Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:سردی میں اضافہ،بند جوتے اور گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان کو جالگیں

    اوچ شریف:سردی میں اضافہ،بند جوتے اور گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان کو جالگیں

    اوچ شریفباغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )بدلتے موسم نے یکدم گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ کردیا، بند جوتوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، متوسط طبقہ کے لئے واحد آپشن ” لنڈا بازار ” بھی پہنچ سے باہر، سرد موسم میں تن کو ڈھانپنا چیلنج بن گیا، طلباء کے یونیفارم فروخت کرنے والوں نے بھی مہنگائی کے نام پر کمائی کرنے کے لیے لنگوٹ کس لئے، شہری ذہنی اذیت سے دوچار،

    تفصیلات کے مطابق سردی کا موسم شروع ہوتے ہی تن ڈھانپنے والے ملبوسات اور بند گرم جوتوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے خود ساختہ اضافہ کرکے مہنگائی کے ستائے افراد کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر لنڈے کا کارروبار کرنے والے افراد نے اپنے سٹالز بھی قائم کرلئے ہیں جہاں سے غریب لوگ و مڈل کلاس طبقہ کے افراد سردی سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے جرسیاں ، سوئٹر ، جوتے اور دیگر اشیاء خریدنے کے لئے رخ کرنا شروع کردیا ہے ۔

    گزشتہ سالوں کی نسبت امسال بازار میں موجود لنڈے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ منہ مانگے دام وصول کئے جانے کی وجہ سے گاہک اور دکانداروں میں تو تکرار میں بھی اضافہ ہوچکا ۔ گرم اور استعمال شدہ جوتوں اور بچوں کی نئی یونیفارمز کی قیمتوں میں بے جا اضافے پر کم آمدنی والے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی نئی جرسیاں سوئیٹر، یونیفارم اور جوتے خریدنا کسی صورت بھی آسان دکھائی نہیں دے رہا۔

    ہر دکاندار نے اپنی دکان کے کرایہ جات اور ملازمین کے اخراجات کے حساب سے مذکورہ اشیاء کی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں۔ میڈیا سروے میں کمر توڑ مہنگائی کے ستائے شہریوں نے حکمران طبقہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر سادہ لوح عوام کا ووٹ حاصل کرکے اقتدار کی کرسی پر قبضہ کیا تو کسی نے قرض اتارو ملک سنوارو اور غربت مکاؤ کا نعرہ لگا کر عوام کو اپنے جال میں پھانس کر اقتدار کے مزے لوٹے،کسی نے نیاپاکستان بنانے کاخواب دکھاکر عوام خواب چکناچورکئے

    شہریوں نے مزید بتایا کہ لنڈا بازار غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کا واحد ذریعہ تھا مگر کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں طوفانی اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت غریبوں کا معاشی قتل کرنے کے درپے ہے۔

    دوسری جانب سٹالز مالکان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک سے آنے والی لنڈا بازار کی اشیاء انہیں کراچی ،لاہور اور دیگر شہروں سے مہنگے داموں خرید کرنا پڑتی ہیں۔اگر حکومت انقلابی اصلاحات نافذ العمل کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور محرومیوں کا خاتمہ کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو غربت میں خود بخود کمی واقع ہو جائے گی

  • اوچ شریف جانوروں کی ناقص خوراک کی فروخت،محکمہ لائیو سٹاک کارروائی کرنے سے گریزاں

    اوچ شریف جانوروں کی ناقص خوراک کی فروخت،محکمہ لائیو سٹاک کارروائی کرنے سے گریزاں

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )جانوروں کیلئے ناقص خوراک کی فروخت،محکمہ لائیو سٹاک کاروائی کرنے سے گریزاں
    کھل بنولہ, ممنی,چوکر,گولی ونڈا میں سے اکثریت کی کوالٹی ناقص،جانور بیمار ہونے لگے
    اوچ شریف شہر وگردونواح میں مختلف رنگ اور اقسام کے ناقص ونڈوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے ناقص ونڈا کھانے سے جانور مختلف بیماریوں کے شکار ہوگے مویشی پال حضرات پریشان جبکہ محکمہ لائیو سٹاک ونڈے کی کوالٹی بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہا ہے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح میں کھل بنولہ, ممنی, چوکر, مکئی کی کھل اور گولی ونڈا سمیت دیگر کئی اقسام کے ونڈے فروخت ہورہے ہیں مویشی پال حضرات نے ان میں سے زیادہ تر ونڈوں کی کوالٹی کو ناقص قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ونڈے میں مٹی,پھپھوندی لگی خشک روٹیوں کے ٹکڑے, ہسپتالوں کی استعمال شدہ روئی, سسری لگی ہوئی بدبودار گندم و دیگر مضر صحت عناصر کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے جانور بھوک کی کمی, جگالی نہ کرنا, جسم کی چمک ماند پڑ جانا, معدے کا بند ہوجانا, تھنوں میں ناڑ کا پیدا ہوجانا, منہ سری اور ذہر باد جیسی امراض کا شکار ہورہے ہیں اس طرح نہ صرف دودھ دینے والے جانوروں کے دودھ میں کمی پیدا ہورہی ہے بلکہ ان کی شرح اموات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے

    جس سے مویشی پال حضرات کا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اس ناقص ونڈے کی روک تھام پر کوئی واضع حکمت عملی اپنانے سے قاصر ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ غیر معیاری ونڈہ فروخت کرنے والے مافیا کی سرکوبی کی جائے

  • اوچ شریف:مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ،قیمتیں بڑھ گئیں

    اوچ شریف:مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ،قیمتیں بڑھ گئیں

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ،قیمتیں بڑھ گئیں ۔ موسم سرما میں مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔اوچ شریف سمیت دیگر شہروں میں مونگ پھلی کی قیمت بادام اخروٹ کے برابر ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی مونگ پھلی کی قیمت دو سو فیصد مہنگی ہوئی ہے ۔سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث مونگ پھلی کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    ذائقہ اور خستہ پن کی وجہ سے یہ شائقین میں نہایت مقبول ہے ،اوچ شریف شہر میں مونگ پھلی کی ریڑھیاں سج گئیں، ریڑھی بانوں نے رات کے وقت اپنی ریڑھی پر بلب وغیرہ لگا کر روشنی کر کے مونگ پھلی ریڑھی کو روشن کر دیا انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر میں مونگ پھلی 800سوروپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ دوسرے شہروں میں مونگ پھلی کی مانگ زیادہ ہے اور لوگ بڑے شوق سے مونگ پھلی کھاتے ہیں جبکہ ہمارے شہر میں مونگ پھلی کی مانگ کم ہے ہم صرف وہی مونگ پھلی لے کر آتے ہیں جو کہ ہم فروخت کر سکیں ۔

    سردیوں کی آمد کے ساتھ مونگ پھلی کے شہر میں مختلف مقامات پر سٹالز بھی لگ جاتے ہیں جبکہ ریڑھیوں پر بھی اس کی فروخت ہورہی ہے ۔الشمس چوک سے لیکر للو والی پل تک مونگ پھلی کی ریڑھیاں ہر سال لگ جاتی ہیں جو کہ اس کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ بعض تاجر عارضی طور پر اس کاروبار سے منسلک ہوجاتے ہیں ۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی غریب کے لئے سستا خشک میوہ سمجھا تھا اور غریب سے غریب بھی دس روپے میں مونگ پھلی خرید کر انجوائے کرتا تھا لیکن اب مونگ پھلی کا ریٹ بڑھنے سے دکانداروں نے دس روپے میں مونگ پھلی فروخت کرنا بند کردی ہے۔تاجروں کے مطابق مونگ پھلی کی قیمت میں اضافہ رواں سال ہی ہوا ہے ۔مہنگائی کی لہر کی وجہ سے مونگ پھلی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے

  • اوچ شریف :چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا

    اوچ شریف :چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )چلتی ٹرین سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،ریسکیو 1122احمدپورشرقیہ موقع پے پہنچ گئی زخمی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو احمدپورشرقیہ منتقل کردیا گیا

    حادثہ چنی گوٹھ میں چک واہنی کے نزدیک پیش آیا زخمی ہونے والے 26 سالہ نوجوان کی شناخت محمد زکریا کے نام سے ہوئی ہے جو چانجنی چوک خانبیلہ کا رہائشی ہے اور خیبر میل ٹرین سے لاہور جارہا تھا

    ٹرین کے دروازے میں کھڑا نوجوان توازن برقرار نا رکھ سکا اور نیچے جاگرا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122احمدپور شرقیہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو تسویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو احمدپورشرقیہ منتقل کردیا

  • میہڑ:تین افرادکے مقدمہ قتل کی سماعت کرنے والے جج کا اچانک تبادلہ ،کئی شکوک و شبہات پیداہونے لگے۔ام رباب

    میہڑ:تین افرادکے مقدمہ قتل کی سماعت کرنے والے جج کا اچانک تبادلہ ،کئی شکوک و شبہات پیداہونے لگے۔ام رباب

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)تین بے گناہ قتل ہونے والوں کی وارث ام رباب چانڈیو کی پریس کانفرنس
    ہمارے تین قتل ہونے والے بیگناہوں کے مقدمہ سماعت کرنے کرنیوالے جج حافظ عطاللہ کا دادو سے تبادلہ کردیا گیا ہے،ام رباب کاکہنا تھاکہ ہم قانون کے احترام کرنے والے ہیں اورہمیں عدالتوں پراعتماد بھی ہے ،اس وقت ہمارے قتل ہونے والے تین افراد کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے، جج حافظ عطاللہ ہمارے اس کیس کومکمل سمجھ گیاتھا،اس اچانک اس طرح اچانک تبادلہ سے کئی شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں

    ام رباب چانڈیوکاکہنا تھاکہ اگرپورے سندھ کی عدلیہ کے ججزکے تبادلے ہوتے تو ہمیں بھی کوئی فکرلاحق نہ ہوتی اور نہ ہی کوئی اعتراض ہوتالیکن پورے سندھ میں صرف ایک جج کاتبادلہ سے کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں،ہمارے تین افراد کوقتل ہوئے چھ سال گذرگئے ہیں،قتل کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج کاتبادلہ اس کیس کوالتواء میں ڈالنے کی کوشش ہے ،

    ام رباب چانڈیونے کہاچھ سال کاعرصہ بیت گیاہے نہ ہی ہم نے صبرکادامن چھوڑا ہے نہ ہی قانون ہاتھ،ہمیں یقین ہے عدلیہ ایک دن ضرور انصاف کرے گی،سرداراس واقعہ میں ملوث ہیں ،ہم کسی بھی صورت میں اپنے مقدمہ سے دستبردار نہیں ہوں گے،

    ام رباب چانڈیونے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اپیل کی ہے کہ میرے اس مقدمہ کو التواء کاشکارہونے بچایا جائے اس مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج حافظ عطاللہ کو دوبارہ دادو میں انہیں واپس اپنی سیٹ پر تعینات کیا جائے۔

  • گوجرہ :ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن ججز نے دو قتل کے مقدمات کے فیصلے سنادئے

    گوجرہ :ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن ججز نے دو قتل کے مقدمات کے فیصلے سنادئے

    گوجرہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن ججزگوجرہ نے دو قتل کے مقدمات کے فیصلے سنادئیے۔

    ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن جج گوجرہ محمد جاوید اکرم بیٹو نے چک نمبر351ج ب کے مقتول محمد بلال احمدباجوہ کو قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد فیاض کومقدمہ کی سماعت کے بعدفیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت،سات لاکھ روپے جرمانہ کاحکم سنادیا جبکہ ملزم اسد کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔

    استغاثہ کے مطابق چک نمبر351ج ب کلیان داس کے محمد فیاض نے فائرنگ کر کے محمد بلال باجوہ کوقتل کر دیاتھا جس کامقدمہ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی محمد سعید باجوہ کی مدعیت میں درج کر کے چالان پیش عدالت کیا تھا۔

    علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن جج گوجرہ حافظ محمد رضوان عزیزنے چک نمبر300ج ب کے محمد ارشد کو قتل جبکہ مدثر کو شدید زخمی کر نے کے مقدمہ کی سماعت کر تے ہو ئے ملزم مہران کوسزائے موت،زین اور احسان کو عمر قیداور مختلف جرمانوں کی سزاکافیصلہ سنا دیا۔

    استغاثہ کے مطابق صدر پولیس نے عابد علی کی مدعیت میں ملزمان مہران،زین اور احسان کے خلاف محمد ارشد کو قتل اور مدثر کو شدیدزخمی کر نے کے الزام میں مقدمہ در ج کر کے چالان عدالت پیش کیاتھا۔

  • میرپورخاص:حدودتھانہ مہران،بجلی کے میٹرچوروں کے نشانے پر آگئے

    میرپورخاص:حدودتھانہ مہران،بجلی کے میٹرچوروں کے نشانے پر آگئے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص شہر مہران تھانے کی حدود میں چوروں نے بجلی کے میٹر چوری کرنا شروع کردئیے ،گھر کی دیوار یا الیکٹرک پول سے باقاعدہ اوزاروں کا استعمال کر کے میٹر اتار لئے جاتے ہیں، جب واپڈا افسران و اہلکاروں سے رجوع کیا جاتا ہے تو وہ مقامی تھانے بھیج دیتے ہیں اور یہی حال پولیس تھانوں کا ہے وہ اس پریشان شخص کو واپس واپڈا آفس بھیج دیتے ہیں

    اسی طرح ایک شہری شاہد قریشی کا میٹر چوری ہوگیا شاہد قریشی کو کبھی واپڈا آفس اور کبھی مقامی تھانے کے چکر لگوائے جاتے رہے، شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے ایک مہینہ پہلے ہی 5100 کاڈیمانڈ نوٹس بھر کے میٹر لگوایا ہے مگر اب میٹر چوری ہونے کے بعد واپڈا اہلکار دوبارہ 5100 ڈیمانڈ نوٹس بھر کے میٹر لگوانے کا کہہ رہے ہیں کیا اب میں دوبارہ پانچ ہزار ایک سو روپے کی رقم بھروں میں اس مہنگائی اور بیروزگاری کے عالم میں کہاں سے اتنی رقم لاؤں گا

    شاہد قریشی نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان واپڈا کے اعلی افسران سے اپیل کی کہ میری شکایت سن کر میرا بجلی کا میٹر بلامعاوضہ لگایا جائے میں پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹس کے 5100 روپے بھر چکا ہوں شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے جعفر نامی واپڈا اہلکار نے پہلے تھانے کے چکر لگوائے پھر قمر کے پاس بھیجا اب قمر کا کہنا ہے کہ وہ بندہ نہیں آیا جو یہ کام کریگا ،شاہد قریشی نے ایس ایس پی میرپورخاص سے اپیل کرتے ہوئے کہا برائے مہربانی ٹیکنیکل چوروں کو گرفتار کیا جائے.

