Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: ضلع بھر میں ریسکیورز میں بہترین ریسکیورز کے انتخاب کے لیے مقابلہ جات منعقد ہوئے

    سیالکوٹ: ضلع بھر میں ریسکیورز میں بہترین ریسکیورز کے انتخاب کے لیے مقابلہ جات منعقد ہوئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ضلع بھر میں مختلف آپریشنل صلاحیتوں کے حامل ریسکیورز میں بہترین ریسکیورز کے انتخاب کے لیے مقابلہ جات کا انعقادکیاگیا

    تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں مختلف ریسکیو تیکنیکوں اور آپریشنل صلاحیتوں کے حامل ریسکیورز کے مابین مقابلہ جات کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی سینٹرل ریسکیو اسٹیشن میں کیا گیا۔

    مقابلہ جات میں ضلع بھر سے لیڈ فائر ریسکیورز، ایمرجنسی میڈیکل ٹینکنشنز، فائر ریسکیورز اور ریسکیو ڈرائیورز نے شرکت کی، جنہوں نے مختلف ریسکیو تیکنیکوں جیسے حادثات کی صورت میں بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرنا، آگ لگنے کی صورت میں اس پر قابو پا نا اور فزیکل فٹنس کا جائزہ لیا گیا۔

    ریجنل ایمرجنسی آفسیر سید کمال عابد نے مقابلہ جات کا جائزہ لیا او رسال 2023کے بہترین قرار پانے والوں کا انٹرویو کیا۔

    مقابلہ جات میں بہترین لیڈ فائر ریسکیور ندیم اختر، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد شہباز، فائر ریسکیور محمد محسن اور ریسکیو ڈارئیور شہزاد اختر کو سال 2023کے بہترین ریسکیورز منتخب کیا گیا۔

    ریجنل ایمرجنسی آفسیر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے بہترین ریسکیورز قرار پانے والوں کو مبارک باد دی۔ مزید براں انہوں نے بتایا کہ ڈو یژن گوجرانولہ کے تمام اضلاع سے بہترین قرار پانے والے ریسکیور ز ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں پنجاب کے بہترین ریسکیور کے مقابلہ جات میں بھی حصہ لیں گے۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی زیر سر براہی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، فیصل اکرام، نوید اشرف، طارق سبحانی، ارشد وڑائچ ، خرم ورک اور رانا فیاض نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں ضلع سیالکوٹ کی 16 مختلف روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں بارے اراکین صوبائی اسمبلی کی مشاورت کی گئی۔ مجموعی طور پر مجوزہ 16 مختلف 226 کلومیٹر طویل روڈز کی تعمیر و مرمت کی پر 2 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی بیشتر اہم روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر اولین ترجیح ہے تانکہ عوام الناس کو ذرائع آمد و رفت میں معیاری سہولیات میسر آسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعلیم میں معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عرصہ دراز تک ان اسکیموں سے مستفید ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے روڈ انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے کی مجوزہ منصوبوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا کہ شاہرات کی تعمیر و مرمت کے منصوبے میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کے مقامی حکام اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور تندہی سے انجام دیں اس امر کو یقینی بنائیں کہ منصوبہ جات پائیدار ہوں۔

  • تنگوانی:ڈاکوؤں کی مسافرگاڑیوں پر فائرنگ،لوٹ مار،ڈرائیور زخمی اور اغواء،شہریوں کااحتجاج،روڈ بلاک

    تنگوانی:ڈاکوؤں کی مسافرگاڑیوں پر فائرنگ،لوٹ مار،ڈرائیور زخمی اور اغواء،شہریوں کااحتجاج،روڈ بلاک

    تنگوانیباغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)ڈاکوؤں کی مسافرگاڑیوں پر فائرنگ،لوٹ مار،ڈرائیورکے زخمی اور اغواء،شہریوں کااحتجاج،روڈ بلاک

    تنگوانی کے قریب کچے کے ڈاکووں نے انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پ پر گولیاں برسانے اور ایک مزدا ڈرائیور کو زخمی ایک کو اغوا کرنے کے واقعہ کے خلاف ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےروڈ بلاک کردیا

    روڈ بلاک ہونےسے مسافروں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے،مسافر گاڑیوں کی روڈ کے دونوں اطراف لمبی قطاری لگی ہوئی ہیں

    یاد رہے کہ گذشتہ رات کتنگوانی کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نےکندھ کوٹ ٹھل انڈس ہائی وے پر دھاوا بول دیا،مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ، مسافروں سے لوٹ مار ،فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی دو اغوا ء کرلئے گئے

    ضلع بھر میں ڈاکووں کے ڈر سے خوف کا سماں ہے، ڈر کے مارے شہری گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، 7 بجے سے پہلے نہ ہی روڈ محفوظ ہے اورنہ ہی شہری محفوظ ہیں
    یہ بھی پڑھیں
    تنگوانی:ٹھل انڈس ہائی وے پرڈاکوؤں کادھاوا،مسافروں سے لوٹ مار،فائرنگ ایک ڈرائیور زخمی 2 اغواء

    ضلع بھر کی پولیس ناکام ہو چکی ہے کچے کے ڈاکووں دیدہ دلیری سے شہریوں کو اغوا کرنے اور ان پر گولیاں برسانے لگے ہیں،پولیس صرف دکھاوے اور فوٹو شوٹ کی کارروائیوں میں مصروف ہے ،شہریوں کاکہناہے کہ عملاََ پولیس ایسے دکھائی دے رہی جیسے یہ ڈاکوؤں کی سہولت کارہو

  • عالمی یوم خواتین اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی

    عالمی یوم خواتین اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی

    عالمی یوم خواتین اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی
    تحریر:غنی محمودقصوری
    یہ بات بالکل حقیقت ہے کہ معاشرے کا حسن و خوشنمائی عورت سے ہی ہے اور عورت کی پر خلوص قربانیاں اور لازوال جدوجہد بھی ہمارے اس دنیاوی نظام کا حصہ ہے ، بیشتر تہذیبوں،معاشروں اور مذاہب میں عورت کو وہ مقام و مرتبہ نہیں دیا گیا جس کی وہ مستحق تھی مگر اسلام نے زندہ درگور ہوتی عورت کو برابری کے حقوق دیئے اور عورت کو وہ مقام دیا جو نا تو پہلی شریعتوں میں تھا نا تہذیبوں میں

    اگر آپ تاریخ کا مطالعہ کریں، تاریخ کا مطالعہ تو دور کی بات آپ موجودہ دور کا ہی مطالعہ کریں اور اپنے ارد گرد دیکھیں تو اس نرم و نازک مخلوق ،صنف نازک کو گناہ کی جڑ اور مرد کے پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا ہے جو کہ بالکل اسلام کے مخالف بات ہے ،ایسی باتیں کرنے والے یا تو اسلام کی تاریخ سے واقف نہیں یا پھر وہ اسلام کے ماننے والے ہی نہیں کیونکہ اللہ رب العزت نے قرآن میں کئی آیات صنف نازک کے حق میں نازل کی ہیں جیسے کہ حقوق نسواں بارے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
    وَلَھُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْھِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَیْھِنَّ دَرَجَۃٌ(النساء4 :34)
    ترجمہ۔عورت کے لئے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے حقوق ان پر ہیں، البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے

    یعنی کہ اسلام نے واضع طور پہ بتلا دیا کہ جیسے مردوں کے حقوق ہیں ویسے ہی عورتوں کے بھی حقوق ہیں جو ان کو ان حقوق سے محروم رکھے گا وہ گناہگار ہو گا

    آج سے 116 سال قبل امریکہ کے شہر نیویارک میں گھروں،فیکٹریوں اور دفتروں میں کام کرنے والی ہزاروں عورتوں نے اس وقت اپنی کم آمدنی اور زیادہ ڈیوٹی پر اور ووٹ کاسٹ کرنے کے حق کے لئے احتجاج کیا تھا جس کا سوشلسٹ پارٹی آف امریکہ نے خیر مقدم کیا اور باقاعدہ دن منانا شروع کیا ،اس کے بعد کلارا زتکن کیمونسٹ خاتون نے 1910 کو کوپن ہیگن میں انٹرنیشنل کانفرنس آف ورکنگ ویمن میں اس دن کو عالمی طور پر منانے کا اعلان کیا جسے 17 ممالک کی 100 سے زائد خواتین نے سراہا اور اس وقت پوری دنیا کے ساتھ پاکستان میں بھی 8 مارچ کو یوم خواتین منایا جاتا ہے

    میں ہر سال عالمی یوم خواتین پرسارا دن پاکستان میں ہونے والی سرگرمیاں دیکھتا ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ انٹرنیشنل وویمن ڈے منانے کا جو مقصد تھا وہ آج نہیں رہا کیونکہ اس وقت کی عورتوں نے اپنی کم تنخواہوں اور زیادہ گھنٹے کام لینے پر احتجاج کیا تھا آج تو ایسا ہے ہی نہیں،آج تو پوری دنیا خاص کر پاکستان میں عورت کو مرد کے برابر اور اگر مرد سے زیادہ مقام ملنے کا کہوں تو غلط نا ہو گا

