Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف : بیوٹی پارلر کی آڑ میں فحاشی کے اڈے چلنے لگے

    اوچ شریف : بیوٹی پارلر کی آڑ میں فحاشی کے اڈے چلنے لگے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف شہر کے گلی محلوں میں قائم بیوٹی پارلر زسے خواتین میں چہرے کی متعدد مہلک بیماریاں پھیلانے لگےغیر تربیت یافتہ لڑکیاں مبینہ طورپر ان پارلرز کی آڑ میں فحاشی اور بے حیائی کے اڈے چلانے لگیں
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہرو گرد و نواح میں کھلے بیوٹی پارلر ز میں غیر معیاری کیمیائی اجزااورآلودہ آلات کے مسلسل استعمال سے خواتین مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو نا شروع ہوگئیں، بیوٹی پارلروں کا پھیلا جا ل حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔ اس پر نا تو قا نون حرکت میں آتا ہے نہ ہی کوئی ایسی اتھارٹی ہے جوان پر گرفت پا سکے۔

    کیمیکل والی مہندی سے لیکر فیس واش تک میں ایسے بے شمار مضر صحت اجزا کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد کو بر ے طریقے سے جھلسا دیتے ہیں۔ گورا بننے کی کوشش بعض اوقات دلہنوں اور بیشتر خواتین کو چہرے کی بیماریوں میں مبتلا کردیتی ہے، بعض خواتین ایسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں جن کو بعد میں ڈاکٹروں سے بھی رجوع کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض مقامات پر غیر تربیت یافتہ لڑکیاں مبینہ طورپر ان پارلرز کی آڑ میں فحاشی اور بے حیائی کے اڈے بھی چلا رہی ہیں۔ان بیوٹی پارلرزمیں پیسے خرچنے والوں کو دعوت گناہ دی جاتی ہے،

    باخبرذرائع کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح میں ایسے بے شماربیوٹی پارلرزکھل چکے ہیں جوکہ جسم فروشی کے اڈوں کا روپ دھارچکے ہیں، اس غیرشرعی اورغیرانسانی کام کو مبینہ طورپرپولیس کی آشیرباد حاصل ہے،واضح رہے کہ جسم فروشی کا کاروبارمافیا کی شکل اختیارکرگیا ہے جبکہ بیوٹی پارلر اورمساج سینٹرزمافیا انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کا بھی استعمال کررہا ہے ،کھلے عام آن لائن لڑکیوں کی فراہمی بھی کی جاتی ہے،

    ہوس کے پجاری ان ویب سائٹس کا وزٹ کرتے ہیں اوران بیوٹی پارلرزاورمساج سینٹرز سے ان کولڑکیاں سپلائی کی جاتی ہیں،ذرائع کے مطابق کچھ گاہکوں کی جدید خفیہ کیمروں کی مدد سے فلمیں بھی بنائی جاتی ہیں اورپھران گاہکوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے،علاقے کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے

  • چترال:نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کیخلاف احتجاج اور ریلی نکالی گئی

    چترال:نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کیخلاف احتجاج اور ریلی نکالی گئی

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کیخلاف احتجاج اور ریلی نکالی گئی
    چترال میں سول سوسائٹی اور ٹرانسپورٹ یونین کے اراکین نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون اور حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے کی حالیہ اعلان کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت تحریک تحفظ حقوق چترال کے چیرمین پیر مختار نبی اور ٹرانسپورٹ یونین کے سابق صدرمحمد صابر، ڈرائیور یونین کے صدر غلام مرسلین، فضل ناصر اور دیگر رہنماوں نے کی۔

    یہ ریلی کڑوپ رشت بازار سے نکل کر اتالیق بازار سے ہوتے ہوئے جغور تک چلی گئی اور واپسی پر دنین روڈ پر آے ہوئے بائی پاس روڈ پر چوک میں جمع ہوئی۔ یہاں سول سوسائٹی کے اراکین کی جانب سے حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔کڑوپ رشت چوک میں ان اراکین نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف باقاعدہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    ریلی سے خطاب کرتے ہویے تحریک تحفظ حقوق چترال کے چییرمین پیر مختار نبی نے کہا کہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ آفت زدہ ضلع بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ زیادہ تر غریب اور بے روزگار ہیں اور انہیں این سی پی گاڑیوں پر اپنے بچوں کیلیے روزی روٹی کمارہے ہیں جس پر حکومت اب ٹیکس لگارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت چترال سو سال تک ٹیکس فری یعنی ٹیکس سے آزاد ضلع ہے جو سابقہ ریاست کے خاتمے کے بعد پاکستان میں مدغم ہوا تھا اور ریاست پاکستان کو اس معاہدے کا پاس رکھنا چاہیے۔

    تحریک تحفظ حقوق چترال کے چییرمین نے حکومت سے اپیل کی کہ اس ٹیکس فری زون میں این سی پی گاڑیوں کو رجسٹریشن فیس لیے بغیر رجسٹرڈ کی جائیں اور اس کی سالانہ کے حساب سے کوئی مناسب فیس مقرر کی جائے، جسے یہ غریب ڈرائیور آسانی سے ادا کرسکے۔ان گاڑیوں کو بغیر مشکلات پیدا کیے رجسٹریشن کیلیے چترال کے اندر کوئی حل نکالا جائے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹی رہی تو ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ جو فیصلہ کریں گے چترال کے عوام بھی ان کے شانہ بشانہ کھَڑے ہوں گے۔ این سی پی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون رجسٹریشن ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اس ریلی میں کثیر تعداد میں گاڑیوں کے مالکان اور ڈرایئوروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر مختار نبی اور ٹرانسپورٹ یونین کے سابقہ صدر محمد صابر نے حکومت سے اپیل کی کہ چترال کی پسماندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے پچاس سال کیلیے مزید ٹیکس سے استثنے دیا جائے۔ اور چترال کو ٹیکس فری زون کا جو معاہدہ ہواتھا اس میں پچاس سال کیلیے مزید توسیع کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ چترال میں حالیہ سیلاب کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی مچی مگر جن لوگوں کے گھر بار سیلاب میں تباہ ہوئے انہیں ابھی تک اتنا امداد بھی نہیں ملی کہ اپنے تباہ شدہ مکانات کو دوبارہ اسی طرح آباد کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگوں سے ٹیکس لیکر اسے افسر شاہی کی عیاشیوں پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ ان لوگوں کو ریلیف دیا جائے جو غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ احتجاجی ریلی اور مظاہرہ پر امن طور پر منتشر ہوا۔

  • چونیاں : پرائیویٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی میڈیکل سٹورزاورلیبارٹریاں قائم ،عوام لٹنے لگی

    چونیاں : پرائیویٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی میڈیکل سٹورزاورلیبارٹریاں قائم ،عوام لٹنے لگی

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگارعدیل اشرف) پرائیویٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز لیبارٹریاں قائم ،عوام لٹنے لگی،نان کوالیفائیڈ عملہ،غلط رپورٹیں،علاج کے نام پر لوٹ مار،مسیحا کے روپ میں بربریت جاری
    چونیاں میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی لیبارٹری اور میڈیکل سٹور مالکان مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف، ناقص لیباٹری اور غیر قانونی میڈیکل سٹور پر زائد قیمت پر ایکسپائری ادویات کی فروخت جاری ہے، ہسپتالوں کے مالکان کی پانچوں انگلیاں گھی میں، محکمہ صحت خاموش تماشائی، وزیر صحت اور سی او ہیلتھ قصور نوٹس لیں شہری تنظیموں کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، کنگن پور، چھانگا مانگا اور گردونواح میں سینکڑوں پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان ہسپتال میں چیک آپ کے لیئے آئے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں، درجنوں ہسپتالوں میں دھڑلے سے غیر قانونی لیبارٹریز اور میڈیکل سٹورز کھولے ہوئے ہیں جہاں ہسپتال مالکان، لیبارٹری ٹھیکیدار، میڈیکل سٹور ٹھیکیدار اور میڈیکل ریپ ساز باز ہو کر مریض اور لواحقین کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں لیبارٹری پر ٹیسٹ کیلئے خون و پیشاب تو وصول کیا جاتا ہے مگر ان کو باسکٹ میں پھینک کر کمپیوٹر پر رزلٹ دے کر سادہ لوح عوام سے ہزاروں روپے وصول کئے جاتے ہیں

    اسی طرح ڈاکٹرز، میڈیکل سٹور ٹھیکیدار اور میڈیکل ریپ ساز باز ہو کر غیر رجسٹرڈ کمپنوں کی ہزاروں روپے کی دوائیاں مریضوں کو لکھ کر دے رہے ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے بیشتر ڈاکٹرز ایک ہی دن میں کئی ہسپتالوں میں بیٹھ کر، غیر قانونی طور پر، اپنی دوائیاں اپنے پسند کے نام اور قیمت پر تیار کروا کر، اپنے حصے کی کمیشن وصول کر رہے ہیں،

    تحصیل بھر کی فلاحی و شہری تنظیموں اور صدر سبزی و فروٹ منڈی سردارعلی، ناظم حیات، ارشاد بشیر، افضال احمد و دیگر نے وزیر صحت ، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی سی قصور اور سی او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کا وزٹ کریں، غیر قانونی ہسپتال، لیبارٹری اور میڈیکل سٹور کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ ہسپتال ملکان اور ڈاکٹرز سادہ لوح عوام کو لوٹنے سے باز رہیں

  • چونیاں :احتجاج کرنے والے اساتذہ کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا

    چونیاں :احتجاج کرنے والے اساتذہ کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) احتجاج کرنے والے اساتذہ کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا، تحصیل بھر کے تعلیمی ادارے بند، لاکھوں طلباء وطالبات کا تعلیمی نقصان، ہزاروں مردوخواتین اساتذہ کا احتجاج،مین روڈ پر ریلی نکالی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر دھرنا دئیے رکھا

    تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے خلاف ہونے والی مبینہ حکومتی زیادتیوں اور سروس سٹرکچر میں تبدیلیوں پر چونیاں میں بھی ہزاروں اساتذہ اور دیگر محکموں کے ملازمین سراپائے احتجاج رہے۔

    گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونیاں سے اساتذہ نے ریلی نکالی اور مین روڈ چونیاں کو بنڈ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ کر دھرنا دے دیا بعد ازاں اساتذہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور ان کے حق میں نعرے درج تھے۔

    دھرنا میں انجمن تاجران صوفی محمد حنیف، محمد شفیع، بلال ہاشمی اور جماعت اسلامی کے مرکزی امیر میاں نزیر احمد ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی اور اساتذہ اکرام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاحکمرانوں نے معماران قوم کی زندگی اجیرن کر دی اور اپنے ہی ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کرنے کےدر پے ہیں۔اساتذہ اور دیگر محکموں کے تمام ملازمین اپنے ساتھ ہونے والی کسی ناانصافی کو قبول نہیں کریں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • اوکاڑہ : پیپلزپارٹی دو  دھڑوں میں تقسیم

    اوکاڑہ : پیپلزپارٹی دو دھڑوں میں تقسیم

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں سیاسی پارہ ہائی، انٹرا پارٹی اختلافات بھی سامنے آنے لگے پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی قیادت دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے بلاول بھٹو کا کارکنان سے خطاب سننے کے لیے بھی الگ الگ جگہ کا اعلان کردیاگیا تحصیل جنرل سیکرٹری راو رفیق ساجدکی جانب سے ضلعی صدر سجاد الحسن پر دوران پریس کانفرنس سنگین الزامات

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں ہر پارٹی جنرل الیکشن کے لیے جوڑ توڑ اور کمپین بھی شروع کرچکی جبکہ کارنر میٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ میں انٹرا پارٹی اختلافات سامنے آگئے پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے تحصیل اوکاڑہ کے جنرل سکریٹری اور سابقہ ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر راو رفیق ساجد نے سینئر رہنماءریاض ناگوری کے ہمراءہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے ضلعی صدر سابقہ ایم این اے چوہدری سجاد الحسن پر سنگین الزامات لگادئیے

    انکا کہناتھاکہ کہ جتنا نقصان پیپلز پارٹی کو ضلعی صدر نے پہنچایا اتناکسی اور نے نہیں پہنچایا ان کا مزید کیا کہنا تھا کہ اگر سیاست سے پیپلز پارٹی کا نام نکال دیاجائے تو ملک میں سیاست ختم ہوجاتی ہے ہمیں زبح بھی کردیاجائے تو تب بھی ہماری روح سے پیپلز پارٹی کی آوازبلند ہوگی

    انکا کہناتھاکہ ضلعی صدر سجاد الحسن نے ذاتی مفاد کی خاطر پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہچایاانکا کہنا تھاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو حقیقی معنوں میں آئین دیااس لیے شہد ذوالفقار علی بھٹوکی جنگ اب ہمیں مل کرلڑنی ہے اور اگر پیپلز پارٹی کو مکمل اقتدار ملاتو پیپلز پارٹی نئی تاریخ رقم کرئے گی

    آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں اور پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے لبریز ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور اگر حکومت ملی تو اوکاڑہ شہر کی ترقی میں ناقابل تسخیر کردار ادا کریںگے۔

  • میرپورخاص : قتل کے روپوش ملزم ایک  مرد اور دو عورتیں گرفتار

    میرپورخاص : قتل کے روپوش ملزم ایک مرد اور دو عورتیں گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) قتل کے روپوش ملزم ایک مرد اور دو عورتیں گرفتار
    ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن صاحب کی سخت ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری، ایس ایچ او وومین مومل لغاری نے ٹیم کے ہمراہ دوران گشت خفیہ اطلاع پہ کارروائی کرتے ہوۓ قتل میں ملوث روپوش ملزمان مسمات جنت، مسمات فاطمہ، اور ملزم آصف ولد اللہ بچایو کو گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزمان تھانہ تعلقہ کے مقدمہ نمبر 44/2021 زیر دفعہ 302,201,34 میں مطلوب تھے

  • ڈیرہ غازی خان: سابق لیگی ایم پی اے عبدالعلیم شاہ نے انڈس ایل پی جی فلنگ پلانٹ کاافتتاح کیا

    ڈیرہ غازی خان: سابق لیگی ایم پی اے عبدالعلیم شاہ نے انڈس ایل پی جی فلنگ پلانٹ کاافتتاح کیا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان ) سابق رکن صوبائی اسمبلی اور حلقہ پی پی 288و 289 سے امیدوار صوبائی اسمبلی سید عبدالعیلم شاہ نے انڈس ایل پی جی فلنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں انڈس ایل پی جی پلانٹ جیسے منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں ایسے منصوبوں سے علاقے میں ترقی اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ سید عمران شاہ، انکے بھائی سید عرفان شاہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے شب و روز محنت کرکے اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا جس سے لامحالہ علاقے میں نہ صرف ترقی ہوگی بلکہ کاروباری برادری، زمیندار حضرات میں ایسے پراجیکٹ لگانے کا حوصلہ بڑھے گا اور عوام کو روز گار کی فراہمی ممکن ہوسکے گی

    سید عمران شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈس ایل پی جی فلنگ پلانٹ علاقے میں سنگ میل اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جو عوام کو معیاری گیس کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے ڈیلر حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سلنڈر کوالٹی پر اوگرا قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کیا گیا ہے اور گیس کی بھرائی کے ناپ تول کی مکمل گارنٹی ہوگی۔

    تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد لغاری مرحوم کے دیرینہ ساتھی شیخ ریاض احمد اللہ والا، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکریٹری ملک مصطفی کھنڈوا، سابق چیرمین میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ ظفر عالم گورمانی، سابق چیئرمین بیت المال شیخ حاجی محمد علی، سرپرست اعلی ینگ ورکرز اور مسلم لیگ ن کے فعال رہنماء الحاج شیخ محمد صادق، سابق ممبر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ شیخ محمد بلال، محمد علی صدیقی، فاروق کھوکھر، شاہد مشتاق بغلانی، ناطم الدین بزدار، سرور صدیقی، ڈاکٹر محمود شیخ، معروف کاروباری شخصیت فرحت اللہ خان جمانی، عبدالحمید جلبانی، عبدالستار وڈانی، سید ایاز شاہ معززین شہر اور گیس ڈیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عمران شاہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • ننکانہ :لیڈی ڈاکٹرپر پولیس کانسٹیبل کا تشدد،اغواء کی دھمکی،وائی ڈی اے کا کارروائی کامطالبہ

    ننکانہ :لیڈی ڈاکٹرپر پولیس کانسٹیبل کا تشدد،اغواء کی دھمکی،وائی ڈی اے کا کارروائی کامطالبہ

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )لیڈی ڈاکٹرپر پولیس کانسٹیبل کا تشدد،اغواء کی دھمکی،وائی ڈی اے کا کارروائی کامطالبہ
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پولیس کانسٹیبل نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈکٹرز کوزدوکوب کرنے اور اغوا کروانے کی دھمکیوں کے خلاف اعلی حکام سے قانونی کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئےادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےمزید بجٹ منظور کروایا جائے,ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیبر روم کے باہر پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ,تمام گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی بلیک ریبن ڈے منایا جائے گا,ڈاکٹرجنید خواجہ

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ صاحب کے وفد نے گزشتہ روز صدر ڈاکٹر جنید خواجہ اور چئیرمین ڈاکٹر عدنان اقبال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ چودھری محمد ارشد سے ڈی سی آفس میں تفصیلی ملاقات کی جس میں وائی ڈی اے نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع بھر میں موجود ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ وفد نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حدود میں آ کر ڈاکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اورپروٹوکول نہ ملنے پر ڈاکٹرز کے ساتھ الجھنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز کو اپنے ڈیوٹی کے امور کو انجام دینے میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے,

    پروٹوکول نہ ملنے پر واویلاکرنےوالےعناصرکے بارے میں جامع پالیسی بنائی جاۓ۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ روز گائنی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آنے والے ناخوش گوار واقعہ میں ملوث پولیس کانسٹیبل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ جس نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹرزکو زدوکوب کیا اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جانے کا بھی مطالبہ کیا

    وفد نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہسپتال میں موجود سکیورٹی کمپنی کا آڈٹ کیاجاۓگااور آج سے ہی ہسپتال کے حساس ڈیپارٹمنٹ گائنی لیبر روم کے باہر پولیس وین اور پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ملاقات میں ڈاکٹرز کی پرموشن کے بعد ڈاکٹرز کی کمی اور نئی تعیناتیوں کا ایجنڈہ بھی زیر غور لایا گیا،وفد نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لئے کیفےٹیریا کے بعد اب ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندرلائبریری کا قیام بھی کیا جائے گاادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مزید بجٹ منظور کروایا جائے رورل ڈسپینسریز کے ڈاکٹرز کے مسائل ہل کئے گئے

    اساتذہ اور گورنمنٹ ملازمین پر کیے جانے والےظلم کےخلاف ڈاکٹرز کمیونٹی میں پائے جانے والے رنج اور دکھ سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اساتذہ اور تمام گورنمنٹ ملازمین کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کے حوالے سےآج ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ کی جانب سے بلیک ریبن ڈے منایا جارہاہے

    ڈپٹی کمشنر نے ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن ننکانہ کی کاوشوں کو سراہا اور تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن ننکانہ صاحب کےسینئر نائب صدرڈاکٹر راحیل رضا,ڈاکٹر بلال امین,جنرل سکریٹری ڈاکٹر احتشام عباس,نائب صدر ڈاکٹر فہیم سعید,نائب چئیرمین ڈاکٹر عامر علی,جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمان فنانس سیکرٹری ڈاکٹر بلال اسلم سدھو ,ہوسٹل انچارج ڈاکٹر ایاز راناانچارج گائینی ونگ ڈاکٹر نمراانچارج ویمن ونگ ڈاکٹر عطوفہ غضنفرمیل کووارڈینیٹر ڈاکٹر محمد کاشف ایونٹ آرگنائزرزڈاکٹر سید حمزہ ڈاکٹر سروت,ڈپٹی فنائنس سکریٹری ڈاکٹر محمد قدیرمیڈیا سکریٹری ڈاکٹر ابوذر شوکت ایڈیشنل جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر ابراہیم ذکا بھی موجود تھے

  • قونصلیٹ جنرل آف پاکستان حسین محمد ، دبئی میں قونصل جنرل تعینات

    قونصلیٹ جنرل آف پاکستان حسین محمد ، دبئی میں قونصل جنرل تعینات

    دبئی،باغی ٹی وی (ملک خرم شہزاداعوان) حسین محمد، دبئی اور شمالی امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر تعینات ہو گئے- نئے قونصل جنرل حسین محمد ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں اور انہوں نے 2006 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی تھی، تب سے وہ وزارت خارجہ، اسلام آباد میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ان کی آخری ذمہ داری وزارت خارجہ اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف پروٹوکول تھی، حسین محمد دبئی، کابل اور جنیوا میں پاکستانی مشنز میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، جبکہ حسین محمد نے اس سے قبل 2011 سے 2015 تک پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی میں بھی خدمات انجام دیں ہیں-

  • اوچ شریف: موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ حسن بھٹی

    اوچ شریف: موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ حسن بھٹی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ ڈی ایس پی حسن بھٹی
    موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے۔ڈی ایس پی حسن بھٹی
    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون چوہدری سلیم کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر قلب عباس کی ہدایات پر بیٹ 23 میں آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی حسن بھٹی ایڈمن آفیسر شفیق اشرف قیصرانی سمیت بیٹ کے تمام آفیسران و ملازمان نے شرکت کی۔

    ڈی ایس پی بیٹ 23 حسن بھٹی نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریفک کا بہترین بہاؤ موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے۔

    موٹرویز پر دوران سفر شہریوں کو مدد کی صورت میں بروقت مدد فراہم کی جائے۔ کسی بھی گاڑی کے بریک ڈاؤن ہونے کی صورت میں ریکوری کی مدد سے کیرج وے فوراً کلیئر کروایا جائے کیونکہ موٹرویز پر رکی ہوئی گاڑیاں حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام افیسران انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ کمپین پر عملدرآمد کرتے رہیں