Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرخان: راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

    گوجرخان: راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

    گوجرخان نامہ نگار باغی ٹی وی (شیخ ساجد قیوم ) راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

    گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 25 ۔ 2024کے لئے ھفتہ کے روز ووٹ ڈالے گئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے لئے ون ٹو ون مقابلہ ہوا صدر کے عہدے کے لیے راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ اور راجہ محمد جواد ارسلان ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ھوا راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ 162ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ راجہ محمد جواد ارسلان ایڈووکیٹ 114 ووٹ حاصل کرسکے

    جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ اور محمد جاوید بھٹی ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداران پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں

  • سیالکوٹ:وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔ محسن نقوی

    سیالکوٹ:وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔ محسن نقوی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو پوری نہ کر سکوں، وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔ محسن نقوی
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ روڈ میری ترجیحات میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیالکوٹ میں بزنس فسلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو پوری نہ کر سکوں، وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پراجیکٹس کو جانے سے پہلے مکمل کر کے جائیں، ایئرپورٹ سے سیالکوٹ کی طرف آنے والی دورویہ سڑک 15فروری تک مکمل کر لیں گے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ترجیح دی جائے، سیالکوٹ ایئررپورٹ روڈ کے ٹینڈرز جاری ہوچکے ہیں،17جنوری سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، سڑکوں کی کارپینٹنگ کا کام بھی جاری ہے، یہ نہیں کہہ رہا کہ ہسپتالوں میں دودھ کی نہریں بہادی ہیں لیکن پہلے سے بہت بہتر حالت میں ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹر میں این او سیز کا اجراء شروع ہوچکا ہے۔گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں چند روز میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹرز کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ بزنس فیسلیٹیشن سینٹر لاہور والے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر سے بہتر ہے، سیالکوٹ ایئر پورٹ روڈ پر فوری کام شروع کرنے کے لئے ہدایات کر دی ہیں۔

    محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرر ہے، بڑی امید ہے کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا پہلا فیز مکمل کرکے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ روڈ میری ترجیحات میں شامل ہے، میری اور پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ مکمل کرکے جائیں، جہاں بھی شکایات سامنے آئیں گی ازالہ کیا جائے گا۔

    محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے، ٹیچنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز پر توجہ دی ہے، ٹی ایچ کیوز کی حد تک ہسپتالوں میں بہتری نظر آئے گی۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بی ایچ کیو ہسپتالوں پر وقت کی کمی کی وجہ سے توجہ نہیں دے پائے کیونکہ بی ایچ کیوز ہزاروں کی تعداد میں ہیں، ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں پہلے اور اب کی حالت میں زمین آسمان کا فرق نظر آئے گا۔

  • سیالکوٹ:امیدواران الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں. الفت شہزاد

    سیالکوٹ:امیدواران الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں. الفت شہزاد

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد نے عام انتخابات کے حوالہ سے مانیٹرنگ آفیسرز کیساتھ خصوصی میٹنگ کی. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد کی زیر سربراہی ہونے والی اہم میٹنگ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر ضلع سیالکوٹ کے تمام انتخابی حلقہ جات کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا.

    اس ضمن میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاسی جماعت یا پھر آزاد امیدوار کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائیگی. پبلسٹی میٹیریل، سائن بورڈز، سٹکرز، بینر، نیون سائنز اور ہر قسم کے اشتہارات و ہولڈنگز پینا فلیکس وغیرہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دئیے گئے ضابطہ اخلاق سائز و حجم کے عین مطابق لگائے جائیں.

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب امیدوار قومی یا صوبائی اسمبلی کو بھاری جرمانے کیساتھ ان کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی.

  • ڈیرہ غازی خان:علاقہ کے حقوق کا سودا کرنیوالے چہروں کو عوام پہچانیں-عابد یحیٰ بابر

    ڈیرہ غازی خان:علاقہ کے حقوق کا سودا کرنیوالے چہروں کو عوام پہچانیں-عابد یحیٰ بابر

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)گذشتہ ادوار میں علاقہ کے حقوق کا سودا کرنیوالے چہروں کو عوام پہچانیں۔منتخب ہو کر علاقے کی پسماندگی کی آواز اسمبلی میں اٹھاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی حلقہ 289 کے امیدوار "میری ترجیحات عوام کی سہولیات” اور "میری ترجیحات ہمارا پاکستان” کی ویژنری شخصیت عابد یحیی خان بابر نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا

    انہوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک اسمبلیوں میں جانیوالوں نے ذاتی مفادات کے عوض ضلع ڈیرہ غازی خان کی عوام کے حقوق کا ہمیشہ سے سودا کیا ہے، یہاں برطانیہ نواز سمیت سرمایہ داروں سے ہمیشہ سے ملک کی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی پر مسلط ہونیوالوں کا ساتھ دیکر اسمبلیوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور عوامی فلاح پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر عام اور پسماندہ عوام کی فلاح کا مقدمہ اسمبلی میں لڑوں گا ،ووٹ ایک امانت ہے اور اس میں خیانت کرنیوالوں کو شکست ہی عوام کی حقیقی فتح ہو گی ،عوام ان روائتی سیاستدانوں سے خوب واقف ہیں تاہم بنیوں کی مزید پہچان کرنا ان کا فرض ہے۔

  • میرپورساکرو:پیپلزپارٹی ،دھڑے بندی ختم،تحفظات دور،راجانی اتحاد ختم

    میرپورساکرو:پیپلزپارٹی ،دھڑے بندی ختم،تحفظات دور،راجانی اتحاد ختم

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنوازکلوئی)پیپلزپارٹی ،دھڑے بندی ختم،تحفظات دور،راجانی اتحاد ختم،پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے حمایت کی یقین دہانی

    پی ایس 76 میرپورساکرو سے پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما راجونی اتحاد کے امیدوار صدر عبدالغنی بگھیار پی ایس 76 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی حسن زرداری کے حق میں دستبردار ہو کر ضلعی قیادت میں شامل ہو گئے۔

    راجونی اتحاد کے صدر عبدالغنی بگھیار نےپیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زرداری کے حق میں دستبردار ہوئے ہو کہا کہ حاجی علی حسن زرداری کے قیادت میں تعلقہ ترقی کے مزید اہداف طے کرے گا

    اس موقع پر علی حسن زرداری نے کہا کہمیں نے ہمیشہ الیکشن میں کھڑے ہونے پر اتفاق نہیں کیا، اسے کامیاب بنانا ہر جماعت کی ذمہ داری ہے، چاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جسے کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔

    پی ایس 76 پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار علی حسن زرداری نے صدر عبدالغنی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایڈجسٹ ہونے کا عندیہ بھی دیا۔

  • اوچ شریف:قومی شاہراہ پر ٹریلر اور موٹر سائیکل میں تصادم،2 خواتین سمیت 3 جاں بحق

    اوچ شریف:قومی شاہراہ پر ٹریلر اور موٹر سائیکل میں تصادم،2 خواتین سمیت 3 جاں بحق

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقہ چنی گوٹھ میں قومی شاہراہ پر ٹریلر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجہ میں دو خواتین اور ایک مرد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں، ریسکیو اہلکار جاۓ حادثہ پر پہنچ گئے ہیں،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے چنی گوٹھ قومی شاہراہ پر صادق دوست پمپ کے قریب ٹریلراورموٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجہ میں دو خواتین اور ایک مرد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں، ریسکیو اہلکار جاۓ حادثہ پر پہنچ گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر تین افراد سوار جارہے تھے۔

    موٹر سائیکل سوار 22 ویلر ٹریلر کے پیچھے سردی سے بچنے کا شیلٹر لے رہا تھا، موٹر سائیکل کے پیچھے ایک اور 22 ویلر ٹرالر آگیا، جو کہ مبینہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا اور تینوں سوار ہیڈ کرش ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،

    جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین ایک مرد شامل ہے حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت اللہ جوایا اور کلثوم بی بی، نسرین بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، تینوں ڈیڈ باڈیز کو آر ایچ سی چنی گوٹھ شفٹ کر دیا گیا ہے

  • تنگوانی: مفتی مسعود الرحمان عثمانی شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سنی رابطہ کونسل کی پریس کانفرنس

    تنگوانی: مفتی مسعود الرحمان عثمانی شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سنی رابطہ کونسل کی پریس کانفرنس

    تنگوانی،باغی ٹی وی (اسداللہ مٹھیانی) مفتی مسعود الرحمان عثمانی شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سنی رابطہ کونسل کی پریس کانفرنس

    تنگوانی میں سنی رابطہ کونسل کے رہنما اور (PRHP) کے ضلعی صدر مولانا شاہ مور بلوچ شہزادو گجرانی ،محمد قوی نوناری ،حافظ خالد حسین گجرانی ،سیف الرحمان بکرانی اور دیگر نے اسلام آباد میں سنی علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا مفتی مسعود الرحمان عثمانی جنہیں اسلام آباد میں شہیدکردیاگیاتھا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مرکزی حکم نامے کے تحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مفتی مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت امن و امان بحال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سندھ میں حالات تشویشناک حد تک بگڑ رہے ہیں، مسلسل آواز اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ضلع کشور کے مغویوں کی بازیابی اور عوام کے جان و مال کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قائدین کے احکامات پربھرپور احتجاج کریں گے۔

  • نوری آباد:بااثرقبضہ مافیا،محکمہ ریونیواور پولیس گٹھ جوڑ کیخلاف احتجاج

    نوری آباد:بااثرقبضہ مافیا،محکمہ ریونیواور پولیس گٹھ جوڑ کیخلاف احتجاج

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری)بااثرقبضہ مافیا،محکمہ ریونیواور پولیس گٹھ جوڑ کیخلاف احتجاج
    نوری آباد کے قریب بااثر قبضہ مافیا اور محکمہ ریونیواور پولیس کے خلاف مقامی لوگوں نے سروس روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدیدنعرےبازی کی گئی، حضور بخش پالاری۔ گل زمان پالاری اللہ رکھا پالاری زبیر پالاری اور دیگر لوگوں نے سرورس روڈ پر احتجاج کیا

    گاؤں نواب پالاری بخشوخان پالاری اللہ رکھا۔حضور بخش پالاری گلاب پالاری اور دیگر رہائشی کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے بااثر مالک احسن جھوٹے کھاتے ڈال کر مکینوں کی 129 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے،جسے پولیس اور محکمہ ریونیوکی پشت پناہی حاصل ہے ،کرپٹ عناصرکی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کی زمینوں پر ناجائزقبضے کئے جارہے ہیں

    متاثرین ے نگران حکومت سندھ اورمقتدر حلقوں ور اعلیٰ عدلیہ سے قبضہ مافیا سے نجات دلانے کی اپیل کی ہے اورگاؤں نے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے اور قبضہ مافیاکوتحفظ دینے والی پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جاۓ.

  • گوجرخان: نواز شریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری ریاض نے ن لیگ چھوڑ دی

    گوجرخان: نواز شریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری ریاض نے ن لیگ چھوڑ دی

    گوجرخان نامہ نگار باغی ٹی وی( شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان میں ن لیگ کو بڑا دھچکا نواز شریف کے دیرینہ ساتھی سابق صوبائی وزیر مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض نے انتخابات میں نظر انداز کرنے پر مسلم لیگ ن چھوڑ دی اورتحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی

    کرین کے نشان پر پارٹی کے ٹکٹ پر این اے 52 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان ،جمعہ کے روز ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کے فیصلے نے گوجرخان کی سیاست میں کھلبلی مچادی یاد رہے کہ حالیہ انتخابات کے سلسلے میں چوہدری ریاض نے این اے 52 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ ان کے بیٹے چوہدری خرم زمان نے صوبائی نشست پی پی 8 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے امیدوار تھے دونوں نشستوں پر نظر انداز کیے جانے پر چوہدری محمد ریاض نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لی

    چوہدری ریاض 1988 میں نواز شریف کابینہ میں وزیر بنے تھے جبکہ 1998میں شہباز شریف کابینہ میں بھی صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں

  • تنگوانی :  بھٹائی پریس کلب کے چیئرمین سہراب سندھی کا 2 سالہ بیٹا فوت

    تنگوانی : بھٹائی پریس کلب کے چیئرمین سہراب سندھی کا 2 سالہ بیٹا فوت

    تنگوانی باغی ٹی وی (اسداللہ مٹھیانی)بھٹائی پریس کلب کے چیئرمین سہراب سندھی کا 2 سالہ بیٹا فوت
    تفصیل کے مطابق بھٹائی پریس کلب تنگوانی کے چیئرمین سہراب سندھی کا 2 سالہ بیٹا محمد عمر دل میں سوراخ کے باعث انتقال کر گیا، مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھٹائی پریس کلب تنگوانی کے چیئرمین سے رابطہ کیا اور تعزیت کی

    این اے 192 کے امیدوار علی حسن جتوئی،جے یو آئی کے رہنما مولوی محمد صلاح، ملک صدر نذر محمد ملک، نیشنل پریس کلب تنگوانی،بھٹائی پریس کلب تنگوانی اور دیگر کے صحافیوں سے بھی اظہار ہمدردی اورتعزیت کی