Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:تاریخی میلہ  کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    اوچ شریف:تاریخی میلہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) تاریخی میلہ اوچ شریف کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مشہور بائیسویں والا میلہ 18 اپریل سے شروع ہو کر 24اپریل کو اختتام پذیر ہو گا، مقامی لوگوں نے میلے کی تیاریاں شروع کردی،

    تفصیل کے مطابق برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کا پرچار کرنے والی نامور بزرگ شخصیات حضرت شیخ بہاؤالدین زکریا ملتانی(ملتان)، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر (پاکپتن)، حضرت سید عثمان علی مروندی لعل شہباز قلندر(سیہون شریف) اور حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری(اوچ شریف) جنھیں چہار درویش بھی کہا جاتا ہے کی یاد میں منائے جانے والے تاریخی میلہ اوچ شریف کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں چار ہفتوں تک جاری رہنے والی میلے کی تقریبات اب محض ہفتہ بھر تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں

    میلے کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بائیسویں والا میلہ 18 اپریل سے شروع ہو کر 24 اپریل کو اختتام پذیر ہو جائے گا جس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہونگے میلے کے موقع پر کھیل تماشے، سرکس، اور روائتی تھیٹروں کے کشتیوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں،

    میلے کے انتظامات ترتیب دینے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مقامی پولیس کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اضافی نفری تعینات کرتی ہے،

    گزشتہ سال کی طرح اس سال اوچ شریف کی عوام میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے اس دفعہ میلہ اوچ شریف کے انعقاد کے اعلان سے شہری پرجوش انداز سے میلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور میلوں میں کاروبار سے وابستہ افراد کے چہروں پر رونق آگئی ہے.

  • سیالکوٹ:گیپکو کے 20افسروں سے رقم اور کمپیوٹرز کی برآمدگی کیلئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سیالکوٹ:گیپکو کے 20افسروں سے رقم اور کمپیوٹرز کی برآمدگی کیلئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)گوجرانوالہ میں بجلی بلز کی مد میں قومی خزانہ کو 10کروڑ 50لاکھ نقصان پہنچانے کا معاملے پر سینئر سول جج گوجرانوالہ نے گیپکو کے 20افسروں سے رقم اور کمپیوٹرز کی برآمدگی کیلئے 2روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔

    عدالت کے استفسار پر تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم جعلی بلز پر مختلف بینکوں کی جعلی مہریں لگا کر بینک سکرول تیار کر کے گیپکو کمپیوٹر سنٹر بھجواتے ۔ جعلی بینک سکرول پر درج مختلف صارفین کے ریفرنس نمبرز کے برعکس رقوم کو کریڈٹ ظاہر کیا گیا تاہم رقم گیپکو کو کریڈٹ نہ ہوتی تھیں جبکہ ملزموں نے ریکارڈ چھپانے کے لئے دفتر کے کمپیوٹرز بھی غائب کر دئیے ہیں ۔

    گیپکو نے ایف آئی اے دفاتر کی بجلی کاٹ دی،ایف آئی اے کے چار بجلی کنکشنز چل رہے تھے جن میں سے تین 88 لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے ، ایف آئی اے کا عملہ بغیر بجلی کے ہی کام کرنے لگا،گیپکو افسروں کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی پر بجلی بحال کردی جائے گی۔

    دوسری طرف گیپکو افسروں کی گرفتاری کے خلاف گیپکو ہیڈ کوارٹر میں افسر وملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تمام افسر ولائن سٹاف نے احتجاجاً اپنی اپنی موبائل سمیں سی ای او گیپکو کو جمع کروادیں، گیپکو افسران نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    مظاہرہ سے خطاب کرتے گیپکو انجینئررز اینڈ آفیسرزایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل امتیاز،چیئرمین میاں عبدالقیوم ،واپڈاہائیڈروالیکٹرک لیبریونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمان خان اور دیگر نے کہا کہ ایف آئی اے نے بلا جواز افسر وملازمین کو گرفتار کیا ،20 افسر وملازمین کی گرفتاری ناجائز،کرپشن میں صرف دو کمرشل اسسٹنٹ ملازم شامل تھے جنہیں معطل کرکے ساڑھے چھ کروڑ کی ریکوری کی گئی۔افسر وملازمین کی رہائی تک کام بند رکھیں گے

  • گوجرہ:مرکزی انجمن تاجران کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی

    گوجرہ:مرکزی انجمن تاجران کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو کے صاحبزادے چوہدری طلحہ منصور بھنگو کی دعوت ولیمہ جو سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی

    دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ سابقہ ایم پی اے حاجی عبدالقدیر اعوان کےعلاوہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات کی بھر پور شرکت کثیر تعداد میں شرکت کی

    جس میں سیاسی سماجی مذہبی وکلا برادری ڈاکٹر صاحبان مختلف محکموں کے ملازمین اور افسران ،میڈیا نمائندگان سمیت ضلع بھر سے عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورمبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیاگیا.

  • سرگودھا:عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں ,امجد نون

    سرگودھا:عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں ,امجد نون

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بےروزگاری ہے، عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں تاکہ ملک سیاسی ، معاشی طور پر عدم استحکام کا شکارے۔

    ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ سابق ضلعی ناظم،سابق سفیر ملک امجد علی نون نے سرگودھا پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے اس موقع پر سینئر جرنلسٹ ملک محمد اصغر کو بیٹی کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    امجد علی نون نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران طبقہ اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہے اور سارا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا میں سیاست سے دور ہوں اور ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنے دور میں ضلع سرگودھا کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اجتماعی منصوبوں پر کام کیا جس کے بہترین ثمرات سامنے ہیں۔

    امجد علی نون کو پریس کلب آمد پر جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال ،صدر پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ محمد عمران گورائیہ ، جنرل سیکرٹر ملک فضل حسین جنجوعہ ،نائب صدر پریس کلب شیخ عثمان، سیکرٹری اطلاعات راؤعابد مجید، ایگزیکٹو ممبر تصور ملیانہ ،محمد ظہیر خان ، ملک شامیر ، ملک وسیم ، سلیم قادری، چوہدری سجاد اکرم ، صلاح الدین ندیم ،مجاہد رضا بخاری اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔

  • کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

    کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ، انٹرمیڈیٹ کے شروع ہونے والے امتحانات کے انتظامات اور ٹرانسپورٹ کے مقرر کردہ کرایوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب علی ، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن ، سیکرٹری و کنٹرولر بورڈ کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں کمشنر نے چاروں اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صرف مخصوص علاقوں میں انسپکشن ہی نہ کی جائے بلکہ دور دراز کے علاقوں میں بھی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا سستی روٹی کی مقررہ قیمت کے ساتھ وزن کو بھی چیک کیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ناقص ٹکے حامل مجسٹریٹس کی ٹریننگ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ کا روزانہ کی انسپکشن کا ٹارگٹ مقرر کیا جائے ۔

    مجسٹریٹ کے ایکشن کا مثبت اثر معاشرے میں نظر آنا چاہیے ۔ کمشنر نے کہا کہ دالوں سمیت دیگر بنیادی اشیاء خوردونوش کی طلب و رسد پر بھی گہری نظر رکھی جائے۔ پرائس ایکٹ کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے تاجروں و دوکانداروں کے خلاف بلاتقریق ایف آئی آرز درج کروا کر انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔

    اجلاس میں آج 19 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے انتظامات اور بوٹی مافیا کو نتھ ڈالنے کیلیۓ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ امتحانات کا شفاف انداز میں انعقاد ہم سب کی زمہ داری ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر ہر سنٹر کا بار بار معائینہ کریں ۔ امیدوار کو ہر سنٹر پر پر سکون ماحول اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف بلاتقریق کاروائی کی جائے ۔

    اجلاس میں کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹرانسپورٹوں کی جانب سے مقررہ کردہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری آر ٹی ایز کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • سرگودھا:واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    سرگودھا:واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محافظ اسکواڈ ٹیم کی بروقت کاروائی ۔ واردات کر کے فرار ہونیوالے دو ڈکیت زخمی حالت میِں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت اور اے ایس پی سٹی عبدالسمیع شیخ کی نگرانی میں پر انچارج محافظ اسکواڈ ضیاء الرّحمن اور ان کی ٹیم کی دبنگ کارروائیاں جاری ۔

    انچارج محافظ سکوارڈ ضیاء الرّحمن نے ہمراہ ٹیم علی رندھاوا اور راٶ احتشام اپنی جان پر کھیل کر دوران واردات فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونیوالے ڈکیتوں کا تعاقب کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔

    جس میں 2 خطرناک ڈکیت فائرنگ سے زخمی جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کےلیۓ کوششیں جاری ہیں۔

    گرفتار ہونے والے ڈکیت سابقہ ریکارڈر اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ جبکہ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس جوانوں کی اس بہادری پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

  • سرگودھا:پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ، والدین اور سٹوڈنٹس پریشان

    سرگودھا:پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ، والدین اور سٹوڈنٹس پریشان

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پرائیویٹ کالج کی مبینہ لوٹ مار اور بلیک میلنگ ۔ والدین اور طلبا و طالبات پریشان ۔ ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ۔ متاثرین کا وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

    تفصیلات کے مطابق والدین اور طلبا و طالبات پرائیویٹ کالج کی مبینہ طور پر لوٹ مار اور بلیک میلنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔نجی کالج سرگودھا میں زیر تعلیم سینکڑوں طالبات اور ان کے والدین سالانہ امتحانات میں شرکت کےلئے بدھ کے روز رول نمبر سلیپیں لینے گئے تو کالج کی انتظامیہ نے انہیں غیر قانونی طور پر بھاری جرمانے عائد کر کے انہیں چٹیں تھما دیں اور کہا کہ فوری طور پر جمع کروانے والوں کو ہی رول نمبر سلپ ملے گی ۔

    جس پر وہ پریشانی کا شکار ہوکر رہ گئے ۔ بیشتر طالبات کو دس سے پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا جس پر والدین کو سخت اذیت کا سامنا کر نا پڑا اور وہ سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ۔ متعدد ملازمت پیشہ افراد نے ادھار لے کر جرمانے جمع کرواکر اپنی بچیوں کی رول نمبر سلپیں لی اور بیشتر مایوس واپس لوٹ گئے ۔

    والدین کا کہنا تھا کہ یہ تو سیدھا سیدھا ہماری جیبوں پر ڈکیتی ہے ۔ جس طرح فیس کا واؤچر 20 روز پہلے دیا جاتا ہے اگر چھٹیوں پر جرمانہ لینا ہی تھا تو کم از کم پندرہ بیس یوم پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ لوگ اچانک آنے والی اس پریشانی سے بچ جاتے ۔

    ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ کالجز کو آگاہ کر کے موقع پر آنے کا کہا گیا مگر متعلقہ آفیسر آؤٹ آف سٹی تھے جنہوں نے کہا کہ تحریری شکایت موصول ہوئی تو ضرور کارروائی ہو گی،جبکہ ڈائریکٹویٹ کالجز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کالج نے داخلہ کے وقت فارمز پر ایسی شقیں شامل کی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ من مانی کرتے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

  • سرگودھا: برائلر مرغی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ،دکانداروں نے ہڑتال کر دی

    سرگودھا: برائلر مرغی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ،دکانداروں نے ہڑتال کر دی

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) برائلر مرغی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ ، سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی خرید و فروخت بند ، دکانداروں نے ہڑتال کر دی

    تفصیلات کے مطابق میاں طاہر جاوید مرکزی صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے احتجاجی ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برائلر مرغی کی خرید و فروخت احتجاجاً بند کردی گئی ہے اور پنجاب بھر میں مرغی کی سپلائی ، خرید و فروخت اور دکانیں مطالبات منظور ہونے تک مکمل بند رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ برائلر مرغی کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے اور انتظامیہ خریداری سے بھی کم ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ جس سے دکانداروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے ۔

    دکاندار یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے مظاہرین نے کہا کہ ایک دن کے چوزہ ، فارم ریٹ اور فیڈ کی قیمتوں میں ہوشربا ناجائز اضافہ کی وجہ سے فی کلو گوشت کے نرخ 800 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں ۔ جس سے سپلائر اور دکاندار مشکلات کا شکار ہیں اور برائلر مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے ۔

    حکومت اور انتظامیہ کی بار بار توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے مگر کوئی مطالبات پر توجہ دینے کو تیار نہیں ہے ۔ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مزید احتجاج کریں گے

  • سیالکوٹ:مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی،بھاری جرمانے مقدمات درج

    سیالکوٹ:مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی،بھاری جرمانے مقدمات درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تندوری نان/ روٹی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تندوروں کی نگرانی کی جارہی ہے،

    اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 174 تندوروں کی اچانک انسپکشن کیں اور 69 تندور مالکان کو قیمت سے زائد روٹی فروخت کرنے اور وزن پورا نہ ہونے پر 2 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے عائد کئے، جبکہ ایک تندور مالک کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا گیا ایک تندور کو سر بمہر کیا گیا اور ایک تندور مالک کو گراں فروشی کی پاداش میں حوالات میں بند کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ روٹی کی قیمت پر زیرو ٹالرننس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے تندور مالکان کو خبردار کیا کہ وہ روٹی اور نان کا مقررہ نرخ نامہ تندور پر واضح جگہ پر آویزاں کریں اور گراں فروشی سے باز رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جن تندوروں کو جرمانے کئے گئے یا وارننگ جاری کی گئیں ہیں دوبارہ شکایت پر تندور سیل کئے جائیں گے اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے،

  • سیالکوٹ:ٹریفک پولیس نے بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی

    سیالکوٹ:ٹریفک پولیس نے بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض)ٹریفک پولیس نے بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی

    حسب الحکم ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ ملک عطا اللہ کی زیر نگرانی سی ٹی آئی سکول 12 پتھر سیالکوٹ میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد کیاگیا

    سیمینار میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر سید شفقت رسول نے طلباء کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی لیکچر دیاجس میں خاص طور پر بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی ،اس سیمینار کا مقصد بچوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں ایک اچھے شہری بن سکیں.

    ڈاکٹر شفقت رسول کا کہنا تھا سیالکوٹ میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کے لیے سیالکوٹ ٹریفک پولیس احسن اقدامات اُٹھانے کے لیے کوشاں ہیں، سیالکوٹ کی عوام کو بھی بڑھتی ہوئی ٹریفک کے بارے آگاہی سیالکوٹ ٹریفک پولیس کا اولین فریضہ ہے اسکے ساتھ شہری بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے