Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • پانی کی حفاظت، تحقیق، ترقی،منصوبہ بندی اور بہتری  سے متعلق مشاورتی اجلاس

    پانی کی حفاظت، تحقیق، ترقی،منصوبہ بندی اور بہتری سے متعلق مشاورتی اجلاس

    اسلام آباد (باغی ٹی وی رپورٹ)پانی کی حفاظت، تحقیق، ترقی،منصوبہ بندی اور بہتری سے متعلق مشاورتی اجلاس،اس مشاورت کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پانی کی گورننس کے انتظام اور پالیسی اصلاحات کو موثر بنانے کے لیے ماہرین کی رائے اور تجربے سے فائدہ اٹھانا تھا تاکہ شدید موسمی حالات، جیساکہ سیلاب اور خشک سالی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔

    اسلام آباد میں ماحولیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کمیونٹی کی جانب سے منتظم شدہ پانی کے انتظام کے ایسے ماڈل پر مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس مشاورتی اجلاس کا انعقاد انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کی جانب سے کیا گیا۔

    شرکاء میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، ٹنڈوجام، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز، ممبر پلاننگ کمیشن، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ، زیزاک، یو ایس ایڈ کا ہائر ایکوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی، نیچرل ریسورسز ڈویژن، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ دیگر ماہرین شامل تھے۔

    شرکا نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں پانی کے انتظام سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    شبنم بلوچ، کنٹری ڈائریکٹر، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی ۔ آر ۔ سی) اور اور بلال انور، سی ۔ ای ۔ او نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ۔ ڈی ۔ آر ۔ ایم ۔ ایف) نے پروجیکٹ کے ڈیزائن اور پالیسی فارمولیشنز میں مقامی کمیونٹیز کی آواز اور ان کی رائے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فعال کردار، پانی کے حقوق سے متعلق آگاہی کو یقینی بنانے، اور پروجیکٹ ڈیزائن کے لیے مقامی حکمت اور معلومات سے مستفید ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

    شرکاء نے واٹرشیڈ مینجمنٹ ، پانی کی حفاظت، تحقیق اور ترقی اور منصوبہ بندی اور بہتری کے لیے شواہد پر مبنی فیصلوں پر توجہ دینے پر زور دیا۔ ماہرین نے پانی کے انتظام کو فروغ دینے کے لیے مہارتوں اور تکنیکی افراد کی کمی اور باخبر فیصلہ سازی کے لیے مناسب ڈیٹا کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

    انہوں نے مستقبل کی حکمت عملیوں اور پالیسیوں کو موثر بنانے کے لیے ماضی کے تجربات سے سیکھنے اور انہیں دستاویزی شکل دینے کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی پہاڑی علاقوں میں زرعی شعبوں کے موثر کردار کو یقینی بنانے کے لیے نجی شعبے کی مدد کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

  • سیالکوٹ:ایک ہی خاندان کے 6 افرادنےقادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا

    سیالکوٹ:ایک ہی خاندان کے 6 افرادنےقادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا

    سیالکوٹباغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف ) ایک ہی خاندان کے 6 افرادنےقادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا،جامع مسجد اہلحدیث قلعہ والی ساہووالہ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں میں میاں بیوی دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں

    تفصیل کے مطابقضلع سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے نواحی قصبے ساہووالہ میں ایک خاندان نے آج جامع مسجد اہلحدیث قلعہ والی ساہووالہ
    میں قادیانیت سے تائب ہو کراسلام قبول کیا ہے جس میں میاں بیوی دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں اس موقع پر جماعت اہلحدیث کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد فیاض اور معززین جماعت اہلحدیث کی موجودگی میں الوداعی خطبہ جمعہ کے فوراً بعد جامع مسجد اہلحدیث قلعہ والی
    کے خطیب ضیغم الاسلام گوندلوی نے کلمہ پڑھایا

    جہاں پر معززین جماعت میں سے ملک احسان ،ملک تنویر ارشد ،عمران مغل ،ملک یوسف ،محمد عدنان ملک وزیر ابادی،مولانا امتیاز الحسن فرقان
    قاری ابوبکر مرتضیٰ مدرس جامع مسجد ہذا،ملک افضال ،ساجد بٹ ، مولانا سیف الرحمن عاصم خطیب مسجد الھدیٰ بلوچک ،ملک حمزہ ، شاہد کورٹانہ و دیگر احباب جماعت بھی موجود تھے

    اس مبارک موقع پر اسلام قبول کرنے والی فیملی کو ہر شخص نے گلے لگایامبارک باد پیش کی،اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خاندان کو دین حنیف پر استقامت عطا فرمائے.

