Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ :انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی- ڈاکٹر راشد

    ننکانہ :انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی- ڈاکٹر راشد

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ہفتہ صحت سے سینکڑوں افراد استفادہ حاصل کررہےہیں ,تحصیل ننکانہ صاحب میں بھر پور طریقہ سے ہفتہ صحت کو منایا جا رہا ہے,انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاۓ گی,ڈاکٹر راشد

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد ,سی ای او ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر امین کی سرپرستی میں ضلع ننکانہ صاحب میں ہفتہ صحت بھرپور طریقہ سے منایا جا رہا ہے گزشتہ روز تحصیل ننکانہ صاحب میں جاری مہم ہفتہ صحت کےسلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راشد محمود نے ٹھٹھہ بھٹیاں, سیدوالا ,مہر پور, مچھوڑا سمیت دیگر مرکز صحت کے سرپرائز وزٹ کیے اور مراکز صحت پر ہیلتھ ویک کی ایکٹیویٹی سمیت ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیااور مراکز میں موجودادویات کا سٹاک عملہ کی حاضری اور ہسپتالوں میں رہائشی کوارٹرز کا معاٸنہ بھی کیا,

    ڈاکٹر راشد محمود نے سیدوالا میں موجود میڈیکل سٹورز پر صفاٸی کے ناقص انتظامات کی بنا پرالحفیظ ,الینہ اورجاوید میڈیکل سٹور سمیت دیگر کے چالان بھجوا دیئے تاکہ ان کی خلاف کارواٸی عمل لائی جا سکے

  • ڈیرہ غازیخان:  ڈی پی او کا رات گئے تھانہ صدر، سول لائن اور تھانہ بی ڈویژن کا سرپرائز وزٹ

    ڈیرہ غازیخان: ڈی پی او کا رات گئے تھانہ صدر، سول لائن اور تھانہ بی ڈویژن کا سرپرائز وزٹ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) ڈی پی او احمد محی الدین کا رات گئے تھانہ صدر، سول لائن اور تھانہ بی ڈویژن کا سرپرائز وزٹ،
    دوران وزٹ تھانہ کی حوالات، ریکارڈ مالخانہ، پولیس اہلکاران کی رہائشی بیرکیں،ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی چیک کی۔

    انہوں نے ایس ایچ اوز تھانہ کو ہدایت کی کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاۓ۔فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹر ہاۓ تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی۔

    ڈی پی او نے SHOs کو مزید کہا کہ رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔تفتیش کے عمل میں سستی برداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔سائلین کی طرف سے دی گئی درخواست ہاۓ کو فوری یکسو کریں

    ڈی پی او نے کہا کہ قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جاۓ،مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جاۓ۔ڈی پی او

    ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے مزید کہا کہ تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جاۓ

  • ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات

    ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات
    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ایرانی تیل اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ روکنے کےلئے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صوبائی سرحدی راستوں پر مزید چیک پوسٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جہاں سے پنجاب پولیس،بی ایم پی،پاک رینجرز اور دیگر فورسز مشترکہ طور پر نگرانی کریں گی۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر ویڈیو لنک اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز،پاک رینجرز،بی ایم پی،کسٹم،ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن ایرانی تیل اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے

    ڈی جی خان ڈویژن سے صوبائی سرحدی راستوں سے کڑی نگرانی کےلئے مزید چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی۔چیک پوسٹوں پر پنجاب پولیس،بی ایم پی،رینجرز اور دیگر سیکیورٹی فورسز مشترکہ نگرانی کریں گی ۔

    ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے سمگلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا جائیگا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ موجودہ چیک پوسٹ پر عملہ ہائی الرٹ،کیمروں سے بھی نگرانی کرائی جارہی ہے۔

    اجلاس میں ابتک کی کارروائی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 6ستمبر سے 24 اکتوبر تک 786740 لیٹر ڈیزل و پٹرول تحویل میں لیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ترسیل پر 197گاڑیاں بند کی گئی۔122 افراد گرفتار اور 80 مقدمات درج کئے گئے۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہ حکومت کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا

  • سیالکوٹ: معذور افراد کو معذوری کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو آسان بنایا جارہا ہے- سید اسد رضا کاظمی

    سیالکوٹ: معذور افراد کو معذوری کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو آسان بنایا جارہا ہے- سید اسد رضا کاظمی

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)معذور افراد کو معذوری کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو آسان بنایا جارہا ہے- سید اسد رضا کاظمی
    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور ان کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کئے جارہے ہیں، معذور افراد کو معذوری کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو آسان بنایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں معذور افراد کے مسائل اور دیگر ایشوز کے حل کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹی قائم کردی گئیں جس ان کے مسائل کے حل کیلئے فعال ادا کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں معذور افراد کے مسائل کے حل منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالحئی بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، نمائندہ چمبر آف کامرس اعجاز غوری، ڈی ڈی انفارمیشن وقار جاوید نقوی، ڈی او لیبر ذوالقرنین اور صدر بلائنڈ ایسوسی ایشن حافظ شاہد کے علاؤہ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن نے اجلاس میں ڈس ایبلٹی سرٹیفیکیٹ کے اجراء، معذور افراد کی امداد اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اور فلاحی تنظمیوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی بابت بریفینگ دی۔

  • سیالکوٹ: ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والوں کیلئے انتظار گاہ کا قیام ،ڈی پی او نے افتتاح کیا.

    سیالکوٹ: ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والوں کیلئے انتظار گاہ کا قیام ،ڈی پی او نے افتتاح کیا.

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض )ٹریفک پولیس کا قابل تحسین اقدام پولیس خدمت مرکز میں روڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلیے آنے والے شہریوں کیلیے بہترین انتظار گاہ کا قیام ڈی پی او نے افتتاح کیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلیے آنے والے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلیے ڈرائیونگ ٹیسٹ گراؤنڈ میں ایک شاندار انتظار گاہ قائم کر دی ہے جہاں شہریوں کے بیٹھنے کیلیے آرام دہ کرسیاں پینے کے صاف پانی کیلیے واٹر فلٹریشن پلانٹ، کولر، پنکھے اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو باسہولت اور باوقار طریقے سے پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی.

    سیالکوٹ کی مزید خبریں

    تھانہ اگوکی کے علاقہ نول موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے آصف نامی شہری کو زخمی کر دیا اگوکی پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    تھانہ مراد پور کے علاقہ اسلام نگر میں نامعلوم افراد نے اسامہ اشرف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

  • سیالکوٹ: ڈسکہ میں میڈیکل سٹورپر مسلح افراد کی ڈکیتی،ڈاکوہزاروں روپے لوٹ کرفرار

    سیالکوٹ: ڈسکہ میں میڈیکل سٹورپر مسلح افراد کی ڈکیتی،ڈاکوہزاروں روپے لوٹ کرفرار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) ڈسکہ میں میڈیکل سٹورپر مسلح افراد کی ڈکیتی،ڈاکوہزاروں روپے لوٹ کرفرار

    تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ موضع آدمکے چیمہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے خالدہ میڈیکل سٹور پر واردات کرتے ہوئے ساٹھ ہزار روپے نقدی چھین لی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان آتشیں اسلحہ سے لیس تھے اور دیدہ دلیری سے واردات کر کے فرار ہو گئے

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے صدر ڈسکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

  • ڈی جی خان :انسداد سموگ،ریونیو،تجاوزات، ای رجسٹریشن ودیگرامور بارے جائزہ اجلاس

    ڈی جی خان :انسداد سموگ،ریونیو،تجاوزات، ای رجسٹریشن ودیگرامور بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )انسداد سموگ،ریونیو،تجاوزات،ای رجسٹریشن،ہیلتھ و تعلیمی انڈیکیٹرز،پرائس،حکومتی انیشئٹیوز بارے جائزہ اجلاس

    قائمقام ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وی وی آئی پیز کی آمد کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
    قائمقام ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد سموگ حکومت پنجاب کی ترجیح ہے جس کیلئے ضلع میں بھرپور کارروائیاں نظر آنی چاہیئے،

    فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کو موقع پرجرمانے کئے جائیں،پرائس مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کی انسپکشن کو بڑھائیں،میاں رضوان نذیر نے کہا کہ کھادوں کی دستیابی اور کنٹرول ریٹس پر فروخت کو یقینی بنایا جائے،

    کنٹرول روم سے رابطہ کرکے کسانوں سے کھاد دستیابی بارے معلومات لی جائیں،اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیوافسران حکومتی انیشیئٹیوز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،سرکاری سکولوں،اراضی ریکارڈ سنٹرز،ہسپتالوں میں معاملات بہتر کئے جائیں،قائمقام ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ صفائی کیساتھ آوارہ
    کتوں کی تلفی کیلئےاقدامات کئے جائیں،

    ای رجسٹریشن،زیرالتوا انتقالات کو نمٹانے کا عمل تیز کیا جائے،وی وی آئی پیز کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو ضرور چیک کیا جائے،کسی بھی ایشوز کو باہمی مشاورت سے فوری حل کیا جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،محمود الحسن،زبیر خان،ڈاکٹر ادریس لغاری، ڈاکٹر علی ہاشم،کلیم کوریہ،اصغرصدیقی،ثاقب شہزاد اور ریونیو افسران شریک تھے۔

  • سیالکوٹ:کاشتکار چاول اور گندم کے ساتھ ساتھ دالیں بھی کاشت کریں- ڈاکٹر خالد حسین

    سیالکوٹ:کاشتکار چاول اور گندم کے ساتھ ساتھ دالیں بھی کاشت کریں- ڈاکٹر خالد حسین

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) چیف سائنٹسٹ تحقیقاتی ادارہ برائے دالیں فیصل آباد ڈاکٹر خالد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ہر سال ایک کھرب روپے سے زائد دالوں کی امپورٹ پر خرچ کرتا ہے، کاشتکار چاول اور گندم کے ساتھ ساتھ دالوں کی کاشت کرکے اپنی اور علاقائی ضرورت پورا کرکے اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ دالوں کو مارکیٹ میں فروخت کرکے اچھے دام بھی حاصل کرسکتے
    موضع کپوروالی میں کاشتکاروں کیلئے آگاہی سیمینار برائے مسور اور ماش کی پیداوار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سینئر سائنٹیسٹ ڈاکٹر علی عزیزآف فیصل آباد، عامر حسین فیصل آباد، محمد عرفان سیالکوٹ، ڈاکٹر نواز ساجد سیالکوٹ، ڈاکٹر عدنان عمیر سیالکوٹ، سائینٹفک آفیسر سیالکوٹ حفیظ الرحمن، ریسرچ آفیسر سیالکوٹ اشرف ندیم اور میزبان ماسٹر ظہور الٰہی بھلی کے علاؤہ علاقہ کے کسانوں اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر علی عزیز،عامر حسین، محمد عرفان اور ڈاکٹر نواز ساجد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروٹین انسانی خوارک کا اہم جزو ہے دالوں میں سب سے زیادہ پروٹین پائی جاتی ہے پاکستان کے زمیندار دالوں کو کاشت کرتے رہے ہیں لیکن اب ان کی توجہ دالوں کی کاشت پر نہیں رہی لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کاشتکار دالوں کو بھی کاشت کریں۔

    سیالکوٹ اور نارووال میں مسور کی دال 15سے 30اکتوبر میں کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی زمینوں پر مسلسل ایک فصل کاشت کرنے اس کی زرخیزی بتدریج کم ہوتی چلی جاتی ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ اس کا واحد حل فصلوں کو بدل کر کاشت کیا جائے۔

    دالوں کی کی تمام اقسام پھلی دار فصلوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کی بدولت دالوں کی فصلیں ہوا سے نائٹروجن حاصل کرکے جڑوں پر موجود منکوں کے ذریعے زمین میں داخل کرتیں ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہنا بے جا نہیں ہوتا کہ دالوں کی فصل زمین سے کچھ لیتی نہیں بلکہ زمین کی زرخیزی کا باعث بنتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کے توسیع ڈیپارٹمنٹ، سائل اور واٹر ٹیسٹنگ لیب، کھادوں اور ادویات کے سلسلہ میں کاشتکار کی معاونت کے لیے تمام خدمات بالکل مفت فراہم کررہاہے جن سے استفادہ حاصل کرکے وہ ناصرف اپنی پیداوار میں اضافہ کرکے اپنی آمدن میں بڑھا سکتے ہیں اور ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں

  • گوجرخان: امیدوار برائےحلقہ این اے 58  چوہدری محمد عظیم نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

    گوجرخان: امیدوار برائےحلقہ این اے 58 چوہدری محمد عظیم نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

    گوجرخان، باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے PTI کے ساتھ اپنی وابستگی ختم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیاہے

    اپنے بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے ملکی اداروں کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے 9مئی کے واقعات کی مذمت کی اور پی ٹی آئی چھوڑ دی

    یاد رہےسابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم کا شمار گوجرخان میں پی ٹی آئی کے اہم مرکزی رہنماؤں میں ہوتا تھا ،2018 کے عام انتخابات میں چوہدری محمد عظیم نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے مقابلے میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور 98 ھزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے

  • سیالکوٹ :نئے تعمیرشدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد  ہلاک

    سیالکوٹ :نئے تعمیرشدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض )نئے تعمیرشدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد ہلاک
    تفصیل کے مطابق سرکل ڈسکہ کے تھانہ صدر کے علاقہ ایمن آباد روڈ دھرم کوٹ گاؤں میں رہائشی عمارت گرنے کی اطلاع کے مطابق گراونڈ اور پہلی منزل کا لینٹر کا چھت گر گیا ہے جس کے نیچے دو افراد دب گئے ہیں۔

    ریسکیو 1122 نے دونوں نوجوانوں 18سالہ عبداللہ اور 16سالہ حسنین کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا،ریسکیو آپریشن میں۔ریسکیو کی 6 وہیکلز نے حصہ لیا۔

    اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی موقع ہر موجود تھے۔ ریسکیو اپریشن تین گھنٹے جاری رہا