Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص:جم خانہ شہریوں کااثاثہ ہے، حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے -ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص:جم خانہ شہریوں کااثاثہ ہے، حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے -ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص، باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹررشیدمسعودخان نے کہا ہے کہ میرپورخاص جیم خانہ میرپورخاص شہریوں کا اثاثہ ہے جس کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص جیم خانہ کلب کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .

    انہوں نے کہا کہ میرپورخاص شہر قدرتی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے جس کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور کہا کہ میرپورخاص جیم خانہ کی خوبصورتی کے لیے بھی جو ترقیاتی کام جاری ہیں انہیں وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ جیم خانہ فعال ہو سکے اور یہاں ادبی و ثقافتی پروگراموں کا آغاز ہو سکے جس سے میرپورخاص شہریوں کو ایک مکمل پرسکون والا ماحول فراہم ہو سکے .

    کمیٹی ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص جیم خانہ فعال ہونے سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی آغاز ہو سکے گا جس سے نوجوان کھیل کی طرف راغب ہو سکے.

    اس موقع پر سب انجنئیر محمد شعیب نے بتایا کہ جیم خانہ میں 4 ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں جس میں سے 3 اسکیموں پر کام جاری ہے اور ان 4 ترقیاتی اسکیموں کی لاگت 15کروڑ ہے . اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد سلیم شیخ ، رئیس احمد خان، منصور چیمہ، آفتاب قریشی، میونسپل کمشنر رفیق سیھڑ ، غلام مصطفی اجن ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو بھی موجود تھے

  • میرپورخاص:حیسکو کی جانب سے بجلی چوری سے مکمل بچاؤ  بارے میں آگاہی دی گئی

    میرپورخاص:حیسکو کی جانب سے بجلی چوری سے مکمل بچاؤ بارے میں آگاہی دی گئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )حیسکو کی جانب سے بجلی چوری سے مکمل بچاؤ بارے میں آگاہی دی گئی
    تفصیل کے مطابق اجرک کلچر ہال میرپورخاص میں حیسکو واپڈا کی جانب سے میرپورخاص یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین منتخب کونسلر معززین میرپورخاص تاجر برادری کے نمائندے اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو بجلی چوری سے مکمل بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی گئی

    حیسکو واپڈا کی جانب سے آگاہی سیمینار میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افراد نے بتایا کہ بجلی چوری کو روکنے کے لئے سوشل میڈیا پہ ایک ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے اسکا نام "سٹیزن مانیٹرنگ ایپ ہے،جسے استعمال کرکے بجلی چوری کے خلاف کمپلین درج کرائی جاسکے گی،اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں اور دیگر افراد کو ایپلیکیشن کا لنک بھی شیئر کیا گیا اور ایپلیکیشن استعمال کا طریقہ بھی بتایا گیا

    حیسکو واپڈا کے ترجمان محمد صادق کبر نے میڈیا نمائندوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جواب میں بتایا کہ ہم نے 99 ایف آئی آر درج کرائی ہیں اور چھیانوے کروڑ کے لگ بھگ ریکوری کی ہے

    باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کے سوال کے جواب میں واپڈا ترجمان نے کہا کہ ہم نے پہلے ایکسیئن، ایس ڈی اوز اور ایل ایس کے تبادلے کئے اور ابھی ہم نے لائن مین اور میٹر ریڈرز کے تبادلے کئے ہیں ، بجلی چوری میں جو بھی ملوث ہوگا اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حیسکو واپڈا ترجمان نے کہا کہ ہم نے میرپورخاص کی عوام کو میرپورخاص کو لوڈشیڈنگ فری زون بنانے کی تاریخ 15 اکتوبر دی تھی مگر چند وجوہات جس میں ٹرانسفارمروں کا تبدیل کیا جانا اور تعداد میں اضافہ کرنا ، میٹروں کا تبدیل کیا جانا ، الیکٹرک پول کو درست جگہ لگانا اور تعداد میں اضافہ کرنا کئی جگہوں پہ الیکٹرک پولز کی تاروں کا تبدیل کرنا شامل ہیں ،ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ 20 اکتوبر سے میرپورخاص کو لوڈ شیڈنگ فری زون بنا دیا جائیگا

    واپڈا ترجمان محمد صادق کبر نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے میرپورخاص کی عوام سے گذارش کرتا ہوں کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم مسلمان ہیں مذہب اسلام میں چوری کرنا سنگین جرم ہے ، جو بجلی چور کے خلاف ہمیں اطلاع دیگا اسکا نام صیغہءراز میں رکھا جائیگا اور اس شخص کو انعام بھی دیا جائیگا