    آپ دنیا کو چھوڑیں پاکستان میں دیکھیں عورت،جج،وکیل،ڈاکٹر،صحافی،جنرل، وزیراعظم،وزیراعلی و دیگر اعلی عہدوں تک نہیں پہنچی ؟
    اگر پہنچی ہوئی ہے تو آج کی عورت کس لئے پاکستان میں یہ مارچ کر رہی ہے؟

    یہ عورت مارچ کرے اسی امریکہ کے خلاف کہ جہاں سے حقوق نسواں کا پہلا مارچ شروع ہوا اور وہیں امریکہ کے شہر میں پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتی جیل میں بلک بلک کر سسک سسک کر قید کاٹ رہی ہے ،کیوں حقوق نسواں والیوں کو یہ عورت نظر نہیں آتی؟کیا یہ عورت نہیں اور اس کے کوئی حقوق نہیں؟ جب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی قید ہوئی ہیں تب سے کسی ایک عالمی یوم خواتین کے دن عورت مارچ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے آواز نہیں اٹھائی گئی،جس پر سوچنے والے سوچتے ہیں کہ کیا اس لئے نہیں اٹھائی گئی کہ ڈاکٹر عافیہ بڑی حد تک مذہبی خاتون تھیں ؟

    آج پاکستان میں عورت مارچ میں حقوق نسواں کے عالمی دن میں یہ نعرہ تو لگتا ہے اپنا کھانا خود گرم کرو مگر وہیں وہ عورتیں بھی موجود ہوتی ہیں جو گھنٹوں دفتروں،فیکٹریوں، کارخانوں میں کام کرتی ہیں ایسی عورتوں سے سوال ہے کہ بی بی تمہیں اپنے گھر میں اپنے بھائی،بیٹے اور شوہر کا کھانا گرم کرتے تو تکلیف ہوتی ہے کیا وہی تکلیف تمہیں دفتروں،فیکٹریوں میں کام کرتے بھی ہوئی ہے کبھی؟

    سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ خودساختہ نعرے کس نے اور کیوں لگوائے کیونکہ اللہ رب العزت نے مرد کو نگران مقرر کیا اور اس کے ذمے عورت کی کفالت بطور بیوی،بیٹی بہن اور ماں کی صورت میں لازم کی ہے پھر یہ کون عورت ہے جو مرد کی کفالت میں تو گھٹن محسوس کرتی ہے مگر دفتر میں نہیں؟

    سوچنے والے سوچتے ہیں کہ اسلام نے تو یہاں تک مرد کو حکم دیا کہ اگر اس کی جسمانی اور مالی حالت فٹ ہے تو وہ بیک وقت چار عورتوں کو نکاح میں لے کر ان کا نان و نفقہ پورا کرے پھر عورت مارچ میں مردوں سے آزادی مانگنے والیاں کون ہیں؟یہ کیا چاہتی ہیں ؟کہیں یہ حقوق نسواں مارچ کی آڑ میں اسلام سے آزادی تو نہیں چاہتیں ،

    اگر ایسا ہے تو سوچ لیں اگر اسلام نہ آتا تو آج دنیا میں عورت زندہ درگور بھی ہو رہی ہوتی اور وراثت کے حق سے محروم بھی رہتی اور بطور ماں اس کے قدموں تلے جنت بھی نہ ہوتی اور بطور بیٹی اور بہن رحمت بھی نہ ہوتی ،سوچئیے ذرا سوچئیے….

  • چترال:پاک افغان سرحدی علاقہ وادی آرکروی کے عمائدین کااے سی دروش کے دفتر کے سامنے احتجاج

    چترال:پاک افغان سرحدی علاقہ وادی آرکروی کے عمائدین کااے سی دروش کے دفتر کے سامنے احتجاج

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حمادفاروقی)پاک افغان سرحدی علاقہ وادی آرکروی کے عمائدین کااے سی دروش کے دفتر کے سامنے احتجاج
    پاک افغان سرحدی علاقہ وادی آرکروی کے عمائدین نے اے سی دروش کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا کہ شہزادہ خالد پرویز نے انہیں جنگلات کی رائیلٹی کے بیس کروڑ روپے سے محروم کیا ہے۔ انہوں منتبہ کیا کہ اگر دو دن کے اندر ان کو جائز حق نہیں ملا تو وہ خواتین اور بچوں سمیت بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

    https://x.com/DrMustafa983/status/1765654462792671349?s=20

  • قصور: مزاحمت پر شہری قتل، ڈاکونقدی رقم اورموبائل لیکر فرار

    قصور: مزاحمت پر شہری قتل، ڈاکونقدی رقم اورموبائل لیکر فرار

    قصور ،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو کی رپورٹ)مزاحمت پر شہری قتل، ڈاکونقدی رقم اورموبائل لیکر فرار

    تھانہ صدر قصور کی حدود پل جوڑا نہر پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

    ڈی پی او قصور نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں، تارا گڑھ کا رہائشی حافظ لیاقت اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھرجارہے تھے کہ جوڑا نہر کے قریب ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا

    حافظ لیاقت سے28000 روپے چھین لیے اورساتھی سے آٹھ ہزار روپے اور موبائل فون بھی چھین لیے،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر حافظ لیاقت موقع پرجاں بحق ہوگیا.

