Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • یونیورسٹی آف سرگودھا میں اے پی پی اور پولیس تحفظ مرکز کے  اشتراک سے ایک روزہ سیمینار

    یونیورسٹی آف سرگودھا میں اے پی پی اور پولیس تحفظ مرکز کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا میں اے پی پی اور پولیس تحفظ مرکز کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیمینارایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP)اور پولیس تحفظ مرکز کے باہمی تعاون سے ہوا۔ جس میں رضا کاروں کی خدمات کا اعتراف اور اہمیت کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی بے لوث خدمات کو خراج ِتحسین پیش کیا گیا۔

    سیمینار میں مہمان ِ خصوصی ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف جیل خانہ جات چوہدری سعید اللہ گوندل تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ مہر عمر دراز جھاوری، ایگزیکٹو کونسل ممبر وومن چیمبر آف کامرس سرگودھا شازیہ ممتاز بنگش،چیئرمین گو لائف مختار احمد مرزا، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر کنور عثمان سعید، چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر حسن رضا سید،اسسٹنٹ پروفیسر نعمان یاسر، انچارج پولیس تحفظ مرکز صفدر اقبال اور دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف جیل خانہ جات چوہدری سعید اللہ گوندل نے کہا کہ افراتفری کے اس دور میں انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو فروغ دینا بہت ضروری ہے مگر انسانیت کی بے لوث خدمت اور دوسروں کی ضرورت پوری کرنے کی طاقت رکھنے والے افراد معاشرے میں شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔

    چوہدری سعید اللّٰہ گوندل نے مزیدکہا کہ آپ کے پاس رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے لوگ اللہ تعالی کی طرف سے رحمت بن کر آتے ہیں جو تمام عمر بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔انکا کہناتھاکہ اقوام ِمتحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ان 50 ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے جس کے پاس دُنیا کے سب سے زیادہ رضاکار موجود ہیں۔

    اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ مہر عمر دراز جھاوری نے کہا کہ رضاکار ہمارے معاشرے کا وہ اثاثہ ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں کیونکہ انکی خدمات جذبہ حب الوطنی اور جذبہ انسانیت سے سرشارہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    اسٹیشن مینجر اے پی پی سرگودہا مخدوم شاہ لطیف نے کہا کہ رضاکار انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں بے لوث خدمات فراہم کرتے ہیں لیکن جب تک ہم اُن کا مکمل ساتھ نہیں دیں گے ان کا مشن پورا نہیں ہو سکتا۔ ڈاکٹر کنور عثمان سعید نے کہا کہ 70 فیصد رضاکارانہ خدمات کا کریڈٹ کسی ادارے کو نہیں بلکہ معاشرے کے ان افراد کو جاتا ہے جو انفرادی طور پر بہت خاموشی کے ساتھ خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

    یہ مٹھی بھر افراد حتی المقدور کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ رضا کاری کا جذبہ معاشرے میں پروان چڑھ سکے۔ سیمینار کے اختتام پر رضاکارانہ خدمات پیش کرنے والے طلباء اور گیسٹ سپیکرز کو اعزازی سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔

  • سیالکوٹ :پٹرولنگ پولیس کاگاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ :پٹرولنگ پولیس کاگاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہدریاض)پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کا Tinted Glasses کے خلاف کریک ڈاؤن ،گاڑیوں کے شیشے بلیک کرکے سڑکوں پر گومنے والوں کو نہ صرف جرمانے کیے جائیں گے بلکہ موقع پر ہی بلیک بیپر اتارے جائیں گے

    ایس ایس پی پٹرولنگ عبدلواھاب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤں کرتے ہوئے کاروائیاں تیزکردی شیشوں پربلیک پیپر لگانے والوں کو اب نہ صرف جرمانے کیے جائیں گے بلکہ پیپر بھی موقع پر اتار دیئے جائیں گے

    اگلے مرحلے میں مقدمات بھی درج کیے جائیں گے انچارج پوسٹ یاسر محبوب کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے شیشوں پر بلیک پیپرز لگانا غیر قانونی ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں

  • سیالکوٹ :وکلاء کاوکیل کی رہائی کے لئے احتجاج ،صدر وسیکرٹری بار سمیت 50 وکلاء پر مقدمہ درج

    سیالکوٹ :وکلاء کاوکیل کی رہائی کے لئے احتجاج ،صدر وسیکرٹری بار سمیت 50 وکلاء پر مقدمہ درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) وکلاءکو اپنے ساتھی وکیل کی رہائی کے لئے احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا پولیس نے صدر وسیکرٹری بار سمیت 50 وکلاء پر مقدمہ درج کر دیا-

    سیالکوٹ گزشتہ روز وکلاء نے صدر و سیکرٹری بار سمیت اپنے ساتھی وکیل ابرار ولانہ کی رہائی کے لئے سیشن کورٹ اور ڈی سی کمپلیکس کی تالابندی کر کے کچہری چوک کو بلاک کردیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے وکیل کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے رہے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے

    جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ دور دراز سے آئے ہوئے سائلین بھی رل گئے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر پولیس نے صدر بار مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ سیکرٹری احسن اسماعیل ایڈووکیٹ، شاہد میر ایڈووکیٹ، ایم اظہر چوہدری ایڈووکیٹ آر کے اسلام ایڈووکیٹ سمیت 50 وکلاء پر16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے وکیل ابرار ولانہ کی جیل سے رہائی کے احکامات جاری کر دئے ہیں

  • سیالکوٹ:محنتی،فرض شناس سینئرز ملازمین ادارے کا اصل اثاثہ ہیں-ملک افضل

    سیالکوٹ:محنتی،فرض شناس سینئرز ملازمین ادارے کا اصل اثاثہ ہیں-ملک افضل

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ ملک افضل نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس سینئرز ملازمین ادارے کا اصل اثاثہ ہیں اور نئے ملازمین کو ان سے سیکھنا چاہئے تاکہ ادارے کی کارکردگی اور نیک نامی میں اضافہ ہو۔

    یہ بات انہوں نے آج انچارج اسٹریٹ لائٹس برانچ چودھری محمد وارث گجر کے اعزاز میں جناح ہال قلعہ پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین اتفاق لیبر یونین سہیل احمد بٹ، ایس ڈی او، چودھری ندیم گجر، مستنصر خان، چودھری اختر تتلہ، چودھری جعفر حسین سمیت کثیر تعداد میں افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔

    مدت ملازمت پوری کرنے والے چودھری وارث گجر نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے افسران اور ملازمین کا اپنے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی چار دہائیاں تک میونسپل کارپوریشن کا حصہ رہے ہیں اور ایم سی ایس ایک فیملی کی طرح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی ادارے کو میری ضرورت ہوگی وہ دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا ریٹائرمنٹ جاب کا حصہ ہے مجھے خوشی ہے کہ اللہ رب العزت کے کرم سے ادارے سے باعزت رخصت ہورہا ہو۔

  • کوٹ مبارک:پولیس تھانہ کالا کی کارروائی ،منشیات اور پسٹل برآمد،2ملزم گرفتار

    کوٹ مبارک:پولیس تھانہ کالا کی کارروائی ،منشیات اور پسٹل برآمد،2ملزم گرفتار

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی ( نامہ نگارامداداللہ تھہیم)ایس ایچ او تھانہ کالا طاہر سلیم SI کی سپرویژن میں تھانہ کالا پولیس کی جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری، دوران کاروائیاں مجرمان سے 01 پسٹل اور 1200 گرام چرس برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج

    ایس ایچ او تھانہ کالا طاہر سلیم SI کی سپر ویژن میں جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اسی سلسلہ میں تھانہ کالا پولیس نے روزانہ کی بنیاد پر بھرپور کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

    ایس ایچ او تھانہ کالا کا کہنا تھا کہ تھانہ کالا پولیس نے 02 ملزمان سے01 پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور 1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ کالا میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا کا کہنا تھا کہ تھانہ کالا پولیس کا علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔

    جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اورعلاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

  • اوچ شریف : سفارشی تعینات لیڈی ڈاکٹر ایم ایس کا پرائیوٹ ہسپتالوں سے مبینہ گٹھ جوڑ ، مریضوں لٹنے پر مجبور

    اوچ شریف : سفارشی تعینات لیڈی ڈاکٹر ایم ایس کا پرائیوٹ ہسپتالوں سے مبینہ گٹھ جوڑ ، مریضوں لٹنے پر مجبور

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) آر ایچ سی سنٹر اوچشریف میں سہولیات کا فقدان،ایکسرے مشین، فلموں سمیت ڈائلائسز والے مریض سرکاری ادویات کی عدم دستیابی کے باعث تڑپنے لگے، سفارشی تعینات لیڈی ایم ایس ڈاکٹر لائبہ کے پرائیوٹ ہسپتالوں سے مبینہ گٹھ جوڑ نے مریضوں کو لٹنے پر مجبور کردیا، رہی سہی کسر سرکاری اوقات میں میڈیکل نمائندگان کی ” کمیشن کماؤ” میٹنگز نے پوری کرڈالی، محکمہ صحت نے سفارشی تعینات ہونے والی ڈاکٹر لائبہ کے کرتوتوں پر آنکھیں بند کرلیں، مریضوں کو ریفر کرنا معمول بن گیا، پرائیوٹ کلینکس والوں کی چاندی،
    رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف ہسپتال جو غریب لوگوں کی علاج کا واحد سہارا ہے مگر اس میں کوئی سہولت موجود نہیں ہسپتال میں شعبہ ایکسرا کو تالہ لگا کر بند کردیاگیا ہے کیوں کہ ایکسرمشین کی فلمیں لیڈی ڈاکٹر لائبہ کی تعیناتی پر نایاب ہو گئیں

    تفصیل کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف میں تعینات مبینہ سفارشی ، ایڈہاک ڈاکٹر لائبہ کو تعینات کرکے پرائیویٹ ہسپتالوں کے کمیشن مافیا اور "کٹ آئٹم ” بنانے والی کمپنیوں کو نوازنے کی عملی پریکٹس جاری ہے جبکہ مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، ایکسرے مشین فلمیں نایاب ہونے کا ڈھونگ رچا کر پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیجنا شروع کر دیا ،گزشتہ روز اوچ شریف کی خاتون چیسٹ انفکشن ہونے کی صورت میں رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف گیئں تو ڈاکٹر لائبہ نے چسٹ ایکسرے کرانے کے لیے پرچی تھما دی خاتون پرچی اٹھا کر ایکسرے روم چلی گئی تو وہاں پر موجود ایکسرے ٹیکنیشن نے کہا کہ یہاں پر ایکسرے فلمیں موجود نہیں ڈاکٹر صاحبہ نے باہر کے ایکسرے کرانے کے لیے پرچی دی وہاں سے ایکسرے کرائیں

    اسی طرح ڈائلیسز کے ایک مریض نے انکشاف کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر میں ادویات کی مد میں ” مال بناؤ” پروگرام جاری ہے جبکہ مریض ہسپتال سے باہر پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز سے ادویات لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے، حکومتی سطح پر مفت ادویات کی فراہمی کے دعوے محض غریب عوام سے مذاق کے علاوہ کچھ نہیں ہیں ڈاکٹر لائبہ ملک سے ہسپتال میں ایکسرے مشین فلمیں سمیت دیگر سہولیات بارے میڈیا نے سوال کیا تو انہوں نے اپنے موقف پر کہا کہ ضلعی افسران کا حکم ہے کہ جو کچھ ہسپتال میں مہیا کیا جاتا ہے اس پر گذارا کریں،

    انہوں نے کہا کہ اگر مریضوں کو پوری پوری ادویات دی جائیں تو ہم اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے کیونکہ ہم نے ادویات کا ریکارڈ رکھنا ہوتا ہے ہر ماہ آرمی والے سمیت ڈپٹی ڈی ایچ او سمیت اعلیٰ افسران کو ریکارڈ پیش کیا جاتا ہے ،ہم اپنی نوکری بچانے کے لیے کچھ ایکسرے مشین فلمیں سمیت ادویات ریکارڈ کے کوٹے میں رکھ کر مریضوں کو باہر سے ادویات سمیت ایکسرے کرانے پر مجبور ہیں

  • اوکاڑہ: رضاکاروں کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبہ سے منایاگیا

    اوکاڑہ: رضاکاروں کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبہ سے منایاگیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے این سی ایچ ڈی کے تعاون سے رضاکاروں کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کے وژن کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے رضاکاروں کا عالمی دن بھرپور جوش و خروش سے منایا۔

