Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : کنزیومر کورٹ کا پی آئی اے کو ناقص خدمات پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    سیالکوٹ : کنزیومر کورٹ کا پی آئی اے کو ناقص خدمات پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپوٹر شاہد ریاض) کنزیومر کورٹ کا پی آئی اے کو ناقص خدمات پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
    تفصیل کے مطابق ضلعی عدالت صارفین کا ناقص خدمات کی فراہمی پر قومی ایئرلائن کو 2لاکھ 93ہزار 234روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم، پریزائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سیالکوٹ گلزار احمد خالد کی فاضل کورٹ میں شہری امیر حمزہ نے دعویٰ دائر کیا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے قومی ائرلائن 9لاکھ 50ہزار روپے کے عمرہ کے پیکج میں سعودی عربیہ گیا جس میں ریٹرن ٹکٹ ، رہائش ، ٹرانسپورٹ ، سحری و افطاری پیکج میں شامل تھی۔

    مقررہ تاریخ پر سائل اپنی ماں کے ہمراہ وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے نکلنے لگا تو ہوٹل کے عملہ نے بتایا کہ آپ کی فلائٹ کینسل کردی گئی ہے اور رمضان میں رش کی وجہ سے آپ کو کسی اور ہوٹل میں جانا ہوگا سائل نے پی آئی اے اور ایجنٹ سے رابطہ کیا لیکن ایئر لائن نے ایک دن اور رات کو سٹے نہ دیا اور نہ ہی ٹرانسپورٹ دی مجبورا مکہ سے دور ہوٹل لینا پڑا جس پر 2لاکھ 93 ہزار 234روپے اخراجات آئے۔

    عدالت نے فریقین کے دعوی جات اور جواب /شہادتوں کو۔مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ روپے ہرجانہ، رہائش ہوٹل، ٹرانسپورٹ کے اخراجات 93ہزار234روپے اور ایک لاکھ روپے فیس کیل 30یوم میں ادا کرنے کا فیصلہ صادر فرمایا۔

  • سرگودھا: موٹروے پرٹائر پھٹنے سے بس اُلٹ گئی، 3 ہلاک،15زخمی

    سرگودھا: موٹروے پرٹائر پھٹنے سے بس اُلٹ گئی، 3 ہلاک،15زخمی

    سرگودھا(باغی ٹی وی ) موٹروے پرٹائر پھٹنے سے بس اُلٹ گئی، 3 ہلاک،15زخمی
    سرگودھا میں موٹروے پر پشاور سے لاہور جاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروے پر کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 15 میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • میرپورخاص: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی گودام سے  ایک لاکھ پچیس ہزار بوریاں کھاد کی بوریاں برآمد

    میرپورخاص: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی گودام سے ایک لاکھ پچیس ہزار بوریاں کھاد کی بوریاں برآمد

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میرپورخاص غلام حسین کانیو نے حساس ادارے کی اطلاعات پر کھاد کی بوریوں کے گودام پر چھاپہ مارا اور ایک لاکھ پچیس ہزار بوریاں اور ہزاروں کی تعداد میں ایکسپائرڈ پیسٹی سائیڈ یعنی زرعی دوائی کی بوتلیں برآمد کرلیں

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن سوا لاکھ کے قریب کھاد کی بوریاں ایکسپائر پیسٹیسائیڈ کی بوٹلیں بر آمد. حساس ادارے کی اطلاع پر عمرکوٹ روڈ پر ماروی گودام پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میرپورخاص غلام حسین کانیو کی سربراہی میں چھاپے مارکر کر ایک لاکھ سے زائد کھاد کی بوریاں بر آمد کرکے گودام سیل کردیئے گئے

    اسی طرح کھپرو ناکہ چوک اور قریبی علائقوں میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حسین بخش مری عرفان نظامانی کی سربراہی میں چھاپے مارکر کر پندرہ ہزار کھاد کی بوریاں اور ڈیٹ ایکسپائر پیسٹی سائیڈ کی بوتلیِ بر آمد کی گئی. ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ درجنوں گودام غیر قانونی طور بغیر رجسٹریشن چل رہے تھے اور کھاد اسٹاک کرکے مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھی ۔

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنرکاگورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنرکاگورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے آج گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کی ری ویمپنگ کے لئے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر عبد السّتار ، ایم ایس ڈاکٹر محمد الیاس اور ایس ڈی او بلڈنگ چودھری اعجاز بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہسپتال کی آئی، ای این ٹی وارڈز ری ویمپنگ اور بلڈنگ کے فیس امپروومنٹ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر مجموعی طور پر 40کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے سی این ڈبلیو کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ پیس آف ورک کو بڑھائیں اور جلد از جلد کام کو مکمل کریں۔

  • میرپورخاص:بلاول بھٹو کی کامیاب خارجہ پالیسی سے پاکستان گرے لسٹ سے نکلا- چوہدری احسان

    میرپورخاص:بلاول بھٹو کی کامیاب خارجہ پالیسی سے پاکستان گرے لسٹ سے نکلا- چوہدری احسان

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان گرے لسٹ سے نکلا-
    پاکستان کی بقاء بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم بننے میں مضمر ہے – انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں –

    ملک بھر کی طرح میرواہ گورچانی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35 سالگرہ کی پروقار تقریب ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں کے دفتر میں منعقد کی-

    تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہء شجاع آباد کے سیکریٹری اطلاعات و وائس چیئرمین ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،سٹی صدر اسحاق گورچانی چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں،جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں ،معظم منظور رستمانی حاجی جمن سومرو ، سیٹھ پریم کمار بھیل,مظہر علی گورچانی،احمد علی نوحانی،اکبر راجپوت،ظفر گورچانی،شفیع محمد گورچانی،جاوہد حنیف ،غلام قادر مری،کامرہڈ کرشن کولہی،اشوک کمار بھیل سمیت تعلقہ شجاع آباد اور میرواہ سٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی –

    سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہء شجاع آباد کے سیکریٹری اطلاعات ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،سٹی صدر اسحاق گورچانی ،چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہے-

    انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک سے کلین سوئپ کرے گی اور ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا- انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان گرے لسٹ سے نکلا- اور ڈیفالٹ ہونے سے بچا-

    انہوں نے کہا پاکستان کی سلامتی اور بقاء بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم بننے مضمر ہے- اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دراز عمر،صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی –

  • گوجرخان: پولیس کی جانب سےانسداد منشیات آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا

    گوجرخان: پولیس کی جانب سےانسداد منشیات آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز تھانہ گوجرخان کے مختلف علاقوں میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
    ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او گوجرخان، انجمن تاجران کے عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیواک کا مقصد شہریوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہے

    وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،راولپنڈی پولیس نےانسداد منشیات کریک ڈاؤن میں اب تک 584 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 12 من چرس، تین کلو سے زائد ہیروئن، 1300 لیٹر سے زائد شراب اور آئس برآمد کی ہے

    آگاہی واک میں ڈی ایس پی گوجرخان ایس ایچ او تھانہ گوجرخان مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر راجہ محمد جواد سابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی آور دیگر عہدیداران نے شرکت کی

  • سیالکوٹ :عیدمیلادالنبی ﷺ بھرپور مذہبی جذبے اور جوش و خروش سے منایا جائے گا-عدنان محمود اعوان

    سیالکوٹ :عیدمیلادالنبی ﷺ بھرپور مذہبی جذبے اور جوش و خروش سے منایا جائے گا-عدنان محمود اعوان

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ عیدمیلادالنبیﷺ بھرپور مذہبی جذبے اور جوش و خروش سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں ضلع بھرمیں نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک ، اسٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی سمیت سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں اسپیشل ٹریفک مینجمنٹ پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے نے عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ،ملک ذاکر حسین ، مولانا عقیل احمد ظہیر، حافظ غلام محی الدین جیلانی، مولانا ایوب خان، حافظ عبدالغفار، مفتی کفایت اللہ شاکر، مولانا احمد مصدق قاسمی، ظفر عباس، سید انجم الحسن گیلانی،علامہ نسیم عباس، ظفر عباس، ماسٹر فیض، ایوب اوپل، پیر غلام حسین سلطانی، حافظ آصف شیخ، پیر ظہور واصف، مولانا اقبال گھمن، انچارج سیکیورٹی برانچ حافظ سعید،سی او میونسپل کارپوریشن/ضلع کونسل الفت شہزاد، ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے علماء کرام مساجد اور ممبر سے عوام الناس کو صفائی کی ترغیب اور اہمیت کے بارے میں تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی ضرورت پورا سال ہر روز 24گھنٹے ہے اس معیار کو قائم کرنے کیلئے ریاستی اداروں کو جب تک کمیونٹی کی سپورٹ اور تعاون حاصل نہ ہوگا تب تک صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔

    انہوں نے کہا ہے محرم الحرام کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا ضلع میں امن کی خوشگوار فضا کو قائم رکھنے کے سلسلہ میں کردار انتہائی مثبت تھا جس کی وجہ سے ضلع میں کسی بھی جگہ نقص امن پیدا نہیں ہوا جس پر ضلع امن کمیٹی کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں اور محافل کے انعقاد کے سلسلہ میں اپنی آراء اور تجاویز ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے گوش گزار کیں۔ اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی ۔

  • کندھ کوٹ :12 ربیع الاول عید میلاد النبیﷺ کے حوالے اجلاس منعقد ہوا

    کندھ کوٹ :12 ربیع الاول عید میلاد النبیﷺ کے حوالے اجلاس منعقد ہوا

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)12 ربیع الاول عید میلاد النبیﷺ شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے حوالے اجلاس منعقد ہوا

    ڈپٹی کمشنر آفس میں 12 ربیع اول انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بلایا گیا.جس میں ڈپٹی کمشنر کشمور چیئرمین مین ضلع کونسل گل محمد خان جکھرانی، وائس چیئرمین الطاف خان کوسو، چیئرمین میونسپل کمیٹی میر راشد خان سندرانی ضلع کے متعلقہ حکام اور مکتب فکر کے علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا پورے شہر کی سرکاری اور نجی عمارتوں کو سجایا جائے گا۔

    اجلاس میں شریک مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ 12 ربیع الاول بہترین انداز میں منانے کے لیے شہر بھر سے کوڑے کچرے کو ہٹایا جائے جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کا بہترین نظام کیا جائے، منعقد ہونے والے میلاد کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے

    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ اپنے اپنے تعلقہ کے اندر 12 ربیع الاول میں جلوس اور میلاد کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیں علمائے کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کا دن عظیم الشان دن ہے، یہ دن امن اور یکجہتی کے ساتھ منایا جائے

    ڈپٹی کمشنر نے سیپکو کو عملے کو ہدایت کی کہ وہ 12 ربیع الاول دن لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تعلقہ ٹی ایم او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں شہر بھر سے کوڑے کچرے کو شہر سے ہٹایا جائے ۔

    اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے علما ،اسسٹنٹ کمشنرز پولیس،رینجرز اور صحت کے بالا افسران نے شرکت کی ۔

  • ننکانہ :ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے

    ننکانہ :ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے
    ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل کی ملی بھگت جشن ازادی کی تقریبات کے انتظامات میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے تقریبات کے لیے مخیر حضرات سے اکٹھے کیے گئے 30 لاکھ روپے جیب میں ڈال لیے ،تقریبات کی تیاریوں کی ادائیگی بوگس بل بنا کر ضلع کونسل کے فنڈز سے نکلوا لیے شہریوں کی ڈی جی اینٹی کرپشن اور وزیر اعلی پنجاب سے انکوائری کرانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں بھی جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے تقریبات کے انعقاد کا حکم ننکانہ صاحب کی انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا اس حوالہ سے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات، آتش بازی ، میوزیکل شو سمیت دیگر تقریبات کے نام پر ضلع بھر کے مخیر حضرات سے لاکھوں روپے اکٹھے کیے گئے جو افسران نے ملی بھگت کر کے اپنی جیبوں میں ڈال لیے جبکہ ان تقریبات جن میں کبڈی میچ ، افسران کے درمیان ہونے والا کرکٹ میچ ،آتشبازی اور میوزیکل شو سمیت دیگر تقریبات پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی بوگس بل بنا کر سابق چیف آفیسر ضلع کونسل کی ملی بھگت سے ضلع کونسل کے فنڈز سے بھی کر دی گئی جس سے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

    اس بابت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اظہر اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے اکٹھی کی گئی تمام رقم ڈی ڈی ڈیویلپمنٹ حماد بٹ کے پاس تھی انہوں نے ہی انتظامات دیکھنے تھے جبکہ حماد بٹ کا کہنا تھا کہ یہ میرا کام نہیں تھا رقم کا تمام حساب دیگر افسران کے پاس ہے

  • میہڑ:حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پرصحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

    میہڑ:حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پرصحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)سکھر پریس کلب کے سابق صدر سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پر میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعري بازي
    تفصیلات کے مطابق سکھر پریس کلب کے سابق صدر سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پر مرکزی رہنماء جاوید سومرو، ضلعی جنرل سیکرٹری عامر تیونو سینیئر صحافی منظور مہيسر، جمیل مہیسر، بدر سہول ،صابر کولاچی اور دیگر کی قیادت میں ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراور پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

    اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ شہید صحافی جان محمد مہر نے ہر وقت مظلوم کا ساتھ دیا، بلاخوف سرداری اور جاگیرداری نظام کے خلاف رپورٹنگ کی، شہید صحافی جان محمد مہر کے خون سے انصاف کیا جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،مظاہرہے میں،منظور جویو، قذافی مصطفیٰ پنہور، ہاکر ایسوسیشن رہنماء ریاض کلہوڑو، کامریڈ انور ملاح اور دیگر شریک تھے