Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:ڈسکہ میں بارش نے’’کلین اینڈ گرین مہم ‘‘کا پول کھول دیا

    سیالکوٹ:ڈسکہ میں بارش نے’’کلین اینڈ گرین مہم ‘‘کا پول کھول دیا

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈسکہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے ’’کلین اینڈ گرین مہم ‘‘کا پول کھول دیاڈسکہ کی سڑکیں ،گلیاں ،بازار ندی نالوں میں تبدیل کاروباری زندگی معطل ٹی ایم اے کا عملہ اور اسسٹنٹ کمشنرغائب شہریوں کوگذرنے میں مشکلات ،بارشی اور سیوریج کا گندہ پانی کھڑا رہنے سے بینک روڈ ،وزیر آبادروڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ٹوٹی سڑکیں اور کھڑا بارشی پانی حادثات کا سبب بننے لگا

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد کی زیر نگرانی ڈسکہ میں ’’کلین اینڈ گرین مہم‘‘ کا آغاز کیا گیا جس کے لئے سینٹری ورکرز نے چند سڑکوں سے نالوں کی صفائی کی جس کے بعد کام ادھورا چھوڑ دیا گیا سمبڑیال روڈ ،وزیر آباد روڈ ،بینک روڈ اورافشاں روڈ کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں اس مہم کے سلسلہ میں کام نہ کیا گیاچند نالوں سے صفائی کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی کہ ڈسکہ کی صفائی ہائی لیول پر کی گئی اب ڈسکہ کی ان سڑکوں پر بارشی یا سیوریج کاپانی کھڑا نہیں ہو گا

    چند روز کے بعد ہی دو بار ہونے والی بارش نے ان کی کارکردگی کا پول کھول دیا بینک روڈ ،چوک ریسٹ ہاؤس،وزیر آباد روڈ ،افشاں روڈ ،پرانا ڈسکہ ،نسبت روڈ ،لنک افشاں روڈ ،گلہ شاد والہ کالج روڈ ،سمبڑیال روڈ سرکلر روڈ ،سوہاوہ ،غلہ منڈی ،گلہ شہیداں والہ اور پرانی کچہری و دیگر علاقہ جات بارش ختم ہونے کے گھنٹوں بعد بھی پانی میں ڈوبے رہے پانی کی وجہ سے سڑکیں پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گہرے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں اب بارشی پانی کھڑا ہونے سے یہ گڑھے حادثات کا سبب بننے لگے کئی موٹر سائیکل سوار ان گڑھوں کی وجہ سے گر کرزخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔

    شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ خدارا ڈسکہ شہر کی تشہری مہم کے بغیر صفائی مستقل بنیادوں پر کرائی جائے تا کہ سڑکیں پانی سے محفوظ رہ سکیں ۔

  • پاکپتن : محکمہ انہارنے لوگوں کی ملکیتی زمین پر بنے 200 افراد کے گھر اور دکانیں گرانےکا نوٹس,متاثرین کااحتجاج

    پاکپتن : محکمہ انہارنے لوگوں کی ملکیتی زمین پر بنے 200 افراد کے گھر اور دکانیں گرانےکا نوٹس,متاثرین کااحتجاج

    پاکپتن،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدسلیم کھوکھر) محکمہ انہارنے لوگوں کی ملکیتی زمین پر بنے دو سو افراد کے گھر اور دکانیں گرانےکا نوٹس,متاثرین کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق پاکپتن میں تقریبا 200 افراد کے مکانات اور دکانات کو گرانے کے لیے محکمہ ایری گیشن کی طرف سے نوٹس موصول ہونے پر اہل علاقہ کا شیدید احتجاج نعرے بازی اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

    نواحی گائوں فیروز پور چشتیاں میں مقامی زمیندار پیر محمد ارشد جمال چشتی منیر احمد علی احمد محمد جمال ودیگراں نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ایری گیشن راجباہ فیروز پور ماڑی امب کے ساتھ بند بنارہی ہے 55 فٹ کے اندر جو مکانات اور د کانات آئیں گے ان کو گرا دیا جائے گا جس کے نوٹس بھی مقامی افراد کو دیئے گئے ہیں جبکہ ہم لوگ عرصہ دراز سے اپنی ملکیتی اراضی میں رہائش پزیر ہیں محکمہ ایری گیشن کا اس اراضی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم ناجائز قابض ہیں

    اصل سرکاری بند 5کیبی والا ہے محکمہ ایری گیشن کو چاہیے تھا کہ وہ سرکاری بند کو تعمیر کرے تاکہ ہزاروں ایکڑ رقبہ دریا کے سیلاب سے محفوظ رہتا لیکن محکمہ ایری گیشن نے بلامعاوضہ ہماری زمینوں کے ساتھ ساتھ فصلیں بھی تباہ کردی ہیں چند ماہ قبل دریائے ستلج کے سیلابی ریلے نے ہماری فصلات تباہ کردی تھیں اور تب بھی ضلعی انتظامیہ نے ہماری کوئی امداد نہ کی اور نہ ہی اعلی حکومتی حکام کی طرف سے کوئی مدد پہنچی

    اہل علاقہ نے مزید بتایا کہ ہمارے مکانات کو گرانے کی بجائے متبادل جگہ پر بند بنایا جائے تاکہ ہم نقصان سے بچ سکیں

  • میرپورخاص:بین الاضلاعی سیرت النبیﷺنعت،تقاریر،مضمون نویسی اور کوئز مقابلے منعقد ہوئے

    میرپورخاص:بین الاضلاعی سیرت النبیﷺنعت،تقاریر،مضمون نویسی اور کوئز مقابلے منعقد ہوئے

    میرپورخاص:ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز ایجوکیشن میرپورخاص کے زیرِ اہتمام بین الاضلاعی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نعت تقاریر مضمون نویسی اور کوئز مقابلے اجرک کلچرل ہال میرپورخاص میں منعقدکئے گئے
    تفصیل کے مطابق ان مقابلوں میں ضلع میرپورخاص عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے مختلف مقابلوں میں بھرپور شرکت کی پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر ایلیمنٹری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری میرپورخاص مرزا ارشد بیگ نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی تھےکوئز مقابلوں کیلئے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے سوالات شامل کئے گئے تھے جسمیں تینوں اضلاع سے فاتح طلبا و طالبات کی دس ٹیموں نے حصہ لیا

    اردو اور سندھی تقاریر کیلئے سیرتِ طیبہ کے حوالے سے ورفعنا لک ذکرک کا موضوع دیا گیا تھا جس میں تینوں اضلاع کے بیس طلبا و طالبات نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے دس طلبا و طالبات نے نعتیہ مقابلے میں اپنے کار کردگی سے سماں باندھ دیا جسے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی طلبہ اور اساتذہ کیلئے مضمون نویسی کے بھی الگ الگ مقابلے رکھے گئے تھے

    مہمانِ خصوصی فیصل احمد عقیلی کمشنر میرپورخاص نے گورنمنٹ اسکولز کے ان ہونہار طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ و تعلیمی انتظامی افسران کو خصوصی شاباش دی اور طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شخصی تعمیر اور علمی بہتری کیلیے انتہائی اہم قرار دیا انہوں نے تمام طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی

    ڈائریکٹر اسکولز مرزا ارشد بیگ نے اپنی تقریر میں تمام طلبہ اساتذہ افسران اور انتظامی کمیٹی کو اس بھرپور پروگرام کو منعقد کرنے پر بھرپور شاباشی دی اور تعلیمی بہتری کیلئے اس قسم کے پروگرام کرنے کی ضرورت پر زور دیا

    تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔۔ تقریب میں سالانہ ایس۔ ایس۔سی امتحانات 2023 میں ٹاپ ٹین پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات اور ان کے اسکولوں کے سربراہان کو بھی اعزازی سرٹیفیکیٹس دئیے گئ

    تقریب میں معزز شخصیات، مختلف سماجی تنظیموں، مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، افسران، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

  • سیالکوٹ  :  سیٹھی پلازہ میں موبائل شاپ میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ : سیٹھی پلازہ میں موبائل شاپ میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) سیٹھی پلازہ میں موبائل شاپ میں آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق آگ صبح کے وقت لگی جب دکان بند تھی ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا کے اسے مزیدپھیلنے سے روک دیا

    آگ لگنے کہ باعث دکان مالک کے مطابق 10لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے 3کروڈ مالیت کا سامان بچا لیا گیا ہے

    آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ لگنے سے موبائل ایسیسریز لکڑی کا کیبن اور پنکھے کو آگ لگی

  • میرپورخاص : عمرکوٹ پولیس کے 91 پولیس کانسٹیبلز سے A1 کا تحریری امتحان لیا گیا

    میرپورخاص : عمرکوٹ پولیس کے 91 پولیس کانسٹیبلز سے A1 کا تحریری امتحان لیا گیا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص کے ضلع عمرکوٹ پولیس کے 91 پولیس کانسٹیبلز سے A1 کا تحریری امتحان لیا جارہا ہے ۔
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی عمرکوٹ ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے احکامات پر عمرکوٹ پولیس کے 91 پولیس اہلکاروں سے A1 کا امتحان لیا جا رہا ہے ، امتحانات کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے ایس ایس پی عمرکوٹ کی جانب سے ایس ڈی پی او عمرکوٹ کی سربراہی میں، لیگل سیل انچارج اور لائن آفیسر پر مشتمل تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے

    پولیس اہلکاروں کی 3 سال سروس مکمل ہونے پر A1 کے تحریری امتحانات لئے جارہے ہیں۔ بعد ازاںA1 کوالیفائڈ پولیس اہلکاروں سے B1 کا تحریری اور ڈرل امتحان لیا جائے گا-

  • میرپورخاص:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کئی گاڑیوں کے چالان اور جرمانے

    میرپورخاص:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کئی گاڑیوں کے چالان اور جرمانے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کئی گاڑیوں کے چالان اور جرمانے
    ایس ایس پی عمرکوٹ ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے احکامات پر ٹریفک پولیس کی کارروائی، 21 گاڑیاں چالان 10000 روپے کے جرمانے عائد،
    غیر قانونی نیلے، سبز رنگ کی، فینسی نمبر پلیٹس اور روالونگ لائٹس، پولیس مونو گرام اور سائرن لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

    جبکہ شارعِ عام پر ٹریکٹر ڈسک ہارو (گوبل) چلانا قانون جرم ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کرتے ہوۓ ٹریکٹر تحویل میں لے کر مقدمہ درج کیا جائیگا

    ٹریفک پولیس عمرکوٹ کا بغیر کاغذات گاڑیوں، نیلے، سبز رنگ کی فینسی اور پولیس مونو گرام والی نمبر پلیٹس، غیر سرکاری نمبر پلیٹس، پولیس لائٹس، ٹنٹیڈ گلاسز، کالے شیشے لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن 70 سے زائد موٹر سائیکلوں / گاڑیوں سے غیر قانونی، نیلے سبز رنگ اور فینسی نمبر پلیٹس ریمو کر دی گئیں،21 گاڑیوں کو چالان کیا گیا 10000 روپے کے جرمانے عاٸد کئے گئے

  • اوچ شریف: موٹر وے  ایم 5  پر 13سالہ  لڑکا ٹک ٹاک اور سلفیاں بناتے  کارکی زد میں آ  کر جاں بحق

    اوچ شریف: موٹر وے ایم 5 پر 13سالہ لڑکا ٹک ٹاک اور سلفیاں بناتے کارکی زد میں آ کر جاں بحق

    اوچ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)موٹر وے ایم 5 پر 13سالہ لڑکا ٹک ٹاک اور سلفیاں بناتے کارکی زد میں آکر جاں بحق
    تفصیل کے مطابق تھانہ چنی گوٹھ کی حدود میں پل 82 ہزار کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر مقامی بچے آئے روز باڑ جالیاں کراس کرکے موٹر وے پر چڑھ جاتے ہیں اور ٹک ٹاک سمیت سیرو تفریح کرتے رہتے ہیں

    گذشتہ روز بھی اوچ شریف کے نواحی گاؤں بستی متڑا کے رہائشی حاجی محمد قاسم کا بیٹا محمد نعمان جو کہ کراچی میں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا کہ کراچی سے اپنے آبائی گاؤں بستی متڑاپہنچ کر اپنے ماموں زاد بھائی کے ساتھ پل 82 ہزار پر باڑ کی جالیاں کراس کر کے موٹر وے پر پہنچ کر ٹک ٹاک اور سلفیاں بنا رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار نامعلوم کار کی زد میں 13سالہ محمد نعمان آگیا اور موقع پر جاںبحق ہو گیا

    نا معلوم کار سوار موقع سے فرار ہو گیا جسکی اطلاع محمد نعمان کے ماموں زاد بھائی نے اپنے رشتے داروں کو دی تو رشتے داروں نے محمد نعمان کی ڈیڈ باڈی لی اور دوسرے دن محمد نعمان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا

  • سیالکوٹ :اسسٹنٹ کمشنرز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ

    سیالکوٹ :اسسٹنٹ کمشنرز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ، منڈیوں میں علی الصبح ہونے والی سبزیوں کی آکشن کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور،ڈسکہ فیصل احمد، پسرور قمر منج اور سمبڑیال احسن ممتاز نے اپنی تحصیل میں قائم۔سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی اور اپنی نگرانی میں سبزیوں کی قیمتیں کا تعین کرکے ریٹ لسٹ مرتب کی۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹریز اور سٹاف بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے سبزی منڈی میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا بھی جائزہ لیا۔

    انہوں نے آڑھتیوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں اور نیلامی کے عمل کو شفاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں متنبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں حکومت نے اسپیشل پرانچ سمیت دیگر ایجنسیوں کو ٹاسک سونپا کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے محاسبہ کیلئے انتظامیہ کو مصدقہ معلومات فراہم کریں تاکہ ان کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

    انہوں نے منڈی میں خریداری کیلئے آئے ہوئے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھی خبردار کیا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کو فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیالکوٹ :انٹرپول کے ذریعے بحرین سے 2 اشتہاری گرفتار

    سیالکوٹ :انٹرپول کے ذریعے بحرین سے 2 اشتہاری گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)انٹرپول کے ذریعے بحرین سے 2 اشتہاری گرفتار
    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک بحرین سے گرفتار کر لیا۔

    ملزم ماجد تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس کو عرصہ 6 سال سے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 154/18 جبکہ ملزم سرور ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ گوجرا پولیس کو عرصہ 3 سال سے قتل کے مقدمہ نمبر 505/20 میں مطلوب تھا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جاری خصوصی مہم کے تحت بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

  • اوچ شریف : ہوٹلوں ،شوارما،تکہ بوٹی،پیزا اور برگر پوائنٹس پرحرام مرغیوں کا گوشت سپلائی کا انکشاف

    اوچ شریف : ہوٹلوں ،شوارما،تکہ بوٹی،پیزا اور برگر پوائنٹس پرحرام مرغیوں کا گوشت سپلائی کا انکشاف

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) ہوٹلوں ،شوارما،تکہ بوٹی،پیزا اور برگر پوائنٹس پرحرام مرغیوں کا گوشت سپلائی کا انکشاف
    اوچ شریف شہر سمیت دیگر علاقوں میں ہوٹلوں، شوارما اور تکہ بوٹی، پیزا اور برگر پوائنٹس پر مرغیوں کا حرام گوشت استعمال ہونے کا انکشاف، بہاول پور شہر کے معروف برانڈ کے نام پر صارفین کی صحت سے کھلواڑ جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کاروائیوں میں کمی ہونے کے باعث شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے،

    تفصیل کے مطابق بھاری منافع کی لالچ میں اندھے شوارما، تکہ بوٹی، پیزا شاپس مالکان اوچ شریف کے شہریوں کی صحت کے دشمن بن گئے، شہر کی متعدد فاسٹ فوڈ شاپس سمیت بہاول پور شہر کے معروف برانڈ کے نام پر پیزا پوائنٹ شاپ پر بیمار، لاغر اور مردہ مرغیوں کے گوشت استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے زرائع کے مطابق شہر میں روزانہ سو ڈیڑھ سو کلو مردہ، نیم مردہ اور لاغر مرغیوں کا گوشت سپلائی کیا جا رہا ہے جسے شوارما، پیزا اور تکہ بوٹی بنانے والے چند دکانداروں کے پاس آدھی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے جسے چٹ پٹے اور چٹخارے دار مصالحے لگا کر دھڑلے سے شہریوں کو فروخت کرنے کا دھندہ جاری ہے ان عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کاروائیوں میں سستی کے باعث اوچ شریف کے شہریوں خصوصی طور پر چھوٹے بچوں کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف میں روزانہ کی بنیاد پر مردہ گوشت کی ترسیل کی جاتی ہے جو بعد میں ذبح کرکے شوارما و برگر پوائنٹس سمیت لوکل فوڈ پوائنٹس کو فراہم کیا جاتا ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اوچ شریف کے داخلی راستوں پر چیکنگ اور نہ ہی موثر ناکہ بندی کی جاتی ہے جس کے باعث صحت دشمن عناصر مردہ مرغیاں لے کر شہر میں داخل ہوتے ہیں اور مضر صحت گوشت کھلا کر شہریوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا تھا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی جانب سے شام کے اوقات میں ان فوڈ پوائنٹس اور ٹکہ بوٹی شوارما برگر پوائنٹس کی چیکنگ نہیں کی جاتی جس کے باعث اوچ شریف شہر میں صحت دشمن عناصر نڈر ہو کر اس مکروہ دھندے کو چلا رہے ہیں۔ہوٹل پر کام کرنے والے ملازم سے اس بارے میڈیا نے پوچھا تو انہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہاں حرام گوشت استعمال نہیں ہوتا البتہ بیمار لاغر مرغیوں کا گوشت ضرور استعمال ہوتا ہے