Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرخان :مبینہ طورپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گرفتار ڈاکو ہلاک

    گوجرخان :مبینہ طورپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گرفتار ڈاکو ہلاک

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) مبینہ طورپر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گرفتار ڈاکو ہلاک
    تفصیل کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 03 ملزمان کی گرفتار ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ ،ملزمان کی فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم مزمل شاہ زخمی ،زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچایا گیا جو دم توڑ گیا

    پولیس موبائل کو بھی فائر لگے تاہم پولیس پارٹی محفوظ رہی،فائرنگ کرنے والے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے

    پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارملزم مزمل کو ڈکیتی اوراقدام قتل کے مقدمات میں برآمد گی کے لیے لے جایا جارہا تھا،فرارڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 01موٹرسائیکل بھی برآمد

    واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

  • چنیوٹ :کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس،چھٹی  تین روزہ  سالانہ نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس منعقد ہوئی

    چنیوٹ :کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس،چھٹی تین روزہ سالانہ نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس منعقد ہوئی

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہررشید سیال)کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان کے زیرِ اہتمام چھٹی تین روزہ سالانہ نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس ایوبیہ مری میں منعقدہوئی، کانفرنس کی صدارت بانی و چیئرمین کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے کی جبکہ نقابت کے فرائض سیکرٹری جنرل کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان ڈاکٹر عقیل جاوید نے ادا کیے
    کانفرنس میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،پاکستان کے سینئرہومیوپیتھک ڈاکٹرز ڈاکٹر عبد الستار ملک راولپنڈی ، ڈاکٹر احمد اعجاز ایبٹ آباد، ڈاکٹر منور چاند صاحب چیف آ رگنائزر کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان لاہور محترمہ ڈاکٹر مریم سندھو صدر کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس ڈسٹرکٹ فیصل آباد فیمیل ونگ ،محترمہ ڈاکٹر عالیہ سعید میمبر ایگزیکٹو کونسل کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس کھاریاں،ڈاکٹر محمد رضوان کمال فارماسیوٹیکل،ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خالد محمود ،ڈاکٹر نذر الاسلام نائب صدر کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان لاہور

    ڈاکٹر رضا بابئی صدر کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس بلوچستان نے اپنے اپنے بیش بہا قیمتی مقالہ جات پیش کیے تمام لیکچرز کو پاکستان بھر سے تشریف لائے ہوے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے خوب پسند کیا اور تالیاں بجا کر خوب داد دی

    کانفرنس کے مہمان خصوصی سالار ہومیوپیتھی صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی گورنمنٹ آ ف پاکستان ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ ، ممبر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی ڈاکٹر جاوید اعوان،ممبر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی ڈاکٹر عرفان ولی ، ممبر کونسل ڈاکٹر تبسم حسین ، ممبر کونسل فیصل سلیم ، سابق ممبر کونسل ڈاکٹر ابرار نقوی اور دیگر قائدین تھے

    بانی و چیئرمین کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان کا منشور ہی یہی ھے کہ ہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھس کی پروموشن کے لیے دن رات کام کیا جائے کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان سال میں 2 بڑی ایجوکیشنل کانفرنسز منعقد کرتی ہے اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں فری میڈیکل کیمپس اور فری ڈاکٹرز ٹریننگ سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں اس طرح کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان ہومیوپیتھی کو گھر گھر پہچانے کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے

    ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے مزید کہا کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج دنیا کا دوسرا بڑا طریقہ علاج ہے، ہومیوپیتھی سستا، فطری اور بے ضرر طریقہ علاج ہے مہمان خصوصی راؤ غلام مرتضیٰ ے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان اور پی ایچ ایم اے کا الیکشن میں الائنس ہے دونوں تنظیمیں مل کر کونسل کا الیکشن لڑیں گی اور مل کر ہومیوپیتھی کی پروموشن کے لیے کام کریں گی

    کانفرنس میں کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان کی مرکزی قیادت ڈاکٹر نذر الاسلام ڈاکٹر سعید گوندل ڈاکٹر نگہت خورشید ڈاکٹر شہزاد خان بلوچ ڈاکٹر اکبر علی ڈاکٹر سلمی کوثر ڈاکٹر جمیل ظفر ڈاکٹر صوبیہ حنا ڈاکٹر سامعہ ڈاکٹر سمیرہ ڈاکٹر مریم ڈاکٹر فائزہ اظہر ڈاکٹر عرفان مجید ڈاکٹر خالد ڈاکٹر ریحان ضیاء ڈاکٹر برھان ڈاکٹر نرسینگ کنول ڈاکٹر آصف شریف اللہ مینگل محمد یونس ڈاکٹر یاسین ڈاکٹر ذیشان اور دیگر قائدین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ کانفرنس بہت زبردست تھی ایسی کانفرنسز ہر سال ہونی چاہیں

    تعلیم بھی اور سیر بھی کمیونٹی آ ف ہومیوپیتھس پاکستان کی قیادت نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کےلئے کمال فارماسیوٹیکل کمپنی بلاسم فارما پاکستان اللہ شافی ہومیوپیتھک سٹور ریلوے روڈ گوجرانولہ لاہور سٹی ہومیوییتھک میڈیکل کالج گوجرانولہ، بھائی ڈاکٹر عمران و دیگر کمپنیز کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا

  • سیالکوٹ:آسو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:آسو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 7لاکھ سے زائد، ٹرالی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ انسپکٹر وقاص اکبر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث آصف عرف آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت محمد آصف ولد محمد اکرم سکنہ محلہ محال مٹانوالہ اور محمد ارباز ولد شہباز علی سکنہ پونگ نارووال حال مقیم سیالکوٹ ہوئی ہے
    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ رقم نقدی 7لاکھ 34 ہزار روپے ،ٹرالی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 1 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو آصف عرف آسو گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ:ضلع بھر کے اساتذہ کچہری چوک پر سراپااحتجاج، نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

    سیالکوٹ:ضلع بھر کے اساتذہ کچہری چوک پر سراپااحتجاج، نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ اساتذہ نے نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ احتجاج میں خواتین ومرد اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

    اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جن قوانین کے تحت ہماری بھرتی کی گئی تھی انہیں قوانین کے تحت ہمیں پنشن دی جائے، اگر حکومت نے نئے رولز بنانے ہیں تو نئے لوگوں کو بھرتی کرے، لیوانکیشمنٹ میں کوئی تبدیلی نا کی جائے، سکولوں کی نجکاری نا کی جائے

    اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرے، چوروں اور ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالے، گرفتار اساتذہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، حکومت مقدس پیشے کو رسوا نا کرے،

    حکومت ایک نشئی کی طرح ہے جو اپنے ادارے بیچ رہے ہیں،

  • پاکپتن :عارف والا ،عدالت کے باہر سابقہ دشمنی ، فائرنگ سے ایک شخص قتل

    پاکپتن :عارف والا ،عدالت کے باہر سابقہ دشمنی ، فائرنگ سے ایک شخص قتل

    پاکپتن، باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد سلیم کھوکھر)عارف والا ،عدالت کے باہر سابقہ دشمنی ، فائرنگ سے ایک شخص قتل
    تفصیل کے مطابق تحصیل عارف والہ کی کچہری میں عدالت کے باہر سابقہ رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص قتل مقتول کی شناخت ساجد ولد شبیر کے نام سے ہوئی ہے

    مقتول نواحی گاؤں 63 ایس پی کا رہائشی تھا ،مقتول اور ملزمان کے درمیان قتل کی رنجش چل رہی تھی ،مقتول خود بھی مقدمہ قتل میں ضمانت پر تھا اور آج پیشی پر آیا تو مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ملک طارق اور پولیس کی بھاری نفری کچہری پہنچ گئی ۔

  • میرپورخاص : تاریخ میں‌پہلی بار  لیڈی ٹریفک پولیس کانسٹیبل نےگاڑیوں کے چالان کئے

    میرپورخاص : تاریخ میں‌پہلی بار لیڈی ٹریفک پولیس کانسٹیبل نےگاڑیوں کے چالان کئے

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب کی رپورٹ ) تاریخ میں‌پہلی بار لیڈیز ٹریفک پولیس کانسٹیبل نےگاڑیوں کے چالان کئے
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص میں پہلی بار میرواہ روڈ حیدرآباد روڈ نزد ٹول پلازہ پر بسوں اور کوسٹرز کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے والی گاڑیوں کو لیڈیز ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے چالان کئے

    ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے سخت احکامات کے بعد انچارج ٹریفک پولیس حیدر علی اور لیڈیز پولیس کانسٹیبلز نے ٹریفک پولیس میرپورخاص کا میرواہ بائی پاس پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے والی بسوں، کوسٹروں، وین، کو ایس او پی اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں

    دورانِ کریک ڈاؤن 20 مختلف بسوں ، کوسٹرز اور مسافر وینوں کا چالان جبکہ 20 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے اور جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی

  • میرپورخاص :اشیائےخورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فعال کردار ادا کیا جائے- کمشنر

    میرپورخاص :اشیائےخورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فعال کردار ادا کیا جائے- کمشنر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد روز مرہ استعمال کی اشیاء خورد و نوش ، سبزیوں پھلوں اور گاڑیوں کےکرایوں میں کمی لانے کے لیے فعال کردار ادا کیا جائے . کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کا وڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ افسران کو ہدایت

    تفصیل کےمطابق کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہےکہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کے بعد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے روز مرہ استعمال کی اشیاء خورد و نوش کو مقررہ کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے، ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کو روکنے ، پھلوں اور سبزیوں کو مقررہ کردہ قیمت پر فروخت کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں میں کمی لانے ، ملاوٹ شدہ کھانے پینے کے اشیاء کے فروخت کی روک تھام کے لئے فعال کردار ادا کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں .

    یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں وڈیو لنک کے ذریعے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہء افسران سے روز مرہ اشیاء مقرر کردہ نرخ پر فروخت کرنے ، ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں کی کمی کو یقینی بنانے کے لئے فعال کردار ادا کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .

    انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اسٹنٹ کمشنروں کو پابند بنائیں کہ وہ بیورو آف سپلائی اور مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران کے ساتھ مارکیٹ کا دورہ کریں اورناجائز منافع خوری کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کر کے قانونی کارروائی کی جائے .

    انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں اور پھلوں کا نرخنامہ روزانہ کی بنیاد پر جاری کریں اور نرخنامہ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے فوڈ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کی روک تھام کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں . انہوں نے محکمہ پیمائش و اوزان کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اشیاء ضروریہ اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کے ناپ تول اور پیمائش کو یقینی بنائیں .

    کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈویژن بھر میں غیر قانونی طور پر چلنے والی لیبارٹریوں کو بند کرنے اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں

    انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر پبلک ٹرانسپورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد کرایوں میں کمی لانے کے لئے بھی فعال کردار ادا کریں

    اسی طرح مالی معاونت کی مد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی کرنے والے ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

  • ڈیرہ غازیخان : محکمہ بلڈنگ میں کرپشن کابازار گرم ،ایڈوانس بلنگ جاری

    ڈیرہ غازیخان : محکمہ بلڈنگ میں کرپشن کابازار گرم ،ایڈوانس بلنگ جاری

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان): محکمہ بلڈنگ میں کرپشن کابازار گرم ،ایڈوانس بلنگ جاری
    محکمہ بلڈنگ ایڈیشنل چارج ایکسئن محمد شفیق اور بلڈنگ اکاؤنٹنٹ افتخار احمد مستوئی کرپشن میں مصروف ،دوہفتے قبل ایکسئن ہائی وے تعینات ہونے والے شفیق نامی شخص کو اضافی چارج محکمہ بلڈنگ کا تھما دیا گیا جس پر مغلیاں انداز رکھنے والے مسٹر 3پرسنٹ ایکسئن شفیق نے ٹھیکیداروں کے بل پاس کرنے کی بجائے 15دن تک روکے رکھے۔

    باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ایکسئن شفیق نے افتخار مستوئی جو عرصہ دراز سے بلڈنگ میں اکاؤنٹ کلرک ہے اسکے ذریعے ٹھیکیداروں سے 2 کی بجائے 3فیصد کمیشن طے کروا کر دھڑا دھڑ ٹھیکیداروں کے بل پاس کرنا شروع کر دیئے ،جس سے تقریبا 20سے 50لاکھ روپے رشوت کمیشن کے طور پر دیہاڑی اکٹھی ہو گی اور موصوف جلد ایکسئن کا چارج چھوڑ کر رفو چکر ہو جائیں گے۔

