Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کا گورنمنٹ گرلز اور بوائز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ

    ٹھٹھہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کا گورنمنٹ گرلز اور بوائز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کا گورنمنٹ گرلز اور بوائز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ،صورتحال کا جائزہ لیا-
    ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی خواجہ نے کہا ہے کہ تعلیم وہ زیور ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا، معاشرے کی گھٹن کو علم کے چراغوں سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی اعلی منصب حاصل کرکے ملک و قوم کا نام بھی روشن کیا جا سکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگشاہی کے قریب گاؤں سبز علی بروہی میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول اور گورنمٹ بوائز پرائمری اسکول کے اچانک دورے کے دوران اساتذہ اور طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشونماء بھی ہو سکے۔

    اس موقع پر انہوں نے اسکولز کے مختلف کلاسز میں تدریسی عمل، صفائی ستھرائی، اساتذہ و عملے کی حاضری کو چیک کیا اور اسکولی عمارات کا معائنہ بھی کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بچوں سے گھل مل گئے اور تدریسی سوالات بھی پوچھے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اساتذہ اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

    قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی خواجہ نے یونین کونسل جنگشاہی میں جاری پولیو مہم کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے ان کی فنگر مارکنگ چیک کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

    اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ بچوں کو قطرے پلانے کے بعد فنگر مارکنگ احتیاط سے کریں اور کوئی بھی پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے

  • وزیر اعلیٰ کا بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن  میں پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ کا بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) وزیر اعلیٰ نے بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیااور لائیوسٹاک کی پیداوار بڑھانے کے لئے پلان فوری طلب کرلیا

    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ویٹرنری ہسپتال اور لائیوسٹاک بزنس اینڈ انکوبیشن سینٹر کے دورے کئے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل طور پر فنکشنل کرنے اور ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کا حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء عامر میر اور ابراہیم مراد کے ہمراہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور کا تفصیلی دورہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گیما کیمرہ، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی روم کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے کیفے ٹیریا، ویٹنگ ایریا اور سرائے کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی او پی ڈی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے جنوبی پنجاب کے مریض فیض یاب ہورہے ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی میں بڑے شہروں کے برابر اور بہترین سہولتیں مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ ہسپتالوں کو بہتر کرکے مریضوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری سی این ڈبلیو، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ویٹرنری ہسپتال اور لائیوسٹاک بزنس اینڈ انکوبیشن سینٹر کا دورہ کیا اور الٹرا ساؤنڈ بلاک میں بکری کے الٹراساؤنڈ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بکری کے مالک سے ادارے میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں موجود رجسٹر او ردیگر ریکارڈ بھی چیک کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ لائیوسٹاک کی پیداوار 10گنا بڑھانے کے لئے 7روز میں پائیدارحکمت عملی مرتب کی جائے۔

    متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں لائیوسٹاک کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ یو اے ای کے حالیہ دورے کے دوران لائیوسٹاک پراڈکٹ کی ایکسپورٹ کے بارے میں مذاکرات حوصلہ افزاء رہے ۔

    پنجاب میں لائیوسٹاک کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اور بہترین ویکسین ادویات اورانجکشن وغیرہ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے بریفنگ دی۔صوبائی سیکرٹریز، کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ : ریسکیو 1122  ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    ننکانہ : ریسکیو 1122 ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی جس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزنے شرکت کی۔

    اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب کونومبر میں 9272کالز موصول ہوئیں جن میں 2603ایمرجنسی کالز تھیں۔

    2603 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے586سڑک کے حادثات،1641میڈیکل ایمرجنسیز35,آگ لگنے کے واقعات،45لڑائی جھگڑوں کے واقعات اور296دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے2603ایمرجنسیز میں 2591متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 701زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ1825متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران65متاثرین جان سے گئے۔

    اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے451مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا حالیہ موسم سرما میں زیادہ تر حادثات گیس لیکج کے باعث پیش آتے ہیں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ گیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں اوررات کو سوتے ہوئے گیس ہیٹر کو لازمی بند کریں اور گیس کے حفاظتی والو کو offکر دیں گھر میں گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازے کھول دیں، بجلی سے چلنے والے پنکھے اور لائٹ کو ہرگز نہ چلائیں وگرنہ سپارک کیوجہ سے دھماکہ ہو گا اور خطرناک نتائج کا موجب بنے گا کسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں فوری 1122پر رابطہ کریں

  • میرپورخاص: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں-ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں-ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے درپیش مسائل کے حل اور بہتری کے لیے ان کے دفتر میں اجلاس منعقدہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا کہ صحت شعبے کے بنیادی مسائل کا حل ہونا بہت ضروری ہیں تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے بنیادی مسائل کے حل کے اور صحت شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپورخاص کی عوام کا قیمتی اثاثہ ہے اس ضمن میں جو بھی درپیش مسائل ہیں انہیں حل کروانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے

    ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس سول سرجن ڈاکٹر نصراللہ شیخ کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مقرر ڈاکٹروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے شعبے کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی بہتری کے لئے اپنا کردار اداکریں اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے اندر جو بھی ضروریات ہیں ان کی مکمل رپورٹ دی جائے

    اس موقع پر ایم ایس سول سرجن ڈاکٹر نصراللہ شیخ نے بتایا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور اولڈ سول ہسپتال کے لیے 500 ملازمین کی پوسٹیں ہیں جس میں سے 361 ملازمین کام کر رہے ہیں جس میں 76 ڈاکٹرز اور افسران شامل ہیں

    اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر مقررفوکل پرسن غلام حسین کانہیو، ڈاکٹر لیکھراج ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نصر اللہ شیخ ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو بھی موجود تھے .

  • اوچ شریف: میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت سچائی کی فتح ہے -خواجہ طاہر

    اوچ شریف: میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت سچائی کی فتح ہے -خواجہ طاہر

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس سے بریت سچائی کی فتح ہے ، یہ بات ثابت ہوگئی کہ ہمارے قائد کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں ، دیگر تمام کیسز بھی جھوٹ پر مبنی ہیں ، میاں محمد نواز شریف آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے نتیجہ میں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر سینٹرل ایگزیکٹو مسلم لیگ ن لائرز فورم خواجہ طاہر قیوم ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز بناکر ترقی کی سمت چلنے والے ملک کو معاشی مسائل سمیت کئی بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ، جس کے باعث آج عوام بدترین مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔

    ملک کو درپیش تمام چیلنجر سے نمٹنے کے لئے میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد سیاستدان ہیں جو یہ صلاحیت اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں ان کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ،

    خواجہ طاہر قیوم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیل کی سماعت کے دوران وہ دیگر وکلاء پینل کے ساتھ اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ معزز عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں اور بریت کے فیصلہ کے وقت بھی وہ قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ تھے ،

    ان کے ساتھ میاں محمد نواز شریف نے انتہائی شفقت کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ خواجہ طاہر قیوم ایڈووکیٹ اور ان جیسے دیگر نوجوان وکلاء پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں

  • قصور:تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

    قصور:تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو سے)قصور تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 4 عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ کی سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قصورآصف جاوید خاں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک چور گینگ کے سرغنہ صدام ولد ہدایت سکنہ نشتر کالونی لاہور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

    ملزم صدام سابقہ متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جو قصور سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے لاہور لے جاکر فروخت کر دیتا تھا، ملزم کے قبضہ سے چار عددچوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد اور مقدمات کو ٹریس کرکے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا ہے.

    موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ ملزم صدام سے مزید تفتیش کی جارہی ہے. علاقہ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • ڈی جی خان:مقامی پولیو ورکرزنظرانداز،سپروائزرنے دوردرازکی رہائشی اپنی رشتہ دارخواتین کو پولیوورکربنادیا

    ڈی جی خان:مقامی پولیو ورکرزنظرانداز،سپروائزرنے دوردرازکی رہائشی اپنی رشتہ دارخواتین کو پولیوورکربنادیا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان کی رپورٹ)مقامی پولیوورکرزنظرانداز،سپروائزرنے دوردرازکی رہائشی اپنی رشتہ دارخواتین کو پولیوورکربنادیا،سپروائزرکابیٹا،پی ایچ ایف کا خاکروب،محکمہ جنگلات کا بھگوڑاودیگرپولیوموبائل ٹیم کے انچارج مقررکردئے،بنیادی مرکزصحت چھابری زیریں میں فرضی پولیو مہم کاانکشاف ہوا ہے،

    سی ڈی سی سپروائزرنے سابقہ کام کرنے والی مقامی پولیوورکرزکونظراندازکرتے ہوئے دوردرازکے علاقوں جن میں ڈی جی خان شہر کی فریدآبادکالونی ،پیرعادل اور جھوک یارشاہ کی رہائشی اپنی رشتہ دارخواتین کوپولیوورکربنادیاجوعلاقہ بھی نہیں جانتی جنہیں یہ تک معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے کہاں اور کس گھر میں بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے ہیں

    بنیادی مرکزصحت چھابری میں کل 26پولیوکے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن میں 25موبائل ٹیمیں ہیں اور ایک ایل ایچ وی کی سربراہی میں فکس ٹیم ہے ،بنائی گئی 25موبائل ٹیموں کیلئے سپروائزرمحمدنوازکنبھارنے اپنی مرضی سے 5انچارج تعینات کئے جن میں محمدارشدسی ڈی سی سپروائزرکااپنابیٹا ہے،باقی میں محمدطارق مستوئی،امام بخش نامی شخص جو کہ محکمہ جنگلات سے نکالا ہوا ہے،اسی طرح ذکاء اللہ نامی شخص جوکہ PHFکمپنی کاخاکروب ہے اسے بھی پولیوورکرزٹیم کاانچارج بنادیا ،یہ وہ لوگ ہیں جو ویکسینیشن کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے سوائے ایک موبائل انچارج غلام مصطفی وڈانی کے جوکہ اسی بنیادی مرکزصحت چھابری زیریں کاسابق میڈیکل ٹیکنیشن ہے،

    ذرائع کاکہنا ہے کہ ہرپولیوورکرکوپانچ دن کااعزازیہ محکمہ صحت کی طرف 12000 روپے دئے جائیں گے جوکہ ان پولیو ورکرکو بذریعہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفرہوں گے،ہرٹیم دوپولیوورکرپرمشتمل ہے اور بنیادی مرکزصحت چھابری زیریں میں کل 25موبائل پولیوٹیمیں بنائی گئی ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ سابقہ پولیوورکرزکی جگہ رکھی گئی نئی پولیو ورکرزسے پہلے ہی سی ڈی سی سپروائزرنے مک مکا کرلیا تھاجب تمہیں 12000روپے ٹرانسفرہوجائیں گے ان میں سے 2000روپے میرے ہیں

    تعینات ہونے والی نئی پولیوورکرزمیں سے بیشتران پڑھ ہیں جب وہ گھروں میں جاتی ہیں تواگربچے گھرپر نہیں ہیں اورجوبچے گھروں میں موجود ہیں ان ڈیٹا لکھنے سے قاصر ہیں بعد میں جوڈیٹالکھوایا جاتا ہے وہ فرضی ہوتا ہے اور اس طرح کاغذوں میں یہ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ،

    دوسری طرف جب بنیادی مرکزصحت چھابری زیریں کی انچارج ڈاکٹرسارہ یوسف سے فون پراس اہم معاملے کی طرف توجہ دلائی اوران کامؤقف لیناچاہا توانہوں نے بتایا کہ میرے علم میں نہیں ہے سی ڈی سی سپروائزرمحمدنواز نے مقامی اور سابقہ پولیوورکرزحق تلفی کی ہے اور دوردراز کی رہائشی اپنی رشتہ دار خواتین کو نواز اہے ،ان کا کہنا تھاکہ وہ اس اہم مسئلے پرفوری ایکشن لے رہی ہوں۔

    دوسری طرف عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے اس بے ضابطگی پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

  • ننکانہ :پولیس تشدد سے حوالات میں جاں بحق ہونے والے ملزم کے قتل کامقدمہ درج

    ننکانہ :پولیس تشدد سے حوالات میں جاں بحق ہونے والے ملزم کے قتل کامقدمہ درج

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پولیس تشدد سے حوالات میں جاں بحق ہونے والے ملزم کے قتل کامقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب تھانہ صدر میں زیر حراست نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ درجنوں افراد کا موٹروے ایم تھری پر دھرنا مظاہرین نے لاش رکھ کر موٹروے ایم تھری کو بلاک کر دیا

    مظاہرین کے احتجاج سے موٹروے ایم تھری ٹریفک کے لیے بند ہو گیا، پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونےوالے جمیل کو پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے 14 روز قبل چوری کے شعبے میں گرفتار کیا تھا

    ڈی پی او نے تشدد میں ملوث ایس ایچ او ،تھانےدار اور محرر سمیت دو کانسٹیبل معطل کر دیے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا

    مظاہرین کے موٹروے بند کرنے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی مظاہرین کا مقدمہ میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایک تھانیدار سمیت دو کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    ڈی ایس پی کی انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین نے موٹروے کھول دیا

  • گو جرہ : تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

    گو جرہ : تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

    گو جرہ،باغی ٹی وی ( نا مہ نگار عبدالرحمان جٹ سے)تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

    معلوم ہواہے کہ چک نمبر281ج ب کارانا محمد ریاض اپنی اہلیہ ثمینہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جھنگ سے واپس اپنے گاؤں آرہے تھے کہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ چک نمبر357ج ب جھنگ روڈ پر رفتار ٹرالر نے انہیں بری طرح سے کچل ڈالا جو موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئے

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس گوجرہ موقع پر؎پہنچی اور نعشیں تحویل میں لے کر فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔جبکہ ڈرائیورموقع سے فرارہو گیاپولیس نے ٹرالہ قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • اوچ شریف:مسلم لیگ ن کلین سویپ کرکے چوتھی بار میاں نوازشریف کو وزیراعظم بناے گی- اکمل کھاکھی

    اوچ شریف:مسلم لیگ ن کلین سویپ کرکے چوتھی بار میاں نوازشریف کو وزیراعظم بناے گی- اکمل کھاکھی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اوچشریف پاکستان کی ترقی کامشن میاں نوازشریف کی قیادت میں بہت جلد مکمل ہونے والا ہے فتنہ کی گرفتاری کے بعد ملک میں سکون ملاہے عوام بہت جلدخوشحال ہوگی عالمی برادری مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک میں بہت جلدسرمایہ کاری کرے گی انشااللہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرکے چوتھی بار میاں نوازشریف کو وزیراعظم بناے گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و نمبردار موضع چناب رسولپور اکمل کھاکھی نے کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کاٹکٹ کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے پی ٹی أئی کا شیرازہ بکھرچکا ہے عوام سب جان چکی ہے فراڈیہ اپنے انجام کو پہنچ چکاہے

    کل تک مسلم لیگ ن پر باتییں کرنے والے اج نوازشریف کی صف میں کھڑاہونے کیلیے منتیں کررہے ہیں مزید انکاکہناتھا کہ پوراپاکستان اب جان چکاہے کہ میاں نوازشریف اور پورے خاندان کو سیاسی عداوت کانشانہ بنایاگیاتھا انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور سمیت پوراپاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکاہے اس موقع پر عامربلوچ ملک ناصرکھنڈ شیخ افضل بلال خان عامرکھنڈ سمیت کثیرتعداد میں کارکنان موجود تھے