Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ: ایس ایس پی کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پی پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی

    ٹھٹھہ: ایس ایس پی کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پی پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں کی رپورٹ) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹرمحمدعمران خان کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پی پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، امن وامان کی صورتحال کا جائزہ؛ ایکٹو کریمینلز ، جرائم پیشہ افراد، گٹکا، منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ اور لائحہ عمل تیار

    ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع ٹھٹھہ کا چارج سنبھالنے کے بعد آج مورخہ 22 مارچ 2024 کو ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مدد گار انچارج سی آئی اے انچارج اور چوکی انچارجز کے ساتھ ایس ایس پی آفیس ٹھٹھہ میں میٹنگ کی۔

    میٹنگ کے دوران ایس ایس پی ٹھٹہ نے ٹھٹہ پولیس کے تمام افسران کو ایکٹو کریمینلز ، جرائم پیشہ افراد، گٹکا، منشیات فروشی کے تمام، بالخصوص مین ڈیلرز ، کے خلاف فوری اور سخت کریک ڈاؤن کرنے کے واضح احکامات جاری کیے

    اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، مین پوڑی گٹکا ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فوری آغاز کریں، اس سلسلے میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارچ پولیس پوسٹس کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

    اچھی کارکردگی پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات اور محکمانہ تعریفی اسناد دیے جائیں گیں، اور ناقص کارکردگی یا منظم جرائم میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی ایکشن کیا جائے گا

    مزید ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایات جاتی کیں کہ تھانہ جات پر آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر ین سلوک کیا جاۓ۔ ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جاۓ۔ان کے مسائل کو سننے کے بعد فوری حل کریں۔انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مظلوم کی داد رسی کی جاۓ

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام شہروں، بازاروں، اور عبادات کی جگہ پر سکیورٹی کو یقینی رکھا جائے

    دوران میٹنگ خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ایکٹو کریمینلز کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس کی گرفت میں لائیں اور اس کے ساتھ ساتھ تما افسران اپنے علاقوں میں موثر حکمت سے سنیپ چیکنگ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر لگاتار ریڈز، اور آپریشنز کیے جائیں

  • گوجرانوالہ : فٹبال کی ترقی کیلئے نچلی سطح پر فٹبال کلب قائم کرنا ہونگے،ذکاء اللہ

    گوجرانوالہ : فٹبال کی ترقی کیلئے نچلی سطح پر فٹبال کلب قائم کرنا ہونگے،ذکاء اللہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)فٹبال کی ترقی کیلئے نچلی سطح پر فٹبال کلب قائم کرنا ہونگے،ذکاء اللہ

    صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا، فٹبال کی ترقی کیلئے نچلی سطح پر فٹبال کلب قائم کرنا ہونگے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس میں کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر ذکاء اللہ کو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا صدر چنا گیا،

    باقی عہدیداران میں جنرل سیکرٹری امجد حسین، سیکرٹری خزانہ رانا محمد سلیم کو نامزد کیا گیا، اجلاس کے آخر میں تمام ارکان کیلئے پرتکلف افطار و افطار ڈنر کا بھی بندوبست کیا گیا۔

  • گوجرانوالہ : یہاں کا ہر وکیل پر یکٹس لاء ہے جو سائل کو انصا ف دلانے میں مگن ہیں , سیشن جج سجادحسین

    گوجرانوالہ : یہاں کا ہر وکیل پر یکٹس لاء ہے جو سائل کو انصا ف دلانے میں مگن ہیں , سیشن جج سجادحسین

    گوجرانوالہ ،باغ ٹی وی س ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) صدر بار چو ہد ری عا مر منیر با گڑی،سیکرٹری بار رانا علی آفتا ب،لا ئبر یر ی سیکرٹری اذقانورین کی قیادت میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سجا د حسین سندھر کو ضلع بھکر ٹرا نسفر ہو نے پرالوداعی گلد ستہ پیش کیا

    اس مو قع پر سیشن جج نے تمام وکلاء کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی محبت کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ ڈسٹر کٹ بار سے جو مجھے محبت ملی ہے وہ میں کبھی نہیں بھو ل سکو ں گا یہا ں کا ہر وکیل پر یکٹس لا ء ہے جو سائل کو انصا ف دلا ے میں مگن ہیں

    ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سجا د حسین سندھرنے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ عدلیہ اور بارکا رشتہ یونہی مضبوط رہے گا،عدالتیں وکلاء کے قانونی دلائل اور بھرپورتعاون سے ہی انصاف پر مبنی فیصلے کرنےمیں کامیاب ہوپاتی ہیں.

  • گوجرہ:رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ بخشش کا ہے ۔امیر عبدالقدیر اعوان

    گوجرہ:رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ بخشش کا ہے ۔امیر عبدالقدیر اعوان

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ بخشش کا ہے جس میں بخشش لٹائی جا رہی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

    رمضان المبارک کا پہلا عشرہ عطائے رحمت تھا،دوسرا عشرہ عطائے مغفرت ہے۔دیکھنا یہ چاہیے کہ میں اپنی زندگی کیسے بسر کر رہا ہوں۔ میں نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں رحمت باری حاصل کرنے کے لیے کیسے اعمال اختیار کیے یا دوسرے عشرے میں بخشش کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ہم نے دینی حصوں پر بھی دنیاکے ضابطے لاگو کر دئیے ہیں۔

    رمضان المبارک کی برکات پر ہماری بیٹیاں جس انداز سے ٹی وی شوز پر بیان کر رہی ہیں برکات کے ساتھ ساتھ دینی احکامات پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔یہ گمان رکھنا کہ دین اسلام کی پابندیاں شاید مشکل کھڑی کرتی ہیں ایسا نہیں ہے بلکہ زندگی کی اصل روانی دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے میں ہے۔

    امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب

    انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی عطا بہت بڑی عطا ہےمعافی کا موقع عطا فرمایااللہ کریم اپنی مخلوق سے بہت محبت فرماتے ہیں بہانے عطا فرما رہے ہیں کہ ہم سدھر جائیں ہم اپنے خالق کی بارگاہ میں لوٹ آئیں۔اس عشرے میں بخشش عام ہے جولٹائی جا رہی ہے اللہ کریم سے دین اور دنیا کی سہولت مانگیں۔اپنی کمزوریوں کی معافی مانگیں۔ہمیں اپنے اللہ کریم سے جو بندگی کا رشتہ ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔جب دین کے ساتھ رغبت ہوگی پھر سمجھ آئے گی میرے اللہ کریم ہیں میں ان کا بندہ ہو ں پھر اس کیفیت کی سمجھ آئے گی۔

    خود کو دیکھیں ہمارا اقرار اس درجہ کا نہیں کہ اعمال تک بھی پہنچے۔اللہ کریم نے ایسی ہستیاں مبعوث فرمائیں جنہوں نے اللہ کی مخلوق کی تربیت فرمائی۔آج معاشرے میں تکلیف اس لیے ہے کہ ہم نے نبی کریم ﷺ کو مانا تو ہے اختیار کرنا چھوڑ دیا ہے۔بے عملی کو عمل کی صورت لٹا نا ہو گا،تب ہی معاشرے میں بہتری آسکے گی۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں اور اس رمضان المبارک کی برکت سے ہمیں اپنی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

    آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

  • اوچ شریف:چوروں اور ڈاکوؤں سلیمانی ٹوپی پہن لی،پولیس کاغذی کارروائی اور دیہاڑیاں لگانے میں مصروف

    اوچ شریف:چوروں اور ڈاکوؤں سلیمانی ٹوپی پہن لی،پولیس کاغذی کارروائی اور دیہاڑیاں لگانے میں مصروف

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (حبیب خان نامہ نگار):چوروں اور ڈاکوؤں سلیمانی ٹوپی پہن لی،محلہ خواجگان میں کھڑی خواجہ حنان علی کی کار غائب ہوگئی ،پولیس کاغذی کارروائی اور دیہاڑیاں لگانے میں مصروف

    اوچ شریف پولیس نے شریف شہریوں کوناکوں چنے چبوائے ہوئے ہے لیکن اپنے پیٹی بھائیوں چوروں ڈاکوؤں کوپکڑنے میں نا کام نظر آتی ہے کیونکہ ان لوگوں سلیمانی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اور وہ پولیس کودکھائی نہیں دیتے،اس لئے ڈا کو اور چور پولیس کو نظرآئے بغیرآسانی سے گزرجاتے ہیں ۔

    ان سلیمانی ٹوپیوں کی وجہ سے اوچ شریف شہر کے مختلف علاقوں میں دن دہاڑے چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس ان جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور واداتوں میں کمی لانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

    موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتیں تو سننے میں آتی تھیں لیکن گذشتہ روز دن دہاڑے محلہ خواجگان سے کار چوری کی داستان سی سی ٹی وی فوٹیج کےذریعے سامنے آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے اوچ شریف مقامی پولیس کی کارکردگی کھول کر رکھ دیا،

    اوچ شریف کے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے شہر بھر میں اس ماہ مقدس رمضان المبارک میں درجنوں واقعات رونماء ہوچکے ہیں اور شہری مکمل طور پر جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم ہے اور مذکورہ بالا تمام تمام جرائم میں ملوث عناصر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی گرفت سے آزاد اور انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ ہر واردات کے بعد فرار ہوجاتے ہیں مگر ریکوری ایک فی صد کی بھی نہیں ہوئی

    شہریوں کا میڈیا کو دئے گئے بیان میں کہا کہ آئے روز چوری کی وارداتوں سے پولیس کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔جب کہ مقامی پولیس تھانہ پر فقط ماہانہ لین دین کے معاملات کو ترجیح دی جارہی ہے۔

    پولیس کی نوکری، جو پہلے باعث خطرہ ہوا کرتی تھی اور والدین، جو اپنی اولاد کو پولیس میں بھرتی کروانے سے گریز کرتے تھے، اب بڑے شوق سے اس ملازمت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    اوچ شریف تھانہ پر اس وقت بہت ہی کڑی توجہ مرکوز کرنے کا وقت ہے۔ ایک بار ایس ایچ او سے لے کر تمام تھانہ اوچ شریف عملہ کا تبادلہ اور قانون پر مکمل عمل کروانے والے ایمان دار افسران کی تعیناتی کا فوری اقدام کرنا ضروری ہوگیا ہے، جو اوچ شریف کے عوام کو مجرموں سے نجات اور قانون کو گھر کی لونڈی سمجھنے والوں کو سزا دلوانے میں کارگر ثابت ہوگا

  • منڈی بہاؤالدین: آر پی او کا پولیس لائنز میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ

    منڈی بہاؤالدین: آر پی او کا پولیس لائنز میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی (محمد افنان نامہ نگار ) آر پی او کا پولیس لائنز میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ

    تفصیل کے مطابق آر پی او شارق کمال صدیقی کا منڈی بہاؤالدین پولیس لائنز میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے

    بھرتی کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری امتحان کی ویڈیو کیمروں سے نگرانی و ریکارڈنگ کی جارہی ہے،ضلعی پولیس کی جانب سے پولیس لائنز اور گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

    تحریری امتحان میں شامل ہونے والے تمام امیدواران کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ہی امیدواران کو بھرتی کیا جائے گا

    بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے

  • تورخم بارڈر پر سرکاری اداروں کی غیر قانونی مداخلت کانوٹس لیاجائے،کسٹم کلیرینس ایجنٹس یونین کامطالبہ

    تورخم بارڈر پر سرکاری اداروں کی غیر قانونی مداخلت کانوٹس لیاجائے،کسٹم کلیرینس ایجنٹس یونین کامطالبہ

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )تورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں سرکاری اداروں کی غیر قانونی مداخلت کے حوالے سے آئی جی نوٹس لیں، کسٹم کلیرینس ایجنٹس یونین تورخم کا مطالبہ

    پاک افغان شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں کی اصل وجہ ایف سی حکام ہیں جو گیٹ پاس کے قانونی کاغذات ہونے کے باوجود بھی ایف سی اہلکار گھنٹوں گھنٹوں ان گاڑیوں کو کھڑاکئے رکھتے ہیں، جس کے باعث پاک افغان تجارت اور ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصان ہورہا ہے۔ طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس یونین اور دیگر مشران کی پریس کانفرنس س

    لنڈی کوتل پریس کلب میں طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین معراج الدین شینواری، صدر ایمل شینواری، سینئر نائب صدر عامر خان، نائب صدر شاہجہان اور ٹرانسپورٹ صدر عظیم اللہ شینواری نے اپنے ساتھیوں سمیت پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق جی ڈی فائل اور پراسز مکمل ہونے کے بعد گاڑیاں بارڈر کراس کرتی ہیں لیکن افسوس کہ طورخم بارڈر پر تمام تر کاغذات کلئیر کرنے کے باوجود ایف سی حکام گاڑیوں کو نہیں چھوڑتے جس کی وجہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پاک افغان شاہراہ پر کئی کلومیٹر تک کھڑی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں،اور ٹرانسپورٹرز کا مالی نقصان ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ کسٹم ایجنٹ قومی خزانے کو روزانہ کی مدد میں کروڑوں روپے ٹیکس جمع کرتے ہیں لیکن افسوس کہ کسٹم ایجنٹس کو سہولیات کی بجائے اور ایکسپورٹ بڑھانے کی بجائے ہمارے لیے مشکلات اور مسائل کھڑے کئے جاتے ہیں۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جس میں کلئیرنس سے بائیکاٹ سمیت دیگر آپشنز استعمال کرینگے.

    ایمل خان نے کہا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ میں ایس آر او 2019 کے تحت بارڈر پر تمام اختیارات کسٹم کے پاس ہے ایف سی ودیگر اداروں کے ساتھ کوئی قانونی اختیارات نہیں ہے لیکن افسوس کہ طورخم میں ایف سی کی غیر ضروری چیکنگ کے باعث پرچون گاڑیوں جو کئی دنوں سے طورخم میں کھڑی ہیں انہیں جلد روانہ کیا جائے اور این ایل سی سکینر کو بارہ کی بجائے چوبیس گھنٹے اپریٹ کیا جائے تاکہ فریشبل آئٹمز جلد از جلد بارڈر کراس کریں

    آخر میں انہوں نے آئی جی ایف سی اور متعلقہ حکام سے اپیل کی طورخم میں ایف سی عملہ کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر کراچی سے لیکر یہاں تک یونینز کے ساتھ ملکر پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ ہم سمگلرز نہیں ہیں باقاعدہ ٹیکس جمع کراتے ہیں.

    ٹرانسپورٹ صدر عظیم اللہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش تمام تکالیف و مشکلات زیرو پوائنٹ سے ہیں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں علی مسجد تک کھڑی ہیں ٹرانسپورٹرز سے چوری کی وارداتیں، اور ڈیمارج کے نقصان ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈرائیورز کیلئے ویزہ پاسپورٹ مسئلہ بھی حل کیا جائے کیونکہ الٹی میٹم میں چند دن باقی ہیں تمام ذمہ داران اس کےلئے بروقت کردار ادا کریں

    شاہجہان شینواری نے کہا کہ طورخم میں پہلے دو ہزار گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور پانچ سو تک امپورٹ روزانہ ہورہی تھی اب حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ایکسپورٹ پانچ سو اور امپورٹ صرف چالیس گاڑیوں تک محدود ہو گئی ہیں جو کہ افسوسناک ہے، طورخم میں کسٹم حکام کی کلیرنس کے بعد کسی کو گاڑیوں کی غیر ضروری مداخلت کی اجازت نہیں ہیں

    اگر حکام نے ہمارے مسائل بروقت حل نہ کئے تو بروز پیر اور منگل کو مکمل قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرکے احتجاج شروع کرینگے.

  • ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد رینج آفس میرپورخاص آمد ،ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری، ڈی ایس پی ایڈمن طارق پٹھان و دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا

    ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے تمام دفاتر کا وزٹ کیا اور افسران و ہیڈ آف برانچز سے ملاقات کی۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، اگر کوئی پولیس افسران و جوان منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہوۓ پایا گیا تو اُسکے خلاف ڈپارٹمنٹل کارروائی کی جائیگی.

    متاثرین سے اچھا برتاؤ کیا جائے جب تک اُنکا مسلہ حل نہیں ہوگا اُن سے رابطے میں رہا جائے، ڈی آئی جی تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے عوام کا مسائل حل کریں، اُن سے اچھا برتاؤ کیاجائے اور کرائم کنٹرول کیا جاۓ.

    ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں ڈسپلین کا سختی سے خیال کیا جاۓ.

    ڈی آئی جی نے عوام الناس سے کہا کہ میرے آفس کےدروازے تمام شہریوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، کوئی بھی جائز کام یہ آپ کے مسائل ہوں آپ بلاروک ٹوک آسکتے ہیں

  • میرپور ماتھیلو:باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ، انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جروارپہنچ گئے

    میرپور ماتھیلو:باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ، انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جروارپہنچ گئے

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری) باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ، انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جروارپہنچ گئے،انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دلیپ کمار فوری طورپرجروارپہنچ گئے،رٹیلرزسےخواتین کے چھینے گئے شناختی کارڈاور پوری رقم دلوائی

    تفصیل کے مطابق گذشتہ روزباغی وی پر شائع ہونے خبر جس میں بتایا گیا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرنچائز اور کیش پوائنٹ ریٹیلرز ایجنٹ بے لگام ہو گئے، حکومت کی جانب سے مستحق خواتین کو ملنے والی سہ ماہی امدادی رقم قسط خواتین کی فرنچائز، کیش پوائنٹ ایجنٹ اور ریٹیلرز بغیر ڈر و خوف اپنی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ضلع گھوٹکی کے قریبی شہر جروار شہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فرنچائز اور ریٹیلر امیردین گبول اور احساق نائچ دونوں مل کر غریب خواتین کی آئی ہوئی رقم 1500 سے لے 2000 تک کٹوتی کررہے ہیں

    یہ خبر بھی پڑھیں
    میرپورماتھیلو:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےفرنچائز ر، ریٹیلرزاورایجنٹ مافیاء بے لگام

    اس خبر گھوٹکی میں انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دلیپ کمارنے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس فورس کے ساتھ جروار پہنچ گئے جن خواتین کورقم نہیں مل رہی تھی ان خواتین کو اپنی موجودگی میں پوری رقم دلائی اور گذشتہ روز خواتین سے چھینے گئے ان شناختی کارڈز بھی واپس کروا ئے

    انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دلیپ کمار نے آنے والی تکلیف اور پریشانی پر معذرت کی اور خواتین کویقین دلایا کہ اب کسی بھی مستحق کی رقم میں سے کوئی کٹوٹی نہیں ہوگی ،اگرایجنٹ یارٹیلرکٹوٹی کرے تو میرے دفترآکر اپنی شکایت درج کرواۓ،جس پر فوری ایکشن لیاجائے گا

  • ڈیرہ غازیخان: ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کئے گئے

    ڈیرہ غازیخان: ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کئے گئے

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ضلع ڈیرہ غازیخان میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو یکم تا21مارچ کے دوران مجموعی طور پر40لاکھ71ہزار500روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

    حکومت پنجاب کی ہداہت پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ہر گلی،محلے،بلاک،قصبوں،تحصیلوں اور شہروں میں پرائس مجسٹریٹس الرٹ ہیں جو کنٹرول ریٹس سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کو موقع پر جرمانے کررہے ہیں،

    مہنگائی کیخلاف کریک ڈاؤن میں 34828 چھاپے مارے گئے،111دکان داروں کیخلاف مقدمات درج،351منافع خوردکاندار گرفتار اور 27دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہدزمان لک کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے انتظامی افسران،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں،ضلع میں کسی کو بھی کنٹرول ریٹ سے زائد پر اشیاء فروخت نہیں کرنے دینگے۔