Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا:بھلوال، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے

    سرگودھا:بھلوال، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے

    سرگودھا, باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ سے )بھلوال کے علاقے چک نمبر تین ایم ایل میں محمد آصف نامی شخص کے گھریلو سرینڈر پھٹنے سے والد والدہ اور چھ بچوں سے اٹھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے انہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے،

    تفصیل کے مطابق بھلوال کے نواحی علاقے چک نمبر تین ایم ایل میں رہائشی محمد آصف اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت گھر میں موجود تھے کہ گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے چھ بچے، والد اور والدہ جھلس گئے۔محمد آصف، مریم آصف، مستحاب 12سال، وجیہہ 10سال، امامہ8سال، ثقلین 5سال، علی ہادی 4سال اور علی حسنین 3سال کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا

    جہاں تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہ منتقل کر دیا گیا جبکہ والد محمد اصف والدہ مریم اور ان کے دیگر بچوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور اور بی ایس پی میاں وقار احمد بھی ہسپتال پہنچ گئے اور طبی امداد کی نگرانی کی

  • اوچ شریف:پی پی 250میں سیاسی گہما گہمی،جنرل  الیکشن سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان

    اوچ شریف:پی پی 250میں سیاسی گہما گہمی،جنرل الیکشن سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)پی پی 250میں سیاسی گہما گہمی،جنرل الیکشن سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان آئندہ ایم پی اے مخدوم سید عامر علی سائیں ہونگے انصر خان مستوئی ملک صدیق اکبر نمبر دار اوچموغلہ مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ولی عہد چیف آف سادات کا مشترکہ بیان
    تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن سے قبل حلقہ پی پی 250میں سیاسی گہما گہمی شروع ہوگئی

    گیلانی برادری کے دو چشم وچراغ آ منے سامنے آگئے پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی شاہ بھی میدان مارنے کے لیے لوگوں کے دکھ درد بانٹنے میں مصروف ہیں جنرل الیکشن سے قبل امیدواران لنگوٹ کس کر میدان میں آنا شروع ہو گئے ہیں جہاں سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ترقیاتی کاموں کے ووٹر سپوٹرز کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی سائیں بھی حلقہ پی پی 250 کی عوام کے دکھ سکھ میں مسلسل شریک ہو رہے ہیں بلکہ بعض سپوٹران نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی سائیں کی سپورٹ کے اعلانات بھی کردیے ہیں آس موقع پر انصر خان مستوئی ملک صدیق اکبر نمبر دار اوچ موغلہ مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ولی عہد چیف آف سادات نے کہا کہ آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے

    عوام نے بہت بڑا دھوکہ کھایا اب عوام دھوکہ بازوں کے پاس نہیں جائیں گی انشاءاللہ تعالی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عامر علی سائیں ایم پی اے ہوں گے عامر علی سائیں غریبوں کا ہمدرد ہے

  • سرگودھا: تھانہ لکسیاں پولیس نے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

    سرگودھا: تھانہ لکسیاں پولیس نے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

    سر گودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگار۔ملک شاہنواز جالپ سے)سرگودھا میں تھانہ لکسیاں پولیس نے لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا
    چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم شعیب سے نقدی 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور ملزم عثمان سے پسٹل 30 بور 35 گولیاں بھی برآمد، مقدمہ درج

    بہترین کارکردگی کا ڈی پی او سرگودھا کی ایس ایچ او لکسیاں اسد حیات بھوانہ اور ان کی ٹیم کو شاباش ،انسداد جرائم کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران

  • اوکاڑہ :پاکپتن روڈ،دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئےِ،ڈرائیور جاں بحق ٹیچرز شدید زخمی

    اوکاڑہ :پاکپتن روڈ،دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئےِ،ڈرائیور جاں بحق ٹیچرز شدید زخمی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)پاکپتن روڈ،دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئےِ،ڈرائیور جاں بحق ٹیچرز شدید
    پاکپتن روڈ اڈا پیر ولی کے قریب دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، دونوں کیری ڈبے ٹیچرز کو سکول لے جا رہے تھے کہ اوور ٹیک کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے

    حادثہ میں ڈرائیور جاں بحق ٹیچرز شدید زخمی جبکہ دوسرے کیری ڈبے کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا

  • میرپورخاص:کینال آفس کا سٹور کیپر2 روز سے غائب،اغواء کاخدشہ

    میرپورخاص:کینال آفس کا سٹور کیپر2 روز سے غائب،اغواء کاخدشہ

    میرپورخاص ,باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )کینال آفس کا سٹور کیپر2 روز سے غائب،اغواء کاخدشہ
    مٹھڑاؤ کینال آفس کا سٹور کیپر اعجاز لغاری دو روز گذرنے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکا۔اعجاز لغاری کی بیمار والدہ، گھریلو ملازمہ اور مبینہ اغوا کار کے بھائی کا ڈائریکٹر کینال آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ،اعجاز لغاری کی بازیابی کا مطالبہ

    2 دن گزرنے کے باوجود پولیس نے اعجاز لغاری کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا۔اعجاز لغاری کے رشتے داروں نے کہا ہے کہ اعجاز لغاری کے اغواء میں محکمہء تعلیم کے ملازم امین مگسی، عمرشر رضوان اور اقبال شیخ ملوث ہیں۔

  • سرگودھا:فرینڈز آف پولیس پروگرام ،آر پی او کی طلبا وطالبات سے ملاقات

    سرگودھا:فرینڈز آف پولیس پروگرام ،آر پی او کی طلبا وطالبات سے ملاقات

    سرگودھا , باغی ٹی وی( نامہ نگارشاہ نوازجلپ کی رپورٹ) فرینڈز آف پولیس پروگرا م کے تحت آر پی او شارق کمال صدیقی کی طلبا وطالبات سے ملاقات ڈی پی او محمد فیصل کامران بھی اس موقع پر موجود تھے طلبا و طالبات کو اعزازی بیجز بھی لگائے گئے
    آر پی او نے کہناتھا کہ فرینڈز آف پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے لیے ایک شاندار قدم ہے پولیس عوام سے ہی منتخب لوگ ہوتے ہیں پولیس کا کام امن و امان قائم رکھنا ہے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے

    ریاست کی طرف سے جاری قوانین پر عملدرآمد بھی پولیس کی ذمہ داری ہے

    آر پی اوسرگودھا نے مزیدکہا کہ ان فرائض کی ادائیگی کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے جرائم کے خاتمے اور شرپسند عناصر کی نشاندہی کے لیے آپ کا کردار انتہائی اہم ہے اور پولیسنگ میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں

  • سیالکوٹ :پولیس کے خفیہ کارخانوں پرچھاپے،ہزاروں لٹر شراب برآمد

    سیالکوٹ :پولیس کے خفیہ کارخانوں پرچھاپے،ہزاروں لٹر شراب برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ حاجی پورہ پولیس کی کاروائی شراب کے خفیہ کارخانوں پر چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر ولائیتی ودیسی شراب برآمدکرلی ہے ،ایس پی انویسٹی گیشن ضاءاللہ کی پریس کانفرنس
    ایس پی انویسٹی گیشن ضاءاللہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس کا شراب و منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے
    سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا ، ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خفیہ کارخانے سےہزاروں لٹر ولائیتی و دیسی شراب کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے

    سیالکوٹ سے محتلف اضلاع میں شراب سپلائی کرنے والے بدنام زمانہ شراب و منشیات فروش ملزمان نعیم عرف نونااور فرحان عرف کاکا کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کی بڑی کاروائی نے علاقہ میں شراب و منشیات کی ایک چین کو بریک کر دیا ہے

    ایس پی انویسٹی گیشن ضاءاللہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق صو بہ سے منشیات و شراب کے خاتمہ کرنا ہے
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نےکاروائی میں شامل پولیس ٹیم کیلیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے

  • سیالکوٹ : پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے 13 خواتین سمیت 17 گرفتار

    سیالکوٹ : پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے 13 خواتین سمیت 17 گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی )سٹی رپورٹرشایدریاض( پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے 13 خواتین سمیت 17 افراد گرفتار
    تفصیل کے مطابق کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے شہریوں کی شکایت پر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث قحبہ خانوں پرچھاپے مارکر خواتین سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیاہے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

    تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے اطلاع پاکر دوبرجی ملیاں ایمن آباد روڈ پر ہیرسلون اور مساج سینٹر کی آڑ میں قائم جسم فروشی کے اڈے پرچھاپہ مارکر فحش حرکات کرتے ہوئے 8 خواتین اور 2مردوں کو گرفتار کیا

    جبکہ دوسری کارروائی میں پکی کوٹلی کرایہ کے مکان سے 5خواتین اور 2مردوں کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

  • میرپورخاص: ڈپٹی کمشنرکاگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سمن گوٹھ کا دور

    میرپورخاص: ڈپٹی کمشنرکاگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سمن گوٹھ کا دور

    میرپور خاص، باغی ٹی وی ( نامہ نگار سید شاہزیب کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنرکاگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سمن گوٹھ کا دور
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر رشید مسعود نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سمن گوٹھ کے دورے کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کاجائزہ لیا اوراساتذہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو معیاری تعلیم دیں تاکہ مستقبل میں چیلنجزکا مقابلہ کرسکیں

    اس موقع پر اسکول کے پرنسپل جیون منشا کی جانب سے پیش کئے مسائل پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایاکہ اسکول میں طلبہ وطالبات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اضافی کمرے تعمیر کروائیں جائیں گے

    اسکول میں سولرسسٹم نصب کروانے اور اسکول کے سامنے اسپیڈ بریکر بنوائے جائیں گے انہوں نے اسکول میں درس وتدریس کے نظم وضبط پر اطمینا ن کا اظہار کیا

  • ڈیرہ غازیخان:نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازیخان:نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
    تفصیل کے مطابق کے مطابق سخی سرور پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی کپڑا برآمد کر لیا جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

    ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد فرہاد SI معہ ٹیم نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب بین الصوبائی چیک پوسٹ پر نان کسٹم غیر ملکی کپڑا کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا

    قانونی کارروائی کے بعد کپڑاکسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے