Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شجاع آباد: گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی،گتا و مشینری جل گئی

    شجاع آباد: گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی،گتا و مشینری جل گئی

    شجاع آباد میں کالی پل کے قریب گتا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 10گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔

    جمعہ کی رات گیارہ بجے تک موصول اطلاعات کے مطابق صبح لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔

    فیکٹری میں آتشزدگی کی تفصیل بتاتے ہوئے ریسکیو ورکرز نے کہا کہ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو ورکرز نے مالکان کے دعوے کے حوالے سے بتایا کہ 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گتا و مشینری جل کرخاکستر ہوگئی۔

    آخری اطلاع آنے تک ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔

    ریسکیو ورکرز کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔

  • کراچی :کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

    کراچی :کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

    کراچی میں شارع فیصل کے ساتھ بلوچ کالونی پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔

    کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈز نے پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کمرشل پلازہ کی دوسری منزل پر لگی ہے، دفاتر میں موجود عملے کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، فائر فائٹرز کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔

    حکام کے مطابق پلازہ میں 100 سے زائد دفاتر موجود ہیں، رات کی شفٹ میں مختلف دفاترمیں 100 سےزائد ورکرز موجود تھے، آتشزدگی واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ شارع فیصل پر بلوچ پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی.

  • قصور:این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لینے والے ٹی ایل پی کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا حلقے کا دورہ

    قصور:این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لینے والے ٹی ایل پی کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا حلقے کا دورہ

    قصور،باغی ٹی وی( طارق نوید سندھو ڈسٹرکٹ رپورٹر) این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لینے والے ٹی ایل پی کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا حلقے کا دورہ

    NA-131 میں MNA کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر نے یونین کونسل نمبر 11 کا دورہ کیا اور علاقہ کے معززین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آپ کے ہر جائز کام میں جہاں میری ضرورت پڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔

    اس دوران سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا پہلا الیکشن تھا اور پہلی ہی بار میں تحریک لبیک پاکستان کو 47000 ووٹ ملے ہیں اور قصور کی عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خواہاں ہیں اور نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں آج سے ہی اپنے اگلے الیکشن کی کمپین کا آغاز کر رہا ہوں اور ہر وقت میں آپ کے علاقہ میں ہی موجود رہوں گا۔

    اس دوران مشتاق کالونی قصور میں چوہدری احمد رضا قصوری، طارق نوید سندھو، علی شیر سندھو، نور خان، رانا عرفان باو، بانا سید دیوان شاہ، ساجد جوئیہ، ایم منشاء، مہر شکیل، خرم شہزاد اعوان اور ملک ثاقب سے ملاقات کی اور الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

  • سیالکوٹ :بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد

    سیالکوٹ :بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 4 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

    اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر قیصر بشیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو کو بریک کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ منشیات 1. شیخ عشرت عرف گونا شیخ سکنہ بھڈال کو ساتھیوں سمیت مجید، غلام نبی اور یاسر اقبال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 20کلوگرام ہیروئن، چرس، افیون اور ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کی 8عدد خود کاررائفلیں ،3عدد پستول ،26عدد میگزین اور 400کے قریب گولیاں برآمد کرلی ہے۔

    ملزمان منشیات سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • ڈی جی خان :صوبائی محتسب پنجاب نے تمام صوبائی محکمہ جات سے متعلق شکایات کی دادرسی کیلئے دورانیہ کم کردیا

    ڈی جی خان :صوبائی محتسب پنجاب نے تمام صوبائی محکمہ جات سے متعلق شکایات کی دادرسی کیلئے دورانیہ کم کردیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نیوزرپورٹرشاہدخان)صوبائی محتسب پنجاب نے تمام صوبائی محکمہ جات کے ملازمین کی سرکاری خدمات میں بدانتظامی،لاپرواہی، کرپشن کی شکایات پرعوام کی داد رسی کیلئے دورانیہ کم کر کے 30سے 40دن کر دیاہے

    اس سلسلے میں بغیر کسی فیس کے آن لائن اور بذریعہ ڈاک درخواست دی جاسکتی ہے جبکہ 1050ہیلپ لا ئن کے علاوہ دفتر صوبائی محتسب بلاک 41، نزد غازی پارک ڈیرہ غازیخان سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے.

    شکایت کنندہ کو بذریعہ ایس ایم ایس کارروائی سے آگاہ بھی رکھا جائے گا.

    دفتر صوبائی محتسب ڈیرہ غازیخان کی طرف سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور ادارہ کی سروسز بارے آگاہی بھی دی گئی.

  • ڈیرہ غازیخان :ڈی سلٹنگ کے عمل سے کسانوں کو ٹیل تک پانی میسر آئے گا،ڈپٹی کمشنر

    ڈیرہ غازیخان :ڈی سلٹنگ کے عمل سے کسانوں کو ٹیل تک پانی میسر آئے گا،ڈپٹی کمشنر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈیرہ غازیخان کے اریگیشن چینلز میں پانی کی سپلائی اور ڈی سلٹنگ بارے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیرمسلم،ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات علی گوہر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر نہروں اور آبی گزر گاہوں میں بھل صفائی اور ڈی ڈی سلٹنگ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کے معاملات کو آسان بنارہی ہے،ڈی سلٹنگ کے عمل سے کسانوں کو ٹیل تک پانی میسر آئے گا اور وہ اپنی اجناس کی بہتر پیداوار بھی لے سکیں گے،

    انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے آبی گزر گاہوں میں ڈی سلٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے،فیلڈ میں ٹیمیں موجود ہیں،کسانوں کو ریلیف فراہمی کا عمل جاری رہے گا۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 26 فروری سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کی سخت نگرانی کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 26 فروری سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کی سخت نگرانی کا فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 26 فروری سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیاگیا ہے ہر ٹارگٹ بچہ تک رسائی حاصل کرکے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔پولیو ویکسین پلا کر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جائے۔

    کمشنر نے کہا کہ بارڈرایریا،پہاڑ،دریا اور وسیع و عریض میدانی علاقہ ہونے کی وجہ سے ڈی جی خان انتہائی چیلنجنگ ڈویژن ہے۔پولیو ٹیموں کو وسائل دینے کے ساتھ ان کی کارکردگی مانیٹر کی جائے۔بس اڈوں،مزارات اور عوامی مقامات کو خصوصی فوکس کیا جائے۔

    صوبائی سرحدی راستوں کو سیل کرکے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ڈویژن کی حدود میں داخل ہونے دیا جائے۔ٹیمیں مائیکرو پلان کے تحت کام کریں۔کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

    ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ادریس لغاری نے یکم مارچ تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ،عثمان علی،منور عباس،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

  • سیالکوٹ:پاکستانی نوجوان بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی بیاہ لایا

    سیالکوٹ:پاکستانی نوجوان بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی بیاہ لایا

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)جرمن نژاد بھارتی سکھ لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان آ گئی ہے، جسپریت کور نے نکاح سے قبل اپنا نام زینب رکھ لیا ہے، جبکہ سیالکوٹ کے شہری علی ارسلان سے نکاح کر لیا ہے۔

    بیرون ملک جرمن میں سیالکوٹی نوجوان کے ساتھ کام کرنے والی ہندوستانی لڑکی علی ارسلان کے عشق میں گرفتار ہوگئی عشق کو پروان چڑھانے کےلیے لڑکی سیالکوٹ پہنچ گئی اور علی ارسلان سے پسند کی شادی کرلی ۔

    نکاح سے قبل سکھ لڑکی نے جامعہ حنفیہ سیالکوٹ میں سینئر پارلیمنٹرین حافظ صاحبزادہ حامد رضا کے ہاتھوں اسلام قبول کیا ۔بھارتی سکھ لڑکی جسپریت کور نے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام زینب رکھا لیا بھارتی پنجاب کے شہر لدھینانہ کی رہائشی جسپریت کور جو کہ 16جنوری کو مذہبی یاترا کیلئے پاکستان آئی تھی جسے 15اپریل تک سنگل انٹری ویزا جاری کیاگیاتھا . تاہم 15 اپریل سے قبل ہی جسپریت کور سیالکوٹی منڈے کی دلہنیاں بن گئی.

    سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی ارسلان اور زینب (جسپریت کور) اب بھارتی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت کور بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔

    جامعہ حنفیہ سیالکوٹ کی جانب سے زینب (جسپریت کور) کے اسلام قبول کرنے کا سرٹیفکیکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق زینب کے والدین بھارتی شہریت رکھتے ہیں تاہم زینب جرمنی کے شہر میونخ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق زینب (جسپریت کور) اور علی ارسلان دونوں جرمنی میں دوست بن گئے تھے، بعدازاں علی نے زینب (جسپریت کور) کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جو کہ زینب نے قبول کر لی۔

  • اوچ شریف : دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق،3 شدید زخمی

    اوچ شریف : دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق،3 شدید زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق ، 3 شدید زخمی ، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ، مقدمہ درج ، 3 ملزمان گرفتار ، دیگر کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف تھانہ کی حدود موضع بکھری میں دیرینہ رنجش پر لڑائی ہوئی لڑائی میں جھیبل برادری اور بھگلہ برادری کے مابین لڑائی ہوئی ڈنڈوں اینٹوں سمیت مکوں تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا

    لڑائی کے دوران جھبیل برادری کے چار افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں سے سلیمان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہو گیا

    پولیس تھانہ اوچ شریف موقع پر پہنچ کر بھگلہ برادری کے شیر ، شمیر ولد پیر بخش، برکت ولد بگو دل اور ولد خادم حسین، حسنین ، آصف دلاور خان محمد عطا اللہ ولد مشتاق، عرفان، خادم حسین، غلام حیدر، عرفان، سمیت دیگر افراد پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے جاری ہیں

    جاں بحق ہونے والے محمد سلیمان کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

  • اوچ شریف:درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات,چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کرکیش لے اُڑے

    اوچ شریف:درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات,چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کرکیش لے اُڑے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت مخدوم سید جہانیاں جہانگشت بخاری کی درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کران گنت کیش لے اڑے
    تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ رات درگاہ مخدوم جہانیاں جہانگشت پر چوری کی سنگین واردات میں نامعلوم چوروں نے دربارحضرت سید مخدوم جہانیاں جہانگشت رحمت اللہ علیہ کے مزار پر محکمہ اوقاف کی طرف سے رکھا گیا لوہے کا نظرانہ بکس کا تالا توڑ کر نقد کیش چرا کر رفو چکر ہو گئے ہیں

    پولیس موقع واردات پر موجود ہے تحقیقات جاری ہے ،چوری کا انتہائی افسوسناک واقعہ انتہائی پوش آبادی میں ہوا ہے برصغیر پاک و ہند کے اتنے بڑے ولی کے مزار سے کیش چوری کی وادات ہو جانا ایک لمحہ فکریہ ہے اور مقامی انتظامیہ اور درگاہ پر موجود سکیورٹی عملہ کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے

    حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمت اللہ علیہ کا شمار ان بزرگان دین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی ترویج اور اسلام کا پرچار کر کے مختلف مزاہب سے تعلق رکھنے والوں کو داخل اسلام کیا

    آپ رحمت اللہ علیہ کے لاکھوں عقیدت مند ہیں اس واردات سے شدید تزبزب کا شکار ہیں درگاہ سے چوری ہو جانے سے لاکھوں عقیدت مند و ں کی دلآزاری ہوئی ہے تاہم اس واردات سے وہاں سیکورٹی کے انتظامات اور ان اداروں کا بھی پول کھل گیا ہے

    دور حاضر کے ملکی حالات کے پیش نظر اس درگاہ پر سیکورٹی کےسخت انتظامات ہونے چاہئیں تاکہ خدا نخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے کیونکہ درگاہ حضرت سید جہانیاں جہانگشت بخاری پر ملکی غیر ملکی زائرین و عقیدت مندوں کا رش لگا رہتا ہے

    برصغیر پاک و ہند کی علمی و روحانیت کا مرکز ہے جنکے مزار پر انتہائی مضبوط حصار میں آہنی سرکاری بکس کا تالا توڑ کر انگنت کیش کا غائب ہونا بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

    زائرین وعقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے تعینات ہونے والے سرکاری گارڈ اور نگران و خلیفہ اس چوری میں براہراست ملوث ہو سکتے ہیں اس لئے اس معاملے پر جامع تحقیقات ہونا ضروری ہے تاکہ یہ واردات بے نقاب ہوسکے