Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:مرغوں کی لڑائی دیکھنے  والا طالب علم،مبینہ پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک

    سیالکوٹ:مرغوں کی لڑائی دیکھنے والا طالب علم،مبینہ پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر )مرغوں کی لڑائی دیکھنے کیلئے جانے والا طالب علم یوسی پولیس اہلکاروں کی مبینہ گولی لگنے سے جاں بحق لوحقین کا روڈ بلاک کرکے احتجاج پولیس کے خلاف نعرے بازی پولیس کی طرف سے نامعلوم کے خلاف درج مقدمہ کولواحقین نے جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا

    لواحقین کے مطابق تھانہ موترہ کے گاؤں کوٹلی بھاگو کے امام مسجد کا بیٹا عبدالرحمن دوستوں رضوان وغیرہ کے ساتھ مرغوں کی لڑائی دیکھنے گیا تو اسی دوران پولیس پہنچ گئی گرفتاری کے خوف سے بھاگنے کیلئے اٹھے تو ایک اہلکار نے مبینہ گولی مار کر عبدالرحمن کو قتل کردیا جبکہ مقتول کے ساتھی رضوان کو قتل کا الزام قبول کرنے کیلئے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا

    جس پر اہل دیہہ نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیاا ور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی روڈ بلاک ہونے سے ڈسکہ سیالکوٹ روڈ پر کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی جلد بازی میں پولیس نے چار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نامعلوم شخص کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا بعد ازاں پولیس کے ترجمان نے پریس ریلیز میں قتل ہونے والے عبدالرحمن کوڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل قراردے دیا مقتول کے باپ پھوپھی اور اہل دیہہ نے ایف آئی آر کو من گھڑت قراردے دیا

    مقتول کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردی گئی

  • سیالکوٹ:ڈکیت گینگ سرغنہ و دیگرمقدمات میں مطلوب 7 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ:ڈکیت گینگ سرغنہ و دیگرمقدمات میں مطلوب 7 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )سی آے اے پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عثمان عرف نومی گینگ کے سرغنہ اور دیگر 2 مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان سمیت 7 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 10لاکھ سے زائد نقدی ، 3موٹر سائیکلیں، 5قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی CIA رانا محمود الحسن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث عثمان عرف نومی سرغنہ سمیت 5 افراد جبکہ دیگر دو مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت. 1. عثمان عرف نومی ولد امجد سکنہ سرنگیاں2. طاہر نواز عرف حسن ولد شاہ نواز سکنہ سرنگیاں 3. علی رضا عرف رجو ولد عظمت سکنہ سرنگیاں4. علی احمد ولد مشتاق سکنہ کوٹلی باوا فقیر چند5. معظم ولد ارشد سکنہ کوٹلی باوا فقیر چند6. ساجد 7.بلال

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 10لاکھ سے زائد نقدی ، 3موٹر سائیکلیں، 5قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 5 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی

  • مظفرگڑھ: زمیندار نے گھر میں کام نہ کرنے رنجش پر غریب مزدور پر تشدد ، کان کاٹ بھی دیا

    مظفرگڑھ: زمیندار نے گھر میں کام نہ کرنے رنجش پر غریب مزدور پر تشدد ، کان کاٹ بھی دیا

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی )تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں افسوسناک واقعہ زمیندار نے گھر میں کام نہ کرنے رنجش پر غریب مزدور پر تشدد کیساتھ ساتھ اس کاکان بھی کاٹ دیا

    تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ہیڈ بکائنی کے مقامی زمینداروں میاں پرویز ڈاہا نے ساتھیوں کیساتھ مل کر ظلم کی انتہاء کر دی ہے ،غریب ہمسائے مزدور ندیم ولد نبی بخش کو بیوی نوشین بی بی کے ہمراہ مقامی زمینداروں نے گھر میں کام نہ کرنے کی رنجش پر یرغمال بناکر بیوی نوشین کو زدوکوب کیا جبکہ مزدور ندیم کو تشدد کیساتھ ساتھ کان کاٹ دیا،

    ندیم شدید مضروبی کی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب بااثر مقامی زمینداروں نے کارروائی روکنے کے لئے پولیس اور ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالنا بھی شروع کر دیا ہے

    ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ میر ہزار کے علاقے تشدد کے واقعہ پر پولیس کارروائی، پولیس نے فوری طور 4 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف سنگین دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے

    وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے نوٹس لیا تھا، ایس ڈی پی او جتوئی مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی نگرانی کرینگے-

  • سرگودھا:پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے امجدنیازی کے ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع

    سرگودھا:پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے امجدنیازی کے ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کے ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی گئی،ت

    انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج طاہر ندیم سید چھٹی پر ہونے کے باعث سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کو 11 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیمان مغل کی عدالت میں پیش کردیا گیا،

    سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے فاضل عدالت کومزید 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی،امجد علی خان کی جانب سے ملک جواد مظہر دھون ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کئے،جس کے بعد فاضل عدالت نے 2 روز ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم صادر فرما دیا،

    یادر ہے کہ سابق رکن اسمبلی امجد علی خان نیازی نے متذکرہ مقدمات میں 21 نومبر کو عدالت میں پیش ہو کر سرنڈر کیا تھا۔

  • میرپورخاص:سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سندھی ثقافت کے حوالے سے ثقافتی پروگرام

    میرپورخاص:سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سندھی ثقافت کے حوالے سے ثقافتی پروگرام

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کے زیر اہتمام چلنے والے معروف تعلیمی ادارے دی ہوپ ہائی اسکول و کالج میرواہ گورچانی میں سندھی ثقافت کے حوالے سے ایک شاندار ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلباء، طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اسٹیج کو سندھی ثقافتی اشیاء رلی، ٹوپی، اجرک اور دیگر اشیاء سے سجایا گیا تھا تقریب میں طالبات نے سندھی گھاگرہ اور سندھی ٹوپی اور اجرک کے ساتھ شرکت کی-

    تقریب میں طلباء و طالبات نے تقاریر کیں اور سندھ کے حوالے سے اشعار پیش کئے-اس موقع پر ڈائریکٹر مس شہناز حزب اللہ،پرنسپل غلام محمد نوندھانی ،ایڈوکیٹ ذکاء اللہ نوحانی،سماجی رہنما احمد سومرو،غلام فرید،نثار احمد چانگ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دنیا کا وہ خطہ ہے جس کی پانچ ہزار سالہ ثقافت آج بھی زندہ ہے سندھی ثقافت نے دنیا کو امن، بھائی چارے، مذہبی رواداری، ترقی اور خوشحالی کا پیغام دیتا ہے یہ اس دن کی طاقت ہے کہ اس دن دوسری زبانیں بولنے والے بھی ہمارے ثقافتی رنگ میں رنگ جاتے ہیں اور یہ ہماری سب سے بڑی فتح ہے

    انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن پر ہمارے نوجوانوں کو بھی عہد کرنا چاہیئے کہ ہم دور جدید کے بدلتے ہوئے حالات میں جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دیں اور اس کے ذریعے اپنی زبان، ثقافت، زمین اور یہاں کے لوگوں کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں۔ تقریب کے دوران نوجوانوں نے قومی اور ثقافتی لوک گیتوں پر رقص کیا جبکہ شادی کی علامتی تقریب بھی پیش کی جس میں منفرد رسومات ادا کی گئیں

  • ڈیرہ غازی خان:سوشل ویلفیئر اور یونیسیف کے اشتراک سے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تقریب

    ڈیرہ غازی خان:سوشل ویلفیئر اور یونیسیف کے اشتراک سے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تقریب

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )سوشل ویلفیئر اور یونیسیف کے اشتراک سے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تقریب
    ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور یونیسیف کے اشتراک سے ضلع کونسل ہال میں عالمی یوم اطفال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور نوجوان نسل سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔والدین اور اساتذہ بچوں کی تعلیم اور تربیت کو خصوصی فوکس کریں۔بچوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ڈی جی خان میں چاروں صوبوں کی ثقافت موجود ہے۔تقریب میں کلچرل شو کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا

    ماڈل چلڈرن ہومز کے بچوں نے سرائیکی جھومر پیش کی۔ میجک شو کے ساتھ بچوں کے مابین پینٹنگ کا بھی مقابلہ کرایا گیا۔پاک مکتب سکول،سپیشل ایجوکیشن سکول اور ڈی پی ایس کے بچوں نے ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے۔

    تقریب میں انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابراہیم،ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر ثریا مجید رانا،سوشل ویلفیئر آفیسرز متین بلال، ماریہ خان سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

  • ڈیرہ غازیخان: انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھرتیوں میں مبینہ کرپشن، سیکرٹری صحت کو میرٹ پر بھرتیاں کرنے کا حکم

    ڈیرہ غازیخان: انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھرتیوں میں مبینہ کرپشن، سیکرٹری صحت کو میرٹ پر بھرتیاں کرنے کا حکم

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) سردار فتح محمد خان انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان میں مبینہ بھرتیوں میں مبینہ کرپشن صحافی کی نشاندہی پر سیکرٹری صحت کو میرٹ پر بھرتیاں کرنے کے احکامات جاری فی سکیل ایک لاکھ روپیہ ریٹ مقرر ہونے کی باز گشت

    تفصیلات کے مطابق سردار فتح محمد خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایڈیشنل چارج ملتے ہی ایم ایس نے فخر عزیز ملغانی کے ذریعے اسامیوں کے ریٹ مقرر کیے فخر عزیز مغانی اپنے عزیز و اقارب کے علاوہ مال پانی دینے والوں کو نوازنے کے لیے سرگرم ،غیر قانونی طور پر ترقی یاب ہونے والے آفس سپرنٹنڈنٹ اضافی چارج ملتے ہی ادارہ ہذ ا کا مالک بن بیٹھا

    گذشتہ روز نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کارڈیالوجی ہسپتال پہنچے تو صحافی نے ادارہ ہذا میں بھرتیوں کے گھپلوں کا انکشاف کیا اور وزیراعلی پنجاب کو بتایا کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھرتیوں کے ریٹ مقرر ہو چکے ہیں میرٹ کو یکسر نظر انداز کر کے آفس سپرنٹنڈنٹ فخر عزیز ملغانی کہ توسط سے آسامیاں بیچی جا رہی ہیں اور ایک لاکھ روپے فی سکیل ریٹ مقرر کیا جا چکا ہے

    وزیراعلی پنجاب نے صحافی کے سوال پر سیکرٹری صحت کی جانب دیکھتے ہوئے میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنانے کے احکامات دیے دوسری جانب ادارہ ہذا کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ بھرتی کا عمل جاری ہے قبل از وقت کرپشن کے الزامات کی نفی کرتا ہوں

  • ڈیرہ غازی خان :ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا

    ڈیرہ غازی خان :ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کونسل ممبران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل ارجمند شہباز خان لودھی نے پنجاب تحفظ صارف قانون 2005 کے حوالےسے اتھارٹی کے اختیارات سے متعلق ایکٹ اور صارفین کے حقوق بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کے حقوق کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر یں اور ناقص اشیاء و خدمات کے بارے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    صارفین کو آن لائن شکایت درج کرنے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے،دکانداروں کو پابند کیا جائے کےوہ پنجاب تحفظ صارف قانون کو مدِنظر رکھتے ہوئے صارفین کو رسید جاری کریں،ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور ایکسپائرڈ پراڈکٹ فروخت کرنے سے گریز کریں۔

    دوسری طرف آسان رسائی مسائل کم انیشیٹیو کے تحت کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. لاء آفیسر چودھری محمد اکرم نے عوامی مسائل سنے اوردرخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور درخواستوں پر باقاعدہ رپورٹ لیکر سائلین کو اس کی پیش رفت سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے.

  • ڈیرہ غازیخان: ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز بارے کھلی کچہری

    ڈیرہ غازیخان: ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز بارے کھلی کچہری

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) انتظامیہ بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی ہدایات پر عوام کو ریونیو معاملات میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ڈیرہ غازیخان کے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز بارے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کئے۔ریونیو کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،تحصیلدار ثاقب شہزاد،سب رجسٹران،لینڈ ریکارڈ افسران،نائب تحصیلدار،قانونگو اور پٹواری بھی موجود تھے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز حکومت پنجاب کے اس انقلابی پلیٹ فارم سے ہر ماہ کے پہلے دو ایام میں سائلین کے مسائل حل ایک چھت تلے حل کئے جاتے ہیں،

    انہوں نے کہا مجھ سمیت تمام افسران موقع پر ریونیو امور نمٹاتے ہیں،قانون کے تحت ریونیو معاملات میں لوگوں کے دیرینہ مسائل پر پیش رفت کی جاتی ہے،میاں رضوان نذیر نے کہا ٹائم لمٹ کی درخواستوں پر متعلقہ افسران جواب دینے کے پابند ہیں،

    سائلین ہر مہینہ کے دو ورکنگ دنوں میں ریونیو کھلی کچہری میں ضرور آئیں ہم خدمت کیلئے حاضر ہیں۔تونسہ،کوٹ چھٹہ تحصیلوں میں بھی کھلی کچہریوں میں عوام کی دادرسی کا عمل جاری رہا۔

  • ٹھٹھہ :ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو اسٹاک کاکانگو وائرس کے جائزہ کیلئے مختلف ڈیری فارمز کا دورہ

    ٹھٹھہ :ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو اسٹاک کاکانگو وائرس کے جائزہ کیلئے مختلف ڈیری فارمز کا دورہ

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں)ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو اسٹاک کاکانگو وائرس کے جائزہ کیلئے مختلف ڈیری فارمز کا دورہ
    محکمہ لائیو اسٹاک ٹھٹھ آغا سلیم جاوید ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات کا خیال رکھتے ہوئے چوپائی مال کے مختلف ڈیری فارمز کا دورہ کیا اور مالکان کو کانگو وائرس سے آگاہ کیا ان دوران اپنے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کیں چوپائی مال کے مالکان کا خیال رکھا جائے اور ان مالکان کو ہر وہ سہولیات فراہم کی جائیں،

    انہوں نے مزید کہا کہ کانگو وائرس چوپائی مال میں ایک خطرناک بیماری ہے اس بیماری کئ وجہ سے فارم کے فارم ختم ہو جاتے ہیں کانگو وائرس کو روکنے کے لیئے لائیو اسٹاک اپنے فرائض میں غفلت نہیں کریگی انہونے مزید کہا کہ ہماری کوشش سے مالکان اپنے چوپائی مال کو کانگو وائرس جیسی موذی بیماری سے محفوظ رکھ سکیں اور مالکان اپنے نقصانات سے بچ سکیں۔

    انہوں نے سٹاف کو کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جس میں مالکان کو نقصان پہنچے۔ ان کو وہ تمام دوائیاں دی جائیں جو ان کو ضرورت ہے انہونے کہا کہ ہم اپنی سروس ایمانداری سے نبھائی یہ ہمارے فرض میں شمار ہے