  • سرگودھا : 9 سالہ بچی  سے  زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    سرگودھا : 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ)سرگودھا کے تھانہ جھال چکیاں میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار
    افسوسناک واقعہ چک نمبر 190 شمالی میں پیش آیا،معصوم بچی کے ساتھ اس کے کزن نے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا

    متاثرہ بچی کے والدے تھانہ جھال چکیاں فی الفور رابطہ کیا جس کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا اور بچی کے والد کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے فوری طور پر ملزم کے گھر ریڈکر کے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا

    ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں

  • ننکانہ : مبینہ پولیس کے تشدد سے حوالات میں بند ملزم جاں بحق

    ننکانہ : مبینہ پولیس کے تشدد سے حوالات میں بند ملزم جاں بحق

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)مبینہ پولیس کے تشدد سے حوالات میں بند ملزم جاں بحق

    ننکانہ صاحب مبینہ پولیس کے تشدد سے حوالات میں بند ملزم جاں بحق،ملزم جمیل کو 12 روز قبل پتوکی سے گرفتار کیا تھا، گذشہ روز عدالت نے ملزم جمیل کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، ایس ایچ او تھانہ صدر نے عدالتی حکم کے باوجود ملزم کو رہا نہ کیا

    مبینہ تشدد کے بعد جمیل کی طبیت بگڑ جانے کی وجہ سے ملزم جاں بحق ہو گیا، پولیس لاش کو چھوڑ کر تھانے سے فرار ہو گئی،جاں بحق ہونے والے جمیل کی لاش کئی گھنٹے تھانہ میں پڑی رہی،جاں بحق ہونے والے جمیل کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی

    پولیس نے کئی گھنٹوں سے سے تھانہ صدر ننکانہ کو سائلین کے لیے بند کر دیا

    ڈی پی او کاکہنا ہے کہ ملزم کو ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا ، واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں ، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی پوسٹ مارٹم جاری، تھانہ صدر نے چند روز قبل جمیل کے بھائی ابو سفیان کو بھی گرفتار کیا تھا

    ابوسفیان سکول ٹیچر ہے پولیس نے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا،لواحقین کا ہسپتال میں پولیس کے خلاف احتجاج

    پولیس نے جمیل کو تشدد کے بعد قتل کیا پولیس نے دو لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود جمیل کو نہ چھوڑا پولیس 10 لاکھ روپے رشوت مانگ رہی تھی مقتول کے بھائی کا الزام

    رشوت نہ دینے کی وجہ سے پولیس نے جمیل کو تشدد کر کے مارا

  • گوجرہ :جماعت اسلا می ہر قسم کی کرپشن کی روک تھا م کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی-ڈاکٹر عطا ء اللہ

    گوجرہ :جماعت اسلا می ہر قسم کی کرپشن کی روک تھا م کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی-ڈاکٹر عطا ء اللہ

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ جماعت اسلا می گوجرہ میں ہو نے وا لی ہر قسم کی کرپشن کی روک تھا م کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے گی ان خیا لات کا اظہار جما عت اسلا می کے رہنما امیدوار صوبائی و قومی اسمبلی ڈاکٹر عطا ء اللہ حمید نے جھنگ روڈ پر دفتر جما عت اسلا می میں منعقدہ پریس کا نفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا

    انہوں نے کہا کہ گوجرہ میں مختلف محکمو ں میں کرپشن عروج پر ہے کوئی پو چھنے وا لا نہیں جما عت اسلا می کرپشن کے حوا لے سے افسران کو درخواستیں بھی گزار چکی ہے مگر کو ئی نتیجہ نہیں نکلا جما عت اسلا می نے ہمیشہ کرپشن سے پا ک سیا ست کی اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی انہو ں نے کہا کہ پانچ دسمبر کو جما عت اسلا می گوجرہ کی طرف سے چوک ملکا نوا لہ میں کرپشن کے خلاف احتجا ج کیاجائے گا

    انہو ں نے کہا کہ وہ کرپشن کی روک تھا م کیلئے ہر قدم اٹھا ئیں گے اگر ہما ری درخواستو ں پر عمل درآ مد نہ ہو ا تو چوک ملکا نوالہ میں احتجا ج کے بعد دھرنا دے دیں گے انہو ں نے کہاکہ جماعت اسلا می آنے والے انتخابات میں بھر پور کا میا بی حا صل کرے گی اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی نثار احمد جنجوعہ سمیت دیگر رہنما بھی مو جود تھے۔