Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کندھ کوٹ :ضلعی الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ووٹر  ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا

    کندھ کوٹ :ضلعی الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی نامہ نگار(مختیار احمد اعوان)ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ ستار سردار کی سربراہی میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی الیکشن کمشنر ستار سردار نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر نے شرکاء کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی فرائض اور ذمہ داریاں ,الیکشن 2023- 24 , بلدیاتی الیکشن 2022 -23 ,انتخابی فہرستوں کی تجدید مہم کے بارے میں آگاہی دی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 25 اکتوبر 2023 تک ووٹ کی داخلہ ,درستگی اور منتقلی کا عمل جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے تمام ممبران سے درخواست کی کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کوششیں کریں۔

    اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی فرائض اور ذمہ داریوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

  • سیالکوٹ : سینٹرل ریسکیو اسٹیشن میں ضلع بھر سے ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان مقابلے

    سیالکوٹ : سینٹرل ریسکیو اسٹیشن میں ضلع بھر سے ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان مقابلے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر ضلع بھر کی مختلف یونین کونسل کی ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان CADRE کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو رضاکاروں کی دو ٹیمیں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں ملکی سطح پر ہونے والے رضاکاروں کے مقابلہ جات میں حصہ لیں گیں۔

    معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو تربیت فراہم کرنی ہو گی تا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے مریض کی جان بچانے کے لیے لوگ عملی طور پر کوشش کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہارریجنل ایمرجنسی آفیسر نے رضاکاروں کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان مقابلہ جات میں کیا۔

    ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر ضلع کی مختلف یونین کونسل کے تربیت یافتہ رضاکاروں کیCERT کے درمیان CADREچیلنج منعقدکروایا گیا جس میں مختلف یونین کونسل کی ٹیموں نے شمولیت کی۔ مقابلہ جات میں خواتین رضاکاروں کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

    مقابلہ جات میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، سیفٹی کے سینئر استادنبیل MIDCٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیالکوٹ نے بطور مہمان شرکت کی اور رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ چیلنج میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مریضوں کی درجہ بندی کرنا، ابتدائی طبی امداد دینا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت کارروائی کر کے آگ کو بجھانا، بلڈنگ گرنے کی صورت میں مریضوں کی تلاش اور نکالنے کی کوشش کرنا، ڈوبنے والے یا تیز بہاؤ والے پانی میں پھنس جانے والے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا۔

    اس موقع پر ٹیموں کی درجہ بندی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ،ٹریننگ کوآرڈینیٹر شوکت علی ساجد،محمد وسیم اور ٹر ینر علی رضانے کی۔ مقابلہ جات کے آخر میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے اولین مقصد کے تحت معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو تربیت فراہم کرنی ہو گی تا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے مریض کی جان بچانے کے لیے لوگ عملی طور پر کوشش کر سکیں۔

    انہوں نے مقابلہ جیتنے والے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور مزید بتایا کہ جیتنے والی ٹیم لاہور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والے رضاکاروں کے مقابلوں میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرے گی

  • ننکانہ :ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ ،500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف

    ننکانہ :ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ ،500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی ( رپورٹ احسان اللہ ایاز)مضر صحت ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام، ڈیری سیفٹی ٹیم کی فرید آباد سید والہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف، بھاری جرمانہ عائد پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ اور موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونےپر500لٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ننکانہ صاحب کے قصبہ سیدوالا کے گاؤں فرید آباد کے ملک کولیکشن سنٹر سے غیر معیاری اور مضر صحت ملاوٹی دودھ شہریوں کو سپلائی کیا جا رہا ہے جس پر سیفٹی ٹیم نے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا اور جعلی دودھ پاوڈر، کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا دودھ تلف کر دیا

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجا جہانگیر انور نے کہا کہ ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار محلول انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں قدرتی غذائیت کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی جب کہ ملازمین کا میڈیکل موجود نہیں تھا اور یونٹ میں حشرات کی بھرمار پائی گئی ہے، ملاوٹی دودھ کی فروخت اور مقرر کردہ قوانین پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ، معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خالص دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے عناصر باز رہیں، کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں

  • اوکاڑہ :نگران وزیراعلی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

    اوکاڑہ :نگران وزیراعلی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مریضوں سے مسائل پوچھے،محسن نقوی کو دیکھتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،محسن نقوی نے مریضوں اور انکے لواحقین سے ادویات بارے بھی پوچھ گچھ کی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایڈمن بلاک دوری کیا اور مریضوں سے صحت کارڈ کے حوالہ سے معلومات دریافت کی ۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اوکاڑہ والوں کو بہت جلد مزید خوشخبری ملے گی

  • کوئٹہ : اکا خیل قومی اتحاد بلوچستان کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی

    کوئٹہ : اکا خیل قومی اتحاد بلوچستان کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر خان) اکا خیل قومی اتحاد بلوچستان کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی
    تفصیل کے مطابق میٹنگ آکاخیل قومی اتحاد بلوچستان کے صدر عبد الخالق آکاخیل ،سیکرٹری جنرل زبیر خان آکاخیل کی زیر صدارت منعقد ہوئی
    جس میں کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے

    چلتن ٹاؤن یوسی 27۔وارڈ 3کے امجد آکاخیل کے نام پر اتفاق کیا گیا،چلتن ٹاؤن یوسی 29 وارڈ 2 کے عبد الجبار آکاخیل .ناصر خان آکاخیل کے نام پر اتفاق کیاگیا،چلتن ٹاؤن یوسی32 وارڈ 4 کے عبد الرحمن آکاخیل۔ نذیر آکاخیل کے نام پر اتفاق کیا گیا

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں تمام وارڈ سےآزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور اپنے امیدواران کو کامیاب کرائیں گے

  • ڈی آئی خان :رشتہ کاتنازعہ ، گھر میں روٹیاں پکاتی 16سالہ لڑکی قتل

    ڈی آئی خان :رشتہ کاتنازعہ ، گھر میں روٹیاں پکاتی 16سالہ لڑکی قتل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)رشتہ کے تنازعہ پر پکہ ملانہ میں ملزم نے گھر میں روٹیاں پکاتی اپنی 16سالہ رشتہ دار پر فائرنگ کر دی جس وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی ، ملزم موقع سے فرار ، متوفیہ کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقع علاقہ پکہ ملانہ میں نعمت اللہ بھٹی ولد ہاشم سکنہ سگو شمالی نے گھر میں موجود 16سالہ اپنی رشتہ دار حفصہ بی بی دختر عبدالجبار چھینہ جو اپنے گھر کے صحن میں روٹیاں بنا رہی تھی پر پستول سے فائرنگ کر دی ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی اس دوران متوفیہ کے بھائی 25سالہ عامر چھینہ نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع سے بھاگ گیا،

    تھانہ گومل یونیورسٹی میں متوفیہ کے بھائی عامر چھینہ نے اپنے رشتہ دار نعمت اللہ بھٹی کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مستورات کے رشتہ پر تنازعہ تھا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان:دینار ہسپتال میں خواتین میں چھاتی کے کینسر کے معائنہ کیلئے فری کیمپ لگادیا گیاہے

    ڈیرہ اسماعیل خان:دینار ہسپتال میں خواتین میں چھاتی کے کینسر کے معائنہ کیلئے فری کیمپ لگادیا گیاہے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) اٹامک انرجی کینسر ہسپتال(دینار)درابن روڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاتی کے سرطان(بریسٹ کینسر)کے معائنے کے لیے مفت معائنہ کیمپ کا آغاز کر دیاگیا ہے،

    فری معائنہ کیمپ 23 سے 31 اکتوبر تک صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دینار کینسر ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نبیلہ جاوید کا کہنا تھا کہ جن خواتین کو چھاتی یا بغل میں گلٹی محسوس ہوتی ہے یا مستقل درد رہتا ہے یا ان کی چھاتی کی ساخت اور رنگت تبدیل ہورہی ہے یا کسی رطوبت کا اخراج ہوتا ہے،

    ایسی تمام خواتین کو چھاتی کے معائنے کی ضرورت ہے، دینار کینسر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز اور تمام خواتین عملہ کے زیرنگرانی ان کا معائنہ کیا جائیگا۔

  • ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر  ملک حبیب نے پہلی بار باقاعدہ طور پر سراروغہ دفتر میں کام آغازکردیا

    ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ملک حبیب نے پہلی بار باقاعدہ طور پر سراروغہ دفتر میں کام آغازکردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر ملک حبیب نے پہلی بار باقاعدہ طور پر سراروغہ دفتر میں کام شروع کردیا ،اہلیان سراروغہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خوش آمدید اور مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر ملک حبیب نے جنوبی وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی وزیرستان اپر سراروغہ میں باقاعدہ پولیس دفتر کا نظام شروع کر دیا ،

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پہلے دن اپنے دفتر میں علاقے کے مشران سمیت علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے سے انہیں خوش آمدید کہا اور روایتی لنگی پہنائی گئی اور مشران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے اس فیصلے کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ یہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفس قائم ہونے سے علاقے میں آباد کاری ممکن ہوجائیگی۔

  • ڈی آئی خان: پولیس نے کوئٹہ سے آنے والی بس سےبھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا،ڈرائیور گرفتار

    ڈی آئی خان: پولیس نے کوئٹہ سے آنے والی بس سےبھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا،ڈرائیور گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ مغل کوٹ پولیس نے کوئٹہ سے آنے والی مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران گاڑی میں بھاری مقدارمیں چھپایا گیا اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کوچ ڈرائیور گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ مغل کوٹ پولیس نے کوئٹہ سے آنیوالی مسافر کوچ نمبری P_5486 کو چیکنگ کی غرض سے روکا ،گاڑی کی چیکنگ کرنے پر سیٹوں کے نیچے نصب کئے گئے گیس سلنڈرز بمعہ ٹینکیاں جسے تھال نما چادر سے نہایت ہی مہارت سے چھپایا گیا تھا ۔

    مغل کوٹ پولیس نے فوری طور پر تیز دھار آلہ (کلہاڑی)سے ٹینکیوں پر نصب چادر کو کاٹ کر چیک کیا تو دونوں ٹینکیوں میں سے 10عدد ترکش میڈ رائفل متفرق بور بمعہ 50 کارتوس برآمد ہوئے جس کے بعد پولیس نے گاڑی ڈرائیور قیصر خان ولد شیر زادہ مہمند سکنہ متنی ضلع پشاور کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • ڈی آئی خان:  گیس کمپنی کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایف سی حوالدار زخمی

    ڈی آئی خان: گیس کمپنی کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایف سی حوالدار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تھانہ درازندہ کی حدود میں گیس کمپنی کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایف سی حوالدار زخمی

    تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ کی حدود میں گیس اور تیل کی تلاش کرنے والی ”الحاج گیس اینڈ آئل کمپنی ” کے دفتر پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ درازندہ کے ایس ایچ او دین محمد خان بمعہ نفری جائے واردات پر پہنچ گئے،

    دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، تاہم مقابلے کے دوران ایف سی حوالدار تاج محمد زخمی ہو گئے، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