  • اوچ شریف: خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی میں رمضان المبارک کوپایا،افتخار گیلانی

    اوچ شریف: خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی میں رمضان المبارک کوپایا،افتخار گیلانی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی میں ماہ رمضان المبارک پایا ان خیالات کا اظہار مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ مخدوم حضرت محبوب سبحانی نے جمعۃ الوداع رمضان المبارک کی جُدائی کے موقع پر کیا

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف دربار عالیہ حضرت محبوب سبحانی کے سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر جمعۃ المبارک کے روز دعا کی قبولیت کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اہل ایمان کس قدر خوش بخت ہیں کہ انہیں رمضان المبارک نصیب ہوا،

    انہوں نے اس کی ایمان افروز گھڑیوں سے خوب فیض حاصل کیا اور شب و روز عبادات کے ذریعے اپنی بخشش کا سامان کیا اور اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کی۔ ایمان والے دن بھر روزے سے رہے اور رات میں تراویح میں قرآن کی سماعت بھی کی اور شب بیداری کی سعادت سے بھی بہرہ مند ہوئے۔

    مگر اب ایمان افروز ساعتوں کا اختتام ہورہا ہے۔ آج اس ماہ مقدس کا آخری جمعۃ المبارک ہے، یہ جمعہ چوں کہ ہمیں رمضان سے جدا کررہا ہے، اس لیے اسے ’’جمعۃ الوداع‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس جمعے کے بعد ہمیں رمضان المبارک کی مبارک ساعتیں اگلے سال تک نصیب نہیں ہوں گی۔ اہل ایمان اور اہل توحید اس دن کو بڑے بوجھل دل کے ساتھ رخصت کرتے ہیں، کیوں کہ اس کے ساتھ ہی رمضان کی رخصتی بھی عمل میں آجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویسے تو تمام دن اور تمام راتیں اﷲ تعالیٰ ہی نے بنائی ہیں اور وہی ان دنوں اور راتوں کا مالک بھی ہے۔ مگر جمعے کا دن خاص فضیلت اور بڑی برکتوں والا دن ہے، اسی وجہ سے اسے ’’سیّدالایّام‘‘ یعنی تمام دنوں کا سردار کہا گیا ہے۔ اہل ایمان والتوحید کے لیے تو یہ دن گویا مثل عید ہے۔

    مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ پر تمام مسلمانوں سمیت فلسطین کے لیے خصوصی دعا کی اور مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ فلسطین کے ساتھ دیں اور جنگ بندی ختم کرائی جائے معصوم بچوں اور خواتین مردوں کا بے دردی سے قتل عام کیا جا رہا ہے تمام مسلم ممالک کو چاہیے کہ اپنے مظلوم بھائیوں کا ساتھ دیں

  • گوجرہ:30 سالہ نوجوان نےپستول سے سینے پر گولی مارکر مبینہ خو کشی کر لی

    گوجرہ:30 سالہ نوجوان نےپستول سے سینے پر گولی مارکر مبینہ خو کشی کر لی

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )تیس سا لہ نوجوا ن نے چھاتی میں فائر مار کر مبینہ طور پر خو کشی کر لی۔

    معلو م ہوا ہے کہ گلشن کالو نی پینسرہ رو ڈ کے جاوید اقبا ل کا تیس سا لہ بیٹا محمد حسنین اپنے گھر کے قریب ایک چھت پر موجود تھا جس نے مبینہ طور پر نامعلو م وجوہا ت پر پستو ل سے اپنی چھاتی میں فائر مار لیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا

    اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دی ہے اور مختلف پہلوؤ ں پر تفتیش کا آ غاز کردیا ہے تا حا ل کسی مقدمہ کے اندرا ج کی اطلا ع نہیں مل سکی ہے۔

  • اوچ شریف:بے نظیر انکم سپورٹ,قسط وصولی,باعزت پردہ دار خواتین ٹھرکی پولیس جوانوں کے ہاتھوں خوار

    اوچ شریف:بے نظیر انکم سپورٹ,قسط وصولی,باعزت پردہ دار خواتین ٹھرکی پولیس جوانوں کے ہاتھوں خوار

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصولی جوۓ شیر لانے کے مترادف، باعزت پردہ دار خواتین ٹھرکی پولیس جوانوں کے ہاتھوں خوار، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی خواتین کے ساتھ مبینہ چھیڑخانی، رابطہ نمبر کی پرچیاں پھینکنے کے واقعات بارے انکشاف، ڈیوائس ہولڈرز فی کس 1000 روپے کٹوتی کرنے لگے، روزہ دار خواتین کے لیے سایہ دار جگہ بھی ندارد، سرعام کرپشن و کمیشن ایجنٹ مافیا کی چیرہ دستیوں پر بی آئی ایس پی آفیسران خاموش تماشائی، وزیر اعلیٰ پنجاب ہماری بے توقیری بارے نوٹس لیں، خواتین کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں بی آئی ایس پی کے مختص کردہ مراکز پر فراہم کردہ ڈیوائسز پر مامور ایجنٹس خواتین سے فی کس 1000 روپے بٹور رہیں ہیں، سارا دن لائنوں میں کھڑے رہنے کے بعد خواتین خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے لگیں، روزہ کی حالت میں دھوپ میں کھڑی خواتین نے ارباب اختیار سے شکایت کی کہ یہاں سنٹر پر چھاؤں کا کوئی مناسب بندوبست نہیں اور عملہ کی بدعنوانیاں عروج پر ہیں۔

    یہاں پر تعینات پولیس اہلکار اے ایس آئی مرتضیٰ کے متعلق بھی شکایات سامنے آئیں کہ اے ایس اے مدد کرنے کے بہانے خواتین سے رابطہ نمبر مانگتا ہے اور اس کے ساتھ کانسٹیبلان منیر لنگاہ، عمیر اور سلیم بھی برابر شریک ہیں، مذکورہ پولیس جوان خواتین کو رقم جلد دلوانے کے عوض 500 روپے خرچی جبکہ ڈیوائس آپریٹر کیلئے 1000روپے الگ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے،

    خواتین میں بیشتر بیمار، بزرگ خواتین بھی شامل ہیں جو دور دراز علاقوں سے کرایہ ادا کرکے آتی ہیں سارا دن روزے کی حالت میں لمبی لائنوں میں کھڑے رہنے کے بعد اہلکار اور عملہ کو پیسے نہ دینے کی وجہ سے ڈیوائسز خراب ہونے کا بہانہ بنا کر انکو ٹرخا دیا جاتا ہے اور وہ خالی ہاتھ گھر واپس لوٹ جاتی ہیں، دھوپ ، لمبی لائنیں ، دھکم پیل سے خواتین کی موقع پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں،

    خواتین کو رقم کے حصول میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ موبائل رییٹلیرز کا موقف یہ ہے کہ ڈیوائسز میں تکنیکی خرابی آجاتی ہیں، پولیس اہلکاروں سے موقف لیا گیا تو اے ایس آئی مرتضیٰ و کانسٹیبلان کا کہنا تھا کہ یہاں تشریف لانے والی سب خواتین ہمارے لئے برابر قابل عزت ہیں۔ ان سے نمبر مانگنے کے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔ ہم کسی بھی خاتون سے نمبر نہیں مانگتے،سب کی برابر معاونت کرتے ہیں۔

    ہم نے مدد کے عوض کبھی کسی سے پیسے نہیں مانگے۔ سادہ لوح خواتین ہیں، کام مکمل ہونے پر اپنی مرضی، خوشی سے زبردستی 500 دینے لگ جاتیں ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے، ہم تو دھوپ میں بیٹھ کر بھی سارا دن مدد کرتے ہیں۔ پیسوں کی کٹوتی متعلق ان کا کہنا تھا ہم صرف ان کا رابطہ ڈائریکٹ موبائل ریٹیلرز سے کراتے ہیں،

