Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں:شہر میں کربلا کا منظر،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی

    چونیاں:شہر میں کربلا کا منظر،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارعدیل اشرف)شہر میں کربلا کا منظر،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی، حکومت چونیاں کی عوام کو صاف میٹھا پانی فراہم نہ کر سکی۔لوگوں سے وصول کیا جانے والا پانی کا ماہانہ بل کرپشن کی نظر ہونے لگا اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں میں میٹھے صاف پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے، شہر چونیاں میں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا بجلی بل ادا نہ کرنے پر ٹیوب ویل کی بجلی منقطع ہونے کے باعث مسلسل سات روز سے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور گھروں کو پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند۔

    میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی اور بجلی بل ادا نہ کرنے پر ٹیوب ویل کا بجلی کنکشن کئی بار منقطع ہو چکا۔ جس وجہ سے لوگ صاف میٹھے پانی سے محروم ہو جاتے ہیں، تجارتی مرکزی شہر اور میونسپل کمیٹی الہ اباد میں بھی واٹر فلٹر یش پلانٹ مکمل بند پڑے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    سیاحتی مقام رکھنے والا شہر چھانگا مانگا میں فلٹریشن پلانٹ موجود ہی نہیں اور لوگ صاف میٹھے پانی سے محروم ہیں۔ جبکہ لوگوں سے پانی کا ماہانہ بل باقاعدگی سے وصول کیا جا رہا جو کرپشن کی نظر ہو جاتا۔مضر صحت پانی کے استعمال سے شہریوں میں متعدد وبائی امراض پھیل چکی ہیں، لیکن تحصیل انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ،وزیر بلدیات پنجاب، کمیشنر لاہور، ڈپٹی کمیشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ نااہل کرپٹ افسران کا کڑا احتساب کیا جائے لوگوں سے وصول کیا گیا لاکھوں روپے پانی کا بل کا حساب لیا جائے۔ اور صاف و میٹھے پانی کہ فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا نہ ہو۔

  • سیالکوٹ :عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی -امتیاز  ٹائیگر

    سیالکوٹ :عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی -امتیاز ٹائیگر

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک اعظم اعوان )عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی -امتیاز ٹائیگر
    تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی امتیاز احمد ٹائیگر س نےخصوصی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے بارے تبادلہ خیال کیا ،

    حاجی امتیاز ٹائیگر وائس پریزیڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بارے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی

    وفاق اور صوبائی حکومت بنانے میں بھی کامیاب ہوگی اس موقع پر ان کے ساتھ فیضان اللہ وڑایچ زین اللہ وڑایچ جنرل مینجر طیب قیصر امتیاز حماد رضا ملک علی حیدر شہباز علی بھنڈر بھی ہمراہ تھے

  • اوچ شریف: ریسکیو 1122 کی طرف سے  سکول میں پاکستان لائف سیور پروگرام  کے تحت ٹریننگ

    اوچ شریف: ریسکیو 1122 کی طرف سے سکول میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت ٹریننگ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جناب باقر حسین کے احکامات ، ،کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو ہیڈ کوارٹر کی ہدایات کے مطابق اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد رفیق کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کی کمیونٹی ٹریننگ ٹیم کی طرف سے الخیر ہائر سیکنڈری سکول اوچشریف میں پاکستان لائف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں ابتدائی طبی امداد، مرہم پٹی، مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی، بہتے ہوئے خون کو روکنے کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کروایا۔اس ٹریننگ کا مقصد تمام شرکاء کو ایمرجنسی سے نمبردآزماء ہونے کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ دورانِ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک وہاں پر موجود لوکل کمیونٹی جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بر وقت بچا کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔

    ٹریننگ کے اختتام پر سکول کے پرنسپل محمد جنید حسین سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122کی طرف سے یہ ایک اچھا اقدام ہے اور اس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے منسلک لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے

  • اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) نقلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ شی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف، شہر کے پوش ایریا میں کوٹھیاں مکروہ دھندہ کی محفوظ "پناہ گاہیں” بن گئیں، دلال راتوں رات لکھ پتی بن گئے، اصلی خواجہ سراء دو وقت کی روٹی کو ترس گئے، جبکہ جسمانی لذت کے پجاری رات گئے ہوٹلز اور کوٹھیوں کے باہر شکاریوں کے روپ میں تھڑوں پر منتظر، گشت پر مامور پولیس جوان بھی خاموش تماشائی، نوجوان نسل کی آبیاری اور نشوونما کے دشمن ” مردانہ چکلوں ” کے خلاف ضلعی انتظامیہ فوری ایکشن لے، شہری

    تفصیلات کے مطابق اولیاء کرام کی سرزمین اور تاریخی اعتبار سے منفرد تعلیمی اور ادبی اسلامی تہذیب و ثقافت کی عظیم پہچان کے حامل اوچشریف شہر اور گردونواح میں آجکل مبینہ نقلی خواجہ سراؤں اور کھسروں نے ڈانس پارٹیوں کے نام پر قرب و جوار میں شادی بیاہ اور دیگر فنکشنز کرنے اور خواہش نفسانی کی تکمیل اور گناہ بے لذت میں مبتلا ” مکڑوں” کو سروسز کے نام پر شی میل اور خوبرو لڑکیوں کی سپلائی کرنے بارے انکشاف ہوا ہے،

    پپی عرف زندگی اور کاجل نامی مبینہ خواجہ سراؤں نے انکشاف کیا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ ہمارے پیشے کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کا دین ایمان صرف پیسہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے نوجوان نسل زناء جیسی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں حالانکہ ہم لوگوں کی خوشیوں میں شامل ہوکر جہاں اپنے بال بچوں کی روزی روٹی کماتے ہیں وہیں ہم حلال حرام میں فرق بھی جان کر زندگی گزارتے ہیں مگر مبینہ جسم فروش اور دھندہ کرنے والوں نے ہمارے پیٹ پر لات مار دی ہے اور اب برائی کو ڈنکے کی چوٹ پر پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ انکو روکنے والا کوئی نہیں ہے،

    ذرائع کے مطابق تاریخی شہر میں نوجوان لڑکوں کو ورغلانے اور لڑکیوں کو فیشن آرٹ کے نام پر پھنسانے کا دھندہ خوب چلایا جارہا ہے اور راتوں رات ککھ پتی سے لکھ پتی ہونے والوں نے اب ہوم ڈلیوری سروسز بھی شروع کر رکھی ہیں جس کے تحت رات گئے "حسن کی دیویوں ” کو اڈوں سے ڈیروں، کوٹھیوں اور چوباروں پر پہنچایا جارہا ہے،

    ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ثقلین عرف زویا، وقاص عرف مہک، علی عرف علینہ، معصومہ، کاجل ملک، بالی جٹی، خلیفی، پری، بالا ، سویرا، نگاہیں اور مسکان وغیرہ کا آجکل طوطی بول رہا ہے، جس میں مقامی پولیس کے شیر جوان بھی رات گئے ” انجوائےمنٹ” کے نام پر کھیلنے کی اطلاعات ہیں،

    شہریوں ملک صابر، حق نواز، عمران اور اکرم بلوچ نے ڈی پی او بہاولپور سے ان ” مردانہ چکلوں” کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف:غیر معیاری چیپس اور مضر صحت پاپڑ کی بھر مار سے سکول کے بچے بیماریوں کی لپیٹ میں آگئے

    اوچ شریف:غیر معیاری چیپس اور مضر صحت پاپڑ کی بھر مار سے سکول کے بچے بیماریوں کی لپیٹ میں آگئے

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )غیر معیاری چیپس اور مضر صحت پاپڑ کی بھر مار سے سکول کے بچوں میں بیماریاں پھیلنے لگی
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر و گردونواح میں مضر صحت پاپڑ، نمکو چپس کی سرعام فروخت جاری۔

    پیک شدہ غیر معیاری بغیر رجسٹرڈ اور بغیر مدت معیاد کے تیار شدہ گھریلو نجی خود ساختہ منی فیکٹریوں میں تیار شدہ نمکو، پاپڑوں اور چپس سے شہری بالخصوص بچے معدہ، یرقان، جگر اور گلے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی،

    اوچ شریف شہر وگردونواح میں دکانوں سمیت سکولوں میں قائم کینٹینوں، ٹک شاپس پر مضر صحت پیک شدہ پاپڑوں، نمکو اور چپس کی فروخت سر عام جاری ہے اور فروخت کی جانے والی نمکو چپس اور پاپڑ جو کہ مقامی طور پر تیار ہوتے ہیں کی پیکنگ پر مدت معیاد بھی نہیں ہوتی،

    گھریلو طور پر خود ساختہ منی فیکٹریوں میں مضر صحت تیل اور مضر صحت مصالحہ جات سے تیار شدہ مذکورہ اشیاء جو کہ شہر و مضافات میں دکانوں پر فروخت کی جاتی ہیں، سکولوں، کالجوں، اور سرکاری اداروں کے اندر قائم کینٹینوں، پٹرول پمپس پر واقع ٹک شاپس اور بس اڈوں سمیت بیکریوں پر سرعام فروخت کی جارہی ہے۔

    شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

  • اوچ شریف :والد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری، پولیس نے اپنی نگرانی میں قطرے پلائے

    اوچ شریف :والد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری، پولیس نے اپنی نگرانی میں قطرے پلائے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )والد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری، پولیس پہنچ گئی‘ اپنی نگرانی میں قطرے پلائے
    تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ میں جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت سر گرم ہے گزشتہ روز اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ میں والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہو گئے ،

    اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسر کوٹ خلیفہ جہانگیر غنی لنگاہ نے پولیس تھانہ اوچ شریف سے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے تعاون مانگ لیا ،تھانہ اوچ شریف کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو قطرے پلائے۔

    ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر زین احمر بھٹی کا تحصیل بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ویکسینیشن مہم بہت اہمیت کی حامل ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں جن کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے

  • ڈیرہ غازی خان :سینئر صحافی چوہدری اخترعلی گجر وفات پاگئے

    ڈیرہ غازی خان :سینئر صحافی چوہدری اخترعلی گجر وفات پاگئے

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان )سینئر صحافی اور 7 نیوز کے بیوروچیف چوہدری اختر علی گجر وفات پا گئے ہیں ،چوہدری اختر علی گجر بہت عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے ۔

    چوہدری اختر علی گجر کی شوگر کی وجہ سے پاؤں کی انگلیاں بھی کٹ چکی تھیں، وہ مسلسل 20 دن سے ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان سے علاج کروا رہے تھ،ے آج صبح حالت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنےبیٹے داود اختر کے ساتھ ہسپتال پہنچے ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے کچھ دیر بعد ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے

    مرحوم چوہدری اختر علی گجر کی نمازہ جنازہ آج رات 11 بجے گھنٹہ گھر گول باغ میں ادا کی جائے گی ،سینئر صحافی چوہدری اختر گجر نے روزنامہ خبریں ملتان،روزنامہ جہان پاکستان ملتان کے ڈیرہ غازیخان میں بیوروچیف رہے اس وقت 7 نیوز ٹی وی میں بطور بیوروچیف کام کررہے تھے.

  • ڈی جی خان :رجسٹری برانچ نائب قاصدوں اور مالی کے حوالے،رجسٹرارمفلوج،سائلین خوار،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

    ڈی جی خان :رجسٹری برانچ نائب قاصدوں اور مالی کے حوالے،رجسٹرارمفلوج،سائلین خوار،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

    ڈی جی خان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفےٰ کی رپورٹ)رجسٹری برانچ نائب قاصدوں اور مالی کے حوالے،رجسٹرارمفلوج،سائلین خوار،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی،سابقہ مالی اور ڈی سی آفس کے نائب قاصد آراوڈی کے تحت کلرک پروموٹ ہوئے تو انہیں ڈائریکٹ اہم پوسٹ والی جگہ رجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیا۔کوٹ چھٹہ میں مالی سے کلرک پروموٹ ہونے والا غلام حسین جورجسٹری کے کام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہے ،وثیقہ نویسوں کے پاس جاکررجسٹریاں چیک کراتا ہے اوروثیقہ نویسوں کو سرکاری اہم ریکارڈ تک رسائی دے دی ہے
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں اندھیرنگری چوپٹ راج کی مثال سچ ثابت ہوچکی ہے ضلعی انتظامیہ کی غفلت یانااہلی یاپھر کچھ اور وجہ بھی ہوسکتی ہے ذرائع کابتانا ہے کہ ڈیرہ غازیخان رجسٹری برانچ کواس وقت عملاََ مالی اورنائب قاصدوں کے حوالے کردیاگیاہے ،سابقہ مالی اور ڈی سی آفس کے نائب قاصد آراوڈی کے تحت کلرک پروموٹ ہوئے تو انہیں ڈائریکٹ اہم پوسٹ رجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیاہے ،مالی،نائب قاصدسے پروموٹ ہونے والے کلرک رجسٹری برانچ کے کسی بھی کام سے واقف ہیں اور نہ ہی کسی دفترمیں بطورکلرک کام کرنے کا پہلے سے کوئی تجربہ ہے ،کلرک بھرتی ہوتے ہی رجسٹری برانچ پر مسلط کردیا گیا ،

    کوٹ چھٹہ میں بطورمالی کام کرنے والا غلام حسین کو رجسٹری کلرک بنادیا گیا ،ڈی سی آفس میں بطور نائب قاصدکام کرنے والے سلیم شاہ کوترقی دیکررجسٹری برانچ میں تھمب رجسٹر کی ذمہ داری دے گئی، اسی طرح ڈی سی آفس کے نائب قاصدآکاش محسن اور احسان کو بھی پروموشن دیکررجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    مالی سے کلرک پروموٹ ہونے والا غلام حسین جورجسٹری برانچ کے کام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہے وہ وثیقہ نویسوں کے پاس جاکررجسٹریاں چیک کراتا ہے اوروثیقہ نویسوں کو سرکاری اہم ریکارڈ تک رسائی بھی دی ہوئی ہے ،جہاں ناتجربہ کارکلریکل سٹاف کی وجہ سے سائلین روزانہ دھکے کھارہے اور جنہیں گھنٹوں انتظارکی سولی پرلٹکایا جاتا ہے وہیں رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن کوبھی ان نااہل اناڑی کلرکوں نے مفلوج کردیا ہے ،جوسارادن آفس میں ان کا انتظارکرتا رہتا ہے لیکن پھربھی ان سے کوئی ڈھنگ سے کوئی کام نہیں ہوپاتا،

    دوسری طرف ذرائع کابتانا ہے کہ رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن چند دن میں ریٹائرڈہونے والے ہیں اور وہ خاموشی سے اس نااہل ٹولے کوبرداشت کئے ہوئے ہیں ،شہریوں نے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

  • ڈی آئی خان :بہن کے قتل کا بدلہ، مقتولہ کےبھائی نے بہن کی ساس، سسر اور نند کو قتل کردیا

    ڈی آئی خان :بہن کے قتل کا بدلہ، مقتولہ کےبھائی نے بہن کی ساس، سسر اور نند کو قتل کردیا

    ڈی آئی خان ,باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)بہن کے قتل کا بدلہ، مقتولہ کےبھائی نے بہن کی ساس، سسر اور نند کو قتل کردیا،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رحمانی خیل میں خواتین سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود رحمانی خیل میں خاوند نے اپنے گھر میں بے دردی سے اپنی بیوی کو قتل کیا۔جس کے بعد مقتولہ خاتون کے بھائی نے اپنے بہنوئی کے گھر آکر گھر میں موجود بہن کی ساس، سسر اور ایک نند کو قتل کر ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرنے والا طوفان نامی شخص مختلف واقعات میں مفرور ہے۔

    ڈی ایس پی کاشف ستار کے مطابق پولیس موقعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

    ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • چترال:یارخون لشٹ میں سابق ایم پی اے کی دعوت پر کثیر تعداد میں لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل

    چترال:یارخون لشٹ میں سابق ایم پی اے کی دعوت پر کثیر تعداد میں لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی) بالائی علاقہ یارخون لشٹ میں سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد کے دعوت پر کثیر تعداد میں لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل۔
    ضلع اپر چترال کے وادی یارخون لشٹ کے مختلف دیہات کا سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی غلام محمد نے دورہ کیا۔ حاجی غلام محمد نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹریین کے ٹکٹ پر پی کے ون کے نشست پر امیدوار حاجی غلام محمد کے سابقہ خدمات کے پیش نظر عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

    حاجی غلام محمد نے وادی یارخون کے علاقے لشٹ، شوست اور آس پاس کے دیہات کا دورہ کیا جہاں ان کے سابقہ خدمات کے بناء پر علاقے کے لوگوں نے ان کو خوش آمدید کہا اور ان کی دعوت پر لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ وہ آنے والے انتخابات میں حاجی غلام محمد کی حسب سابق پھر پور انداز میں حمایت کرکے ان کو ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کریں گے۔

    لوگوں نے حاجی غلام محمد کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے اپر چترال کے علاقوں میں اپنے دور میں کافی ترقیاتی کام کیے تھے جن میں سکولوں کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر، آبنوشی اور آبپاشی سکیموں کی تکمیل وغیرہ شامل ہیں۔

    اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں اعلان کیا اور اب ان کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے ون کے امیدوار بھی ہے۔

    علاقے کے عوام نے امید ظاہر کی کہ آنے والے انتخابات میں امید کی جاتی ہے کہ اس پارٹی کی حکومت صوبے میں آئے گی اور حاجی غلام محمد کے منتخب ہونے کی صورت میں انہوں نے پرویز خٹک سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان کو صوبائی وزارت بھی دے تاکہ وہ اس پسماندہ اور دور آفتادہ علاقے کی بھر پور انداز میں خدمت کرسکے۔

    علاقے کے عمائدین نے حاجی غلام محمد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ضرور اپنا قیمتی ووٹ ان کے حق میں استعمال کریں گے تاکہ اس پسماندہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ایک بار پھر آغاز ہوسکے۔

    علاقے کے لوگوں نے اس بات پر نہایت مایوسی کا اظہار کیا کہ اس سے پہلے انہوں نے سردار حسین کو بھی کامیاب کیا تھا مگر وہ ایم پی اے بننے کے بعد نہ تو دوبارہ یہاں آئے اور نہ کسی کا فون تک اٹینڈ کیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ مزید پسماندہ رہا۔

    لوگوں نے حاجی غلام محمد سے مطالبہ بھی کیا کہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کی صورت میں اس علاقے میں ڈگری کالج برائے خواتین و حضرات کے ساتھ ساتھ ایک دیہی مرکز صحت یا ٹی ایچ کیو تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ مستوج سے یارخون بروغل سڑک کی تعمیر پر بھی کام کا غاز کرے۔

    حاجی غلام محمد نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختصر نوٹس پر ان کا بہت والہانہ استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ شدید سرد موسم کے باوجود کثیر تعداد میں جمع ہوئے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ضرور ان کے حق میں استعمال کرتے ہوئے انہیں رکن صوبائی اسمبلی منتخب کریں گے تاکہ اس پسماندہ علاقے میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوسکے۔ اس موقع پر کافی لوگوں نے ان کے جماعت میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

    اس مہم کے دوران حاجی غلام محمد نے ضلع اپر چترال کے یار خون لشٹ کے مختلف علاقوں، پاور اونوچ، دیزگ، دوبار،کروش، میراگرام،کوتان لشٹ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جس میں کثیر تعداد میں علاقے کے خواتین نے بھی ان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ غلام محمد کو آنے والے انتخابات میں ضرور جتواکر صوبائی اسمبلی کا رکن بنائیں گے تاکہ ان پسماندہ ترین علاقو ں میں ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا جال بچایا جاسکے جسے پچھلی کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا۔

    حاجی غلام محمد سابق ایم پی اے نے علاقے کے معززین کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا کہ وہ ان کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے اور آنے والے انتخابات میں اگر ان کو خدمت کا موقع ملا تو ان پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