Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین ووٹرز آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین ووٹرز آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین ووٹرز آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی نے اے ایم ویلفیر سوسائٹی، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک اور فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے خواتین ووٹرز کےلیے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں شعبہ سیاسیات اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر فافن سے منسلک محمد عبداللہ نے خواتین کے حق رائے دہی، ووٹ رجسٹر کروانےاور ووٹ ڈالنے کے عمل پہ ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے طلباء کے سوالات کے سیر حاصل جوابات بھی دیے۔

    شعبہ سیاسیات کے سربراہ عثمان شمیم نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےخواتین کے حق رائے دہی اور معاشرے میں صنفی مساوات کے قیام میں اس کے کردار پہ بات کی۔ انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اس موضوع پہ تحقیقی مقالہ جات تیار کریں۔

    یونیورسٹی کے آفیسر تعلقات عامہ شرجیل احمد نے خواتین میں سیاسی شعور کی کمی اورسیاست میں ان کی شراکت داری نہ ہونے کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے اپنی آزادانہ سیاسی رائے قائم کریں نہ اور اپنے حق رائے دہی کو آزادی اور وقار سے استعمال کرنا سیکھیں۔

    اے ایم ویلفیر سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضی قادری نے سیمینار کے اہتمام پہ یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کے حصول میں تاخیر نہ کریں تاکہ ان کو حق رائے دہی سمیت دیگر تمام حقوق اور سہولیات کے باآسانی رسائی مل سکے۔

  • کندھ کوٹ:ووٹرز آگاہی پروگرام جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا

    کندھ کوٹ:ووٹرز آگاہی پروگرام جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ووٹرز آگاہی پروگرام جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا
    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر کشمور، ستار سردار نے حاضرین کو آگاہی دی کہ جنرل الیکشن 2024 کے انعقاد کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمشنر کا دفتر اپنی بھرپور دفتری مصروفیات اور تیاری کے مراحل میں ہے۔

    انہوں نے فریقین کی توجہ مرکوز کرواتے ہوئے انتخابی عمل کے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور خاص طور پر ووٹرز کی ذمہ داری و فرائض کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی فہرستہاء مردم شماری 2023 کے مطابق مرتب کی گئی ہیں جو آئندہ عام انتخاب کیلئے استعمال ہونگی۔

    انہوں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کو متحرک کرتے ہوئے عوامی آگاہی کے لئے کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عام انتخابات میں جہاں مرد ووٹران بھرپور حصہ لیتے ہیں خواتین ووٹران کی شمولیت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔

    مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ووٹر خواتین کو برابری کا حق حاصل ہے کہ انتخابی عمل میں حصہ لیتے ہوئے عوامی نمائندگان کا چناو کریں اور یہ حق آئین پاکستان ہر عاقل و بالغ شخص کو دیتا ہے تا کہ منتخب نمائندگان کے ذریعے ملکی و قومی مفادات کے حامل منصوبوں کو بہتر انداز میں تشکیل دے کر عملی طور پر مفاد عامہ کے ثمرات حاصل کئے جائیں۔

    انہوں نے خواتین کے علاوہ اقلیتی ، خواجہ سرا اور خاص اہلیت کے حامل افراد کو بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے متحرک ہونے پر زور دیا اور کہا کے ملک میں رہنے والے تمام شہری آئین پاکستان کی روح سے برابری کا حق رکھتے ہیں اور عوام کو چاہیے کو مل جل کر مفاد عامہ کو پروان چڑھانے کیلئے ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال ضروری ہی کریں ۔

    اختتامی قلمات میں ضلعی الیکشن کمشنر نے حاضرین کی آمد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا

  • ننکانہ :1122نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر موڑ کھنڈا میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا

    ننکانہ :1122نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر موڑ کھنڈا میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی ہدائت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے زیراہتمام گورنمٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر موڑکھنڈا میں نوجوانوں کو قدرتی آفات, سانحات اور حادثات سے نمٹنے کے لیے تربیتی سیشن کا انعقادکیا گیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ڈسڑکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا شیخوپورہ/ننکانہ صاحب محمد یونس شاکر تھے جبکہ پرنسپل جاوید اقبال قادری, اساتذہ اور طلباء نے تربیتی سیشن میں شرکت کی,

    سیشن کے دوران ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران کے ہمراہ امجد علی اور عثمان اشرف نے شرکاء کو قدرتی آفات و سانحات اور کسی حادثہ کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی عملی مشق کروائی گئی تاکہ جانی اور مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے

    انھوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت معاشرے کے ہر فرد کو حاصل ہونی چاہیے تاکہ بروقت ابتدائی طبی امداد دے کر ہم اپنے پیاروں کی زندگی بچانے میں کامیاب ہو سکیں اس موقع پر شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے یادگاری پودے بھی لگاے گئے

  • سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز سیالکوٹ نے گورنمنٹ مرے کالج  میں سیف ہینڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے  بچوں کے لئےتقریب

    سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز سیالکوٹ نے گورنمنٹ مرے کالج میں سیف ہینڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے بچوں کے لئےتقریب

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)پولیس تحفظ مرکز سیالکوٹ نے گورنمنٹ مرے کالج میں سیف ہینڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے سکول جانے والے بچوں کے لیے ایک خصوصی میٹنگ اور تقریب کا اہتمام کیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی جمیل احمد ڈی ایس پی/فوکل پرسن تحفظ مرکز تھے ، ڈی ایس پی نے خصوصی بچوں سے خطاب کیا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

    سکول کے بچے پولیس کے اس کام سے بہت خوش اور متاثر ہوئے اور سیالکوٹ پولیس سے نیک تمنائوں کی دعا کی

    علامہ اقبال سکول کینٹ سیالکوٹ کے سپیشل بچوں نے بھی جمیل احمد ڈی ایس پی کو علامہ اقبال سکول آنے کی دعوت دی جسے ڈی ایس پی قبول کیا اور جلد سکول آنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • کندھ کوٹ :داماد اورپولیس اہلکارنواسہ کی ستائی بوڑھی خاتون کااپنے بیٹوں اوربچوں کے ہمراہ احتجاج

    کندھ کوٹ :داماد اورپولیس اہلکارنواسہ کی ستائی بوڑھی خاتون کااپنے بیٹوں اوربچوں کے ہمراہ احتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)کندھ کوٹ عید گاہ محلہ کے رہائشی زبیر احمدبھٹو ،طاہر علی اور ان کی بوڑھی ماں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے
    مظاہرین میں حاکم خاتون کا کہنا تھا کہ میرا داماد محمد پریل بھٹو اور اس کا بیٹا پولیس اہلکار وسیم بھٹو ہمیں رشتہ نہ دینے پر گھر میں آ کر میرے بیٹے زبیر احمد، طاہر علی بھٹو کو قتل کرنے کی اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے،

    اس سے پہلے ہی میر شوہر اللہ ڈتو بھٹو کو دھمکیاں دی گئیں جو انہیں اٹیک ہوا وہ بھی انتقال کر گئے ہیں انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ ،آ ئی جی سندھ ،ایس ایس پی میر روحل خان کھوسوسے اپیل کی ہے کہ محمد پریل بھٹو اور اس کا بیٹا پولیس اہلکار وسیم بھٹو کے خلاف کارروائی کی جائے اور تحفظ اور انصاف دیا جائے-

  • شاہ صدر دین :میپکوملازمین کی برطرفی ایل ایس کی علاقہ  بدر ی،ملازمین کا قلم و ٹول چھوڑ احتجاج

    شاہ صدر دین :میپکوملازمین کی برطرفی ایل ایس کی علاقہ بدر ی،ملازمین کا قلم و ٹول چھوڑ احتجاج

    شاہ صدر دین،باغی ٹی وی ( نامہ نگارشاہدعمران گاڈی) میپکوملازمین کی برطرفی لائن سپرنٹنڈنٹس کی علاقہ بدر ی،ملازمین کا قلم و ٹول چھوڑ احتجاج
    ایس ای میپکو ڈی جی خان ملازمین سے 16گھنٹے کی جبری مشقت بھی لے رہے ہیں اور عملے کو نوکریوں سے بھی نکال رہے ہیں۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا کمپنی کے اعلی افسران کی جانب سے معاملات کے حل ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ احتجاجی کارکنان نے بازو اور سر پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شرکت کی۔

    تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر کی جانب سے ڈیرہ غازیخان میں احتجاج کی کال پر ڈویژنل آفس کے سبزہ زار میں یونین عہدیداروں اور کارکنان نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی،شرکاء نے بازوں پر اور سروں پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور نعرہ بازی بھی کی۔

    زونل چیئرمین شہباز بھٹی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ یونین عہدیداران حافظ ارشاد کھوسہ، فہیم ارشاد،محمدصابر،ملک ارشاد، محمد عاطف،عابد کھنڈووا, ملک انعام اللہ, اسماعیل بیگ، حافظ فرید، عباس خان ، مشتاق احمد و دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر شہباز بھٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج یہاں قیادت کی کال پر احتجاج کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں،ہماری ریجنل قیادت نے میپکوکے اعلی افسران سے درجنوں ملاقاتیں صرف اس لیے کیں کہ پورے میپکو ریجن کے لائن سپرنٹنڈنٹ حضرات کے ناجائز ٹرانسفر واپس کئے جائیں انہوں نے میپکو افسران کوباور کرایاکہ پنجاب کی کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مقابلے میں میپکو نے قلیل شکایات کی بناء پر ٹرانسفر کئے جو کہ قانون کے برعکس ہیں۔

    انہیں واپس اپنے اپنے سرکلوں میں بھیجاجائے تاکہ لیبر جو کہ ذہنی طور پر اضطراب کا شکار ہے تنخواہیں کم ہیں اور اس میں دو دو جگہ کچن کے اخراجات کیسے برداشت کئے جاسکتے ہیں۔ اتھارٹی کے ان اقدامات کی وجہ سے کمپنی کی ریکوری بھی خسارے کا شکار ہے۔ اس بارے میں لگاتار 18دن تک میٹنگز ہوئیں لیکن نتیجہ کوئی نہ نکلا۔ اس لیے قائدین کی کال پر ہمارا ”قلم اور ٹول چھوڑ“ احتجاج ہمارے مطالبات منظور ہونے تک جاری رہے گا۔

    شہباز بھٹی نے مزید کہاکہ ایس ای ڈی جی خان کی جانب سے افسران اور عملہ کو تھریٹ دی جارہی ہیں میں ایس ای میپکو ڈی جی خان سے درخواست کرتاہوں کہ وہ16گھنٹے کی جبری مشقت بھی لے رہے ہیں اور عملے کو نوکریوں سے بھی نکال رہے ہیں ایسے ملازمین کش اقدامات سے اعلی افسران کے سامنے جے جے کار تو سمیٹ رہے ہیں ملازمین کے خلاف ناجائز شوکاز پر شوکاز بنائے جارہے ہیں لیکن یہ بھی یاد رکھیں ا س ظلم کا انہیں آخرت میں بھی جواب دیناہے۔

    ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے ناجائز شوکاز ختم کئے جائیں جو بندے آپ نے نکالے ہیں اتھارٹی کو ریکوئسٹ کرکے بحال کرائیں اور ملازمین کی دعائیں لیں۔

  • نوری آباد انڈسٹریل زون و گردونواح میں  غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

    نوری آباد انڈسٹریل زون و گردونواح میں غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

    نوری آباد ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) نوری آباد انڈسٹریل زون و گردونواح میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغازکردیاگیاہے

    ڈی آئی جی حیدرآباد کی سخت ہدایات کے بعد نوری آباد میں ایس ایس پی جامشورو کے حکم کے بعد نوری آباد میں بھی افغانی باشندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے

    کول مائنز پولیس، لونی کوٹ پولیس، لیڈیز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نوری آباد انڈسٹریل زون اور گردونواح میں غیر قانونی طور پر افغانیوں اور غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

    پولیس کابتانا ہے کہ نوری آباد میں مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر سمارٹ ویریفیکیشن الرٹ سسٹم سرچ ٹیم کے ذریعے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں ،تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

  • سیالکوٹ: الخدمت فاونڈیشن ڈسکہ کے زیر اہتمام "تقریب تقسیم وہیل چیئرز” منعقد ہوئی

    سیالکوٹ: الخدمت فاونڈیشن ڈسکہ کے زیر اہتمام "تقریب تقسیم وہیل چیئرز” منعقد ہوئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) الخدمت فاونڈیشن ڈسکہ کے زیر اہتمام "تقریب تقسیم وہیل چیئرز” منعقد ہوئی جس میں 40 مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں،

    الخدمت فاونڈیشن ڈسکہ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں "تقریب تقسیم وہیل چیئرز” منعقد ہوئی جس میں 40 مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی تقریب کے مہمانان خصوصی نائب صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان ذکر اللہ مجاہد ، صدر الخدمت فاونڈیشن صوبہ پنجاب اکرام الحق سبحانی تھے
    امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 51 چوہدری محمد اشرف ڈھلوں ، امیر جماعت اسلامی ڈسکہ عامر صدیق چیمہ ایڈووکیٹ سمیت ڈاکٹرز۔ وکلائ۔ صحافیوں، معززین شہر نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر الخدمت فاونڈیشن کی انسانیت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،

    اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن ضلع سیالکوٹ نے 6 کروڑ روپے کا چیک الخدمت فاونڈیشن پاکستان کو پیش کیااختتام پر ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعاکی گئی

  • کندھ کوٹ: پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ میں شہید ہونے والے ہیڈ محرر  کی نماز جنازہ ادا

    کندھ کوٹ: پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ میں شہید ہونے والے ہیڈ محرر کی نماز جنازہ ادا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )گذشتہ رات گئے گبلو تھانہ کی حد ودمیں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ میں شہید ہونے والے ہیڈ محرر خالد حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

    شہیدہیڈ محرر خالد حسین ابڑو کی جنازہ نماز ایس ایس پی آفس میں ادا کی گئی ، شہید کے جناز نماز میں ڈپٹی کمشنر امیر افضل خان ، ایس ایس پی روحل کھوسو۔ رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل جمیل احمد شہریوں، سول سوسائٹی، پولیس اور رینجرز کے افسران اہلکار شریک ہوئے ۔

    گذشتہ رات ڈاکوئوں کی فائرنگ سے رینجرز کے تین جوان بھی زخمی ہوئے اورتھانہ گبلو کاہیڈ محرر خالد حسین ابڑو شہید ہوگئے تھے ۔ پولیس اور رینجرز کا کچے میں آپریشن جاری ۔ ڈاکوئوں کے متعدد ٹھکانے مسمارکردئے گئے

  • چنیوٹ:ڈسٹرکٹ پریس کلب میں نجی ٹی وی چینل کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

    چنیوٹ:ڈسٹرکٹ پریس کلب میں نجی ٹی وی چینل کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

    چنیوٹ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارطاہر سیال ) ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں نجی ٹی وی چینل کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ مشتاق احمد کوہلی ، ڈی ایس پی سٹی سرکل چنیوٹ مہر سجاد حسین سیال ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کامران ظہور ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی

    اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری ، چئیرمن پروفیشنل میڈیا گروپ اللہ رکھا چوہدری ، جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو ، جوائنٹ سیکرٹری عامر صدیقی ، فنانس سیکرٹری ناصر چوہدری ، ڈاکٹر ریاض شاہد ، سرور علی چوہدری ، مدثر کاظمی ، بابر منیر ، وقار گھمن ، خالد بھٹی ، امجد شہباز بھٹی ، نواب امجد علی ، ملک آصف علی ، چوہدری کاشف وراہ ، سہیل حیدر لنگاہ ، سبطین شاہ سمیت دیگر صحافیوں نے تقریب میں شرکت کی

    اس موقع پر مہر عبدالرحمن طاہر سیال اور نجی ٹی وی چینل کا کیک کاٹا گیا ،تقریب کے شرکاء نے چئیرمن مجلس عاملہ ڈاکٹر طاہر رشید سیال اور انکے صاحبزادے ڈسٹرکٹ بیوروچیف ا کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے