Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: نگہبان رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ضلع  میں مجموعی طور پر 83275 گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: نگہبان رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ضلع میں مجموعی طور پر 83275 گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)حکومت پنجاب کے خصوصی رمضان ریلیف پیکج "نگہبان” کے تحت ضلع سیالکوٹ میں مجموعی طور پر 83275 گھرانوں کو راش فراہم کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت اس پیکج سے 3لاکھ89ہزار سے زائد مستحق شہری مستفید ہوئے ، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ن

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے رمضان پیکج کے تحت چاروں تحصیلوں میں مستحق افراد کو راشن فراہم کیا گیا ، ہر راشن پیک میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلہ، دو کلو گرام گھی،دو کلو گرام چاول، دو کلو گرام چینی اور بیسن شامل تھا۔

    انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کےلئے بھرپور محنت سے کام کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں ٹیموں، مستحقین کی تصدیق کرنے والی ٹیموں کے ارکان کی خدمات کو زبردست سراہا ہے۔

    دریں اثناءڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ کرسچیئن ہائی سکول کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شفاف امتحانات کے انعقاد، امیدواروں کو سہولیات کےلئے حکومت پنجاب اور ایجوکیشن بورڈ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ  اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ (741)واں اجلاس بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ زیر صدارت میاں سعید احمد صراف گزشتہ روز منعقد ہوا۔

    اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جسکی سعادت حافظ عبدالغفار نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت انوار احمد سیال نے حاصل کی۔جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ اجلاس ماہ فروری کی کاروائی پیش کی، جسکی توثیق کر دی گئی۔

    فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ فروری 2024 کا گوشوارہ پیش کیا،بعد از بحث جسکی منظوری دے د ی گئی۔ سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں اخبارات کے تراشے پڑھ کر سنائے۔

    اجلاس میں انجمن خدمت خلق کے زیر انتظام چلنے والے وٹالیاں سینٹر میں لڑکیوں کے لئے بیو ٹیشن وغیرہ کے کورسز کے لئے باقاعدہ کلاسزشروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ممبران نے ڈسکہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے تھوس اقدامات کرے۔جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران سے گزارش کی کہ ماہ مقدس جاری ہے تمام ممبران ادارے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ کریں۔

    اجلاس میں انجمن خدمت خلق کے سابقہ جنرل سیکرٹری محمد امین ٹھر وہی مرحوم کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

    اجلاس کے میزبان محمد محمود الحسنین ایڈووکیٹ کی طرف سے تمام ممبران کو افطاری کروائی گئی اور حاجی عبدالرحمان بہگل کی دعائے خیر کے بعد اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ: شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق

    گو جرہ باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق
    خاتون کا شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ ماں اور ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالی مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقراء اور 7 سالہ علی حسن شامل ہے۔

    خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا چائے میں زہرشوہر نےملایاہے، شوہربچوں کےرشتوں پر جھگڑاکرتا تھا اور مالی حالات بھی برےہیں۔

    اےایس پی محمد فہیم نے کہا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ہے، تفتیش کررہےہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے، زیرعلاج مریضوں کی علاج کی بہترین سہولتوں کیلئے ڈاکٹر کوشش کر رہے

    یاد رہے معاشی تنگدستی اور بچوں کے رشتے کی وجہ سے اکثر گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔

  • سیالکوٹ: نجی سکول میں اسلامی نمائش کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ: نجی سکول میں اسلامی نمائش کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیالکوٹ کے ایک نجی سکول میں اسلامی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سکول کے
    بچوں اور اساتذہ اکرام نے بھرپور حصہ لیا۔ اسلامی طرزیات کی نمائش کو اجاگر کیا۔

    اس موقع پر سکول کے آرگنائزر غلام یاسین ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پنجاب سمیت پاکستان بھر کے پرائیویٹ و گورنمنٹ سکول و کالجز کے اسلامی نمائش و پروگرام منعقد کرنا اسلامی طرزیات کو فروغ دینا ہے ۔ بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔

    سب سٹوڈنٹس کو آج کے دور میں اسلامی نمائش پر توجہ دلانا اساتذہ اکرام کا اہم رول ہے، اس سے پاکستان کی اسلامی ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔

    غلام یاسین ملک نے پرائیویٹ و گورنمنٹ سکولز وکالجز کو زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسلامی نقطہ نظر پوری دنیا کو معلوم ہے۔ جس کی بنا
    پر غیر مسلم بھی اسلامی نمائش کی اپنائیت کا شکار ہیں۔

    اس موقع پر اسلامی نمائش کے پروگرام میں آئے معزز مہمانان گرامی پیر سیدعلی رضا شاہ، میاں خالد محمود، علامہ عبدالرشید ،صدیقی مسز پروفیسر اعجاز، نے بھی اسلامی نمائش کے موقع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • اوچ شریف: ریلوے پھاٹک پر  ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے سے ریلوے ٹریک بند،ٹرینیں رک گئیں

    اوچ شریف: ریلوے پھاٹک پر ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے سے ریلوے ٹریک بند،ٹرینیں رک گئیں

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریلوے پھاٹک پر ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے سے ریلوے ٹریک بند،ٹرینیں رک گئیں

    تفصیل کے مطابق ریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے ٹرک کا فرنٹ ایکسل اور کمانی ٹوٹ گئے ، ٹریک پر ٹرک کے کھڑے ہونے کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

    ریلوے ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے اور کراچی ایکسپریس چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ، علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو کلاب ریلوے اسٹیشن روک لیا گیا ہے

    اسی طرح ریلوے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ کے درمیان کھڑی ہے

    ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرک کے ایکسل اوچ شریف روڈ کے پھاٹک کے بالکل درمیان میں ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرک ٹریک پر کھڑا ہے
    ٹرک پر آلو کا ہیوی لوڈ ہے اس کے ایکسل کی مرمت کا کام جاری ہے .

  • سرگودھا:ٹرانسپوٹرز عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں,سیکرٹری آر ٹی اے

    سرگودھا:ٹرانسپوٹرز عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں,سیکرٹری آر ٹی اے

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ٹرانسپوٹرز عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں ۔ سیکرٹری آر ٹی اے

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا ملک طاہر کی سربراہی میں عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے کرایوں کی اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔

    جس میں ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کی ۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ٹرانسپوٹرز عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں ۔ نیز ہر بس و ویگن اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے ۔

    روٹ پرمنٹ اور فٹنس سرٹیفکییٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی ۔ اڈوں پر صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہیئں ۔

  • سرگودھا:گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ کمشنر

    سرگودھا:گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ کمشنر

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ کمشنر

    تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ جس کی روک تھام کیلئے اوگرا نے انتظامی افسران کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں ۔ افسران ان اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے بلاتقریق کارروائیاں یقینی بنائیں ۔ چاروں ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں گیس ری فلنگ کرنے والی دکانوں کا آڈٹ کروائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔

    اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں سمیت پولیس ، سول ڈیفنس ، انڈسٹریز ، ریسکیو 1122 اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بھی شرکت کی ۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں معیاری و غیر معیاری سلنڈرز کی چیکنگ کیلئے سول ڈیفنس فیلڈ سٹاف کو جدید آلات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

    انہوں نے اس غیرقانونی کاروبار کی روک تھام کیلئے آگاہی سیمینار کروانے کے علاوہ فائیر فائٹنگ ٹریننگ کروانے کے ضرورت پر بھی زور دیا ۔

    کمشنر کا کہنا تھا کہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے صرف اوگرا کے ایس او پیز کے مطابق سلنڈرز کی خرید و فروخت کی اجازت ہے ۔

    اس ضمن میں ایل پی جی ایسوسی ایشن اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے غیر معیاری سلنڈرز کی ری فلنگ اور خرید و فروخت کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔

    اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں نے گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کے خلاف اب تک کی کارروائی کی رپورٹ بھی پیش کیں ۔

  • سرگودھا: پولیس کا گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں آگاہی سیمینار

    سرگودھا: پولیس کا گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں آگاہی سیمینار

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس کا گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا میں ویمن سیفٹی اینڈ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اور پتنگ بازی کی روک تھام کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس نے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا میں ویمن سیفٹی اینڈ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اور پتنگ بازی کی روک تھام کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ سیمینار میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

    سیمینار میں پرنسپل گورنمنٹ مسلم انبالہ کالج پروفیسر محمد اظہر عباس ، پروفیسر ڈاکٹر نواز بھٹی ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال ، انچارج تحفظ مرکز صفدر اقبال ، انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل انسپکٹر شازیہ اور سب انسپکٹر سامیہ نے اظہار خیال کیا ۔

    اس موقع پر طلباء و طالبات کو اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کی ورکنگ اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا ، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سرگودھا پولیس ہراسمنٹ نیور آگین میں اپنی بھرپور کاوش جاری رکھے ہوئے ہے ۔

    سرگودھا پولیس اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل ہراسمنٹ کا شکار خواتین کو تحفظ اور فوری مدد فراہم کرتی ہے ، سیمینار کا مقصد نوجوان نسل کو معاشرے کا مفید شہری بنانا اور ہراسمنٹ سے محفوظ بنانا ہے ۔

    سمینار کے آخر پر طلبہ و طالبات نے پتنگ بازی کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کیلیٸے نیور اگین سے متعلق آگاہی واک بھی کی ۔

  • سرگودھا: ستھرا پنجاب پروگرام کے احکامات،سیکرٹری بادشاہ نے ہوا میں اُڑا دئے

    سرگودھا: ستھرا پنجاب پروگرام کے احکامات،سیکرٹری بادشاہ نے ہوا میں اُڑا دئے

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) ستھرا پنجاب پروگرام کے احکامات کو سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد نے ہوا میں اڑا دیا ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، صفائی عملہ غائب، انتظامیہ خاموش ?

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیا جانیوالا سرگودھا میں ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح ناکام ہو گیا ۔ یونین کونسل لڈیوالہ اور یونین کونسل حیدرآبا میں صفائی ستھرائی فوٹو سیشن کی حد تک جاری ہے ، سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور افسران کو رپورٹ دینے کیلئے صرف فوٹو سیشن کی حد تک ہی کام کیا جا رہا ہے جو متعلقہ ضلعی انتظامی افسران کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

    یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں ،گلیوں و نالیوں کی صفائی ستھرائی کا کام بھی فوٹو سیشن کی حد تک جاری ہے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ صفائی عملہ حیدرآباد سے فی گھر 200 سے 250 روپے لے رہا ہے اور لڈیوالہ میں صفائی عملہ فی گھر 50 روپے سے زائد وصول کر رہا ہے ۔ اسکے باوجود بھی صفائی عملہ کہیں دکھائی نہیں دے رہا ۔

    شہریوں کابتانا ہے کہ متعدد دفعہ سیکرٹری سےگذارش کی کہ صفائی ستھرائی کے احکامات صادر فرمائے جائیں لیکن سیکرٹری بادشاہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ،شہری بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں سانس لینے پر مجبور ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد نے اپنی اپنی یونین کونسل میں صفائی کے کام سے منہ پھیر رکھا ہے ۔ جبکہ انتظامی افسران نے بھی مکمل طورمجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو وزیراعلیٰ پنجاب و کمشنر سرگودھا بڑے بڑے صفائی کے دعوے تو کرتے ہیں ۔ لیکن یونین کونسلز عملہ نے تمام دعوؤں اور کیئے گئے وعدوں کو جوتوں کی نوک پر رکھ لیا۔ سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ سلطان نے تو اب علاقہ میں صفائی عملہ کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور صفائی کے کام کی بجائے ان سے دوسرے کام کروائے جا رہے ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل لڈیوالہ و حیدرآباد کو علاقہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور صفائی عملہ کو متحرک کرنے کا مطالبہ کر دیا

  • انڈین خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افرادکو قتل کروایا:دی گارڈین کی رپورٹ

    انڈین خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افرادکو قتل کروایا:دی گارڈین کی رپورٹ

    برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق انڈین حکومت نے پاکستان میں بہت سے افراد کو بیرون ملک دہشت گردوں کو ختم کرانے کی منصوبہ بندی کے تحت قتل کرایا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین انٹیلیجنس اہلکاروں اور پاکستان کے تفتیشی حکام کی جانب سے شیئر کی جانے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے انڈین انٹیلیجنس ایجنسی نے سنہ 2019 کے بعد بیرون ملک قاتلانہ کارروائیاں شروع کیں۔

    انڈین انٹیلیجنس ایجنسی را کو براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کا آفس کنٹرول کرتا ہے جو کہ تیسری مدت کے لیے اس مہینے الیکشن میں اتر رہے ہیں۔

    انٹیلیجنس اہلکاروں سے گفتگو سے ان الزامات کو تقویت ملتی ہے کہ انڈیا نے ایک ایسی پالیسی پر عمل درآمد کیا ہے جس کے تحت وہ ایسی شخصیات کو بیرون ملک ٹارگٹ کر رہا ہے جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔

    اگرچہ نئے الزامات ایسے افراد کے قتل کے حوالے سے ہیں جن پر پرتشدد شدت پسندی اور دہشت گردی کے الزامات تھے تاہم امریکہ اور کینیڈا نےانڈیا پر کھلے عام الزام لگایا ہے کہ وہ اختلاف رائے رکھنے والے اشخاص بشمول سکھ علیحدگی پسندوں کو قتل کرانے میں ملوث ہے ۔

    تازہ ترین واقعات 2020 سے لے کر اب تک 20 افراد کے قتل کے حوالے سے ہیں جن کو نامعلوم بندوق بردار حملہ آوروں نے پاکستان میں قتل کیا۔

    گو کہ انڈیا کو اس سے قبل باضابطہ طور پر ان ہلاکتوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا تھا لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انڈین انٹیلیجنس حکام نے پاکستان میں انجام دیے گئے ان آپریشنز کے حوالے سے گفتگو کی، اور تفصیلی دستاویزات جو گارڈین نے دیکھی ہیں، ان میں ان ہلاکتوں میں را کے براہ راست ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

    پاکستانی تفتیش کاروں کے مطابق ان ہلاکتوں کے پیچھے را کے سلیپر سیلز تھے جو کہ بیرون ملک سے چلائے جا رہے تھے۔

    2023 میں اس قسم کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ ان سلیپر سیلز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تھیں جنہوں نے مبینہ طور پر ایسے قتل کرنے کے لیے مقامی مجرموں یا غریب پاکستانیوں کا استعمال کیا۔

    مبینہ طور پر انڈین انٹیلیجنس حکام نے پاکستان میں ایسے قتل کے لیے جہادیوں کو بھی بھرتی کیا اور انہیں باور کرایا کہ وہ کافروں کو قتل کر رہے ہیں۔

    دو انڈین انٹیلیجنس افسران کے مطابق را کی بیرون ملک علیحدگی پسندوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر توجہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد مرکوز ہوئی جس میں 40 انڈین فوجیوں کو ایک خودکش حملہ آور نے ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستانی شدت پسند تنظیم جیش محمد نے قبول کی تھی۔
    اس وقت مودی دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے۔

    ایک انڈین انٹیلیجنس آفیشل نے گارڈین کوبتایا کہ ’پلومہ حملے کے مطابق اپروچ تبدیل ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ بیرون ملک ان عناصر کو حملہ کرنے یا خلل پیدا کرنے سے پہلے ٹارگٹ کیا جائے۔‘

    ’ہم ان حملوں کو روک نہیں سکتے تھے کیونکہ حملہ کرنے والوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں تھیں، تو ہمیں ان کے سورس کو ٹارگٹ کرنا پڑا۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ ایسے آپریشن کی منظوری اعلیٰ سطح پر درکار ہوتی ہے۔

    را آفیسر کے مطابق ایجنسی نے ایسے کارروائیاں اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد اور روسی ایجنسی کے جی بی سے متاثر ہو کر شروع کیں۔

    دی گارڈین کی رپورٹ پڑھئے
    https://www.theguardian.com/world/2024/apr/04/indian-government-assassination-allegations-pakistan-intelligence-officials