  • تنگوانی:ٹھل انڈس ہائی وے پرڈاکوؤں کادھاوا،مسافروں سے لوٹ مار،فائرنگ ایک ڈرائیور زخمی 2  اغواء

    تنگوانی:ٹھل انڈس ہائی وے پرڈاکوؤں کادھاوا،مسافروں سے لوٹ مار،فائرنگ ایک ڈرائیور زخمی 2 اغواء

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ) تنگوانی کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نےکندھ کوٹ ٹھل انڈس ہائی وے پر دھاوا بول دیا،مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ، مسافروں سے لوٹ مار ،فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی دو اغوا ء کرلئے گئے

    تفصیل کےمطابق تنگوانی کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نےکندھ کوٹ ٹھل انڈس ہاؑئی وے پر دھاوا بول دیا،مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ، مسافروں سے لوٹ مار ،فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی دو اغوا ء کرلئے گئے،

    اس وقت پوراضلع کشمور میں پھر سے ڈاکوؤں کا راج قائم ہوچکاہے ،اس طرح گذشتہ رات تقریباََ 12 بجے کچے کے ڈاکوؤں نے ٹھل انڈس ہائی وے پر دھاوا بول دیا اورمسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی اندھا دھندفائرنگ کی گئی

    فائرنگ کے نتیجہ میں ایک مزدا ڈرائیور نوجوان عبدالقادر گولو زخمی ہوگیا جبکہ دو مسافر ڈرائیور در محمد گولو کو ڈاکو اغوا کرکے لے گئے ہیں، زخمی نوجوان کو سول سپتال کندھ کوٹ منتقل کیا گیا ہے

    ضلع بھر میں ڈاکووں کے ڈر سے خوف کا سماں ہے، ڈر کے مارے شہری گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، 7 بجے سے پہلے نہ ہی روڈ محفوظ ہے اورنہ ہی شہری محفوظ ہیں

    ضلع بھر کی پولیس ناکام ہو چکی ہے کچے کے ڈاکووں دیدہ دلیری سے شہریوں کو اغوا کرنے اور ان پر گولیاں برسانے لگے ہیں،پولیس صرف دکھاوے اور فوٹو شوٹ کی کارروائیوں میں مصروف ہے ،شہریوں کاکہناہے کہ عملاََ پولیس ایسے دکھائی دے رہی جیسے یہ ڈاکوؤں کی سہولت کارہو

    شہریوں وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • قصور:احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال خدمت انسانیت میں مصروف,مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل نگہداشت و علاج جاری

    قصور:احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال خدمت انسانیت میں مصروف,مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل نگہداشت و علاج جاری

    قصور،باغی ٹی وی (غنی محمودقصوری بیوروچیف)احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال خدمت انسانیت میں مصروف,مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل نگہداشت و علاج جاری

    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال خدمت انسانیت میں مصروف،ہسپتال پاکستان میں خدمت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ،اہلیان علاقہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے مہمان بچوں کی مکمل نگہداشت و علاج جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں واقع احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال پاکستان کا واحد ٹرسٹ ہسپتال ہے جو بہت ہم کم عرصے میں ایک چھوٹے سے شہر میں مخیر حضرات کے تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچا اور تھیلیسیمیا کے مریض مہمان بچوں کی مکمل نگہداشت اور علاج میں مصروف عمل ہے

    ہسپتال انتظامیہ احسن جمال ،ابتسام الہی و دیگر نے بتلایا کہ تھیلیسیمیا صرف ایک بیماری نہیں بلکہ پریشانیوں آزمائشوں اور مشکلات کا ایک طویل سلسلہ ہے جس سے لڑتے یہ بہادر بچے اور ان کو دیکھ کر جیتے مرتے انکے والدین کے لئے ہر روز ایک مصیبت کا دن ہوتا ہے جنہیں اپنے لخت جگر کو ایک بار بلڈ لگواتے ہی فوری دوبارہ لگوانے کا فکر شروع ہو جاتا ہے اور یہ سلسلہ یونہی چلتا رہتا ہے

    آپ کا ان بچوں کے ساتھ تعاون کتنا اہم ہے اسکا صرف اندازہ اس وقت لگایا جا سکتا ہے جب آپ کسی بچے کے والدین سے ملاقات کریں
    یہ بچے اور ان کے والدین آپ کے لیے پل پل دعا گو رہتے ہیں اور بیمار کی دعا رد نہیں کی جاتی

    احباب نے اس چھوٹے سے شہر میں اتنی جلدی دل کھول کر تعاون کرکے جلد سے جلد ہسپتال کی تکمیل میں دن رات ایک کیا جس پرہم اور یہ مہمان بچے آپ کے شکر گزار ہیں

    آئیں ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد ہے اور ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ جانیں بچا کر اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں .

  • سیالکوٹ:نگہبان رمضان پیکج کے تحت حقداروں کی دہلیز پر فراہمی شروع ہوچکی ہے،محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ:نگہبان رمضان پیکج کے تحت حقداروں کی دہلیز پر فراہمی شروع ہوچکی ہے،محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)نگہبان رمضان پیکج کے تحت حقداروں کی دہلیز پر فراہمی شروع ہوچکی ہے،محمد ذوالقرنین

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت 1لاکھ 18ہزار 336گھرانوں میں راشن کی حقداروں کی دہلیز پر فراہمی شروع ہوچکی ہے چاروں تحصیلوں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی محکمہ ریونیو اور لوکل گورنمنٹ کا سٹاف ڈور ٹو ڈور راشن کی تقسیم کیلئے پوری طرح متحرک ہوچکا ہے ،

    راشن بیگ کی تقسیم کیلئے فہرستوں میں شامل گھرانوں کی فزیکلی ویریفیکشن جاری ہے اور اب تک75فیصد سے زائد مستحقین کی ویری فیکشن مکمل ہوچکی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت کے مطابق اس پیکج میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے تمام راشن بیگز پر ایک بار کورڈ پرنٹ ہے جو مستحق کو ڈیلیو رکرتے وقت اس کے شناختی کارڈ کے ساتھ اسکین کیا جائے جس کی بدولت تقسیم کی آن لائن ڈیشن بورڈ پر رئیل ٹائم اسکورننگ کی جارہی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ راشن پیکج میں شامل آٹا، چینی، گھی ، بیسن اور چاول کی کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوالٹی کو یقینی بنارہا ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور کے ہمراہ راشن کی تقسیم کے عمل جائزہ لیا اور نگہبان رمضان پیکج کے اور مستحقین کی شناختی کارڈ اور بار کورڈ کو اسکین کرکے ڈیشن بورڈ پر اپ لوڈ ہونے تک پروسیجرزکا معائنہ کرتے ہوئے تقسیم کرنے والے محکمہ مال اور لوکل گورنمنٹ کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز کو فالو کریں اور شفاف طریقے سے راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

  • اوچ شریف:سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے

    اوچ شریف:سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہا ہے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے مزین سرائیکی اجرک سرائیکی ثقافت کی پہچان بن چکی ہے پروین عطا ایڈووکیٹ

    ملک بھر کی طرح اوچ شریف میں بھی آج سرائیکی اجرک ڈے منایا جارہاہے اس موقع پر ججز محمد حسین نے اپنی بیگم پروین عطا ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایڈووکیٹ خورشید خان کو نیلے فیروزی رنگوں سے مزین اجرک پہنائی اور اس موقع پر ایڈووکیٹ پروین عطا نے کہا کہ وسیب کے لوگ سرائیکی اجرک زیب تن کئے اپنی ثقافت کا پرچار کررہے ہیں۔ اس موقع پر وسیب کا عوامی رقص جھمر سرائیکی عوام کی والہانہ خوشی اور ثقافت کا مظہر ہے۔سرائیکی اجرک صدیوں پہلے کا قدیمی پہناوا ہے اس کا آئیڈیا سندھی اجرک سے لیا گیا۔

    نیلا رنگ سرائیکی خطے کی اکثر عمارتوں اور مزارات میں نظر آتا ہے اس لیے اسے روحانیت کا رنگ بھی کہا جاتا ہے اسی بنیاد پر سرائیکی اجرک کو ملتانی کاشی گری کے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے پرنٹ کروا کے متعارف کروایا گیا۔

    اجرک عربی زبان کے لفظ ازرک سے لیا گیا جس کے معنی نیلے رنگ کے ہیں اس لئے نیلے رنگ کی سرائیکی اجرک بھی خطے کی ثقافت میں ڈھل چکی ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے