Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

    اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری، گلی محلوں میں دیدہ دلیری کے ساتھ پتنگیں اور ڈوریں بھی فروخت ہو رہی ہیں، پولیس اور انتظامیہ خاموش، پتنگ بازی سے حادثات رونما ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش ، ارباب اختیار سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    اوچ شریف شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی اور پتنگ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن پولیس اور انتظامیہ نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے باعث پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

    خونی شوق ثابت ہونے والی پتنگ بازی عروج پر ہے جہاں سرشام آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے رنگین ہو جاتا ہے جس میں دھاتی ڈور کا استعمال کیا جاتا ہے جو جان لیوا ہے جس سے ملک بھر میں کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے جس کے باعث پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے تاہم انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے یہ خونی کھیل جاری ہے

    یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی اوچشریف کے نواحی علاقے پتی کھیارہ کا مقامی صحافی شہزاد اعوان دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اس خونی کھیل کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ:پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ  کو ڈی پی او کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ

    سیالکوٹ:پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ کو ڈی پی او کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کامیاب کارروائیاں ، ڈی پی او کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ

    ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی ہداہیت پر علاقہ میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب نے اور ان کی ٹیم ساجد نواز،شفقت محمود اور شاہزیب نے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد ناجائز اسلحہ اور آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے جرائم عناصر کوسلاخوں کے اندر ڈالا

    اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے مالکان کو واپس کرنے اور علاقہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن نے ماہ جنوری اور فروری میں بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور پٹرولنگ پولیس سیالکوٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

  • نوری آباد:کراچی ڈیفنس میں کیئر کاسمیٹک نرسنگ فیشن پروگرام منعقد کیا گیا

    نوری آباد:کراچی ڈیفنس میں کیئر کاسمیٹک نرسنگ فیشن پروگرام منعقد کیا گیا

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری)کراچی ڈیفنس میں کیئر کاسمیٹک نرسنگ فیشن پروگرام منعقد کیا گیا

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں وومین کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو شہید ہیومن ایسوسی ایشن اور ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے سمبھ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کیئر کاسمیٹک نرسنگ فیشن کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

    اس موقع پر (Twcft) کی چیئرپرسن اور خاتون رہنما ڈاکٹر نگہت خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اس سنٹر میں خواتین کو بیوٹیشن کورس کروا رہے ہیں اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دے رہے ہیں تاکہ وہ خواتین اپنے علاقے میں کاروبار میں مدد کر سکیں

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر بےنظیر بھٹو محمود اوٹھو کی طرف سے علاقے میں سنٹر کا دورہ کیا جہاں خواتین اساتذہ کو بہترین پروگرام کرنے پر شاباش دی گئی

    پروگرام میں بڑی تعداد میں عورتوں نےشرکت کی اور بعد میں مسز سبیتا مشتاق کی طرف سے خواتین کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

  • سیالکوٹ:مویشی چور ملزم گرفتار،چوری شدہ مویشی برآمد

    سیالکوٹ:مویشی چور ملزم گرفتار،چوری شدہ مویشی برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی و ی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)مویشی چور ملزم گرفتار،چوری شدہ مویشی برآمد

    ڈی ایس پی سی آئی اے محمود الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مویشی چوری میں ملزم گرفتار کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور چوری شدہ مویشی بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں

    انہوں نے بتایا کہ ملزم نے غریب خاتون کی دو بھینسیں اور بچھڑے ڈیرے سے چوری کئے تھے، ملزم نے ایک بھینسیں فروخت جبکہ دیگر مویشیوں کو اپنے ڈیرے پر باندھ رکھا تھا

    ملزم نےاپنے حقیقی بھائی اور بھانجے سے ملکر واردات کی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم تک پہنچے ہیں ملزم کے قبضہ سے بھینسیں برآمد کر لی گئیں ہی دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

  • سرگودھا : کمسن گھریلو ملازمہ کے تشدد اور قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    سرگودھا : کمسن گھریلو ملازمہ کے تشدد اور قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس کی بڑی کارروائی ، کمسن گھریلو ملازمہ کے تشدد اور قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان جواد بھٹی ولد غلام شبیر بھٹی نے عرصہ دو ماہ قبل ایک کمسن بچی عائشہ بی بی بعمر 12/13 سال کو گھر کے کام کاج کیلئے ملازمہ رکھا،ملزمان نہ صرف کمسن بچی سے گھریلو کام کاج کرواتے تھے بلکہ اس پر تشدد بھی کرتے تھے ۔

    ملازمت کے شروع میں کمسن عائشہ کی اپنے والدین سے ملاقات ہوتی رہی لیکن بعد میں ملزمان نے عائشہ کے والدین سے ملاقات بند کر دی اور اس پر تشدد کرتے رہے، تشدد کی وجہ سے عائشہ کے جسم پر زخموں کے نشانات بن گئے ، جن کا علاج نہ کروایا گیا ، اور بدستور تشدد کرتے رہے ، کمسن عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی، ملزمان ڈیڈ باڈی کو گھر میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

    کمسن مقتولہ کے والدین نے یکم مارچ 2024ء کو پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام شواہد کو اکٹھا کیا ، ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا اور مقتولہ کے والد محمد طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ۔

    معاملہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس بیہمانہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی اور اے ایس پی کوٹمومن کی زیرنگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔

    خصوصی ٹیموں نے مختلف اضلاع بشمول لاہور، ملتان، فیصل آباد، حافظ آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کئے ۔ خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو لاہور اور حافظ آباد سے گرفتار کیا ۔

    ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ آئندہ مقدمہ کی پیروی کر کے اس سفاک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی .

  • سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب کے گندگی صاف کرنے کے احکامات کو تحصیل بھلوال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا

    سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب کے گندگی صاف کرنے کے احکامات کو تحصیل بھلوال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب سے گندگی صاف کرنے کے احکامات کو تحصیل بھلوال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا ، تحصیل انتظامیہ نے شہر کا سارا کچرا چک 14 شمالی کے قریب پھینک دیا .

    سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی علاقہ چک 14 شمالی کے رہائشی تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں سانس لینے پر مجبور ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے کا ٹاسک دیا لیکن تحصیل بھلوال انتظامیہ نے سارا کوڑا چک 14 شمالی کے قریب پھینکا ہوا ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور کمشنر سرگودھا نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں کچرے کے باعث علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے ، بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں سانس لینے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

    شہریوں نے متعدد درخواستیں دیں لیکن ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور کمشنر سرگودھا نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو صاف کرنے کا دعوے کر رہی ہیں لیکن دوسری جانب پورے شہر کا کچرا ہمارے گاؤں کے قریب پھینک دیا گیاہے ۔ جو ہمارے ساتھ ظلم ھے ، ہمارے بچے خواتین بزرگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، علاقہ میں رہنا بھی محال ہو چکا ہے ۔

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اپنے دفتر کے کمرے تک محدود ہیں ، کوئی ہماری درخواست سننے والا نہیں، شہریوں کا کہنا کہ ہماری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور منتخب عوامی نمائندگان سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں اور اس کچرے کو یہاں سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔

  • ڈیرہ غازی خان :ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیخلاف فنکاروں کا احتجاج

    ڈیرہ غازی خان :ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیخلاف فنکاروں کا احتجاج

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ کا اضافی چارج سنبھالنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اللّٰہ طفیل کے خلاف ڈیرہ غازی خان کے فنکاروں کا احتجاج ۔

    تفصیل کے مطابق 2مارچ کوڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیرہ غازی خاں کی چار اور مظفر گڑھ کی ایک ٹوٹل 5 ٹیموں نے حصہ لیا فرسٹ پوزیشن پر آنے والی ٹیم جس کے ہدایت کار عرفان بزدار تھے کو نعیم اللّٰہ طفیل کے اسرار اورسیلم قیصر ڈائریکٹر ساہیوال کی خاص و خاص شفارش اور نعیم اللہ طفیل کی ذاتی ضد کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر رکھا گیا ۔

    جبکہ مظفر گڑھ کی ٹیم نے آرٹس کونسل کے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اگر شفارشی بنیادوں پر ہر سال مظفرگڑھ صائم پروڈکشن کو ہی فرسٹ پوزیشن سے نوازا جاتا رہا تو مستقبل میں کوئی نوجوان یا ٹیم حصہ نہیں لے گی

    2 مارچ کے ہونے والے پہلا پنجاب تھیٹر مقابلہ میں اگر صاف شفاف انکوائری نہ کی گئی اور جب تک انکو پہلی پوزیشن واپس نہیں کی جاتی تو تب تک مقامی فنکار سراپا احتجاج رہیں گے

    مقامی فنکاروں کا مطالبہ ہے کہ کمشنر ڈیرہ غازیخان نوٹس لیتے ہوئے رزلٹ میں شفارش اور ردوبدل کرنے والوں اور نعیم اللّٰہ طفیل کا فی الفور تبادلہ کیا جائے اور مستقل طور پے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل تعینات کیا جائے.

  • چترال:حالیہ برفباری کے باعث وادی کالاش کے تینوں ودیوں میں ٹریفک اور مواصلاتی نظام درہم برہم

    چترال:حالیہ برفباری کے باعث وادی کالاش کے تینوں ودیوں میں ٹریفک اور مواصلاتی نظام درہم برہم

    چترال ( فتح اللہ) چترال میں چار روز تک شدید برفباری ہوتی رہی جس کے باعث چترال میں مواصلات اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہے گئے ہیں ۔

    لوئر چترال وادی کالاش کے تینوں ودیوں میں تین فٹ تک برف پڑی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی سے دو چار ہیں ۔ خوارک کی کمی ، ہپستال تک رسائی ، بجلی کی فراہمی معطل ، سڑکوں کی بندش ، موبائل سروس کی بندش اور درجنوں مسائل کا شکار وادی کے عوام برفباری تھمنے کے بعد بھی بحالی کے کام شروع نہ کرنے پر پریشانی سے دو چار ہوگئے ہیں ۔ لوگ کئی گھنٹوں پیدل سفر کر کے آیون پہنچ رہے ہیں ۔

    پیدل سفر کرنے والے چترال پہنچ کر اپنی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور یہاں سے خوراک کا بندوست کرتے ہوئے آیون سے وادی تک اشیاء خوردونوش اپنے کندھوں پر اٹھا کر گھروں میں پہنچ جاتے ہیں ۔

    وادی کالاش کے درجنوں افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل ہیں جو کہ ڈسچارج کرنے کے باجود گھروں کے لیے نہیں جا سکتے ہیں جس کے باعث غریب عوام ادھار لے کر اخراجات پورا کرنے پر مجبور ہیں ۔

    چترال سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں مقیم وادی کےافراد اپنے گھر والوں سے رابطے نہیں کر پاتے ہیں اور وادی کیلاش میں موجود لوگ اپنے پیاروں سے رابطے نہیں کر پا رہے ہیں جس کی وجہ شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

    چترال لوئر اور وادی میں محصور عوام نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ بروقت روڈ پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کرکے عوام کی مشکلات میں کمی لائے تاکہ عوام خوارک کی کمی کو پورا کر پائے اور مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے میں ان کے لیے آسانی ہو

    جو مریض ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر ہوٹلوں میں مقیم ہیں وہ بھی آسانی سے گھروں تک پہنچ جائیں اور اضافی اخراجات کی پریشانی سے نجات حاصل ہو ۔

  • قصور: ڈکیت گینگ مع مال مسروقہ گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

    قصور: ڈکیت گینگ مع مال مسروقہ گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود قصوری)ڈکیت گینگ مع مال مسروقہ گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے،ملتان روڈ پر ڈکیتی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث آصف عرف آسو ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا

    جن کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی دو لاکھ، موٹر سائیکل 4 عدد، موبائل فونز 7 عدد اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا

    ملزمان نے دوران تفتیش پتوکی اور گردونواح میں 14 سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مذید تفتیش جاری ہے

    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ صدر پتوکی پولیس کو شاباش دی

  • اوچ‌شریف:موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    اوچ‌شریف:موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی ہدایت پر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اوچ شریف کے نواحی علاقے جھانگڑہ شرقی کے مقام پر پاپلر (poplar) کا پودا لگا کر شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا

    اوچ شریف سمیت ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی روبینہ عباسی، سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم، ڈی ای او ایجوکیشن محمد شہباز طاہر اور سکولوں کے طلباء کے ہمراہ نواحی علاقے جھانگڑہ شرقی کے مقام پر پودے لگائے۔

    اس موقع پر شجر کاری کو فروغ دینے اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی قیادت میں واک بھی کی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم بہار شجر کاری مہم کے دوران پودے لگائے جائیں اور پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر بھرپور توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پودے ماحول کو سرسبز و شاداب اور فضا کو معطر بناتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے تمام افراد شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں