفی اسلامک سینٹر کی پیر فیض الحسن شاہ نے جمعۃ المبارک کے دین اسلام کی ایک چھوٹی سی کاوش کی بنیاد رکھ دی گئی ہے

    المصطفی اسلامک سینٹر کی بنیاد رکھنے کی تقریب میں انجینیئر حافظ فیصل شہزاد گجرانوالہ، قاری عابد ، وائس چیئرمین اختر مہر، کونسلر عرفان صالح ،ماسٹر محمد خان، حاجی نعمت علی گجر ، صوفی ظفر ،مظفر بھٹی ، دوست محمد نمبردار اور دیگر اہلیان سویہ نے شرکت کی ہے

    استاد الحفاظ حافظ شہزاد احمد نےاس موقع پر گاؤں والوں سے اپیل کی کہ جس طرح دیگر فلاحی اور سماجی کاموں میں آپ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اس گاؤں کے ماحول کو بہترین بنایا اسی طرح اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے ایک قدم اور بڑھائیں آپ کے تعاون سے اس سنگ میل کو عبور کریں گے.

  • اوچ شریف : بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی ،گٹرابل پڑے

    اوچ شریف : بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی ،گٹرابل پڑے

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب‌خان)اوچ شریف میں بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی موسلا دھار بارش سے شہر میں جگہ جگہ گٹر ابل پڑے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش رحمت کے بجائے اوچشریف کے شہریوں کے لیے زحمت بن گئی، گٹر ابل پڑے گٹروں کا پانی مارکیٹوں سمیت گھروں میں داخل شہر کی گلیاں ، سڑکیں گندے جوہڑ تالاب میں تبدیل بارش سے شہر بھر کی گلیاں ، سڑکیں تالاب بن گئیں سارا شہر جل تھل ہو گیا

    میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا جو کہ مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہر کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے

    خوشحالی بینک گلی سمیت اختر کالونی ،امیر آباد ،اکبر ٹاؤن، ناصر ٹاؤن، عمر ٹاؤن، محلہ گیلانی اور موبائل مارکیٹ سمیت شہر کی اندرون گلیاں تالاب بن گئیں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں

    جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، شہر کی رابطہ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے دیگر شہر کی رابطہ شاہراہیں بھی متاثر ہیں ایک طرف بارش اور دوسری طرف سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے،

    شہر کا نکاسی آب ڈرینج سسٹم تباہ حال ہے گندے پانی کی وجہ سے شہر میں تعفن پھیلنے اور مچھروں کی افزائش کا خدشہ ہے شہریوں کا ڈی سی بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

  • اوچ شریف:ڈی پی او کی ڈی ایس پی احمدپورشرقیہ  آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری

    اوچ شریف:ڈی پی او کی ڈی ایس پی احمدپورشرقیہ آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی جانب سے سرکل احمد پور شرقیہ کے ڈی ایس پی آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان

    تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سرفراز خان نے احمد پور شرقیہ کے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کی جس میں 70 کے قریب شہریوں نے شرکت کی۔

    ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ، ایس ایچ اوز، میڈیا نمائندگان اور تحصیل کی دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔

    ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ایس ڈی پی او سرکل احمدپور شرقیہ اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے احمد پور شرقیہ تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔

    ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا

  • اوچ شریف:ڈی پی او بہاولپور نے اوچ شریف میں منعقد ہونے والے عرس و میلے کی جگہ کا وزٹ کیا

    اوچ شریف:ڈی پی او بہاولپور نے اوچ شریف میں منعقد ہونے والے عرس و میلے کی جگہ کا وزٹ کیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا سرکل احمد پور شرقیہ کے مختلف تھانوں، پولیس خدمت مرکز اور تھانہ اوچ شریف کے علاقہ میں منعقد ہونے والے عرس میلے کی جگہ کا وزٹ، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دفاتر کا معائنہ کیا۔ پولیس کیس فائلز کی انسپیکشن کی، تھانہ انصاف کی بنیادی اکائی ہے، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او اسد سرفراز خان

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی انویسٹیگیشن کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے سرکل احمد پور شرقیہ کے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ، اوچشریف اور دھوڑ کوٹ کا اچانک وزٹ کیا،

    ایس ایچ اوز نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کو دوران وزٹ بریف کیا۔ وزٹ کے دوران ڈی پی او اسد سرفراز خان نے فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، حوالات، تھانہ کا ریکارڈ، مالخانہ، اسلحہ خانہ اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔

    تھانہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار بھی کیا اور حوالات کے باہر لگی لسٹ کے مطابق ملزمان کی جانچ کی، اس موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی حراست کسی صورت قابل قبول نہیں، ملزمان پر کسی قسم کی تشدد کی شکایت نہیں آنی چاہیے”نفرت جرم سے ہونی چاہیے انسان سے نہیں

    "فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو چیک کیا، تھانہ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں، تکمیل ریکارڈ میں کسی قسم کی سستی و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر جرم کے بارے میں مقدمہ درج کرنے کا ٹائم فریم وضع کیا گیا ہے جو کہ تھانے میں آویزاں کیا گیا ہے، جرم کی نوعیت کے مطابق مقدمہ کا اندراج وضع کردہ دورانیہ میں ہر صورت ہونا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تھانے قانون کا گھر ہیں یہیں سے پولیس کا سافٹ امیج معاشرے میں جاتا ہے لہذا ہر آنے والے سائل سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور بغیر تاخیر کیے ان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔

    بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ اوچشریف کی حدود میں منعقد ہونے والے عرس میلے کی جگہ کا وزٹ کیا اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں