Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میہڑ :واپڈاکی ممکنہ نجکاری اورتبادلوں کے خلاف احتجاج

    میہڑ :واپڈاکی ممکنہ نجکاری اورتبادلوں کے خلاف احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)واپڈاکی امکانی نجکاری اور جبری تبادلوں کہ خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی

    سیپکو واپڈاہائیڈرویونین کہ کارکنان نے واپڈا کی امکانی نجکاری اورملازمین کہ جبری تبادلوں کہ خلاف سعید کلہوڑو اور حسین بخش جتوئی کی قیادت میں واپڈاآفس کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرکے واپڈا ملازمین کی بے چینی دور کی جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا

  • ننکانہ :نکاتھانیدار قبضہ گروپ کا سرپرست ،تالے توڑ کر بیوہ کے مکان میں داخل ،پولیس کارروائی سے گریزاں

    ننکانہ :نکاتھانیدار قبضہ گروپ کا سرپرست ،تالے توڑ کر بیوہ کے مکان میں داخل ،پولیس کارروائی سے گریزاں

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)نکاتھانیدار قبضہ گروپ کا سرپرست بن گیا ،بااثر قبضہ مافیا تالے توڑ کر بیوہ کے مکان میں داخل ،پولیس کاروائی سے گریزاں
    تفصیل کے مطابق قبضہ گروپ نے بیوہ کے مکان میں موجود سامان بھی چوری کرلیا درخواست دی گئی تو تفتیشی آفیسر کی مندر والی گلی کی رہائشی صفیہ بی بی کو دھمکیاں،سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی سے گریزاں

    متاثرہ خاتون صفیہ بی بی کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپکٹر عبدالمنان نیازی قبضہ گروپ کی سرپرستی کرتا ہے اور سب انسپکٹر نے دھمکیاں اور گالیاں دے کر تھانے سے نکال دیا ہے

    سب انسپکٹر نے ڈی پی او ننکانہ کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا اور آگے سے سب انسپکٹر کہتا ہے کہ قبضہ گروپ بہت با اثر ہیں گھر خالی نہیں کروا سکتا مجھے سابق ایم این اے کا سیکرٹری دھمکیاں دیتا ہے کوئی کارروائی نہیں کروں گا جبکہ ڈی پی او صاعد عزیز نے قبضہ مافیا سے بیوہ کا مکان خالی کروا کر تین دن میں رپورٹ مانگی تھی

    متاثرہ خاتون کا آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی ننکانہ اور عدالت عالیہ نے میرے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ڈی سی ننکانہ نے آٹھ ماہ قبل مجھے پولیس اور ریونیو افسران کے ذریعے مکان کا قبضہ لے کر دیا تھا

    انصاف نہ ملا تو آئی جی دفتر کے باہر بھوک ہڑتال کروں گی آئی جی پنجاب اور وزیرِ اعلی مکان واپس دلوائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے

  • سرگودہا:سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کو  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

    سرگودہا:سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

    سرگودہا،باغی ٹی وی(نامہ نگارشاہنوازجالپ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا،
    تفصیل کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کو 17 روزہ ریمانڈ کے بعد جمعہ کے روزانسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج طاہر ندیم سید کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے فاضل عدالت کومزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی،امجد علی خان کی جانب سے ملک جواد مظہر دھون ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کئے،جس کے بعد فاضل عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق ایم این اے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور ہفتہ کے روز انہیں دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیاہے ،

    سماعت کے بعد امجد علی خان نے اپنے وکیل جوادمظہر دھون ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ ہماراخاندان ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کےلئے کھڑا رہا ،قانون کی پاسداری کےلئے کوشاں رہا اور ملکی ترقی کی بات کی ہے ،اسی لئے میں نے سرنڈر کیا کہ ریاست انصاف کریگی، میں آج بھی انصاف کا طالب ہوں، پورا میانوالی اور میڈیا گواہ ہے کہ میں نے لوگوں کو روکا ، بلکہ اس علاقے میں بھی نہیں گئے ، اس کے باوجود آج ہم عدالتوں سے انصاف کے طالب ہیں، ریاست کو ماں کا کردار اداکرنا چاہئے ،تاکہ ہم جیسے لوگ جوپاکستان کی سلامتی کےلئے کوشاں رہے ہیں وہ مایوس نہ ہوں.

