Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا:ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب کی پولیس لائن آمد

    سرگودھا:ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب کی پولیس لائن آمد

    سرگودھا ، باغی ٹی وی( نامہ ملک شاہنواز جالپ )ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی ذکا اللّٰہ شہید پولیس لائن سرگودہا آمد
    ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودھا آمد پر ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس محمد سلمان لیاقت اور ایس پی انوسٹیگیشن سرگودھا فرحان اسلم نے استقبال کیا۔

    انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایلیٹ فورس کے شہید جوان ساجد شہید کے بیٹے سے بھی ملاقات کی۔بعد ازاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ ایلیٹ ایک بہترین فورس ہے جس کا دہشتگردی سے نمٹنے اور قیامِ امن میں اہم کردار ہے۔

    ایلیٹ فورس کی ویلفیئر کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایلیٹ کا الاؤنس 6500 سے بڑھا کر 10000 کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے نئی گاڑیوں کے ساتھ مزید سہولیات کا تحرک کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی جوان کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے جوانوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے ایلیٹ کے جوانوں کے رہائشی کمروں اور زیر استعمال اسلحہ و دیگر سامان کا معائنہ کیا۔انہوں نے ایلیٹ آفس میں پودا بھی لگایا۔تقریب کے اختتام پرایڈیشنل آئی جی ایلیٹ جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اُن کے ساتھ کھانا کھایا

  • ننکانہ صاحب میں بھی سیاحت کا عالمی دن منایا گیا

    ننکانہ صاحب میں بھی سیاحت کا عالمی دن منایا گیا

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)دنیا بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹی ڈی سی پی موٹل سیروسیاحت کے عالمی دن کےحوالے سے تصویری نماٸش سمیت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت شیخ عابد فیروز ایڈووکیٹ سنیٸر ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تھے ,موٹل میں منعقد ہونے والی تقریب کو بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا

    جس میں شہریوں سمیت سکولز کے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انچارج ہوٹل موٹل ٹی ڈی سی پی چوہدری اعجاز احمد ,ڈپٹی منیجر راۓ نسیم اللہ نے خطات کرتے ہوۓ کہا کہ اج کے دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں سیروسیاحت کا شعور بیدار کرنا ہے جس سے انسانیت میں اسرار تخلیق کی جستجو پیدا ہوتی ہے

    اسلام بھی صحت مند اور معلوماتی سیروسیاحت کی تلقین کرتا ہے تقریب کے بعد ہال میں موجود سکول کے بچوں اور شہریوں نے ملک بھر کے مخلتف مقامات کی تصویری نماٸش کو بھی دیکھا اور معلومات سے استفادہ حاصل کیا ,تقریب کے آخر ہر ایک واک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سکول کے بچوں اور شہریوں نے گرین

    پاکستان کے حوالے سے صفاٸی وستھراٸی کو اپنا کر پاکستان کو خوبصورت بنانا تھا ,ننکانہ صاحب دنیا بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی سیروسیاحت کا عالمی دنیا منایا گیا جس میں شہریوں سمیت سکولز کے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی

  • اوکاڑہ:12ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    اوکاڑہ:12ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)12ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر ضلع بھر میں 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل۔ عیدمیلادالنبیﷺ کے 69 جلوس ، 7 محفل میلاد کے پروگرامز کی سیکیورٹی کے لیے 1400 سے زائد افسران واہلکاران و ویلنٹئیرز تعینات۔ پروگرامز کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرےنصب، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر ز سے شرکاء کی تلاشی لی جائے گی ۔ تمام سرکل افیسرز کو سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکو یقنیی بنانے کے احکامات جاری ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ اور سیکیورٹی قائم رکھنے کے احکامات ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر ضلع بھر میں 12 ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ پر سیکیورٹی اقدامات مکمل کرکےحتمی سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔ضلع بھرمیں12 ربیع الااول کے سلسلہ میں عیدمیلادالنبی کے 69 جلوس ، 7 محفل میلاد کے پروگرامز منعقدہوں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے05 ڈی ایس پیز ، 07 انسپکٹرز 51 سب انسپکٹرز 95 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 1400 افسران واہلکاران تعینات کیئے گئے ہیں۔ ضلع میں جلوس اور محفل میلادکی نگرانی ویڈیو ریکارڈنگ کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ۔ 240 میٹل ڈیٹکٹرز کے ذریعے جلوس اور محفل میلاد میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی لی جائے گی۔ پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس ، ردا فورس موٹرسائیکل اسکواڈ اور کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں بھی مسلسل فعال رہیں گی ۔

    جلوسوں اور محافل میلادکے منتظمین کے تعاون سے 300 ولینٹرز بھی معاونت کے فرائض سر انجا م دیں گے ۔محفل میلاد کے پروگرامز میں شامل ہونے والےتمام افراد کو فیزیکل اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا۔ تمام جلوسوں کے روٹس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے ذریعہ سکریننگ اور سکیننگ کی جائےگی۔ روٹ پر آنے والی عمارتوں پر سنائیپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ضلع میں پروگرامز کی برائے راست مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول رومز قائم کیئے گئے جنہیں ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیاگیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہیں گے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے تمام سرکل آفیسرز کو احکامات جاری کیئے کہ جاری کردہ سیکورٹی پلان پر عمل درآمدیقنیی بنائیں۔

    جلوسوں اور محفل میلاد کے پروگرامز کے گردونواح کے علاقہ جات میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء،امن کمیٹی،تاجروں اور انتظامیہ کےباہمی تعاون سے امن کو برقرار رکھا جائے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایا جائے۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں، ،چیک پوسٹوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت سیکیورٹی اور چیکنگ کو جاری رکھا جائے ۔ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر اہم مقامات ، مصروف شاہرات اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی

    ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ارشاد الحق نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن تحصیل دیپالپور کا دورہ کیا۔ تحصیل اسٹیشن آمد پر ریسکیو سیفٹی آفیسر ندیم اصغر اور اسٹیشن کوآردینٹر محمد فاروق نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے چاک و چوبند دستے نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی۔

    ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے اسٹیشن، گاڑیوں کی صفائی ستھرائی اور سٹاف کا ٹرن آؤٹ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے سوالات اور عملی مظاہرے بھی کروائے۔ اسٹیشن پر سروس ایس او پیز کے مطابق آویزاں کی گئی مختلف پینا فلیکس کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

    بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام الناس میں بہترین ریسکیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تما م ریسکیورز کو چاہیئے کہ اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں تاکہ ایمرجنسی کے دوچار افراد کی مدد کر سکیں، صفائی و ستھرائی کی عادت کو اپناکر بہت سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جیسا کہ دین اسلام بھی سکھاتا ہے کہ ”صفائی نصف ایمان ہے”۔

    ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے حالیہ سیلاب میں بہترین کارکردگی پر تحصیل انچارج ندیم اصغر اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہااور سرٹیفیکٹس بھی دیے۔ اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن پر صفائی ستھرائی، ایمرجنسی گاڑیوں اور ان میں موجود آلات اور سٹاف ٹرن آؤٹ پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آئندہ بھی یہی پرفارمس اور تیاری کا لیول ہوا تو ڈویژن بھر میں بیسٹ تحصیل کےلیے دیپالپور کو نامدز کیا جائے گا۔

  • ڈیرہ غازیخان:حضرت محمد ﷺکی ولادت عقیدت و احترام منائی جائے گی-انور حسن قریشی

    ڈیرہ غازیخان:حضرت محمد ﷺکی ولادت عقیدت و احترام منائی جائے گی-انور حسن قریشی

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی نیوز رپورٹر (شاہد خان )چیئرمین میلاد کمیٹی ڈیرہ غازیخان انور حسن قریشی نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم، نور مجسم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے مرکزی میلاد کمیٹی شہر بھر کے علمائے کرام، مذہبی کارکنان، سول سوسائٹی، تاجروں اور عاشقان رسول ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتی ہے.

    انہوں نے یہ بات عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات،جلوس روٹس کی صفائی، سکیورٹی، چراغاں، سبز پرچموں کی تیاری، راستوں میں سبیلوں کے قیام، محافل حمد و نعت اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مرکزی جامع مسجد بلاک 3 میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

    اجلاس میں شیخ امجد حسین ایڈووکیٹ سمیت علمائے کرام، سول سوسائٹی، تاجر تنظیموں کے نمائندے اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

  • کشمور : قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی واک

    کشمور : قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی واک

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ضلع کشمور میں قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر کشمور فرخ شہزاد قریشی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی قیادت میں ریلی۔
    قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر کشمور نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔قومی انسداد پولیو مہم کی آگاہی کیلئے پولیو واک کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے لیکر ڈپٹی کمشنر آفس تک کیا گیا جس مین بڑی تعداد میں سول سوسائٹی ، ڈاکٹرز تعلقہ ہسپٹال کندہ کوٹ ، ڈبلیوایچ او نمائندگان نے شرکت کی،

    ریلی کا مقصد پولیو مہم کو کامیاب بنانا تھا تاکہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو مهم سے نہ بچ سکے۔قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر کشمور اور ڈی ایچ او نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔

  • میرپورخاص:کمشنرفیصل احمد عقیلی نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    میرپورخاص:کمشنرفیصل احمد عقیلی نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    میرپورخاص,باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ رپورٹ )کمشنرفیصل احمد عقیلی نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا, پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فرض ہے . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

    جن بھی یوسیز میں پولیو کے انکاری کیسز ہیں ان کے والدین کو قائل کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں , پولیو کا کیس سندھ بھر میں کہیں بھی ظاہر نہیں ہوا. مگر پھر بھی مشترکہ طور پر پولیو مہم میں کام کرنے کی ضرورت ہے –

    اس موقع پر ریجنل مینیجر پی۔پی۔ایچ۔آئی نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی بنیادی مرکز صحت محرم کانیہو میں بنیادی صحت کی سہولیات ، حفاظتی ٹیکے ، مفت ٹیسٹ اور ڈلیوری کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

  • سیالکوٹ: بیوٹی سیلون پر مساج کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ ،متعدد لڑکیاں اور مرد گرفتار

    سیالکوٹ: بیوٹی سیلون پر مساج کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ ،متعدد لڑکیاں اور مرد گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) بیوٹی سیلونوں پر مساج کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ عروج پر تھانہ صدر اورتھانہ موترہ پولیس کی کاروائی متعدد لڑکیاں اور مرد گرفتار مقدمات درج
    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے سب انسپکٹر مرزا ادریس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیئر سلون مساج سنٹرپکی کوٹلی میں چھاپہ مار کر فحش حرکات کرتے ھوئے 8خواتین اور2مردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تھانہ موترہ کے SHO افضال احمد نے بھی اپنی ٹیم کے ھمراہ سلون مساج سینٹر پر فحاشی کرتے ھوئے 4 مرد 8خواتین کو گرفتار کرلیے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ تمام تھانوں کے SHOکو ہدائت دیں کہ اپنے اپنے علاقہ سے سلون پر فحاشی کے اڈے چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

  • سیالکوٹ کے صعنتکار اس شہر کے معمار ہیں-خواجہ آصف

    سیالکوٹ کے صعنتکار اس شہر کے معمار ہیں-خواجہ آصف

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہدریاض)سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے مرکزی راھنما خواجہ محمد آصف کا اپنے شہر سیالکوٹ میی صعنتکاروں کی تقریب سے خطاب
    خواجہ محمد أصف نے اپنے خطاب میی کہا کہ سیالکوٹ کے۔صعنتکار اس شہر کے معمار ہیں، مجھے اس شہر کا نمائندہ بننے پر فخر ہے، پاکستان میں مڈل کلاس گھرانے پر اس شہر کے بہت احسانات ہیں،اس شہر نے میرے والد اور مجھ پر بہت سے احسانات کیے

    سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی خدمات کی کوئی مثال نہیں،سیالکوٹ ایسا شہر ہے جہاں ٹیکس اور بنک ڈیفالٹ نہیں اور 45 ہزار ارب کا ہمارا ریٹیل سیکٹر ہے
    اگر وہ صحیح ٹیکس دیں تو 2 ہزار 880 ارب بنتا ہے،اس میں سے صرف بیس ارب ادا ہوتا ہے،ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بھی بہت ٹیکس چوری ہورہی ہے

    سیالکوٹ ایسا شہر ہے جس کی صنعتی برادری نے نہ ٹیکس چوری کیا اور نہ بنک ڈیفالٹ کیا ،اس موقع پر صعنتکاروں بزنس مینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ کی کاروائیاں،2 ایجنٹ گرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ کی کاروائیاں،2 ایجنٹ گرفتار

    سیالکوٹ, باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ کی کاروائیاں،2 ملزمان گرفتار
    ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون کی ہدایت پر پاسپورٹ مافیا کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری۔ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ سرکل عمران رانجھا کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان میں محمد عاشق اور محمد احمد شامل۔ملزمان کو ریجنل پاسپورٹ آفس سیالکوٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان ٹوکن کے فوری اجراء، فیس جمع کروانے اور پاسپورٹ کے جلد اجراء کے نام پر عام لوگوں سے رقم بٹورنے میں ملوث تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

  • گوجرہ :مبینہ طور پر مردارکاگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی

    گوجرہ :مبینہ طور پر مردارکاگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی

    گو جرہ،باغی ٹی وی(عبدالرحمان جٹ کی رپورٹ) گوجرہ میں مبینہ طور پر مردارکاگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی شامت آگئی اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان ڈوگرمردہ جانوروں کا گوشت کرنے والے قصابوں کے خلاف متحرک ہوگئے انہوں نے ویٹرنری اینڈ محکمہ فوڈ کی ٹیم کے ہمراہ محلہ نیو پلاٹ گلی نمبر 12 میں اپنے گھرمیں خودساختہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس بناکرعرصہ دراز سے میںنہ طورپرمردہ جانوروں کوذبح کر نے والے قصاب محمد یوسف والد بدر دین کورنگ ہاتھوں پکڑلیا

    جب کہ فقیر محمد و ال محمد بوٹا موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا جنہوں نے اپنے گھر میں کافی عرصہ سے مبینہ طورپر اپنے گھر میں سلاٹرھاوس قائم کر کے مکروھ دھندہ شروع کر رکھا تھا جس کے بارے میں میڈیا میں کئی دفعہ خبریں بھی شائع ہو چکی ہیں اسی بنا پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان احمد ڈوگر نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو قابو کر لیا اورذبح کیاگیا کافی مقدار میں جانورکابدبودار برف سے فریز کیا ہواگوشت برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے کر کاروائی کا اغاز کر دیا

    اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کی اس کاروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ شہرکے مختلف علاقوں میں قصابوں کے دیگرسلاٹرھاوس پربھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ایسے مکروہ دھندہ میں ملوث قصابوں کا قلع قمہ کریں گے