    اس موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ اگر بجلی ہی سستی ہوجائے تو بجلی چوری ہونا خودبخود ختم ہوجائیگی ، ترجمان حیسکو واپڈا صادق کبر نے مزید کہا کہ اب عوام کو کمپلین کے لئے پریشان ہونا نہیں پڑیگا ، 118 کے نمبر پر کال کرکے آپ کسی بھی وقت اپنی کمپلین درج کراسکتے ہیں اور 8118 پر کمپلین کے لئے میسج بھی کیا جاسکتا ہے اس پر فوری عملدرآمد ہوگا اور آپکو اطلاع بھی دی جائیگی

    اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر رمیش کمار ، سپرنٹنڈنٹ انجنیئر حیسکو آصف حسین بھٹو ، حیسکو ترجمان محمد صادق کبر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی یو سید محمد علی ، ڈائریکٹر پی آئی ٹی سی سلمان احمد ، میڈم انعم طارق ، چیئرمین ہیرآباد سب ڈویژن حیسکو محمد احتشام ، ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غلام رضا کھوسو ، انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمن شیخ ، جنرل سیکریٹری امین میمن ، ٹاؤن چیئرمین معزز شہری اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

  • ڈیرہ غازی خان :21 اکتوبرکو میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے بارکھاں سے قافلہ ڈیرہ پہنچ گیا

    ڈیرہ غازی خان :21 اکتوبرکو میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے بارکھاں سے قافلہ ڈیرہ پہنچ گیا

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان ) 21 اکتوبرکو میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے بارکھاں سے قافلہ ڈیرہ پہنچ گیا
    تفصیل کے سابق صوبائی وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمن خان کھتران کی ہداہت پر 21 اکتوبر کو تین مرتبہ کے وزیر اعظم کی آمد کے سلسلہ میں ضلع بارکھان سے استقبال کے لئے کھتران قبیلے کا ایک بہت بڑا کاروان ڈیرہ غازی خان پہنچا تو شریف خان کھتران کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا

    مینار پاکستان جلسہ کے لئے جانے والے اس قافلے کی قیادت میر ایوب خان کھتران، میر شاہجہان کھتران عیشانی کر رہے تھے جس میں بارکھان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین کونسلروں سمیت کھتران قبیلہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

    اس موقعہ پر شرکا ئے قافلہ سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن خان کھتران نے کہا کہ تین مرتبہ کے قابل احترام وزیر کا استقبال ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں کھتران قبیلے کے معززین و عوام نے لبیک کہا ان کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں

    ہمارا یہ قافلہ مینار پاکستان میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے روانہ ہے منزل پر پہنچ کر بلوچستان کے عوام کی جانب سے تاریخی استقبال کیا جائے گا

  • ڈی جی خان : نئے بی ایم پی کمانڈنٹ متحرک، خود ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ،نان کسٹم پیڈ ٹائرز پکڑ لئے

    ڈی جی خان : نئے بی ایم پی کمانڈنٹ متحرک، خود ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ،نان کسٹم پیڈ ٹائرز پکڑ لئے

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )نئے بی ایم پی کمانڈنٹ متحرک، خود ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ،نان کسٹم پیڈ ٹائرز پکڑ لئے
    تفصیل کے مطابق فورٹ منرو کھر میں رات گئے بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ زاہد اقبال گجر سمگلنگ کے خلاف ان ایکشن،کمانڈنٹ زاہد اقبال گجر کی رات گئے فورٹ منرو تھانہ کھر کی حدود میں سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی بھاری مقدار میں لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ ٹائرز پکڑ لئے ہیں، کمانڈنٹ زاہد اقبال گجر بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑیوں کی خود ناکہ لگا کر گاڑیاں چیک کرتے رہے ہیں ، نان کسٹم پیڈ ٹائرز کو بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک کی قیادت میں سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔ بارڈر ملٹری پولیس نے سمگلروں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ بلوچستان سے پنجاب یا پنجاب سے بلوچستان کسی بھی قسم کی سمگلنگ نہیں ہونے دیں گے ۔

  • اوچ شریف: کم  پیمانہ  پر چلنے والے دو  پٹرول پمپ سیل

    اوچ شریف: کم پیمانہ پر چلنے والے دو پٹرول پمپ سیل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اسسٹنٹ کمشنر کے پٹرول پمپس پر چھاپے ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور ابوبکر نیازی کے کم پیمانہ پر چلنے والے دو پٹرول پمپ سیل ، چیک کرنے پر پیمانہ کافی کم نکلا ، پیٹرول پمپس کو سیل کرنے کے ساتھ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو جیل بھیجا جائے ، عوام کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے چک کہل میں ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور مقامی تاجر ابوبکر نیازی کے پٹرول پمپس پر کم پیمانے اور دو نمبر پٹرول کی فروخت کی عرصہ دراز سے شکایات تھیں ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے ایکشن لیتے ہوئے اوچ شریف کے نواحی علاقے چک کہل کے پٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور ابوبکر نیازی پٹرولیم سروس کے پیمانہ کو چیک کیا تو لیٹر میں سے تین پوائنٹس کم تھے

    اسی طرح ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر کے پٹرول پمپ کو چیک کیا تو اس کے بھی لیٹر میں سے دو پوائنٹس کم تھے ، جس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کم پیمانے پر شہریوں کو لوٹنے والے دونوں پمپس کو سیل کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ چک کہل میں ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور مقامی تاجر ابوبکر نیازی کا پٹرول پمپ سیل کردیا ہے ، راو پٹرولیم سروس اور ابوبکر نیازی پٹرولیم سروس کا پیمانہ چیک کرنے پر کافی کم تھا انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

    دوسری جانب اہلیان علاقہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو چاہیے تھا کہ پیٹرول پمپس کو سیل کرنے کے ساتھ پیٹرول پمپ مالکان کو بھی جیل کی سلاخوں میں ڈالتے تاکہ مافیا کو احساس ہوتا انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان نے پیمانے میں جان بوجھ کر کمی کی ہوئی ہے پٹرول ڈالنے والی مشینوں میں ایک خاص چپ نصب کی جاتی ہے جس سے ریموٹ کنٹرول سے پٹرول کے پیمانہ میں کمی پیشی کی جاتی ہے

    اکثر پٹرول پمپوں پر ناقص پٹرول کی فروخت جس سے گاڑیوں کے انجن اور دیگر پارٹس خراب ہو جاتے ہیں، شہریوں نے ڈی سی بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ تمام پٹرول پمپوں کو اپنی نگرانی میں پیمانہ اور معیار کو چیک کریں خلاف ورزی پر پٹرول پمپوں کے عملہ کی بجائے مالکان کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں

  • اوچ شریف: احمد پور شرقیہ کے نجی ہسپتالوں میں علاج کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ جاری

    اوچ شریف: احمد پور شرقیہ کے نجی ہسپتالوں میں علاج کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ جاری

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) تحصیل احمد پور شرقیہ کے نجی ہسپتالوں میں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان نظر آتا ہے وہیں آپریشن تھیٹرز میں صفائی کے ناقص انتظامات نے بھی مریضوں کی زندگیاں خطروں میں ڈال رکھی ہیں، شعبہ صحت خود بیمار ہو تو مریضوں کا علاج کون کرے گا۔
    تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ شہر سمیت اوچ شریف خیر پور ڈاہا ہتھیجی کوٹلہ موسیٰ خان چوک بھٹہ کوٹ خلیفہ طاہر والی چنی گوٹھ میں پرائیویٹ ہسپتال کسی وائرس کی طرح پھیل چکے ہیں، زیادہ تر ہسپتالوں میں عورتوں کے بڑے آپریشنز کا دھندہ کیا جا رہا ہے، گاؤں کی دائیاں. مریض کو گھیر کر پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیج کر اپنا کمیشن بنا رہیں ہیں،

    ایم بی بی ایس ڈاکٹرز بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہیں ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان نے اپنے تحفظ کے لئے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو نوکریوں پر رکھا ہوا ہے پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز انتہائی گندے ہیں، آلات جراحی کو جراثیموں سے ٹھیک طرح پاک نہیں کیا جاتا،جسکی وجہ سے آپریشن کے بعد خواتین مختلف جسمانی مسائل میں مبتلا ہو رہی ہیں، آپریشن کے ٹانکوں میں پیپ پڑنا، پٹھوں کی کمزروی، آلات جراحی کا جسم میں رہے جانا، اوسط عمر میں کمی کیساتھ دیگر مسائل کا سامنا ہے

    ہوٹلوں اور ریستورانوں کے بعد اب یہ بھی معلوم ہوا کہ شہروں میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے نجی ہسپتال بھی بیماریاں پھیلانے کا ذریعہ بن چکے ہیں، نجی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر ہی معیار کے مطابق صاف نہیں اور جراثیم سے آلودہ ہیں نجی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں گندگی مریضوں کیلئے وبال جان بننے لگی، صحت کا معیار انتہائی ناقص کہ وہاں موجود طبی آلات میں بھی مریضوں کی موت کا باعث بننے والے جراثیموں کا انکشاف ہوا ہے

    نجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ شفا خانوں کا رخ صحت یاب ہونے کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئے موت خریدنے کیلئے کر رہے ہیں۔ نجی ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر موت کا پیغام بن چکے ہیں، سماجی حلقوں اور شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے، تحصیل احمد پور شرقیہ پرائیویٹ ہسپتال میں عورتوں کے بڑے آپریشن پر فوری پابندی عائد کی جائے، اور احمد پور شرقیہ کے تمام آر ایچ سی میں گائنی وارڈ بنا کر پرائیویٹ ہسپتالوں کا قلع قمع کیا جائے

  • اوچ شریف: لیو انکیشمنٹ ، پینشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    اوچ شریف: لیو انکیشمنٹ ، پینشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) لیو انکیشمنٹ ، پینشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری
    پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی ، اساتذہ کا استحصال بند کیا جائے ، لیو انکیشمنٹ ، پنشن ترمیمی رولز جیسے ڈاکہ رولز کو واپس اور سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو ختم اور گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے ۔ صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی و دیگر اساتذہ کا خطاب

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف مرکز کے بوائز و گرلز سکولوں کے اساتذہ نے لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الشمس چوک پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین اساتذہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اساتذہ کا استحصال ختم کرنے سکولوں کی نجکاری ختم کرنے کے نعرے درج تھے ، صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ، اساتذہ سڑکوں پر ہیں بچوں کی پڑھائی ٹھپ ہو چکی ہے مگر حکمرانوں کو پرواہ تک نہیں ، الٹا پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں ،

    انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک کلاسز کا بائیکاٹ رکھا جائے گا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری لیو انکیشمنٹ ، پنشن ترمیمی رولز واپس لیکر سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لیا جائے ، قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی کے زیر صدارت مردو و خواتین اساتذہ کا احتجاجی اجلاس ہوا جس میں بہاول پور کے اساتذہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی بھرپور مذمت کی گئی اور پنجاب بھر کے گرفتار اساتذہ کو فوری رہا اور مقدمات خارج کئے جائیں ، اجلاس سے سجاد خان مستوئی ، نائب صدر میڈم ناصرہ فیاض ، تاجر رہنماء عمر خورشید سہمن ، جنرل سیکرٹری فضل عباس ، فنانس سیکرٹری محمد اکمل سومرو ، جوائنٹ سیکرٹری اظہر عطاری و دیگر نے خطاب کیا

  • نہتے فلسطینیوں پر ہسپتالوں میں بھی بم برسا ئے جارہے ہیں مگر مسلمان غفلت کی نیند سورہے ہیں۔سراج الحق

    نہتے فلسطینیوں پر ہسپتالوں میں بھی بم برسا ئے جارہے ہیں مگر مسلمان غفلت کی نیند سورہے ہیں۔سراج الحق

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی) اسرائیل کی یہودی فوج غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر بم برسارہے ہیں۔ فلسطین کے مسلمانوں پر ہزاروں ٹن بم برسایے گیے جن میں وہ بچے بھی شہید ہویے جوابھِی اس دنیا میں پیدا بھی نہیں ہویے تھے اور ماوں کی رحم میں ان کو مارا گیا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ورکرز کنونشن نے خطاب کرتے ہویے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں جسمانی لحاظ سے چترال میں ہوں مگر میری سوچ، میری روح، میرا ذہن اس وقت فلسطین اور غزہ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آنکھوں کے سامنے پچیس ہزار مسلمان بارود میں جل رہے ہیں۔پانچ دنوں میں چھ ہزار سے زیادہ بم برسائے گیے۔ چار ہزار ٹن بارود پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی انکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ جو عمارتیں آسمان سے باتیں کررہی تھِی وہ بمباری کی وجہ سے زمین بوس ہورہی ہیں۔

    ماوں کے گود میں بچے پانی اور دودھ کیلیے ترسنا تو دور کی بات ہے اب تو ان کی دفنانے کیلیے کفن تک ان کے پاس نہیں ہے۔ سولہ سالوں سے ایک قوم کا محاصرہ ہے۔ اس وقت تین لاکھ سے زیادہ فوج غزہ کے دیوار کے ساتھ تیار کھڑی ہے رات دن آگ کے شعلے برسارہے ہیں۔

    امریکی وزیر حارجہ وہاں گیے تو ان کا کہنا ہے کہ میں امریکی وزیر کے حیثیت سے نہیں بلکہ ایک یہودی کی حیثیت سے اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے طور پر آیا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جو نام نہاد ادارے انصاف اور امن کا نام لے رہے ہیں وہ سب خاموش ہیں کیونکہ فلسطین میں مسلمان کا خون بہہ رہا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو حضرت عمر فاروق جیسے رہنماء کی ضرورت ہے۔

    دوسری طرف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مکمل ہڑتال ہوئی،اس موقع پر وکلا کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری چنیوٹ بار شاہد یعقوب چوہدری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے جارحیت اور نا جائز طور پر جنگ کو روکا جائے

    نہتے فلسطینیوں کو نہ صرف سر عام شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ مسئلہ فلسطین کی وجہ سے پوری مسلم امہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

    فلسطینیوں پر اسرائیل کی ظلم و بربریت پر چنیوٹ کی وکلاء برادری شدید مذمت کرتے ہیں ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرے۔

  • سرگودھا:جرائم کے انسداد میں پولیس کا کردار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

    سرگودھا:جرائم کے انسداد میں پولیس کا کردار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

    سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) جرائم کے انسداد میں پولیس کا کردار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد
    سرگودھا ریجن پولیس اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے باہمی اشتراک سے جرائم کے انسداد میں پولیس کا کردار کے عنوان سے ایک روزہ سیمنار یونیورسٹی آف سرگودھا کے نون بزنس ہال میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ سوشیالوجی و کریمنالوجی کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عبا س، پر وفیسر ڈاکٹر غلام یسین چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی و کریمنالوجی جبکہ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شارق کمال صدیقی نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران،اے ایس پی سٹی عثمان عزیز میر اور یونیورسٹی کے اساتذہ بھی موجود تھے۔ تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر غلام یسین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی و کریمنالوجی نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا ساری دنیا میں جرم کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے اور اس میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کی زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کا جرائم میں ملوث ہونے یا اُن کا شکار بننے کا خطرہ رہتا ہے۔اپنی نوجوان نسل کو جرائم کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    تقریب کے مہمان ِخصوصی آر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا پولیس کی بنیادی ذمہ داری جرائم کو روکنا،امن و امان کو برقرار رکھنا اور ہونے والے جرائم کی تفتیش کرنا ہے۔پولیس نے محدود وسائل کے اند ربے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جرائم کی نوعیت میں تبدیلی اور اُن میں شدت آجانے کے باوجود پولیس اُن کی روک تھام اور خاتمہ کے لیے تیار ہے جس کا عملی ثبوت ایک ہفتے کے دوران تین دہشت گردانہ حملوں کو کامیاب حکمت ِعملی کے تحت ناکام بنا یا گیا ہے۔پولیس کے اندر بہت زیادہ مثبت تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن کا جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔

    وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ہمیں بھی بطور شہری اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئےاس کے لیے بطور ذمہ دار شہری ہمیں اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ جبکہ تمام شرکاء میں فرینڈز آف پولیس کے بیجز تقسیم کیے گئے

  • میرپور ساکرو :پولیس نے منشیات سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا،بڑے  پیمانے پر منشیات برآمد

    میرپور ساکرو :پولیس نے منشیات سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا،بڑے پیمانے پر منشیات برآمد

    میرپور ساکرو ،باغی ٹی وی (نامہ نگار قادرنواز کلوئی )پولیس نے منشیات سے بھرا کنٹینر پکڑ کر بڑے پیمانے پر منشیات برآمد کر لی

    ساکرو پولیس نے ساکرو بھارہ روڈ پر سائی گولائی سے کنٹینر نمبر TLU 097 قبضے میں لے لیا۔ابتدائی طور پر 80 کٹی ہوئی خشک سپاری جن کا وزن 1600 کلو گرام ہے۔

    گاڑی کے ڈرائیور نعمت اللہ ولد مظفر آرائیں جس کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے ٹینٹ بھی کنٹینر میں لگائے گئے، جس میں منشیات چھپا کر سپلائی کی جارہی تھی۔

    پولیس کی کارروائی کے بعد تھانہ میرپور ساکرو میں زیر دفعہ 3.4.5 جرم نمبر 141 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    میرپور ساکرو پولیس کاکہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