Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :پولیس کے شیرجوانوں کا رکشہ میں سوارنوجوان پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو وائرل

    سیالکوٹ :پولیس کے شیرجوانوں کا رکشہ میں سوارنوجوان پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو وائرل

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض(شارع عام پر وردی کے نشے میں چور پولیس کے شیرجوانوں نے رکشہ سوار نوجوان کی درگھت بنا ڈالی،،لاتوں ،گھوسوں کا آزادانہ استعمال ۔۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر آپے سے باہر ہوگے رکشہ سوار نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ویڈیو میں نوجوان پر لاتوں گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے

    پولیس اہلکار قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نوجوان پر تشدد کرتے رہے ترجمان پولیس کے مطابق کسی کو بھی بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی واقع کی انکوائری کرکے واقعہ میں ملوث ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • سیالکوٹ: تھانہ رنگ پورہ،کئی منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ: تھانہ رنگ پورہ،کئی منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ,باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ رنگ پورہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش اکمل اکو گینگ کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں نقدی اور منشیات برآمد کرلی ہے

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ تھانہ رنگ پورہ کے ایس ایچ او قیصر بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات دس لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کرلی ہے

    گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کے سرغنہ اکمل عرف آکواور اکمل ،بلال،قاسم اصغر،حسن قیصر،حسنین قیصر اور جواد الحق شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان ضلع بھر کے بھر منشیات فروشوں کے 20 ٹاپ ٹن منشیات فروشوں میں شامل ہیں ملزمان میں سے مزید تفتیش جاری ہے

  • کراچی:کورنگی میں شہری نے 2 ڈاکو ماردیئے

    کراچی:کورنگی میں شہری نے 2 ڈاکو ماردیئے

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) کورنگی ڈھائی نمبر پر لوٹ مارکرنے والے ڈکیتوں پرشہری نے فائرنگ کردی،دو ڈاکو ہلاک ہوگئے واقعہ ٹاؤن آفس کے قریب رونما ہوا،ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ایک کی شناخت 30 سالہ جمال ولد صدرالدین کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی تاہم اسکی عمر 25 سالہ کے قریب بتائی جاتی ہے.

    کورنگی مہران ٹاؤن میں 10 رکنی ڈکیت گینگ نے ایک دن میں 20 شہریوں کو لوٹ لیا،ڈاکو ملیرندی کے کچے راستے پرناکہ لگاکروارداتیں کرتے ہیں،ملزمان کی دوران واردات فائرنگ کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے شہریوں کو یرغمال بنایا اورمزاحمت پرفائرنگ بھی کی جبکہ تشدد بھی کیا گیا۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واردات کرکے ملزمان ندی کے راستے ہی فرار ہوتے ہیں،ایک ماہ کے دوران درجنوں شہریوں کو لوٹا گیا.

    کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ای بی ایم کازوے اورکورنگی ملیرندی میں چیک پوسٹ قائم کررکھی ہے لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے پاس موجود مہران کارچلنے کے قابل ہی نہیں جبکہ صرف دو اہلکارڈکیت گینگ کے 6 سے 8 افراد کیخلاف کارروائی سے قاصر ہیں،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رات گئے تین کارسواروں سے لوٹ مارکی،پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک خستہ حال ہے بروقت پہنچنا مشکل ہوتا ہے، ڈکیت گینگ مختلف اوقات میں اجتماعی واردات کرتا اورفرار ہوجاتا ہے۔

  • گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    گھوٹکی (باغی ٹی وی)کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے،راجن پور میں بھی عُمرانی گینگ کے 2 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے،

    گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں ڈاکو لقمان چاچڑ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو کے سر پر پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔

    دوسری جانب راجن پور میں عُمرانی گینگ کے 2 ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈال دیے،اسماعیل عرف خلیل عمرانی اور نیام اللہ عرف پٹولہ عمرانی قتل،اغواء برائےتاوان میں مطلوب تھے۔

    اس کے علاوہ سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب زخمی ڈاکو رستم بگٹی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا البتہ2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

  • میرپورخاص:پولیس کارروائیاں، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

    میرپورخاص:پولیس کارروائیاں، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایس۔ایس۔پی میرپورخاص عادل میمن نے موٹرسائیکل ریکوری گٹکا مین پوری منشیات اور دیگر جرائم سے متعلق پریس کانفرنس-

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن نے انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری انچارج ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن افتخار باجوہ و دیگر کے ہمراہ موٹرسائیکل ریکوری گٹکا منشیات اور موبائل غائب یا چوری ہونے سے متعلق ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہاں جوائن کئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر ہم نے یہاں انتہائی کم مدت میں اپنی محنتی ٹیم کے ذریعے منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپو کریک ڈاؤن کیا ہے جو تاحال جاری ہے،

    اب تک اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہزاروں کلو گرام سے زائد منشیات اور درجن سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ٹرک برآمد کی ہیں ۔۔ سی۔آئی۔اے پولیس میرپورخاص نے ملزم ثناءاللہ کو منشیات اور کار سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ، 8/9 ستمبر کو چوری ہونے والا ٹرک ایس۔ایچ۔او اولڈ میرپور نے برآمد کرکے ملزم امین کو گرفتار کیا اور مقدمہ بھی درج کیا

    سی۔ آئی۔ اے پولیس نے ایک بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مین پوری بنانے والی فیکٹری پہ چھاپہ مار کر ہزاروں کلوگرام مین پوری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا اور اسکا مقدمہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا –

    21.9.2023 کو ڈگری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 216 شراب کی بوتلیں برآمد کیں اور اسکا مقدمہ ڈگری پولیس اسٹیشن میں درج کرلیأ گیا ہے ۔۔22.9.2023 کو ڈی۔آئی۔سی نے 9 عدد چوری یا گمشدہ موبائل فونز برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے

    23.9.2023 کو سی۔آئی۔اے پولیس میرپورخاص نے ملزم صغیر چانڈیو کو گرفتار کیا ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر منشیات چھپا کر سپلائی کیا کرتا تھا اسکے خلاف بھی جھڈو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جاچکا ہے ۔

    میرپورخاص پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لئے بھرپور کارروائی کی ہے ۔۔اس سلسلے میں مختلف کاوائیوں کے دوران 23 موٹر سائکلیں برآمد کی گئیں ہیں ۔۔ اسی سلسلے میں گذشتہ روز سی۔آئی۔اے میرپورخاص اورایس۔ایچ۔او ٹاؤن مہران انچارج 15 مددگار دو مختلف کاروائیوں میں 19چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں ہیں

    میرپورخاص پولیس کی جانب سے اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف جاری مہم میں40 اشتہاری اور روپوش ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔کل 5 گینگز بسٹ کئے گئے ہیں ، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 34 مقدمات درج کئے گئے ہیں

    ایس۔ایس۔پی میرپورخاص عادل میمن نے صحافیوں کے سامنے برآمد کی گئی موٹر سائیکلوں کے پلیٹ نمبر چیچس نمبر اور انجن نمبر بھی پیش کردئیے ۔۔ ایس۔ایس۔پی میرپوخاص نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور مجرم کے درمیان پکڑ دھکڑ کا سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔۔ ہمیں جہاں جہاں جرم کی بو محسوس ہوگی اور جرم کا پتہ چلے گا ہم وہاں مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرینگے-

  • اوچ شریف :بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام،غریب خواتین سے لوٹ مارجاری

    اوچ شریف :بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام،غریب خواتین سے لوٹ مارجاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہر وگردونواح کت علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، انتظامیہ کی آشیرباد،غریب خواتین سے کٹوتیوں کا سلسلہ جاری،ایجنٹ کے ذریعے خواتین سے 500 روپے ایڈوانس لے لئے جاتے ہیں ،جو غریب خواتین ایڈوانس نہ دے سکین انہیں کہاجاتا ہے کہ تمہارا انگوٹھا نہیں لگتا،نادرا جاؤ،پہلے اپنے فنگرپرنٹ اپڈیٹ کراؤ پھر پیسے پے جانا
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح کے علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں انتظامیہ کی مدد سے مستحق خواتین سے کٹوتیوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، ایجنٹ مافیا کے خلاف کسی نے نوٹس نہیں لیا، مستحق خواتین کو ملنے والی 9 ہزارروپے قسط میں سے 500روپے کی کٹوتی جاری ہے۔

