Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گھوٹکی: پولیس کی اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، روپوش ملزم گرفتار

    گھوٹکی: پولیس کی اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، روپوش ملزم گرفتار

    گھوٹکی ( باغی ٹی وی،نامہ نگار مشتاق علی لغاری)پولیس کی اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، روپوش ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پر ضلع بھر میں روپوش، اشتہاری اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

    ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو عمران علی کورائی بمعہ پولیس اسٹاف نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 123/2025، دفعہ 324، 147، 148، 149 تعزیراتِ پاکستان کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم محمد حنیف ولد محمد شریف حیدرانی سکنہ گاؤں پیر بخش حیدرانی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • گوجرہ:کھیوڑہ مائینز کے کسان 20 سال سے نہری پانی کی قلت کا شکار

    گوجرہ:کھیوڑہ مائینز کے کسان 20 سال سے نہری پانی کی قلت کا شکار

    گوجرہ (سٹی رپورٹر/اجمل خاں) تحصیل گوجرہ کے نواحی علاقے کھیوڑہ مائینز کے کسان گزشتہ دو دہائیوں سے نہری پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ نہریں پختہ ہونے کے باوجود سات دن کی وارہ بندی کا نظام برقرار ہے، جس سے فصلیں تباہ اور کسان معاشی بحران کا شکار ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ اور بھنگو مائینز کے درمیان برسوں پہلے نہریں کچی ہونے کی بنیاد پر پندرہ روزہ وقفے سے پانی کی تقسیم کا عارضی فیصلہ کیا گیا تھا، جو آج بھی نافذ ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس نظام کے باعث فصلیں مرجھا جاتی ہیں، زیر زمین پانی کڑوا اور نقصان دہ ہے، جبکہ ٹیوب ویل کا پانی کھیتوں کو برباد کر دیتا ہے۔

    اہلیانِ علاقہ نے الزام لگایا کہ ان کے حصے کا پانی تحصیل گوجرہ کے بڑے زمیندار استعمال کر رہے ہیں، جس سے وہ نان و نفقہ کے لیے بھی ترس گئے ہیں۔ متعدد بار ایکسین جھنگ سمیت متعلقہ افسران کو درخواستیں دی گئیں، مگر کوئی عملی اقدام نہ ہوا۔ اب کسانوں نے چیف انجینئر انہار فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے کا دورہ کریں، بنگلہ میں کھلی کچہری لگائیں اور مسئلے کا حل نکالیں۔ بصورت دیگر کسان احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

  • اوکاڑہ: پنجاب سٹیز پروگرام کے منصوبوں پر پیشرفت، کمشنر ساہیوال نے رفتار تیز کرنے کی ہدایت

    اوکاڑہ: پنجاب سٹیز پروگرام کے منصوبوں پر پیشرفت، کمشنر ساہیوال نے رفتار تیز کرنے کی ہدایت

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، سی او ایم سی عمر نسیم، سی او ضلع کونسل رانا نوید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے 11 منصوبوں اور جاری 7 منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جن میں انفراسٹرکچر، مشینری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سیوریج سسٹم، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سولرائزیشن اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت شامل ہیں۔

    کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان کو مکمل منصوبوں کی چیکنگ کا ٹاسک سونپا۔ بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ ایم او آئی طلعت حسین اور ایم ڈی واسا نے منصوبے پر کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ منصوبے عوامی سہولت کے آئینہ دار ہونے چاہییں۔

  • نیو نول پلاٹ پریس کلب اوکاڑہ کا ماہانہ اجلاس، صحافت کے فروغ پر گفتگو

    نیو نول پلاٹ پریس کلب اوکاڑہ کا ماہانہ اجلاس، صحافت کے فروغ پر گفتگو

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) نیو نول پلاٹ پریس کلب اوکاڑہ کے عہدیداران و ممبران کا ماہانہ اجلاس صدر رائے گلزار حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین الیکشن کمیٹی رائے محمد علی کھرل، سرپرست اعلیٰ بلال شعیب خان لاشاری، سرپرست حافظ عمیر شوکت سیال، چیئرمین چوہدری شہباز حسین اٹھوال، وائس چیئرمین رانا قادر عباس، جنرل سیکرٹری رائے ذوالفقار علی، جوائنٹ سیکرٹری رانا عباس علی، فنانس سیکرٹری رائے فخر حیات، انفارمیشن سیکرٹری عنصر محمود، ممبران رائے مزمل خان، رائے حسن کھرل اور محمد امتیاز بھٹی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صحافی برادری کو درپیش مسائل، علاقائی خبروں کے معیار کو بہتر بنانے اور صحافت کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ بلال شعیب خان لاشاری کی جانب سے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

  • منڈی بہاؤالدین:شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید زاہد عمران گوندل کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    منڈی بہاؤالدین:شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید زاہد عمران گوندل کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    منڈی بہاؤالدین (باغی ٹی وی، نامہ نگار افنان طالب عرف چاندی) شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والے 13 پاک فوج کے جوانوں میں شامل زاہد عمران گوندل کو ان کے آبائی گاؤں رتووال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے دستوں نے شہید کو سلامی دی اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ تدفین کی گئی۔

    زاہد عمران گوندل نے 23 سال پاک فوج میں خدمات انجام دیں۔ ان کے پانچ بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    شہید کے والد اور اہل خانہ نے تدفین کے بعد زاہد عمران گوندل کی شہادت کو فخر کا مقام قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو ملک و ملت کے لیے قبول فرمائے۔

  • سیالکوٹ : پیرا فورس کی کمان سنبھالنے کی تقریب، ڈپٹی کمشنر کو سلامی

    سیالکوٹ : پیرا فورس کی کمان سنبھالنے کی تقریب، ڈپٹی کمشنر کو سلامی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو رپورٹ + مدثر رتو) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے پیرا فورس کی ڈسٹرکٹ کمان سنبھال لی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں فورس کے جوانوں نے شاندار پریڈ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کمانڈر کو سلامی پیش کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صبا اصغر علی نے کہا کہ پیرا فورس عوامی خدمت، قانون پر عملدرآمد اور شفاف گورننس کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فورس میرٹ پر کام کرے گی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کو پہلے اعلامیہ اور نوٹسز کے ذریعے خود تجاوزات ختم کرنے کا موقع دیا جائے گا، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری اور ایس ڈی ای او افضل سیکھرا نے باوقار انداز میں کمانڈنگ اسٹک ڈپٹی کمشنر کو پیش کی۔ یہ تقریب صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بیک وقت منعقد ہوئی، جس نے پیرا فورس کے نظم و ضبط، عوامی خدمت کے جذبے اور شفاف حکمرانی کے عزم کو اجاگر کیا۔

  • ننکانہ صاحب : پیرا فورس فلی فنکشنل، تجاوزات و گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں

    ننکانہ صاحب : پیرا فورس فلی فنکشنل، تجاوزات و گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی ،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس) کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پیرا فورس کی شاندار فارمل کمانڈ سلامی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جوانوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس تجاوزات، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دوران کارروائی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    پیرا فورس کو عوام کے لیے ایک مؤثر اور قابل اعتماد ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فورس شہری مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

  • گوجرانوالہ بورڈ میں امتحانات میں شفافیت،  بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز

    گوجرانوالہ بورڈ میں امتحانات میں شفافیت، بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے میٹرک امتحانات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

    اس جدید نظام کے تحت امتحانی امیدواروں کی حاضری اور شناخت بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی، جس سے نقالی، جعلی امیدواروں کی شرکت اور دیگر بے ضابطگیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ امتحانی نظام میں جدت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلبہ کی محنت کا منصفانہ صلہ دیا جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے گوجرانوالہ بورڈ صوبے بھر میں ایک مثالی مقام حاصل کرے گا۔ کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ماہرین تعلیم اور والدین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی نظام پر عوامی اعتماد کو بڑھائے گا اور طلبہ کو قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

  • گھوٹکی میں غیر ملکیوں کی آبادکاری، جسقم کا احتجاجی تحریک کا اعلان

    گھوٹکی میں غیر ملکیوں کی آبادکاری، جسقم کا احتجاجی تحریک کا اعلان

    گھوٹکی (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) عادلپور تھانے کی حدود میں یونین کونسل مٹھڑی منگریا مارکیٹ کے سامنے تقریباً 96 ایکڑ زمین پر غیر ملکیوں کی آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان سے آنے والے شہری بڑی تعداد میں پلاٹ اور دکانیں خرید رہے ہیں، جبکہ کچھ افغان پٹھان پہلے ہی اس علاقے میں مکانات تعمیر کرکے آباد ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں ٹرالیاں مٹی ڈالنے میں مصروف ہیں، جس سے علاقے میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پلاٹنگ کے مالک فیضان آرائیں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو زمین فروخت کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ریاستی اور ضلعی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

    اس صورتحال پر جسقم بشیر خان قریشی ضلع گھوٹکی کے رہنماؤں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر غیر ملکیوں کو یوسی سطح پر دیہاتوں اور شہروں میں آباد کیا گیا تو وہ فیضان آرائیں سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔ ساتھ ہی کشمور سے کراچی تک احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی تاکہ غیر ملکی آبادکاری کے خلاف عوامی آواز بلند کی جا سکے۔

  • طلبہ کی حوصلہ افزائی، گوجرانوالہ بورڈ کے 52 ہونہار لاہور روانہ

    طلبہ کی حوصلہ افزائی، گوجرانوالہ بورڈ کے 52 ہونہار لاہور روانہ

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ وطن کی خدمت کے جذبے کے تحت تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی رکھتی ہیں، جن میں وظائف، لیپ ٹاپس اور پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔

    یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ بورڈ آفس میں ان طلبہ و طالبات سے ملاقات کے دوران کہی جو میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے 2 اکتوبر کو لاہور میں ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انہیں نقد انعامات سے نوازیں گی۔

    تقریب میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ بورڈ کے 52 طلبہ و طالبات منتخب ہوئے ہیں، جن میں 19 میٹرک اور 33 انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز شامل ہیں۔ ہر طالب علم کے ساتھ ان کے والدین میں سے ایک اور ایک ٹیچر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر طلبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ممبران صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو، محمد نواز چوہان، کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹری بورڈ بھی موجود تھے۔