Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کوٹ مبارک:بھٹہ مالکان نے حکومتی پابندیاں دھوئیں میں اُڑا دیں

    کوٹ مبارک:بھٹہ مالکان نے حکومتی پابندیاں دھوئیں میں اُڑا دیں

    کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارامداداللہ تھہیم ) بھٹہ مالکان نے حکومتی پابندیاں دھوئیں میں اُڑا دیں
    ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کرنے میں بری طرح ناکام، بھٹہ مالکان کی عدالتی و حکومتی احکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی جاری ،

    ڈیرہ غازی خان میں یارو موڑ ،پیر عادل، گاجری والی پل، شاہ صدردین کے ارد گردکے علاقوں میں سرِ عام بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے چل رہے ہیں، اینٹوں کی آوی و بھٹوں کی چمنی سے نکلنے والے گرد آلود زہریلے کالے دھوئیں نے نہ صرف سموگ میں اضافہ کیا بلکہ انسانوں اور جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریوں کا بھی سبب بننے لگا ۔

    سموگ اور زہریلے دھوئیں کی وجہ سے آئے روز سینکڑوں افراد کھانسی ،نزلہ، زکام اور پھیپھڑوں کی خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ،جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ۔متعلقہ انتظامیہ مٹھی گرم کرکے گھروں میں بیٹھ کر بوگس کاغذی کارروائی میں سب اوکےکی رپورٹ اعلی احکام تک پہنچا رہے ہیں

    ڈپٹی کمشنر و کمشنر ڈیرہ غازی وزیراعلی پنجاب فوری ایکشن لیں عوامی وسماجی حلقوں کی اپیل

  • ننکانہ :پٹرولنگ پولیس کارروائی 5جعلی ایکسائز آفیسر رسید بکس نقد کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت گرفتار

    ننکانہ :پٹرولنگ پولیس کارروائی 5جعلی ایکسائز آفیسر رسید بکس نقد کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت گرفتار

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پٹرولنگ پولیس علی آباد کی بڑی کاروائی پانچ جعلی ایکسائز آفیسر رسید بکس نقدی کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت گرفتار،پٹرولنگ پولیس علی آبادی کی بڑی کاروائی پانچ جعلی ایکسائز آفیسر رسید بک نقدی کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے حوالات میں بند کردیا

    تفصیلات کے مطابق ٹال پلازہ فیروز وٹواں کے قریب پانچ جعلی افراد ایکسائز افیسر بن کر ایک پرائیویٹ گاڑی نمبر LOC/6633 میں ناکہ لگا کر پرائیویٹ گاڑیوں کو روک کر پانچ 500 کی رسیدیں دے کر پیسے بٹور رہے تھے اطلاع پا کر ڈیوٹی پر موجود علی آباد چوکی انچارج پٹرولنگ پولیس محمد عمران نے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی تو وہ جعلی ایکسائز آفیسر بن کر لوٹ مار کر رہے تھے

    پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان پانچ افراد عثمان شوکت،غلام عباس ،بابر علی،عمر عثمان،اور صداقت علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی رسید 5900 روپے نقدی اور گاڑی مارگلہ برآمد کر کے پولیس تھانہ بھکھی کے حوالے کر دیا جن کے خلاف ایس ایچ او بھکھی نے مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کر دی

  • سرگودھا۔اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین  پکڑی گئی ، 6ملزمان گرفتار

    سرگودھا۔اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین پکڑی گئی ، 6ملزمان گرفتار

    سرگودھ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ کی رپورٹ )اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین پکڑی گئی ، 6ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق سرگودھا پولیس نے اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین پکڑ لی ہے اور 6ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،

    سیال موٹر مڈھ رانجھا روڈ پر پولیس ناکہ بندی کے دوران مشکوک ہائی ایس وین کو روکا گیا ،،وین کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں جدید اسلحہ کی کھیب برآمد کرلی گئی ،

    برآمد ہونے والے اسلحہ میں 12 کلاشنکوف، 20 پسٹل 9 ایم ایم ، 10پسٹل 30 بور، 9بندوق 12 بور، 4پسٹل 44بور،4پسٹل 223بور ، 3پسٹل 30بور اور ایک رائفل بھی برآمد کی گئیں

    ان کے علاوہ 3ہزار 920 گولیاں اور 155 میگزین برآمدہوئے، گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ سے ہے ، گرفتاربین صوبائی اسلحہ سمگلروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ: چودھری شکیل احمد کا بطور چیئرمین ضلعی بیت المال نوٹیفیکشن جاری

    سیالکوٹ: چودھری شکیل احمد کا بطور چیئرمین ضلعی بیت المال نوٹیفیکشن جاری

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ایڈمنسٹریٹو کمیٹی پنجاب بیت المال کونسل کی سفارش پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے چودھری شکیل احمد کا بطور چیئرمین ضلعی بیت المال نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفئیر ملک عدنان، انچارج دار امان اسماء احمد، مینیجر صنعت زار شمائلہ افتخار، انچارج ماڈل چلڈرن ہوم مس تبسم، انچارج وویمن کرائسسز سنٹر عمران کسانہ،اشفاق نذر اور ظفر بنگش نے چیئرمین ضلعی بیت المال چودھری شکیل احمد کاممبران کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس آمد پر ان استقبال کیا۔

    چیئرمین ضلعی بیت المال چودھری شکیل احمد نے کہا ہےکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور آئین و قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر انجام دے گے اور حقداروں تک ان کا حق عزت اور احترام سے پہنچانے کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی بیت المال سیالکوٹ سائلین کے مسائل میرٹ پر نمٹائے گا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق وائس چیئرمین ضلعی بیت المال احسن علی کے علاوہ محمد امجد، محمد اعظم بھٹی، محمد نواز، طوبی امتیاز، محمد اسلم بھٹی، اللہ دتہ، محمد آصف ، محمد سہیل اشرف، محمد رشید، محمد ارسلان راغب، محمد ابرار، ظفر بنگش، محمد صدیق، عائشہ ریاض، جاوید مسیح، پروفیسر محمد شفیع، اعجاز احمد بٹ،محمد دلدار خان، صائمہ عواطف، محمد عظمت اللہ اور ذوالفقار احمد ممبران جبکہ شریف گھمن ڈی سی سوشل ویلفئیر کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

  • تونسہ شریف :رات گئے ایم ایس ٹی ایچ کیو کاہر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

    تونسہ شریف :رات گئے ایم ایس ٹی ایچ کیو کاہر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

    تونسہ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ) ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف ایم ایس ڈاکٹر محمد قاسم بزدار کا معمول کے مطابق رات گئے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عارف سرفراز کے ساتھ ہسپتال کے ہر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ ۔

    ایم ایس ڈاکٹر محمد قاسم بزدار نے ایک ایک مریض سے مل کر خیریت دریافت کی اور ہر مریض کو تسلی سے چیک کیا اور ہر مریض سے ہسپتال میں علاج معالجہ کے بارے دریافت کیا،

    ایم ایس ڈاکٹر محمد قاسم بزدار مریضوں کے درمیان گھل مل گئے،حالانکہ کہ ایم ایس کا کام صرف وزٹ کرنا ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر قاسم بزدار نے نہ صرف مریضوں کو چیک کیا بلکہ انکے لواحقین سے مل کر حال احوال بھی دریافت بھی کیا

  • میرپورخاص :سندھ کا ثقافتی دن ٹوپی اجرک ڈے جوش و جذبے سے  منایا گیا

    میرپورخاص :سندھ کا ثقافتی دن ٹوپی اجرک ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا

    میرپور خاص،باغی ٹی وی )نامہ نگارشاہزیب شاہ)سندھ بھرکی طرح میرپورخاص میں سندھ کا ثقافتی دن ٹوپی اجرک ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا ہر طرف بچے بوڑھے جوان خواہ وہ کسی بھی ذات قوم برادری یا مذہب سے تعلق رکھتے تھے ، ٹوپی اجرک پہن کر واضح طور پرسندھ کے رہنے والے لگ رہے تھے اس سلسلے میں مرکزی تقریب میرپورخاص پریس کلب کے سامنے منعقد ہوئی

    اس ثقافتی تقریب میں سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر ہری رام کشوری لال اور چیئرمین حاجی محمد علی بھی شریک ہوئے ،مہمانوں کی آمد پر صدر میرپورخاص پریس کلب نذیر پنھور نے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی۔

    ثقافتی تقریب میں شہر بھر سے نکالی جانے والی ریلیوں کا استقبال کیا گیا، اس ثقافتی تقریب میں اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے اور سندھی لوک فنکاروں نے کھل کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکا سے دادتحسین وصول کی ۔

    اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال اور چیئرمین حاجی محمد علی نے کہا کہ سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک ڈے منانا اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، ہم ذات پات رنگ و نسل و برادری کے جھگڑوں سے نکل کر سندھ کی ثقافت "ٹوپی اجرک ڈے” بھرپورطریقے سے منایا

  • سیالکوٹ :مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس اور چالان کی کارکردگی کالمحہ بہ لمحہ جائزہ لیاجارہاہے.ڈاکٹر شفقت

    سیالکوٹ :مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس اور چالان کی کارکردگی کالمحہ بہ لمحہ جائزہ لیاجارہاہے.ڈاکٹر شفقت

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس اور چالان کی کارکردگی کالمحہ بہ لمحہ جائزہ لیاجارہاہے.ڈاکٹر شفقت
    تفصیل کے مطابق انچارج ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر شفقت نے بتایا کہ سیالکوٹ مانیٹرنگ سینٹر کی سرپرستی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ خود کر رہے ہیں،

    گذشتہ روز ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں 74000 سے زائد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے ہیں، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون کے بعد ڈرائیونگ سینٹرز میں بہت رش ہے، ٹریفک پولیس پنجاب پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

    ایڈیشنل آئی ٹریفک پولیس پنجاب کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے

  • کندھ کوٹ :کریم پور کیڈٹ کالج کے مقام پر ٹرک اور وین  میں ٹکر ،7افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ :کریم پور کیڈٹ کالج کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر ،7افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان)کریم پور کیڈٹ کالج کے مقام پر ٹرک اور وین میں ٹکر ،7افراد جاں بحق
    تفصیل کےمطابق تھانہ کریم پور کیڈٹ کالج قومی شاہراہ پر ٹرک اور وین کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں وین میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،متعدد افراد زخمی ہوئے

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر جاںبحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جارہی تھی، حادثہ دھند کی وجہ پیش آیا،

    زخمیوں کوعلاج کے لیے سکھر، کندھ کوٹ اور رحیم یار خان ہسپتال منتقل کیا گیا جاںبحق افراد کا تعلق کندھ کوٹ، غوث پور، کشمور سے ہے،مقامی پولیس نے دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کرقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • سرگودھا : غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا گیا

    سرگودھا : غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا گیا

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا گیا ، مارچ میں بچوں کی بڑی تعداد نےفلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا کر دنیا کو پیغام دیا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، سرگودھا میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مرکزی عید گاہ سے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا گیا،

    اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ،خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ،، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی ،طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کے شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا، مارچ میں شریک بچوں نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کو اپنی تقریروں اور ملی نغمے کے ذریعے عوام کو اگاہ کیا ،

    مارچ کے شرکا نے اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان ب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں معصوم فلسطینی بچوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہےاب تک غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے دوران ہزاروں بچے شہید ہوچکے ہیں۔

    مارچ کے شرکا نے تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام کے حکمران غزہ کو لاشوں اورملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں بلکہ فوری طور پر غزہ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں،طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا سٹی روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

  • سرگودھا :ڈویژن کی سطح پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ جاری

    سرگودھا :ڈویژن کی سطح پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ جاری

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)سرگودھا ڈویژن کی سطح پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا اور پی ایم اے اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر انتظام گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تربیت کا پانچواں سیشن ہوا۔

    تربیت میں ڈاکٹر محمد اسلم اسد سی ای او ڈی ایچ اے سرگودھا، ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ڈویژنل پرسن سرگودھا ڈویژن‘ ڈاکٹر عائشہ واجد ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی‘ فیصل رشید انفیکشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرگودھا‘ سٹاف نرس روبینہ عبدالرزاق شامل تھے۔ اس موقع پر اچھی کارکردگی کے حامل افراد میں اسنا تقسیم کی گئی۔ یاد رہے مختلف نجی ہسپتالوں‘ کلینکس اور لیبارٹریز کے ڈاکٹرز، نرسز، او ٹی ایز اور درجہ چہارم کے ملازمین سمیت تقریباً 50 ہیلتھ کئیر ورکرز کو تربیت دی گئی تھی۔

    ڈاکٹر محمد اسلم اسد‘ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ ڈاکٹر عائشہ واجد‘ فیصل رشید اور روبینہ عبدالرزاق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہسپتال میں ہر طرح کے ویسٹ/فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ ہر طرح کے مریضوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں کام کرنے والا عملہ بھی وہاں پر پیدا ہونے والے فضلے کے ذریعے متاثر ہو سکتا ہے اور ان بیماریوں سے بچاؤ تب ہی ممکن ہے جب پیدا شدہ فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اور اس میں کسی بھی ہیلتھ کئیر سیٹ اپ کا ہر بندہ ذمہ داری لے گا تو ہی اس کا تدراک کیا جا سکے گا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ہسپتال کے فضلے کے انتظام کے قوانین کو حقیقی روح کے ساتھ نافذ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ انسان کی صحت ہر دوسری چیز سے زیادہ اہم ہے اور جراثیم کے پھیلاؤ بچاؤ کے لئے انسان کی صحت کی حفاظت زیادہ ضروری ہے۔ ایک ہسپتال جہاں انسان علاج کے لیے جاتا ہے اور اس صورت حال میں جراثیم کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہسپتال کی انتظامیہ کے ذریعے یقینی طور پر علم ہونا چاہیے اور یہ تربیت اس مقصد کے لیے بہت مفید ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید ہسپتال کے فضلہ کے انتظام کے موجودہ نظام کے بارے میں تفصیل سے بتایا جو حکومتی سطح پر صحت کی مختلف سہولیات کے ذریعے اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور لیبز وغیرہ کو بھی چاہیے کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کے مناسب نظام کو یقینی بنائیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی مرحلے پر بیماری پھیلنے سے بچا جا سکے۔

    ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ہمارا مشن قوم کے لئیے صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب خصوصاً محکمہ صحت کے سرکاری یا نجی سطح پر کام کرنے والا ہر فرد اپنی آنی ذمہ داریوں سے واقف ہو خصوصاً ان جگہوں پر پیدا ہونے والے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں بطور احسن طریقہ سر انجام دے سکے۔ اور یہ ذمہ داری تمام نجی اور سرکاری سطح پر کام کرنے ولے ہیلتھ کئیر کے ملازمین پر عائد ہو تا ہے