Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :ضلع بھرمیں ریسکیو 1122کےکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مقابلے کروائے گئے

    ننکانہ :ضلع بھرمیں ریسکیو 1122کےکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مقابلے کروائے گئے

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ریسکیو1122کے زیر اہتمام ضلع ننکانہ کی تمام تحصیلوں کے مابین کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے مقابلے کروائے گئے۔محمد اکرم پنوار
    تفصیل کے مطابق ڈ ائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)کی ہدائت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی زیر نگرانی گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول ننکانہ صاحب میں ریسکیو محافظوں پر مشتمل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان انٹرا ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کروائے گئے

    ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا مقابلوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ افراد کی درجہ بندی کے ساتھ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا،پانی میں ڈوبنے والوں کا بچاؤ،عمارتوں کے منہدم ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد کی تلاش اور آ گ لگنے کی صورت میں فائر فائیٹنگ کے ساتھ ساتھ بکٹ بریگیڈ جیسی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا

    اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ننکانہ محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شاہ کوٹ کی ٹیم نے میدان مار لیا جو کہ اب پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122کے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہونے والے ساتویں نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم چیلنج میں شرکت کرے گی

    انہوں نے مزید کہاکمیونٹی لیول پر ٹیموں کی افعالیت سے حادثات کی روک تھام کے لئے معاون ثابت ہوگی اور لوگوں میں احساسِ تحفظ اجاگر ہو گا

  • چترال :حکام کی غفلت،خوبصورت سیاحتی مقام  تونگ شوغور  ، سیاحوں کی نظر وں سے اوجھل

    چترال :حکام کی غفلت،خوبصورت سیاحتی مقام تونگ شوغور ، سیاحوں کی نظر وں سے اوجھل

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حمادفاروقی) حکام کی غفلت،خوبصورت سیاحتی مقام تونگ شوغور ، سیاحوں کی نظر وں سے اوجھل
    چترال کی وادی ارکاری قدرتی حسین نظاروں کیلئے بہت مشہور ہے، یہاں ایک اور بستی بھی موجود ہے جو بھیستی کے نام سے مشہور ہے، اس وادی میں سطح سمندرسے سولہ ہزار فٹ کی بلندی پر ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے جسے مقامی زبان میں تونگ شوغور کہلاتا ہے۔یہ علاقہ حکام اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ ابھی تک میڈیا کی نظروں سے بھی اوجھل رہا ہے۔

    تونگ شغور میں بھی پہاڑوں کے دامن سے قدتی طور پر صاف پانی کے چشمے نکلتے ہیں۔ یہ پانی سانپ کی طرح بل کھاتے ہوئے ایک گول دائرے کی شکل میں بہتا ہے یہ پیچ درپیچ نہر اس علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

    تونگ شغور میں بھِی سرسبز میدان ہے اور یہاں ہر طرف قدرتی طور پر سبز گھاس اگنے سے ایسا لگتا ہے کہ یہاں بھی سبز قالین بچھایا گیا ہے۔ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہے، پہاڑوں پر برف کی چادر بچھی ہوئی ہے جو ایک نہایت دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

    تریچ میر کا پہاڑ یہاں سے ایک چھوٹا سا ٹیلہ لگتا ہے، یہاں اس میدان میں قدرتی طور پر پیاز کی طرح ایک پودا نکلتا ہے جس کا ذایقہ بھی پیاز کی طرح ہوتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس پیاز نما جڑی بوٹی کو لوگ دوا کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے۔ اس پیاز نماء پودے کو ماضی میں یہا کے لوگ سفر کے دوران اپنے ساتھ دیسی گھی ملاکر لے جاتے تھے۔

    مقامی لوگوں کے مطابق تونگ شوغور بھی وادی بھیستی کے لوگوں کی گرمائی چراہ گاہ تھی جہاں مقامی لوگ اپنے مال مویشی لایا کرتے تھے اور یہ گرمائی چرا گاہ ہونے کے ناطےیہاں دودھ جمع کرکے اس سے پنیر، مکھن، دہی ، پینک اور دودھ سے بنی ہوئی دیگر چیزیں بنایا کرتے تھے جو گرمیوں سے یہاں لے جاکر اسے گھروں مِیں استعمال کیا کرتے تھے اور بیچتے بھی تھے۔

    اس سیاحتی مقام میں بھی ماضی میں جنگلی حیات وافر مقدار میں پائی جاتی تھی جس کا قانونی طورپر شکار کرنے سے کافی آمدنی لوگوں کو ملتی تھی ۔ اس علاقے میں آس پاس کے پہاڑوں میں زمرد اور دیگر قیمتی پتھر اور معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔

    تونگ شغور کافی اونچائی پر واقع ہونے کے ناطے یہاں سے تریچ میر پہاڑی مٹی کا ٹیلہ نظر آتا ہے۔آس پاس علاقوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی آبشاروں کی آواز ترنم سے کم نہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت سیاحتی مقام حکام کے ساتھ ساتھ میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی نہ بن سکا۔

    ہماری ٹیم کسی بھی میڈیا کی پہلی ٹیم تھی جو اس خوبصورت علاقے میں پہلی بار پہنچی۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ سیاحت اس علاقے پر توجہ دے یہاں کسی ٹورنمنٹ یا روایتی کھیلوں کا ٹورنامنٹ منعقد کرائے تاکہ یہ خوبصورت علاقہ بھِی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے اور سیاحت کو فروغ دینے سے یہ علاقہ بھی ترقی کرسکے۔

    اس خوبصورت علاقے میں مقامی لوگوں نے پکنک منائی اور یہاں بھنگڑا بھی ڈالا۔

  • ڈیرہ غازیخان :حقہ،شیشہ فلیور کےمکرہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی

    ڈیرہ غازیخان :حقہ،شیشہ فلیور کےمکرہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر شیشہ\حقہ مختلف فلیور میں نشہ پینے والوں اور اس مکرہ دھندہ میں ملوث اشخاص اور ان کے اڈوں کی سربراہی کرنے والوں کے خلاف ڈیرہ غازیخان پولیس نے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی ہیں گذشتہ روز sho تھانہ گدائی معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوۓ میزاب کیفے اور ہائیڈ آؤٹ کیفے پر شیشہ پینے والےیاسر، خضر مبشر، اللہ دتہ، مرسلین، محور، جہانگیر، ساغر، سانول، فرحان، اسجد، شاہ زمان، طلحہ،حمزہ، ارسلان، شاہ زیب، راشد، وجاہت، ذوالقرنین، رضا عباس،، چمن، عثمان، شاہ زیب اقبال، اعزاز، سجاول، نعمان، وقاص وغیرہ کو موقع پر گرفتار کر لیا اور وہاں پر موجود مختلف فلیور میں تمباکو اور حقے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ گدائی نصر اللہ ملکانی نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر جو شیشے جیسے لعنت میں نوجوان نسل کر مبتلا کر کے ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

  • چونیاں:پاکستان سنی فورس کی جانب سے مقابلہ حسن نعت کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا

    چونیاں:پاکستان سنی فورس کی جانب سے مقابلہ حسن نعت کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف)پاکستان سنی فورس کی جانب سے ایک کارنر میٹنگ کا انقاد کیا گیا جس میں مقابلہ حسن نعت کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی پاکستان سنی فورس کے زیر اہتمام نواں سالانہ مقابلہ حسن نعت 18 نومبر بمقام بلال میرج ہال الہ آباد بعد نماز عشاء منعقد کیا جائے گا۔

    مقابلہ میں حصہ لینے والے خواہشمند حضرات 10 نومبر تک ایڈیشن کے ذریعے اپنا نام اندراج کروا لیں۔ایڈیشن بذریعہ واٹس ایپ شارٹ ویڈیوان لائن ہوگا۔اور 12 نومبر تک منتخب امیدواران کو بذریعہ واٹس ایپ آگاہ کر دیا جائے گا۔

    حاضرین محفل سے اسلامی سوالات کیے جائیں گے درست جواب دینے والے کو انعامات دیے جائیں گے۔

    تمام کارکنان نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔سر پراست اعلیٰ پاکستان سنی فورس رانا سیلم اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پراگرم انشاء اللہ مثالی پراگرم ہو گااور انہوں نے تمام کارکنان کو ہدایت کی تمام آنے والے مہمانوں سے پیار محبت سے پیش آنا ہے یہ پاکستان سنی فورس کے منشور میں شامل بھی ہے ۔

    تمام کارکنان تشہیری مہم چلائیں اور اپنے تمام دوستوں کو اور خاص و عام کو دعوت بھی دیں۔

  • ڈیرہ غازیخان : صحت تحفظ ہفتہ آگاہی  پیغام کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے

    ڈیرہ غازیخان : صحت تحفظ ہفتہ آگاہی پیغام کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )صحت تحفظ ہفتہ آگاہی پیغام کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے
    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، سیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان میں صحت تحفظ ہفتہ آگاہی پیغام کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے،

    قائمقام ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں رضوان نذیر نے آرایچ سی سرور والی میں صحت تحفظ کا افتتاح کیا۔تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال تونسہ،کوٹ چھٹہ،دیہی مراکز صحت وہوا، بارتھی،ٹبی قیصرانی،شادن لنڈ، کالا،شاہ صدردین،سروروالی، چوٹی زیرین،قادرآباد،بی ایچ یو ریتڑہ،چھابڑی زیریں،مانہ احمدانی میں ہفتہ صحت آج23 اکتوبر سے26اکتوبر صبح8 تا دن 4 بجے تک جاری رہے گا،

    ہفتہ صحت کے دوران ڈیجیٹل رجسٹریشن بذریعہ ای ایم آرایپلیکیشن،کلینیکل ہسٹری،بنیادی معائنہ(فزیکل پیرامیٹرز)کیمپ ہیموگلوبن،شوگر ٹیسٹ،ہیپاٹائٹس بی اور سی،ایچ آئی وی کی سکریننگ اور ملیریاکےفری ٹیسٹ کئے جائیں گے جبکہ پھیپھڑوں کی صحت، ٹی بی سکریننگ،حاملہ خواتین کا چیک اپ،فری الٹراساؤنڈ اور دوسال سے کم عمر بچوں کی ویکسین،کونسلنگ اور طبی رہنمائی فراہم کی جائیگی۔

    میاں رضوان نذیر نے اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کا صحت تحفظ ہفتہ شہریوں کی صحت جانچنے کا ایک اہم اقدام ہے،اس ہفتہ کے دوران ضلع ڈیرہ غازیخان کے شہری اپنا اور اپنے عزیزوں کا ہیلتھ مراکز سے ٹیسٹ کروائیں اور طبی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ڈیرہ غازی خان:شاہ سکندر  روڈ پر سیوریج کا مسئلہ  شدت اختیار کر گیا

    ڈیرہ غازی خان:شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی ک( نیوز رپورٹرشاہد خان)شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا دکاندار اور اہل علاقہ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے بہت پریشان
    تفصیل کے مطابق شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا دکاندار اور اہل علاقہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے بہت پریشان ہیں اس پانی کی وجہ سے ر وڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دکاندروں کا روزگار بند ہو کر رہ گیا ہے

    عوام کو گذرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے روڈ میں پانی کی وجہ سے بہت بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں روڈ پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اس علاقے کی حالت بہت ابتر ہو چکی ہے
    شہریوں نے اعلی افسران سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • میرپورخاص: فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  آیت کریمہ کا ذکرکروایا گیا

    میرپورخاص: فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آیت کریمہ کا ذکرکروایا گیا

    میرپور خاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آل سٹی تاجر اتحاد میرپورخاص کی جانب سے فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے آیت کریمہ کا ذکر شاہی بازار گردوارہ گلی میں کروایا گیا جس میں سیاسی جماعتوں مذہبی مدارس کے طلباء اور کاروباری حضرات نے شرکت کی

    ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے آفاق احمد و دیگر سنی تحریک کے ضلعی صدر فہیم قریشی، پرائویٹ اسکول کے ضلعی صدر فیصل خان زئی، آل سٹی تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری عامر وحید ،حنیف چوہان،عمیر خان، مزمل چوہان،احمد شیخ، عابد ناگوری،مجید میمن،الطاف حسین، ہارون سانبھری، و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر صدر کامران میمن کا کہنا تھا فلسطینی ہمارے بھائی ہیں ان پر ظلم اسرائیل کی طرف سے جاری ہے پوری دنیا خاموش ہے ان سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے

    جس طرح سے فلسطین کو لہولہان کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی اسکولوں اور ہسپتالوں اور شہری علاقوں میں کلسٹر بم گرائے گئے ہزاروں لوگ شہید اور زخمی ہیں۔ ہم اسلامی ممالک کے سربراہان سے درخواست کرتے ہیں اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اس کو منہ توڑ جواب دیں یہ یہود اور نصاری ہمارے کبھی دوست نہیں ہوسکتے، ہم دنیا میں بسنے والے تمام مسلمان بھائیوں سے بھی اپیل کرتے ہیں اسرائیل کی تمام اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کریں،

    ہم نے آج آیت کریمہ کا ذکر کروایا اللہ ان کے لیے آسانی پیدا فرمائے ان کی مدد اور نصرت فرمائے ان پر اپنا فضل وکرم فرمائے شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے زخمی ہونے والوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ، بطور مسلمان ہمارا فرض بنتا ہے کسی طرح بھی ان مظلوم فلسطینی مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں۔ آخر میں دعا بھی کروائی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

  • میہڑ  :ایس ایس پی دادو کی جرائم  پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے اورگرفتاریوں پر  پریس کانفرنس

    میہڑ :ایس ایس پی دادو کی جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے اورگرفتاریوں پر پریس کانفرنس

    میہڑ ،باغی ٹی وی ک( نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )ہایس ایس پی دادو کی جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے اورگرفتاریوں پر پریس کانفرنس
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی دادو شبیر احمد سٹھیار نے کہاکہ میہڑ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس میں 6 ڈاکوئوں گرفتار کئے ہیں جس میں 3ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتارکئے گئے ہیں اور گرفتار ڈاکوئوں سے شہریوں سے چھینی گئی 12موٹر سائیکلیں لوڈر رکشہ لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات موبائیل فون اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

    ایس ایس پی دادو شبیر احمد سٹھیارنے ایس ایچ او سید اصغر شاہ اور ایس ایچ اور انور لغاری سی آئی انچارج میہڑ خیرپورناتھن شاہ طارق سولنگی کوکامیاب کاروائیوں پر 20 /20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ایس ایس پی دادو شبیر احمد سٹھیارنے کہاکہ میہڑ سمیت پورے ضلع کے اندر جرائم کو ختم کرنے کے لئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے اور امن و امان کی صورت حال پہلے سے اب کافی بہتر ہے

    انہوں نے کہاکہ کہ گرفتاشدہ ڈاکو پولیس مقابلے ڈکیتی اور دیگر سگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے

  • ننکانہ :پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سستی روٹی او ر آفس کا افتتاح کیا گیا

    ننکانہ :پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سستی روٹی او ر آفس کا افتتاح کیا گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سستی روٹی او ر آفس کا افتتاح کیا گیا
    ننکانہ کی مشہور شاہرا ہ یادگار چوک کے قریب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا افس اور سستا تندور سستی روٹی پروگرام کا آغاز کردیا گیا ھے جو کہ ننکانہ صاحب کی غریب عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں یہاں پر 60 روپے میں پیٹ بھر کر کھانا ملے گا

    ان خیالات کا اظہار سستی روٹی پروگرام اور افس کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور ڈویژنل صدر محمد سرور نے کیا اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے دیگر قائدین رانا جبران حاجی غریب عالم مٹمل میاں عابد حسین قیصر محمود کھارا موجود تھے

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کہ مرکزی صدر خالد مسعود سندھو اور ڈویژنل صدر محمد سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور صرف اور صرف خدمت انسانیت ہے ہم صرف خدمت انسانیت کر کے اپنے اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں

  • کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن  آٹھویں روز میں داخل

    کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن آٹھویں روز میں داخل

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراحمداعوان) کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن آٹھویں روز میں داخل
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن بھیو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے بھیو گینگ کے ٹھکانوں کا محاسرہ کرلیا پولیس اور رینجرز کی جانب سے درانی مہر کے کچے کے طرف جانے والے راستوں کو مکمل سیل کرکے چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق پولیس رینجرز اور ڈاکوئوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے آپریشن میں اے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں راکٹ لانچرز مارٹر گولوں اور جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے خادو بھیو گینگ کے ڈاکوئوں خود کو بچانے کے لیے عورتوں اور بچوں کو ڈہال بنائے ہوئے ہیں

    ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا کہنا تھا کہ 8 روز سے چلنے والی آپریشن میں 2 انعام یافتہ ڈاکوئوں کو زخمی کرکے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے دوران آپریشن بھیو گینگ کا گھیرا تنگ کیا ہوا انشا اللہ بہت جلد پولیس کو کامیابی حاصل ہوگی پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں انشا اللہ جلد ہی ڈاکوئوں کا خاتمہ کرینگے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جو کہ بھیو گینگ کے خاتمے تک جاری رہے گا