    متاثرہ خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ خراب ڈیوائسسز اور مبینہ بدعنوان عملے سے جان چھڑائی جائے اور رقم کے حصول کو آسان بنایاجائے۔ آئے روز کبھی نیٹ ورک تو کبھی ڈیوائس خرابی کا بہانہ بنا کر غریب مستحق خواتین کو خوار کیا جارہا ہے۔

    تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سنٹر پر خواتین کے لیے کیمپ، کرسیوں اور سایہ کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ لمبی لائنوں اور ایک ہی جگہ ڈیوائسز اکھٹا ہونے کے باعث خواتین کی تعداد بڑھ جاتی ہے دھکم پیل ، بدنظمی سے خواتین کی تزلیل کی جارہی ہے چیف منسٹر محترمہ مریم نوازشریف سے خواتین نے اپیل کی ہے کہ یہاں مرد اہلکار خواتین سے نمبر مانگتے ہیں، ٹھرک جھاڑتے ہیں اور انکی سفارش کے بغیر سنٹر سے رقم نکلوانا ممکن نہیں، خدارا اس سنٹر پر سے اس بد عنوان عملہ کو تبدیل کیا جائے.

  • اوچ شریف  جامع مسجد جعفریہ خواجگان سے یوم القدس  ریلی نکالی گئی

    اوچ شریف جامع مسجد جعفریہ خواجگان سے یوم القدس ریلی نکالی گئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) وحدت المسلمین اوچ شریف یونٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد جامع مسجد جعفریہ خواجگان سے یوم القدس کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جو اندرون شہر ٹینکی چوک سے ہوتی ہوئی شہر کے مرکزی چوک الشمس میں پہنچی

    جس میں شہریوں کی کثیر تعداد جسمیں خواتین بھی شریک ہوئی جنہوں نے قبلہ اول سمیت فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لکھے گئے نعروں کے پلے کارڈ ، بینر اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جس میں سپر پاور خدا ہے جبکہ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین علامہ مولانا مشتاق احمد سمیت و دیگران نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مظلوموں کی حمایت اور ان سے اظہار یک جہتی کے لیے ظالموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

    اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جس سے فضا گونج اٹھی ریلی کے شرکاء کی سیکورٹی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور اسد سر فراز خان کی ہدایت پر مقامی تھانہ اوچ شریف میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سجاد لغاری کی سربراہی میں پولیس کی نفری تعینات تھی آخر میں مولانا مشتاق احمد نے ملک پاکستان سمیت مسلم ممالک کے لیے خصوصی دعا کرائی

  • ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں ماڈل فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیا

    ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں ماڈل فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں ماڈل فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیا ۔ جو 24 گھنٹے مریضوں کی سہولت کیلئے کھلی رہے گی ۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کہا کہ ان ڈور مریضوں کی سہولت کیلیئے اس فارمیسی کا آغاز کیا گیا ہے جو سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ فارمیسی سے صرف وارڈز کے مریضوں کو سہولت فراہم ہو گی ، جو 24 گھنٹے جاری رہے گی ۔

    فارمیسی میں خصوصی طور پر بااخلاق عملے کی تعیناتی کی گئی ہیں ، جس کے انچارج فارماسسٹ ثناءاللہ ، راٶ طاہر نوید ، طاہر محمود اور عبدالرّؤف کی زیرنگرانی چلے گی ۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نیئرعباس خان ، اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر سہیل خواجہ ، ڈاکٹر آصف محمود اور سپرنٹینڈنٹ نرسنگ میڈم کنیز فاطمہ بھی موجود تھیں ۔

  • پیرعادل: یوم القدس، قبلہ اول کی آزادی،مظوم فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی  کیلئےریلی نکالی  گئی

    پیرعادل: یوم القدس، قبلہ اول کی آزادی،مظوم فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئےریلی نکالی گئی

    پیرعادل،باغی ٹی وی (نامہ نگارباسط علی) یوم القدس، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی،مظوم فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئےریلی نکالی گئی

    تفصیل کے مطابق آج بعد از نماز جمعہ منتظمین و اراکین جامعہ مسجد کاظمیہ اور تنظیم انتظار حجت پیر عادل کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ کاظمیہ سے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی،مظوم فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی اور امریکی و اسرائیلی مظالم کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی

    یہ احتجاجی ریلی خطیب جامعہ مسجد کاظمیہ مولانا مختار حسین قیصر کے خطاب اور دعائے سلامتی امام زمانہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تمام عالمی اداروں کو فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں پر مظالم بند کیے جائیں۔علما نے مظاہرین سے خطاب کے دوران غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم ناقابل برداشت ہیں۔

  • لنڈی کوتل:چیکنگ کے نام پر پاکستانی ایکسپورٹر کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، قاری نظیم گل شینواری

    لنڈی کوتل:چیکنگ کے نام پر پاکستانی ایکسپورٹر کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، قاری نظیم گل شینواری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی(نصیب شاہ شینواری )پاک افغان بارڈر تورخم پر ایکسپورٹ دشمن پالیسی قبول نہیں، ایکسپورٹرز کا کروڑوں روپے نقصان ہوتا ہے، چیکنگ کے نام پر پاکستانی ایکسپورٹر کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، قاری نظیم گل شینواری

    پاک افغان بارڈر تورخم کے سینیر ایکسپورٹر، کسٹم کلرینس ایجنٹ اور سیاسی رہنما قاری نظیم گل شینواری نے میڈیا کو بتایا کہ تورخم بارڈر پر ایک سازش کے تحت پاکستانی ایکسپورٹ تجارت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی خزانے کو روزانہ ایکسپورٹ تجارت کی مد میں لاکھوں روپے ٹیکس جمع کرتے ہیں لیکن تورخم زیرو پوائنٹ پر ہماری پاکستانی ایکسپورٹ،چوزوں سے بھرے ٹرکوں کو بارڈر سیکیورٹی اہلکاروں نے چیکنگ کے نام پر روک لیا جس کی وجہ سے ہزاروں چوزے مرگئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ روکے گئے ٹرکوں کو گیٹ پاس جاری ہوچکے تھے اور پاکستان کسٹم حکام نے گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود گاڑیوں کو زیروپوائنٹ پر روکنا ایکسپورٹ دشمن پالیسی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد اگر انہی گاڑیوں میں کوئی غیر قانونی چیز برآمد ہوئی تو ان کی ذمہ داری ایجنٹس پر نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تورخم بارڈر پر تمام ذمہ دار ادارے گاڑیوں کی چیکنگ ایک وقت اور ایک جگہ پر کریں تاکہ شکوک و شبہات سے بچا جاسکیں اور ایکسپورٹ تجارت ترقی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چوزوں کے مرنے سے تاجروں اور ایکسپورٹرز کا کروڑوں روپے نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے آئی جی ایف سیِ ، کورکمانڈر پشاور اور کمانڈنٹ خیبر رائفلز سے مطالبہ کیا کہ جمعہ کی روز تورخم زیروپوائنٹ پر چوزوں سے بھرے ٹرکوں کو روکنے کی تحقیقات کی جائیں ۔

  • سعودی کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے دیر بالا میں 1200سے زائد غرباء میں فوڈ پیکج تقسیم

    سعودی کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے دیر بالا میں 1200سے زائد غرباء میں فوڈ پیکج تقسیم

    چترال ،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)سعودی کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے دیر بالا میں 1200سے زائد غرباء میں فوڈ پیکج تقسیم

    سعودی حکومت نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانیوں کی مدد کی ہے سعودی کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور احصار فا ونڈیشن نے دیر بالا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1200سے زائد نادار عریب یتیم اور لاچار افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کر کے حوالےکیا

    فوڈ پکیج میں آٹا ،گھی ،چائے ،دالیں ،کجھور ودیگر خوراک کی اشیا ء شامل تھیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے نمائندوں نے کہا کہ سعودی حکومت کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ہزاروں افراد میں فوڈ پکیج کے علاوہ ونٹر پکیج بھی تقسیم کئے جاچکے ہیں

    انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید برفباری سے متاثرہ افراد اور رمضان میں فوڈ پکیج کی تقسیم کا مقصد متاثرہ افراد کے مدد اور ریلیف فراہم کرنا تھا اور یہ سلسلہ آئندہ کے لئے بھی جاری رہیگا

    احصار فاونڈیشن نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے تعاون سے اس سےقبل بھی خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہزاروں افراد میں فوڈ اور ونٹر پکیج تقسیم کئے ہیں