    ایجنٹ مافیا نے 500 روپے کی کٹوتی شروع کر دی،غریب خواتین کا کہنا تھا کہ ایک تو غربت، دوسرا مہنگائی، اور تیسرا مافیانے انتظامیہ کی مدد سے ہم غریبوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ ڈیوائز ریٹیلرز پہلے پانچ سو روپے لینے کے بعد ہمارا کارڈ چیک کر کے ہمیں 9000روپے دے دیتے ہیں

    اگر کیسی غریب خاتون کے پاس پانچ سو روپے نہیں ہوتے تو انہیں فنگر پرنٹ نہ لگنے کے بہانے خواتین کو دوسرے دن انے کا کہہ دیتے ہیں متاثرہ خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس دھونس دھاندلی اور لوٹ مارپر ارباب اختیارنوٹس لیں

  • سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ  سے نعش برآمد

    سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے نعش برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے نعش برآمد
    تفصیل کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ سے شہری کی نعش برآمد،اسلم گجر لاہور کا رہائشی تھا اور بھینسوں کے لین دین کا کاروبار کرتا تھا،نامعلوم افراد اسلم گجر کو قتل کرنے کے بعد اس کی بھینسیں لیکر کر فرار ہو گئے،

    مقتول نے رانا شوکت کا ڈیرہ کرایہ پر لے رکھا تھا،واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال شبیر گل بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈیرے کے تالے توڑ کر نعش کو اپنے قبضہ میں لے لیا،

    پولیس اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

  • اوچ شریف:مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی- ملک خالد وارن

    اوچ شریف:مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی- ملک خالد وارن

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے آٸندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی انشااللہ میاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم بنیں گے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی عدلیہ کا وقار بحال کرنے کیلیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبای اسمبلی وانشااللہ ایم پی اے ملک خالد محمودوارن نے اوچشریف مسلم لیگ ن کے صدر محمداکمل کھاکھی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا

    انہوں نے کہا کہ عمرانی ٹولہ اپنے انجام کوپہنچ چکا ہے انشااللہ ترقی کاسفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر رکا تھا چارسالہ پی ٹی آی کا دور تاریک ساز ہے جس میں صرف برای اور فتنہ بازی کو اجاگرکیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انشااللہ آنیوالے دنوں میں کارکنوں کو انکا جائز مقام دیا جاے گا

    اس موقع پر محمد اکمل کھاکھی نے کہا کہ ملک خالد محمودوارن انشااللہ سدابہار ایم پی اے کا ریکارڈ برقرار رکھیں گے کیونکہ انکی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ان کامزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں چور دروازے سے گھسنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا

    ملاقات کے دوران صدر پی پی حلقہ ملک نویدخالد وارن بھی موجود تھے اس موقع پر یونین کونسل چناب رسولپور سے عمائدین بھی موجود تھے

  • اوچ شریف: احمد پور شرقیہ بلدیہ کالونی،ڈاکونوجوان کوگولی مارکرموٹرسائیکل چھین کرفرار

    اوچ شریف: احمد پور شرقیہ بلدیہ کالونی،ڈاکونوجوان کوگولی مارکرموٹرسائیکل چھین کرفرار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ بلدیہ کالونی میں ڈاکو نوجوان کوگولی مارکرموٹرسائیکل چھین کرفرار
    تفصیل کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ بلدیہ کالونی میں 26 سالہ نوجوان کے ساتھ مبینہ ڈکیتی کی واردات، تین موٹرسائیکل سوار نامعلومڈاکو نے نوجوان کو ٹانگ پر فائر کرکے نیاہنڈا 125 موٹرسائیکل لے کرفرار ہوگئے

    ریسکیو زرائع کاکہنا ہے کہ زخمی نوجوان ہاشم کو علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ میں داخل کرادیا گیاہے-

  • لاہور : 13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کردیا

    لاہور : 13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کردیا

    لاہور(باغی ٹی وی)13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کردیا،لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 13 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق 45 سالہ بلال درزی کا کام کرتا تھا، گھر سے فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والی تفتیشی افسر کو بتایا گیا کہ 13 سالہ آمنہ نے اپنے والد بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے۔

    پولیس نے ملزمہ آمنہ کے ابتدائی بیان پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے ملزمہ کی ماں کومل بی بی، بھائی عثمان اور ایک قریبی رشتہ دار کو بھی حراست میں لے لیا۔

    مقتول پانچ 5 بچوں کا باپ تھا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