    میڈیا کو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ ہفتے نشیمن منصوبے کا بڑا بل 80لاکھ روپے کا ٹھیکیدار کو ادا کیا اور کمیشن حاصل کرنے کے بعد مزید ٹھیکیداروں کے بل 3فیصد طے نا ہونے کی وجہ سے روک دیئے گئے اور جوکہ اب ڈیل ہونے کے بعد دھڑا دھڑ بل پاس کیئے جا رہے ہیں۔

    ایکسئن شفیق اور اکاؤنٹ کلرک افتخار مستوئی کی مبینہ کرپشن پر متعدد ٹھیکیداروں نے شناخت ظاہر نا کرنے کی شرط پر تمام معلومات فراہم کی۔

    سیاسی و سماجی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،چیف انجینئر ساؤتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس بل روکے جائیں،کمیشن کے عوض ایڈوانس بھاری بل پاس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر ڈسمس آف سروس کیا جائے اور مزید محکمہ بلڈنگ میں قابل اور اچھے ایماندار آفیسر تعینات کیئے جائیں اور کرپشن جیسے ناسور سے نمٹنے کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفس پر ریڈ کرکے ریکارڈ قبضے میں لیا جائے اور ذمہ داروں کیفے کردار تک پہنچایا جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت پرائس،کپاس،تجاوزات،سموگ،تعلیمی انڈیکیٹرز،بیوٹیفکیشن بارے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا
    تفصیل کے مطابق اجلاس میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ کیلئے سرگرمیوں میں تیزی لانے کپاس گانٹھوں کے ٹارگٹ حصول پر انتظامی و زراعت افسران متحرک انسداد سموگ کیلئے موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا،تعلیمی انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کیلئے تمام افسران سکولوں کے وزٹس کرینگے
    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پوری انتظامیہ الرٹ رہنے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ماڈل واش رومز کی نشاندہی کیلئے نمایاں بورڈز لگوائے جائیں محکمہ معدنیات اور اوقاف لیز پر دی گئیں سرکاری اراضی کی تفصیلات فراہم کریں ماڈل بازاروں میں نوٹیفائڈ پرائس پر پھلوں سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے مہر شاہد زمان لک نے کہا شہر کی بیوٹیفکیشن کیلئے تعینات سٹاف کی ڈیلی ورکنگ رپورٹ دی جائے بلڈنگ پی ایچ ای ہائی وے افسران فیلڈ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کو کم کرانے کیلئے بھی متحرک ہوں

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمداسد چانڈیہ اسسٹنٹ کمشنرزعثمان غنی طارق شبیر امیر مسلم عبدالرحمن آصف قریشی اصغرصدیقی زبیر خان ڈاکٹر ادریس لغاری رب نوازخان گورمانی خورشید قیصرانی ودیگر شریک تھے۔

  • دی سمارٹ سکول کے ڈویژنل تقریری مقابلہ جات، چونیاں کیمپس کے بچوں کی نمایاں پوزیشن

    دی سمارٹ سکول کے ڈویژنل تقریری مقابلہ جات، چونیاں کیمپس کے بچوں کی نمایاں پوزیشن

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارعدیل اشرف)دی سمارٹ سکول کے ڈویژنل تقریری مقابلہ جات، چونیاں کیمپس کے بچوں کی نمایاں پوزیشن
    دی سمارٹ سکول کے ڈویژنل تقریری مقابلہ جات میں چونیاں کیمپس کے بچوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جن میں انگلش تقریری مقابلہ جات میں بریرہ سلمان،شازل، نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اردو تقریری مقابلہ جات میں ایمان فاطمہ، عائشہ ارشد اور نور فاطمہ نے بھی پوزیشن حاصل کی

    لاہور ڈویژن کے 50 سے زیادہ سکولز کے بچوں نے شرکت کی چونیاں کے بچوں کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈائریکٹر سمارٹ سکول پروفیسر عبدالمتین کو مبارک باد دی