  • ڈیرہ غازیخان۔   ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو ڈی پی او  نے شولڈربیج لگائے اور مبارک باد دی

    ڈیرہ غازیخان۔ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو ڈی پی او نے شولڈربیج لگائے اور مبارک باد دی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے اہلکاران کو ڈی پی او احمد محی الدین نے شولڈربیج لگائے اور مبارک باد دی۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ پرموشن کا عمل جاری ہے اسی سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں نئے پرموٹ ہونے والوں کے لئے تقریب کا نعقاد کیا گیا۔

    ڈی پی او احمد محی الدین نے اگلے عہدہ پر پرموٹ ہونے والے اہلکاران کو شولڈر بیج لگائے اور مبارک باد دی۔

    ڈی پی او نے کہا کہ آپ تمام کو چاہیے کہ آپ اپنا طرز عمل بہتر سے بہتر کرتے ہوۓ اپنے فراٸض منصبی ایمانداری اور جاننفشانی سے ادا کریں اور عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

    محکمہ پولیس کے وقار کو بلند رکھنے کے لئے پہلے سے زیادہ جذبہ کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ عوام الناس کے تحفظ اور امن و امان میں ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوانوں کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:تبدیلی سرکاراور پی ڈی ایم کے نااہل ٹولے نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا-رشید احمد

    ڈیرہ غازیخان:تبدیلی سرکاراور پی ڈی ایم کے نااہل ٹولے نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا-رشید احمد

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نیوزرپورٹرشاہدخان)تبدیلی سرکاراور پی ڈی ایم کے نااہل ٹولے نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا،جماعت اسلامی پاکستان کی حقیقی اپوزیشن جماعت ہے ترازوں کا ساتھ دیں انشاءاللہ تمام بحرانوں کا خاتمہ کریں گے8 فروری کو جماعت اسلامی کی جیت ہوگی،یہ بات ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر رشید احمد اختر نے ٹریفک چوک پر ربن کاٹ کر الیکشن مہم کا افتتاح کیا،

    اس موقع پر امیدوار جماعت اسلامی چوہدی عامر فاروق ،منیر احمد کلاچی ،واحدبخش کورائی،ڈاکٹر اشرف بزدار،نعیم اللہ عاربی ،مظہر محمود،سردار کرم خان لنڈ،میاں عثمان نذیر،مرزا محمد عیسٰی جماعت اسلامی یوتھ کی ٹیم کے علاوہ دیگر موجود تھے ،پروفیسر رشید احمد اخترنے کہا کہ ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے اور ترقی یافتہ خوشحال اور اسلامی پاکستان بنانے کے لئے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے،

    تمام حلقوں میں این اے اور ایم پی اے امیدوار حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں پاکستان میں جو کھیل کھیلا گیا ساڑھے تین سال تک پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام سے قوم کو ذلیل کیا اتنی مہنگائی مسلط کی،بے روزگارو ں کو ایک کروڑ نوکری کا جھانسہ دیا،پھر پی ڈی ایم کا نااہل ٹولہ مسلط ہواانہوں نے بار بار مہنگائی کی عوا م کو آٹے اور کھاد کی لائینوں میں ذلیل کیا

    یہ سارے آئی ایم ایف کے غلام ہیں،مہنگائی،بجلی کے بلوں کے خلاف سراج الحق نے آواز نے آواز اٹھائی ،سیلاب میں سب سے زیادہ جماعت اسلامی نے خدمت کی ،ڈی جی کینال کا مسئلہ ہو یا چشمہ رائٹ بنک کینال کا جماعت اسلامی نے ہراول دستے کا کام کیا ہے ،پاکستان کے تمام تر مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے ترازوں کا ساتھ دیں

  • میرپورخاص : خواتین و بچیوں کے تخفظ کے لیے تشکیل کردہ ریفرل ڈائریکٹری کی افتتاحی تقریب

    میرپورخاص : خواتین و بچیوں کے تخفظ کے لیے تشکیل کردہ ریفرل ڈائریکٹری کی افتتاحی تقریب

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہزیب شاہ )ضلع میرپورخاص کی خواتین و بچیوں کے تخفظ کے لیے تشکیل کردہ ریفرل ڈائریکٹری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ۔
    تفصیلات کے مطابق سندھ میں دیہی سطح پر سیلاب متاثرین کی شراکت سے بحالی کے پروگرام کے تحت ضلع میرپورخاص کی خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے تشکیل کردہ ریفرل ڈائریکٹری کی افتتاحی تقریب دربار ہال میرپورخاص میں آرٹس فاؤنڈیشن میرپورخاص کے تعاون سے منقعد ہوئی .

    اس موقع پر آرٹس فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ مینیجر علی حسن نون ، پروٹیکشن آفیسر مس مریم زاہد ،بیداری آرگنائزیشن کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نجمہ شیخ ، محکمہ لائیو اسٹاک کے فوکل پرسن ڈاکٹر خان محمد مری ، سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد بخش کپری ، اسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال محمد سلیم بلوچ ، صحافیوں اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی .

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے ضلع میرپورخاص میں کام کرنے والی تمام سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے عوام کی بہتری کے مستقل ، دیرینہ اور ضروریات پر توجہ دیکر منصوبے بنائے جائیں تاکہ ان کا فائدہ مقامی لوگوں تک پہنچ سکے .

    مقررین نے مزید کہا کہ خواتین بھی معاشرے کی بہتری کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کررہی ہیں اور وہ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے مقررین نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے افتتاح سے خواتین اور بچیوں کے تخفظ کے لیے اہم مدد حاصل ہو سکے گی اور وہ پر اعتماد ہو کر معاشرتی کی بہتری اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گی .

    قبل ازیں پروجیکٹ مینیجر آرٹس فاؤنڈیشن علی حسن نون نے پروجیکٹ کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت میرپورخاص ضلع کی یوسی ڈینگان بھرگڑی اور ضلع سانگھڑ کے گاؤں جعفرآباد میں خواتین کے تحفظ ،لائیو اسٹاک اور فوڈ پر کام کیا گیا ہے جس کے لئے یوسی سطح پر خواتین کے تحفظ اور بچوں پر تشدد کی روکتھام کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں

    اس کے علاوہ ضلع میرپورخاص میں 371 لوگوں کے اور سانگھڑ میں 55 لوگوں کو شناختی کارڈ بنوا کر دئیے ہیں جبکہ 742 بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوا کر دئیے گیے ہیں اور 400سے زائد آگاہی پروگرام منعقد کروائے گئے ہیں ،

    علاوہ ازیں لوگوں کی مالی مدد اورخودکفیل بنانے کے لیے مختلف اداروں سے لنکیجز قائم کئے گئے ہیں جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، لائیو اسٹاک اور دیگر ادارے شامل ہیں ، جبکہ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے سلائی مشینیں ، بکریوں کے جوڑے اور کسانوں کو بیج کھاد اور کچن گارڈنگ کے پروجیکٹس پر بھی کام کیا گیا ہے تاکہ وہ خواتین اپنا کاروبار شروع کر کے خود کفیل بن سکیں

  • اوچ شریف : الشمس چوک پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مذہبی جماعتوں کا احتجاج

    اوچ شریف : الشمس چوک پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مذہبی جماعتوں کا احتجاج

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف میں الشمس چوک پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مذہبی جماعتوں کا احتجاج ۔
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں الشمس چوک پر مذہبی رہنما پیر محمد شاہ جرار کی قیادت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جنسی ہراسمنٹ کے انکشافات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا.

    اس موقع پر مہر غلام محمد ربانی کاٹھیہ ،مولانا بابر علی صدیقی ،مولانا جلیل الرحمن عباسی ودیگر علمائے کرام نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزپاکستان میں کتنی ہی سیاسی اور مذہبی جماعتیں موجود ہیں جوکسی بھی کام کے لیے اگر بھرپور کوشش کریں تو کچھ بعید نہیں کہ وہ اپنی جدوجہد کے مطابق کچھ حاصل نہ کر سکیں

    بہت سی ذمہ داریوں میں سے ایک ہماری نگران حکومت اور سیاسی و مذہبی جماعتوں پر ایک ذمہ داری عائد ہے کہ وہ دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوشش کرے جب سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے بنیاد الزام کی بنا پر پابند سلاسل ہیں اس وقت سے وطن عزیز میں کئی حکومتیں آئیں اوراپنے اقتدار کے دن گزار کر چلی گئیں لیکن قوم کی بیٹی عافیہ کے لیے سوائے بیانات کے کوئی کچھ نہ کرسکا جوکہ ہمارے اقتدار میں بیٹھے افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہے

    آخرکیا وجہ ہے کہ ملک پاکستان کے ایوانوں میں بیٹھے حکومتی افراد اور ہمارے حکومتی ادارے اتنے ہی بے بس اور لاچار ہو چکے ہیں کہ جو اپنے ہم وطنوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات نہیں کرتے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی غیرملکی جیل کی قید میں ہے اور ہمارے حکمران اور اپوزیشن جماعتیں اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور بے گناہ قید میں دن گزرتے جارہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کی بیٹی کی عزت پامال ہو رہی ہے اور ہمارے حکمران خاموش ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت امریکہ کے ساتھ اس معاملہ پر دو ٹوک موقف اختیار کرے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور زیادتی کے واقعات میں ملوث درندوں کے خلاف کارروائی کے لئے حکومت اقدامات کرے

  • اوکاڑہ:سینئر صحافی مرکزی جنرل سیکرٹری آر یو جے عابد مغل پر اغواء کی کوشش کے دوران تشدد

    اوکاڑہ:سینئر صحافی مرکزی جنرل سیکرٹری آر یو جے عابد مغل پر اغواء کی کوشش کے دوران تشدد

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ کے سینئر صحافی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ریجنل یونین اف جر نلسٹ عابد حسین مغل کو اغواء کی کوشش کے دوران تشدد اوکاڑہ کے صحافیوں کا شدید احتجاج ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ آئی جی پنجاب نوٹس لیں

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے سینئر صحافی عابد حسین مغل اپنی صحافتی زمہ داریوں کے سلسلہ میں اوکاڑہ سے لاہور جارہے تھے کہ جیسے ہی وہ پتوکی کے قریب پہنچے تو چند نامعلوم ملزمان نے انہیں روکا اور اغواء کرنے کی کوشش کرنے لگے، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا راہگیروں نے مداخلت کر کے صحافی کو ملزمان سے بچایا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور صحافی عابد حسین کو مضروبی حالت میں مقامی ھسپتال منتقل کر دیا گیا

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر اوکاڑہ سے درجنوں صحافی پتوکی ہسپتال پہنچ گئے ،مقامی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے، اوکاڑہ کے صحافیوں کا شدید احتجاج ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

  • نوری آباد: کراچی سے حیدرآباد منشیات لے کر جانے والا ٹرک پکڑا گیا

    نوری آباد: کراچی سے حیدرآباد منشیات لے کر جانے والا ٹرک پکڑا گیا

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) کراچی سے حیدرآباد منشیات لے کر جانے والا ٹرک پکڑا گیا
    تفصیل کے مطابق موٹروے ایم نائن روڈ پر چیکنگ کے دوران نوری آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے حیدرآباد منشیات لے کر جانے والی ٹرک کو تحویل میں لے لیا، ٹرک سے 21J کے چار ہزار پیکٹ برآمد کئے گئے

    پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد عرس لاشاری اور بخشو لاشاری کو اپنی حراست میں لے لیا ہے ایس ایچ او نوری آباد شیر محمد سانگی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور کہا کے منشیات ایک زہر ہے اس کا خاتمہ کرنا ہے

    منشیات فروش چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے

  • گوجرہ : جماعت اسلامی کا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف چوک ملکانوالہ میں احتجاج

    گوجرہ : جماعت اسلامی کا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف چوک ملکانوالہ میں احتجاج

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) جماعت اسلامی کا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف چوک ملکانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ
    جماعت اسلامی کا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف چوک ملکانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ اس موقع پر ڈاکٹر عطااللہ حمید امیدوار ایم این اے این اے 105نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ اور سی او میونسپل کمیٹی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں کروڑوں کی کرپشن کر رہے ہیں اور کہا
    اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر گوجرہ لوٹ مار کررہےہیں،گوجرہ میں لاغر اور مردار گوشت کے فروخت کا دھندا عروج پر ہے کئی بار شکایت کی لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اگر مقدمہ درج کر بھی لیں تو فوری طور پر چھوڑ دیا جاتا ہے

    غریب عوام چھابڑی فروشوں ، رکشہ ڈرائیورز، ریڑھی بان سے بھتہ لینے کا الزام اور کہا ہم ان سے ایک ایک روپے کا حساب لیں گےکارکنان اور متاثرین کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کارکنان نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھےکارکنان اور متاثرین کی اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر گوجرہ کے خلاف نعرے بازی