    مرکزی تقریب این سی ایچ دی کے تعاون سے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام ، کنٹرول روم انچارج راجا فیصح الملک ، ریسکیو سیفٹی آفیسر عائشہ سہیل، ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی رانا محمد عباس، صدر ماڈا اوکاڑہ مظہر رشید چوہدری، پرنسپل گوتھم کالج عثمان ہادی، سول سوسائٹی کے افراد، میڈیا نمائندگان اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

    آگاہی سیمینار میں شرکاء نے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سیلاب، زلزلے اور آفات کے دوران خدمات سرانجام دیں۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے اس دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا کاروں کے تعاون کے بغیر کوئی بھی ادارہ اپنی خدمات کو بہتر انداز میں نے پیش کر سکتا اس لیے ریسکیو 1122 کے سیفٹی پروگراموں کا حصہ بنیں اور ہر گھر میں کم سے کم ایک فرد ایسا ضرور ہونا چاہیئے جس نے ریسکیو کی تربیت حاصل کی ہو اور وہ رضاکارانہ طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے گھر والوں کی، محلے والوں کی اور بڑے سانحات میں ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ لوگوں کی مدد کر سکے۔

    سیمینار کے اختتام پر مقامی رضاکاروں کو انکی کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ دے گئے۔ بعد ازاں ریسکیو سیفٹی آفیسر کی زیر قیادت آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیورز، رضاکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

  • ننکانہ:انسانیت کی خدمت ، رضا کاروں کا انمول کردار قابل ستائش ہے۔محمد اکرم پنوار

    ننکانہ:انسانیت کی خدمت ، رضا کاروں کا انمول کردار قابل ستائش ہے۔محمد اکرم پنوار

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)انسانیت کی خدمت ، رضا کاروں کا انمول کردار قابل ستائش ہے۔محمد اکرم پنوار
    ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب میں سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر 5دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

    جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوارنے کی۔ سیمینار میں ریسکیوسیفٹی آفیسر علی عمران، اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی، میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبرکے ساتھ تمام ریسکیو آفیسرزو ریسکیورز اور کثیر تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضا کاروں کا عالمی دن پوری دنیا میں منا یا جا تا ہے اس دن کو منانے کا مقصدتربیت یافتہ رضا کاروں کو قدرتی آفات وسانحات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے نوجوانوں کو اس عظیم مشن کا حصہ بننے کی ترغیب دینا ہے۔

    انہوں نے انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن کی طرف بنیادی قدم قرا دیا کیونکہ بڑے حادثات اور قدرتی آفات میں یہ ریسکیو رضا کار کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں۔

    آ خر میں رضا کاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام الناس کی خدمت بلا امتیاز جاری رکھیں گے۔آگاہی واک میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

  • میرپورخاص کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بائیک ریلی

    میرپورخاص کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بائیک ریلی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بائیک ریلی،شہر کی سڑکوں پر بائیک دوڑانے والی لڑکیوں کو ریلی کے اختتام پر حوصلہ افزائی کے لئے اور سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئےہیلمٹ تقسیم کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا

    آرٹس فاؤنڈیشن و بین الاقوامی تنظیم کے زیر اہتمام لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے صدر میرپورخاص پریس کلب نذیر پنھور،کراچی سے آئی ہوئی خواتین رائیڈرز کے لئے مواقع فراہم کرنے والے محمد ظفر، سینئر صحافی شوکت پنھور،جوائنٹ سیکریٹری پریس کلب شاہد خاصخیلی،یوسی چئیرمن اقبال پنھور،صحافی بلال محمود، سوشل ویلفیئر سے جنید مرزا، بختیار شاہ و دیگر نے لڑکیوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے

    اس موقع پر صدر میرپورخاص پریس کلب کا کہنا تھا کہ آرٹس فاؤنڈیشن نے لڑکیوں کو خود مختار بنانے کے لئے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور میرپورخاص پریس کلب اس طرح کی تمام ایکٹیویٹی کا خیر مقدم کرتا ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے کیونکہ اس سے ہمارے بچے خود اعتماد بنتے ہیں اور ہمارے لیے باعث فخر ہوتے ہیں۔

  • میرپور خاص:پیپلز پارٹی نے متعصبانہ حلقہ بندیاں کروانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا۔ ڈاکٹر ظفر کمالی

    میرپور خاص:پیپلز پارٹی نے متعصبانہ حلقہ بندیاں کروانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا۔ ڈاکٹر ظفر کمالی

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) پیپلز پارٹی نے متعصبانہ حلقہ بندیاں کروانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا۔
    اعجاز انور چوہان پیپلز پارٹی کے نمک خوار اور نثار درانی جیالے کا کردار ادا کررہے ہیں۔عام انتخابات 2024ءکے لئے حلقہ بندیوں میں پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے جیری مینڈرنگ کی گئی۔الیکشن رولز 2017کے اصول 10(4)کو نظر انداز کرتے ہوئے حلقہ بندی کی بنیادی اکائی تپہ سرکل کو توڑا گیا۔نہ صرف تپہ سرکل بلکہ دو دیہوں "دیہہ کتھ”اور "دیہہ پنھور”کو بھی توڑدیا گیا۔

    "دیہہ کتھ”اور "دیہہ پنھور”کا دیہی حصہ PS-46میں جبکہ شہری حصہ PS-45میں شامل کردیا گیا ۔صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انور چوہان اور ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے حلقہ بندیوں کی سماعت کے دوران بے جا حمایت کی۔مذکورہ اشخاص نے میرپورخاص کی حتمی حلقہ بندی میں جیری مینڈرنگ کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ساکھ کو داﺅ پر لگا دیا۔اعجاز انور چوہان اور نثار درانی 2024ءکے عام انتخابات میں اپنی پری پول رگنگ کی مزموم اور بھیانک سازش پر تیزی سے عمل پیرا ہیں۔

    جانبدارانہ حلقہ بندیاں مسترد کرتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے۔متعصبانہ اور جانبدارانہ فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر جانبدار ہونے کا ثبوت دے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اوررکن الیکشن کمیشن سندھ کے غیر آئینی و غیر قانونی اور متعصبانہ عمل اور پری پول رگنگ کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

    رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر ظفر کمالی، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد، جاوید اقبال، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ڈسٹرکٹ ممبر و یوسی چیئرمین سلیم خان کی مقامی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس۔

    تفصیل کے مطابق رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر ظفر کمالی، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد، جاوید اقبال، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ڈسٹرکٹ ممبر و یوسی چیئرمین سلیم خان نے مقامی پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عام انتخابات 2024ءکے لئے حتمی حلقہ بندیوں میں جیری مینڈرنگ پر اپنے تحفظات اور سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے متعصبانہ حلقہ بندیاں کروانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیاہے۔

    صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان پیپلز پارٹی کے نمک خوار اورممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی جیالے کا کردار ادا کررہے ہیں۔عام انتخابات 2024ءکے لئے حلقہ بندیوں میں پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے جیری مینڈرنگ کی گئی۔ سازش کے تحت الیکشن رولز 2017کے اصول 10(4)کو نظر انداز کرتے ہوئے حلقہ بندی کی بنیادی اکائی تپہ سرکل کو توڑا گیا۔نہ صرف تپہ سرکل بلکہ دو دیہوں "دیہہ کتھ”اور "دیہہ پنھور”کو بھی توڑدیا گیا۔ پیپلز پارٹی کو درکار مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے "دیہہ کتھ”اور "دیہہ پنھور”کا دیہی حصہ PS-46میں جبکہ شہری حصہ PS-45میں شامل کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انور چوہان اور ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے حلقہ بندیوں کی سماعت کے دوران بے جا حمایت کی اور میرپورخاص کی حتمی حلقہ بندی میں جیری مینڈرنگ کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ساکھ کو داﺅ پر لگا دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز انور چوہان اور نثار درانی 2024ءکے عام انتخابات میں اپنی پری پول رگنگ کی مزموم اور بھیانک سازش پر تیزی سے عمل پیرا ہیں۔ جانبدارانہ حلقہ بندیاں مسترد کرتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے۔متعصبانہ اور جانبدارانہ فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر جانبدار ہونے کا ثبوت دے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اوررکن الیکشن کمیشن سندھ کے غیر آئینی و غیر قانونی اور متعصبانہ عمل اور پری پول رگنگ کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