Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی گرفتار

    معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی گرفتار

    معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی مہندی کی تقریب کے دوران وزیر آباد پولیس نےگرفتارکرلیا

    معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گلوکار کو بغیر اجازت پروگرام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    مقامی طور پر مقبول ہونے والے گلوکار ذیشان روکھڑی نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ان کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، گلوکار کو پولیس نے وزیر آباد میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ذیشان روکھڑی مہندی کی تقریب میں گلوکاری کا مظاہرہ کر رہے تھے، تاہم لاؤڈ سسٹم لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ذیشان روکھڑی پر 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں بغیر اجازت پروگرام کرنے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مقدمے میں تقریب میں شامل مزید 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام محفل سماع کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام محفل سماع کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام محفل سماع کا انعقاد بسلسلہ 73ویں سالگرہ شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری ہوا

    جس میں مرکزی ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ راناوحیدشہزاد، انجینیئرسلیم، سرفرازاحمدچوہدری، کی خصوصی شرکت

    اعجاز شیر علی نے مختلف کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی اور ہال میں موجود تمام شرکاء خوشی میں جھومتے رہے

    قائدین نے ڈاکٹر طاہر القادری کی امت مسلمہ اور قوم پاکستان کے لئے فکر پر روشنی ڈالی پروگرام میں شیخ الاسلام کی دینی اور ملی خدمات پیش کی گئیں

    ان کی 73 ویں سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی

    مہمانان میں امجدمحمودچاند, میاں محمدرضا، حافظ احتشام محمود، چوہدری شہزاد رووف، میاں محمدآصف، حافظ غلام مصطفےگجر، باجی رخسانہ عظمت، باجی ذکیہ محمود ذولقرنین حیدر، حسن علی سمیت سینئرز سابقین یوتھ رہنماؤں سمیت ضلعی، تحصیل اور منہاج یوتھ لیگ کی جملہ یونین کونسلز کے عہداران اور کارکنان نے خصوصی شرکت کی

  • گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی، آزاد کشمیر کے رہائشی3 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا

    گھوٹکی پولیس کی بروقت کارروائی، آزاد کشمیر کے رہائشی3 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، آزاد کشمیر کے رہائشی تین افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا.

    ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی ہدایات پر اہم مقامات پر پولیس کی تعیناتی اور بروقت انفارمیشن حاصل کرنے کے باعث آزاد کشمیر کے رہائشی عاصم راجہ ولد صابر حسین راجہ،،صابر حسین ولد عبداللہ راجہ،، ثاقب حفیظ ولد حفیظ احمد راجہ سکنہ تینوں افراد آزاد کشمیر والوں کو ڈاکوؤں کے جھانسے میں آکر کچے کی طرف جاتے ہوئے اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

    خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھو نے کچے کی طرف جانے والے راستے پیر زادہ پل پہ تین مشکوک اشخاص کو روک کر چیک کیا اور پوچھ گچھ کی تو،جنہوں نے اپنا تعلق آزاد کشمیر کے رہائشی عاصم ولد صابر حسین راجہ،صابر حسین ولد عبداللہ راجہ اور ثاقب حفیظ ولد حفیظ احمد راجہ بتایا۔

    دورانِ تفتیش مذکورہ اشخاص نے انکشاف کیا کہ ایک مکینک ہے اور ایک ایکسویٹر کا آپریٹر ہے،چند دنوں سے ایک نامعلوم شخص ان سے رابطے میں تھا جو سستے داموں پہ ایکسیویٹر کے لیئے انہیں اپنے پاس کچے کی طرف بلا رہا تھا۔

    بروقت کارروائی اور مزکورہ اشخاص کو اغوا ہونے سے بچانے پر ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایات۔

    مزکورہ اشخاص کو جھانسے کے ذریعے بلا کر اغوا کرنے کی کوشش میں ملوث نامعلوم ملزمان کی شناخت کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نا معلوم موبائل فون نمبرز کے ذریعے نسوانی آواز، مظلوم کی مدد، کھانے کی دعوت، شادی کی تقریب میں شرکت، سیر و تفریح، شکار، نوکری کا لالچ، پر کشش کاروبار، سستے ٹریکٹر، گاڑی کی خریداری وفروخت یا اس قسم کے جھانسے میں آنے سے محتاط رہیں،نا معلوم موبائل فون نمبرز یا اشخاص کی جانب سے ایسی پیشکش کی صورت میں فوری پولیس سے رابطہ کریں.

  • سیالکوٹ :اونچی دکان پھیکا پکوان،مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے

    سیالکوٹ :اونچی دکان پھیکا پکوان،مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)اونچی دکان پھیکا پکوان،مشہور نام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگئے
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کشمیر روڈ سیالکوٹ میں گرینڈ آپریشن کیا ہے جس میں معروف ہوٹل اور سویٹس اینڈ بیکری پروڈکشن یونٹ کو 3لاکھ روپے جرمانہ عائداور 900لٹر دودھ، 1من سے زائد تیار مکسچر اور دیگر اجزاء موقع پر تلف کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پروڈکشن ایریا میں زندہ کاکروچ اور چوہوں کے فضلات موجود پائے گئے۔ انتہائی ناقص سٹوریج اور پروڈکشن ایریا میں صفائی نا ہونے پربھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔ گندا واشنگ ایریا اور زنگ آلود گندے برتنوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

    دکانوں اور گاڑیوں کی چیکنگ، غیر معیاری اور ملاوٹی 900لیٹر دودھ بھی تلف کردیا گیا۔ عاصم جاوید نے کہا ہے کہ زائدالمیعاد، ناقص اشیاء خورونوش کی فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے رہی ہے۔ ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ جعلسازی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

  • سیالکوٹ:پسرور میں قتل کے 2 مفرور ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:پسرور میں قتل کے 2 مفرور ملزم گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)پسرور میں قتل کے 2 مفرور ملزم گرفتار

    ایس ایچ او صدر نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان مقدمہ نمبر 138/24 بجرم 302 تھانہ صدر میں مطلوب تھے

    ملزمان حمزہ ولد ارشد اور اویس ولد شفیق نے فائرنگ کرکے علی رضا اور اس کے والد امتیاز کو قتل کر دیا تھا، ملزمان نے یکم فروری کو عاقی ماچھی گاؤں میں فائرنگ کرکے باپ بیٹا کو قتل کیا تھا.

  • سیالکوٹ:شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)شب برات سے پہلے پولیس کی کارروائی،بڑی مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ،ملزم گرفتار

    شب برات سے پہلے سیالکوٹ پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھانہ کوتوالی کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی کا سامان برآمد کر کے ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کے کرائم فائٹر ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مار کر ملزم پرویز ولد رحمت سکنہ سالو گجر گلی، محلہ پنساریاں کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی سامان جس میں 5000 پیکٹ پٹاخے، 2000 ہوائیاں، 500 انار، 2000 مختلف اقسام پٹاخے اور 100 پیکٹ پھلجھڑیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

    بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے پکڑے جانے والے آتشبازی کے سامان کو تلف بھی کر دیا۔ اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  • اوکاڑہ :باغی ٹی وی کے نامہ نگار سینئر صحافی ملک ظفر اقبال کے والد گرامی کی وفات پرتعزیتی اجلاس ہوا

    اوکاڑہ :باغی ٹی وی کے نامہ نگار سینئر صحافی ملک ظفر اقبال کے والد گرامی کی وفات پرتعزیتی اجلاس ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار) باغی ٹی وی کے نامہ نگار سینئر صحافی ملک ظفر اقبال کے والد گرامی کی وفات پرتعزیتی اجلاس ہوا

    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ عوامی میڈیا کونسل کے زیر اہتمام ایک خصوصی تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد آصف کھوکھر منعقد ہوا منعقدہ اجلاس میں سماجی کارکن ملک خالد یعقوب اور سینئر صحافی باغی ٹی وی کے نامہ نگارملک ظفر اقبال کے والد گرامی ماسٹر محمد یعقوب کی مختصر علالت کے بعد وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا

    اجلاس میں ضلع بھر سے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے خصوصی دعا مغفرت کی گئی، اس موقع پر مقررین نے مرحوم ماسٹر محمد یعقوب کی تعلیمی اور معاشرتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا،

  • سیالکوٹ:ماحولیاتی تحفظ  کیلئے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی.مظفر مختار

    سیالکوٹ:ماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی.مظفر مختار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض ) ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی.مظفر مختار

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت و ہیومین ٹریفکنگ سیالکوٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر طیب ورک، سماجی کارکن عبدالشکور مرزا، اشفاق نذر گھمن، قیصر ندیم سپال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایجنسی محمد ساجد، صدر بھٹہ ایسوسی ایشن میاں محمد اکرم، انسپکٹر ماحولیات احمد یار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عصمت اللہ اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نیئر عباس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    اے ڈی سی مظفر مختار نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایجنسی کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ بھٹہ پر کام کرنے والے ورکرز کو پیسپی میں رجسٹرڈ کریں اور ان پیسی کارڈز جاری کئے جائیں اس ضمن میں بھٹہ مالکان اپنے مزدوروں کی رجسٹریشن میں اپنا مکمل تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو پوری اجرت اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیرون ملک بھیجنے والے غیر قانونی ہیومین ٹریفکنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے جبکہ عوام الناس کو آگاہی اور شعور دیا جائے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے سے باز رہے کیونکہ اس طرح آپ کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

  • ڈہڑکی :دو نوجوان مبینہ طور اغواء ہوگئے

    ڈہڑکی :دو نوجوان مبینہ طور اغواء ہوگئے

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈھرکی سے گاؤں محمد پور جانے والے عامر مہر اور عرفان شیخ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے جائے واردات سے نوجوان کے کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں، گنے کے فصل کی جانب موٹرسائیکل کے سراغ مل گئے، لواحقین کے ساتھ مل کر تلاش جاری ہے،

    ورثاء کاکہنا ہے کہ دونوں مزدور ہیں جنہوں نے ڈہڑکی پہنچ کر ان سے رابطہ کیا، وہ گاؤں کی طرف آرہے تھے کہ ان سے رابطہ منقطع ہوگیا ہمیں خدشہ ہے ہمارے نوجوان اغواء ہو گئے،
    ایس ایچ او عبدالشکور لاکھو نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کی لوکیشن کا آخری مقام محمد پور لنک پیر جامی سلطان سے ہے

  • پسرور کی معروف ڈاکٹر سمینہ خالد پر قاتلانہ حملہ،حالت تشویشناک

    پسرور کی معروف ڈاکٹر سمینہ خالد پر قاتلانہ حملہ،حالت تشویشناک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض)پسرور کی معروف ڈاکٹر سمینہ خالد پر قاتلانہ حملہ،حالت تشویشناک
    سمینہ ہسپتال کی مالک ڈاکٹر سمینہ خالد پر ملزم نےچھریوں کے وار سے قاتلانہ حملہ کیا ہے ،پسرور پولیس کی بھاری نفری سمینہ خالد ہسپتال پہنچ گئی

    محلہ کوٹ کبہ کے رہائشی نے ڈاکٹر سمینہ خالد کو ہسپتال کے اندر ہی چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا ،سٹی پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیاہے ڈاکٹر سمینہ خالد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

    قاتلانہ حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ریسکیو ٹیم کی طرف سے انکے ہسپتال میں ہی ابتدائی طبی امداد دے دی گئی
    پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی