Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھرنے کا واقعہ،نامزد ملزمان بیگناہ ہیں- چچا

    اوچ شریف:12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھرنے کا واقعہ،نامزد ملزمان بیگناہ ہیں- چچا

    اوچ شریف ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان کی رپورٹ) 12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھرنے کا واقعہ،نامزد ملزمان بیگناہ ہیں- چچا
    احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے اڈہ ہسپتال کے مقام پر گذشتہ ہفتے 12 سالہ شان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ جس میں اس لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھری دی گئی تھی کا مقدمہ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ میں درج ہوااس مقدمہ کے نامزد ملزمان کی بے گناہی کیلئے درجنوں افراد میدان میں آگئے

    ورکشاپ پر کام کرنے والے بچے شان کے چچا اور ورکشاپ کے مالک نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے مقدمہ کے ملزمان مظہر شاہ اور نذر شاہ کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں یہ افسوسناک واقعہ ان کے شاگردوں کی ہنسی مذاق کے باعث رونما ہوا ہے،

    جائے وقوعہ پر موجود سینکڑوں افراد بھی اس واقعہ کے مقدمہ میں نامزد ملزمان نذر شاہ اور مظہر شاہ کے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے فوری مقدمے کے اخراج کا مطالبہ کر دیا ہے

  • کندھ کوٹ: راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا، 8 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ: راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا، 8 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔
    حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی میر روحل خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کندھ کوٹ میں گولہ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، گولہ بچوں کو زمین سے ملا جو گھر لے آئے، بچے اور خواتین گولے کو دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔

    ایس ایس پی کندھ کوٹ نے مزید بتایا کہ جائے واقعہ پر پولیس پہنچی ہے میں خود بھی موجود ہوں، واقعہ کی مزید تفتش کی جار رہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون حنیفاں ایاز نیاز اور دیگر شامل ہیں لاشیں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • سیالکوٹ: جشن آمدِ مصطفیٰﷺکی خوشی میں جلوس نکالا گیا

    سیالکوٹ: جشن آمدِ مصطفیٰﷺکی خوشی میں جلوس نکالا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) جشن آمدِ مصطفیٰﷺکی خوشی میں جلوس منہاج یوتھ لیگ و عوامی تحریک نے انعقاد کیا
    جلوس کے دوران مدحت سرکار کی گونج،بینڈ کی شرکت بچوں کا جذبہ دیدنی تھا،مہمانان خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس
    سنئیر نائب صدر سنٹرل پنجاب پاکستان عوامی تحریک میاں رضا،ڈویژنل سنئیر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک حاجی سرفراز احمد چوہدری تھے،جلوس کی قیادت مشترکہ طور پر میاں آصف شہزاد رؤف،اشرف گجر ،علامہ اصغر ،غلام مصطفیٰ گجر،حسن حسینی نے کی
    ۔
    جلوس میں منہاج ویمن لیگ کی بھی خصوصی شرکت ،کارکنان منہاج یوتھ لیگ و پاکستان عوامی تحریک اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،انجمن تاجراں سیٹھی پلازہ کے عہدیداران میاں اشفاق اہل سمیت دیگر افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مہمانوں کو ہار پہنائے

    شرکاء نے محبت مصطفیٰ پر خطابات بھی کئے

  • اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کارروائی،مظفرگڑھ کااشتہاری گرفتار

    اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کارروائی،مظفرگڑھ کااشتہاری گرفتار

    اوچ شریف , باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )پٹرولنگ پولیس کارروائی،مظفرگڑھ کااشتہاری گرفتار
    پٹرولنگ پولیس طاہر والی کی ناکہ بندی کے دوران کارروائیضلع مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ پولیس کو مطلوب ڈکیتی کے مقدمہ کا بی کیٹیگری کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

    پٹرولنگ پولیس کے مطابق ملزم عابد حسین ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ کے مقدمہ نمبر922/22 بجرم 382 کا اشتہاری ہے ،گرفتار ملزم کو حوالات بند کرکے متعلقہ تھانہ کی پولیس کو آگاہ کردیاگیا ہے ۔

  • چترال :پیازکے مختلف اقسام کے اعلیٰ معیارکے بیجوں کی بیرون ملک ایکسپورٹ جاری

    چترال :پیازکے مختلف اقسام کے اعلیٰ معیارکے بیجوں کی بیرون ملک ایکسپورٹ جاری

    چترال ،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی)پیازکے مختلف اقسام کے اعلیٰ معیارکے بیجوں کی بیرون ملک ایکسپورٹ جاری
    چترال میں ایک ایسا ادارہ بھی موجود ہے جو پیاز کے مختلف انواع و اقسام کے ایسے معیاری بیج تیار کرتا ہے جو نہ صرف چترال اور پاکستان کے ہر کونے میں فراہم کیا جاتا ہے بلکہ یہ معیاری تخم بیرون ممالک کو بھی ایکسپورٹ کیا جاتا ہے جس سے پیاز کی پیداوار میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ یہ تخم نہ صرف چترال بھر کے مختلف علاقوں میں زمینداروں کو فراہم کیا جاتا ہے بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی اس کیلیے ڈیمانڈ ہوتی ہے ۔ اس ادارے میں تیار ہونے والی پیاز کے بیج اتنا معیاری ہے کہ پاکستان سے باہر بھی کئی ممالک کو یہ سیڈ ایکسپورٹ کیا جاتا ہے جس سے اچھا حاصا ذرمبادلہ بھی ہمارے ملک میں اتا ہے۔

    یہ ادارہ باقاعدہ طور پر وفاقی حکومت کے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے تحت کام کرانے والے والے ادارے فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈایریکٹر جنرل محمد اعظم خان کے سربراہی میں دیگر افسران نے بھی اس ادارے کا دورہ کرکے ان کی پیداوار کو نہایت معیاری اور تسلی بخش قراردیا۔میگنس کیل سیڈ کا انسپکشن کرنے والوں میں ڈاکٹر حیات اللہ ترین رجسٹرارفیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ ریسرچ، نظر اقبال ڈایریکٹر فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اسلام آباد، اور عنایت اللہ ریجنل ڈایریکٹر خیبر پختون خواہ شامل تھے۔

    ریسرچ ٹیم نے اس ادارے میں تیار ہونے والے پیاز کے بیج کی تیاری میں مختلف مراحل کا تفصیلی معائنہ کیا جس میں بیج کو الگ کرنے کے بعد دھونا، پھر مناسب درجہ حرارت میں خشک کرنے کے بعد اسے سٹور کرنا اور اس کے بعد پیکنگ کا کام بھی اعلے معیار کا ہوتا ہے۔ معائنہ کرنے والے افسران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ملک میں چند ایسے ادارے اور میدان میں آجائیں تو وہ دن دور نہیں کہ ہم سبزی اور فصلوں کی بیج امپورٹ کرنے کی بجایے ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہوں گے

    نظر اقبال ڈایریکٹر فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشین اسلام آباد کے مطابق اگر اس قسم کے اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ہمارے اربوں روپے بچ سکتے ہیں جو ہم ان بیج کو بیرون ممالک سے منگواتے پرخرچ کرتے ہیں۔

    پیاز کی تخم تیارکرنے والی میگنس کیل کے جنرل منیجر سجاد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدار اور معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے
    اس ادارے کے ساتھ چترال میں پانچ سو زمیندار منسلک ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے اور مردوں کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ خواتین کو بھی باعزت طریقے سے رزق حلال کمانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس ادارے سے بیرون ممالک کو بھی پیاز کا اعلٰے معیار کا تخم یعنی بیج ایکسپورٹ کیا جاتا ہے ،جس سے ہمارے ملک کو اچھا حاصا زر مبادلہ بھِی ملتا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: لیوانکیشمنٹ اینڈ پنشن رولز کیخلاف ایپکا کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ڈیرہ غازی خان: لیوانکیشمنٹ اینڈ پنشن رولز کیخلاف ایپکا کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ڈیرہ غازی خان میں پنجاب حکومت کی طرف سے نئے نافذ کردہ لیوانکیشمنٹ اینڈ پنشن رولز کیخلاف ایپکا کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ملازمین کی احتجاجی ریلی ایپکا کے مرکزی آفس سے شروع ہو کر کمشنر آفس گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی,ایپکا عہدیداران نے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

    ڈیرہ غازی خان میں نگران حکومت کی طرف سے نافذ کردہ نئے پنشن رولز اور لیو انکیشمنٹ پالیسی کیخلاف نکالی گئی ریلی میں محکمہ ریونیو،ایجوکیشن،پبلک ہیلتھ،صحت،فوڈ سمیت دیگر محکمہ جات کے ملازمین نے اپنے محکموں کے ایپکا عہدیداران کی قیادت میں بھر پور شرکت کی۔

    سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ریلی کے شرکا نے حالیہ ترقی پانے والے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ نگران حکومت ملازم کش قانون پاس کرنے کے اختیارات نہیں رکھتی لہذا سوموٹو ایکشن کے تحت نئی پنشن پالیسی ختم کی جائے۔

  • اوچ شریف:جشن عید میلادالنبیﷺکی آمد تیاریاں،سٹالز اور دکانیں سج گئیں

    اوچ شریف:جشن عید میلادالنبیﷺکی آمد تیاریاں،سٹالز اور دکانیں سج گئیں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد تیاریاں شروع سٹالز اور دکانیں سج گئیں،ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی سبز جھنڈیوں، پرچموں اور برقی قمقموں کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گی-
    تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے پیش نظر ملک بھر کی طرح اوچ شریف شہر میں بھی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ عاشقان رسول ﷺ کی طرف سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر مساجد ،گلیوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور قمقموں سے سجانے کے پیش نظر شہر کے مختلف بازاروں میں سبز جھنڈے جھنڈیوں کے سٹالز اور دکانیں سج گئی ہیں۔

    ماہ مبارک ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی محافل میلاد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں محافل نعت منعقد کروانے کے ساتھ ساتھ ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں شہر کی مساجد، عمارتوں اور گلی کوچوں کو روشنیوں سے منور کرنے کیلئے سبز جھنڈیوں، پرچموں اور برقی قمقموں کی خریداری شروع ہو گئی ہے اور اس سال بھی ہر سال کی طرح عاشقان رسول جشن عید میلاد النبی ﷺ طریقے سے منائیں گے ۔

    شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ماہ ربیع الاول وطن عزیز کی ترقی اور استحکام اور خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔ میلاد کمیٹی کے عہدیدارون کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ ہر مسلمان کے لئے انتہائی عقیدت و احترام اور خوشیوں کا مہینہ ہے اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

    ربیع الاول کے آغاز سے ہی شہر کی مختلف مساجد میں ذکر مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کی خصوصی عبادات اور محافل نعت کا انعقاد شروع کردیا گیا ہے اور بارہ ربیع الاول کو شہر میں جشن ولادت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کے سلسلے میں مختلف مقامات سے جلوس نکالے جائیں گے

  • میرپور خاص:عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں متحدہ رہنماﺅں کا مدارس کا دورہ

    میرپور خاص:عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں متحدہ رہنماﺅں کا مدارس کا دورہ

    میرپور خاص( باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں متحدہ رہنماﺅں کا مدارس کا دورہ۔وفد نے علماءکرام سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام پہنچایا۔علماءکرام نے ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ تحریک تحفظ اہلسنت کے زیر اہتمام محفل میلاد میں شرکت۔

    عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد،ایم کیوایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم ،جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن، محمود عباسی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،یوسی چیئرمینز اور یوسی ذمہ داران پر مشتمل وفد نے دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ،مدرسہ کنزالایمان، جامعہ مدینتہ العلوم اور جامعہ نورالقرآن کا دورہ کیا

    نگران فیضان مدینہ زین عطاری، ریحان عطاری،فضل عطاری، شایان عطاری، ضیاءعطاری، ممتاز عالم دین مولانا حفیظ الرحمن فیض، مفتی شریف سعیدی،امیر جماعت اہلسنت حافظ محمود احمد قادری، مولانا اکبر علی قادری، حافظ محمد خزیمہ قادری، سنی تحریک کے ضلعی رہنما سہیل نظامی، شاہد ملک، فرحان قادری، محمد علی قادری اور دیگر سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام پہنچایا۔

    اس موقع پر وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر عاشقان رسول کے جلوسوں کے پرتپاک استقبال کے لئے کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا اوردعوت اسلامی کے زیر اہتمام مہاجر کالونی گراﺅنڈ میں منعقدہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    علماءکرام نے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور اتحاد بین المسلمین، امن و رواداری کے فروغ کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    دریں اثناءمتحدہ رہنماﺅں نے تحریک تحفظ اہلسنت کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ محفل نعت میں شرکت کی۔

  • اوچ شریف :کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار

    اوچ شریف :کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار

    اوچ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے:مقررین
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کا سمینار منعقد کیا گیا ’’اقلیتیں اور آزادی رائے اظہار‘‘کے مو ضو ع پر سیمینارشرکا نے کہا ہے کہ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    سیمینار کی صدارت ملک فاروق احمد نے کی جبکہ مولانا شاہد سلیم ، قاری یعقوب اور ملک فاروق احمد نے کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک فاروق احمد پرنسپل کامریڈ ہائیر سیکنڈری سکول نے کہا کہ ــــ پاکستان کو در پیش معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

    ایک دوسرے کی رسومات اور مذہبی عقائد کا احترام معاشرے میں برداشت کی راہ کو ہموار کرتا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ پیغام محبت کے بغیر کسی بھی مذہب کی تعلیمات نامکمل ہیں۔

    مولانا شاہد سلیم نے کہا کہ کسی بھی مذہبی گروہ سے تعلق سے پہلے تمام لوگوں میں جو چیز مشترک ہے وہ انسانیت ہے کہ ہم مختلف مذاہب کے درمیان باہمی بھا ئی چار ے کی فضا ہونی چا ہیے ۔

    قاری محمد یعقوب نے کہا کہ بین المذاہب راواداری کا جو سفر شروع کیا ہے یہ رکنا نہیں چاہیے جاری رہنا چاہیے۔ مزید انہوں نے نے کہا کہ اس طرز کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو دیگر مذاہب کے حوالے سے آگاہی ملتی ہے۔

    تمام پاکستانیوں کو بلا تفریق متحد ہوکر ملک میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر نا چاہیے تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے
    اسلام ہمیں اقلیتوں اور دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ، ہمیں عدم برداشت اور تشدد کو چھوڑ کر امن اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے

    سیمینار میں اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی

  • سیالکوٹ :ایشیائی ترقیاتی بینک کے کوآرڈینیٹرکی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

    سیالکوٹ :ایشیائی ترقیاتی بینک کے کوآرڈینیٹرکی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ایشیائی ترقیاتی بینک کے کوآرڈینیٹرکی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان سے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے کوآرڈینیٹر عمر علی شاہ کی زیر سربراہی اے ڈی پی وفد نے ملاقات کی۔ اے ڈی پی کوآرڈینیٹر عمران سکندر بلوچ، کنسلٹنٹ اے ڈی پی ریحان ارسلان، پی ڈی پیسپ حمزہ سالک، ڈی پی ڈی پیسپ طلحہ زبیر، چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اقبال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی سٹی مینیجر علی خان اور کنسلٹنٹ نیسپاک سیف اللہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں سیالکوٹ شہر میں حکومت پنجاب اور ایشائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے جاری منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لاٹ ون میں شامل سیوریج اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیسپ کے تحت پیرس روڈ سیور لائن ڈالنے کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ روڈ پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ پر کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے یہ منصوبہ سینی ٹیشن پراجیکٹ کا اہم جزو ہے اس کی تکمیل میں تاخیر سے منصوبہ التواء کا شکار ہوسکتا ہے۔

    اے ڈی بی کے حکام نے ڈپٹی کمشنر کوبتایا کہ پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو بہتر بنانے کیلئے نیسپاک کنسلٹنٹ کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسپ کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے کنٹریکٹر کو واضح ہدایات کی ہے کہ وہ ٹائم لائن کو فالو کریں بصورت دیگر کنٹریکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    بعد ازاں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیم نے شہر جاری منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا